Baaghi TV

Tag: کھیل

  • عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لےلی

    عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لےلی

    لاہور: قومی کرکٹر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لےلی۔

    باغی ٹی وی : عماد وسیم نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بعد میں نے انٹر نیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کافیصلہ کیا ہے اور میں اپنی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر رہاہوں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی کھیلنے کا خواہشمند ہوں، پاکستان کے لیے حاضر ہوں، ریٹائرمنٹ کے وقت بھی بولا تھا کہ پاکستان کو جب بھی ضرورت ہوگی، کھیلنے کے لیے تیار ملوں گا۔

    عماد وسیم کی قومی ٹیم کی واپسی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان ہی حائل تھا اب ان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایاجائے گا، نیوزی لینڈ سیریز کے بعد پاکستان کو انگلینڈ اور آئرلینڈ سے کھیلنا ہےجہاں سے وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے امریکہ روانہ ہوگی، امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز یکم جون سےہورہاہے،پاکستانی ٹیم نے پہلا میچ چھ جون کو امریکہ سے کھیلنا ہے،نو جون کو نیویارک میں پاکستان اوربھارت کا میچ رکھاگیاہے۔

    23 مارچ کو پیدا ہونے اور وفات پانے والی چند مشہور شخصیات

    واضح رہے کہ عماد وسیم نے گزشتہ برس نومبر میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا،عماد وسیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 55 ون ڈے اور 66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے،عماد وسیم نے ون ڈے میں 44 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 65 وکٹیں لیں جبکہ انہوں نے دونوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 1400 سے زائد رنز سکور کئے، وہ 2017 میں چیمپیئن ٹرافی جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

    اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد ،نوٹیفکیشن جاری

    صدر مملکت کا مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان

  • کیا انوشکا اور ویرات کوہلی نے ہمیشہ  بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا؟

    کیا انوشکا اور ویرات کوہلی نے ہمیشہ بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا؟

    ممبئی: بھارتی کرکٹرویرات کوہلی نے ہمیشہ کے لیے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکاشرمااپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہمیشہ کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، رواں برس 15 فروری کو انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کےہاں بیٹا پیداہوا، ان کے بیٹے کی پیدائش لندن میں ہوئی جس کے بعد سے یہ خاندان برطانیہ میں ہی اپنی رہائش گاہ پر مقیم ہے، تاہم ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کے لیے حال ہی میں بھارت واپس آئے ہیں۔

    ویرات کوہلی کے اکیلے بھارت آنے کے بعد سوشل میڈیا پر کئی سوالات جنم لے رہے ہیں، صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انوشکا شرما اور کوہلی اپنے دونوں بچوں کے ساتھ ہمیشہ کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اسی وجہ سے کرکٹر اکیلے ہی بھارت آئے ہیں ویرات کوہلی صرف آئی پی ایل کے لیے بھارت آئے ہیں لیکن وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد مستقل طور پر برطانیہ منتقل ہوسکتے ہیں۔

  • فیفا ورلڈکپ : اردن  کی پاکستان کو 0-3 سے شکست

    فیفا ورلڈکپ : اردن کی پاکستان کو 0-3 سے شکست

    اسلام آباد: فیفا ورلڈکپ اور ایشیا کپ کوالیفائر میں اردن نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں فیفا کوالیفائر میں پاکستان اور اردن مدمقابل تھے،قومی ٹیم کے اس ہوم میچ میں گرین شرٹس نے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، تاہم گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہے جبکہ اردن کی جانب سے اس میچ میں موسیٰ التماری نے دو اور علی الوان نے ایک گول بنایا۔

    دوسری جانب پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسینٹائن نے نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ اردن کیخلاف میچ نہیں جیت سکے، تین چارماہ میں ٹیم کو تیار کرنا آسان نہیں، وقت کے ساتھ ساتھ گیم میں بہتری آ رہی ہے،کھیل کے پہلے پندرہ منٹ میں دوگول ہوجانا پریشان کن تھے، میچ کی شکست پر دکھ ہے، ہم نے مزید بہتر کرنا ہے، اگلے میچز میں بہتر پلاننگ کریں گے-

