Baaghi TV

Tag: کے پی کے

  • سابق صوبائی وزیر کی راہداری ضمانت منظور

    سابق صوبائی وزیر کی راہداری ضمانت منظور

    پشاور ڈسٹرکٹ ایند سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کی راہداری ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی،
    سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق تاج نے کی ۔ عدالت نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کو چار جولائی تک راہداری ضمانت دیدی عدالت نے درخواست گزار سابق صوبائی وزیر کو مقامی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا،پولیس کے مطابق ڈاکٹر امجد کے خلاف سوات میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔ واضح رہے کہ 9 اور 10 مئی کے توڑ پھوڑ اور پر تشدد احتجاج میں پی ٹی آئی کے تمام ارکان کے خلاف عدالتی کاروائیاں جاری ہے،

  • پی ٹی آئی کے ایک اور سابق  وفاقی وزیر کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

    پی ٹی آئی کے ایک اور سابق وفاقی وزیر کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

    سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما نور الحق قادری کے خلاف تھانہ جمرود خیبر میں غداری کا مقدمہ درج کر کے مزید دو دفعات شامل کر دئے گئے ہے،نور الحق قادی کے خلاف ایف آئی ار کوکی خیل کے رہائشی زیداللہ جان کے درخواست پر درج کیا گیا ہے،درخواست ڈپٹی کمشنر خیبر کا دی گئی تھی،ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نور الحق قادری کی طرف سے فوج اور اداروں کے خلاف تقاریر سامنے آئے ہے جس میں نا زیبا زبان کا استعمال کیا گیا ہے،ایف آئی آر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ علامہ نورالحق قادری کی جانب سے آرمی چیف کے خلاف بھی نازیبا الفاط کا استعمال کیا گیا ہے جو غداری کے زمرے میں آتا ہے،

  • بین المدارس کھیلوں کے مقابلے،ضلع مہمند کے کھلاڑیوں نے جیت اپنے نام کر دی

    بین المدارس کھیلوں کے مقابلے،ضلع مہمند کے کھلاڑیوں نے جیت اپنے نام کر دی

    پشاور میں جاری بین المدارس گیمز اختتام پذیر ہوگئے، ضلع مہمند کے کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے والی بال اور قرات مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے جیت اپنے نام کر دی، سیکرٹری سپورٹس کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ اور دیگر موجود تھے۔
    ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ضم اضلاع کے زیر اہتمام طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پر منعقدہ فٹ بال فائنل میں ضلع خیبر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سب ڈویژن کوہاٹ کو 6-5 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی، قرات مقابلوں میں ضلع مہمند کے قاری محمد احسان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
    پی ایس بی جمنازیم ہال میں منعقدہ والی بال فائنل میں ضلع مہمند نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سب ڈویژن پشاور کو تین دو سے شکست دیدی۔
    رسہ کشی فائنل میں باجوڑ نے نارتھ وزیر ستان کو تین صفر سے ہراکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
    اسلامیہ کالج گراؤنڈ پر منعقدہ کرکٹ فائنل میں سب ڈویژن پشاور نے باجوڑ کو 8 وکٹوں سے ہرایا باجوڑ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 72 رنز بنائے، جواب میں پشاور نے دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کیا۔
    انٹر مدارس اختتامی تقریب کے موقع پر سیکرٹری سپورٹس کپٹن(ر) مشتاق احمدنے کہا کہ ان گیمز کا مقصد مدارس کے طلباء کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کیونکہ کھیل کود ذہنی اور جسمانی نشونما کے لئے بے حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ عام تاثر تھا کہ مدارس کے طلباء کھیل کود میں دلچسپی نہیں لیتے جو کہ ان گیمز میں کثیر تعداد میں طلباء کی شرکت نے یہ ثابت کردیا کہ مدارس کے طلباء کسی سے کم نہیں اور تعلمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی اپنا لوہا منوا سکتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علماء کرام کا مشکور ہوں جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا سیکرٹری سپورٹس نے کہا کہ مدارس کے طلباء کو دوسرے اداروں کے بچوں کی طرح بنیادی سہولیات میسر ہوگی اور مستقبل میں بھی بین الامدارس گیمز کا انعقاد کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کی طرح صوبے کے دیگر مدارس کے طلباء کے لئے بھی گیمز کا انعقاد کیا جائے گا۔

  • سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں کسی بھی طرح  کا نامناسب رویہ اپنانے سے گریز کریں،  وزیر اعلی کے پی کے

    سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں کسی بھی طرح کا نامناسب رویہ اپنانے سے گریز کریں، وزیر اعلی کے پی کے

