Baaghi TV

Tag: کھیل

  • سوئٹزرلینڈ کا پاکستانی طلبا کیلئے سکالر شپ دینے کا اعلان

    سوئٹزرلینڈ کا پاکستانی طلبا کیلئے سکالر شپ دینے کا اعلان

    سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مل کرپاکستانی طلبا کیلئے آئندہ تعلیمی سال 2024-25 کیلئے ”ایکسیلینس سکالرشپ“ کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:سوئس کنفیڈریشن ہرسال ایکسیلینس اسکالرشپس دیتی ہےجس میں 180 سےزائد ممالک کےاسکالرزاورریسرچرز کو سوئٹزرلینڈ کے اندر تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہےیہ اسکالرشپس مختلف شعبوں میں پوسٹ گریجویٹ ریسرچرز کے لیے دستیاب ہیں، اور کم از کم ماسٹرز ڈگری والے ہی اس کے اہل ہوں گے۔

    یہ پروگرام سوئٹزرلینڈ میں ڈاکٹریٹ یاپوسٹ ڈاکٹریٹ کی سطح پرتحقیق یا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکےخواہاں افراد کا خیرمقدم کرتا ہے،سوئس گورنمنٹ ایکسیلینس اسکالرشپس کا بنیادی مقصد ماسٹر یا ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرنے والے غیر ملکی ریسرچرزکے لیے تعلیمی مواقع پیدا کرنا ہے۔

    مسلمان اور سائنس ، تحریر:حیدرعلی صدّیقی

    اسکالرشپ حاصل کرنےوالوں کا انتخاب فیڈرل کمیشن فاراسکالرشپس فار فارن اسٹوڈنٹس (ایف سی ایس) کی نگرانی میں کیا جائے گا خواہش مند امیدواروں کیلئے ماسٹرز کے بعد ایک سال کی تحقیق، ماسٹرز کے بعد تین سالہ پی ایچ ڈی ، اور ایک سالہ پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام رکھے گئے ہیں۔

    سفارت خانے کی جانب سے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، اضافی تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں یہ قدم سوئٹزرلینڈ کے تعلیمی اور عالمی تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    عوام کے لیے بڑے بڑے سسٹم کوچیلنج کریں گے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ

  • ایشیا کپ:ٹیموں کی شرٹس پر میزبان ملک پاکستان کا نام کیوں نہیں لکھا؟

    ایشیا کپ:ٹیموں کی شرٹس پر میزبان ملک پاکستان کا نام کیوں نہیں لکھا؟

    لاہور: ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی شرٹس پر میزبان ملک پاکستان نہ لکھے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی:ایشیا کپ کے دوران پاکستان کا نام میزبان کی حیثیت سے شرٹ پر نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا تھا اور پاکستان کا نام نہ ہونے پر فینز نے اے سی سی پر بہت تنقید کی تھی تاہم اب اے سی سی ذرائع کی جانب سے اس پر وضاحت سامنے آئی ہے-

    ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے گزشتہ ایشیاکپ کے دوران میزبان ملک کا نام نہ لکھنے کا فیصلہ کیا اور اے سی سی میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ اسی کے ساتھ میزبان ملک کے ساتھ سال بھی نہ لکھنے کا فیصلہ ہوا تھا شرٹس پر سری لنکا 2022 اور یو اے ای 2022 لکھے جانے کی وجہ سے فیصلہ ہوا، شرٹس مختلف لوگوں کے ساتھ موجود تھیں اور ایک شرٹ پر صرف سال لکھا گیا تھا۔

    پاکستان سمیت کئی ممالک میں سپر بلیو مون کا خوبصورت نظارہ

    ایشین کرکٹ کونسل کے ذرائع نے کہا کہ اے سی سی کا مقصد شرٹس میں تسلسل لانا تھاتاکہ لوگو میں یکسانیت ہواورزیادہ لوگوں تک پہنچے گزشتہ سال شرٹس پرنٹ ہونے کی وجہ سے میزبان ملک کا نام نظر آیا، گزشتہ برس کے فیصلے کی روشنی میں صرف ایشیا کپ کے لوگو کا استعمال ہو رہا ہے، فیصلے کی وجہ سے سال اور میزبان ملک کا نام شرٹ کے لوگو میں شامل نہیں کیا گیا۔

    ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کو نشر کرنے پر فوری پابندی عائد

  • اشیاء کپ 2023:  نیپال کو 343 رنز کا ہدف

    اشیاء کپ 2023: نیپال کو 343 رنز کا ہدف

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے افتتاحی میچ میں نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی جبکہ ایشیا کپ 2023 کا میلہ 15 برس بعد آج پاکستان میں سج گیا ہے اور ایونٹ کا پہلا میچ ملتان میں کھیلا جا رہا ہے جس میں میزبان پاکستان اور نیپال کی کرکٹ ٹیمیں مدمقابل ہیں اور افتتاحی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 بنائے۔

    علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کی ریکارڈ پارٹنر شپ نے ٹیم کے بڑے ہدف میں اہم کردار ادا کیا، بابر اعظم نے 131 گیندوں پر 151 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 14 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے جبکہ افتخار احمد نے 71 گیندوں پر 11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 109 رنز بنائے۔

    تاہم قومی ٹیم کے دیگر بیٹرز میں محمد رضوان نے 44، فخر زمان نے 14، امام الحق اور آغا سلمان نے 5،5 رنز بنائے اور نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ خیال رہے کہ ایشیاء کپ 2023 کی میزبانی مشترکہ طورپرپاکستان اورسری لنکا کررہے ہیں، ایونٹ میں 6 ٹیمیں میدان میں اتریں گی، کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا ہے کہ ایشیاء کپ کی میزبانی ایک سے زائد ممالک کر رہے ہیں۔

    جبکہ دوسری جانب ایشیا کپ کے میچز کے لیے ٹیم کے روٹس پر لگی لائٹس اور بجلی تاریں چور لے گئے، ٹھیکیدار نے ایک لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کی لائٹس اور تاریں چوری ہونے پر تھانہ گلبرگ میں درخواست جمع کروا دی ہے اور ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں جاری ہے، جس کے لئے پی سی بی کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ٹیموں کے روٹس پر نئی لائٹس نصب کی گئی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنیوالا جعلی سائنسدان گرفتار
    ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
    سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا
    ادھر لاہور کے چور بھی نڈر ہوگئے ہیں، اور شاطر چوروں نے ایشیا کپ کے میچز کے لیے ٹیموں کے روٹس پر لگی لائٹس اور بجلی کی تاریں چوری کرلی ہیں جبکہ ٹھیکیدار کے مطابق ایشیا کپ میں شریک ٹیمزکے استقبال کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کی لائٹس اور تاریں لگائی تھیں جو چور لے اڑے۔ ٹھیکیدار نے لاہور کے تھانہ گلبرگ میں چوری کی درخواست جمع کروا دی ہے۔

  • ایشیاکپ2023:پاک بھارت ٹاکرا ہو گا یا نہیں،ماہرین نے کیا پیشگوئی کی؟

    ایشیاکپ2023:پاک بھارت ٹاکرا ہو گا یا نہیں،ماہرین نے کیا پیشگوئی کی؟

    پالی: ایشیا کپ 2023 کے سب سے بڑے مقابلے یعنی 2 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے بری خبر سامنے آئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہورہا ہے سری لنکا موجودہ چیمپئن ہے جس نے 2022 کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔ ہندوستان گزشتہ سال سپر فور میں باہر ہوا تھا۔ یہ مقابلے کا دوسرا مرحلہ ہے۔ یہ سری لنکا کا چھٹا ایشیا کپ ٹائٹل تھا۔ بھارت نے اسے سات مرتبہ جیتا ہے جب کہ پاکستان نے دو بار جیتا ہے۔

    ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں آپس میں ٹکرائیں گی لیکن کرکٹ شائقین کو 2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار ہے یہ میچ سری لنکا کے پالی کیلے میدان میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کو ہرانا اب مشکل ہے کیونکہ جیت انکی عادت بن گئی ہے،وسیم اکرم

    پاک بھارت کے حوالے سے موسمیاتی پیشگوئی سامنے آئی جس کے مطابق پالی کیلےمیں 2 ستمبر کو 80 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے پاک بھارت میچ متاثر ہونے کا خطرہ ہے،تاہم کرکٹ شائقین دعا گو ہیں کہ 2 ستمبر کو پالی کیلے میں موسم بہتر ہو جائے تاکہ پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے متاثر نہ ہو۔

