Baaghi TV

Tag: کھیل

  • لاہور قلندرز کو بولنگ کی وجہ سے دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے

    لاہور قلندرز کو بولنگ کی وجہ سے دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے

    راولپنڈی: ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کی کپتانی کے اوورسیز پلیئرز ڈیوڈ ویسا اور راشد خان فین ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ڈیوڈ ویسا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی قدرتی کپتان ہیں وہ جانتے ہیں کہ کھلاڑیوں کا بہترین استعمال کیسے کرنا ہے شاہین آفریدی کھلاڑیوں کو میدان میں پُرسکون رکھتے ہیں، وہ تکنیکی طور بہت مضبوط ہیں اور فیلڈ میں بروقت فیصلے کرتے ہیں۔

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکرپلے آف کی دوڑ سے باہرکر دیا

    افغان کرکٹر راشد خان نے شاہین آفریدی کے بارے میں کہا کہ دو برسوں سے جس طرح شاہین نے کھلاڑیوں کو سنبھالا ہوا ہے وہ بہت اہم ہے شاہین آفریدی جس طرح کھلاڑیوں کو بیک کرتے ہیں وہ ایک اچھے کپتان کی نشانی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں دو سالوں میں شاہین آفریدی کی کپتانی میں کھیل کر لطف اندوز ہوا ہوں، شاہین کے ساتھ سفر اچھا رہا ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

    کیوی کمنٹیٹر کی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پرتنقید

    کامران غلام نے کہا کہ اس پی ایس ایل کے آغاز میں میری پرفارمنس اچھی نہیں تھی لیکن میں نے محنت جاری رکھی اور جب دوبارہ موقع ملا تو اس سے فائدہ اٹھایا کوچز نے نیٹ پر مجھے ذہنی طور پر مضبوط بنایا اور بہت سپورٹ کیا، یہی وجہ ہے کہ مجھے اس کا بہت فائدہ ہوا لاہور قلندرز کو بولنگ کی وجہ سے دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور راشد خان ورلڈ کلاس بولر ہیں، اس پی ایس ایل میں ہماری بولنگ سب سے ٹاپ پر ہے، اچھی بولنگ ہو تو اس سے بڑا فرق پڑتا ہے، پچز خواہ کیسی بھی ہوں، کیونکہ ہماری بولنگ اتنی آسانی سے اتنے رنز نہیں دیتی اور نہ ہدف آسانی سے پورا کرنے دیتی ہے-

    ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا …

  • پی ایس ایل 8: نمائشی ویمنز لیگ ایمازونز نے جیت لی

    پی ایس ایل 8: نمائشی ویمنز لیگ ایمازونز نے جیت لی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے دوران ہونے والی نمائشی ویمنز لیگ ایمازونز نے 33 رنز سے جیت لی-

    باغی ٹی وی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمن لیگ کے تیسرے نمائشی میچ میں ایمازون کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 218 رنز بنائے۔

    ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا …

    ایمازون کی کپتان بسمہ معروف نے 51 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تجربہ کار بلے باز ڈینی ویاٹ نے 43 اور ٹیمی بیمونٹ نے 39 رنز بنائے-

    سپر ویمن کی ایمن انور نے2و جبکہ چماری اتھاپتو، ندا ڈار، ام ہانی، طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

    بعد ازاں 219 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سپر ویمن مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بناسکی سپر ویمن کی سری لنکن بیٹر چماری اتھاپتو نے 60 گیندوں پر 107 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ۔

    پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی

    ایمازونز کی فاطمہ ثنا نے 3 اور ڈینی ویاٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں سپر ویمن نے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ایمازونز نے کامیابی سمیٹ کر سیریز کو 1-1 سے برابر کردیا تھا۔

  • ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکرپلے آف کی دوڑ سے باہرکر دیا

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکرپلے آف کی دوڑ سے باہرکر دیا

    راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 8 میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی:راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 263 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 253 رنز بنا سکی اس شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹر پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کے بعد پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

    ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز اسکور کیے ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان نے 43 گیندوں پر 120 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی،کپتان محمد رضوان 55 اور رائلی روسی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قیس احمد نے 2 جبکہ کپتان محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    کیوی کمنٹیٹر کی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پرتنقید

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 263 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 253 رنز بنا سکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمیر یوسف 67 اور افتخار احمد 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مارٹن گپٹل 37، عمر اکمل 28 اور کپتان محمد نواز 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    قیس احمد اور نوین الحق 17، 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 5 جبکہ احسان اللہ نے 2 اور انور علی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    رونالڈ نے زلزلے میں یتیم ہونیوالے شامی بچے کی خواہش پوری کردی

    جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر قیس احمد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر بن گئے ہیں ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں قیس احمد نے 4 اوورز میں 77 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، قیس احمد کو 4 اوورز کے دوران 9 چھکے اور 4 چوکے لگے۔

    گزشتہ روز ملتان سلطانز کے انور علی نے 4 اوورز میں 66 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی اور وہ پی ایس ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے تھے۔

    پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ترین بولر شاہد آفریدی ہیں جنہوں نے گزشتہ برس کوئٹہ کی طرف سے کھیلتے ہوئے 4 اوورز میں 67 رنز دیئے تھے۔

  • پاکستان نیشنل برج کے ٹرائلز کا آغاز  14 مارچ سے کراچی جمخانہ میں ہوگا

    پاکستان نیشنل برج کے ٹرائلز کا آغاز 14 مارچ سے کراچی جمخانہ میں ہوگا

    پاکستان نیشنل برج ٹرائلز میں مقابلہ کرنے والی ٹیموں کے نام سامنے آ گئے-

    باغی ٹی وی:پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل برج کے ٹرائلز کا آغاز 14 مارچ سے کراچی جمخانہ میں ہو رہا ہے۔ پاکستان برج فیڈریشن کے اس ٹرائل میں 2 ٹیموں کا انتخاب ہو گا جو رواں برس ماہ مئی میں لاہور میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کریں گی ۔

    پی ٹی آئی ورکر ظل شاہ کی ہلاکت سے متعلق سوال پر یاسمین راشد گڑبڑا …

    پی سی ہوٹل لاہور میں 5 سے 13 مئی تک برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کا انعقاد ہو گا جس میں پاکستان ، بنگلہ دیش ، بھارت، متحدہ عرب امارات، اردن، فلسطین ، شام ، کویت ، سری لنکا اور سعودی عرب کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ لاہور میں منعقدہ چیمپئن شپ میں جو ٹیم کوالیفائی کرے گی وہ رواں برس ورلڈ چیمپین شپ کے لئے مراکش جائے گی

    کراچی جم خانہ میں پاکستان نیشنل برج کے ٹرائلز کا آغاز 14 مارچ سے 21 مارچ تک جاری رہے گا ۔ٹرائلز کو ضیا محمود اوپن ٹیم ٹرافی پاکستان نیشنل برج ٹرائلز کا نام دیا گیا ہے-

    کندھ کوٹ:ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پردھاوا،2 اہلکار اغواء

    ٹرائلز میں دو ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ٹرائلز میں کل آٹھ جن میں سے دو لیڈیز، چار سینئرز، اور دو مکسڈ ٹیمیں حصہ لیں گی ان میں سے دو ٹیموں کو برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے مقابلے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

    پاکستان برج فیڈریشن کے سیکرٹری احسان قادر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹرائلز کے چیف ڈائریکٹر وہ خود ہوں گے اور انکی معاونت وجاہت سوری کریں گے۔ سینئر صحافی و اینکر پرسن ، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان ٹرائلز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    ٹرائلز میں شرکت کرنیوالی ٹیموں میں اوپن میں سپیل، تحسین، گلزار بلال، کامران، سعید اختر،اسلام آباد، پوریس، اصغر عباس اور میران شامل ہیں۔ سینئرز میں مائنڈ سپورٹس، سعید اختر، جنجوعہ اور کامران شامل ہیں۔ خواتین میں فاطمہ اور سمیرہ شامل ہیں ۔مکسڈ میں سپیڈ اور سمیرا شامل ہیں-