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ میں ڈاکٹرز کی فرائض سے غفلت اور مریضوں کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے پر نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے دو ڈاکٹرز کو معطل کردیا معطل ہونے والے ڈاکٹرز میں میڈیکل آفیسر عدنان اور میڈیکل آفیسر نعمان شامل ہیں مزکورہ ڈاکٹرز کے نامناسب رویے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انکوائری کا حکم دیا گیاتھا باغی ٹی وی کے مطابق چارسدہ کے ہسپتال میں آرتھوپیڈک یونٹ میں مریض کے معائنے سے انکار کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ڈاکٹر عدنان میڈیکل آفیسر BPS-17 DHQ کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا ہے،کاروائی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے نتیجے عمل میں لایئ گئی ہے،ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طالب علم ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ معائنے کے لئے آیا ہوتا ہے،لیکن وہاں موجود عملے کی طرف سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جا رہا ،طالب علم ہسپتال ہاتھ میں فریکچر کی شکایت لےکے آیا ہوتا ہے ،جس کو ایکسرے کروا کر طویل انتظار کے بعد رپورٹ دیا گیا،اسکےجب وہ او پی ڈی جاتا ہے تو وہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں ہوتا باغی ٹی وی کے مطابق طالب علم کو آرتھو پیڈک میں چیک اپ کے لئے بھیج دیا گیا تو وہ وہاں موجود ڈاکٹر اسکے معائنے سے صاف انکار کر دیتا ہے جس پر اسکے ساتھ موجود دوست اس ڈاکٹر کی ویڈیو بنا دیتا ہے جس میں ڈاکٹر اپنے ٹانگ ٹیبل پہ رکھ کے موبائل میں مصروف ہوتا ہے جبکہ مریض کے بار بار کہنے پر بھی ٹس سے مس نہیں ہوتا،طالب علموں نے ویڈیو ہسپتال کے ایم ایس کو دکھانے کی کوشش کی لیکن اس نے دیکھنے سے انکار کر دیا،لہذا ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا،جو افسران بالا تک پہنچی،جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور ڈاکٹر اور ہسپتال کے ایم ایس کے خلاف کاروائی کے لئے کم تین افراد پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی تھی جس میں ڈاکٹر احسان الدین آرتھوپیڈک یونٹ، ڈاکٹر محمد بلال سینئر سرجن، اور ڈاکٹر محمد عیسیٰ ڈی ایم ایس ایڈمن شامل ہیں کمیٹی کو تین دن میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی تھی انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ان دو ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا۔ ان ڈاکٹروں کو ای اینڈ رولز کے تحت نوے دنوں کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔ نگران وزیر اعلی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی طرف سے اس طرح کا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں، فرائض سے غفلت برتنے اور عوام کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل لائی جائے گی، نگران وزیر اعلی نے کہاکہ چند سرکاری ملازمین کے ایسے نامناسب رویے پوری کمیونٹی کے لئے بدنامی کا باعث بنتے ہیں،
    سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں وہ اس طرح کے نامناسب روپے اپنانے سے گریز کرے،

  • ضلع پشاور میں رواں ماہ کے دوران منشیات کے روک تھام کیلئے کاروائیاں

    ضلع پشاور میں رواں ماہ کے دوران منشیات کے روک تھام کیلئے کاروائیاں

    پشاور سٹی پولیس کی جانب سے رواں ماہ کے دوران منشیات کی روک تھام کیلئے ہونے والی کاروائیوں کا رپورٹ جاری کر دیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق ضلع پشاور میں منشیات کی روک تھام کی خاطر منشیات سمگلنگ، سرگرم منشیات فروش، خصوصی آئس فروشوں کے خلاف خا ص کریک ڈاون کیا گیا.جس کے نتیجے میں رواں ماہ میں 516 مقدمات درج، اور 580 ملزمان گرفتارکر لئے گئے،رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملزمان کے قبضے سے 27 کلوگرام آئس ، 74 کلوگرام چرس،17 کلوگرام ہیروئن، 5 کلوگرام افیون، 363 بوتل شراب برآمد کی گئی ہیں
    تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کے بعد پشاور سنٹرل جیل بھیج دیا گیا.

  • پی ٹی آئی کے  سابق صوبائی وزیر کا راہداری ضمانت منظور

    پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کا راہداری ضمانت منظور

    سیشن کورٹ پشاور میں سابق صوبائی وزیر قانون فضل شکور کی راہداری ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی،سماعت سیشن جج اشفاق تاج نے کی،عدالت نے سابق صوبائی وزیر قانون فضل شکور خان کی راہداری ضمانت 27 جون تک منظور کرلی،،وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ
    سابق صوبائی وزیر فضل شکور کے خلاف چارسدہ میں دو مختلف مقدمات درج ہے۔ اور درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لئے وقت درکار ہے جس پر عدالت نے سابق صوبائی وزیر کو 27 جون تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے کر راہدای ضمانت پر رہا کر دیا،

  • خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں  گیسٹرو بے قابو

    خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں گیسٹرو بے قابو

    خیبر پختونخوا میں گیسٹرو بے قابو ہوگیا ہے، محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 25 اضلاع میں ایک ہفتے کے دوران معدے اور آنتوں کے امراض کے 30 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سوات میں 3 ہزار 661 کیسز، پشاور میں 3 ہزار 403، صوابی سے 2 ہزار 469، دیر لوئر سے 2 ہزار 334، نوشہرہ سے 2 ہزار 200، ہری پور سے 1 ہزار 817، ڈیرہ اسماعیل خان سے 1 ہزار 177 مریض سامنے آئے ہیں۔ مجموعی طور پر 30 ہزار 65 مریض ایک ہفتے کے دوران سامنے آئے۔ گذشتہ روز سورج دن بھر آگ برساتا رہا اور گرم لو نے لوگوں کو بے حال کر دیا۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی پشاور اور کئی دوسرے شہروں میں درجنوں شہری بے ہوش ہو گئے جبکہ شدید گرمی کی وجہ سے ہسپتالوں میں دست اور قے کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ان مریضوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی جس کے بعد محکمہ صحت نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی اور ڈی ایچ اوز کو متاثرہ علاقوں میں صحت سہولیات کی فراہمی اور سروے کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہے۔

  • زمین کا تنازعہ،3 افراد کی جان لے گیا

    زمین کا تنازعہ،3 افراد کی جان لے گیا

    پاڑہ چنار صدہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے،کرم صدہ میں دو فریقین کے درمیان زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان سے گئے ہے.ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے،جسکو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ زمین کے تنازعے پر دو گروہوں کے درمیان ہوئی ہے،

  • نشے میں دھت رہزن گروہ بے نقاب

    نشے میں دھت رہزن گروہ بے نقاب

    پشاور گلبہار میں ضمانت پر رہا ہونے والا خونی وارداتوں میں ملوث راہزن 2 ساتھیوں سمیت دوبارہ پکڑا گیا جو رات کے 12 بجے کے بعد راہزنی کی وارداتیں کرتے اور فائر کر کے شہریوں کو زخمی کر دیتے تھے۔ جبکہ ایک مدعی دوبار ان راہزنوں کا شکار بنا۔ ملزمان آئس نشے میں دھت ہو کر وارداتیں کرتے تھے جن سے پستول و موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔
    فقیر آباد ڈویژن پولیس کے مطابق تھانہ گلبہار پولیس نے ایک کارروائی کے دوران خونی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو بے نقاب کرلیا۔ گینگ 15 جون اور 20 جون کو موبائل چھیننے کے دوران شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے میں ملوث ہیں جن کی شناخت نہار ولد سرمست، اظہار ولد بازمیر اور اکرام اللہ ولد محمد اسلام کے ناموں سے ہوئی ہے ملزمان میں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے جبکہ دیگر کا تعلق خزانہ کے علاقے سے ہے۔ یہ ملزمان نشے کی حالت میں رات 12 سے صبح تک وارداتیں کرتے تھے تاکہ ان کی شناخت نہ ہوسکے جبکہ ڈرانے دھمکانے کیلئے فائرنگ بھی کرتے تھے۔ 24سالہ ملزم نہارکچھ ماہ قبل بھی گرفتارہوا تھا جسے ضمانت پر رہائی ملی تھی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 10 موبائل فونز، چھینی گئی رقم، اسلحہ و 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

  • نستہ کے حدود میں فائرنگ کے نتیجےمیں ایک شخص جاں بحق،

    نستہ کے حدود میں فائرنگ کے نتیجےمیں ایک شخص جاں بحق،

    چارسدہ تھانہ نستہ کے حدود میں فائرنگ کے نتیجےمیں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے،
    پولیس کے مطابق بشری بی بی ایک شخص تاسیم اللہ کے ساتھ گھر چھوڑ کے آئی تھی ۔ جس پر نستہ پولیس نے بشری کو مردان دار الامان میں جمع کیا جبکہ تاسیم اللہ کو جرم 107 چالان عدالت کے بعد ضمانت مل گئی۔یہ تمام افراد نستہ سےواپس جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔

    موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تاسیم اللہ ولد غریب گل ساکن حسن آباد نستہ جان بحق جبکہ غریب گل ولد لعل گل ، وسیع اللہ ولد غریب گل ساکنان حسن آباد نستہ اور پولیس اہلکار طارق شاہ زخمی ہو گئے۔ جنکو علاج و معالجہ جبکہ مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے چارسدہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ نستہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ھے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چارسدہ محمد عارف، ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان دیگر پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتار ی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