Baaghi TV

Tag: کینیڈا

  • جوابی کارروائی، بھارت کا کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

    جوابی کارروائی، بھارت کا کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

    نئی دہلی: بھارت نے خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل پر کینیڈین حکومت کے اقدام پر جوابی اقدام میں کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکے الزامات اور بھارتی سفیر کی ملک بدری کا فوری جواب دیتے ہوئے کینیڈا کے سفیر کو بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے،انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے بھارت میں کینیڈا کے ہائی کمشنر کیمرون میک کے کو بھی طلب کیا اور انہیں بھارت میں مقیم کینیڈا کے سینئر سفارت کار کو ملک بدر کرنے کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا۔
    https://x.com/MEAIndia/status/1704000754783265107?s=20
    بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی کا فیصلہ کینیڈین سفارت کاروں کی بھارتی اندرونی معاملات میں مداخلت اور کینیڈا کی بھارت مخالف سرگرمیوں کا ردعمل ہے،کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو 5 روز میں ملک چھوڑنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

    معمول کے کیس سننا شروع،نئے چیف جسٹس نے 3 کیسز نمٹا دیئے

    بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے کینیڈا کے سینئر سفارت کار کو بھارت سے نکالنے پر کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا ہے کہ یہ اقدام کینیڈا کی جانب سے بھارت انٹیلی جنس ایجنٹ کو ملک بدر کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے، تاہم اوٹاوا میں بھارتی ہائی کمیشن نے اس حوالے سے کوئی مؤقف پیش نہیں کیا۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس آج سے شروع ہو گا

    واضح رہےکہ کینیڈا کےوزیراعظم جسٹن ٹروڈو نےسکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکے قتل میں بھارت کوملوث قراردیا ہے،کینیڈا کے وزیراعظم نے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر عائد کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمارے پاس اس حوالے سے ٹھوس ثبوت موجود ہیں جب کہ کینیڈا نے بھارتی کے سفارتکار کو بھی ملک بدر کیا ہےاس سلسلے میں کینیڈا کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہےکہ کینیڈا میں بھارتی انٹیلی جنس کے سربراہ پون کمار رائے کو بھی ملک بدر کیا جارہا ہے۔

    جناح ہاؤس کیس:اسد عمراورعلیمہ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع

  • بھارتی حکومت نے کینیڈین وزیر اعظم اور وزیرخارجہ کے دعووں کو مسترد کردیا

    بھارتی حکومت نے کینیڈین وزیر اعظم اور وزیرخارجہ کے دعووں کو مسترد کردیا

    کینیڈا نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کر تے ہوئے کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کےسربراہ کو ملک بدر کر دیا گیا،کینیڈا نے بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا بھی حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی:عالمی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے ہردیپ کی موت اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے یہ معاملہ جی 20 اجلاس میں بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ اٹھایا تھا، کینیڈین سرزمین پرشہری کے قتل میں غیرملکی حکومت کا ملوث ہونا ہماری خودمختاری کے خلاف ہے۔

    بھارت اور کینیڈین حکومت کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں،جسٹن ٹروڈو کے دھماکہ خیز خطاب کے بعد کینیڈین وزیرخارجہ میلانیا جولی نے اعلان کیا کہ سنیئر بھارتی سفارتکار کو کینیڈا سے نکال دیا ہےجبکہ کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کےسربراہ کو ملک بدر کر دیا گیا۔

    حکومت کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ جی ٹوئنٹی کانفرنس کے موقع پر نریندر مودی نے کینڈین وزیراعظم کو نیچا دکھانے کی کوشش کی تھی اور بھارتی میڈیا نے دعوے کیے تھے کہ کینیڈا میں خالصتان تحریک کے لوگوں کی موجودگی کا معاملہ مودی نے اٹھایا ہے ۔

    واضح رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں 18 جون کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھوں نے لندن سمیت دنیا بھر میں مظاہرے بھی کیے۔

