ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شب میں گولڈ میڈل جیتنے والے شہزاد قریشی کی وطن واپسی پر قومی چیمپئن کا پرتباک استقبال کیا گیا۔ ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شب میں گولڈ میڈل جیتنے والے شہزاد قریشی وطن آ گئے، کراچی ائیرپورٹ پر فیملی، دوستوں اور باڈی بلڈرز کمیونٹی نے پھولوں کے ہار پہناکر استقبال کیا۔پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سہیل انور بھی شہزاد قریشی کے ہمراہ کراچی ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔
Tag: کھیل

سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے قومی ٹیم سری لنکا پہنچ گئے
سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے گئے قومی شاہین سری لنکا پہنچ گئے ، مکمل آرام کے بعد کل سے دو روزہ پریکٹس میچ کھیلیں گے کراچی سے کولمبو اور اب ہیمبن ٹوٹا پہنچنے والے قومی شاہین ایک روزہ آرام کے بعد اِن ایکشن ہوں گے کل سے مقامی کھلاڑیوں کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ میں ایکشن دکھائیں گے، وارم اپ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہو گا ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سولہ جولائی سے گال میں شیڈول ہے،

پاکستان پہلی بار اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی کرے گا
پاکستان کو پہلی بار اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی-
باغی ٹی وی: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے پاکستان کوپہلی مرتبہ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی سونپی ہے، 8 ممالک کی ٹیموں کے درمیان ایونٹ 13 سے 21 جنوری لاہور میں کھیلا جائے گا ٹیموں کا فیصلہ ایشین گیمز اور کونٹینینٹل کپ کے اختتام پر ہوگا ، اگر پاکستان ایشین گیمز میں گولڈ میڈلز جیت لے تو وہ براہ راست پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلے گا ، ورنہ پاکستان کی ٹیم بھی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی مینز کے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ پاکستان اور اسپین میں ہوں گے ، جبکہ ویمنز ہاکی کے کوالیفائنگ راؤنڈ چین اور اسپین میں کھیلے جائیں گے-
محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے پر غور
واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2018 میں چار ٹیموں کے ایف آئی ایچ ہاکی اوپن سیریزکی میزبانی کی تھی جبکہ 1990 کے ورلڈ کپ کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان8 ممالک کے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔
انگلینڈ کی ایشز سیریز میں پہلی کامیابی، آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست
ورلڈ کپ ، پاک بھارت میچ کیلئے احمد آباد میں ہوٹلزکی قیمتیں آسمان کو چھونے …

انگلینڈ کی ایشز سیریز میں پہلی کامیابی، آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست
انگلینڈ نے آسٹریلیا سے ایشز سریز کا تیسرا ٹیسٹ چھین لیا، دُنیائے کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے ہیری بروک نے جیت میں اہم کردار ادا کیا،اتوار کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریزکا تیسرا ٹیسٹ میچ ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں اختتام پذیر ہوا، جس میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے 3 وکٹوں سے جیت اپنے نام کر لی ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم چوتھے دن کے کھیل کے 50 ویں اوور میں 251 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی، اس تعاقب میں اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے تاہم دُنیائے کرکٹ کے ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے والے ہیری بروک ایک بار پھر آسٹریلیا کے آڑے آ گئے اور انہوں نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے لیے ایشز سیریز میں پہلی کامیابی دلا دی۔
محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے پر غور
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو بطور بیٹر سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے کی تجویز زیر غور ہے۔ سید یحیٰ حسینی کی رپورٹ کے مطابق کپتان بابر اعظم کی قیادت میں 16 ارکان پر مشتمل کرکٹ ٹیم سری لنکا میں موجود ہے جہاں اسے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچ کھیلنے ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا۔
سرفراز احمد کی اسکواڈ میں شمولیت کے بعد بطور وکٹ کیپر ٹیم میں جگہ حاصل کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے اور اطلاعات ہیں کہ نائب کپتان محمد رضوان کو بطور اسپیشلسٹ بیٹر گال ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ محمد رضوان نے 27 ٹیسٹ کی 43 اننگز میں 38.13 کی اوسط سے 1373 رنز 2 سنچریوں اور 7 نصف سنچریوں کی مدد سے اسکور کر رکھے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے 4 اننگز میں 3 نصف سنچریوں اور ایک سنچری بنا کر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ جبکہ اس پرفارمنس پر کپتان بابر اعظم سر ی لنکا روانگی سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر ان کی پہلی چوائس ہوں گے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ محمد رضوان جنہیں ناقص بیٹنگ پرفارمنس پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا، انہیں گال ٹیسٹ میں بطور اسپیشلسٹ بیٹر کھلانے کی تجویز ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش
آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب
افغانستان کر کٹ ٹیم نے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لیمحمد رضوان نے نومبر 2016 میں اظہر علی کی قیادت میں پہلا ٹیسٹ بطور بیٹس مین ہی کھیلا تھا جہاں پہلی اننگز میں وہ صفر پر آوٹ ہوئے تھے جبکہ دوسری اننگز میں وہ 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے تھے، ہیملٹن کے اس ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر کھیلے تھے۔

ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں،دوسروں سے اسی کی درخواست کرتے ہیں،محمد رضوان
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک اللہ سبحان تعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے رہنمائی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں محمد رضوان نے لکھا کہ ہر مسلمان نے قرآن پاک کی آیات کو اپنے دل میں محفوظ کر رکھا ہے اور اس قدر محفوظ چیز کو نقصان پہنچانا صرف اس وقت ہی ممکن ہو سکتا ہے جب اس کا محافظ اسے دل سے نکال دے،قرآن پاک کی بے حرمتی تو دور کی بات کوئی ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔
Quran is a word of guidance for the whole Humanity from Allah Subhanahu wa Ta'ala and every Muslim has preserved the Ayahs in their hearts.
And henceforth, damaging of much protected word seems possible only after the termination of its protectors. Let alone the desecration of… pic.twitter.com/pFaXie8y3e— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) July 8, 2023
وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں جو اس دنیا میں لوگوں کی رہنمائی کے لیے آئے، ان مذاہب کے ماننے والوں کے جذبات اپنے مذہب سے جڑے ہوتے ہیں اور ہم بھی دوسروں سے اسی کی درخواست کرتے ہیں۔واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے روز سویڈن میں ایک ملعون شخص نے مسجد کے سامنے پولیس کی نگرانی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی جس کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں نے آواز اٹھائی تھی،علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر ملک بھر میں 7 جولائی کو یوم تقدیس منایا گیا تھا،کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں نماز جمعہ کے بعد لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور عالمی برادری سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا مظاہرین نے کہا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام،تصاویر بھی شیئرکردیں
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کی رخصتی کی تقریب کراچی میں جمعہ کی شب ہوئی جس کی تصاویر انہو ں نے ٹوئٹر پرشیئر کر دی ہیں۔
اس موقع پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میری پیاری بیٹی، ابھی بھی کل کی طرح لگتا ہے، جب میں نے تمہیں اپنی بانہوں میں کھلایا، اُس دن میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ تمہارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا اگرچہ آپ اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے جارہی ہیں، لیکن آپ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گی کیونکہ میں وہ آدمی ہوں جس نے آپ سے سب سے پہلے پیار کیا۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1677610611599876096?s=20
انہوں نے بیٹی اور داماد کے لئے لکھا کہ اللہ آپ دونوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ کو ایک ساتھ ایک خوبصورت زندگی گزارنے کا موقع عطا فرمائے، آمین۔شادیوں میں خواجہ سراؤں اور فنکاروں کو دعوت دینے والوں کی نکاح نہ پڑھانے کا …
واضح رہے کہ ان کی بڑی بیٹی اقصیٰ اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا، شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال، اعظم خان، سابق کرکٹرز معین خان، ارشد خان، محمد اکرم اور وقار یونس شریک ہوئے تقریب میں شاہد خان آفریدی کے داماد اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممتاز فاسٹ بولر شاہین آفریدی مہمانوں کی مستقل آؤ بھگت کرتے رہے۔
پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے،بابر اعظم

پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے،بابر اعظم
پاکستان ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کپتان بابر اعظم کو ٹیلیفون کیا ہے۔
باغی ٹی وی: ذکا اشرف نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بابر اعظم سے کہا کہ پوری ٹیم کو میری طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیں، توقع ہے کہ ٹیم دورہ سری لنکا اور ایشیا کپ میں پاکستان کے لیے کامیابیاں سمیٹے گی۔
اس موقع پر بابر اعظم نے ذکا اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کے پچھلے دور میں بھی پاکستان نے ایشیا کپ جیتا تھا، انشاءاللّٰہ اس بار بھی ایشیا کپ جیت کر پاکستان لائیں گے، پاکستان ٹیم کو مزید اوپر لے جانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے بابراعظم نے ذکاء اشرف کو چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت جائے گی یا نہیں اس حوالہ سے فیصلہ کرنے کے لئے ایک ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دی گئی ہےوزیر خارجہ بلاول زرداری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ اور طارق فاطمی شامل ہیں ،قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہ اور سیکرٹری خارجہ بھی ہائی پروفائل کمیٹی میں شامل ہیں-
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی بھارت میں ہونیوالے ورلڈ کپ میچز میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کے حوالہ سے سفارشات مرتب کرے گی، حتمی سفارشات وزیراعظم کو بھجوائی جائیں گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا، پی سی بی نے ورلڈ کپ میں شرکت حکومت کی اجازت کے ساتھ مشروط کی ہے-

شیخ حسینہ کی مداخلت پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی
بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی بروقت مداخلت کے بعد حیران کن طور پر گزشتہ روز کرکٹ چھوڑنے والے تمیم اقبال نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔ جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال نے جمعہ کی سہ پہر بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں جبککہ سابق کپتان اور ممبر پارلیمنٹ مشرفی مرتضیٰ اور بی سی بی کے صدر نظم الحسن بھی وزیراعظم کی رہائشگاہ پر موجود تھے۔
Tamim Iqbal took back his retirement after the meeting with Bangladesh Prime Minister Sheikh Hasina.#TamimIqbal #PrimeMinister #SheikhHasina pic.twitter.com/2tpqthmH1Z
— CricTracker (@Cricketracker) July 7, 2023
ملاقات کے دوران تمیم اقبال نے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ خیال رہے کہ تمیم اقبال نے افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش کی کپتانی کرنے کے ایک دن بعد جمعرات کو یکدم ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ عبوری طور پر بی سی بی نے افغانستان کے خلاف دوسرے اور تیسرے ون ڈے کے لیے لٹن داس کو کپتان مقرر کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دیخیال رہے کہ تمیم اقبال قومی ٹی وی میں نشر ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ اس کے پیچھے کوئی خاص وجہ نہیں ہے، میں اس حوالے سے کچھ عرصے سے سوچ رہا تھا اور اپنے اہل خانہ سے بھی چند روز سے بات کر رہا تھا۔ تاہم اس سے کئی روز قبل تمیم اقبال اس وقت تنقید کا نشانہ بنے تھے جب وہ افغانستان کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں مکمل طور پر فٹ نہ ہونے کا اعتراف کرنے کے باوجود میچ کا حصہ بنے تھے۔

عالمگیر خان ترین کے موت کی خبر نے کر کٹ حلقوں کو بھی سوگوار کر دیا
تریسٹھ سالہ عالمگیر خان ترین کی موت کی خبر نے کرکٹ حلقوں میں بھی سب کو سوگوار کر دیا بولنگ کوچ مشتاق احمد نے اسے سانحہ اور بڑا نقصان قرار دیا ،عالمگیر خان ترین نے دوہزار انیس میں اپنے بھائی جہانگیر ترین اور بھتیجے علی ترین کے ساتھ مل کر پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے طور پر ’’ملتان سلطانز‘‘ کو خریدا دو سال تک مل کر کام کرنے کے باوجود سلطانز چیمپئن نہ بن سکے ، دوہزار اکیس میں ٹیم ملکیت کے حوالے سے شراکت داری ختم ہوئی ، عالمگیر ترین نے تمام توجہ ملتان سلطانز پر مرکوز کر دیں ،،، کپتانی محمد رضوان کو سونپی گئی ، پلیئرز اور منیجمنٹ کو فُل سپورٹ کیا ، یوں ٹیم دوہزار اکیس میں پی ایس ایل جیتنے میں کامیاب ہو گئی ، گذشتہ سال اپنے اعزاز کا دفاع تو نہ کر سکی لیکن رنرز اپ رہنے کا اعزاز حاصل کرنے کا سہرا بھی مرحوم کی بہترین کرکٹ منیجمنٹ کو جاتا ہے عالمگیر خان ترین کے انتقال پر ملتان سلطانز انتظامیہ سمیت فرنچائز مالک جاوید آفریدی اور عاطف رانا نے اظہار تعزیت کیا،