    واضح رہےکہ ایشیا کپ 2023 میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، یہ ایونٹ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا ایشیا کپ میں 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش ہے ایونٹ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں شیڈول ہے،ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 13 میچز شامل ہیں،ہر ٹیم اپنے گروپ میں ایک بار دوسرے سے کھیلے گی اور ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور راؤنڈ میں پہنچ جائیں گی وہاں کی چار ٹیمیں ایک بار ایک دوسرے سے کھیلیں گی، اور ٹاپ دو فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

    آئی سی سی میں نمبر ون پہ آنا ایک خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہوا …

  • ورلڈ کپ 2023: قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کر دی گئی

    ورلڈ کپ 2023: قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کر دی گئی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023کی اسٹار نیشن جرسی کی رونمائی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: اس سلسلے میں پیر کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے شرکت کی، ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اسٹار نیشن جرسی سے دراصل ہمارے کرکٹرز اور جوشیلے شائقین کے درمیان ہر میچ میں ایک مضبوط تعلق سے جڑے رہیں گے، یہ جرسی ہماری کرکٹ کی شاندار روایات اور ورثے اور روشن مستقبل کی عکاس ہے۔


    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید کا کہنا ہے کہ یہ اسٹار نیشن جرسی صرف ایک یونیفارم نہیں ہےبلکہ اس پر کامیابیاں ، قربانیاں اور کہانیاں نمایاں ہیں۔ اس کا ہر اسٹار شائقین کی بھرپور حوصلہ افزائی اور ہمارے ہیروز کی روایات کو بیان کرتا ہےاس میں ایک ایک نکتہ بڑی خوبی سے شامل کیا گیا ہے جس سے یہ ہر پاکستانی میں فخر کا احساس پیدا کرے گی۔

    ورلڈ کپ کی ٹرافی تاج محل کے سامنے رونما

    یہ اسٹار نیشن جرسی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل آن لائن اسٹور Shop.pcb.com.pk سے آرڈر پر حاصل کیا جاسکتا ہے-

    واضح رہے کہ بھارت پہلی بار دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ، ورلڈکپ کے تمام میچز کی میزبانی کررہا ہے اور بھارت کے 10 مقامات پر میچز کھیلیں جائیں گے5 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس رنگا رنگ عالمی میلے کے میچز دیکھنے کے خواہش مند 25 اگست سے اپنے پسندیدہ میچز کی ٹکٹس خرید سکیں گے، ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان 14 اکتوبر کو احمد آباد میں رکھا گیا ہے، جس کے لیے ٹکٹس کی بکنگ 3 ستمبر سے اوپن ہوگی میگا ایونٹ کا فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں ایک لاکھ سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    نگران وزیر اعظم اور گورنر سندھ کا ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں کامیابی حاصل کرنے …

  • بی سی سی آئی صدر راجر بنی نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

    بی سی سی آئی صدر راجر بنی نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

    ورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی۔

    باغی ٹی وی: ایک بیان میں راجر بنی نے کہا کہ میں اور نائب صدر راجیو شکلا چار ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے، پاکستان میں سرکاری عشائیے کے علاوہ ایشیا کپ میچز بھی دیکھیں گے مجھے پاکستان جانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، میرا پاکستان کا دورہ ہمیشہ یادگار رہا، پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں،اُمید ہے میرے دورہ پاکستان سے پاک بھارت کرکٹ روابط کو فائدہ ہوگا، پاک بھارت مقابلے ایشیز سے بڑے اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کرکٹ کے لیے اہم ہیں۔

    پی سی بی کی منیجنگ کمیٹی کے موجودہ چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے 15 اگست کو بی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداروں کو ایک باضابطہ دعوت نامہ دیا گیا تھابنی سری لنکا سے واپس آنے کے ایک یا دو دن بعد بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کے ساتھ واہگہ بارڈر کے راستے لاہور جائیں گے جہاں وہ پالی کیلے میں ہونے والے ہندوستان پاکستان میچ میں شرکت کریں گے-

    پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا

    واضح رہے کہ راجر بنی 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے، آخری مرتبہ وہ 2005 میں ایشین کرکٹ کونسل کے کیمپ کے لیے پاکستان آئے تھے۔

