Baaghi TV

Tag: کے پی کے

  • کے پی کے  بجٹ کا آغاز مالی خسارے کے ساتھ

    کے پی کے بجٹ کا آغاز مالی خسارے کے ساتھ

    خیبرپختونخوا حکومت مالی سال 2023-24 کا آغاز 4 ارب روپے کے خسارے سے کرے گی ۔ محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کو مالی سال مکمل کرتے وقت 4 ارب خسارے کا سامنا ہوگا جس کیلئے وفاق سے بات چل رہی ہے۔ پیشگی ادائیگیاں ہوگئیں تو یہ خسارہ آئندہ ماہ کی ادائیگی میں مکمل کر لیا جائے گا جس کے باعث نئے سال کے آغاز کو خسارے سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔
    محکمہ ترقی و منصوبہ بندی ذرائع کے مطابق اس وقت ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 50 ارب روپے ٹھیکیداروں کے بقایاجات ہیں جو مالی سال 2022-23 کے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں خرچ کئے گئے ہیں۔ ان ادائیگیوں کیلئے صوبائی حکومت کے پاس فنڈز نہیں ہیں جس کے باعث اب یہ ادائیگیاں بھی آئندہ برس کی جائیں گی۔ اگر ٹھیکیداروں کی رقم اس میں شامل کرلی جائے تو خیبرپختونخوا حکومت کو مجموعی طور پر 54 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور آئندہ مالی سال کا آغاز 54 ارب کے خسارے سے ہوگا جس نے صوبائی حکومت کیلئے مالی بحران کے شدید ہونے کے اشارے دے دئیے ہیں۔

  • چارسدہ میں میں جماعت  اسلامی کا پاور شو

    چارسدہ میں میں جماعت اسلامی کا پاور شو

    چارسدہ میں جماعت اسلامی کا جلسہ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کچھ دیر جلسہ عام سے خطاب کرینگے چارسدہ میں جلسے کے دوران ملک میں مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف اواز اٹھائیں گے جلسہ گاہ میں تیس ہزار کرسیاں رکھی گئی ہے امیر جماعت اسلامی کے خطاب کے لئے چالیس فٹ سٹیج تیار کر لیا گیا ہے جلسہ میں کارکنان کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ جماعت اسلامی کی اعلی قیادت بھی سٹیج پر پہنچ رہے ہے ،عوام کی بڑی تعداد جلسے میں شرکت کے لئے موجود،اب سے کچھ دیر بعد امیر جماعت اسلامی جلسے سے خطاب کرے گے

  • پشاور میں  سٹر یٹ  کرائمز  کی بھر مار

    پشاور میں سٹر یٹ کرائمز کی بھر مار

    پشاور میں سٹریٹ کرائم میں خطرناک اضافہ،شہر کے مختلف علاقوں میں اغوا برائے تاوان،سازوسامان کا چھین جانا ایک معمول بن گیا ہے،رواں سال کے گزشتہ 5 مہینوں میں پشاور شہر میں قتل کے واردات میں 136 فیصد ،جبکہ راہزنی کے واقعات میں 102 فیصد اضافہ ہوا ہے،پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال 232 افراد قتل کئے گئے ہے،اسکے علاوہ قتل و اقدام قتل کے واقعات میں 360 کیسز سامنے آئے ہے،مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے 224 افراد بھی شامل ہے،پشاور شہر میں 80 سے زائد راہزنی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہے، شہر میں رہزنی کے واقعات کے ڈر سے زیادہ تر عوام بغیر موبائل اور پیسوں کے گھر سے باہر گھومتے ہے،اسکے علاوہ 29 ریپ کے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہے،پولیس زرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں پولیس اہلکار اپنے نوکری کو بچانے کے چکر میں لگے رہتے ہے، کیونکہ ضلع بدر ہونا، معطل ہونا یا نوکری سے نکالے جانا کے پی کے پولیس کے ساتھ ایک معمول بن گیا ہے تاہم نئے سی سی پی او اشفاق انور کے آنے کے بعد بھی حالات میں کوئی بہتری نہیں ائی،بلکہ حال تو یہ ہے کہ شہر کے بیشتر تھانے ایس ایچ اوز کے بغیر چل رہے ہے،

  • کار کھائی میں جا گری،3 افراد جاں بحق

    کار کھائی میں جا گری،3 افراد جاں بحق

    ایبٹ آباد چنالی کے مقام پر کار کھائی میں گر نے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا،حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا،حادثے کے بعد علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کھائی سے لاشوں اور زخمی سخص کا نکالا،
    چنالی حادثہ میں مرنے والوں میں توقیر افتخار شبیر شامل ہیں جن کا تعلق چنالی سے ہی ہے جبکہ حادثہ میں چوہدری مشتاق شدید زخمی ہے لاشوں کو نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا،