    چوٹی زیریں: ڈی جی کینال ٹریکٹر ٹرالی سانحہ، 10 افراد کی اجتماعی نماز …

  • ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی  تیز ترین سنچری بنا ڈالی

    ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

    ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔

    باغی ٹی وی: راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 28ویں میچ میں گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیتا تو قائم مقام کپتان محمد نواز نے سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور عثمان خان نے اننگز کا آغاز کیا اور گراؤنڈ کے چاروں طرف اسٹروک کھیلے-


    عثمان خان نے کوئٹہ کے خلاف 36 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ یہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری ہے عثمان خان نے 36 گیندوں پر 7 چھکوں اور گیارہ چوکوں کی مدد سے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری اسکور کی اور یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    بعد ازاں اننگز کے گیارہویں اوور میں عثمان خان محمد نواز کی گیند پر 43 گیندوں پر 120 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوئے انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی رائیلی روسو کی 41 گیندوں پر تیز ترین پی ایس ایل سنچری کا ریکارڈ توڑا-

    ایک روز قبل رائیلی روسو نے 41 گیندوں پر سنچری بناکر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ عثمان خان نے کسی پاکستانی کی دوسری تیز ترین سنچری کا بھی ریکارڈ بنا لیا ہےاس سے قبل خوشدل شاہ نے ڈومیسٹک ٹی ٹی ٹوئنٹی میں 35 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

    محمد رضوان نے بھی 26 گیندوں پر ففٹی مکمل کی اور وہ 55 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ رائیلی روسو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز اسکور کیے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف 2021 میں بنایا تھا جو 247 رنز تھا۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 241 رنز کا ہدف عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

    باغی ٹی وی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 241 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر جیسن روئے کی شاندار 145 رنز ناٹ آؤٹ کے بدولت حاصل کیا۔

    راوالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 162 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی-

    صائم ایوب 34 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 60 گیندوں پر اپنی پہلی پی ایس ایل سنچری اسکور کی اور وہ 3 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ روومین پاول 35 اور ٹام کوہلر کیڈمور 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز اسکور کیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈووین پریٹوریس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    یدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے نے 5 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر طوفانی 145 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ محمد حفیظ بھی 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،وِل شمیڈ 26 اور مارٹن گپٹل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پشاور زلمی کی جانب سے مجیب الرحمان اور وہاب ریاض نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے بڑا کامیاب ہدف 207 رنز تھا جو ملتان سلطانز نے 2022 میں لاہور قلندرز کے خلاف حاصل کیا تھا۔

  • ایشیا کپ 2023 سے متعلق بابر اعظم کا بیان سامنے آ گیا

    ایشیا کپ 2023 سے متعلق بابر اعظم کا بیان سامنے آ گیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ کے حوالے سے کہا ہے کہ بھرپور پرفارمنس دینے کی پوری کوشش کریں گے-

    باغی ٹی وی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نےکہا کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے تیاریوں پر توجہ مرکوز ہے، بھرپور پرفارمنس دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    حارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل …

    بابراعظم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں اس کے لیے مجھے اور رضوان کو اوپننگ میں رنز بنانے ہوں گے تاہم میں اور رضوان ہر میچ میں رنز نہیں بنا سکتے، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ تمام کھلاڑی اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور محض دو پلئیرز کی کارکردگی پر انحصار نہ کریں۔

    ڈیوڈ وارنر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کھیل کے دوران تنقید ہوتی رہتی ہے کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ ہر کوئی آپ کے حق میں بولے، میں ہمیشہ مثبت سوچتا ہوں اس لیے میرا اعتماد بڑھتا ہے۔

