Baaghi TV

Tag: گوادر

  • گوادر کی تاریخی ورثہ اور ثقافتی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنائیں‌گے: ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری

    گوادر کی تاریخی ورثہ اور ثقافتی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنائیں‌گے: ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری

    گوادر: ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلمپنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے منگل کے روز گوادر کے تاریخی ورثہ اور ثقافتی مقامات کی بحالی و تحفظ سے متعلق اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں چیرمین منیجمنٹ بورڈ براۓ نوادرات و آثارقدیمہ سندھ و ممتاز و معروف آرکاٸیولوجسٹ ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری نے بھی شرکت کی اور گوادر کی تاریخی ورثہ اور ثقافتی مقامات کی تاریخی اہمیت اور پس منظر سے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی اور انکی تعمیر و مرمت ، تزین و آرا اور بحالی و تحفظ سے متعلق ایک جامع پلان بھی پیش کیا۔

     

     

    مجوزہ پلان کے تحت گوادر کے تمام تاریخی ورثہ کو بحال کرکے انکی تحفظ کی جائیگی اور انہیں اصل و بنیادی حالت میں رکھا جاٸیگا ۔ تاریخی ساٸیٹ کی خدو خال اور ڈیزاٸن میں کوئی مداخلت نہیں کی جائیگی تاکہ انکی اپنی تاریخی و قدیمی اہمیت وحیثیت برقرار رہے۔ ابتداٸی مرحلہ میں چار پادگو، تار آفس،شاہی بازار، اسماعیلیہ محلہ اور عمانی فورٹ کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا جاٸیگا۔ تاریخی ورثہ کی بحالی کے بعد ان مقامات کو تفریحی، علمی اور فنی سرگرمیوں کیلیے استمعال میں لایا جاسکتا ہے۔

     

     

     

    اجلاس میں ڈاٸریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کہا کہ گوادر کی تاریخی و ثقافتی مقامات اس وقت خستہ حالت میں ہیں۔ انکی بحالی و تحفظ کو شہر کی ترقی کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جو کہ اولڈ ٹاٶن بحالی منصوبہ کے حصہ ہونگے۔ گوادر کی تاریخ اور ثقافتی پہلو کو اجاگر کرکے محفوظ بنایا جاٸیگا تاکہ باہر سے آنے والے سیاح اور ہمارے مسقبل کے نوجواں یہاں کی تاریخ اورثقافتی مقامات کی بنیادی اہمیت سے آشنا ہوں۔

  • گوادر پورٹ پرکوئی بڑا بحری جہاز لنگر انداز نہیں ہو سکے گا، احسن اقبال کا تہلکہ خیز انکشاف

    گوادر پورٹ پرکوئی بڑا بحری جہاز لنگر انداز نہیں ہو سکے گا، احسن اقبال کا تہلکہ خیز انکشاف

    وفاقی وزیر پلاننگ و منصوبہ بندی احسن اقبال کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ،کہتے ہيں گوادر پورٹ اب گہرا سمندر نہیں رہا ۔ جس کے باعث کوئی بڑا بحری جہاز لنگر انداز نہیں ہو سکے گا ۔ سابق حکومت نے جان بوجھ کر سی پیک منصوبے کے گیٹ وے گوادر پورٹ کو تباہ کيا ۔ احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر عاصم نصیرسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ اب ترقی اور ڈويپلمنٹ کے بیانیے سے الیکشن لڑے گی، آرمی چیف کي مدت ملازمت میں توسیع یا نئے آرمی چیف کے حوالے سے ابھی کوئي فیصلہ نہيں ہوا،

    وفاقی وزیرپلاننگ ومنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نےسی پیک منصوبےکوتباہ کرنےکی ہرممکن کوشش کی،چارسالوں میں سی پیک پرسابق حکومت نےایک ڈالرکامنصوبہ نہیں لگایا،گوادرکےڈیپ سی کالیول14میٹرسےکم ہوکر11میٹررہ گیاہے،کوئی بڑابحری جہازگواردرپورٹ پرلنگراندازنہیں ہوسکتا