  • ایف آئی اے کی کاروائی،حوالہ ہنڈی کے زریعے منی ایکسچینج کر نے والا گروہ گرفتار

    ایف آئی اے کی کاروائی،حوالہ ہنڈی کے زریعے منی ایکسچینج کر نے والا گروہ گرفتار

    پشاور میں ایف ائی اے نے ایک کاروائی کے دوران ہنڈی کاروبار کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے،ملزمان کے قبضے سے امریکی ڈالرز،سعودی ریال،اور یو اے ای درہم برآمد ہوئیں ہے، ایف ائی کی جانب سے کاروائی پشاور چوک یادگار میں ہوئی جہاں پہ کمرشل بینک سرکل ہندی کاروبار میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچنج میں ملوث تھے جن کے قبضے سے 1300امریکی ڈالر،75600 سعودی ریال،4500 یو اے ای درہم برآمد ہوئے،ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،جو غیر قانونی طور پر کرنسی ایکسچنج میں ملوث ہے،

  • کے پی کے نگران حکومت نے محکمہ  صحت کے لئے کتنا بجٹ مختص کیا ؟

    کے پی کے نگران حکومت نے محکمہ صحت کے لئے کتنا بجٹ مختص کیا ؟

    خیبر پختونخوا نگران حکومت محکمہ صحت نے آئندہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کیلئے ترقیاتی اوراخراجات کی مد میں بندوبستی اور قبائلی اضلاع کیلئے 4 ارب 74 کروڑ 59 کروڑ 76 لاکھ سے زائد کا تخمینہ منظور کر لیا ہے۔ جس میں تقریبا 4 ارب روپے جاری ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔ باقی 70 ارب روپے سے زائد رقم ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کی ادائیگی کے لئے مختص کئے گئے ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت محکمہ صحت میں 132 ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں۔ ان ترقیاتی منصوبوں میں 99 منصوبے مختلف فورمز یعنی ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی، پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اور سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے منظور کئے گئے ہیں جبکہ 33 منصوبے غیر منظور شدہ ہیں۔ ان غیر منظور شدہ منصوبوں پر کسی قسم کی رقم خرچ نہیں کی جائے گی اور زیادہ تر پیسے ان 41 منصوبوں پر خرچ کرنے کی منصوبہ بندی ہے جو منصوبے رواں مہینے 30 جون تک مکمل ہونے سے رہ گئے ہیں۔
    نئے مالی سال کے پہلے چار مہینے کے ترقیاتی بجٹ میں چار ماہ کیلئے بندوبستی اضلاع میں منظور شدہ 61 سے زائد جاری منصوبوں کیلئے 2.9 ارب روپے، ضم شدہ ڈسٹر کٹ کے8 ترقیاتی منصوبوں کیلئے317 ملین روپے اور اے آئی پی کے 22 جاری منصوبوں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہے۔ نئے منصوبوں پر پابندی ہوگی، ادویات کی خریداری اور دیگر لازمی امور کے لئے مختص فنڈز میں سے 100 فیصد رقم جاری کی جائے گی جبکہ ایم ٹی آئی ہسپتالوں کو ماہانہ بنیاد پر 25 فیصد رقم اور نان سیلری بجٹ کی مد میں بھی 25 فیصد ماہانہ ریلیز ہوگی۔

  • خیبر پختونخوا کے 14 اضلاع میں 6 روزہ انسداد خسرہ مہم کا آغاز

    خیبر پختونخوا کے 14 اضلاع میں 6 روزہ انسداد خسرہ مہم کا آغاز

    خسرے کا وبا کے بعد محکمہ صحت نے خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع کی 135 یونین کونسلوں کو حساس قرار دیتے ہوئے 6 روزہ انسداد خسرہ مہم شروع کر دی ہے۔ اس مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے 8 لاکھ 96 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں گے۔ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک صوبہ کے مختلف اضلاع میں خسرہ کے شک میں 4 ہزار 822 بچوں کی سکریننگ کی گئی ہے جن میں سے 2 ہزار 390 بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 22 بچوں کا انتقال ہوا ہے جن میں سے 13 بچے خسرہ کی بیماری کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
    خسرہ کے وبا نے دو سال سے پانچ سال کے عمر کے بچوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جس پر محکمہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پر 14 اضلاع کے 135 یونین کونسلوں میں گذشتہ روز سے انسداد خسرہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ مہم 24 جون تک جاری رہے گی اس دوران ڈی آئی خان کے27 یونین کونسلز، چارسدہ کے 20 یونین کونسلز، شمالی وزیرستان کے 10 یونین کونسلز، باجوڑ کے 10 یونین کونسلز اور پشاور کے 18 یونین کونسلز میں مہم چلائی جائے گی۔ ہنگو کے 9، کوہاٹ کے 8 اور مردان کے 10 یونین کونسلز میں مہم چلائی جائے گی۔ ضلع کرک کے 6 یونین کونسلز اور دیر اپر، دیر لوئر اور ہری پور میں چار، چار یونین کونسلوں، نوشہرہ میں تین اور ٹانک میں 2 یونین کونسلوں میں انسداد خسرہ مہم چلائی جائے گی۔ مہم میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 96 ہزار 35 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں گے۔

  • کے پی کے ضلع  نوشہرہ میں چیتے کی ہلاکت

    کے پی کے ضلع نوشہرہ میں چیتے کی ہلاکت

    نوشہرہ کے علاقے مناہی کے پہاڑوں میں پہاڑی چیتے کو نامعلوم افراد نے ہلاک کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مناہی کے پہاڑ میں یہ چیتا نمودار ہوا تھا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ چیتے کو کسی نے ہلاک کردیا۔ چیتے کی پراسرار ہلاکت پر محکمہ وائلڈ لائف متحرک ہو گیا۔ ٹیم تحقیقات کے لئے مناہی کے علاقے میں پہنچ گئی۔ وائلڈ لائف کے ڈویژنل آفیسر عامر خان کا کہنا ہے کہ اس چیتے کو کامن لیپرڈ، جبکہ پشتو زبان میں پڑانگ کہا جاتا ہے اور یہ نایاب چیتا درہ آدم خیل کے پہاڑی سلسلہ میں موجود ہے اور انسان کے لئے بالکل بھی خطرناک نہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق چیتے کو کسی نے زہر دے کر ہلاک کیا ہے اور بعد میں لاش بھی چھپائی گئی لیکن اصل حقائق تحقیقات مکمل ہونے پر سامنے آئیں گے۔

  • خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے صحت کارڈ کی فی کس اخراجات  کی  ادائیگی خود کرنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے صحت کارڈ کی فی کس اخراجات کی ادائیگی خود کرنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے صحت کارڈ کیلئے فی کس اخراجات کی مد میں اپنی ادائیگی خود کرنے کا فیصلہ کرلیا ،صوبے میں صاحب استطاعت افراد سے اپنے اخراجات خود جمع کرانے درخواست کی گئی ہے تاکہ صحت کارڈ پروگرام جاری رہ سکے۔ بی آر ٹی کیلئے بھی رواں برس کی طرز پر سبسڈی منظور کرلی گئی ہے ۔
    نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال کاکا خیل نے میڈیا کو بتایا کہ بی آر ٹی کو رواں برس ساڑھے تین ارب روپے سبسڈی دی تھی وہی سبسڈی رواں برس بھی ہوگی اور پہلے چار ماہ کیلئے ایک ارب روپے منظور کرلئے گئے ہیں اسی طرح صحت کارڈ کیلئے بھی وہی سبسڈی جاری رکھی گئی ہے، کابینہ صحت کارڈ میں اپنا حصہ ڈالے گی صحت کارڈ کیلئے فی کس 2ہزار 850روپے ہے جو کابینہ جمع کرے گی۔
    کوئی بھی شہری صحت کارڈ میں حصہ ڈالنا چاہے تو ہم رضاکارانہ طور پر وصول کرینگے، جو طبقہ استطاعت رکھتا ہے وہ صحت کارڈ میں ادائیگی کر دے تاکہ صوبائی حکومت پر بوجھ نہ پڑے اور منصوبہ بھی جاری رہے ۔

  • شوگر کے ادویات میں کئی گنا زیادہ اضافہ،عوام پریشان

    شوگر کے ادویات میں کئی گنا زیادہ اضافہ،عوام پریشان

    خیبر پختونخوا میں شوگر کے مریضوں کے علاج کیلئے انسولین اور بعض ادویات کی قیمتوں میں حالیہ مہینوں کے دوران کئی گنا تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے صوبے میں لاکھوں افراد پر اضافی مالی بوجھ پڑا ہے۔ واضح رہے کہ ملکی اور غیر ملکی ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین اور دوسری ضروری ادویات کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ میڈیسن ڈیلرز کے مطابق صوبہ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شوگر میں مبتلا اور ان میں سے بیشتر ہر روز دو سے تین مرتبہ انسولین لے رہے ہیں۔
    نمک منڈی سے صوبہ بھر کی ادویہ مارکیٹ کو ادویات بھیجی جاتی ہیں۔ حالیہ مہینوں کے دوران قیمتیں بڑھ جانے کی وجہ سے انسولین اور شوگر کے ادویات کی رسد میں کمی اور اس کے استعمال کرنیوالے مریضوں کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ سروے کے مطابق انسولین اور شوگر کے علاج سے جڑی دوسری ادویات کی قیمتوں میں سابق نرخ کے مقابلے کئی گنا کا اضافہ حالیہ دنوں کے دوران ہوا ہے۔
    صوبائی ڈرگ اینڈ فارمیسی ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ ڈریپ یعنی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے احکامات پرمختلف اقسام کی ادویات میں اضافہ ہوا ہے جس میں شوگر کی ادویات اور انسولین بھی شامل ہیں۔ اس لئے مارکیٹ میں شوگر کی ادویات کے نرخ بڑھے ہیں تاہم صوبے میں کہیں پر بھی ذخیرہ اندوزی وغیرہ کی شکایات نہیں اور تمام اضلاع کی میڈیسن مارکیٹ میں کمپنی نرخ پر ادویات بیچی اور فروخت ہورہی ہیں۔