خیبر پختو نخوا کے مختلف اضلاع پشاور، بنوں ،لکی مروت اور سرائے نورنگ میں طوفانی بارش، تیز آندھی اور جھکڑ نے تباہی مچا دی ہے۔ مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے دو خواتین اور تین بچوں سمیت8افراد جاں بحق اور 60سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ طوفان اور بارش سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ بیشتر علاقوں میں بجلی سپلائی منقطع ہو گئی ۔
بنوں میں ایک بار پھر تیز ہوائوں کیساتھ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے دو خواتین اور تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو کم عمر بہن بھائی شامل ہیں اسی طرح 45سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں بچے خواتین اور بوڑھے شامل ہیں ، ریسکیو ذرائع کے مطابق بنوں میں اتوار کی سہ پہر ہونے والی طوفانی بارش سے مضافاتی علاقوں میں کچے مکانات ، دیواریں اور چھتیں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ خلیفہ گلنواز ہسپتال میں للو زا ئی سورانی سے تعلق رکھنے والے دل عباس خان کے دو بچے 9 سالہ شاہین بی بی اور پانچ سالہ راشد کو لایا گیا جو دم توڑ گئے
اسی گائوں کی پانچ سالہ سلونہ بی بی دختر محمد عبداللہ جاں بحق ہو گئی ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں گل پری زادہ سکنہ براگے پمپ جس کے گھر کے تین کمرے منہدم ہوگئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، غوریوالہ سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون بس نورزادہ حقداد خان سکنہ کوٹ آزاد مغل غوریوالہ بھی ہسپتال میں چل بسی ۔ انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کی گئی اور کنٹرول روم قائم کیا گیا ۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، بارش سے سوارنی، ککی، پکا بچک، ہوید، غوریوالہ ، چندمری ، برگے پمپ ، نیو سبزی منڈی، پیر خیل ککی کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے۔ طوفانی بارش کی وجہ بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔
تاریں سڑکوں پر آ گئیں ۔ دریں اثناء پشاور میں طوفانی ہوائوں اور تیز جھکڑ نے تباہی مچا دی ، مختلف علاقوں میں جستی چادروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ بجلی کی تاروں اور کھمبوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔طوفان کے دوران بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی اور دکانوں کے شٹرز اور سائن بورڈز کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اس دوران پشاور میں ایک کمسن بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے 10 جون کو شدید آندھی اور بارش کی وجہ سے 25 افراد جان سے گئے اور 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے،
Tag: کے پی کے

خیبر پختونخوا مختلف علاقوں میں طوفان اور بارش نے 8 افراد کی جان لے لی

پشاور سے گاڑیاں چوری کرنے والا منظم گروہ گرفتار
خیبر پختو نخواہ پشاور اینٹی کارلفٹنگ سیل نے کارروائی کے دوران حیات آباد اور اطراف کے علاقوں میں سرگرم موٹرکارلفٹر گروہ کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم ریگی کا رہائشی ہے جس کا تعلق منظم کار چوری کرنے والےکینگ سے ہے ۔خطرناک گینگ نے تھانہ حیات آباد کی حدود میں لیڈی ڈاکٹر سے اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھینی تھی،جسکا مقد مہ قریبی تھانے میں درج کر لیا گیا تھا جس پر پولیس نے کاروائی کرکے مسروقہ گاڑی برآمد کی تھی ۔
حیات آباد اور کینٹ جیسے پوش علاقوں میں وارداتوں کی روک تھام کیلئے انچارج انٹی کارلفٹنگ سیل شہر یار خان کو ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا جنہوں نے کار سنیچنگ میں ملوث گروہ کا ملزم ماجد آمین کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم سے مسروقہ گاڑیوں کے انجن، چیسز نمبرز تبدیل کرکے فروخت کرنے میں ملوث ہے ۔جس نے حیات آباد میں لیڈی ڈاکٹر سے گاڑی چھینے سمیت دیگر متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا جس کے قبضے سے دومسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
پشاور میں غیرت کے نام پر بیٹی قتل
پشاور کے علاقے پشتہ خرہ پایاں میں رشتہ سے انکار پر باپ نے اپنی بیٹی کو گولی مار کے قتل کردیا ۔ مقتولہ کی شادی کی تاریخ طے کرنے کی بات چیت چل رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔40سالہ شازیہ زوجہ مبارک شاہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پشتخرہ پولیس کو بتایا کہ وہ پشتہ خرہ پایاں کی رہائشی ہے ۔اس کی 17سالہ بیٹی کی منگنی ناصر ولد اسلام گل سکنہ لنڈی اخون احمد کیساتھ ہوئی تھی جن کی شادی کی تاریخ طے کرنے کی بات چیت چل رہی تھی تاہم اس کی بیٹی اس رشتہ سے خوش نہیں تھی اس نے رشتہ سے انکار کردیا جس پر اس کے شوہر مبارک شاہ ولد پائیوخان نے پستول نکال کر بیٹی کوسر میں گولی ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ ملزم واردات کے بعد فرارہوگیا ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھی کرلئے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔پولیس کے مطابق بہت جلد ملزم تک پہنچ جائے گے،