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاک نیوی کوسروےاورصفائی کےلیےٹاسک دے ديا،123ملین ڈالرپورٹ کي گہرائي کوصاف رکھنےکےلیےپڑےرہے،نون لیگ کاالیکشن میں بیانیہ کیاہوگا؟ کے سوال پے احسن اقبال نے کہا کہ نون لیگ ترقی اورڈويپلمنٹ کےبیانیےسےمیدان میں اترےگی،عمران خان کاویثرن اینگری مین سےزیادہ نہیں،عمران خان کامقدرسڑکوں پردھکےکھانارہ گیاہے،عمران خان اداروں کواپنی سیاست بچانےکےلیےمتنازع بنارہا، آرمی چیف کےعہدےمیں توسیع يانئےآرمي چيف کامعاملہ زیرغورنہیں،

    وفاقی وزیرپلاننگ ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ آرمی چیف کےمعاملےپرفیصلہ وزیراعظم اورعسکری قیادت نےملکرکرناہے،اسلم بھوتانئ کی شکایات مس انڈرسیٹندنگ پرمبنی تھی جودورہوگئیں.

  • گوادر میں ہاتھ سے تیار ہونے والی کشتیاں اپنی مثال آپ ایک کشتی کیسےتیار ہوتی ہےاور کن مراحل سے گزرتی ہے؟

    گوادر میں ہاتھ سے تیار ہونے والی کشتیاں اپنی مثال آپ ایک کشتی کیسےتیار ہوتی ہےاور کن مراحل سے گزرتی ہے؟

    بلوچستان کا شہر گوادر کشتی سازی کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔ ساحلی شہر ہونے کے ناطے کشتی سازی یہاں کے باسیوں کا ایک قدیم ذریعہ روزگار رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: گوادر میں ہاتھ سے تیار ہونے والی یہ کشتیاں اپنی مثال آپ ہیں ایک کشتی کیسےتیار ہوتی ہےاور کن مراحل سے گزرتی ہے جانیے عبدالغنی کی زبانی جو نہ صرف خود کشتی سازی کی صنعت سے وابستہ ہیں بلکہ ان کا خاندان کئی دہائیوں سے اسی ہنر سے وابستہ رہا ہے۔

    عبدالغنی کا کہنا ہے کہ وہ 15 سال کی عمر سے کشتی سازی کا کام کرتے آ رہے ہیں اور ان کے باپ دادا بھی یہی کام کیا کرتے تھے انہوں نے کہا کہ اس سے ہماری روزی روٹی بی بنتی ہے اور ہنر بھی سیکھ لیا ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ چھوٹی کشتیوں سے لے کر بڑے جہاز بھی بناتے ہیں-


    عبدالغنی نے کہا کہ ایک کشتی 15 لاکھ میں بنتی ہے انہوں نے بتایا کہ کشتی بنانے سے پہلے اس کا بنیاد رکھا جاتا ہے جس کو ہم بڑوں کی زبان میں "دیڑہ” بولتے ہیں اور سندھ میں اس کو پٹان بولتے ہیں اس کو ہم رکھتے ہیں اور اس کا ڈیزائن کھڑا کر دیتے ہیں پھر اس پر تختے بچھاتے ہیں پھر اس پر اندر سے پسلیاں ڈالتے ہیں جس کے بعد ان تختوں کو بٹھا کے کیل وغیرہ لگاتے ہیں-

    عبدالغنی نے بتایا کہ پھر اس ڈاھنچے کو رندا وغیرہ مار کر فریش کیا جاتا ہے اس کا زیادہ سازو سامان باہر سے خریدا جاتا ہے لیکن اسپیکر مقامی مارکیٹ سے ہی خریدا جاتا ہے یہاں مارکیٹ سے بھی آسانی سے مل جاتا ہے اور کراچی شہر میں بھی مل جاتا ہے اور سندھ سرحد سے بھی آسانی سے مل جاتی ہے ایک کشتی تقریباً 5 مہینے میں تیار ہوتی ہے ایک کشتی 20 سال تک چل جاتی ہے اس کے بعد اسے تیار کر کے اسے 10 سال مزید چلایا جا سکتا ہے-

