Baaghi TV

Tag: کے الیکٹرک

  • کراچی والوں کیلئےبجلی  12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی

    کراچی والوں کیلئےبجلی 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی

    اسلام آباد:مہنگی بجلی استعمال کرنے والے کراچی کے بجلی صارفین کو پھر بڑا دھچکا ، نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی کے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نیپرا (نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نےکہا ہےکہ کے الیکٹرک نے نیپرا کو چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی-

    ارشد شریف کیس: تحقیقات کے منتظر ہیں تاکہ اس کو مدنظر رکھ کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے،بلاول بھٹو

    اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی بعدازاں کے الیکٹرک کی مالی سال 22-2021ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی۔

    اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

    نیپرا کے مطابق پرانی پریکٹس کے مطابق، حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہےاور ٹیرف میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

    اڈیالہ جیل میں گنجائش سے180 فیصد زائد قیدی موجود،119میں ایچ آئی وی ایڈز پازیٹو ہونے کا نکشاف

  • سی ای او کے الیکٹرک کو گرفتار کرکے کمیٹی میں حاضر کیا جائے،حکم

    سی ای او کے الیکٹرک کو گرفتار کرکے کمیٹی میں حاضر کیا جائے،حکم

    چیئرمین سیف اللہ ابڑو کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں ملک کے بڑے شہروں میں بجلی معطلی کے معاملے پر بحث کی گئی، حکام نے کہا کہ فیسکو کے دو گریڈ سٹیشن بند ہیں ،سندھ اور بلوچستان میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہے، این ٹی ڈی سی کی لائن ٹرپ کرگئی ہے، 2بجکر کر 35منٹ پر ٹرپنگ ہوئی ، حیسکو اور سیپکو الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بلیک آؤٹ ہے،

    کراچی الیکٹرک کی کمیٹی میں عدم حاضری پر کمیٹی برہم ہو گئی،کے الیکٹرک نے کمیٹی میں گریڈ 17 کا افسر بھیج دیا ،کمیٹی نے کے الیکٹرک کے سی ای او کا سمن جاری کردیا، چیئرمین کمیٹی نے حکم دیا کہ سی ای او کے الیکٹرک کو گرفتار کرکے کمیٹی میں حاضر کیا جائے،

    دوسری جانب ملک کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، ملک بھر میں 500کے وی نظام بیٹھ گیا،تاحال وجوہات کا پتہ چلایا جا رہاہے،ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں سمیت کراچی میں بجلی کی فراہمی میں تعطل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،بجلی بندش کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں، صارفین مذید رہمنائی کے لئے کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے رابطہ کرسکتے ہیں،

    اعلامیہ پاور ڈویژن کے مطابق مُلک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرِپ ہو رہے ہیں جس سے مُلک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔وزارتِ توانائی پوری تندہی سے خرابی کی وجہ کی تفتیش کر رہی ہے اور جلد از جلد بجلی کے نظام کو مکمل بحال کر لیا جائے گا۔ ملک کے جنوبی سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث 220kVگدو۔اُچ، 220kVدادو خضدار اور 220kVڈی جی۔لورلائی سے بھی بجلی کی فراہمی متاثر،صوبہ بلوچستان کے تمام گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے۔ این ٹی ڈی سی کا عملہ ملکی سطح پربجلی بحالی کے لیئے کو شاں ہے

    سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

    حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

    وفاقی وزیرخورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اپنے گھرکے بل کا معاملہ اٹھا دیا

     

  • نیپرا اورکےالیکٹرک کی نااہلی کی سزاعوام کوبھگتنا پڑتی ہے،جماعت اسلامی کراچی

    نیپرا اورکےالیکٹرک کی نااہلی کی سزاعوام کوبھگتنا پڑتی ہے،جماعت اسلامی کراچی

    جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ نیپرا اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : جماعت اسلامی کراچی نے سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کیخلاف درخواست میں جواب الجواب جمع کرادیا ہے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان و دیگر نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے جمع کرائے گئے جواب الجواب میں کہا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز عائد کرنے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے جارہے۔