    واضح رہے کہ ایشیاکپ 2023 ستمبر میں پاکستان میں کھیلا جانا ہے تاہم بی سی سی آئی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے جبکہ پاکستان نے دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستان بھی ورلڈکپ کیلئے ہندوستان کا رخ نہیں کرے گا۔

    ہم کپتان بابر اعظم کے لیے جان دینے کو تیار ہیں،شان مسعود

  • حارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی

    حارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حارث رؤف نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ اور پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کی تصاویر شیئر کی ہیں۔


    حارث رؤف نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ آج کا دن میرے اور میری ٹیم (لاہور قلندرز) کے لیے بہت اچھا ہے، الحمد لِلّٰہ مجھے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی ہے۔

    فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ ہماری ٹیم لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

    قبل ازیں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیرکی کیپ ملی،ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو کیپ قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ سے پہلے پی سی بی کی جانب سے دی گئی محمد رضوان کو بہترین کارکردگی پرآئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر 2022 میں شامل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 8 کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کر لی۔

  • ڈیوڈ وارنر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

    ڈیوڈ وارنر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

    آسٹریلیا کے جارحانہ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ٹیسٹ سیریز کیلئے بھارت کے دورے پر موجود آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر کی جانب سے اس خواہش کا اظہار افغان آل راؤنڈر اور لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے راشد خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر کیا گیا۔

    ہم کپتان بابر اعظم کے لیے جان دینے کو تیار ہیں،شان مسعود

    راشد خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے 17 رنز سے فتح حاصل کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ،جس میں انہوں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر حارث رؤف اور سکندر رضا کی تعریف کرتے ہوئے کراؤڈ کا شکریہ ادا کیا۔

    راشد خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر جہاں دیگر کئی کھلاڑیوں نے کمنٹس کیے وہیں آسٹریلیا کے بیٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی کمنٹ کیا، ڈیوڈ وارنر نے سوال کیا کہ میں کب کھیل سکتا ہوں؟-

    لاہور قلندرز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

    آسٹریلوی کرکٹر کا مذکورہ کمنٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہورہا ہے جب کہ کرکٹر کے پاکستانی مداح انہیں اپنے وطن آنے کی پیشکش بھی کررہے ہیں۔

  • ہم کپتان بابر اعظم کے لیے جان دینے کو تیار ہیں،شان مسعود

    ہم کپتان بابر اعظم کے لیے جان دینے کو تیار ہیں،شان مسعود

    قومی ٹیم کے بیٹر اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود کا کہنا ہے کہ ان سمیت دیگر کھلاڑی کپتان بابر اعظم کے لیے جان دینے کو تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ سب سے پہلے لیڈر آتا ہے، ہم سب کا مشترکہ گول پاکستان ہے، ہم بہت سی خبریں دیکھتے ہیں کہ لوگ ٹیم کو ادھر سے اُدھر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن ہمیں ذاتی طور پر کسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں۔

    بلوچستان: اعلیٰ افسران سمیت 68 پولیس اہلکار معطل

    شان مسعود نے کہا کہ ہم سب کھلاڑی بابر اعظم کے پیچھے کھڑے ہیں، جب ہمارے کپتان سرفراز احمد تھے ، تب بھی ہم جان دینے کو تیار تھے اور اب بابر اعظم کے لیے بھی ہم سب جان دینے کو تیار ہیں۔

    کرکٹر نے کہا کہ شاہین آفریدی میرا پسندیدہ بولر ہے لیکن اس کے پہلے اوور میں بچنا بہت مشکل ہے اگر آپ شاہین کے پہلے اوور میں بچ رہے ہیں اور اسے کہیں پر چھکا مار رہے ہیں تو آپ بہت اچھا کر رہے ہیں کیونکہ اس وقت وہ دنیا کا نمبر ون بولر ہے۔

    قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا

    شان نے کہا کہ ہمیں بہت اچھا لگے گا اگر ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا فائنل بھی ملتان اور لاہور کے درمیان ہو۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوا تھا جس میں فاتح قلندرز کی ٹیم قرار پائی تھی۔