  • ایران سے بجلی کا معاہدہ ہوگیا ،گوادر میں وزیراعظم نے دی ماہی گیروں کو خوشخبری

    ایران سے بجلی کا معاہدہ ہوگیا ،گوادر میں وزیراعظم نے دی ماہی گیروں کو خوشخبری

    وزیراعظم شہبازشریف کی گواد رآمد ہوئی ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کو گوادر آمد پر اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ گوادرکی ترقی بلوچستان اورپاکستان کی ترقی ہے،گوادرکے مسائل کے حل اور منصوبوں کی تکمیل ہماراعزم ہے،صوبائی بجٹ میں گوادرکیلئے 1652 ملین رکھے گئے ہیں، گوادر کو پانی کی فراہمی کیلئے بھی بجٹ میں حصہ رکھا گیا ہے ،سرحدی علاقوں میں کمرشل مارکیٹس کاقیام عمل میں لایا جائیگا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوادرکی ترقی بلوچستان کی ترقی ہے میرایہ گوادر کا دوسرا دورہ ہے ،گوادرکے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی خواہاں ہے ،خواہش ہے گوادر اور بلوچستان کے عوام کو منصوبوں سے فائدہ ہو ،حکمرانوں کا فرض ہے بلوچستان کے عوام کے مسائل اور تکالیف کم کریں ،بلوچستان اور گوادرکےبسنے والوں کے مسائل دل سے حل کریں گے جب تک گوادر کے مسائل حل نہیں ہوتے ترقی بے معنی ہوگی بلوچستان اورگوادر کے منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا

    گوادر کے ماہی گیروں کو کشتیوں کے لیے انجن دیں گے ماہی گیروں نے مسائل بتائیں جن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،انجن کی تقسیم کے بعد مین ٹننس کی ذمہ داری کمپنی کی ہوگی،2ہزار کشتیوں کے انجن کی تقسیم میرٹ پر ہوگی ،ایران سے بجلی کا معاہدہ ہوگیا ہے ،منگل کو کابینہ میں سامنے لائیں گے،گوادر کے پانی کے پرانے پائپس تبدیل کردیئے جائیں گے 3ماہ میں انجن فراہمی کا عمل مکمل ہوجائے گا ،وفاقی وزیرترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے گوادر کی ترقی کا پلان منگوایا ہے،پائپ لائنز کا کام رواں سال ستمبر میں مکمل ہوجائے گا ایران نے کہا پاکستان کی جانب سے منصوبے پر معاہدے میں تاخیر کی گئی 100میگاواٹ بجلی کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا،ستمبر میں پانی کی فراہمی شروع ہوجائے گی،بلوچستان کے لیے بجٹ میں 100ارب روپے رکھے گئے ،گوادریونیورسٹی پی ایس ڈی پی میں آچکی ہے ،جلد تعمیر مکمل کریں گے گوادر میں 100فیصد شفاف بڈنگ ہوگی ،بولی کے تحت سب اچھی کمپنیوں کو کام دیاجائے گا،

    قبل ازیں گوادر دورے کے حوالہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج گوادرہ کا ایک روزہ دورہ کرنے جا رہاہوں گوادر میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان پر بریفنگ لوں گا،ترقی بے معنی ہے اگر مقامی لوگوں کی زندگی میں بہتری نہ لاسکے گوادر میں ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے گوادر اسپتال کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے،

    گوادر،غیر قانونی ماہی گیری بارے اجلاس میں ہوا بڑا فیصلہ

     بلاول بھٹو نے گوادر میں چینی شہریوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے

    وزیراعظم کے دورہ گوادر سے قبل چیئرمین سی پیلک اتھارٹی کا خصوصی پیغام

    دوسری جانب حکومت بلوچستان کے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمّد شہباز شریف کے ویژن اور وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں گوادر کی ترقی کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیز تر عملدرآمد جاری ہے.

  • گوادر ماسٹر پلان کے تحت 25 سو ایکڑ اراضی پر مشتمل سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ تشکیل

    گوادر ماسٹر پلان کے تحت 25 سو ایکڑ اراضی پر مشتمل سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ تشکیل

    کوئٹہ :گوادر ماسٹر پلان کے تحت 25 سو ایکڑ اراضی پر مشتمل سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ تشکیل دی گئی ہے ۔ 280 کلومیٹر روڈ نیٹ ورک بنائے گئے ہیں،150 بیڈز پر مشتمل 30.5ملین ڈالر کی لاگت سے پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال زیر تعمیر ہے۔ سیاحت کے فروغ کیلئے ملکی و غیر ملکی فرمز سے بڈز طلب کئے گئے ہیں جو کہ ٹورزم پر ایک جامع پلان واضح کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے گوادر نیشل کانفرس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بعد گوادر واحد شہر ہے جو کہ ماسٹر پلان کے تحت تعمیر و ترقی کا عمل عالمی معیار کے تحت آگے بڑھایا جا رہا ہے، گوادر میں پانی کی فراہمی کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے اس ضمن میں دو ڈیم شادی کور اور سوڈ ڈیم مکمل کرکے انھیں پائپ لائنز کے ذریعے شہر کے ساتھ منسلک کیے گیے ہیں ۔ اور اس وقت شہر کے اندر پرانی ڈسٹری بیوشن لائنز کو تبدیل کررہے ہیں ۔ گوادر شہر کو ماحول دوست بنانے کیلیے یہاں سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائی ہے تاکہ گوادرکے سوریج کا پانی ساحل کو گندا کرنے کے بجائے دوبارہ آبادکاری کیلیے استمعال کے قابل ہو۔

    جی ڈی اے ہسپتال کو ملک کے مایا یہ ناز ہسپتال انڈس ہسپتال کراچی کے تحت لایا جا رہا ہے جس کے بعد یہاں کے لوگوں کو اعلیٰ قسم کے علاج معالجہ کی مفت سہولیات دستیاب ہونگی ۔جی ڈی اے ماہی گیر اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس میں پدی زر میں جیٹی کی تعمیر، بوٹ میکنگ کی صنعت کی ترقی اور گنز میں فلوٹنگ جیٹی کا قیام شامل ہیں جبکہ سربندر اور پشکان میں فشنگ جیٹی تعمیر کی گئی ہیں۔ اعلیٰ تعلیم اور ٹیکینکل تعلیم کی فراہمی کیلئے مختلف انسٹیٹوٹ قائم کئے گئے ہیں۔ جس میں پاک چائنا فرینڈ شپ ٹیکنیکل انسٹیوٹ ، گوادر انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور جی ڈی اسکول شامل ہیں پبلک پارٹنر شب کے تحت گوادر کے خوبصورت ساحل پر کراچی کے دو دریا کے طرز پر ریزورٹ اور سی فوڈ اسٹریٹ بنائے جائنگے اور ٹورزم کے فروغ کیلئے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبوں پر کام کیا جائیگا ۔

  • وزیرِاعظم کا گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ

    وزیرِاعظم کا گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان بالخصوص گوادر میں بجلی کے مسائل کے حل کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بلوچستان میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، انجنئیر خرم دستگیر، ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اظفر اور متعلقہ اعلی حکام نےشرکت کی،اجلاس کو جیوانی، گوادر، پسنی، اورماڑا، پنجگور اور اور ایران کے درمیان بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹرانسمیشن لائنز کے حوالے سے قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبوں کا اجراء کیا جا رہا ہے. چھ ماہ کے اندر حکومت گوادر کو ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کر سکے گی. اس سے بجلی کی مجموعی فراہمی 260 میگاواٹ جبکہ کھپت 236 میگاواٹ ہوگی. مزید یہ کہ خضدار پنجگور ٹرانسمیشن لائن کی دسمبر 2022 میں تکمیل کے بعد 90 میگاواٹ کا سسٹم میں مزید اضافہ ہوگا. اس منصوبے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے. اسکے علاوہ حب اورماڑا ٹرانسمیشن لائن کی فیضیبلٹی تیاری کے مراحل میں ہے. اس ٹرامیشن لائن کی تکمیل کے بعد مزید 200 میگاواٹ سسٹم کو فراہم کر دیا جائے گا. وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منصوبوں میں شفافیت لانے کی بھی ہدایت کی،

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کو سولر پینلز کی فراہمی وفاقی حکومت کا گوادر کے لوگوں کو تحفہ ہو گا. اس حوالے سے 10 دن کے اندر لائحہ عمل پیش کیا جائے. وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی کیلئے فوری طور پر آف گرڈ نظام کا بھی جامع لائحہ عمل بنایا جائے.گوادر میں آف شور اور آن شور ونڈ پاور منصوبوں کیلئے بھی حکمتِ عملی بنائی جائے. جنوبی بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنز کے کام میں تیزی لا کے اسے رواں سال دسمبر میں مکمل کیا جائے.منصوبوں کی تکمیل میں دیر کسی قدر قابلِ قبول نہیں.متعلقہ محکمے یقینی بنائیں کہ طویل مدتی منصوبوں میں بھی وقت اور لاگت میں جس قدر ہو سکے کمی لائی جائے. حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کے پیسے کی بچت کرے اور اسکا صحیح استعمال یقینی بنائے. گوادر بندرگاہ کو دنیا کی جدید ترین بندرگاہ بنانے کیلئے بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی. گوادر کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے.

    گوادر،غیر قانونی ماہی گیری بارے اجلاس میں ہوا بڑا فیصلہ

     بلاول بھٹو نے گوادر میں چینی شہریوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے

    وزیراعظم کے دورہ گوادر سے قبل چیئرمین سی پیلک اتھارٹی کا خصوصی پیغام

  • پی آئی اے کی گوادر سے کراچی جانے والی پرواز کا ٹائر پھٹ گیا

    پی آئی اے کی گوادر سے کراچی جانے والی پرواز کا ٹائر پھٹ گیا

    پی آئی اے کی گوادر سے کراچی جانے والی پرواز کا ٹائر پھٹ گیا طیارے نے پھٹے ہوئےٹائرکے ساتھ جناح ٹرمینل پر لینڈنگ کی، طیارے میں 60 افراد سور تھے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق گوادر ائرٹریفک کنٹرول کی جانب سےپرواز نمبر پی کے 504 کےٹائرپھٹنے کی اطلاع دی گئی رجسٹریشن نمبر AP- BKK کے حامل قومی ائرلائن کے اے ٹی آر طیارے کے ٹائرکے ٹکڑے مبینہ طور پرگوادر ائرپورٹ رن وے سے ملے تھے-

    جعلی ڈگری کے حامل 457 پی آئی اے ملازمین کیخلاف کاروائی کا آغاز

    ذرائع کے مطابق 60 افراد کے ساتھ کراچی ائرپورٹ پر پائلٹ نے بائیں طرف کے پھٹےٹائرکے ساتھ طیارے کوجناح ٹرمینل پر اتارا ائیر لائن انتظامیہ کی جانب سےٹائر ناکارہ ہونے کے باعث متاثرہ طیارے کی کراچی سے سکھر کےلئےجانے والی پرواز نمبر پی کے536 کو منسوخ کردیا گیا۔

    ایئر پورٹس پر خاتون بمبار حملہ کر سکتی ہے، الرٹ جاری

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،گوادر سے ٹیک آف کے وقت چیکنگ کے دوران ٹائر میں کوئی مسئلہ نہیں تھا،کپتان نے جناح ٹرمینل پر لینڈنگ بھی معمول کے مطابق ہموار طریقے سے کی۔

    ڈیرہ غازیخان، 11کروڑ روپے کا منصوبہ کرپشن کی نذر

    دوسری جانب پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے میں جعلی ڈگری کے حامل 457 ملازمین کے خلاف ایف آئی اے نے انکوائری شروع کر دی ہےایف آئی اے ان محکموں کی بھی تحقیقات کرے گی جنہوں نے ان جعلی ڈگری کے حامل افراد کو بھرتی کیا اور ملازمتوں پر رکھا، باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے بعد ایف آئی اے کارپوریٹ سرکل کراچی نے چند روز قبل سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-

    لاہور: چلڈرن اسپتال کی تیسری منزل پر آتشزدگی

    جعلی ڈگری کے حامل ملازمین کی تعداد 457 ہے،اور ان ملازمین کو 2008 سے 2017 کے مابین بھرتی کیا گیا تھا، ایف آئی اے کی جانب سے ان جعلی ڈگری کے حامل ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے گی، ایف آئی اے نے جعلی ڈگری کے حامل ملازمین کے خلاف کاروائی سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کر رہی ہے، سپریم کورٹ نے پی آئی اے سے جعلی ڈگری کے حامل ملازمین کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا-

    پی آئی اے نے اپنا حج آپریشن کا آج سے باضابطہ آغاز کردیا

    قبل ازیں بھی  جعلی ڈگری کی وجہ سے پی آئی اے کے کئی ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے، پی آئی اے ملازمین نے عدالت سے رجوع بھی کیا تاہم عدالت نے انہیں کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا، عدالت نے جعلی ڈگری کیسز میں پی آئی اے ملازمین کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں-

    سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے،حمزہ شہباز کو ظہرانے پر دعوت

  • وزیر اعظم کا آرمی چیف،وزیر دفاع کے ہمراہ کمانڈ اینڈ  اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ

    وزیر اعظم کا آرمی چیف،وزیر دفاع کے ہمراہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے گوادر میں جاری منصوبوں کافضائی معائنہ کیا،گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا،چین کے تعاون سے گوادر میں ہسپتال بنایا گیا ہے ،گوادر سے کراچی تک ٹرانسپورٹ کی سہولت بہترہوگی،بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،ابھی تک گوادرایئرپورٹ مکمل نہیں ہو سکا،گوادر ایئرپورٹ کوابھی تک مکمل ہوجانا چاہیے تھا،گوادرکے لوگوں کوپینے کا صاف پانی بھی مہیا نہیں کیا جا سکا،چین نے 3200 گھرانوں کیلئے سولر پینل بھی فراہم کیے،گوادر کے عوام کیلئے پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا،ایسٹ بے کی تعمیر سے گوادر نیشنل ہائی وےکے ذریعے کراچی سے منسلک ہوگا،گوادر میں بجلی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،گوادر پورٹ کی کئی سالوں سے ڈریجنگ نہیں ہو سکی،گوادر کی تعمیر وترقی کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،

    دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا، تیل اور پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں،عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی دیکھ کر تیل کی قیمتیں کم کر کے ہمیں مشکلات پیدا کی گئیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سےاضافہ ہورہاہے،ماضی کی حکومت نےغریبوں کااحساس نہیں کیا،جاتےجاتےپیٹرول کی قیمت کم کردی،عالمی منڈی میں اضافےکےباوجودپاکستان میں قیمتیں کم کی گئیں،کیسے ممکن ہے کہ باہرسے مہنگا تیل لیکریہاں سستا بیچیں،ماضی کی حکومت نے ساڑھے تین سال غریبوں کااحساس نہیں کیا،جاتےجاتےپیٹرول کی قیمت کم کردی،

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر دفاع بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ،اسٹاف کالج کوئٹہ میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب بھی کیا،

    قبل ازیں وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف نے کوئٹہ میں یادگارِ شہدا پر حاضری دی،وزیراعظم کی جانب سے فاتحہ خوانی کی گئی اور یاد گار پہ پھول چڑھائے گئے

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ وزیراعظم کا استقبال کیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچیں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم چینی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کریں گے اور میڈیاسے گفتگو کریں گے۔

  • کراچی سرد اور ٹھنڈی ہوائیں :ساحلی پٹی پرموجود ماہی گیراور ان کی  کئی کشتیاں لاپتہ

    کراچی سرد اور ٹھنڈی ہوائیں :ساحلی پٹی پرموجود ماہی گیراور ان کی کئی کشتیاں لاپتہ

    کراچی:کراچی سرد اور ٹھنڈی ہوائیں :ساحلی پٹی پرموجود ماہی گیراور ان کی کئی کشتیاں لاپتہ ،اطلاعات کے مطابق تیزہواؤں کے باعث سندھ کی ساحلی پٹی پر کئی لانچیں پھنس گئیں۔ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمیت دیگر ریسکیو ٹیمیں متحرک، گوادر میں 7 ماہی گیروں کو ریسکیو کیا گیا۔ کیٹی بندر سے 20 افراد کو ریسکیو کیا جبکہ 12 کی تلاش جاری ہے۔

    ادھر اطلاعات کے مطابق کراچی کی ساحلی پٹی پر پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

    دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور طغیانی سے بچاؤ کیلئے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سرچ اینڈ ریسکیو مشن کا آغاز کر دیا۔

    ادھر گوادر سے ذرائع کے مطابق گوادر میں سمندرمیں پھنسی ماہی گیر کی کشتی اللہ مدد کو 7 افراد سمیت ریسکیو کیا گیا۔ فشر فوک فورم کے مطابق کیٹی بندر کے قریب سمندر میں ماہی گیروں کی 2 کشتوں کو حادثہ پیش آیا۔ ایک کشتی میں 16 ماہی گیر سوار تھے، سب کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔

    دوسری کشتی کے 4 ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا جبکہ 12 کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ کراچی فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سیکیورٹی انچارج ناصر بونیری کا کہنا ہے کہ کل رات 8 بجے گہرے سمندر میں طغیانی کے باعث الصدیقی نامی لانچ سے بھی مدد کی درخواست موصول ہوئی، وہاں بھی ٹیمیں پہنچ چکیں، لانچ کو ریسکیو کیا جا رہا ہے،

    ادھر حکام کا کہنا ہے کہ سرد اورٹھنڈی ہواوں کے آنے کے بعد سے لیکراب تک تقریبا 77 لانچیں، فش ہاربر محفوظ جیٹیوں پر پہنچ چکی ہیں۔ جمعہ کو ہی ماہی گیروں کو سیٹلائٹ اور دیگر صوتی رابطوں سے واپسی کی اطلاع دے دی تھی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کشتیاں لاپتہ ہونے کا نوٹس لیکر کمشنر حیدرآباد اور فشریز ڈپارٹمنٹ کو ماہی گیروں کی مدد کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ رپورٹ دی جائے کہ خراب موسم کی پیشگوئی کے باوجود ماہی گیرسمندر میں کیسے گئے۔ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ، بدین کے سمندری علاقے میں چھوٹے بڑے جزائر ہیں، ماہی گیروں نے وہاں پناہ لے لی ہوگی، ان کے اہلخانہ اطمینان رکھیں۔

  • بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بارڈر اینڈ ٹریڈ مینجمنٹ کے حوالے سے فالو اپ اجلاس

    بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بارڈر اینڈ ٹریڈ مینجمنٹ کے حوالے سے فالو اپ اجلاس

    گوادر: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ صوبے کے ایک آئینی سربراہ کی حیثیت سے ہم نے روز آول سے صوبہ بھر کے حالات واقعات پر کڑی نظر رکھی ہیں. انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کو اجاگر کرنے، باڈر ٹریڈز کو فعال بنانے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ثمرات سے نئی نسل کو مستفید کرانے، مرکز اور صوبوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی شعوری کاوشیں کی جارہی ہیں تاکہ فوری نوعیت کے عوامی مسئلے بروقت حل ہو جائے. اس ضمن میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت تمام وفاقی وزراء کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں.

    گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا خصوصی طور پر شکر گزار ہیں جنہوں نے اس سے قبل بھی بلوچستان کے دورے کے موقع پر صوبہ بھر کے سیاسی اور قبائلی عمائدین سے ہماری درخواست پر ملاقات کی اور ان کی مشکلات و شکایات کو براہ راست سنا اور آج ایک دفعہ پھر گوادر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بارڈر اینڈ ٹریڈ مینجمنٹ کے حوالے سے فالو اپ اجلاس منعقد کیا جو ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے.

    بلوچستان میں بارڈر اینڈ ٹریڈ مینجمنٹ کے حوالے سے فالو اپ اجلاس سے نہ صرف پاکستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحد پار تجارت کو تقویت ملے گی بلکہ اس فالو اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں کے پاکستان بالخصوص بلوچستان کی پائیدار معاشی ترقی اور خوشحالی پر بھی تعمیری اثرات مرتب ہوں گے.

    گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم صوبہ میں عوامی مسائل اور معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کیلئے بھی ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں. ہمارا اصل مقصد یہ ہے کہ عوام کے مسائل فوری طور پر حل ہوجائے اور عوامی شکایات کا ازالہ جلد سے جلد ممکن ہو جائے. اس سلسلے میں صوبہ میں کام کرنے والے وفاقی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور شکایات کے ازالہ کے حوالے سے باقاعدگی سے جائزہ اجلاس ہو رہے جن کے معنی خیز نتائج برآمد ہو رہے ہیں .

    گورنر بلوچستان نے کہا کہ تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کے سربراہان کو اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھا کر ہم بآسانی عوامی مشکلات اور شکایات کا خاتمہ کر سکتے ہیں اور یہی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دیرینہ خواہش اور ویژن ہیں