Baaghi TV

Tag: کھیل

  • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان  جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک

    کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : جویریہ خان اور وقاص کی شادی کی پروقار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ان کے عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی، شادی کی تقریب میں سابق قومی ویمن کپتان بسمہ معروف اور آل راؤنڈر فاطمہ ثنا سمیت دیگر پاکستانی ویمن کرکٹرز بھی شریک ہوئیں۔

    35 سالہ جویریہ خان قومی ویمن ٹیم کی جانب سے 116 ون ڈے اور 112 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں،جویریہ نے مئی 2008 میں سری لنکا کیخلاف میچ سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا، ون ڈے میچز میں انہوں نے پاکستان کیلئے 2885 رنز جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 2018 رنز اسکور کیے ہیں،انہوں نے اپنا آخری او ڈی آئی میچ 2022 میں بھارت جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی فروری 2023 میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسر ے بچےکی پیدائش متوقع؟

    سعودی عرب:کرپشن کے الزام میں سرکاری ادارے کے سربراہ گرفتار

    لاہور میں مریم نواز کی حمایت میں شاندار موٹر سائیکل ریلی نکالی

  • ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسر ے بچےکی پیدائش متوقع؟

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسر ے بچےکی پیدائش متوقع؟

    جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے عدم دستیابی کی اصل وجہ بتادی-

    باغی ٹی وی: سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے یو ٹیوب پر اپنے آن لائن شو میں دعویٰ کیا ہےکہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما دوسر ے بچےکی پیدائش کے منتظر ہیں،انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی کی عدم شرکت کی وجہ بتاتے ہو ئے کہا کہ ویرات کوہلی کی زندگی میں سب کچھ بہتر ہے وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں کیونکہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ میں کسی اور بات کی تصدیق نہیں کرسکتا، میں کرکٹ کے میدان میں انہیں کھیلتے دیکھنے کا انتظار کر رہا ہوں لیکن اگر آپ سچےاور جینوین انسان ہیں تو فیملی آپ کی پہلی ترجیح ہوتی ہےاس پر ویرات کوہلی کو جج نہیں کیا جا سکتا، یقیناً ہم انہیں مس کر رہے ہیں لیکن انہوں نے اچھا فیصلہ لیا ہے میں اس کے علاوہ کسی اور چیز کی تصدیق نہیں کرسکتا، میں اسے دوبارہ دیکھنےکے لیے انتظار نہیں کر سکتا، میرا ویرات کوہلی کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے، یہ ایک فیملی ٹائم ہے اور ان کے لیے چیزیں اہم ہیں، فیملی زیادہ لوگوں کی ترجیح ہوتی ہے جوکہ اچھی چیز ہے۔

    خیال رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 2017میں شادی کی تھی اور پھر 2021میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اس وقت ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف سیریز ادھوری چھوڑ کر اپنی فیملی کے پاس آگئے تھے۔

  • قوانین کی خلاف ورزی،بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ پر جرمانہ

    قوانین کی خلاف ورزی،بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ پر جرمانہ

    حیدر آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ پر جرمانہ کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں کھیلے گئے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے 18ویں اوور میں جسپریت بمراہ نے جان بوجھ کر انگلش بیٹر اولی پوپ کے راستے میں قدم رکھا اور جسمانی طور پر روکنے کی کوشش بھی کی جس پر اولی پوپ نے امپائر سے شکایت بھی کی، انگلش بلے باز اولی پوپ اس وقت 196 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

    جسپریت بمراہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کے لیول 1 کے مرتکب ہوئے ہیں اور انہوں نے میچ ریفری رچی رچرڈسن کی جانب سے لگائے گئے جرمانے کو قبول بھی کیا ہے بھارتی فاسٹ بولر کا گزشتہ 24 مہینوں میں یہ پہلا جرم تھا جس وجہ سے ان کے ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی کٹوتی کی گئی ہے یاد رہے کہ کوڈ آف کنڈیکٹ کے لیول 1 کے تحت کھلاڑی پر میچ کا 50 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی کٹوتی کی جاتی ہے۔

