Baaghi TV

Tag: کھیل

  • ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

    ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 181 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی، خواجہ نافع 36، رلی روسو 30 اور سعود شکیل 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد علی ڈیوڈ ولی نے 3، 3، ابرار احمد نے 2 اور اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، اوپنر عثمان خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی، رضا ہینڈرکس اور طیب طاہر نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 77 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ہینڈرکس 72 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ طاہر نے 35 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد صفر پر پویلین لوٹے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2 جبکہ ابرار احمد اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ

    ریلی روسو کپتان، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، عثمان طارق، محمد عامر، ابرار احمد

    ملتان سلطانز کا اسکواڈ

    محمد رضوان کپتان، عثمان خان، رضا ہینڈرکس، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، عباس آفریدی، محمد علیباغی ٹی وی :

  • کنگز نے قلندرز کو شکست دے دی

    کنگز نے قلندرز کو شکست دے دی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کے 10 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا، لاہور قلندرز نے کنگز کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دے دیا،کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

    لاہور قلندرز کی طرف سے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 72 رنز بنائے، رسی وین ڈیر ڈوسن اور جارج لنڈے 26، 26، شائی ہوپ 21، جہانداد خان 12، احسن حفیظ 8 اور فخر زمان 6 رنز بناسکے، سکندر رضا صفر پر آؤٹ ہوئے، کراچی کنگز کی طرف سےمیر حمزہ، حسن علی اور تبریز شمسی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں کراچی کنگز نے 176 رنز کا ہدف آخری گیند پر پورا کرلیا، کراچی کنگز کے کیرون پولارڈ نے58 اور شعیب ملک نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ محمد نواز نے15، شان مسعود نے 10 اور جیمز ونس نے 8 رنز بنائے۔

    کراچی کنگز: شان مسعود (کپتان)، محمد اخلاق (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سمس، حسن علی، میر حمزہ، تبریز شمسی

    لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، جارج لنڈے، احسن حفیظ بھٹی، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان

    خیال رہے کہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اب تک ایونٹ میں ایک میچ بھی نہیں جیت سکی اور تینوں میچز میں ہار گئی، کراچی کنگز نے دو میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں کامیاب اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    پشاور کی چار احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں

    گرفتاری کے دوران پولیس کا ملزم کی "ماں” پر تشدد،سی پی او کا نوٹس

    ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم جیش العدل کا سرغنہ ہلاک

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد آئندہ ماہ  پاکستان  آئےگا

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد آئندہ ماہ پاکستان آئےگا

    لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان آئےگا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق وفد نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کا جائزہ لےگا، وفد میں نیوزی کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سکیورٹی ماہر رگ ڈکسن شامل ہیں، وفد اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لےگا، نیوزی لینڈکو اپریل کے وسط میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ پنڈی اسٹیڈیم اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، پہلے مرحلے میں تین میچ راولپنڈی میں کھیلے جانےکا امکان ہے، دونوں بورڈز کی رضا مندی سے جلد شیڈول کا اعلان متوقع ہے،عید الفطر کی وجہ سے نیوزی لینڈکا دورہ پاکستان 14 سے 28 اپریل تک ہوگا، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو کھیلے جانےکا امکان ہے۔

    قومی اسمبلی ، افتتاحی اجلا س کیلئے نئے پریس گیلری کارڈز جاری …

    گولیوں اور آنسو گیس کے شیل سے کتنے لوگوں کو روک سکتے ہو؟حافظ نعیم

    آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

  • بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں،کرکٹر عبدالرزاق

    بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں،کرکٹر عبدالرزاق

    لاہور: پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے پشاور زلمی کی لگاتار دوسرے شکست سے متعلق اظہارِ خیال کیا انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ایسی بات کی جائے جو لوگوں کو نہ پتا ہو ، بابر اعظم جس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں وہ مومینٹم بناکر دیتے ہیں، بابر جس ٹیم میں ہوتے ہیں ان کا مڈل آرڈر مضبوط ہونا چاہیے-

