Baaghi TV

Tag: کھیل

  • ایشیا کپ کیلئے 17رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیاگیا

    ایشیا کپ کیلئے 17رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیاگیا

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کیلئے 17رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا،ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایشان کشن، شبمان گل، ویرات کوہلی کو شامل کیا گیا ہے، بھارتی ٹیم میں کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، شردل ٹھاکر اور ہردیک پانڈیا بھی شامل ہیں


    ان کے علاوہ جدیجہ، شہریار لائر، جسپریت بمرا، محمد شامی اور محمد سراج بھارتی ٹیم کا حصہ ہوں گے،بھارتی ٹیم میں تلک ورما، اکسر پٹیل، کلدیپ یادیو اور پرسداکرشنا کو بھی شامل کیا گیا ہے،جبکہ سنجو سمسن کو اسٹینڈ بائی کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے-

    آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں،نائب صدر بی سی …

    واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں پہلا مقابلہ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو آپس میں آمنے سامنے ہو ں گی-

    ذکاء اشرف قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کے لئے کولمبو چلے گئے

  • سابق ٹیسٹ کرکٹراور آئی سی سی کے میچ ریفری نوشاد علی انتقال کرگئے

    سابق ٹیسٹ کرکٹراور آئی سی سی کے میچ ریفری نوشاد علی انتقال کرگئے

    اسلام آباد: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری نوشاد علی انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر نوشاد علی آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتقال کرگئےنوشاد علی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہےاہل خانہ کے مطابق نوشاد علی کی نمازجنازہ آج شام ساڑھے 5 بجے ایچ الیون کے قبرستان میں ادا کی جائے گی ۔

    واضح رہے کہ نوشاد علی نے 1965 میں پاکستان کی طرف سے 6 ٹیسٹ میچز کھیلے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بطور تجزیہ کار بھی کئی پرو گرامز کا حصہ بنتے رہے علاوہ ازیں نوشاد علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سلیکٹر، ٹیم مینیجراور دیگر کئی عہدوں پر رہتے ہوئے خدمات انجام دی ہیں،نوشاد علی رضوی برطانوی دور میں گوالیار کے مقام پر پیدا ہوئے وہ ایک پاکستانی ریٹائرڈ آرمی آفیسر اور سابق کرکٹر ہیں وہ پاک فوج میں بطور کرنل ریٹائر ہوئے-

    ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے درد سر بن گیا

    انہوں نے 1960 سے 1979 تک پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی، نو سنچریاں بنائیں وہ میچ ریفری اور ایڈمنسٹریٹر بھی رہ چکے ہیں انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ مشرقی پاکستان،کراچی،شمال مغربی سرحدی صوبہ (اب کے پی کے)پشاور کرکٹ ایسوسی ایشن،پنجاب، راولپنڈی، اور پاکستان سروسز کےلیے بھی کرکٹ کھیلی۔

    حسن علی لنکن پریمئیر لیگ میں انجری کا شکار

    نوشاد علی نے 6 ٹیسٹ میچ کی 11 اننگز میں 156 رنز بنائے جس میں 39 ان کا سب سے زیادہ سکور تھایہ رنز 14.19 کی اوسط سے بنائے گئےجبکہ 83 فرسٹ کلاس میچوں کی 115 اننگزمیں 16 بارناٹ آؤٹ رہ کرانہوں نے 4322 رنز بنائے 158 ان کا بہترین سکور تھا 36.31 کی اوسط سے بنائے ان رنزوں میں 9 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں اس کے علاوہ انہوں نے وکٹ کیپر کے طور پر 9 کیچز بھی پکڑے،نوشاد علی نے ریٹائر ہونے کےبعد ایمپائرنگ میں بھی قسمت آزمائی کی انہوں نے 5 ٹیسٹ 13 ون ڈے اور ایک فرسٹ کلاس میچ بھی سپروائز کیا انہوں نے کرکٹ ایڈمنسٹریٹر کے طور پر بھی مختلف حیثیتوں میں اپنے فرائض ادا کیے۔

    ذکاء اشرف قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کے لئے کولمبو چلے گئے

    چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف، دیگر ارکان اور بورڈ ملازمین نے نوشاد علی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے،ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ نوشاد علی کی فیملی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، فیملی اور دوستوں کے ساتھ دکھ کا اظہار کرتے ہیں-