    سندھ پولیس نے بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی دینے سے معذرت کر لی،انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا…

    جواب الجواب میں کہاگیا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں وصول کی گئی رقم غیر قانونی ہےجسے صارفین کو واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔ غیر قانونی چارجز کی وصولی، آئین کے آرٹیکل 4، 8،10 اور 24 کی خلاف ورزی ہے۔

    جواب الجواب میں مزید کہا گیا کہ ایف اے سی مفروضے کی بنیاد پر عائد کیا جاتا ہے۔ نیپرا کو فرنس آئل، گیس اور بجلی کی خریداری سے متعلق تصدیق شدہ دستاویزات بھی پیش نہیں کی گئیں یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

    جواب الجواب میں کہا گیا کہ فیول ایڈجسمنٹ چارجز سے متعلق کے الیکٹرک کا سسٹم جعلی ہے۔ کے الیکٹرک کے سسٹم میں آئے دن بریک ڈاؤن ،شٹ ڈاؤن اور لوڈ شیڈنگ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے کے الیکٹرک شہریوں کو سہولت دینے کے بجائے ان پر مزید بوجھ بن گیا ہے۔

    مزید کہا گیا کہ کے الیکٹرک نے معاہدے کے مطابق بجلی کی پیداوار کیلیے سرمایہ کاری نہیں کی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی اقدام کررہا ہے۔ نیپرا اور کے الیکٹرک کی نااہلی کی سزا عوام کو بھگتنا پڑتی ہے۔ نیپرا کو کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کی جائے۔

    کراچی کی منی بسوں میں فحش ڈانس کی ویڈیوز چلنے لگی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کےخلاف درخواست جمع کرائی گئی تھی عدالتِ عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاق سے معاہدے کے مطابق کے الیکٹرک کو اپنی بجلی پیدا کرنے کا حکم دیا جائے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ کے الیکٹرک کو بجلی کی پیداوار اور استعداد بڑھانے کے لیے اقدامات کا حکم دیا جائے وفاق کے الیکٹرک کو اوور بلنگ اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے سے روکے اور کراچی کے شہریوں سے لیے گئے غیر قانونی چارجز واپس کیے جائیں، کے الیکٹرک کے اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔

    درخوست پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو 3 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ اگر کے الیکٹرک کے اقدامات غیر قانونی ہوئے تو عوام کو ریلیف دیں گے۔

    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو کے الیکٹرک کے جواب پر جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی تھی سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی تھی-

    رواں برس لاہور میں ایک دو نہیں بلکہ 1000 کے قریب بچے ہوئے اغوا

  • کراچی :کےالیکٹرک کےخلاف شہریوں کا احتجاج، بد ترین ٹریفک جام

    کراچی :کےالیکٹرک کےخلاف شہریوں کا احتجاج، بد ترین ٹریفک جام

    کراچی :کے الیکٹرک کے خلاف شہریوں کا احتجاج جاری ہے جس کے باعث نشتر روڈ اور اطراف میں بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں مختلف مقامات پر شہریوں کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ نشتر روڈ پر تاجروں اور علاقہ مکینوں نے دھرنا دے دیا ہے۔

    احتجاج او دھرنے کے باعث احتجاج کے باعث نشتر روڈ اور اطراف میں بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ہے تاہم صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔

    اس حوالے سے شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے جینا دوبھر کر دیا ہے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروبار تباہ کر دیئے ہیں۔شہریوں نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک بے لگام ہو چکی، کوئی اسے پوچھنے والا نہیں ہے۔

