Baaghi TV

Tag: کھیل

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی

    لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی ٹرافی ٹور پر اس وقت لاہور میں ہے،لاہور سے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی نے اسلام آباد اور ایبٹ آباد کا ٹور کیا تھا، پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ کے دوران ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم میں بھی رکھا جائے گا،اسلام آباد کے تفریح مقامات پر ٹرافی کے ساتھ فینزنے تصاویر اور سلیفیاں بھی بناکر ان لمحات کو یادگار بنایا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 یکم جون سے شروع ہوگا، امریکا اور ویسٹ انڈیز ایونٹ کے مشترکہ میزبان ہیں۔

  • محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

    محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

    لاہور: وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان جلد متوقع ہے اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے،محمد رضوان سابق کپتان شاہین آفریدی کے ساتھ بھی نائب تھےرضوان مختصر ترین فارمیٹ میں بابراعظم اور ویرات کوہلی کے 3 ہزار رنز کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں، دونوں کرکٹر زنے یہ کارنامہ محض 81 اننگز میں حاصل کیا تھا، رضوان 78 اننگز میں 2 ہزار 981 رنز کیساتھ تیز ترین 3 ہزار سے محض 19 رنز دور ہیں، اگر وکٹ کیپر بیٹر ریکارڈ توڑ دیتے ہیں تو وہ 3000 رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی بھی بن جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

    بے بنیاد الزام،مشعال یوسفزئی کو تین کروڑ ہرجانے کا نوٹس جاری

    سلمان خان کے گھر فائرنگ کا واقعہ، شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی …

    عمران خان کی ہدایت پر چیف جسٹس کو خط لکھا ہے، رؤف حسن

  • سابق آسٹریلوی کرکٹر ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت میں گر پڑے

    سابق آسٹریلوی کرکٹر ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت میں گر پڑے

    سڈنی: سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر سن شائن کوسٹ کی عدالت میں ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت میں گر پڑے-

    باغی ٹی وی : آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر کو ضمانت کے لیے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا،مائیکل سلیٹر گرفتاری کے بعد کوئینز لینڈ کے ایک ساحلی شہر میں پولیس کی نگرانی میں تھے، ان کو باقاعدہ گرفتار کر کے ضمانت کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا،سلیٹر کو کوئنز لینڈ کے سنشائن کوسٹ پر 5 دسمبر 2023 سے اس سال 12 اپریل کے درمیان مختلف تاریخوں پر ہونے والے مبینہ جرائم سے متعلق 19 الزامات کا سامنا ہے-

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 54 سالہ مائیکل سلیٹر پر عائد الزامات کا سی سی ٹی وی کیمروں میں ثبوت موجود ہے۔ تاہم ضمانت نہ ملنے کا فیصلہ سننے کے بعد جب اہلکار انہیں سیل میں لے جانے لگے تو وہ گر پڑے،مائیکل سلیٹر کے وکیل نے اپنے موکل کے سڈنی کے ری ہیب سینٹر میں رہنے کی استدعا کی۔

    ‏عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیوں کا فیصلہ برقرار

    مائیکل سلیٹر کے وکیل کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے ،دوسری جانب پولیس نے مائیکل سلیٹر کی ضمانت کی مخالفت کی، پولیس نے عدالت میں تمام الزامات کی فہرست ثبوتوں کے ساتھ پیش کی۔

    واضح رہے کہ 54 سالہ مائیکل سلیٹر نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 74 ٹیسٹ میچوں میں 5 ہزار 312 رنز بنائے جبکہ انہوں نے 42 ون ڈے میچز میں 987 رنز بھی اسکور کیے،مائیکل سلیٹر ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹری کے شعبے سے منسلک ہو گئے تھے۔

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش کلاؤڈ سیڈنگ کا نتیجہ تھی؟

  • ویسٹ انڈیزویمنز ٹیم کی قومی ویمنز ٹیم کو پہلےون ڈے میں شکست

    ویسٹ انڈیزویمنز ٹیم کی قومی ویمنز ٹیم کو پہلےون ڈے میں شکست

    کراچی: ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ویمنز ٹیم کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 113 رنز سےشکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیمیں کراچی میں مدمقابل تھیں،کویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا او ر مہمان ٹیم نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو جیت کے لئے 270 رنز کا ہدف دیا۔

    ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے 140 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ، وہ 15 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ جبکہ شیمانی کیمبل 45 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں،جبکہ پاکستان کی طوبیٰ حسن اور سعدیہ اقبال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    ‏عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیوں کا فیصلہ برقرار

    جواب میں پاکستان ٹیم 36 ویں اوور میں156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی پاکستان کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکور رہیں، اور ویسٹ انڈیز نے 113 رنز سے کامیابی سمیٹ کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے-

    واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے،پاکستان اور وسیٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارش کلاؤڈ سیڈنگ کا نتیجہ تھی؟