    دوسری جانب سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجرکے قتل پرکینیڈا کی جانب سے خود کو موردالزام ٹھہرانے کے خلاف بھارت چیخ اٹھا بھارتی وزارت خارجہ نے کینیڈین حکومت کے الزامات کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دے دیا،بھارتی حکومت نے ایک بیان میں کینیڈین وزیر اعظم اور وزیرخارجہ کے دعووں کو مسترد کیا ۔

    بھارتی وزرات خارجہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے اس بیان میں کہا گہا ہے کہ ہم نے اپنی پارلیمنٹ میں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کے وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کیا ہے ہم جمہوری سیاست اور قانون کی حکمرانی کے لیے پُرعزم ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بے بنیاد الزامات خالصتان دہشت گردوں اور انتہا پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں، جنہیں کینیڈا میں پناہ فراہم کی گئی ہے اور وہ بھارت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں معاملے پر کینیڈین حکومت کی غیر فعالیت ایک دیرینہ اور مسلسل تشویش کا باعث رہی ہےکینیڈا کی سیاسی شخصیات کی جانب سے ایسے عناصر سے کھل کر ہمدردی کا اظہار کرنا گہری تشویش کا باعث ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ کینیڈا میں قتل، انسانی اسمگلنگ اور منظم جرائم سمیت متعدد غیرقانونی سرگرمیوں کو جگہ دینا کوئی نئی بات نہیں ہے ہم بھارتی حکومت کو اس طرح کی پیشرفت سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں بھارت کی جانب سے کینیڈین حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے سرگرم تمام بھارت مخالف عناصر کے خلاف فوری اور موثر قانونی کارروائی کرے۔

    خیال رہے کہ کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی بھارتی درخواست مسترد کردی تھی کینیڈا نے بھارتی حکومت کو جواب دیا کہ ریفرنڈم جمہوری حق ہے، جس سے سکھ کمیونٹی کو محروم نہیں کرسکتے۔

    شاہین شاہ آفریدی اورانشا کی شادی کی تقریب آج ہوگی

    ریفرنڈم سے قبل سکھ آنجہانی لیڈرجرنیل سنگھ بھنڈروالا کا پوسٹر پھاڑنے کے بعد شدید کشیدگی پیدا ہوئی تھی اور مقامی پولیس نے پوسٹر پھاڑنے کے الزام میں ایک بھارتی نژاد شخص کو گرفتارکیا تھااس حوالے سے جنرل سیکرٹری سکھ فار جسٹس کا کہنا تھاکہ سکھ اپنے حق کیلئے جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں اور ہمارا دہشت گردی سے تعلق نہیں۔

    کراچی سمیت ملک بھر میں کل تک مزید بارشوں کا امکان

  • کینیڈا نے بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی بات چیت ملتوی کر دی

    کینیڈا نے بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی بات چیت ملتوی کر دی

    کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے درمیان اکتوبر میں بھارت کے لیے تجارتی مشن ملتوی کر دے گا۔

    باغی ٹی وی : الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 10 ستمبر کو جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ بات چیت میں وہاں موجود خالصتانیوں کی ’ہندوستان مخالف سرگرمیوں‘ پر تشویش کا اظہار کیا تھا، اس کے چھ دن بعد کینیڈا نے بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی بات چیت ملتوی کر دی۔

    کینیڈا کے وزیر تجارت میری این جی کے ترجمان نے جمعہ کو آزاد تجارتی معاہدے کی بات چیت ملتوی ہونے کی تصدیق کی، تاہم اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی،ترجمان شانتی کوسینٹینو نے کہا کہ اس وقت، ہم بھارت کے لیے آنے والے تجارتی مشن کو ملتوی کر رہے ہیں-

    آئی ایم ایف کےایجنڈے کو پوری طاقت سےآگےبڑھایا جا رہا ہے،حافظ نعیم

    ایک ہندوستانی عہدیدار نے جمعہ کو کہا کہ کینیڈا میں سیاسی پیش رفت” پر اعتراضات کی وجہ سے تجارتی معاہدے پر بات چیت روک دی گئی ہے دونوں ممالک کے درمیان تجارت سے متعلق بات چیت اس وقت ہوگی جب دیگر مسائل حل ہوجائیں گے کینیڈا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی بات چیت روک دی گئی ہے۔