    بنی کا محض ایک بشکریہ دورہ ہے اور جیسا کہ معاملات کھڑے ہیں، متعلقہ بورڈ کے سربراہوں کے درمیان کوئی باضابطہ ملاقاتیں نہیں ہوتیں امکان ہے کہ بنی اور شکلا اپنے دو روزہ دورے کے دوران 3 یا 5 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بھی شرکت کریں گے۔

    بی سی سی آئی کی جانب سے ملک کا دورہ کرنے سے معذوری ظاہر کرنے کے بعد ٹورنامنٹ کے میزبان پاکستان کو 13 میں سے صرف چار میچز الاٹ کیے گئے ہیں اس کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل کے ساتھ سمجھوتہ طے پانے سے قبل کئی فلیش پوائنٹس کا سامنا کرنا پڑا، جس کی صدارت جے شاہ نے کی، جو کہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری بھی ہیں، ہائبرڈ ماڈل پر دستخط کرنے کے لیے۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کوبحال کر دیا گیا،لیٹر جاری

    30 اگست سے شروع ہونے والے چھ ملکی ایشیا کپ میں نیپال کے ساتھ بھارت اور پاکستان کو ایک ساتھ گروپ میں رکھا گیا ہے۔ فائنل میں پہنچنے کی صورت میں دونوں ٹیمیں زیادہ سے زیادہ تین بار کھیل سکتی ہیں۔

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کوبحال کر دیا گیا،لیٹر جاری

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کوبحال کر دیا گیا،لیٹر جاری

    اسلام‌ آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بحال کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : 24 اگست کو صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے فیڈریشن کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے سیکرٹری سمیت تمام عہدیداروں کو ہٹا دیا تھا،خالد سجاد کھوکھر نے بتایا تھاکہ پی ایچ ایف کے تمام ممبران کو 31 اگست کو کانفرنس میٹنگ میں اعتماد کاووٹ لیناپڑے گا، یہ فیصلہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی 16 اگست کو ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا تاہم اب پی ایچ ایف صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے سیکرٹری سمیت تمام عہدیداران کو کام جاری رکھنےکیلئےلیٹر جاری کردیا ہے،دوسری جانب پی ایچ ایف کا کانگریس کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے اجلاس 31 اگست کو اسلام آباد میں شیڈول تھا صدر پی ایچ ایف نے 23 اگست کو جاری ہونے والے لیٹر کو منسوخ کردیا، پی ایچ ایف کے ایگزیکٹو بورڈ ممبران نے مشاورت کے بعد اجلاس ملتوی کرنے سفارش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

    مڈغاسکراسٹیڈیم میں بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی

    یاد رہے کہ چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز کو معطل کر دیا ہے اور وزیراعظم آفس کی ہدایات پر تمام عہدیداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہےجاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نگرانی میں ملک بھر میں کلبوں کی اسکروٹنی کروائی جائے گی۔

    شہباز شریف بھی پاکستانی کرکٹرز کی بولنگ کے مداح

  • مڈغاسکراسٹیڈیم میں بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک  جبکہ 80 زخمی

    مڈغاسکراسٹیڈیم میں بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی

    مشرقی افریقا کے ملک مڈغاسکر میں انڈین اوشن آئی لینڈ گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک جبکہ 80 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم کے باہر شائقین کا ایک بڑا ہجوم موجود تھا داخلی دروازے پر بھگدڑ مچنے سے12 افراد ہلاک ہوگئے ، 11 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 80 افراد زخمی ہو ئے ہیں،مڈغاسکر کے وزیراعظم حادثے کے موقع پر اسٹیڈیم میں مومود تھے، انہوں نے حادثے کو المناک قرار دیا جبکہ قیمتی جانوں کے نقصان پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا کہا۔

    انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے ریاست زخمیوں کے طبی اخراجات خود برداشت کر رہی ہے، میں تمام متاثرہ خاندانوں سے انہوں نے اظہار تعزیت کرتا ہوں-

    ایشیا کپ،ڈی آئی جی آپریشنز کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، سکیورٹی اقدامات کا جائزہ

    سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں ریڈ کراس کے کارکنوں کو ایتھلیٹکس ٹریک کے قریب درجنوں زخمیوں کا علاج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے،خیال رہے کہ انڈین اوشن آئی لینڈ گیمز کا گیارہواں ایڈیشن 25 اگست سے 3 سمتبر تک جارہے گا۔