  • اردن کی فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

    اردن کی فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچ کیلئے اردن کی فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی: اردن کی ٹیم مسقط سے اسلام آباد پہنچی جہاں اردن کے سفیر ڈاکٹر ماین خریست نے ٹیم کا استقبال کیا، اس موقع پر سفارت خانہ کے دیگر اراکین اور پی ایف ایف آفیشلز بھی موجود تھے،اردن فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان سرزمین پر کھیلے گی، اس سے قبل 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا، پاکستان اور اردن کا میچ 21 مارچ کو شیڈول ہے، میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔

    پی ایس ایل 9 میں فاتح قرار پانے والی ٹیم کو کتنی رقم دی گئی؟

    پی سی بی ہیڈ کوارٹر کے دفاتر قذافی اسٹیڈیم سے باہر لے جانے کا …

    سیدہ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر منتخب

  • پی ایس ایل 9   ٹرافی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے نام کر لی

    پی ایس ایل 9 ٹرافی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے نام کر لی

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    ملتان کے 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی ہے

    اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا،ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد رضوان نے 26 رنز اسکور کیے، افتخار احمد نے 32 رنزکی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 20گیندوں پر 3 چھکے اور 3 چوکے لگائے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 23 رنز دےکر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کا 160 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔اسلام آباد یونائیتڈ اس سے قبل 2016 میں پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن اور 2018 میں تیسرے ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

    فائنل اور اختتامی تقریب میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی مہمان خصوصی تھےاسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی ٹرافی کے ساتھ کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی جیت لی،پی ایس ایل سیزن 9 کا فائنل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 14کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی،رنرز اپ ٹیم ملتان سلطانز بھی 5کروڑ 60 لاکھ کی انعامی رقم کی حقدار ٹھہری

    اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید میک کوئے

    ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان اور وکت کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد علی، عباس آفریدی

  • پی ایس ایل 9 کا فائنل کل کھیلا جائے گا،رضوان شاداب کا ٹرافی کیساتھ فوٹو شوٹ

    پی ایس ایل 9 کا فائنل کل کھیلا جائے گا،رضوان شاداب کا ٹرافی کیساتھ فوٹو شوٹ

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا فائنل پیر کو ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ کا آغاز رات 9 بجے جبکہ ٹاس 8:30 بجے ہوگا،فائنل سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں،یہ فوٹو شوٹ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخی عمارت پر کیا گیا جس میں کراچی کی پہچان منی بس کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔


    ملتان سلطانز اپنا مسلسل چوتھا فائنل کھیلے گی،ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو ایلیمینیٹر میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی،دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری بار 2018 میں ٹائٹل جیتا تھا، دونوں ٹیمیں کل کے میچ میں جیت کیلئے پُرعزم ہیں۔


  • پشاور زلمی کوشکست،اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل میں پہنچ گئی

    پشاور زلمی کوشکست،اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل میں پہنچ گئی

    کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے ایلیمنیٹر 2 میں پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائٹیڈکو جیت کیلئے 186 رنزکا ہدف, اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

    باغی ٹی وی : نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میں شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، اس میچ کی فاتح ٹیم پیر کو فائنل میں ملتان سلطانز سے مقابلہ کرے گی۔

    پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 185 رنز بنائے،زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 73 اور محمد حارث نے 40 رنز کی اننگز کھیلیں،ان کے علاوہ بابراعظم 25 ، ٹام کھولر کیڈمور 18 اور رومین پاول 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اسلام آباد یونائیٹد نے عماد وسیم اور حیدر علی کی 98 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت کے سبب 186 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم 59 اور حیدر علی 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے، مارٹن گپٹل 34، اعظم خان 22، آغا سلمان 5، ایلکس ہیلز 1 اور کپتان شاداب خان 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 2 جبکہ لیوک ووڈ، مہران ممتاز اور خرم شہزاد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

    اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ پشاور زلمی نے پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کی ہیں، حسیب اللہ پال والٹراورسلمان ارشاد پشاور زلمی کے پلیئنگ الیون سے باہر ہوگئے، حسین طلعت، عارف یعقوب اور خرم شہزاد پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

    پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، روومین پاول، عامر جمال، لیوک ووڈ، مہران ممتاز، عارف یعقوب، خرم شہزاد

    اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید میکوئے

  • بنگلہ دیش کا زمبابوے کے خلاف   ٹی ٹوئنٹی  سیریز کے شیڈول کا اعلان

    بنگلہ دیش کا زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر جاری رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچوں سے بنگلہ دیشی ٹیم کو ورلڈ کپ 2024 سے قبل اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، بنگلہ دیش بھی اسی ماہ کے آخر میں امریکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا-