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت بحال ہو گئی

    کراچی میں پاکستان کی پہلی میراتھون عامر سہیل نے جیت لی

    پی سی بی کا بورڈ آف گورنر تشکیل دے دیا گیا

  • سوریا کمار نے مسلسل دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

    سوریا کمار نے مسلسل دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

    دبئی: آئی سی سی نے سال 2023 کی مختلف کیٹیگریز کے بہترین کرکٹرز کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نیوزی لینڈ کےمارک چیپمین، یوگینڈا کے ایلپیش رامجانی، زمبابوے کے سکندر رضا اور بھارت کے سوریا کماریادیو کے درمیان سخت مقابلہ تھا، تاہم بھارت کے سوریا کمار یادیو سال 2023 میں شاندار کارکردگی دکھا کر مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارپائے، انہوں نے یہ اعزاز مسلسل دوسری بار حاصل کیا ہے۔

    سوریا کمار یادیو نے 2023 میں 17 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 48.86 کی اوسط سے 733 رنز اسکور کیے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 155.95 رہا، دوسری جانب ویمنز کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھیوز سال کی بہترین ٹی 20 پلیئر رہیں۔

    پاکستان عوامی تحریک کا پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کرنے والے نیوزی لینڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر راچن رویندرا نے آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا ہے ، جبکہ ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر آسٹریلیا کی فوئبے لچفیلڈ رہیں۔

    نیدر لینڈز کے باسڈیلیڈا مینز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے جبکہ کینیا کی کوئنٹر ایبل ویمنز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائیں۔

    علاوہ ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2023 کی بہترین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا اعلان بھی کردیا۔

    سعودی عرب میں پہلا شراب خانہ کھلنے کی تیاری

    آئی سی سی کی جانب سے تینوں فارمیٹس کی ٹیمز آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں، ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان بھارتی کرکٹر روہت شرما کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں بھارت کے شبمن گل، ویرات کوہلی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور محمد شامی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور ایڈم زمپا اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل، جنوبی افریقا کے ہینرک کلاسن اور مارکو جینسن بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔

    ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کی بات کی جائے تو آسٹریلوی کھلاڑی پیٹ کمنز کو کپتان نامزد کیا گیا ہے ٹیسٹ ٹیم میں عثمان خواجہ، دیموتھ کرونا رتنے، کین ولیمسن اور جو روٹ، ٹریوس ہیڈ، رویندر جڈیجا اور ایلکس کیری شامل ہیں،آئی سی سی کی اعلان کردہ بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی کسی پاکستانی کرکٹر کا نام نہیں ہے۔

    وزارت مذہبی امور کی ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

  • اگر مجھے پی سی بی کا اختیار مل جائے سب ٹھیک کر دوں گا،جاوید میاںداد

    اگر مجھے پی سی بی کا اختیار مل جائے سب ٹھیک کر دوں گا،جاوید میاںداد

    کراچی: سابق قومی کرکٹر اور ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس کی حکومت ہوتی ہے، وہ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنے پسندیدہ افراد لے کر آتا ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر جاوید میاںداد نے کہا کہ پوری دنیا میں کرکٹ سے ساتھ ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہوتا ہے،کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا جو بھی وزیراعظم بنے،اسے ملک اور کرکٹ کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے، پاکستان میں جس کی حکومت ہوتی ہے، وہ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنے پسندیدہ افراد لے کر آتا ہے، اگر مجھے پی سی بی کا اختیار مل جائے تو سب ٹھیک کردوں گا، میں نے ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی،ان کو کرکٹر بنادیا جن کو کچھ پتہ ہی نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے نگراں وزیراعظم نے محسن نقوی کی تقرری کی منظوری دی۔وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن نقوی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گی۔نگراں وزیراعظم نے محسن نقوی کو پی سی بی کا ممبر بورڈ آف گورنر بھی تعنیات کردیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے غیرملکی لیگز کےلیے جاری عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) کے معاملے پر قومی کھلاڑی شدید ناراض ہیں۔ بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کےلیے این او سی جاری نہ ہونے پر شکووں کا انبار لگادیا۔ پی سی بی کی لیگز کےلیے پالیسی پر قومی کھلاڑیوں کو شدید تحفظات پیدا ہوگئے ہیں، کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ اور آپس میں این او سی کے معاملے پر متعدد بار بات چیت کی۔