    ججز کے خط کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

  • پاکستان ایشیا اور عالمی سطح پر والی بال کا ایک مضبوط ملک ہے، کوچ  روبن وولوچن

    پاکستان ایشیا اور عالمی سطح پر والی بال کا ایک مضبوط ملک ہے، کوچ روبن وولوچن

    اسلام آباد: پاکستانی والی بال ٹیم کے نئے کوچ ارجنٹائن کے روبن وولوچن نےاپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

    باغی ٹی وی : روبن وولوچن کا پہلا ٹاسک 8 مئی سے اسلام آباد میں کھیلی جانے والی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ ہے اس چیمپئن شپ میں پاکستان کے علاوہ ایران، افغانستان، سری لنکا،کرغزستان، قازقستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی، بھارت نے اس ایونٹ میں شرکت کے لیے تاحال دوبارہ تصدیق نہیں کی ہے۔

    قومی ٹیم کے نئے کوچ روبن وولوچن نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، میں نے ان کو کوریا میں ایشین چیمپئن شپ اور اسلامک گیمز میں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے جہاں کچھ مقابلوں میں ان کو ٹپس بھی دیں فیڈریشن نے ایک سال کے لیے معاہدہ کیا ہے جس میں توسیع ہوسکتی ہے، پاکستان ایشیا اور عالمی سطح پر والی بال کا ایک مضبوط ملک ہے-

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل والی بال لیگز کی بھی ضرورت ہے جس سے انہیں سال بھر بڑی ٹیموں اور کلبوں کے ساتھ کھیلنے اور خود کو فٹ رکھنے کا موقع ملتا ہے،وہ کچھ کھلاڑیوں کے ارجنٹائن کے کلب کے ساتھ معاہدے کی کوشش کریں گے ایک سال میں کوشش ہوگی پاکستان کی عالمی اور ایشیائی درجہ بندی میں بہتری لاسکیں ان کا معاہدہ یکم اپریل سے شروع ہوا ہے، وہ کراچی اور لاہور میں بھی کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے، ان کے معاہدے میں قومی سینیئر اور جونیئر ٹیموں کی کوچنگ شامل ہے۔

    واضح رہے کہ روبن وولوچن ارجنٹائن کی ٹیم کے ہیڈ کو چ رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ ایران، مراکش، بحرین، ترکی، جرمنی اور اسپین سمیت کئی ملکوں کی ٹیموں کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کام کرچکے ہیں۔

  • مشتاق احمدبنگلہ دیش کے  نئےاسپن بولنگ کوچ مقرر

    مشتاق احمدبنگلہ دیش کے نئےاسپن بولنگ کوچ مقرر

    کراچی: بنگلہ دیش نے پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو اپنا نیا اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی : بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا کہ مشتاق احمد اپریل کے آخر میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کی کوچنگ شروع کریں گے،مشتاق احمد رواں سال ستمبر میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام تک بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے-

    مشتاق احمد نے بی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بطور اسپن بولنگ کوچ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، وہ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں، بنگلہ دیشی ٹیم کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے کیونکہ ان کے پاس صلاحیت، وسائل اور ٹیلنٹ ہے، میں ان میں یقین پیدا کرنے کی کوشش کروں گا-

    واضح رہے کہ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد اس سے قبل پاکستان سمیت متعدد انٹرنیشنل ٹیموں کی کوچنگ کرچکے ہیں، جن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں ،انہوں نے ٹی 20 لیگز میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دیئے ہیں،مشتاق احمد نے پاکستان کے لیے 52 ٹیسٹ اور 144 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔

  • پی سی بی نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی

    پی سی بی نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی کو تحلیل کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے نے 13 ارکان کے کنٹریکٹ ختم کردئیے، فارغ ہونے والوں میں تین ڈپٹی الیکشن کمشنر، تین اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی الیکشن کمشنر شامل ہیں، چیئرمین سکروٹنی کمیٹی ارباب الطاف کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا، سکروٹنی کمیٹی کے پانچ ارکان سمیت ایڈوائزر الیکشن کمیشن کو بھی فارغ کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی پی سی بی نے ایک غیرفعال کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی ختم کی تھی، ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق، جنید ضیا رکن جبکہ عثمان تسلیم سیکرٹری تھے،محمد حفیظ کمیٹی سے پہلے مستعفی ہوچکے تھے، کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا آخری اجلاس ستمبر میں ہوا تھا کمیٹی کی تشکیل سابق چیئرمین ذکا اشرف نے کی تھی، کپتان اور کوچ تبدیلی کے لیے بھی کمیٹی سے مشاورت نہیں کی گئی تھی۔