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام عہدیداران معطل

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام عہدیداران معطل

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کےعہدیداران کو معطل کرکے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔مذکورہ فیصلہ سابق وزیراعظم آفس کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔قومی کھیل کی بہتری کیلئے ہاکی کلبس کی اسکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا ہے ساتھ ہی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کیلئے الیکٹرول کالج تشکیل دیا جائے گا۔ پی ایس بی کی زیرِ نگرانی پی ایچ ایف کے الیکشن کے عمل کو شفاف طریقے سے جلد مکمل کیا جائے۔
    ایشین گیمز کا کیمپ اور ٹیم مینجمنٹ کے علاوہ تمام قسم کے کام کو روک دیا گیا جبکہ سلیکشن کمیٹی کام جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ تمام امور کی نگرانی کرے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کےصدرخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری حیدر حسین تھے۔

  • پی سی بی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کر دی،عمران خان شامل

    پی سی بی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کر دی،عمران خان شامل

    لاہور: پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر بنائی گئی ویڈیو میں عمران خان کو شامل نہ کرنے پر پی سی بی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کر دی-

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ کی تاریخ پر بنائی جانے والی ویڈیو کا نیا پرومو جاری کردیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان کی تصاویر کے ساتھ نئی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں عمران خان کی دو تصاویر اور ویڈیو کو شامل کیا گیا، پرانی ویڈیو سوشل میڈیا اکاونٹس سے ڈیلیٹ کردی گئی۔


    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پی سی بی نے ورلڈ کپ 2023 تک ایک پروموشنل مہم شروع کی ہے اور اس سلسلے میں 14 اگست کو اپ لوڈ کی گئی ویڈیو لمبی ہونے کی وجہ سے مختصر کردی گئی تھی جس کے باعث کچھ اہم کلپس غائب ہوگئے تاہم اب ویڈیو کو مکمل ورژن میں درست کردیا گیا ہے۔

    بابراعظم کو کھیلتا دیکھ کر انجوائے کرتا ہوں،ویرات کوہلی

    واضح رہے کہ قبل ازیں یوم آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو میں پاکستان کے لیے 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے والی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان سرے سے غائب تھے،سوشل میڈیا صارفین اور شائقین کرکٹ سمیت پی ٹی آئی حامیوں کی جانب سے بھی پی سی بی کو اس اقدام پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ سابق کرکٹ وسیم اکرم نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا-

    بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

  • وہاب ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    وہاب ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور فیملی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں، وہاب ریاض ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے،بولے،انٹرنیشنل لیگز کھیلتا رہوں گا ،شین واٹسن کیخلاف میری زندگی کا بہترین اسپیل تھا،یادیں رہ جاتی ہیں ہمیشہ یادوں کیساتھ جیتا رہوں گا، کرکٹ سے بہت کچھ سیکھا ہے، جہاں تک کوچنگ کی بات ہے یہ فیصلہ پی سی بی کا ہوگا، 1992 کے ورلڈکپ کو کبھی نہیں بھول سکتے،شعیب اختر کے ساتھ میرا کوئی مقابلہ نہیں،

    قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بڑا اعلان کیا انہوں نے لکھا کہ ایک ناقابل یقین سفر کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، میری فیملی، کوچز، مینٹورز، ٹیم کے ساتھیوں، مداحوں اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری حمایت کی فرنچائز کرکٹ کی دنیا میں دلچسپ وقت آنے والا ہے۔


    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 کے دوسرے سیزن میں نظر آئیں گے،شاہین شاہ آفریدی کا ڈیزرٹ وائپرزکےساتھ معاہدہ ہوگیا ہےنشاہین شاہ آفریدی ڈیزرٹ وائپرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے، فاسٹ باؤلر کا اس فرنچائز کے ساتھ معاہدہ 3 سال کے لیے ہوا ہے وہ لیگ میں شرکت کے حوالے سے پُر جوش ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کیوں کہ یو اے ای میں پاکستانی شائقین بڑی تعداد میں موجود ہیں جو ان کی ٹیم کو بھی سپورٹ کریں گے۔

    شاہین شاہ آفریدی کا آئی ایل کے ساتھ تین سالہ معاہدہ

    گلگت کی غیر سرشدہ پہاڑی پر دو جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار،ایک لاپتہ