    ٹیم مینجمنٹ سے شکوہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو این او سی جاری کرنے کےلیے مختلف قانون کے ساتھ دیکھا جارہا ہے، چند کھلاڑی ایک سال میں تیسری لیگ کھیلنے والے ہیں، دیگر کھلاڑیوں کو بھی این او سی دینا چاہیے۔کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیوٹی نہیں تو پی سی بی کو این او سی جاری کرنا چاہیے، دو این او سی کا کیا فائدہ جب مکمل لیگ ہی نہ کھیلنے دیا جائے؟ نیشنل ڈیوٹی نہ ہونے کے باوجود این او سی میں توسیع نہ دینے پر پی سی بی معاوضہ بھی اُس کا ازالہ بھی نہیں کرتا، کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ سے سوال کیا کہ ورک لوڈ کس فارمولے کے تحت لگایا جاتا ہے؟ کوئی بھی طبی یا بائیومکینیکل ٹیسٹ کے بغیر ورک لوڈ کا اندازہ کیسے لگایا جاسکتا ہے؟ ناانصافی کی صورت میں کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ سے دستبردار ہونے کا بھی سوچ سکتے ہیں-

  • سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر  ہتک عزت کا مقدمہ درج

    سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر ہتک عزت کا مقدمہ درج

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر ان کے سابق کاروباری شراکت داروں نے ہتک عزت کا مقدمہ درج کرا دیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے خلاف ان کے سابق کاروباری شراکت دار مہر دیواکر اور سومیاداس نےمستقل حکم امتناعی اور ہرجانے ےلیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ایم ایس دھونی کےخلاف ہتک عزت کیدرخواست آج 18 جنوری کو جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ کے بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر ہے۔

    درخواست میں سابق کاروباری پارٹنر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ دھونی کو مبینہ طور پر ان سے 15 کروڑ روپے کے غیر قانونی منافع اور 2017 کے معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق لگائے گئے جھوٹے الزامات سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے روکا جائے۔

    سیستان بلوچستان میں سپاه پاسداران انقلاب کا کرنل مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک

    واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے چند روز قبل اپنے دونوں پارٹنرز مہر دیواکر اور سومیا داس کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے کرکٹ اکیڈمیوں کے قیام کے معاہدے کا احترام نہ کر کے تقریباً 16 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

    ایرانی دراندازی،ایران کے دورے پرموجود گورنر سندھ بھی کراچی واپس پہنچ گئے

    ایم ایس دھونی کے وکیل کا کہنا تھا کہ 2017 میں دونوں پارٹنرز نے کرکٹر کے نام پر بھارت اور بیرون ملک کرکٹ اکیڈمیاں قائم کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا اور معاہدے کے مطابق دھونی کو پوری فرنچائز فیس وصول کرنی تھی، منافع کرکٹر اور شراکت داروں کے درمیان 70:30 کی بنیاد پر تقسیم ہونا تھا لیکن ملزمان نے دھونی کو بتائے بغیر اکیڈمیاں قائم کرنا شروع کر دیں اور انہیں کوئی ادائیگی نہیں کی۔

    ایران نے3ہمسایہ ممالک کی خودمختارسرحدوں کی خلاف ورزی کی،امریکا

  • فلسطینی بچوں کی مدد کیلئےعثمان خواجہ نے ملبوسات بنانے والی  کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا

    فلسطینی بچوں کی مدد کیلئےعثمان خواجہ نے ملبوسات بنانے والی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا

    آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے فلسطینی بچوں کی مدد کیلئے ے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ملبوسات بنانے والی مشہور کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا-