    کراچی کے شہریوں سے اوور بلنگ اور ایک دن کی ادائیگی کی تاخیر پر بجلی کاٹنے والا کے الیکٹرک خود بھی ایس ایس جی سی کا اربوں روپے کا نادہندہ ہے۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق کے الیکٹرک نے ایس ایس جی سی کو 177 ارب روپے ادا کرنے ہیں ۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک پر قدرتی گیس کے بلوں کے واجبات 153 ارب جبکہ آر ایل این جی پر 24.54 ارب روپے ہیں۔ترجمان ایس ایس جی سی کا مزید کہنا ہے کہ کے الیکٹرک پر اربوں روپے واجب الادا ہیں ،تاہم 22 ستمبر تک صرف 53 کروڑ کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ادائیگیوں میں ڈیفالٹ کے باوجود کے الیکٹرک کو گیس فراہم کی گئی ہے ۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نےوزیراعظم کو خط لکھ دیا

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نےوزیراعظم کو خط لکھ دیا

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو کے الیکٹرک کی جانب سے جانے والی اووبلنگ کے خلاف شکایتی خط لکھ دیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہبازشریف کا خط لکھا ہے، جس میں کے الیکٹرک کی شکایات کی گئی ہیں۔

    ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کا فرانزک آڈٹ کروائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کراچی کے بجلی صارفین کے تحفظ کے لیے وزیراعظم کو برائے راست خط لکھا دیا ہے

     

    سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پرستمبرکا مہینہ بھاری :دومرتبہ اسٹیج سے گرگئے

    خط میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایس جی سی سی کی جانب سے گیس اکلوکیشن کوٹے کے خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی کاروباری اداروں کو سستی گیس فراہم کی جارہی ہے جس سے کراچی کے صارفین کو ایف سی اے کی مد میں کم ازکم 131 بلین سالانہ کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

    اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایس جی سی کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے۔خط میں یہ بھی شکایت کی گئی ہے کہ کے الیکٹرک اپنے صارفین سے 35 روپے فی یونٹ کے حساب سے بلنگ کررہا ہے۔

    خیال رہے کہ اکتوبر 2018 سے کے ای کو قدرتی گیس فراہم منقطع کرکے سی پی پی کے مالکان کے ساتھ مل کر ایس ایس جی سی، سی سی پی کے پاور پلانٹس کو لوکل گیس کی فراہمی برقرار رکھیں ہوئے ہے جن کی لاگت تقریبا ایک روپے اضافی ہے۔

  • کراچی والوں کو بھی خوشخبری سنادی گئی

    کراچی والوں کو بھی خوشخبری سنادی گئی

    کراچی :کراچی والوں کو بھی خوشخبری سنادی گئی ،اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک نے حکومت پاکستان کے اعلان کی روشنی میں 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کیلئے نظرثانی شدہ بل جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق وہ تمام نان ٹی او یو (جن کا منظور شدہ لوڈ 5 کلوواٹ سے کم ہو) رہائشی صارفین جن کا استعمال 200 یونٹ سے کم ہے ان کو فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے حوالے سے ترمیم شدہ بلوں کا اجراء 26 اگست سے کیا جائے گا۔

    کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ متعلقہ صارفین اپنے نظر ثانی شدہ بل کے اجراء کیلئے قریبی کسٹمرز کیئر سینٹر سے رابطہ کریں، صارفین کی سہولت کیلئے کے الیکٹرک کے کسٹمر کیئر سینٹرز جمعہ اور ہفتہ رات 8 بجے جبکہ اتوار کو شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

    کے الیکٹرک نے ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کے اگست کے بلوں کی آخری تاریخ میں بھی 30 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

    حکومت پاکستان کے اعلان اور بل کی آخری تاریخ میں اضافے کا اطلاق 200 یونٹ سے زائد استعمال کرنیوالے رہائشی صارفین، ٹائم آف یوز اور کمرشل و انڈسٹریل صارفین پر نہیں ہوگا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے دو روز قبل ملک بھر کے ایک کروڑ 70 لاکھ بجلی صارفین کو بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • مہنگی بجلی مگرپھربھی میسرنہیں‌:کراچی والے بھی سڑکوں پر نکل آئے

