Baaghi TV

Tag: کینیا

  • ارشد شریف قتل کیس،حامد میر نے شفاف جوڈیشل انکوائری کی درخواست دائر کر دی

    ارشد شریف قتل کیس،حامد میر نے شفاف جوڈیشل انکوائری کی درخواست دائر کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ: سینئیر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے ارشد شریف کے قتل کی شفاف جوڈیشل انکوائری کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی

    حامد میر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت فریقین کو ارشد شریف قتل کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا حکم دے، سینئر صحافی حامد میر نے وکیل شعیب رزاق کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی، دائر کی گئی درخواست میں ایف آئی اے ،وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ ارشد شریف کو ایک برس سے زائد عرصہ ہو چکا کینیا میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، تا ہم ابھی تک ارشد شریف کے قاتل سامنے نہیں آ سکے،کینیا کی حکومت کے مطابق یہ ایک مبینہ پولیس مقابلہ تھا جس میں ارشد شریف کی موت ہوئی،23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں میگاڈی ہائی وے پر یہ واقعہ پیش آیا تھا جب پولیس نے ایک گاڑی پر گولیاں چلائیں، مرنیوالے کی شناخت ارشد شریف کے طور پر ہوئی،کینیا کی پولیس حکام میں اس کیس میں موقف کے حوالے سے تضاد نظر آیا.پولیس نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ وہ ایک بچے کی بازیابی کے لئے موجود تھے ،مقامی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ جس طرح گولیاں چلائی گئیں اس سے یہ نہیں لگتا کہ چلتی گاڑی پر گولیاں چلیں

    واقعے کے وقت ارشد شریف کی کار چلانے والے خرم کے مطابق وہ جائے وقوعہ سےآدھے گھنٹے کی مسافت پر ٹپاسی کے گاؤں تک گاڑی لے گئے تھے،قتل کیس میں ملوث کینیا پولیس کے پانچوں اہلکار بحال ہونے کے بعد ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں،

    پاکستان کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس بھی لیا تھا تاہم کئی سماعتوں کے باوجود کیس کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکا،

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

    ارشد شریف قتل کیس،جے آئی ٹی کو تفتیش کے لئے مکمل تیار رہنا ہوگا،سپریم کورٹ

    کینیا کےٹی وی نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ شائع کردی

    مرحوم صحافی ارشد شریف کی صاحبزادی نےاپنےوالد کی طرح صحافت کا آغاز کردیا

    ارشد شریف قتل کیس،عمران خان،واوڈا،مراد سعید کو شامل تفتیش کیا جائے،والدہ ارشد شریف

    صحافی ارشد شریف قتل کیس،پی ایف یوجے نے سپریم کورٹ کو تحقیقات کے لیے خط لکھا تھا،پی ایف یو جے نے چیف جسٹس  سے معاملے پر ازخود نوٹس کی اپیل کی تھی،پی ایف یو جے نے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی، خط مین کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل سے صحافی برادری گہرے صدمے میں ہیں،پوری قوم ارشد شریف قتل سے جڑے سوالات کے جوابات چاہتی ہے، ارشد شریف کی فیملی اور صحافی برداری کو عدالت عظمیٰ پر اعتماد ہے،سپریم کورٹ صحافی برداری اور ارشد شریف کی فیملی کو انصاف فراہم کرے،

  • کینیا  کےٹی وی نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی  تحقیقاتی رپورٹ شائع کردی

    کینیا کےٹی وی نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ شائع کردی

    پاکستان کے معروف صحافی ارشد شریف کی موت پر کینیا کے ٹی وی نے انویسٹی گیشن رپورٹ شائع کردی۔

    باغی ٹی وی: کینیا کے این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے کینیا منتقل ہونے والے صحافی ارشد کی موت کوئی حادثہ نہیں تھا، ان کا قتل منصوبہ بندی سے کیا گیا، ارشد شریف کے قتل نے نیروبی اور اسلام آباد دونوں کو ایک دوسرے کو شک کی نگاہ سے دیکھنے پر مجبور کیا نہ تو کینیا اور نہ ہی پاکستان کیجانب سے اس قتل کی گتھی سلجھانے کیلئے کوئی عزم ظاہر کیا گیا،پاکستانی صحافی ارشد شریف کا قتل ایک بدصورت سفارتی داغ چھوڑ گیا ہےاور ارشد شریف کےاہلخانہ نہ ختم ہونےوالےغم میں ڈوب گئے ہیں اور ناقابل یقین جوابات کی تلاش میں ہیں۔

    امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

    اسپیشل پروجیکٹس اینڈ انویسٹی گیشن کے رپورٹر برائن اوبویا نے اپنی طویل تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا ارشد شریف کو اس کار میں قتل کیا گیا تھا جس میں ان کی لاش ملی تھی ، یا انھیں کہیں اور قتل کیا گیا تھا ، اور لاش کار میں رکھی گئی تھی،برائن نے رپورٹ میں ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے دوران لی گئی تصاویر بھی شامل کیں اور بتایا کہ اگر قتل گاڑی میں ہی ہوا ہےتو کسی قسم کی بیلسٹک گولی استعمال ہوئی جو گاڑی کے پچھلےحصے اور سیٹوں سے گزر کر ارشد شریف کو کمر میں لگی اور ان کے سینے سے پار ہوگئی۔

    فضائی آلودگی میں کمی،لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں 7ویں نمبر پر …

    https://x.com/ItsBrianObuya/status/1731712634477498775?s=20
    واضح رہے کہ اکتوبر 2022 میں کینیا سے خبر آئی تھی کہ پاکستان چھوڑ کر جانے والے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف نیروبی میں ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں-

    اکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ،نئی تاریخ رقم

  • صحافی ارشد شریف کے قتل کو ایک سال بیت گیا

    صحافی ارشد شریف کے قتل کو ایک سال بیت گیا

    پاکستان کے سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کو ایک برس گزر گیا تاہم ملزمان ابھی تک انصاف کے کٹہرے میں نہیں لائے جا سکے

    ارشد شریف کو ایک برس قبل کینیا میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، کینیا کی حکومت کے مطابق یہ ایک مبینہ پولیس مقابلہ تھا جس میں ارشد شریف کی موت ہوئی،23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں میگاڈی ہائی وے پر یہ واقعہ پیش آیا تھا جب پولیس نے ایک گاڑی پر گولیاں چلائیں، مرنیوالے کی شناخت ارشد شریف کے طور پر ہوئی،کینیا کی پولیس حکام میں اس کیس میں موقف کے حوالے سے تضاد نظر آیا.پولیس نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ وہ ایک بچے کی بازیابی کے لئے موجود تھے ،مقامی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ جس طرح گولیاں چلائی گئیں اس سے یہ نہیں لگتا کہ چلتی گاڑی پر گولیاں چلیں

    واقعے کے وقت ارشد شریف کی کار چلانے والے خرم کے مطابق وہ جائے وقوعہ سےآدھے گھنٹے کی مسافت پر ٹپاسی کے گاؤں تک گاڑی لے گئے تھے،قتل کیس میں ملوث کینیا پولیس کے پانچوں اہلکار بحال ہونے کے بعد ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں،

    پاکستان کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس بھی لیا تھا تاہم کئی سماعتوں کے باوجود کیس کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکا،

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

    ارشد شریف قتل کیس،جے آئی ٹی کو تفتیش کے لئے مکمل تیار رہنا ہوگا،سپریم کورٹ

    صحافی ارشد شریف قتل کیس،پی ایف یوجے نے سپریم کورٹ کو تحقیقات کے لیے خط لکھا تھا،پی ایف یو جے نے چیف جسٹس  سے معاملے پر ازخود نوٹس کی اپیل کی تھی،پی ایف یو جے نے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی، خط مین کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل سے صحافی برادری گہرے صدمے میں ہیں،پوری قوم ارشد شریف قتل سے جڑے سوالات کے جوابات چاہتی ہے، ارشد شریف کی فیملی اور صحافی برداری کو عدالت عظمیٰ پر اعتماد ہے،سپریم کورٹ صحافی برداری اور ارشد شریف کی فیملی کو انصاف فراہم کرے،

  • ارشد شریف قتل کیس میں ملوث کینیا پولیس کے اہلکار ڈیوٹی پر بحال

    ارشد شریف قتل کیس میں ملوث کینیا پولیس کے اہلکار ڈیوٹی پر بحال

    صحافی واینکر ارشد شریف کے قتل میں ملوث کینیا پولیس کے پانچوں اہلکاروں کے انکے عہدوں پو بحال کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ ڈیوٹی پر واپس آ گئے ہیں،

    ارشد شریف قتل کیس کی کینیا پولیس نے انکوائری کی اور پولیس اہلکاروں کو بے گناہ قرار دے دیا، ارشد شریف کے قتل میں ملوث پانچ اہلکاروں میں سے دو کو ترقی بھی دی گئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیا کی انڈی پینڈنٹ پولیسنگ اوور سائٹ اتھارٹی نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کا نتیجہ ہفتوں میں دینے کے وعدہ کیا تھا اسکے باوجود آج تک منظر عام پر نہ لائی، پولیس اہلکاروں کی بحالی اور تحقیقات کی طوالت سے متعلق سوال کا جواب بھی اتھارٹی کے ترجمان نہ دے سکے

    کینیا میں ارشد شریف کے میزبان خرم اور وقار قتل میں ملوث ہونے کے الزام سے انکار چکے ہیں اور کینیا میں ہی مقیم ہیں

    واضح رہے کہ ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں ارشد شریف کی والدہ نے عمران خان ،فیصل واڈا ،سلمان اقبال ،مراد سعید ،عمران ریاض کو شامل تفتیش کرنے کیلئے استدعا کی، ارشد شریف کی والدہ کی درخواست میں کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق ان تمام افراد سے شواہد حاصل کئے جائیں ،والدہ ارشد شریف نے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

    خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا ہے، ارشد شریف قتل کیس پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا،،پی ایف یو جے نے چیف جسٹس سے معاملے پر ازخود نوٹس کی اپیل کی تھی،پی ایف یو جے نے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی، خط مین کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل سے صحافی برادری گہرے صدمے میں ہیں،پوری قوم ارشد شریف قتل سے جڑے سوالات کے جوابات چاہتی ہے، ارشد شریف کی فیملی اور صحافی برداری کو عدالت عظمیٰ پر اعتماد ہے،سپریم کورٹ صحافی برداری اور ارشد شریف کی فیملی کو انصاف فراہم کرے،

    ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی رپورٹ مسترد

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

  • ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی رپورٹ مسترد

    سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف کے قتل پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ایم ایل اے کا جواب تاحال نہیں آیا، جے آئی ٹی دوبارہ یو اے ای جانے کی تیاری کررہی ہے ،جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ جے آئی ٹی کا مقصد بتا دیں ابھی تک کوئی میٹریل نہیں دیا گیا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہیں،متحدہ عرب امارات کا 11 اپریل کو ایم ایل اے آیا،یو اے ای کو27 اپریل کو ایم ایل اے سوالات کا جواب دیدیا،کینین حکومت نے بھی تحقیقات کے سلسلے میں ابتک انکار نہیں کیا ،چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر2022 میں معاملے پر ازخودنوٹس لیا تھا،جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی نے قتل سے متعلق ابتک کیا مواد اکٹھا کیا؟جے آئی ٹی ٹیم دبئی سے آ رہی ہے کینیا جارہی ہے،اس کے علاوہ ابتک کی کیا پراگرس ہے؟ پراگرس رپورٹ میں خرم، وقار کو ملزم لکھا گیا۔

    سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت 13جون تک ملتوی کر دی گئی،سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر دی ، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسی رپورٹس نہیں چاہیے جن میں کچھ پیش رفت ہے ہی نہیں،

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

    خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا ہے

    صحافی ارشد شریف قتل کیس،پی ایف یوجے نے سپریم کورٹ کو تحقیقات کے لیے خط لکھا تھا،پی ایف یو جے نے چیف جسٹس  سے معاملے پر ازخود نوٹس کی اپیل کی تھی،پی ایف یو جے نے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی، خط مین کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل سے صحافی برادری گہرے صدمے میں ہیں،پوری قوم ارشد شریف قتل سے جڑے سوالات کے جوابات چاہتی ہے، ارشد شریف کی فیملی اور صحافی برداری کو عدالت عظمیٰ پر اعتماد ہے،سپریم کورٹ صحافی برداری اور ارشد شریف کی فیملی کو انصاف فراہم کرے،

  • کینیا:109 پیروکاروں کی موت کا ذمہ دارخود ساختہ پادری عدالت میں پیش

    کینیا:109 پیروکاروں کی موت کا ذمہ دارخود ساختہ پادری عدالت میں پیش

    مشرقی کینیا میں بھوک سے خودکشی کرنے والے 109 پیروکاروں کی موت کے ذمہ دار مقامی خود ساختہ پادری عدالت میں پیش ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :"دی گارڈین” کے مطابق کینیا کے ایک مذہبی فرقے کے رہنما کو پیروکاروں کو بھوک سے مرنے پر اکسانے کے الزام میں دہشت گردی اور بچوں کی اسمگلنگ سمیت اضافی الزامات کا سامنا ہے پادری پال اینتھنگ مکینزی نے اپنے پیروکاروں سے بھوکے مرنے پر جنت کا وعدہ کیا تھا جس پر عمل کرکے کئی افراد کی موت ہوگئی تھی۔

    بکھنگم پیلس پر حملے کی کوشش،نامعلوم شخص گرفتار

    خود ساختہ پادری پال اینتھنگ میکنزی، جنہوں نے 2003 میں گڈ نیوز انٹرنیشنل چرچ قائم کیا تھا،پولیس کو پال کی زمین سے 109 افراد کی لاشیں ملیں جس کے بعد انہیں منگل کو مالندی میں عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے تمام الزامات کی تردید کی پال کو گاؤں شکاہولا فاریسٹ قتل عام کیلئے مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے جس میں ان کے چرچ کے کم از کم 109 ارکان مردہ پائے گئے تھے۔

    پادری پال اینتھنگ میکنزی پر پیروکاروں کو "یسوع سے ملنے” کے لیے بھوک سے مرنے پر اکسانے کا الزام ہے۔ اب تک کل 109 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔

    مالندی پر سمندر کے کنارے واقع قصبے کا چھوٹا کمرہ متاثرین کے رشتہ داروں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ گلابی اور کالی جیکٹ اور براؤن ٹراؤزر میں ملبوس پادری کو تقریباً نصف درجن پولیس افسران آٹھ دیگر مدعا علیہان کے ساتھ لایا گیا-

    12 سال بعد کوئی ملک غریب نہیں ہوگا. بل گیٹس کا دعویٰ

    مختصر سماعت کے بعد کیس کو کینیا کے دوسرے بڑے شہر ممباسا کی ہائی کورٹ میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ملزمان کو دہشت گردی، قتل، اغوا، بچوں کے ساتھ ظلم کے ساتھ ساتھ دیگر جرائم کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    پادری اور اس کے ساتھی ملزمان کو مبینہ طور پر شیمو لا تیوا زیادہ سے زیادہ جیل میں رکھا جائے گا، یہ واحد جیل ہے جہاں دہشت گردی کے مشتبہ افراد کو رکھا جا سکتا ہے، جو ملک کے کچھ خطرناک مجرموں کو رکھنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

    بچوں کی بنیاد پرستی اور عیسائیوں کو دوسرے مذہبی گروہوں کے خلاف اکسانے جیسے الزامات میں پادری اس سے قبل بھی کئی بار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ جھڑپوں میں رہا ہے۔

    ملک کے رہنماؤں نے نیتھینج کے فرقے کی مذمت کی ہے، اس کی مبینہ سرگرمیوں کو دہشت گردی سے تشبیہ دی ہے۔

    کینیا میں مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنیوالے فرقہ کے 47 افراد کی لاشیں برآمد، تحقیقات جاری

    مالندی کے مقامی لوگوں نے گارڈین کو بتایا کہ 2019 میں چرچ بند ہونے سے پہلے کے سالوں میں، میکنزی کی تعلیمات زیادہ سے زیادہ متنازعہ ہوتی گئیں۔ اس نے لوگوں کے کھانے نہ کھانے، یا اس میں مشغول ہونے کی آواز اٹھائی جسے وہ "دنیاوی” سرگرمیوں جیسے کہ اسکول جانا، طبی خدمات حاصل کرنا، اور خواتین کے کاسمیٹکس کے استعمال میں شامل ہیں۔ اس کے نئے پیغام رسانی نے کمیونٹی کی طرف سے پش بیک کا اشارہ کیا اور مبینہ طور پر اس کے چرچ کو بند کرنے میں تعاون کیا، لیکن اس سے پہلے کہ اس نے ایک مضبوط اور وفادار پیروکار اکٹھا کیا ہو۔

    16 سالہ عیسیٰ علی، جو ایک سابق نتھینج کے عقیدت مند تھے، نے 2014 میں گڈ نیوز انٹرنیشنل چرچ میں شمولیت اختیار کی جب وہ صرف آٹھ سال کی تھا "میں یہ مان کر بڑا ہوا ہوں کہ ایک پادری کوئی قابل بھروسہ ہے،” اس نے کہا، اس کی آواز میں بے اعتباری تھی۔ "میں نے اس پر مکمل یقین کیا، اور وہ جو بھی کہے گا میں کروں گا۔”

    کینیا میں شدید خشک سالی سے سینکڑوں قیمتی جانور ہلاک

    وہ 73 بچوں میں سے ایک تھا خود ساختہ پادری پر 2017 کے ایک کیس میں بنیاد پرستی کا الزام لگایا گیا تھا جس کے نتیجے میں چار سال لگے، جب مبلغ کے خلاف الزامات کو بالآخر خارج کر دیا گیا۔ جوڈیشل سروس کمیشن اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ آیا اس کیس کو ہینڈل کرنے والے جوڈیشل افسران کی جانب سے کوئی بدتمیزی تو نہیں ہوئی۔

    پولیس حکام مزید لاشوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پادری کے گڈ نیوز انٹرنیشنل چرچ کے آس پاس مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے کینیا کے سیکورٹی حکام اور بین الاقوامی ادارے ریڈ کراس نے کہا کہ امکان ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 200 تک جاسکتی ہے کیونکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

    گڈ نیوز انٹرنیشنل چرچ کی بنیاد 2003 میں رکھی گئی تھی تاہم جب سے مکینزی پر پیروکاروں کو جنت کے وعدے پر خودکشی پر اکسانے کا الزام آیا ہے، اب یہ ایک فرقے کے طور پر مانا جا رہا ہے۔

    سوڈان میں خانہ جنگی، غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے انخلا کا عمل جاری

  • کینیا میں مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنیوالے فرقہ کے 47 افراد کی لاشیں برآمد، تحقیقات جاری

    کینیا میں مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنیوالے فرقہ کے 47 افراد کی لاشیں برآمد، تحقیقات جاری

    مشرقی کینیا میں مالندی کے علاقے کے قریب قبروں سے مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنے والے مزید 26 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

    باغی ٹی وی :کینیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ملک کے مشرق میں فرقہ کے مزید 26 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جس سے اس تحریک سے منسلک لاشوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔

    سوڈان :سعودی شہریوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کا انخلا شروع

    کینیا حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی کینیا میں چرچ سے وابستہ فرقہ تادم مرگ لوگوں کو فاقہ کشی کی ترغیب دے رہا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے مبینہ طور پر کئی افراد ہلاک ہوگئے اور انہیں قبروں میں دفن کیا گیا مبینہ طور پر فاقہ کشی سے مرنے والوں کی اب تک 47 لاشیں مل چکی ہیں، مزید ہلاک افراد کی تلاش کے لیے سائٹ کی کھدائی کی جا رہی ہے، ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    سی این این کے مطابق ملندی کے ساحلی قصبے کے قریب اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے دیکھا کہ سفید اوورولز پہنے ہوئے اور ماسک سے لیس سرچ ٹیمیں دیگر لاشوں کی تلاش میں مقام کی کھدائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کئی لاشیں پہلے ہی سفید پلاسٹک کی چادر میں لپٹی ہوئی تھیں۔

    حکام کاکہنا ہےکہ اب تک 58 قبروں کی کھدائی کی جاچکی ہےایک قبر میں سے ایک ہی خاندان کے 5 افرادکی لاشیں بھی ملیں پیتھالو جسٹ لاشوں کے ڈی این اے کے نمونے لیں گے اور اس بات کا تعین کرنے کے لیے ٹیسٹ کریں گے کہ آیا متاثرین کی موت بھوک سے ہوئی ہے۔

    سوڈان میں خانہ جنگی، غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے انخلا کا عمل جاری

    رپورٹس کے مطابق چرچ کا سربراہ گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا ہوگیا جبکہ دیگر 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا واقعےکی تحقیقات جاری ہیں ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے گی۔

    مالندی میں فوجداری تحقیقات کے سربراہ چارلس کاماؤ نے اتوار کو کہا، "آج ہم نے مزید 26 لاشیں نکالی ہیں اور اس سے اس جگہ سے لاشوں کی کل تعداد 47 ہو گئی ہے نہ صرف لاشوں کی بلکہ اس فرقے کے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔گزشتہ ہفتے پہلی لاشیں ملنے کے بعد پولیس نے اپنی کارروائی شروع کی۔

    مشرقی کینیا میں مالندی کے قریب شکاہولا میں جنگل کے 325 ہیکٹر (800 ایکڑ) علاقے کو تلاشی مہم کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ کیتھور کنڈیکی نے اعلان کیا کہ وہ منگل کو اس جگہ کا دورہ کریں گے۔ اس نے تحریک، گڈ نیوز انٹرنیشنل چرچ کے بارے میں مکمل تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے پہلے ہی چرچ کے رہنما میکنزی اینتھنگ کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے مبینہ طور پر پیروکاروں سے کہا تھا کہ وہ "یسوع سے ملنے” کے لیے خود کو بھوکا رکھیں۔

    کریمیا روس کا حصہ؛ چین کے بیان پر مغربی ممالک نالاں

    عوام کے ارکان کی طرف سے اطلاع ملنے پر پولیس نے مالندی میں پادری کی جائیداد پر چھاپہ مارا، جہاں انہیں 15 کمزور افراد ملے، جن میں چار افراد بھی شامل ہیں جو بعد میں مر گئے تھے پولیس کو بتایا گیا تھا کہ Nthenge کے فارم میں درجنوں اتلی قبریں پھیلی ہوئی ہیں اور جمعہ کو کھدائی شروع ہو گئی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق، Nthenge نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا اور گزشتہ ماہ اس پر الزام عائد کیا گیا، جب دو بچے اپنے والدین کی تحویل میں بھوک سے مر گئے۔ پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے، مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ Nthenge نے پولیس کی حراست میں رہتے ہوئے کھانے پینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد اسے 100,000 کینیا شلنگ ($700) کی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

    مقامی سیاست دانوں نے مالندی کے علاقے میں فرقوں کے پھیلاؤ کی مذمت کرتے ہوئے عدالت سے اسے رہا نہ کرنے کی درخواست کی تھی پولیس نے نیتھنگ کے مزید چھ پیروکاروں کو گرفتار کیا ہے۔

    افغانستان ایک بار پھر دہشتگردی کی سرگرمیوں کا مرکزبن گیا ہے،امریکی خفیہ رپورٹ

  • ارشد شریف کیس:جے آئی ٹی نےتحقیقاتی دوسری پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

    ارشد شریف کیس:جے آئی ٹی نےتحقیقاتی دوسری پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

    اسلام آباد: سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ نے سپریم کورٹ میں بیان دے دیا-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نےکی ،دوران سماعت جے آئی ٹی نے کیس کی تحقیقات سے متعلق دوسری پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی، سپریم کورٹ کی جانب سے سربراہ جے آئی ٹی کی سرزنش کی گئی۔

    جسٹس مظاہرنقوی کا کہنا تھا کہ جو کام آپ کے ذمہ لگایا تھا وہ ہوا یا نہیں؟ کینیا سے قتل کے متعلق کوئی مواد ملا ہے یا نہیں؟ سربراہ جے آئی ٹی اویس احمد نے بتایا کہ کینیا میں حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ جسٹس مظاہر نقوی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ کہانیاں نہ سنائیں، آپ کو شاید بات سمجھ نہیں آ رہی۔

    سربراہ جے آئی ٹی اویس احمد کا کہنا تھا کہ کینیا نے شواہد تک رسائی نہیں دی، ارشد شریف قتل کے حوالے سے کینیا سے کوئی ٹھوس مواد نہیں ملا،جسٹس مظاہر نقوی نےکہا کہ شواہد کی بات تو ٹرائل میں سامنے آئےگی، موادکیا جمع کیا ہے؟-

    جسٹس اعجاز الاحسن نےاستفسار کیا کہ ارشد شریف کا موبائل اور دیگر سامان کہاں ہے؟ اس پر سربراہ جے آئی ٹی نے بتایا کہ ارشد شریف کا موبائل اور آئی پیڈ کینیا کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے پاس ہے، باقی سامان موصول ہوچکا ہے۔

    جسٹس مظاہر نقوی نے استفسارکیا کہ جے آئی ٹی کے ارکان کہاں ہیں؟سربراہ جے آئی ٹی اویس احمد نے بتایا کہ تین ارکان عدالت میں موجود ہیں، اس پر جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ باقی ارکان کیوں نہیں آئے؟ کیا تفتیشی ٹیم کا کام نہیں پیش ہونا؟

    فواد چوہدری الیکشن کمیشن کیس: کیس کی اگلی تاریخ تفتیشی افسر کے پیش ہونے پر دیں…

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پوچھا کہ ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کس نے پبلک کی؟ پتہ کریں کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پبلک کرنےکے پیچھے کون ملوث تھا، ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بغیر تصدیق کے پبلک کردی گئی، کیا کسی نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جان بوجھ کے پبلک کی؟ کیس سے متعلق پاکستان میں تحقیقات میں غلطیاں ہوئی ہیں۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ کینیا نے ارشد شریف قتل کی تحقیقات میں تعاون نہیں کیا۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اگر کسی ملک سے تعلقات بہت اچھے نہ ہوں تو تحقیقات کے لیے تعاون کیسے حاصل کیا جاتا ہے؟

    چیف جسٹس نےکہا کہ کینیا آزاد ملک اور ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے، جو بھی حالات ہوں دوسرے ملک کے بارے میں احترام سے بات کریں، عدالت جاننا چاہتی ہے کہ اسپیشل جے آئی ٹی کو اب تک کیا ملا ہے؟ اسپیشل جے آئی ٹی آئندہ کیا لائحہ عمل اختیار کرے گی؟ بتایا جائے ارشد شریف قتل کا قبل ازقت کسی پر الزام عائد نہیں کرسکتے، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ آنے سے اب تک کچھ ایسا ہوا ہےکہ کینیا اب تعاون نہیں کر رہا، سپریم کورٹ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کی سربراہی نہیں کر رہی۔

    خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد

    جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کو کینیا کی وزارت خارجہ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی، یقین دہانی کے باوجود کینیا میں اسپیشل جے آئی ٹی کو کیوں جانے نہیں دیا گیا؟

    جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ ارشد شریف قتل کے تین زاویے ہیں، ارشد شریف کو پاکستان سے بھاگنے پرکس نے مجبورکیا؟ ارشد شریف کے خلاف ملک بھر میں مقدمات کس نے درج کرائے؟ ارشد شریف کو ایسا کیا دکھایا گیا کہ وہ ملک سےچلےگئے؟ کڑیاں جڑیں گی توپتہ چل جائےگا کہ ارشد شریف سے جان کون چھڑوانا چاہتا تھا۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا کہ ارشد شریف کے ساتھ موجود خرم اور وقار کا بیان کیوں نہیں لیا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کینین حکام نے صرف ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوٹر سے ملاقات کرائی،کینین حکام نے تعاون کی یقین دہانی کرائی لیکن جگہ کا دورہ نہیں کرنے دیا گیا،کینیا پر سفارتی ذرائع سے دباو ڈال رہے ہیں-

    جسٹس مظاہر نقوی کا کہنا تھا کہ کینیا کی پولیس جس کہانی پر تحقیقات کر رہی ہے وہ قابل قبول نہیں، ارشد شریف قتل پر جے آئی ٹی بنانےکی یہی وجہ تھی۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ارشد شریف پر مقدمات درج کرانےوالوں سے بھی تفتیش کررہے ہیں، بعض سرکاری افسران کے نام آئے، ان سے بھی تفتیش کی، ارشد شریف پر مقدمات کے پیچھے کون تھا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، ارشد شریف کی ٹوئٹس اور پروگرامزکا جائزہ لیا جا رہا ہے، کینیا کے حکام نے تعاون کی یقین دہانی کرائی لیکن جائے وقوعہ نہیں جانے دیا، کینیا پرسفارتی ذرائع سے دباؤ ڈال رہے ہیں-

    پی ایس ایل 8: سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری

    جسٹس مظاہر نقوی کا کہنا تھا کہ عدالت کے ساتھ کھیل نہ کھیلیں، پہلا مرحلہ تو یہی تھا جو مکمل نہیں ہوسکا، کیا جے آئی ٹی کینیا اور یو اے ای میں تفریح کرنےگئی تھی؟-

    جسٹس اعجاز الاحسن نے پوچھا کہ اس معاملے پر اقوام متحدہ سےکیوں مدد نہیں لی جا رہی؟

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کینیا دوست ملک ہے اور ہرعالمی فورم پرپاکستان کی حمایت کرتا ہے، ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے کہ دوطرفہ اور عالمی تعاون کھودیں، فی الحال اقوام متحدہ کی مدد لینےکا وقت نہیں آیا۔

    ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ وزیر مملکت خارجہ امور کی کینیا کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے-

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو خود دیکھنا ہوگا کہ آگے کیسے چلنا ہے، ارشد شریف کے اخراجات کون اور کیوں برداشت کر رہا تھا؟ کس کےکہنے پر اخراجات اٹھائے جا رہے تھے؟ سامنے کیوں نہیں آیا ؟ کئی ممالک کےشہریوں کا کیس ضلعی عدلیہ میں ہو تو ہمیں خط لکھا جاتا ہے، پاکستانی سفارت خانہ بھی نیروبی میں وکلا اور صحافیوں سے مدد لے، کینیا نےکیا تحقیقات کی ہیں؟ رپورٹ حاصل کرنےکی کوشش کریں،ایک ماہ کا وقت دیتے ہیں قتل کیس میں کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں رپورٹ دیں، کینیا میں وکیل کریں، اپنے قانونی حقوق کی معلومات لیں، جو کرنا ہے کریں لیکن حقائق تک پہنچیں۔

    عمران خان کے گھر سے دفتر تک سفری اخراجات شیلٹر ہومز سے 6 گنا زیادہ

    جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا کہ کیا پاکستان کا کینیا کے ساتھ باہمی قانونی تعاون کا سلسلہ فعال ہے یا نہیں؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سی این این کی صحافی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئی،اسرائیل پر بین القوامی اتنا دباو ڈالا گیا کہ تحقیقات آگے بڑھانا پڑھیں،اگر اسپیشل جے آئی ٹی کو کوئی صحافی معلومات دے تو اس کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں-

    چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ اسپیشل جے آئی ٹی کا کینیا کا دورہ بے سود رہا،اسپیشل جے آئی ٹی جانے سے پہلے مکمل طور پر تیار نہیں تھی،کینیا پر الزام عائد کرنے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں-

    ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے کہا کہ اسپیشل جے آئی ٹی کی رپورٹ کی مصدقہ کاپی فراہم کی جائے، چیف جسٹس نے ارشد شریف کی اہلیہ سے مکالمے میں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ آپ کو نہیں دے سکتے،جے آئی ٹی رپورٹ کے پبلک ہونے سے خدشات پیدا ہوتے ہیں،پہلے ہی کینیا میں موجود 2 بھائیوں سمیت تمام لوگ چھپ گئے ہیں-

    سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کی سماعت مارچ تک ملتوی کردی۔

    چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس

  • ارشد شریف قتل ازخود نوٹس،سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    ارشد شریف قتل ازخود نوٹس،سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    ارشد شریف قتل ازخود نوٹس ،سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

    2 صفحات پر مشتمل حکمنامہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے تحریر کیا ہے ، تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ سے آگاہ کیا،رپورٹ کے مطابق اب تک 41 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے، قتل کی تحقیقات پاکستان،یو اے ای اور کینیا میں کی جارہی ہیں، کینیا اور یو اے ای سے باہمی قانونی تعاون کیلئے حکومت نے خط لکھ دیا ہے امید ہے اسپیشل جے آئی ٹی تیاری کیساتھ یو اے ای اور کینیا جائے گی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اگلی رپورٹ جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت طلب کی، کیس کی مزید سماعت فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگی،

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

    خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا ہے

    ارشد شریف قتل کیس،جے آئی ٹی کو تفتیش کے لئے مکمل تیار رہنا ہوگا،سپریم کورٹ

    صحافی ارشد شریف قتل کیس،پی ایف یوجے نے سپریم کورٹ کو تحقیقات کے لیے خط لکھا تھا،پی ایف یو جے نے چیف جسٹس  سے معاملے پر ازخود نوٹس کی اپیل کی تھی،پی ایف یو جے نے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی، خط مین کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل سے صحافی برادری گہرے صدمے میں ہیں،پوری قوم ارشد شریف قتل سے جڑے سوالات کے جوابات چاہتی ہے، ارشد شریف کی فیملی اور صحافی برداری کو عدالت عظمیٰ پر اعتماد ہے،سپریم کورٹ صحافی برداری اور ارشد شریف کی فیملی کو انصاف فراہم کرے،

  • ارشد شریف کےقتل سے متعلق غلط فہمیاں:سچ کیا ہے؟اہم انکشافات

    ارشد شریف کےقتل سے متعلق غلط فہمیاں:سچ کیا ہے؟اہم انکشافات

    لاہور:ارشد شریف کے متعلق وہ تمام غلط خبریں جن کی سچائی آپ جاننا چاہتے ہیں۔ ثبوتوں کے ساتھ اہم انکشافات کرتے ہوئے شنیئرصحافی مبشرلقمان اہم پہلو بیان کیئے ہیں

    مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے ساتھ ظلم ہوا ، اس کو قتل کردیا گیا ،لیکن اس سے بڑھ کر ظلم یہ ہے کہ اس کے قتل سے متعلق اہم حقائق کو جان بوجھ کرتوڑمروڑ کرپیش کیا جارہا ہے تاکہ ارشد شریف کے اصل قاتل سامنے نہ آئیں ،ان کا کہنا تھا کہ جہاں اگرکینیائی حکام نے نااہلی کا ثبوت دیا ہے تو پاکستانی ڈاکٹرز نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ لوگ ارشد شریف کے قتل سے سیاسی طور پر فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ کسی بھی طرح درست نہیں ہے ،ان کایہ بھی کہنا تھا کہ ارشدشریف پر قتل سے پہلے تشدد کے قتل کی باتیں کررہے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارشد شریف پر کتنی دیر تک تشدد ہوا ،ناخن کس نے اتارے اور کیوں اتارے یہ بھی ابھی تک معمہ بنا ہوا ہے مگرآج اس معمے کو حل کرنے کی کوشش کروں گا

    مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ ارشد شریف کا جو کینیا میں پوسٹ مارٹم ہوا اس رپورٹ کے صفحہ نمبر 2لکھا ہوا ہے کہ ایک گولی ارشد شریف کے کان کے بہت قریب لگی اور دوسری کان سے نیچے تیس سینٹی میٹر دائیں طرف لگی یعنی اس کا اشارہ دل کی طرف جارہا ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ کی چھوٹے خودکارہتھیار سے چلائی گئی، یہ معلوم نہیں کہ پہلے گولی کہان لگی ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے نیچے نظرماریں تو جو وزارت خارجہ نے کچھ لکھا ہے وہ بھی واضح ہورہا ہے کہ جو گولی کنپٹی پر لگی جہاں سے لگی وہاں سے نکلی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ مقام ایک ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ایک گولی پیچھے کمرسے لگی اور سینہ چیرتی ہوئی آگے نکل گئی

    ارشد شریف پر کتنا تشدد ہوا آج تک کوئی ایسے ایکسپرٹ نہیں جو یہ اندازہ لگا سکیں کہ کتنے گھنٹے تشدد ہوا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارشد شریف کےناخن نکالنے کے حوالے سے بھی بہت غلط بیانی کی گئی ، لیکن دوسری طرف پوسٹ مارٹم پرلکھا ہوا ہے کہ ڈی این اے کے لیے ارشد شریف کے ناخن رکھے ہوئے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گردے ، جلد ، خون کے سیمپل ،معدے اور جگر کے کچھ حصے بھی ارشد شریف کے جسم سے نکالے گئے ، ان کو حاصل کرنےکے لیے یقینا کٹ لگایا گیا ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں جس طرح ارشد شریف پرپوسٹ مارٹم کرنے کے لیے جوطریقہ اختیارکیا گیا وہ قابل شرم ہے ،دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ارشد شریف پر تشدد کیا گیا جس کی وجہ سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں ، ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو جتنی قریب سے گولیاں ماری گئیں اس سے تو پسلیوں کو ڈیمج ہونے سے کوئی نہیں روک سکتااس گولی نے کتنی پسلیوں کو ڈیمج کیا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ،

     

    ان کا کہنا تھا کہ پسلیاں کیسے ٹوٹیں یہ تو بعد میں بتائیں گے لیکن یہ ظاہر ہے کہ ارشد شریف کو بہت قریب سے گولیاں ماری گئیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنی مرضی کی رپورٹ لینے کےلیے ڈاکٹرلگادیئے گئے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سارے کے سارے پمز کے ڈاکٹرز ہیں،پروفیسر ڈاکٹر وقارہیں جو کہ سرجری کے ماہر ہیں ان کا پوسٹ مارٹم سے کیا تعلق ، ایسے ہی پروفیسر لال رحمن جو کہ نیوروسرجن ہیں ، پروفیسر ممتازخان نیازی جنرل سرجن ، پروفیسر فرخ کمال فرانزک اسپیشلسٹ،ڈاکٹرنسرین بٹ میڈیکل آفیسر اور ڈاکٹرمحمد ارشاد حسین بھی ایک عام ڈاکٹرہیں ، ان کا پوسٹ مارٹم سے کیا تعلق ہے ،

    ڈاکٹرالطاف حسین ای این ٹی ،ڈاکٹرعمرفاروق اس پینل میں شامل ہیں، ان کہنا تھا کہ جس ایک فرانزک اسپیلسٹ شامل کیا گیا اسی ڈاکٹرفرخ کمال کی تعلیم کا کوئی پتہ نہیں کہ کس شعبے میں ماہر ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ میں جو کینیا میں تیار ہوئی ، کہا گیا کہ اس کہ نہ داڑھی تھی اور نہ موچھیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ لوگ بتائیں گے کہ ارشد شریف کے ساتھ کیا ہوا

    ان کا یہ بھی کہنا تھا ، اس بورڈ نے کینیا سے آنے والے پوسٹ مارٹم کو ہی بنیاد بنا کر کہانی لکھ دی ، ان کا کہنا تھا پھپھڑوں کو بھی گولی لگنے سے نقصان پہنچ سکتا تھے، ان کہنا تھا کہ میں نے یہ فیصلہ اسلیے کیا کہ ہمیں ادھر ادھر کی باتوں اور قیاس ارائیوں سے بچنا چاہیے ، ان کا کہنا تھاکہ ہمیں کینیا کے ماہرین ڈاکٹرز کی رپورٹ کو ہی بنیاد بنا لیا ایسےنہیں ہونا چاییے تھا ،