    مئی میں، این جی اور ان کے ہندوستانی ہم منصب، پیوش گوئل نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ سال کے آخر تک اپنے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی امید رکھتے ہیں۔

    لیکن ان مذاکرات میں کئی اعلیٰ سطحی رکاوٹیں پڑی ہیں ابھی حال ہی میں، نئی دہلی میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں گروپ آف 20 (G20) کے سربراہی اجلاس کے دوران، ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کینیڈا کے رہنما جسٹن ٹروڈو کے ساتھ باضابطہ دو طرفہ ملاقات نہ کرنے کا انتخاب کیا، یہ فیصلہ بہت سے لوگوں کے لیے غلط سمجھا گیا۔

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے

    ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان اب تک بات چیت کے 6 دور ہو چکے ہیں اور کینیڈا کے ساتھ گزشتہ 10 سالوں سے آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے 2022 میں اس حوالے سے دوبارہ بات چیت شروع کی گئی تھی جی 20 کے بعد کینیڈا میں بھی ٹروڈو کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے بھارت آنے والے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو دو دن دہلی میں پھنسے رہے۔

    جون میں نشر ہونے والی ویڈیوز میں برامپٹن، اونٹاریو میں ایک متنازعہ پریڈ کا فلوٹ دکھایا گیا تھا، جس کی تھیم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد تھی۔ سابق بھارتی وزیراعظم کو ان کے سکھ محافظوں نے 1984 میں اس وقت قتل کر دیا تھا جب انہوں نے ریاست پنجاب میں گولڈن ٹیمپل میں سکھ علیحدگی پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کا حکم دیا تھا پریڈ کے فلوٹ نے بھارتی حکومت میں کھلبلی مچادی، جس نے اس نمائش کو علیحدگی پسند تشدد کا جشن قرار دیا۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

    اتوار کو، ٹروڈو کے ساتھ مودی کے مقابلے کے بعد ایک پریس ریلیز میں، ہندوستانی حکومت نے کینیڈا میں "بھارت مخالف سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے بارے میں اپنے سخت خدشات” کا اعادہ کیا۔

    پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ملک میں ’’انتہا پسند عناصر‘‘ ہندوستانی سفارت کاروں کے خلاف تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، سفارتی احاطے کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور کینیڈا میں ہندوستانی کمیونٹی کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    اس سے پہلے مودی نے ان سے صرف غیر رسمی ملاقات کی تھی مودی نے ٹروڈو سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خالصتانیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اس ملاقات کے بعد خالصتان کے معاملے پر ٹروڈو نے کہا تھا کہ پچھلے کچھ سالوں میں، میں نے اس معاملے پر وزیراعظم مودی سے بات کی ہے ہم ہمیشہ آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں پرامن مظاہرہ ہر کسی کا حق ہے ہم تشدد کی مخالفت کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کی نفرت کو دور کریں گے۔ یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ چند لوگوں کے اعمال مجموعی طور پر کینیڈا کے خیالات کی عکاسی نہیں کرتے۔ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں۔

    اٹلی میں فوجی مشقوں کے دوران طیارہ سڑک پر گرگیا، کار سوار خاندان زد میں …

    سمٹ کے دوران ٹروڈو الگ تھلگ نظر آئے کینیڈا کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس پر ٹروڈو کو تنقید کا نشانہ بنایا ٹروڈو پورے جی20 سربراہی اجلاس کے دوران الگ تھلگ نظر آئے انہوں نے صدر مرمو کی طرف سے دیئے گئے جی20 سمٹ کے عشائیہ کے پروگرام میں بھی شرکت نہیں کی۔