ضلع میں ہر قسم کے امن و امان کو یقینی بنایا جائے،ایس پی آپریشن مردان
مردان ایس پی آپریشن روخانزیب نے ضلع بھر کے تمام مسیحی عبادت گاہوں، مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور چوکی گوجر گڑھی کا دورہ کیا ہے،اسکے علاوہ سٹی سرکل کے اہم وحساس مقامات اور مصروف ترین بازاروں میں پیدل گشت ،اور تھانہ شیخ ملتون کی حدود میں ہونیوالے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کا بھی جائزہ لیا، دورے کے موقع پر چرچ کے منتظمین، ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں اور ٹریفک پولیس سٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے سیکیورٹی و انتظامی اُمور کا جائزہ لیا۔
تھانہ شیخ ملتون اور چوکی گوجرگڑھی دورے کے موقع پر انہوں نے ریکارڈ، حوالات، مال خانہ سمیت سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا، جوانوں کو زمہ داری کیساتھ فرائض انجام دینے اور حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کی تلقین کی گئی، انہوں نے مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ٹریفک پولیس کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیں،،.ایس پی آپریشن روخانزیب نے تھانہ طورو اور تھانہ جبر کا بھی دورہ کیا اس موقع پر عمارت کی چاروں اطراف کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی اور ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کے بلٹ پروف ہلمٹ اور جیکٹ چیک کئے اسکے علاوہ حوالات، سرکاری اسلحہ، CCTV کیمرے، نفری اور تمام تر ریکارڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا،
تمام افسران کو مجرمان اشتہاریوں، منشیات، غیر رجسٹر کرایہ داران اور دیگر تمام جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لانےاور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دیئے گئے،
کے پی کے ضلعی ہسپتالوں میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کا منصوبہ تاخیر کا شکار
خیبر پختو نخواں کے سرکاری ہسپتالوں میں نگرا نی کا نظام موثر بنانے کیلئے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح کے ہسپتالوں میں بائیو میٹرک اور جدید کیمروں کی تنصیب کی تجویز کو اس بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے اس سلسلے میں20کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا جس کیلئے گذشتہ مالی سالوں کے دوران 15کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے تاہم رواں مالی سال کی طرح نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی منصوبہ تجویز نہیں کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق نگرانی کے نظام کو موثر بنانے کیلئے صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ صحت نے سیکنڈری لیول یعنی تحصیل اور ڈسٹرکٹ سطح کے ہسپتالوں میں ملازمین کی حاضری کیلئے کمپیوٹرائزڈ بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کے ساتھ مذکورہ ہسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگانے کا منصوبہ گذشتہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا تھا ذرائع نے بتایا کہ اس منصوبے کی تکمیل پر2سو ملین یعنی20کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا جس میں 150ملین یعنی15کروڑ روپے پہلے مالی سال کے دوران مختص کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ باقی5کروڑ روپے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام پر چھوڑے گئے تھے لیکن رواں سال کے بجٹ میں اس منصوبے کیلئے پیسے جاری نہیں کئے گئے اور نگران حکومت کے نئے بجٹ میں بھی اس منصوبے پر غور نہیں کیا جائے گا ۔

پی ڈی ایم سربراہ نے ڈی آئی خان میں اہم منصوبو کا سنگ بنیاد رکھ دیا
جمعیت علمائے اسلام(ف) اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان )میں میگا پروجیکٹس کا افتتاح کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سٹی پہنچے ، مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود اور مولانا عبید الرحمن بھی تھے، مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میں مفتی محمود چوک سے قریشی موڑ تک بائی پاس روڈ اور قریشی موڑ سے مریالی موڑ تک یونیورسٹی روڈ اور قریشی موڑ سے رمک تک انڈس ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