    قبل ازیں 2018 میں مڈغاسکر اور سینیگال کے درمیان افریقن کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائنگ گیم سے قبل کرش میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 37 زخمی ہو گئے2019 میں، اسٹیڈیم میں ایک کنسرٹ میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے انڈین اوشین آئی لینڈ گیمز ایک کثیر کھیلوں کا ایونٹ ہے جس میں خطے کے ممالک شامل ہیں-

    خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میچ جیتا، اس جیت کی ہمیں ضرورت تھی،نسیم شاہ

  • آئی سی سی  نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی –

    باغی ٹی وی: آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بیٹرز کی فہرست میں کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں بھارت کے شبمن گل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے فخر زمان کی دو درجے تنزلی ہوئی اور وہ پانچویں نمبر پر ہیں۔

    ون ڈے بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈکا پہلا نمبر برقرار ہے، اس فہرست میں افغانستان کے مجیب الرحمان 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف رینکنگ میں 7 درجے بہتری کے بعد 36 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کر گئے

    ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے ، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور تیسرے نمبر پر بابر اعظم موجود ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

    ایشیا کپ کیلئے 17رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیاگیا

  • زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کر گئے

    زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کر گئے

    زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیتھ اسٹریک کینسر میں مبتلا تھے اور ان کی عمر 49 برس تھی، رواں برس مئی میں ہیتھ اسڑیک کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
    https://twitter.com/henryolonga/status/1694094487776305536?s=20
    زمبابوے کے کپتان شین ولیمز اور سابق فاسٹ بولر ہنری اولنگا نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر وپنے ٹوئٹ کے ذریعے ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی تصدیق کی ہے،ہنری اولنگا نے اپنے سوشل میڈیا پر ہیتھ اسٹریک کو زمبابوے کا گریٹ آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے کہا مجھے فخر ہے کہ میں نے ان کے ساتھ کھیلا، دوسری طرف مجھے دیکھا جب میرا بولنگ اسپیل ختم ہو جائے۔
    https://twitter.com/henryolonga/status/1694146697331658794?s=20
    ہیتھ اسٹریک نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز کھیلےہیتھ اسٹریک نے 2000 سے 2004 تک زمبابوے ٹیم کی قیادت کی، انہوں نے 445 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں اور 4933 رنز بنائے۔

    افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان کی تیاریاں مکمل

    ہیتھ زمبابوے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں 216 وکٹوں کے ساتھ اور ون ڈے کرکٹ میں 239 وکٹوں کے ساتھ اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے وہ 100 سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے پہلے اور واحد زمبابوے بولرتھے اور 100 سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لینے والے صرف چار زمبابوے بولرز میں سے ایک تھے وہ ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 1000 رنز اور 100 وکٹوں کا دوہرا مکمل کرنے والے پہلے اور واحد زمبابوین ہیں اور ساتھ ہی ایک روزہ میں 2000 رنز اور 200 وکٹوں کا دوہرا اعزاز مکمل کرنے والے پہلے اور واحد زمبابوےتھے-

    ایشیا کپ کیلئے 17رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیاگیا

    اپنے ٹیسٹ کیریئر میں سات وکٹیں لے کر، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں زمبابوے کے باؤلر کی طرف سے سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ وہ 1997ء اور 2002ء کے درمیان زمبابوے کرکٹ کے سنہری دور کا حصہ تھے۔ زمبابوے کرکٹ کے ساتھ ان کے تعلقات ان کے بین الاقوامی کیریئر کے ساتھ ساتھ کوچنگ کیرئیر کے دوران کئی مواقع پر خراب ہوئے۔ وہ 2018ء کے اوائل تک زمبابوے کے ہیڈ کوچ تھے اور 2018ء میں انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے باؤلنگ کوچ تھے۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں،نائب صدر بی سی …

    ستمبر 2018ء میں، اسٹریک نے زمبابوے کرکٹ کو بقایا قرضوں کے سلسلے میں ختم کرنے کے لیے عدالت میں درخواست جمع کرائی۔ اپریل 2021ء میں، سٹریک پر بدعنوانی کے الزام میں آئی سی سی نے آٹھ سال کی پابندی عائد کی تھی۔