    مہنگی بجلی مگرپھربھی میسرنہیں‌:کراچی والے بھی سڑکوں پر نکل آئے

    کراچی:شہرقائد کے کئی علاقوں میں رہائشی بجلی کی طویل بندش اور بجلی کے مہنگے بلوں کے خلاف جمعرات کو سڑکوں پر نکل آئے اور کے الیکٹرک کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا۔

    کراچی کے علاقے کورنگی میں آج مکینوں نے کے الیکٹرک کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ عینی شاہدین کے مطابق، خواتین، مردوں اور بچوں پر مشتمل لوگوں کے ایک گروپ نے دارالعلوم کے قریب کے کے دفتر کے باہر احتجاج کیا، کورنگی انڈسٹریل ایریا کی مرکزی سڑک بلاک کر دی اور کمپنی کے خلاف نعرے لگائے۔ایک بیان میں، کورنگی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ مظاہرین کے ای بلڈنگ کے باہر مہنگے بلوں کی شکایات پر جمع تھے۔

    مظاہرے کے دوران مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں سنگر چورنگی کے قریب دونوں ٹریکس پر ٹریفک میں خلل پڑا۔ مظاہرین نے پاور یوٹیلیٹی کے پرائیویٹ گارڈز کو بھی زیر کیا اور بعد میں زبردستی اس کے دفتر میں گھس گئے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ صورتحال کو قابو سے باہر ہونے سے روکنے کے لیے لانڈھی ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس اور عوامی کالونی اسٹیشن ہاؤس آفیسر اپنی نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور ہجوم کو منتشر کیا۔اس کے علاوہ شہر کے شاہ لطیف ٹاؤن کے رہائشیوں نے جوگی موڑ کے قریب نیشنل ہائی وے کو بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجاً بلاک کر دیا۔

    ملیر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عرفان بہادر نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ رہائشی اپنے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، جس میں گزشتہ ماہ اضافہ کیا گیا تھا مظاہرین نے پاور یوٹیلیٹی حکام کے سامنے ایک میمورنڈم پیش کیا اور بعد میں پرامن طور پر منتشر ہو گئے، افسر نے مزید کہا کہ شاہراہ پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک معطل رہی۔اسی طرح ناظم آباد کے مکینوں نے بھی کے الیکٹرک آفس کے باہر احتجاج کیا۔

  • سندھ میں بارشوں سے تباہی،مزید9 افراد جاں بحق،فوج سے مدد طلب

    سندھ میں بارشوں سے تباہی،مزید9 افراد جاں بحق،فوج سے مدد طلب

    کراچی:ملک کےمختلف علاقوں میں غیر متوقع بارشوں اور اس کےنتیجےمیں آنے والےسیلاب کی وجہ سےصورت حال دن بدن ابتر ہورہی ہے۔سندھ میں سیلاب سے صورتحال خوفناک ہے۔ بارشوں سے شہر کے شہر ڈوب گئے جس کے باعث صوبے کے 23 اضلاع آفت زدہ قراردے دیے گئے۔

    صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلاب سے دور دور تک بستیاں اورکھیت پانی میں ڈوبے ہیں۔ لوگ خیموں میں پناہ لیے مدد کے منتظرہیں۔ جیکب آباد میں چھتیں اوردیواریں گرنے سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    نوشہروفیروزمیں گھروں میں 6،6 فٹ پانی جمع ہے۔ لوگ کشتیوں پر سفرکررہے ہیں، گاؤں ہاشم کے مکینوں نے جانوروں کو کاندھے پرلاد کرمحفوظ مقام پرنقل مکانی شروع کردی۔

    بھریا سٹی میں متاثرین نے مقامی ایم پی اے مرادعلی شاہ سینئرکے بنگلے کے سامنے خیمے لگالئے۔ ستم تویہ ہوا کہ رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے بنگلے اور زمین کا پانی بھی آبادی کی طرف نکال دیا۔ جس سے غریبوں کے بچے کچھے مکان بھی ڈوب گئے۔

    مورو کے قریب کئی دیہات پانی میں ڈوبے ہیں۔ لوگوں نے ہائی وے کے قریب پناہ لے رکھی ہیں اور بچے بھوک سے بے حال ہیں۔خیرپور بھی دریا کا منظر پیش کررہاہے۔ متاثرین نے پانی کی نکاسی نہ ہونے پرڈپٹی کمشنرآفس کا گھیراؤ کرلیا۔

    سانگھڑ کے نواحی علاقے ورکشاپ میں سیلابی صورت حال ہے۔ مکین اپنی مددآپ کے تحت محفوظ مقامات پرمنتقل ہورہے ہیں۔ صوبائی وزیر شبیربجارانی نے کندھ کوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا لوگوں نے شکایتوں کے انبار لگادیے۔

    ٹنڈوالہ یارزرعی اراضی بھی ریلوں کی زد میں ہے۔ ادھر گڈو بیراج کے بعد سکھر بیراج پر بھی ہائی فلڈ ڈکلیئر کردیا گیا ہے۔ تینوں بیراجوں سے نکلنے والی 15 کینال بند ہیں۔ریسکیو اور امدادی کاموں میں مشکلات کے باعث سندھ حکومت نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی ہے۔

    سندھ حکومت نے این ڈی ایم اے اور عسکری حکام کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ فوجی جوان امدادی سرگرمیوں اورریسکیوآپریشن کیلئے بھیجے جائیں۔

    مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں 2 روزکی تعطیلات کا اعلان کردیا۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رین ایمرجنسی کےباعث بدھ 24 اگست اور جمعرات 25 اگست کو صوبہ بھرکےتمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔

    صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے تناظر میں کیا گیا۔

    انٹر امتحانات ملتوی
    چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر کل و پرسوں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے، 24 اور 25 اگست کو ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    ڈی سی حیدر آباد کا نوٹیفکیشن
    ڈی سی حیدرآباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں بدھ 24 اگست اور جمعرات 25 اگست کو سرکاری و نجی تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    کراچی میں ایک طرف بارش نے اہل کراچی کا بھرکس نکال دیا ہے تو دوسری طرف کے الیکٹرک نے بھی کراچی والوں کو معاف نہیں کیا بلکہ اس سخت پریشان والی کیفیت میں بجلی کو غائب کردیا ہے اور لوگ اس دوران ان دونوں تکالیف کی وجہ سے کراہ رہے ہیں‌ ،

    ادھر کراچی سے تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ آج کراچی سمیت سندھ کے زیریں علاقوں میں تیز بارشیں شروع ہوچکی ہیں،تھوڑی دیر پہلے کراچی سے متعلق حالات سے باخبر رکھنے والے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اج یعنی منگل کو بارش کا سلسلہ ٹھٹہ اور بدین سے شروع ہوا جس کے بعد اس سے کراچی کے مختلف علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آنکھیں کھول دینے والی بات ہے،دیکھیں کراچی میں کیا ہو رہا ہے؟ سندھ ہائیکورٹ

    ادھر کراچی میں اس ہیجانی کیفیت میں کراچی والے دوہری مصیبت میں مبتلا ہیں ، کراچی والوں کا کہنا ہے کہ بارش کی چند بوندیں گرنے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

    دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا شدید کم دباؤ بھارتی ریاست راجستھان پر موجود ہے جو مغرب/شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور منگل کی رات کو مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ پاکستان کے جنوبی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

    کراچی:بینک کے باہر ڈکیتی ،ملزمان پیٹرول پمپ مینیجر سے 36 لاکھ روپے چھین کر فرار

    یاد رہےکہ کل بھی محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ ان مون سون ہواؤں کے باعث 23 سے 26 اگست کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب، جنوب اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز جب کہ 23 اگست کی رات سے 26 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    کراچی ائیرپورٹ پر دو طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 24 اور 25 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو جام، ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد،دادو، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ،جیکب آباد اور سکھر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

  • بجلی بھی مہنگی مگرپھربھی میسرنہیں :بدترین لوڈشیڈنگ، مشتعل شہریوں کا کے الیکٹرک دفتر پر حملہ

