Baaghi TV

Tag: کے پی کے

  • خیبرپختونخوا حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا

    خیبرپختونخوا حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا

    خیبرپختونخوا میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے نافذ کیا گیا اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی توانائی صورتحال کے پیش نظر جو پابندیاں لگائی گئی تھیں، وہ اب ختم کردی گئی ہیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹیں، دکانیں اور تجارتی مراکز رات 8 بجے بند کرنے جبکہ شادی ہالز کو رات 10 بجے تک بند کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں، تاہم خیبرپختونخوا حکومت نے یہ نظام عارضی طور پر نافذ کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے رابطہ کر کے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کی سفارش کی تھی،صوبائی حکومت نے کاروباری سرگرمیوں اور مارکیٹوں کے اوقات کار سے متعلق تمام پابندیاں فوری طور پر معطل کرتے ہوئے انہیں تاحکم ثانی ختم کردیا ہے۔

    حکومت کی جانب سے شہریوں، تاجروں، مارکیٹ مالکان، پلازہ مالکان، شادی ہالز، ریسٹورنٹس، صنعتکاروں اور سرکاری دفاتر سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بجلی کی بچت کے اقدامات جاری رکھیں اس کے ساتھ غیر ضروری اور آرائشی لائٹنگ کے استعمال سے گریز، ائیرکنڈیشنرز کا محتاط استعمال اور بجلی کے غیر ضروری استعمال سے بچنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

  • خیبرپختونخوا اور گلگت میں  گلوف اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

    خیبرپختونخوا اور گلگت میں گلوف اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

    محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور گلگت میں بڑے پیمانے بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (گلوف) اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں گلوف اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے اور ایک معتدل مغربی لہر پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے یہ موسمی نظام آج سے پورے خیبرپختونخوا میں شروع ہونے کی پیشگوئی ہے اور کل تک گلگت بلتستان تک پھیلے گا، اس عرصے کے دوران، بڑے پیمانے پر بارش اور آندھی گرج چمک کے ساتھ متوقع ہے اور پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلوف، ملبے کے بہاؤ اور سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں خاص طور پر سوات، زیریں چترال، دیر، اپر ہزارہ، کوہستان، ہوپر، غلکین، ششپر، غذر، ہنزہ، نگر، گھانچے، شگر میں خطرات میں نمایاں طور پر اضافہ ہوسکتا ہے،شہریوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے کہ برفانی وادیوں میں رہنے والے شہری بارش کے دوران ندی کے کناروں اور ندیوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اور 8 مئی 2026 کی درمیانی شب ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان اضلاع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی کو ہلاک کردیا گیاہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے،یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے، علاقے میں مزید ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت ’عزم استحکام‘ وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

  • خیبرپختونخوا :محکمہ تعلیم میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے جعلی بھرتیوں کا انکشاف

    خیبرپختونخوا :محکمہ تعلیم میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے جعلی بھرتیوں کا انکشاف

    خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم میں خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بڑے پیمانے پر جعلی اساتذہ کی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ تعلیم نے 2012 میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے دور حکومت کے آخری سال میں بھرتی ہونے والے 436 اساتذہ کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کر دی ہے ان جعلی بھرتیوں کا انکشاف اس وقت ہوا جب محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی سینیارٹی لسٹ تیار کی جا رہی تھی۔

    تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے فراہم کردہ اصل فہرست میں مبینہ طور پر ردو بدل کر کے اصل امیدواروں کی جگہ دوسرے افراد کو بھرتی کیا گیا اس مشکوک صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے ان اساتذہ کی پروموشن روک دی ہے اور معاملے کی گہرائی تک پہنچنے کے لیے ایک 4 رکنی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک سروس کمیشن کی سفارشاتی فہرست میں شامل اصل امیدوار 14 سال سے اپنے تقرر ناموں کے انتظار میں تھے، جنہیں اب معلو م ہوا ہے کہ ان کی جگہ کوئی اور ملازمت کر رہا ہے اس بڑے اسکینڈل پر پبلک سروس کمیشن، موجودہ صوبائی وزیر تعلیم اور اے این پی دور کے سابق وزیر تعلیم سردار حسین بابک نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور کوئی موقف دینے سے گریز کیا ہے۔

  • خیبر پختونخوا : معروف عالمِ دین و سیاسی شخصیت قاتلانہ حملے میں شہید،2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

    خیبر پختونخوا : معروف عالمِ دین و سیاسی شخصیت قاتلانہ حملے میں شہید،2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

    خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں مسلح افراد کے حملے میں معروف عالمِ دین و سیاسی شخصیت اور جے یو آئی کے سابق رکنِ اسمبلی، شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس شہید ہو گئے، جبکہ ان کے ساتھ تعینات 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

    چارسدہ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی سفید رنگ کی گاڑی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مولانا محمد ادریس شدید زخمی ہو گئے، مولانا صبح کے وقت گھر سے اتمانزئی دارالعلوم جا رہے تھے کہ اس دوران انہیں نشانہ بنایا گیا۔

    ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آوروں کا نشانہ مولانا ادریس تھے ان کے مطابق حملے میں مولانا کو متعدد گولیاں لگیں، جس کے نتیجے میں وہ شہید گئےواقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں فائرنگ کے بعد کارکنان کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی۔

    ڈپٹی کمشنر چارسدہ بھی واقعے کے بعد اسپتال پہنچ گئے اور شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کےشہید ہونے پر افسوس کا اظہار کیا،انہوں نے کارکنان کو یقین دلایا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے کار کنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

  • محض بیانات سے حالات بہتر نہیں ہوں گے بلکہ عملی اقدامات ناگزیر ہیں،فیصل کریم کنڈی

    محض بیانات سے حالات بہتر نہیں ہوں گے بلکہ عملی اقدامات ناگزیر ہیں،فیصل کریم کنڈی

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری سیاسی مصروفیات کے بجائے عوامی فلاح اور صوبے کے مسائل کے حل پر توجہ دیں، کیونکہ محض بیانات سے حالات بہتر نہیں ہوں گے بلکہ عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےصوبے کی موجودہ سیاسی فضا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے بجائے غیر ضروری سیاسی سرگرمیوں اور نمائشی اقدامات کو ترجیح دی جا رہی ہے لگتا ہے کے پی اسمبلی کا اگلا اجلاس مویشی منڈی میں ہوگا،اسمبلی اجلاس پر ہونے والے اخراجات اگر جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں پر صرف کیے جاتے تو زیادہ مفید ثابت ہوتے۔

    انہوں نے کہاکہ آئینی اختیارات اپنی جگہ موجود ہیں، مگر حالیہ اجلاس کی نوعیت واضح نہیں کہ وہ حکومت کے خلاف تھا یا اسپیکر کے، کیونکہ بظاہر ایسا لگتا ہے جیسے یہ اجلاس اپنے ہی خلاف منعقد کیا گیا ہو،کھیلوں کے میدان نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے لیے ہوتے ہیں، لیکن انہیں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔

    فیصل کریم کنڈی کے مطابق صوبے میں ایک سیاسی جماعت کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ چکے ہیں اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کرپشن کے بڑھتے رجحان پر بھی تشویش ظاہر کی اور الزام لگایا کہ کچھ عناصر تاحیات مراعات حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔

  • بلدیاتی انتخابات :مزید مہلت دینے کا پختونخوا حکومت کا مطالبہ مسترد

    بلدیاتی انتخابات :مزید مہلت دینے کا پختونخوا حکومت کا مطالبہ مسترد

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے لیے مزید 180 دن کی مہلت دینے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے-

    الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل نئی قانون سازی، موسمی حالات، انتظامی مشکلات اور امن و امان کی صورتحال کے باعث اضافی وقت درکار ہے، تاہم کمیشن نے اس مؤقف کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ انتخابی عمل آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق مقررہ وقت میں ہی مکمل کیا جائے گا۔

    مزید بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حلقہ بندیوں کے عمل کے لیے صوبائی حکومت کی مشاورت لازمی نہیں، جبکہ موسمی یا سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر انتخابی عمل میں غیر ضروری تاخیر قابل قبول نہیں، کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں تاخیر کسی صورت بردا شت نہیں کی جا سکتی۔

    واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی یہ درخواست مختلف انتظامی اور سیاسی عوامل کے پیش نظر دی گئی تھی، تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد انتخابی عمل اپنے مقررہ فریم ورک کے مطابق آگے بڑھنے کا امکان ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سکول قائم

    خیبرپختونخوا میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سکول قائم

    پشاور: پائلٹ منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا کے 46 سرکاری اسکولوں کو آن لائن نظام تعلیم پر منتقل کیا جا چکا ہے-

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں جدید تعلیمی اصلاحات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئےاجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت نے پبلک سیکٹر میں پاکستان کا پہلا ورچوئل اسکول قائم کرنے اور اے آئی ٹیچر متعارف کرانے کا انقلابی اقدام کیا وزیر اعلیٰ نے اے آئی ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

    وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ورچوئل اسکولز کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے والے بیرون ملک اور اسکول سے باہر طلبا کو بھی باقاعدہ طلبا کا درجہ دیا جائے ورچوئل اسکولز اور اے آئی ٹیچر کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ منصوبہ خاص طور پر دور دراز علاقوں کے طلبا کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ پائلٹ منصوبے کے تحت صوبے کے 46 سرکاری اسکولوں کو آن لائن نظام تعلیم پر منتقل کیا جا چکا ہے، جن میں 33 بندوبستی اضلاع اور 13 ضم اضلاع کے اسکول شامل ہیں جون میں ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبے کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے مزید 175 اسکولوں کو بھی ورچوئل اسکولوں میں تبدیل کیا جائے گا۔

    منصوبے کے تحت ایک مرکزی ڈیجیٹل تدریسی اسٹوڈیو قائم کیا گیا ہے جہاں سے لائیو انٹرایکٹو کلاسز اور لیکچرز کی ریکارڈنگ کی سہولت دستیاب ہوگی،اے آئی ٹیچر کے ذریعے انگریزی، ریاضی، فزکس، کیمسٹری اور حیاتیات جیسے مضامین پڑھائے جا رہے ہیں، جبکہ یہ سہولت اردو، انگریزی اور پشتو زبانوں میں 24 گھنٹے دستیاب ہوگی اس منصوب کی مجموعی لاگت 153.80 ملین روپے ہے جبکہ ٹیلی تعلیم مرکز کے قیام پر 44.85 ملین روپے خرچ کیے جائیں گےیہ منصوبہ خیبرپختونخوا میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

  • لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا،  5 اہلکار زخمی،اسپتال منتقل

    لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 5 اہلکار زخمی،اسپتال منتقل

    خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ شہبازخیل کی حدود میں پولیس موبائل کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس کے مطابق دھماکے سے اے ایس آئی سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جسے قریب لا کر دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

    زخمی ہونے والوں میں اے ایس آئی جمال الدین، کانسٹیبل عارف اور ڈرائیور میر حسن شامل ہیں، جبکہ ایک راہگیر بھی دھماکے کی زد میں آ کر زخمی ہوا تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، علاقے میں سیکیورٹی مزید بڑھا کر تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • امن کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں،سہیل آفریدی

    امن کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں،سہیل آفریدی

    وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے قبائلی مشران کی جدوجہد قابل تحسین ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع باجوڑ میں قومی امن جرگہ قائدین سے ملاقات کی جس میں سہیل آفریدی نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے قبا ئلی مشران کی جدوجہد قابل تحسین ہے، آپ نے جس دانش مندی سے حالات کو سنبھالا وہ قابلِ قدر ہے، امن سب سے پہلے اور انتہائی ضروری ہے، اس کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں-

    انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت دیرپا امن کا قیام یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے، صوبائی اسمبلی کے فلور پر تمام سیاسی جماعتوں اور مکاتب فکر کے رہنماؤں نے متفقہ اعلامیہ پیش کیا، سب اس بات پر متفق ہیں کہ آپریشن مسئلے کا حل نہیں، جنگ نے ہمارے انفراسٹرکچر، اداروں اور نوجوانوں کو نقصان پہنچایا، ہم ایسی مزید کسی صورتحال کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

    سہیل آفریدی نے کہا کہ امن اور خوشحالی کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں، جدوجہد جاری رکھیں گے، بدامنی کے جن حالات سے ہم گزرے ہیں، کوشش ہے دوبارہ ان سے نہ گزرنا پڑے، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر پیشہ ورانہ فرائض انجام دیں تو کوئی مسئلہ نہ رہے، امن بھی قائم ہو جائے گا، ضم اضلاع کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا قبائل پیکیج لا رہے ہیں، صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