    سربراہی اجلاس کے بعد ٹروڈو نے 10 ستمبر کی شام کو ہندوستان روانہ ہونا تھا لیکن ان کا طیارہ خراب ہوگیا اس پر ہندوستان نے انہیں اپنے آئی اے ایف ون طیارے کی سروس کی پیشکش کی تھی لیکن کینیڈا نے انکار کر دیا تھاٹروڈو کے طیارے کی مرمت 36 گھنٹے بعد ہوئی جس کے بعد وہ اپنے ملک واپسی کے قابل ہوئے۔

    ضرورت پڑنے پر ترکیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو سکتا ہے،ترک صدر

  • کینیڈا میں خالصتان کےقیام کیلئےریفرنڈم کا نیا مرحلہ آج سےشروع

    کینیڈا میں خالصتان کےقیام کیلئےریفرنڈم کا نیا مرحلہ آج سےشروع

    وینکوور: سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام کینیڈا میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا نیا مرحلہ آج شروع ہو گا-

    باغی ٹی وی :سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام کینیڈا میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کے نئے مرحلے کے تحت وینکوور میں 18 جون کو قتل کئے جانے والے خالصتان چیپٹر کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجھر کے قتل کے مقام گرو نانک سکھ گورودوارہ میں آج ریفرنڈم منعقد ہوگا۔

    نجی خبررساں ادارے جیو سے بات کرتےہوئےوینکوورریفرنڈم سےمتعلق بات چیت کرتےہوئے کونسل آف خالصتان کے صدر ڈاکٹر بخشیش سنگ سندھو کا کہنا تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہے، یہ ریفرنڈم اسی جگہ ہو رہا ہے جہاں بھارت نے ہردیپ سنگھ نجھر کو قتل کروایا تھا، 10 ستمبر کو لاکھوں کی تعداد میں کینڈین سکھ آزاد خالصتان کیلئے ووٹ دیں گے کینیڈا کے وزیراعظم نے بھی واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت، کینیڈا کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے، ہم بھارت کے بھیانک چہرے کو دنیا کے سامنے لانے پر جسٹن ٹروڈو کے شکر گزار ہیں۔

    مراکش :تباہ کن زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1037 ہو گئی

    انہوں نے کہا کہ نریندر مودی مسلمانوں سکھوں اور دیگر اقلیتوں کا دشمن ہے، خالصتان ریفرنڈم میں ایک ملین سے زائد سکھ دنیا بھر سے ووٹ ڈال چکے ہیں، بھارت کچھ بھی کر لے سکھوں کی تحریک کو روک نہیں سکتا۔

    واضح رہے کہ کینیڈا میں تقریبا ساڑھے سات لاکھ سے زائد سکھ آباد ہیں، یہ تعداد بھارت کے بعد کسی بھی ملک میں رہنے والے سکھوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، خالصتان کے حامیوں کے مطابق کینیڈا میں سکھوں کی تعداد 10 لاکھ سے بھی زائد ہے خالصتان کے قیام کیلئے دنیا بھرمیں آباد سکھوں کی رائے جاننے کیلئے ریفرنڈم کا آغاز 2021 میں لندن سے ہوا تھا، لندن میں اکتوبر 2021 میں ہونے والے پہلے ریفرنڈم میں 30 ہزار سے زائد سکھوں نے شرکت کرکے ووٹ ڈالا تھا۔

    سمندرمیں مستقل انسانی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ

    سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام برطانیہ کے پانچ شہروں کے علاوہ پیرس، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے تین تین شہروں سمیت اب تک دنیا کے دو درجن سے زائد شہروں میں ریفرنڈم کا انعقاد ہوچکا ہے۔

  • کینیڈا میں پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے،گالم گلوچ،ہاتھا پائی

    کینیڈا میں پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے،گالم گلوچ،ہاتھا پائی

    کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن آپس میں ہی لڑ پڑے۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی پی ٹی آئی عہدیداران نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لیے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے ایک دوسرے کو گالیاں دی، ساتھ ہی مکوں اور لاتوں کی بارش بھی کر دی جھگڑے کا آغاز کیوں ہوا اور کس بات پر ہوا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

    جے جے وی ایل ریفرنس:ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست منظور