    پاکستان آل رآؤنڈر آغا سلمان نے کس کھلاڑی کو پسندیدہ بیٹنگ پارٹنر قرار دیا؟

  • لیونل میسی نےامریکی کلب انٹرمیامی کولیگز کپ کے فائنل میں پہنچادیا

    لیونل میسی نےامریکی کلب انٹرمیامی کولیگز کپ کے فائنل میں پہنچادیا

    لیونل میسی نے بدترین ریکارڈ رکھنے والے امریکی کلب انٹرمیامی کی قسمت بدل دی اور اسے لیگز کپ کے فائنل میں پہنچادیا۔

    باغی ٹی وی: لیگزکپ میں گزشتہ روز انٹر میامی اور فلاڈیلفیا کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں انٹرمیامی نےفلاڈیلفیا کو 4-1 سے شکست دی لیگ میں ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر نے انٹرمیامی کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 میچوں میں 9 گولز کئے جب کہ انکی ٹیم کے روبرٹ ٹیلر نے 4 گولز اسکور کیے۔

    میسی کی انٹرمیامی میں شمولیت سے قبل کلب نے 122 میچوں میں صرف 3 بار ٹیمز کے خلاف 4 گولز اسکور کیے تاہم رواں سیزن میں اسٹار فٹبالر نمائندگی ملتے ہی ٹیم نے گزشتہ 6 مقابلوں میں حریف کے خلاف 4 مرتبہ چار سے زائد گولز کئے ہیں۔

    فلاڈیلفیا کو شکست دینے کے بعد انٹرمیامی فائنل میں امریکی ریاست ٹینیسی کے فٹبال کلب نیش وِل کے ساتھ اتوار کوکھیلے گا۔

    انگلینڈ کےفاسٹ بولر اسٹیون فن بھی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو گئے

    خدا کیلئے لڑکیوں کے اسکول کھول دو،سینئیر صحافی طالبان کے دفتر پہنچ گئیں

    افغان طالبان حکومت کے 2 سال پورے ہونے پر امریکی وزیر خارجہ کا بیان

  • انگلینڈ کےفاسٹ بولر اسٹیون فن بھی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو گئے

    انگلینڈ کےفاسٹ بولر اسٹیون فن بھی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو گئے

    انگلش کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر اسٹیورٹ براٹ کے بعد 100 سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے فاسٹ بولر اسٹیون فن نے بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی : نیوز ایجنسی کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے سینئیر فاسٹ بولر 34 سالہ اسٹیون فن گھٹنے کی انجری کے باعث2023 کے سیزن میں زیادہ ایکشن میں نہیں دکھائی دیئے تاہم پیر کو انہوں نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا۔

    اسٹیون فن نے اپنی کاؤنٹی سسیکس کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ میں گزشتہ 12 مہینوں سے اپنے جسم کے ساتھ جنگ ​​لڑ رہا ہوں تاہم اب میں نے شکست تسلیم کر لی ہے، میں ناقابل یقین حد تک خوش قسمت ہوں کہ میں نے اتنی کرکٹ کھیلی،کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں اپنی صلاحیتوں سے کرکٹ کو کچھ واپس دے سکوں۔

    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

    اسٹیون فن نے 2010 میں بنگلادیش کے خلاف انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے 36 ٹیسٹ ، 69 ون ڈے اور 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اسٹیون فن نے ٹیسٹ میں 125، ون ڈے میں 102 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 27 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 570 فرسٹ کلاس وکٹیں بھی ان کے نام ہیں، اس کے علاوہ وہ 3 بار ایشیز جیتنے والی انگلینڈ ٹیم کا بھی حصہ رہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیا ،بین اسٹوکس نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر فوکس رکھنے کیلئے گزشتہ برس ون ڈے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔

    بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹوکس ورلڈکپ کھیلنے کیلئے اپنا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں ریٹائرمنٹ واپس لینے کی صورت میں بین اسٹوکس مڈل آرڈر میں بیٹنگ کر سکتے ہیں، وہ ریگولر بیٹر کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انگلینڈکے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ بھی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

  • پی سی بی نے بغیر این او سی کے امریکا میں کھیلنے والے کرکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