بنوں میں طوفانی بارش کے نتیجےمیں خواتین اوربچوں سمیت4 جاں بحق،19 سے زائد زخمی
بنوں میںطوفانی بارش نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 19سے زائد زخمی ہوگئے ہیں .مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے دیوار یں،درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے سے جانی و مالی نقصانات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے.بنوں میں ہسپتال زرائع نے اب تک بچوں اور خواتین سمیت 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں دو کا تعلق تحصیل ڈومیل سے ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک مختلف علاقوں سے 15 افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔بنوں کے علاقے ککی، خوجڑی اور ہوید میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کی اطلاعات ہیں ۔ دوسری جانب تحصیل ڈومیل میں بھی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہےجہاں دو کمسن بچے گھر کی چھت گرنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 10 جون کو بنوں میں شدید طوفانی بارش سے 25 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے والے ملزم گرفتار
رسالپور پولیس نے کروڑوں روپوں مالیت کی منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔سوزوکی پر مرغیوں کے پنجرے سے 30 کلوگرام افیون اور 50 کلوگرام چرس برآمد ۔02 ڈرگ ڈیلر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود کی خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں اور سمگلروں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئےاشفاق خان SHO رسالپور کو کو خفیہ اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جائے گی ۔اطلاع ملتے ہی فوری طور پر مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی کی گئی ۔ اشفاق خان SHO رسالپور نے پولیس نفری سمیت رشکئی انٹرچینج کے قریب ناکہ بندی کرکے ایک مشکوک سوزوکی روکی جس سے تلاشی کے دوران 30 کلوگرام افیون اور 50 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ موقع پر موجود ملزمان سیف اللہ ولد یوسف خیبر ایجنسی اور محمود ولد چنار گل جسکا تعلق پشاور سے تھا کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے پو لیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی ،
لنڈی کوتل، خاتون اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے قتل کا معاملہ،شوہر ہی قاتل نکلا
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقےمیری خیل میں قتل ہونے والی خاتون اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کا قاتل اس کا شوہرنکلا،گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔خیبر پولیس کے مطابق بنوں سے تعلق رکھنے والی لنڈی کوتل کی ایس ڈی ای او راضوانہ شاہین کو گزشتہ رات میری خیل میں ان کے کوارٹر میں چاقو کے وار سے قتل کیا گیا ۔مذکورہ آفیسر سکول کے ہاسٹل میں گزشتہ دو مہینوں سے بچوں اور خاوند سمیت رہائش پذیر تھی جبکہ واقعہ کے بعد خاتون کا شوہر اور چار بچے پر اسرار طور پر غائب تھے۔دوسری جانب ضلع بنوں کے تھانہ ڈومیل پولیس نے ایک کاروائی کے دوران مقتولہ کے شوہر کو کوٹکہ محمد کے علاقے سے گرفتار کرلیاہے ،ایس ایچ او تھانہ ڈومیل گل محمد خان کے مطابق ملزم نجیب اللہ نےابتدائی تفتیش میں اپنی زوجہ راضوانہ شاہین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیاہے جبکہ ملزم سے مذید تفتیش کی جارہی ہے. ضلع خیبر پولیس کے ایس پی انوسٹیگیشن ضیا ء حسن لنڈی کوتل نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے واقعہ مطابق گھریلو ناچاقی کا سبب ہوسکتا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات جدید سائنسی خطوط پر کی جائے گی جس کے لئے پولیس انوسٹیگیشن کی سپیشل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کھول دئے گئے،
خیبر پختونخوا میں سی این جی سٹیشن ہفتہ کی رات12بجے سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،کراچی میں سمندری طوفان کے پیش نظر سی این جی سٹیشنوں کو تین دن کیلئے بند کر دیا گیاتھا اور جمعہ کے روز دن بارہ بجے کے بعد سی این جی سٹیشنوں کو گیس فلنگ کیلئے کھولنے کا اعلان کیا گیاتھا تاہم دن بارہ بجے کی بجائے گزشتہ رات بارہ بجے سی این جی اسٹیشنوں کو کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سی این جی سٹیشنوں کو ہفتہ کی بجائے پیر کے دن کھولنے کا فیصلہ کیا گیاتھا تاہم بعض حکومتی اقدامات کے باعث انہیں ہفتے کے دن کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔ دوسری جانب صوبے کے مختلف اضلاع بشمول پشاورمیں تیسرے دن بھی سی این جی سٹیشنوں کی بند ش کے باعث ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اضافی کرایہ وصول کیا جاتا رہا ہے جس کی عوام کا مشکلات کا سامنا ہے،