    سابق کرکٹر کا کہنا تھاکہ بابراعظم کو پولارڈ کے سامنے تجربہ کاربولرکو لانا چاہیے تھا، ٹی ٹوئنٹی میں آخری تین اوورز میں 60 رنز بھی بنا سکتے ہیں، بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے، انہیں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں

    پی ایس ایل 9:لاہورقلندرز کو مسلسل تیسری شکست

    رہنا چاہیے اور کھیلنا چاہیے-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نےکیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

    کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

  • پی ایس ایل 9:لاہورقلندرز کو مسلسل تیسری شکست

    پی ایس ایل 9:لاہورقلندرز کو مسلسل تیسری شکست

    ملتان: ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 167رنز کا ہدف دے دیا،ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں شام سات بجے مد مقابل آئیں، لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، وین ڈر ڈوسن 54 رنز بناکر نمایاں رہے، فخر زمان نے 41، سکندر رضا نے 23، جہانداد خان نے 16 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان 2، رنز بناکر آؤٹ ہوئے،عبداللہ شفیق 6 اور بریتھویٹ 15 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، سلطانز کی جانب سے محمد علی نے 2، عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔

    167 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا افتخار احمد نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 11 گیندوں پر ناقابل شکست 34 رنز بنائے، ڈیوڈ ویلی 25 ، ریزا ہینڈرکس 9 اور یاسر خان نے 8 رنز بنائے،قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور زمان خان نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    لاہور قلندرز کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ ملتان سلطانز لگاتار تیسرا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

    ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، ڈیوڈ ملان، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، شاہنواز دہانی۔

    لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان۔

    اس سے قبل لاہور قلندرز کو اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ ملتان سلطانز اپنے دونوں میچز میں ناقابل شکست رہی ہے، پہلے میچ میں ملتان نے کراچی کنگز جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی تھی۔

    تحریک انصاف ووٹ کی حرمت کے تحفظ کیلئے پوری قوت سے آواز بلند کرے گی، …

    کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    ن لیگی رہنماؤں سے جے یو آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی الگ الگ …

  • پی ایس ایل 9:لاہور   نےکوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا

    پی ایس ایل 9:لاہور نےکوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

    لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہےلاہور قلندرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، لور کان ٹکر اور ڈیوڈ ویسا کی جگہ کارلوس براتھویٹ اور سکندر رضا ٹیم میں شامل کیےگئے ہیں،لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا کو آج کے میچ میں آرام دیا گیا ہے، ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہےکہ ڈیوڈویسا کو ٹانگ میں ہلکی تکلیف کے باعث احتیاطی طور پر آرام دیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دی تھی جب کہ ایک روز قبل اپنے پہلے میچ میں قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    بیرون ملک سے آںیوالے 10 مسافر ویزوں کی جعلسازی پر گرفتار

    نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،چین

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

  • پی سی بی اب  کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

    اسلام آباد: نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوبائی رابطہ کے کنٹرول سے نکال کر انہیں کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیا ہے،جس کی نگران وزیراعظم نے منظوری دیدی ،پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا اور کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا۔

    اس اقدام سے سیکرٹری آئی پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے جن کی جگہ وزیراعظم آفس یا کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں نمائندگی دی جائے گی، دوسری جانب کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، واضح رہے کہ پی سی بی سے متعلق تمام نوٹیفکیشنز پہلے وزارت آئی پی سی جاری کرتی تھی۔

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے شکست دے دی

    امید ہے محسن نقوی پاکستانی کر کٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچائیں گے،جاوید میاں داد

    پی ایس ایل 2024: آج دو میچیز کھیلے جائے گے

  • پی ایس ایل 9 : کراچی کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 9 : کراچی کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ملتان: پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیا,ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو با آسانی 55 رنز سے ہرا دیا۔

    باغی ٹی وی: ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کرملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوا، ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