    پی سی بی نے بغیر این او سی کے امریکا میں کھیلنے والے کرکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغیر اجازت امریکہ میں کھیلنے والے کرکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پاکستان کے متعدد کرکٹرز اس وقت اپنے مستقبل کے کیریئر کے لیے امید افزا راستے کے طور پر امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سارے کھلاڑی وہاں کھیلنے گئے ۔ پی سی بی قریب سے مشاہدہ کر رہا ہے اور اس نے کھلاڑیوں کو بیرون ملک لیگز میں شرکت سے قبل این او سی حاصل کرنے کی ضرورت کے ذریعے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
    تاہم، ذرائع کے مطابق، پاکستان کے 15 سے زائد کھلاڑیوں نے امریکہ میں کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے سے پہلے پی سی بی سے باضابطہ اجازت لینے سے انکار کر دیا۔ پروٹوکول کی اس خلاف ورزی کے جواب میں بورڈ نے ان کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کارروائی کی ہے۔کچھ کھلاڑیوں نے زور دے کر کہا ہے کہ انہوں نے امریکی شہریت حاصل کر لی ہے، اس طرح نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کی ضرورت کو مسترد کرتے ہیں۔
    اس حوالے سے پاکستان کرکٹ حکام نے ان کی شہریت کی حیثیت کے ثبوت فراہم کرنے اور مستقبل میں قومی ٹیم یا ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کے لیے ان کی عدم دستیابی کا باضابطہ اعلان فراہم کرنے کے لیے ان سے رابطہ کیا، تو انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

  • شادی سے متعلق خبروں پربابر اعظم کےمینجر کا بیان

    شادی سے متعلق خبروں پربابر اعظم کےمینجر کا بیان

    لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شادی سے متعلق خبروں پر ان کے منیجر کا بیان سامنے آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کپتان کے منیجر نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کی نومبر میں شادی کی خبر مکمل طور پر جھوٹی ہے درحقیقت یہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے بھی ایک ’خبر‘ ہے برائے مہربانی غیر تصدیق شدہ خبروں کو شیئر کرنے سے گریز کریں،جبکہ کپتان بابر اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے منیجر کے اس بیان کی توثیق کی ہے-


    واضح رہے کہ خبریں تھیں کہ بابر اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی نے تصدیق کی ہے کہ قومی کپتان کے گھر والے ان کی شادی رواں برس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں قوی امکانات ہیں کہ بابر اعظم کی شادی ورلڈکپ کے بعد نومبر میں ہو رہی ہے، کپتان کے اہلخانہ نے منصوبہ بندی کی ہے کہ دسمبر میں ہونے والے پاکستان کے آسٹریلیا ٹور سے قبل اور ورلڈکپ کے بعد جو کچھ دن بچیں گے، اس میں شادی کردی جائے بابر اعظم کی شادی ان کی کزن سے ہورہی ہے جو رشتے میں ان کی خالہ کی بیٹی ہیں۔

    بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

    دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ انکی مکمل توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے، وہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے بعد شادی کا ارادہ نہیں رکھتےبابراعظم کے فینز کو اپنے ہیرو کو دولہا کے روپ میں دیکھنے کی خواہش سے بخوبی واقف اور ان کی بے تابی کا اندازہ ہے لیکن اس کے لیے انہیں کم از کم ایک سال انتظار کرنا پڑے گا بابراعظم کی شادی کی تاریخ تو ابھی طے نہیں ہوئی لیکن ایک بات ضرور کنفرم ہے کہ بابر ورلڈکپ کے فوری بعد دلہا نہیں بننے جارہے۔

    بابراعظم کی شادی کب تک؟

  • ایشیا کپ  2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    کینڈی: سری لنکا میں شیڈول ایشیا کپ 2023 کے 9 میچز کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کا آغاز، ٹکٹس کی قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں-

    باغی ٹی وی : ایشیا کپ 2023 کے 9 میچز میں سری لنکا میں شیڈول ہیں جس کے لئے آن لائن ٹکٹس کا بکنگ کا آغاز آج ہو گا،سری لنکا میں شیڈول 9 میچز میں پاک مقابلہ بھارت بھی شامل ہے جس کے ٹکٹس کی قیمتیں 20 ڈالر سے شروع ہوں گی جب کہ وی وی آئی پیز ٹکٹس 500 ڈالر میں دستیاب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنی میزبانی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کردیا گیا تھا، پی سی بی ایونٹ میں 4 میچز کی میزبانی کرے گا پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ میچز کے لئے ٹکٹ 1500 روپے سے شروع ہوکر 8 ہزار روپے تک دستیاب ہوگا جب کہ میچ کا مہنگا ترین ٹکٹ وی وی آئی پیز کے لئے 10 ہزار روپے میں بُک ہوگا۔

    بابراعظم کو کھیلتا دیکھ کر انجوائے کرتا ہوں،ویرات کوہلی

    خیال رہے کہ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا،31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا،جبکہ ایشیا کپ 2023 کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا-

    بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