    باغی ٹی وی : آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ عثمان خواجہ اسرائیل کی غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر دہشت گردی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے اس سے پہلے بھی مختلف طریقے اپنا چکے ہیں عثمان خواجہ نے آئی سی سی سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے موقع پر اپنے بلے اور جوتوں پر امن کا نشان فاختہ لگانے کی اجازت مانگی تھی مگر آئی سی سی نے انہیں اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

    قبل ازیں آئی سی سی نے عثمان خواجہ کو پرتھ ٹیسٹ کے دوران ہاتھ سے لکھے ہوئے نعروں “آزادی ایک انسانی حق ہے” اور “تمام زندگیاں برابر ہیں” والے جوتے پہننے سے روک دیا تھا جس پر انہوں نے سیاہ پٹی باندھ کر میچ میں شرکت کی تھی اور احتجاج ریکارڈ کروایا تھا،تاہم اب عثمان خواجہ کا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کا انوکھا اقدام سامنے آیا ہے اسرائیلی مظالم کے شکار غزہ کے مظلوم بچوں کی مدد کرنے کے لیے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ملبوسات بنانے والی مشہور کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا، اُن کی متعارف کردہ ٹی شرٹس پر “آزادی انسانی حق ہے” اور “تمام زندگیاں برابر ہیں” فلسطینوں کے حق میں مختلف نعرے درج ہیں۔

    مقامی انتظامیہ الیکشن کمیشن اور انتخابی عملے کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی یقینی بنائے،نگران …

    https://x.com/Uz_Khawaja/status/1747166254706950543?s=20
    سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ایکس‘ پر عثمان خواجہ نے لکھا کہ ٹی شرٹس اور جوتوں کی فروخت سے آنے والی تمام آمدنی غزہ کے بچوں کیلئے ‘یونیسیف چلڈرن آف غزہ’ کو عطیہ کی جائے گی ٹی شرٹس تمام سائز اور رنگوں میں دستیاب ہوں گی، لوگ فلسطینی بچوں کی مدد کیلئے زیادہ سے زیادہ ان ٹی شرٹس کو خریدیں اور اس پیغام کو پوری دنیا تک پہنچائیں۔

    قومی ترقی کا راستہ پی او ایف واہ جیسی مقامی صنعتوں سے متعین ہوتا …

    اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو بلاول کی آواز بنیں،آصفہ بھٹو

  • پی ایس ایل 9 کے شیڈول کا اعلان ،پہلا میچ   قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

    پی ایس ایل 9 کے شیڈول کا اعلان ،پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

    لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو ہوگا، پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے شروع ہونے والا ہے،ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے، فائنل 18 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

    چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ان شہروں میں ایونٹ کی میزبانی کا فیصلہ ملک بھر کے شائقین کے لیے اعلیٰ درجے کی کرکٹ پیش کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہےہم سمجھتے ہیں کہ ان شہروں میں میچوں کی میزبانی نہ صرف شائقین کے جوش وخروش میں اضافہ کرتی ہےبلکہ گراس روٹ لیول پرکرکٹ کو بھی فروغ دیتی ہےہم اس شاندار ایونٹ کےلیے تیار ہیں اور ساتھ ہی ہم سنسنی خیز مقابلے دیکھنے اور ملک بھر میں کرکٹ کے شائقین کے لیے ناقابل فراموش لمحات فراہم کرنے کے بھی منتظر ہیں۔

    مجھے نہیں لگتا بابر کی فارم خراب چل رہی ہے،شاہین آفریدی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پچھلے ایڈیشن کی طرح ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن بھی دو مرحلوں میں ہوگا جس میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور 17 سے 27 فروری تک 14 میچوں کی میزبانی کریں گے، اس کے بعد کرکٹ ایکشن راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منتقل ہوجائے گا جہاں 28 فروری سے 18 مارچ تک 20 میچ کھیلے جائیں گے۔

    شائقین کرکٹ میں مقبول ترین یہ ایونٹ چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، 6 ٹیموں پر مشتمل پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    کرکٹ وکٹوریہ بابر اعظم سے معاہدے کی خواہشمند