    یہ پہلا موقع نہیں کہ جب پی ٹی آئی کارکن کا آپسی جھگڑا ہوا ہے اس سے قبل ازیں پنجاب کے شہر چکوال میں پی ٹی آئی کارکنوں کا آپس میں جھگڑا ہوا تھا جہاں کارکنوں نے ایک دوسرے پر مکے بھی برسائے کارکنان کے دمیان جھگڑا پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب سے قبل ہوا تھاعلاوہ ازیں فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکن آپس میں لڑ پڑے تھے، جہاں انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف لاٹھیوں اور کرسیوں کا استعمال کیا تھا۔

    چیف جسٹس عمرعطاء بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے

  • کینیڈا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ،6 افراد ہلاک

    کینیڈا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ،6 افراد ہلاک

    البرٹا: کینیڈا میں چھوٹا طیارہ پہاڑی علاقے میں گرکر تباہ ہونے سے طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین ریاست البرٹا کے شہر کیلگری (Calgary) کے اسپرنگ بیک ائیر پورٹ سے اڑان بھرنے والے چھوٹے طیارے میں ایک پائلٹ اور 5 مسافر سوار تھے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق چرچ کی تقریب میں شرکت کے لیے سیلمون آرم جانے والے مسافر طیارے کا رابطہ کئی گھنٹوں تک منقطع رہا تو رائل کینیڈین ائیر فورس (آر سی ایم پی) کو اطلاع دی گئی جس نے طیارے کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا،آر سی ایم پی نے کناناسکس کاؤنٹی کے علاقے ماؤنٹ بوگور کے پہاڑوں میں طیارے کو تلاش کیا جو کہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو چکا تھا،طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے تاہم ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

    قبل ازیں گزشتہ روز آسٹریلیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہےحادثے کے بعد لاپتہ ہونے والے فوجی اہلکاروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے۔ حادثہ رات کے وقت پیش آیا اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا ہیلی کاپٹر امریکہ اور آسٹریلیا کی مشترکہ فوجی مشقوں میں شامل تھا۔

  • کینیڈا:جنگلات کی آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ،پائلٹ ہلاک

    کینیڈا:جنگلات کی آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ،پائلٹ ہلاک

    کینیڈا میں جنگلات کی آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے جنگلات میں گزشتہ ہفتے آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر تاحال قابو نہیں پایا گیا ہے لیکن آگ بجھانےکے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں فائر فائٹرز زمینی اور فضائی راستوں سے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں آگ بجھانے کےلیےجانے والے ہیلی کاپٹر کوحادثہ شمال مغربی صوبے البرٹا میں ہیگ جھیل کے قریب پیش آیا جس میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہوگیا-

    پولیس کا کہنا ہےکہ علاقے میں موجود ریسکیو ٹیم نے پائلٹ کو بچانے کی کوشش کی جس میں کامیابی نہ مل سکی اور 41 سالہ پائلٹ ہلاک ہوگیا ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2 تفتیشی افسران کو ہیلی کاپٹر کے گرنے کے مقام پر بھیجا گیا ہے۔

    کسٹم افسران کیس:ایف آئی اے کی درخواست پر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 …

    میڈیا رپورٹس کے مطابق البرٹا میں جمعرات کے روز جنگل کے 117 مقامات پر آگ لگی تھی جن میں سے 17 مقامات پر لگنے والی آگ کوبے قابو تصور کیا جارہا ہے، اس سیزن میں اب تک آگ لگنے کے ہزاروں واقعات میں 110 کلو میٹر کا علاقہ متاثر ہوا ہے۔

    دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک بھر سے لوگ اس مشکل گھڑی میں امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں اور لوگوں کو بچانے میں مدد فراہم کررہے ہیں، اس میں ہم تین فائر فائٹرز کو بھی کھوچکے ہیں جو دل دہلادینے والی بات ہے-

    عدت میں نکاح سےمتعلق کیس:عمران خان اورانکی اہلیہ نےشکایت خارج کرنےکی درخواست دائرکردی

  • کینیڈا میں ہوٹل کی خاتون ملازمہ سے نازیبا حرکت پرپی آئی اے کا فضائی میزبان معطل

