صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایات پر ایڈمنسٹریشن افسران کا مختلف بازاروں کا دورہ ، شام آٹھ بجے مارکیٹوں کو بند کروانے کیلئے تاجروں کو اگاہ کر دیاایڈمنسٹریشن افسران نے تاجروں اور شہریوں کو اگاہ کیا کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی لانے کے لیے توانائی کی بچت کے لیے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
ایڈمنسٹریشن افسران نے شہریوں سے گزارش کی کہ حکومتی ہدایات کے مطابق انرجی کی بچت کے لیے ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں تا کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی لانے میں مدد مل سکے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Tag: کے پی کے

توانائی بچت کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات

اسلام آباد کے رہائشی کو پشاور پولیس اہلکاروں نےلوٹ لیا
پشاور سے اسلام آباد جانے والا شہری بلال عزیز کو پشاور پولیس نے لوٹ لیا، شہری غیر ملکی کرنسی اسلام آباد لےجانے پر پولیس اہلکاروں نے شہری سے 5 لاکھ سعودی ریال بطور رشوت لئے، بلال عزیز کو گیارہ لاکھ سعودی ریال ذاتی گاڑی میں اسلام آباد لےجاتے وقت پولیس اہلکاروں نے ناکے پر روکا،شہری نے رقم بطور رشوت لینے پر تھانے میں مقدمہ درج کر دیا،رپورٹ میں موقف اپنایا گیا کہ شہر ی بلال عزیز پشاور سےرشتہ داورں کے حج اخراجات کےلئے سعودی ریال اسلام آباد لےجا رہا تھا، اس دوران چمکنی موٹروے ناکہ پر چار پولیس اہلکاروں نے 11 لاکھ ریال دیکھ کر ایف آئی اے کو تحویل میں دینے کی دھمکی دی،
شہری کے مطابق پولیس اہلکاروں نے گیارہ لاکھ میں سے 5 لاکھ سعودی ریال رشوت دینے پر چھوڑنے کا کہا ، پولیس اہلکار وحید،حیدر، ابراہیم،شیراز نے مجھے سے 5 لاکھ ریال لئے اور مجھے جانےدیا،شہری نے کہا ہے اسلام آباد پہنچنے پر دوستوں کے مشورے سے پولیس میں ایف آئی آر درج کی، دوسری جانب پولیس نے موقف اپنایا کہ شہری کاغیر ملکی کرنسی منتقلی پر ایف آئی اے سے رابطہ کیاجائےگا،جبکہ 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے،اور پولیس اہلکاروں کی شناخت پریڈ کرالی، جس سے 12500 ریال برآمد کئے گئے ہے،
محکمہ انسداد بد عنوانی کا خیبر پختونخوا اسمبلی کو انکوائری کے لئے خط ارسال
خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھرتیوں سے متعلق محکمہ انسداد بدعنوانی کو انکوائری کے لئے خط ارسال کر دیا گیا ہے ،خط رکارڈ نہ دینے پر محکمہ انسداد بدعنوانی کا سیکریٹری کے پی اسمبلی کو لکھ دیا گیا ہے،
خط میں سیکرٹری اسمبلی کو درخواست کی گئی ہے کہ اسمبلی کے متعلقہ حکام سے رکارڈ طلب کیا تھا، لیکن فراہم نہیں کیا گیا، رکارڈ دینے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کریں،اس خط کو ابتدائی نوٹس سمجھا جائے گا، رکارڈ نہ دینے پر فوجداری قوانین کےتحت کارروائی کی جائے گی، محکمہ انسداد بدعنوانی پی ٹی آئی دور میں صوبائی اسمبلی میں بھرتیوں کی انکوائری کر رہی ہے ،یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ میں گریڈ 16 سے 18 تک آسامیوں پر سابق وزیراعلی، وزراء اور افسران کے رشتہ داروں کو بھرتی کیا گیا ہے،
ضلع مردان سے دو اشتہاری مجرم گرفتار
مردان تھانہ رستم پولیس کی اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائیاں جاری ہے ایس ایچ او عبدالساجد خان کی قیادت میں رستم پولیس ٹیم نے اشتہاری مجرمان کیخلاف ضلع بھر جاری مہم کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب دو اشتہاری مجرم عصر خان سکنہ گڑو اور زاہد علی سکنہ مچی رستم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے
ڈی پی او مردان کی جاری کردہ خصوصی احکامات پر مردان پولیس ضلع بھر میں سرکل ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں اشتہاری مجرمان ، منشیات فروش ، اور سماجی جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا گیا ہے، ڈی پی او مردان نے ضلع میں امن و امان کو ہر صورت میں یقینی بنانے پر زور دیا ہے،
کل کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو نگے
خیبر پختون خوا بار کونسل نے کل سے عدالتی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، چئیرمین ایگزیکٹیو سید مبشر شاہ ایڈوکیٹ کے مطابق ہڑتال کی کال پاکستان بار کونسل نے دی ہے، سید مبشر شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ کوئٹہ میں قتل ہونے والے معروف قانون دان عبدالرزاق شر کےقتل کے خلاف ہڑتال کرہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ پروسیجر ایکٹ کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے سمیت دیگر امور پر بھی ہڑتال کی کال دی گئی ہے ۔ چئیرمین ایگزیکٹیو سید مبشر شاہ ایڈوکیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کل کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا اور اس ضمن میں تمام وکلا تنظیموں کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو گزشتہ روز ائیرپورٹ روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

خیبر پختونخواہ میں نو اور دس مئی کےپر تشدد واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن
9 اور 10 مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث 248 سرکاری ملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے،پولیس کے مطابق ملازمین کا تعلق محکمہ تعلیم،صحت،پی ڈی اے اور دیگر محکموں سے ہے، پولیس حکام کے مطابق تمام ملازمین کو تمام شواہد ویڈیوز ،تصاویر اور متعلقہ محکموں کی مدد سے لی گئی ہے پولیس نے مزید بتایا کہ اب تک کے کاروائی میں 30 سرکاری ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کا عمل جاری ہے جس کے لئے خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جس کی مدد سے 9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا ئے گا،واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں جلاؤ گھیراّؤ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا سلسلہ جاری ہے،جس کے نتیجے میں نجی اور سرکاری اداروں کے ملازمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ آخری شر پسند کے گرفتاری تک یہ سلسلہ جاری رہے گا،

سوات میں تین دھشتگرد ہلاک کر دئیے گئے
سوات کے علاقے پنجگوٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا دھشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین دھشگرد مارے گئے ہے، پولیس تفتیشی ٹیم اور سی ٹی ڈی دو دھشتگرد جو ایک روز قبل گرفتار کر دئیے گئے تھے کو مزید تفتیش کے غرض سے دوسری جگی لے جا رہے تھے،،اس دوران دھشتگردوں کی جانب سے فائرنگ ہوئی،تاہم پولیس اور سی ٹی ڈی نے بر وقت جوابی کاروائی کر کےتینوں دھشتگردوں کا ہلاک کر دیا ہے،ہلاک دھشتگردوں کو پولیس نے اپنے تحویل میں لے لیا،دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی پولیس نے قبضے میں لی لیا،واضح رہے کہ پچھلے روز بھی پولیس کی کامیاب کاروائی کے نتیجے میں ایک دھشتگرد ہلاک جبکہ دو گرفتار ہوئے تھے جن کو چھڑوانے کے لئے آج دھشگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا،

لوئر دیر میں 24 اساتذہ معطل کر دئیے گئے
9 مئی کے پر تشدد احتجاج میں لوئر دیرسے تعلق رکھنے والے 24 اساتذہ کو معطل کر نے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لوئر دیر کے مطابق اساتذہ کو 90 دن کے لئے معطل کر دیا گیا ہے،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام اساتذہ کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث پا کر معطل کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہے،یاد رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی رہنماوں کے بہکاوے میں آنے کے بعد تمام صوبے میں توڑ پھوڑ اور شر انگیز واقعات سامنے آئے تھے جن میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کاروایاں عمل میں آئی ہےاور واقعات میں ملوث بہت گرفتاریاں عمل میں آئی ہے،

پشاور بی آر ٹی کی سروس رواں دواں رہے گی
پشاور میں بی آر ٹی سروس کل سے بند نہیں کی جارہی،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے بی آر ٹی سروس چلانے والی نجی کنمپنی کے 380 ملین کے بقایا جات تھے جن میں 250 ملین ادا کردیے گئے ہے، بی آر ٹی سروس کسی صورت بند نہیں کی جائے گی،اور عوام کو کسی صورت اس سہولت سے محروم نہیں کیا جائے گا انہوں نے مزیدکہا کہ نجی کمپنی کے ذمے حکومت کے بھی اربوں روپے کےبقایاجات ہیں، جس کی نجی کمپنی نےایک ماہ میں جگہ خالی کرنے اور بقایاجات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔یاد رہے کہ پچھلے دنوں نجی کمپنی کی جانب سے واجبات ادا نہ کرنے کی صورت بی آر ٹی تمام ٹرمینل کو بند کرنے دھمکی دی تھی،
ا
ایس پی سیکیورٹی مردان کا باچا خان میڈیکل کالج کا دورہ
مردان: ایس پی سیکیورٹی محمد فیاض کا باچا خان میڈیکل کالج کا دورہ کیا جس میں انہوں نے سیکیورٹی و انتظامی اُمور کا جائزہ لیا
ایس پی سیکیورٹی مردان نے دورے کے موقع پر انتظامیہ سمیت سیکیورٹی کی فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران و جوانوں سے بھی ملاقات کی
انتظامیہ کیساتھ مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیکیورٹی و انتظامی اُمور کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے زمہ داری کےساتھ ڈیوٹی اور حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کی، عوام الناس کسی بھی مشکوک اور غیرقانونی سرگرمیوں کے بارے میں مقامی پولیس کو بروقت اطلاع دینے اور امن عامہ کیلئے شہری پولیس اور سیکیورٹی فورسز کیساتھ تعاون کرنے کی بھی تلقین کی گئی،