    اوپنرز محمد رضوان اور ڈیوڈ میلان نے ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز کیا تاہم 17 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان محمد رضوان 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،ڈیوڈ میلان 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ریزا ہینڈرکس نے 79 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ 13 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور ڈینئل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کی بیٹنگ کوئی خاطر خواہ کار کردگی نہیں دکھا سکی، کراچی کنگز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 130 رنز ہی بناسکی،شعیب ملک نے 53، شان مسعود نے 30 اور کیرون پولارڈ نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔جیمز وینس نے 5، محمد نواز نے 7 رنز بنائے، ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی نے 3، ڈیوڈ ولی اور عباس آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، داؤد ملان، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، شاہنواز دہانی۔

    کراچی کنگز: جیمز ونس، شان مسعود (کپتان)، سعد بیگ، محمد نواز، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ڈینیئل سامس، حسن علی، تبریز شمسی، میر حمزہ، محمد عامر خان۔

    اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں آج کھیلے گئے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو با آسانی 16 رنز سے شکست دے دی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنا سکی، بابر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے شکست دے دی

    میہڑ: بچوں کی بات پرجھگڑا ،8بچوں کی ماں جاں بحق ، 2افراد زخمی

    جس کا بھی مینڈیٹ ہے اس کو حکومت دینا چاہیئے،شاہ اویس نوارنی

  • پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو  16 رنز سے شکست دے دی

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے شکست دے دی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، گلیڈی ایٹڑز کے اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، جیسن رائے 75، سعود شکیل 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    اس کے علاوہ کپتان رائیلی روسو 13، شیرفن ردرفورڈ20 اور محمد وسیم 4 رنز بناسکے، خواجہ نافع 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،پشاور کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، لُوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنا سکی، بابر 68 رنز بناکر نمایاں رہے،207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز جارحانہ رہا، اوپنر بابر اعظم اور صائم ایوب کے درمیان 91 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی،پھر صائم ایوب 26 گیندوں پر 42 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    پشاور زلمی

    کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، ڈین موسلی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، سلمان ارشاد

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

    کپتان ریلی روسو، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین رتھرڈورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: لاہور کے ریس کورس گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام ٹیموں کے مالکان سمیت کپتانوں نے بھی شرکت کی، سیکیورٹی کےپیش نظر اسٹیڈیم کے داخلی، خارجی راستے اور نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں موجود تمام ریسٹورنٹس بھی بند کردیئے گئے ہیں، ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 17 فروری سے ہوگا، قذافی اسٹیڈیم افتتاحی تقریب سمیت 9 میچز کی میزبانی کرے گا۔
    https://x.com/Babarazam958/status/1757332700573073829?s=20
    پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، 34 میچز کےا یونٹ کے پہلے مرحلہ میں لاہور میں 9، ملتان میں5، دوسرے مرحلہ میں راولپنڈی میں 9 اور کراچی میں 11 میچز کا انعقاد ہونا ہے، نیشنل اسٹیڈیم، کراچی تمام میچز مصنوعی برقی قمقمہوں کی روشنی کھیلے جائیں گے۔
    https://x.com/XeeshanQayyum/status/1757335509179769050?s=20
    پہلا فلڈ لائٹ میچ 28 فروری کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کے درمیان ہوگا، اگلے روز29 فروری کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹر، 3 مارچ کو کراچی کنگز اور ملتان سلطانز، 9 مارچ کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز، 10 مارچ کو کوئٹہ گلیڈیٹرز اور لاہور قلندرز، 11 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی، 12 مارچ کو کوئٹہ گلیڈیٹر اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

    14 مارچ کو ٹیم 1 اور ٹیم 2 کے درمیان کوالیفائر مقابلہ ہوگا، 15 مارچ کو ٹیم 3 اور ٹیم 4 کے درمیان ایلمینیٹر1 طے ہے،اگلے روز الیمینیٹر 2 میں الیمینیٹر1 اورکوالیفائر رنر اپ ٹیم کا ٹکراو ہوگا، 18 مارچ کو فائنل اور اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