    کینیڈا میں ہوٹل کی خاتون ملازمہ سے نازیبا حرکت پرپی آئی اے کا فضائی میزبان معطل

    کینیڈا کے ہوٹل میں روم سروس کی خاتون سے ‘ناپسندیدہ حرکت‘ کرنے کے الزام کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) فضائی میزبان کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سینئر فلائٹ اسٹیورڈ محمد ادریس خان کی جانب سے مبینہ جنسی ہراسگی کے حوالے سے شکایت پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا تھا، کینیڈین پولیس نے سینئر فلائٹ اسٹیورڈ کو مبینہ طور پر کچھ دیر حراست میں لینے کے بعد فوری طور پر ہوٹل چھوڑنے کا کہا جب کہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے محمد ادریس کو مبینہ طور پر آئندہ کے لیے بلیک لسٹ بھی کردیا گیا۔

    کینیڈا میں ائر لائن کے کنٹری مینیجر نے واقعہ کی ای میل ملنے پر اسٹیورڈ کو فوری طور پر معطل کرنے حکم جاری کردیا اور محمد ادریس خان کی معطلی کے ساتھ مبینہ طور پر کینیڈا کے لیے پروازوں پر تعیناتی پر پابندی بھی عائد کر دی گئی۔

    گلگت بلتستان: نومنتخب وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا

    canada
    پی آئی آے کی جانب سے اہلکار کی معطلی کے حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ یہ اقدام 7 جولائی کو پیش آنے والے واقعے کی شکایت پر مبنی ای میل موصول پونے کے بعد اٹھایا جا رہا ہے،یہ شکایت کمپنی کو 10 جولائی کو موصول ہوئی تھی-

    آج رات سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری

    پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلائیٹ سٹیورڈ 7 جولائی کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچے تھےایئر لائن کے سٹیورڈ کی گرفتاری اور انہیں پولیس اسٹیشن لے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہےمتاثرہ خاتون کی پی آئی اے کو شکایت پر اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے اور اس معاملے پر مزید کارروائی جاری ہے۔

    رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

  • خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ کینیڈا کے گوردوارے میں قتل

    خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ کینیڈا کے گوردوارے میں قتل

    اوٹاوا: کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سکھوں کے آزاد وطن کے حامی سکھ رہنما 46 سالہ ہردیپ سنگھ نیجار کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک گوردوارے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

    ہردیپ سنگھ سکھوں کی علیحدگی پسند تنظیم ’ سکھ فور جسٹس‘ کے سرگرم کارکن تھے اور خالصتان کے قیام کے لیے ریفرینڈم میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بھارتی حکومت نے کینیڈین حکام سے ہردیپ سنگھ کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

    وہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے ذریعہ درج ایک کیس میں بھی مطلوب تھا وہ سکھ فار جسٹس سے بھی وابستہ تھے اور حال ہی میں ریفرنڈم ووٹنگ کے لیے آسٹریلیا گئے تھے۔

    جنرل کونسل اجلاس میں عدم شرکت،نواز شریف نےشاہد خاقان کو لندن بلا لیا

    تحقیقات کے دوران، یہ پتہ چلا کہ نیجار نے تقاریر میں اشتعال انگیز بیانات، قابل اعتراض مواد پوسٹ کیے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں این آئی اے کے ایک دستاویز کے مطابق، "اس طرح جمع کیے گئے شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ بغاوت اور بغاوت کے الزامات کی ترغیب دینے میں ملوث تھے اور ہندوستان میں مختلف برادریوں کے درمیان بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھےان کا نام اس وقت کے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی طرف سے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے 2018 میں ہندوستان کے دورے کے دوران سونپی گئی مطلوبہ فہرست میں شامل تھا۔

    وزیراعظم کی سندھ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے25 ارب روپےکی منظوری