    34 میچوں پر مشتمل اس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کراچی 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں کوالیفائر، دو ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 9، 9 میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ ملتان میں شائقین 5 میچز دیکھ سکیں گے ٹورنامنٹ میں 7 ڈبل ہیڈرز ہوں گے ،پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 5 ڈبل ہیڈرز میچوں کی میزبانی کرے گا۔
    https://x.com/thePSLt20/status/1745808373319364868?s=20
    ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، دونوں ٹیمیں دو دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ 24 فروری اور 9 مارچ کو ہوگا، قذافی اسٹیڈیم 24 فروری کو میزبانی کرے گا جبکہ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں 9 مارچ کو مدمقابل ہوں گی۔

    پاک،نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز،ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    کنگز، قلندرز، سلطانز اور یونائیٹڈ اپنے ہوم گراؤنڈ پر 5 میچز کھیلیں گی جبکہ پشاور زلمی 4 میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں 3، 3 میچ کھیلے گی جب کہ ایک میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 فروری کو ہوم سائیڈ سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

  • مجھے نہیں لگتا بابر کی فارم خراب چل رہی ہے،شاہین آفریدی

    مجھے نہیں لگتا بابر کی فارم خراب چل رہی ہے،شاہین آفریدی

    لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی بہترین ہے اور رہے گی۔

    باغی ٹی وی : نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کپتان شاہین آفریدی نے بابراعظم کی پرفارمنس سے متعلق بات کی، کہا کہ مجھے نہیں لگتا بابر کی فارم خراب چل رہی ہے، بابر اعظم نے اتنے رنز کیے ہیں کہ میں گنتی بھی نہیں کرسکتا لہٰذا ان کی ایک دو اننگز سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل 17 ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں، اس دورے پر مختلف کمبی نیشن بنائیں گے کہ کون کس جگہ پر بہتر کھیل رہا ہے جب انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے جائیں گے تو سب کو معلوم ہوگا کس نے کیا کرنا ہے، ورلڈکپ سے پہلے چاہتے ہیں معلوم ہو کون کس نمبر اور پوزیشن پر کھیلے گا۔

    کرکٹ وکٹوریہ بابر اعظم سے معاہدے کی خواہشمند

    انہوں نے مزید کہا ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اچھا کھیلتا ہوا آرہا ہے، ٹی ٹوئنٹی کے بڑے ایونٹ میں بھی کارکردگی اچھی رہی ہےلیکن بدقسمتی سے ان ایونٹس میں وہ نتائج نہیں ملے جو ملنا چاہیے تھے، ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کھیلنا آسان نہیں ہوتا، چھوٹی چھوٹی غلطیاں کررہے تھے کوشش ہوگی غلطیاں نہ کریں ۔

    پاک،نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز،ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

  • پاک،نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز،ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    پاک،نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز،ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں پاکستانی کپتان شاہین آفریدی اور کیوی کپتان کین ولیمسن شریک ہوئے،نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی، کپتان شاہین آفریدیحارث رؤف ،زمان خان اور عامر جمال ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میں لیگ بریک گگلی بولر اسامہ میر پر محمد نواز کو ترجیح دی جائےگی جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ اننگز کی شروعات صائم ایوب کریں گے سابق کپتان بابر اعظم نمبر تین پر کھیلیں گے، جارح مزاج فخر زمان نمبر چار پر کھیلنے کیلئے رضا مند ہو گئے ہیں اعظم خان گیارہ رکنی ٹیم میں شامل ہوئے تو بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔

    نیپالی کرکٹر کو لڑکی سے زیادتی کے جرم میں عدالت نے سنائی سزا

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 12 جنوری کو آکلینڈ میں ہو گا، شاہین آفریدی پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کریں گے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا آکلینڈ میں پریکٹس سیشن بھی ہوا جس میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا۔

    پی سی بی کا قومی خزانے سے رقم لینے کا انکشاف

    پاکستان سُپر لیگ 9 کا شیڈول جاری