    بجلی بھی مہنگی مگرپھربھی میسرنہیں :بدترین لوڈشیڈنگ، مشتعل شہریوں کا کے الیکٹرک دفتر پر حملہ

    کراچی :شہرقائد میں بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کا صبر جواب دے گیا، مشتعل افراد نے K Electric کے دفاتر پر حملے شروع کردیے۔اسکیم 33 میں مدراس چوک پر شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود کے الیکٹرک کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔

    احتجاج کے باعث کے الیکٹرک کا عملہ دفتر میں محصور ہوگیا، مشتعل شہریوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کردیا اور ٹائر بھی نذر آتش کیے۔گلشن حديد ميں بھی کےاليکٹرک کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا، احتجاج میں تاجربرادری اورعوام کی بڑی تعداد شريک ہوئی۔

    ہجرت کالونی کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے PIDC پل کو ٹریفک کیلئے بند کردیا، مظاہرین نے کےالیکٹرک آفس کا گھیراؤ کرلیا اور کے الیکٹرک کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے انکی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، اس موقع پر پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

    واضح رہے کہ K Electric کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں رات 3 بجے سے صبح 5 تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں اور انہیں صبح دفاتر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہو سکا

    کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہو سکا

    کراچی :روشنیوں کے شہر کراچی میں دن کے بعد رات کے اوقات میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہو سکا ہے تاہم رات کے اوقات میں کئی کئی بار لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

    اسکے علاوہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں دن کے بعد رات میں بھی بجلی بند کی جارہی ہے جبکہ مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا مجموعی دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔

    لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کردیں:ٹی وی چینلز کی ریٹنگ بھی متاثر

    کے الیکٹرک 9 اور 10 محرم کو بھی سابقہ شیڈول کے تحت شہر میں لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے۔لوڈشیڈنگ ے باعث شہری اذیت کا شکار ہیں جبکہ ان کی سماجی اور معاشی زندگی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

    لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ علاقے:
    نارتھ کراچی، شادمان ٹاؤن، سر سید ٹاؤن، خواجہ اجمیر نگری، لیاقت آباد، گلبہار، خاموش کالونی، پہاڑ گنج، حسرت موہانی کالونی، ایف بی ایریا میں بجلی معطل رہی ہے۔

    اسکے علاوہ موسی کالونی، غریب آباد، کرایم آباد، عزیز آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، پی سی ایج ایس، پرانی سبزی منڈی، دھوراجی کالونی، کے ڈی اے اسکیم ون آفیسرز ہاؤسنگ سوسائٹی میں بھی بجلی معطل رہی ہے۔

    اسکاٹ کالونی، ریلوے سٹی کینٹ کالونی، اعظم بستی محمود آباد، کشمیر کالونی، اختر کالونی، عباس ٹاؤن، رضویہ سوسائٹی، انچولی، لانڈھی، کورنگی، اورنگی، گلشن ظہور میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    بلدیہ اتحاد ٹاؤن، منگھو پیر، قصبہ پاک کالونی، کیماڑی، ماری پور، ٹرک اڈا، ہاکس بے روڈ، مبارک ویلیج، مشرف کالونی، نصرت بھٹو کالونی، میٹروول سائٹ، گلشن حدید، گلشن معمار، احسن آباد، کوئٹہ ٹاؤن، صفورہ گوٹھ۔، بندھانی کالونی میں رات کے وقت بجلی کی لوڈ شیڈنگ عوام گرمی اور شدید حبس میں پریشان رہے۔

    ضمنی الیکشن والے حلقوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دینے کیخلاف درخواست دائر

    کے الیکٹرک کا وضاحتی بیان:
    کے الیکٹرک کے بن قاسم پاوور پلانٹ تھری کی ٹربائن کی 27 جولائی سے خرابی کی وجہ 450 میگاوٹ بجلی کی کمی ہے جس کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 15 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ رات کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ شارٹ فال میں کمخ کے باعٹ شہریوں کو رات کی لوڈشیڈنگ کرنا ہماری مجبوری ہے۔