    ہردیپ سنگھ نیجار کو پنجاب پولیس کے ذریعہ درج مختلف مقدمات میں بھی الزامات کا سامنا تھا اور ان کی تحقیقات کی جا رہی تھیں، جس کی وجہ سے ان کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا گیا تھا 2020 میں پنجاب حکومت کے ایک حکم نامے کے مطابق، نیجار کی کل 11 کنال اور 13.5 مرلہ اراضی جالندھر ضلع کے فلور سب ڈویژن میں ان کے آبائی گاؤں، بھر سنگھ پورہ میں ضبط کی گئی۔ ایک دیہاتی نے بتایا کہ ہردیپ کا خاندان کافی عرصہ پہلے ہجرت کر چکا تھا، لیکن اس کے والدین اکثر گاؤں آتے ہیں اور آخری بار لاک ڈاؤن سے پہلےآئے تھے-

    بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا

  • کینیڈا کے جنگلات میں آگ،امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا انتباہ جاری

    کینیڈا کے جنگلات میں آگ،امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا انتباہ جاری

    نیویارک : کینیڈا کے جنگلات میں آگ لگنے سے امریکا میں بھی شدید فضائی آلودگی کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: کینیڈین حکام کے مطابق کینیڈا میں 400 سے زیادہ مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے،250 مقامات پر آگ قابو سے باہر ہےاب تک 65 لاکھ ایکڑ رقبہ جل چکا ہے آگ لگنے سے کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا اور سب سے بڑے شہر ٹورانٹو میں بھی ہوا کا معیار شدید متاثر ہوا ہے موسمیاتی تبدیلیوں سے گرم اور خشک موسم کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

    سری لنکا،گزشتہ سال گرفتار مظاہرین کی رہائی کیلئے طلبہ سڑکوں پر

    دوسری جانب کینیڈا کے جنگلات میں آگ سے امریکا کو شدید فضائی آلودگی کا سامنا ہے، اس حوالے سے حکام نے انتباہ بھی جاری کر دیا ہے نیو یارک میں ہوا کا معیار ریکارڈ بدترین سطح پر پہنچ گیا، گورنر نیویارک نے فضائی آلودگی کو ہنگامی بحران قرار دے دیانیویارک کی فضا میں آلودگی جمعرات کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے، نیویارک شہر میں پروازیں بند کر دی ہیں-

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث 10 کروڑ سے زائد امریکی متاثر ہیں ماہرین کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ بدھ کے روز سب سے زیادہ دھواں شمال مشرق میں وسط بحر اوقیانوس اور نیچےکیرولیناس تک پہنچ جائے گاان علاقوں میں دھوئیں کے حالات کم از کم جمعرات تک جاری رہ سکتے ہیں۔

    بابا وانگا کی 2023 میں ایک تباہ کن ایٹمی تباہی کی پیشگوئی

    میئر نے خبردار کیا کہ اگرچہ جمعہ کی صبح تک حالات میں نمایاں بہتری کا امکان ہو سکتا ہےلیکن دھوئیں کی پیشگوئی بہت کم ہے دھوئیں کی نقل و حرکت کا اندازہ لگانا مشکل ہے یہ واقعات کا ایک غیر متوقع سلسلہ ہے اور ہم اس مقام پر ایک دن سے زیادہ پہلے رہنمائی فراہم نہیں کر سکتے۔

    اسکول ڈسٹرکٹ نے بتایا کہ سینکڑوں میل دور، میری لینڈ میں مونٹگمری کاؤنٹی پبلک اسکولوں نے بدھ اور جمعرات کے لیے چھٹی اور تمام بیرونی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں کیونکہ دھوئیں کی وجہ سے صحت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    پیشہ ورانہ کھیلوں کی ٹیموں نے بدھ کے روز دھوئیں سے متاثر ہونے والے شہروں میں نیویارک اور فلاڈیلفیا میں شیڈول دو میجر لیگ بیس بال گیمز سمیت کئی گیمز ملتوی کر دیئے اور دھویں کی وجہ سے مشرقی ساحل پر کم از کم تین ہارس ریسنگ ٹریکس کو بند کیا گیا-

    بھارتی کرکٹ بورڈ تنظیمی لحاظ سے ایک ناکام ادارہ ہے،جو سمجھ سے باہر …