    سیریز کے پہلے تین میچ چٹاگرام میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری دو ٹی ٹوئنٹی میرپور میں کھیلے جائیں گے بی سی بی اور زمبابوے کرکٹ نے بنگلہ دیش میں اپنی دو میچوں کی دوطرفہ ٹیسٹ سیریز کو منتقل کرنے پر اتفاق کیا، جو اصل میں 2024 سے 2025 تک شیڈول تھی، یہ 2018 کے بعد فریقین کے درمیان پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی، زمبابوے کی ٹیم 28 اپریل کو بنگلہ دیش میں پہنچے گی۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش اس وقت ایک کثیر فارمیٹ کے دورے کے لئے سری لنکا کی میزبانی کر رہا ہے۔

  • پشاور زلمی کو شکست،ملتان سلطانز نے فائنل کیلئے کولیفائی کر لیا

    پشاور زلمی کو شکست،ملتان سلطانز نے فائنل کیلئے کولیفائی کر لیا

    کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 9کی 2 ٹاپ ٹیمیں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کوالیفائر میں مدمقابل ہیں۔جہاں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا، ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، طیب طاہر کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،دوسری جانب پشاور زلمی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، نوین الحق اور ایمل خان کی جگہ پال والٹر اور سلمان ارشاد کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    ملتان سلطانز کے خلاف پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 146 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 46 رنز بناکر نمایاں رہے اس کے علاوہ کیڈمور نے 24، محمد حارث نے 22، صائم ایوب ایک، حسیب اللہ 3، رومین پاؤل 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پال والٹر اور لوک ووڈ 14، 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن اور اسامہ میر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ڈیوڈ ولی، محمد علی اور عباس آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کا 147 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، یاسر خان 54 رنز بناکر نمایاں رہے، یاسر خان نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں ایک چھکا 7 چوکے شامل تھےاس کے علاوہ عثمان خان نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد بھی 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔محمد رضوان 15 اور جانسن چارلس نے 11 رنز بنائےپشاور زلمی کی جانب سے مہران ممتاز، عامر جمال اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ لی۔

    واضح رہے کہ آج جیتنے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنا لے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم سےمقابلہ کرے گی،ایلیمنٹرون کل اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگایہ میچ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوجائے گا۔

  • ملتان نے کوئٹہ  کو  بڑے مارجن سے شکست دے دی

    ملتان نے کوئٹہ کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

    کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے آخری لیگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، ملتان سلطانز نے کوئٹہ کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیا تاہم ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی: کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی،ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔کپتان محمد رضوان 69 اور جانسن چارلس53 رنز بناکر نمایاں رہے اس کے علاوہ یاسر خان 12، عثمان خان 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے اختتامی اوورز میں 8 گیندوں پر 20 رنز بناکر ناقابل شکست رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2، محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

    ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 16 ویں اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی-

    دونوں ٹیمیں پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں، اس میچ کے بعد ہی طے ہوگا کہ کون سی ٹیم پلے آف میں کس سے مقابلہ کرے گا پوائنٹس ٹیبل پر ابھی ملتان سلطانز 12 پوانٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ کی 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن ہے اگر آج کے میچ میں ملتان سلطانز کامیاب ہوتی ہے تو اس کی پہلی پوزیشن ہو جائے گی اور اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیتی تو وہ پہلی نہیں تو دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔

    ترک صدر کا آصف زرداری کو فون،منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    پوائنٹس ٹیبل پر موجود ٹاپ دو ٹیمیں پلے آف مرحلے میں کوالیفائر میچ کھیلیں گی ، کوالیفائر کا مطلب اُس میچ کو جیتے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملے گا، جبکہ پوائنٹس ٹیبل کی تیسرے اور چوتھے نمبر کی ٹیمیں پہلا ایلمینٹر میچ کھیلیں گی ، اس میچ کی ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کوالیفائر میچ کی لوزر سے دوسرا ایلیمنٹر کھیلے گی اور دوسرے ایلیمنٹر کی فاتح ٹیم 18 مارچ کو فائنل کھیلنے کی حقدار ہوگی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خواتین کیلئے قوانین میں ضروری ترامیم کی ہدایت

    شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے آئی ایم ایف کا نیا پیکج ملنے کے امکانات …