Baaghi TV

Tag: کھیل

  • آئی سی سی کا انکار:بنگلا دیش نےکھلاڑیوں کو بلا لیا

    آئی سی سی کا انکار:بنگلا دیش نےکھلاڑیوں کو بلا لیا

    آئی سی سی نے بنگلا دیش کے تحفظات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچز بھارت میں ہی ہوں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹرآصف نذرل نے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ملاقات کے لئے بلا لیا ہےاس ملاقات میں مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل کھلاڑیوں کو موجودہ صورتحال کے بارے میں بتائیں گے، مشیر کھیل اور کھلاڑیوں کی ملاقات آج سہہ پہر ہوگی۔

    مشیر کھیل ورلڈکپ سے متعلق کھلاڑیوں کی رائے پوچھیں گے اور کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ میں حکومت ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق اپنی پوزیشن بھی واضح کرے گی،ڈاکٹر آصف نذرل بحران کے حل کیلئے ممکنہ اقدامات پر بھی بات کریں گے، ذرائع کے مطابق کچھ کھلاڑی ورلڈکپ تنازعے کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کے حامی ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے میچز بھارت میں ہی ہوں گے جبکہ بنگلا دیش سیکیورٹی تحفظات کی بنیاد پر بھارت نہیں جانا چاہتا۔

  • بھارتی صحافی وکرانت گپتا محسن نقوی  کے متعرف

    بھارتی صحافی وکرانت گپتا محسن نقوی کے متعرف

    معروف بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو محسن نقوی جیسا چئیرمین ملا جو بھارت اور آئی سی سی کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر لڑ رہا ہے اور ڈر نہیں رہا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو واضح ہدایات کر دی ہیں کہ ورلڈ کپ کی تیاری روک دی جائے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی چیئرمین بھارت اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سامنے کھل کر بات کر رہا ہے اور کسی دباؤ کا شکار نظر نہیں آ رہا محسن نقوی بھارت اور آئی سی سی کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر لڑ رہا ہے اور ڈر نہیں رہا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو واضح ہدایات کر دی ہیں کہ ورلڈ کپ کی تیاری روک دی جائے۔

    وکرانت گپتا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایک طرف کھلاڑیوں کو میدان میں مصافحہ اور خیرسگالی سے روکا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب تجارتی سرگرمیاں جاری رکھی جاتی ہیں، جو ایک دوہرا معیار ہے-

    واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیاخط میں پاکستان نے بنگلادیش کے مؤقف کی حمایت کی اور اس تمام صورتحال میں بھارت میں ورلڈ کپ میچز نہ کھیلنے کے بنگلادیش کےمؤقف کی تائید کی، ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم نے جیت کےبعد محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا تھا جس پر بھارتی ٹیم کو ٹرافی نہیں دی گئی تھی۔

  • پی ایس ایل کی نئی ٹیم ’سیالکوٹ فرنچائز ‘ کا نام سامنے آگیا

    پی ایس ایل کی نئی ٹیم ’سیالکوٹ فرنچائز ‘ کا نام سامنے آگیا

    پاکستا ن سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم سیالکوٹ کے مالک کامل خان نے ٹیم کے نام کا باضابطہ اعلان کردیا۔

    ’او زی‘ گروپ کے چیئرمین حمزہ مجید نے شریک مالک کامل خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پریس کانفرنس میں ٹیم کے نام اعلان کیا،حمزہ مجید کے مطابق پی ایس ایل میں سیالکوٹ کی ٹیم ’سیالکوٹ اسٹالینز‘ کے تاریخی اور مقبول نام کے ساتھ میدان میں اترے گی،اسٹالینز‘ صرف ایک نام نہیں بلکہ سیالکوٹ کی کرکٹ کی پہچان اور ایک عظیم تاریخ کا عنوان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شائقینِ کرکٹ کی خواہشات اور سیالکوٹ کی روایتی پہچان کو برقرار رکھنے کے لیے اسی نام کا انتخاب کیا گیا ہےسیالکوٹ اسٹالینز‘ کی واپسی سے پی ایس ایل کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں گی ہم ایک ایسی ٹیم تشکیل دے رہے ہیں جو نہ صرف بہترین کھیل پیش کرے گی بلکہ نوجوان ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر ایک نیا مقام دلائے گی،او زی گروپ ٹیم کے لوگو، کٹ اور کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے جلد ہی بڑے سرپرائزز دے گا۔