    واٹس ایپ میں اے آئی فیچر کا اضافہ

    آسٹریلیا میں ایک پُراسرار قسم کی چیونٹی دریافت

    سعودی ولی عہد کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع

  • انگلینڈ کے لیجنڈری اسپنر78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    انگلینڈ کے لیجنڈری اسپنر78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    انگلینڈ کے لیجنڈری اسپنر ڈیرک انڈروڈ پیر کو 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: ڈیرک انڈروڈ نے 17 سال کی عمر میں اپنی پہلی ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا اور اپنا فرسٹ کلاس کیریئر کینٹ کے ساتھ کھیلا جہاں انہوں نے 19 کی اوسط سے 2,523 وکٹیں حاصل کیں، ڈیرک انڈروڈ نے 1966 سے 1982 کے درمیان 86 ٹیسٹ میچوں میں 297 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے 26 ایک روزہ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 26 وکٹیں اپنے نام کیں، وہ انگلینڈ کی تاریخ میں چھٹے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، 1969 سے 1973 تک انڈروڈ آئی سی سی رینکنگ میں سب سے اوپر تھے، ڈیرک انڈروڈ تکنیکی لحاظ سے بڑے شاندار باؤلر تھے اور انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں ایک بھی وائیڈ بال نہیں کرائی ان کی ان سوئنگ بال بھی بڑی مشہور تھی جس سے بلے باز ایل بی ڈبلیو ہو جاتے تھے۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کی تشکیل نو کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کی تشکیل نو کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کی تشکیل نو کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنےکا فیصلہ کیا گیا اور اس کے لیےشعبوں کو از سر نو ترتیب دینے سے تقرر و تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے،شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے کی وجہ سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائے گا، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر ریٹائڑد ساجد حمید کی جگہ نئی تقرری ہو گی، ساجد حمید کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے، چیئرمین محسن نقوی حال ہی میں بورڈ میں ہونے والی مس مینجمنٹ کی وجہ سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے مس مینجمنٹ پر زیرو ٹالرینس کا پیغام سب کو پہنچا دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا تھا کہ ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیئے، سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا۔

    چیئر مین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ٹیم میں گروپ بندی سے خبردار کر دیا

    اسپورٹس ذرائع کے مطابق بابراعظم کے دوبارہ کپتان مقرر ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی گروپ بندی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں ، جس پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو گروپ بندی سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے کہ ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیئے، سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا،کھلاڑیوں کی اسکلز بڑھانے کے لیے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کر رہے ہیں، 2 غیرملکی کوچز سے معاملات طے پاگئے ہیں، اگلے دوچار روز میں باقاعدہ اعلان کردیا جائےگا۔

    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    چیئرمین پی سی بی نے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر اور عماد وسیم سمیت سب کو واضح کردیا تھا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اگر گروپ بندی حقیقت میں سامنے آئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا، ذرائع کا دعوی ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کو بھی گروپ بندی سے روکنے کے لیے کھلاڑیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔

    مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو …

  • بین اسٹوکس کا ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار ،ای سی بی  نے بھی تصدیق کر دی

    بین اسٹوکس کا ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار ،ای سی بی نے بھی تصدیق کر دی

    انگلینڈ: انگلش کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کردیا،انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) نے بھی تصدیق کر دی-

    باغی ٹی وی : انگلش بورڈ نے بین اسٹوکس کے ورلڈ کپ میں دستیاب نہ ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ بین اسٹوکس ٹی 20 ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگئے، اسٹوکس ورلڈکپ کی سلیکشن کےلیے دستیاب نہیں ہوں گے، ان کا اولین فوکس بولنگ کے لیے مکمل فٹ ہونا ہے، بین اسٹوکس نہ صرف سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سے سیریز سے مکمل فٹ ہونا چاہتے ہیں، اس لیے وہ میگا ایونٹ کھیلنے سے گریز کررہے ہیں۔

    اس حوالے سے بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ میں بولنگ فٹنس کے لیے بڑی محنت کر رہا ہوں، میں تمام فارمیٹ میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلنا چاہتا ہوں، آئی پی ایل اور ورلڈ کپ کی قربانی دینے سے مجھے مستقبل میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلنے میں مدد ملے گی، میری کپتان، کوچ اور تمام ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

    چیئر مین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ٹیم میں گروپ بندی سے خبردار کر …

    واضح رہے کہ اس سے قبل بین اسٹوکس انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) 2024 سے دستبردار ہوگئے تھے، آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس انڈین پریمیئر لیگ کے اگلے ایڈیشن 2024 میں حصہ نہیں لیں گے،بین اسٹوکس نے بھارت میں ہونے والے حالیہ ورلڈ کپ کے بعد کہا تھا کہ وہ گھٹنے کی سرجری کرائیں گے لیکن بعد ازاں انہوں نے اسے ملتوی کر دیا تھا۔

    ڈسکہ: چونگی نمبر6 پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

    صنم جاوید اورعالیہ حمزہ میانوالی ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار