Baaghi TV

Tag: کینیا

  • ارشد شریف کےقتل سے متعلق غلط فہمیاں:سچ کیا ہے؟اہم انکشافات

    ارشد شریف کےقتل سے متعلق غلط فہمیاں:سچ کیا ہے؟اہم انکشافات

    لاہور:ارشد شریف کے متعلق وہ تمام غلط خبریں جن کی سچائی آپ جاننا چاہتے ہیں۔ ثبوتوں کے ساتھ اہم انکشافات کرتے ہوئے شنیئرصحافی مبشرلقمان اہم پہلو بیان کیئے ہیں

    مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے ساتھ ظلم ہوا ، اس کو قتل کردیا گیا ،لیکن اس سے بڑھ کر ظلم یہ ہے کہ اس کے قتل سے متعلق اہم حقائق کو جان بوجھ کرتوڑمروڑ کرپیش کیا جارہا ہے تاکہ ارشد شریف کے اصل قاتل سامنے نہ آئیں ،ان کا کہنا تھا کہ جہاں اگرکینیائی حکام نے نااہلی کا ثبوت دیا ہے تو پاکستانی ڈاکٹرز نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ لوگ ارشد شریف کے قتل سے سیاسی طور پر فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ کسی بھی طرح درست نہیں ہے ،ان کایہ بھی کہنا تھا کہ ارشدشریف پر قتل سے پہلے تشدد کے قتل کی باتیں کررہے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارشد شریف پر کتنی دیر تک تشدد ہوا ،ناخن کس نے اتارے اور کیوں اتارے یہ بھی ابھی تک معمہ بنا ہوا ہے مگرآج اس معمے کو حل کرنے کی کوشش کروں گا

    مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ ارشد شریف کا جو کینیا میں پوسٹ مارٹم ہوا اس رپورٹ کے صفحہ نمبر 2لکھا ہوا ہے کہ ایک گولی ارشد شریف کے کان کے بہت قریب لگی اور دوسری کان سے نیچے تیس سینٹی میٹر دائیں طرف لگی یعنی اس کا اشارہ دل کی طرف جارہا ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ کی چھوٹے خودکارہتھیار سے چلائی گئی، یہ معلوم نہیں کہ پہلے گولی کہان لگی ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے نیچے نظرماریں تو جو وزارت خارجہ نے کچھ لکھا ہے وہ بھی واضح ہورہا ہے کہ جو گولی کنپٹی پر لگی جہاں سے لگی وہاں سے نکلی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ مقام ایک ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ایک گولی پیچھے کمرسے لگی اور سینہ چیرتی ہوئی آگے نکل گئی

    ارشد شریف پر کتنا تشدد ہوا آج تک کوئی ایسے ایکسپرٹ نہیں جو یہ اندازہ لگا سکیں کہ کتنے گھنٹے تشدد ہوا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارشد شریف کےناخن نکالنے کے حوالے سے بھی بہت غلط بیانی کی گئی ، لیکن دوسری طرف پوسٹ مارٹم پرلکھا ہوا ہے کہ ڈی این اے کے لیے ارشد شریف کے ناخن رکھے ہوئے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گردے ، جلد ، خون کے سیمپل ،معدے اور جگر کے کچھ حصے بھی ارشد شریف کے جسم سے نکالے گئے ، ان کو حاصل کرنےکے لیے یقینا کٹ لگایا گیا ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں جس طرح ارشد شریف پرپوسٹ مارٹم کرنے کے لیے جوطریقہ اختیارکیا گیا وہ قابل شرم ہے ،دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ارشد شریف پر تشدد کیا گیا جس کی وجہ سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں ، ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو جتنی قریب سے گولیاں ماری گئیں اس سے تو پسلیوں کو ڈیمج ہونے سے کوئی نہیں روک سکتااس گولی نے کتنی پسلیوں کو ڈیمج کیا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ،

     

    ان کا کہنا تھا کہ پسلیاں کیسے ٹوٹیں یہ تو بعد میں بتائیں گے لیکن یہ ظاہر ہے کہ ارشد شریف کو بہت قریب سے گولیاں ماری گئیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنی مرضی کی رپورٹ لینے کےلیے ڈاکٹرلگادیئے گئے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سارے کے سارے پمز کے ڈاکٹرز ہیں،پروفیسر ڈاکٹر وقارہیں جو کہ سرجری کے ماہر ہیں ان کا پوسٹ مارٹم سے کیا تعلق ، ایسے ہی پروفیسر لال رحمن جو کہ نیوروسرجن ہیں ، پروفیسر ممتازخان نیازی جنرل سرجن ، پروفیسر فرخ کمال فرانزک اسپیشلسٹ،ڈاکٹرنسرین بٹ میڈیکل آفیسر اور ڈاکٹرمحمد ارشاد حسین بھی ایک عام ڈاکٹرہیں ، ان کا پوسٹ مارٹم سے کیا تعلق ہے ،

    ڈاکٹرالطاف حسین ای این ٹی ،ڈاکٹرعمرفاروق اس پینل میں شامل ہیں، ان کہنا تھا کہ جس ایک فرانزک اسپیلسٹ شامل کیا گیا اسی ڈاکٹرفرخ کمال کی تعلیم کا کوئی پتہ نہیں کہ کس شعبے میں ماہر ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ میں جو کینیا میں تیار ہوئی ، کہا گیا کہ اس کہ نہ داڑھی تھی اور نہ موچھیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ لوگ بتائیں گے کہ ارشد شریف کے ساتھ کیا ہوا

    ان کا یہ بھی کہنا تھا ، اس بورڈ نے کینیا سے آنے والے پوسٹ مارٹم کو ہی بنیاد بنا کر کہانی لکھ دی ، ان کا کہنا تھا پھپھڑوں کو بھی گولی لگنے سے نقصان پہنچ سکتا تھے، ان کہنا تھا کہ میں نے یہ فیصلہ اسلیے کیا کہ ہمیں ادھر ادھر کی باتوں اور قیاس ارائیوں سے بچنا چاہیے ، ان کا کہنا تھاکہ ہمیں کینیا کے ماہرین ڈاکٹرز کی رپورٹ کو ہی بنیاد بنا لیا ایسےنہیں ہونا چاییے تھا ،

  • ارشد شریف کی میت کو لے کر آنے والا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا

    ارشد شریف کی میت کو لے کر آنے والا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا

    اسلام آباد:ارشد شریف کی میت کو لے کرآنے والا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا، میت وصول کرنے کیلئے ارشد شریف کے اہل خانہ ائیرپورٹ پر موجود ہیں‌

    ارشد شریف کا جسد خاکی لیے پرواز کیو آر 1342 نیروبی سے 3 بج کر 14 منٹ پر روانہ ہوئی۔

    اس وقت سینئر اینکر پرسن شہید ارشد شریف کا جسد خاکی لے کر نجی ایئر لائن کی پرواز اسلام آباد میں لینڈ کرگئی ہے۔

    شہید ارشد شریف کا جسد خاکی وصول کرنے کے لئے اہل خانہ ایئرپورٹ پر موجود ہیں جب کہ رہنما پی ٹی آئی مراد سعید اور فواد چوہدری سمیت صحافیوں کی بڑ ی تعداد بھی اس موقع پر موجود ہے۔

    ارشد شریف کی میت پاکستان لانے والا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے، جہاں ان کے اہل خانہ موجود ہیں، تدفین جمعرات کو اسلام آباد میں ہو گی۔

    واضح رہے کہ ارشد شریف کو اتوار کی رات نیروبی مگاڈی ہائی وے پرارشد شریف کوٹارگٹ کرتئ ہوئے بہت قریب سے فائر کرتے ہوئے شہید کردیاگیا تھا ،

  • کینیا میں مسافر بس بے قابو ہوکر دریا میں جا گری،34 افراد ہلاک اور 14 زخمی

    کینیا میں مسافر بس بے قابو ہوکر دریا میں جا گری،34 افراد ہلاک اور 14 زخمی

    نیروبی: کینیا میں مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جا گری-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیا میں میرو سے بندرگاہی شہر مومباسا جانے والی مسافر بس پل کے سائیڈ پر لگی رکاوٹوں کو توڑ کر الٹ کر دریا میں گر کر مکمل تباہ ہوگئی بس کو کاٹ کر مسافروں کو نکالنا پڑا جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

    دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے جاںبحق 26 افراد کی نماز جنازہ ادا،27افراد کی تلاش…

    ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کے دوران 11 مسافروں کو زندہ بچالیا زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ دریا سے 34 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں جن میں 14 خواتین اور 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔

    بس حادثے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا تاہم ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ممکنہ طور پر بس کے بریک فیل ہوگئے تھے۔ یہ بس ماڈرن کاسٹ کمپنی کی ملکیت ہے۔

    واضح رہے کہ کینیا میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں کئی نقائص ہیں صرف گزشتہ برس ٹریفک حادثات میں 4 ہزار 579 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    مصر میں بس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی،22 افراد ہلاک،33 زخمی ،پاکستان کا اظہار…

    قبل ازیں مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں منیا گورنری کے گاؤں برشا کے قریب سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا کرایک مسافر بس الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے تھے –

    گورنری کے حکام کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹرک "ٹائر تبدیل کرنے کے لیے سڑک کے کنارے کھڑا تھا جو سوہاج گورنری سے قاہرہ کی گورنری کی طرف آنے والی بس سے ٹکرا گیازخمیوں کو علاج کے لیے ملوی اسپتال لے جایا گیا۔

    ایمبولینس کو ٹول پلازہ پر خوفناک حادثہ، 4 افراد ہلاک ،ویڈیو وائرل

  • پاکستان، کینیا کا دفاعی، سکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

    پاکستان، کینیا کا دفاعی، سکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

    راولپنڈی: پاکستان اور کینیا نے موجودہ دفاعی، سیکیورٹی تعلقات کو مضبوط اور بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کینیا کا سرکاری دورہ کیا اور معززین سے ملاقات کیں۔

    بیان کے مطابق جنرل ندیم رضا کے ساتھ ملاقات کرنے والوں میں کابینہ سیکرٹری یوجین لوڈوک وامالوا، چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل رابرٹ کیریوکی کیبوچی، کمانڈر کینیا آرمی لیفٹیننٹ جنرل والٹر آر کوئیپٹن، کمانڈر کینیا ایئر فورس میجر جنرل جان موگاروائی اور کمانڈر کینیا نیوی میجر جنرل جمسن لونگیرو مٹائی شامل تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی، دفاعی تعاون کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ فوجی مصروفیات کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے سے متعلق امور پر الگ الگ ملاقاتوں میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان کینیا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، یقین رکھتے ہیں دونوں ممالک باہمی روابط خصوصاً دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے ذریعے بامعنی، طویل المدتی سٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیں گے۔

    کینیائی حکام نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام بالخصوص افغانستان میں امن کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔

    قبل ازیں کینیا ڈیفنس ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