    علاوہ ازیں کامل خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹیم کا نام ’’سیالکوٹ اسٹالینز‘‘ کے نام کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ویڈیو بھی شیئر کی۔

    واضح رہے کہ سیالکوٹ کی ٹیم کے لیے پانچ نام فائنل کیے گئے تھےفائنل ہونے والے ناموں میں ’سیالکوٹ تھنڈرز‘، ’سیالکوٹ سکسرز‘، ’سیالکوٹ اسٹالینز‘، ’سیالکوٹ فیلکنز‘ اور ’سیالکوٹ شاہینز‘ شامل تھے دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی دوسری ٹیم حیدرآباد کی جانب سے ابھی ٹیم کا حتمی نام سامنے آنا باقی ہے پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیموں کے درمیان مقابلوں کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔

  • پی ایس ایل 11:  آکشن سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز  کی فہرست

    پی ایس ایل 11: آکشن سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز کی فہرست

    پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز آکشن سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز کی فہرست سامنے آ گئی ہے۔

    فہرست کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ پلاٹینم میں برقرار ہیں،صاحبزادہ فرحان گولڈ جبکہ سلمان علی آغا اور محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں آگئے ہیں جبکہ اعظم خان ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے حسن علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آگئے جبکہ عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئےخوشدل شاہ اور عامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ اور عرفات منہاس گولڈ سے سلور میں چلے گئے جبکہ قومی ٹیسٹ کپتان شان مسعود ڈائمنڈ میں برقرار ہیں۔

    لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں جبکہ سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ اور محمد نعیم ایمرجنگ سے سلور میں آ گئے ہیں۔

    پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے۔

    ملتان سلطانز کے محمد رضوان پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ اسامہ میر اور افتخار احمد پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئےمحمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری میں چلے گئے جبکہ عاکف جاوید سلور سے گولڈ میں آ گئے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ ابرار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آگئے وسیم جونیئر گولڈ سے اور عثمان طارق سلور سے ڈائمنڈ میں آگئے جبکہ خواجہ نافع سلور سے اور حسن نواز ایمرجنگ سے گولڈ میں آگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ کھلاڑی ڈرافٹ کے بجائے آکشن کے ذریعے منتخب کیے جائیں گے۔

  • 15 فروری کو 2 پاک بھارت ٹاکرے

    15 فروری کو 2 پاک بھارت ٹاکرے

    15 فروری کو 2 پاک بھارت معرکے طے ہو گئے ہیں-

    تفصیلات کے مطابق 15 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بڑا مقابلہ شیڈول ہے، جو کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں کولمبو میں کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ میں ہیں اور شائقین اس اہم میچ کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں-

    مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتھ ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں بھی پاکستان اور بھارت کا سامنا ہوگاایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا شیڈول جاری کردیا آٹھ ٹیموں پر مشتمل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 13 سے 22 فروری تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلا جائے گا،اس کا مقصد براعظم سے ابھرتی ہوئی ٹیموں کو پلیٹ فارم کی فراہمی اور ایشیائی کرکٹ کے فیوچر اسٹارز کو متعارف کرانا ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ اے میں متحدہ عرب امارات اور نیپال شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا اور میزبان تھائی لینڈ کو شامل کیا گیا ہے پاک بھارت ویمنز میچ کو گروپ مرحلے کا سب سے نمایاں مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے، اس سے رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    گرین شرٹس مہم کا آغاز 13 فروری کو نیپال کے خلاف کریں گی، گروپ مرحلے میں آخری مقابلہ 17 فروری کو یو اے ای سے ہوگا دوسری جانب بھارت کا پہلا میچ متحدہ عرب امارات اور دوسرا میچ نیپال سے ہونا ہےگروپ مرحلہ 18 فروری تک جاری رہے گا، اس کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں 20 فروری کو ہونے والے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرپائیں گی جبکہ فائنل 22 فروری کو کھیلا جائے گا،ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کو نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی اور ایشیا بھر میں ویمنز کرکٹ کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پلیٹ فارم سمجھا جا رہا ہے-

  • پی ایس ایل میں پہلی بار پلیئرز کی نیلامی ہوگی

    پی ایس ایل میں پہلی بار پلیئرز کی نیلامی ہوگی

    کراچی:پی ایس ایل میں پہلی بار پلیئرز کی نیلامی ہوگی-

    باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سی ای او سلمان نصیر کے ساتھ میٹنگ میں بیشتر فرنچائزز نے آکشن پر آمادگی ظاہر کر دی چیئرمین بورڈ کی منظوری سے اسے لاگو کر دیا جائے گا، اتوار کو ورکشاپ میں ٹیم اونرز کو آکشن کے طریقہ کار سے آگاہی فراہم کی جائے گی دوسری جانب تمام پرانی 5فرنچائزز نے 4کھلاڑیوں بشمول برانڈ ایمبیسیڈر برقرار رکھنے کا مطالبہ کر دیا، نئی ٹیموں نے صفر ریٹینشن کا کہا تھا، اس پر بھی حتمی فیصلہ چیئرمین کریں گے۔

    واضح رہے کہ جمعے کو پی ایس ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ میں چیئرمین بورڈ محسن نقوی نے بھی ٹیم اونرز کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ اوپن آکشن فارمولے کو اپنایا جائے، اس کا کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا،جبکہ انہوں نے پی ایس ایل فرنچائز مالکان کو کھلاڑیوں کا معاوضہ بڑھانے کا بھی مشورہ دیا تھا-

    پی ایس ایل میں پہلی بار پلیئرز کی نیلامی ہوگی

    ناقص ڈیوٹی روسٹر منصوبہ بندی،انڈیگو پر ریکارڈ جرمانہ عائد

    ہم اب بھی ساتھ رہتے ہیں، سنیتا آہوجا کی گووندا سے طلاق کی تردید

  • بھارت اور بنگلا دیشی کپتانوں کے ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ،بی سی بی نے وضاحت جاری کر دی

    بھارت اور بنگلا دیشی کپتانوں کے ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ،بی سی بی نے وضاحت جاری کر دی

    بھارت اور بنگلا دیشی کپتانوں کے ہاتھ نہ ملانے کے معاملہ پر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے وضاحت جاری کر دی ہے۔

    یہ واقعہ انڈر 19 ورلڈ کپ کے ٹاس موقع پر پیش آیا، جب بنگلا دیش کے قائم مقام کپتان جواد ابرار نے بھارتی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا، تاہم اب بی سی بی نے اس معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے وجہ بیان کی ہے، بی سی بی نے کہا کہ بھارتی کپتان آیوش مہاترے سے ہاتھ نہ ملانا کسی دانستہ رویے کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ یہ بنگلا دیشی کپتان جواد ابرار کی غیر ارادی غلطی تھی۔

    بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اس موقع پر کپتان کی توجہ کہیں اور تھی جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ بنگلادیش کے مستقل کپتان عزیزالحکیم طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکے ٹاس کے موقع پر ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اس حوالے سے بورڈ کھیل کی روح اور اسپورٹس مین اسپرٹ پر مکمل یقین رکھتا ہے، اس واقعے کے پیچھے کسی قسم کی بدنیتی یا احتجاج کارفرما نہیں تھا۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ

    انڈر19 ورلڈکپ :بھارتی کپتان نے بنگلادیشی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

    ملک میں مغربی ہوائیں داخل، بارش اور برفباری کی پیشگوئی

  • بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز نہ کھیلنے کے مؤقف کو دہراتے ہوئے لیگ مرحلے کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ ٹیم کو بھارت میں سکیورٹی خدشات ہیں، بی سی بی نے آئرلینڈ کے ساتھ گروپ تبدیل کرنے کا بھی کہا، آئی سی سی وفد کے ساتھ بنگلہ دیشی حکومت کی ہدایات اور سکیورٹی خدشات شیئر کیے گئے آئی سی سی وفد کے ساتھ ٹیم کے ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر بحث ہوئی، میٹنگ میں آئی سی سی کوبنگلا دیش کے میچز دوسرے وینیوپر منتقل کرنےکی باضابطہ درخواست کو دہرایا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق تمام گفتگو تعمیری ، خوشگوار اور پیشہ ورانہ ماحول میں ہوئی، فریقین نے متعلقہ امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا۔ لاجسٹک معاملات کو دیکھتے ہوئے بنگلا دیش کو کسی دوسرےگروپ میں منتقل کرنےکے امکان پر بھی بات ہوئی، بی سی بی اور آئی سی سی نے معاملے پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

    انڈونیشیا کا سمندری نگرانی پر مامور طیارہ لاپتہ

    آئی سی سی وفد میں جنرل منیجر، ایونٹس اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشنز گوروو سکسینا اور جنرل منیجر انٹیگریٹی یونٹ اینڈریو ایفرگریو شامل تھے گوروو سکسینا ویزا تاخیر سے ملنے کے باعث اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔

    ، پنجاب میں لوگ بے خوف ہو کر گھروں میں رہتے اور سفر کرتے ہیں، طلال چودھری

  • بھارتی کرکٹر نے بالی ووڈ اداکارہ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

    بھارتی کرکٹر نے بالی ووڈ اداکارہ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

    نئی دہلی: بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا،جس میں انہوں نے 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی جانب سے قانونی کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک متنازع بیان کے بعد عمل میں لائی گئی جس میں خوشی مکھرجی نے دعویٰ کیا تھا کہ سوریا کمار یادیو انہیں ذاتی نوعیت کے پیغامات بھیجا کرتے تھے۔

    سوریا کمار یادیو کی قانونی ٹیم نے ان الزامات کو مکمل طور پر جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا انہوں نے کہا کہ ان دعوؤں کا مقصد کرکٹر کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے وکلا کے مطابق خوشی مکھرجی کے دعوؤں کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔

    غزہ بورڈ آف پیس میں کون کونسے اراکین شامل ؟نام سامنے آگئے

    قانونی ٹیم نے کہا کہ غیر مصدقہ اور من گھڑت الزامات کسی بھی عوامی شخصیت کی نجی زندگی اور کیریئر پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں اس لیے اس معاملے میں قانونی کارروائی ناگزیر ہو چکی ہےمشہور شخصیات کو نشانہ بنا کر بغیر شواہد الزامات لگانا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ عمل ہے بلکہ اس سے عوام میں گمراہ کن تاثر بھی پھیلتا ہے جس کا سدباب ضروری ہے۔

    دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھر جی کی جانب سے تاحال مقدمے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    کرکٹ کی تاریخ کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

  • کرکٹ کی تاریخ کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کرکٹ کی تاریخ کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    پاکستان کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کرکٹ کی تاریخ کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم پی ٹی وی کے خلاف انتہائی کم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی،پی ٹی وی کی ٹیم نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اسکور کا کامیاب دفاع کرکے تاریخ رقم کی،اس میچ میں ایس این جی پی ایل کو جیت کے لیے صرف 40 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم پوری ٹیم صرف 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    سیف اللہ بنگش 14 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کپتان شان مسعود سمیت تین کھلاڑی کھاتہ ہی نہ کھول سکےاس میچ کے ساتھ 253 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

    انڈر19 ورلڈکپ :بھارتی کپتان نے بنگلادیشی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

    ٹرمپ کا ترک صدر کو اہم خط

    مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے