Baaghi TV

Tag: گوجرانوالہ

  • عمران خان کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا ہے،مریم نواز

    عمران خان کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا ہے،مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی رہنما ،چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت گوجرانوالہ ڈویژن کی مرکزی تنظیم کا اجلاس ہوا

    مریم نواز نے گوجرانوالہ تنظیمی کنونشن پر ڈویژن عہدیداروں کی کارکردگی کی تعریف کی،مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹیم گوجرانوالہ نے پارٹی کے دیگر ڈویژنز کو چیلنج دیا ہے، امید اور یقین ہے کہ پارٹی کے تمام ڈویژنز چیلنج کو قبول کریں گے، تنظیمی کنونشن پارٹی کو مزید بہتر، مضبوط اور فعال بنانے کا ذریعہ ثابت ہوئے ہیں، شناخت اور جماعت کو مٹانے والےخود مٹ گئے، ہماری قیادت ایمان دار، نیک نام اور کارکردگی کے امتحان میں سرخرو ہوئی، الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں پتلی تماشہ کرنے والے گھروں میں قید ہوچکے ہیں، مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا، ملک مسائل میں جب ڈوب جاتا ہے، تب ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے آج مشکل ضرور ہے لیکن معاشی اندھیرے ختم ہوں گے،سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے شیر قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والوں سے نجات دلائے گا،عمران خان کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا ہے،

    معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
    میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت
    صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
    آج کی نسل سیکھی سکھائی ہے سینئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر یونس بٹ

    قبل ازیں گزشتہ شب مریم نواز نے کھلونا ٹرک اٹھائے گوجرانوالہ میں کنونشن سے خطاب میں کہا تھا کہ جو کہتے ہیں نوجوان ن لیگ کے ساتھ نہیں وہ اس کنونشن کو دیکھ لیں، گوجرانوالہ والو کیا بات ہے،آج تم ٹرک بھرکر لے آئے ہو، فواد چوہدری کی آڈیو سنی ہے، عدالت کے آگے ٹرک کھڑا کردیا تھا، اب یہ نہ کہہ دینا ٹرک مریم نواز چلا رہی تھی، اب مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، ٹرک چلتا دیکھ کر لوگ خود سمجھ جائیں گے۔

  • اشتعال انگیز تقریر، کیپٹن ر صفدر پر فرد جرم عائد

    اشتعال انگیز تقریر، کیپٹن ر صفدر پر فرد جرم عائد

    اشتعال انگیز تقریر، کیپٹن ر صفدر پر فرد جرم عائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر، کیپٹن ر صفدر پر اشتعال انگیز تقریر کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے

    کیپٹن ر صفدر پر فرد جرم گوجوانوالہ کی عدالت نے عائد کی ہے،کیپٹن (ر) صفدر اور ن لیگ کے رکن اسمبلی عمران خالد بٹ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اعظم خان کی عدالت میں پیش ہوئے دھمکی آمیز تقاریر کیس میں ایم پی اے عمران خالد بٹ پر فرد جرم عائد کر دی گئی کیپٹن(ر) صفدر اور ایم پی اے نے صحت جرم سے انکارکر دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو 20 جون کو طلب کر لیا ہے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن نے 2020 میں مقدمہ درج کیا تھا عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر اور وفاقی وزیر خرم دستگیر کو آئندہ خاصری سے استثناء دے دی ،عدالت نے حکم دیا کہ سابق ڈپٹی مئیر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد ہر پیشی پر پیش ہوں گے

    عدالت پیشی کے موقع پر کیپٹن رصفدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوئے ہیں، عدالت کا حکم قبول کریں گے وزیر اعظم ملک کو بحران سے نکال رہے ہیں جب سے شہباز شریف آئے ہیں کسی پر کوئی مقدمہ نہیں بنا اداروں کے خلاف بیان بازی پرعمران خان پر مقدمہ بننا چاہیے

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    جاوید لطیف محب وطن،مجھے گرفتار کیا گیا تو قیادت کون کریگا؟ مریم نواز نے اعلان کردیا

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

  • گوجرانوالہ،جلسے سے قبل عمران خان کے پوسٹر پر سیاہی پھینک دی گئی

    گوجرانوالہ،جلسے سے قبل عمران خان کے پوسٹر پر سیاہی پھینک دی گئی

    گوجرانوالہ،جلسے سے قبل عمران خان کے پوسٹر پر سیاہی پھینک دی گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان حکومت کے‌ خاتمے کے بعد مختلف شہروں میں جلسے کر رہے ہیں،

    عمران خان آج گوجرانوالہ میں جلسہ کریں گے، جلسے کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، عمران خان سمیت دیگر پارٹی قائدین جلسے سے خطاب کریں گے، عمران خان کے جلسے کے حوالہ سے تحریک انصاف کے کارکنان پرجوش ہیں تا ہم دوسری جانب گوجرانوالہ میں ایک واقعہ پیش آیا ہے، جی ٹی روڈ پر پی ٹی آئی کے تشہیری پوسٹرز پر سیاہی پھینک دی گئی، تشہری پوسٹر پر عمران خان کی تصویر لگی ہوئی تھی اور سیاہی عمران خان کے چہرے پر پھینکی گئی، ایک دوسری جگہ ایک پوسٹر پر رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری کی تصویر پر لوٹا لکھ دیا گیا ، اشرف انصاری ن لیگ کے ٹکٹ سے منتخب ہوئے تھے تا ہم بعد میں انکی ہمدردیاں پی ٹی آئی کے ساتھ ہو گئیں،

    تحریک انصاف کا جلسہ جناح سٹیڈیم میں ہونا ہے،جلسے کے لئے سٹیج اور کرسیاں لگا دی گئی ہیں ،تحریک انصاف کے زیر اہتمام گزشتہ شب ایک ریلی بھی نکالی گئی ،

    صوبائی صدر تحریک انصاف خواتین ونگ تاشفین صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کال پر پاکستان کی بقا کی خاطر سڑکوں پر نکلے ہیں گوجرانوالہ کے شہری جلسہ میں بھرپور شرکت کر کے اپنے قائد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں امپورٹر حکومت صرف امریکہ کو خوش کرنے کی خاطر ملک کا نقصان کر رہی ہے .

    علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسےکی مشروط اجازت دیدی پی ٹی آئی کی این او سی کو 37 شرائط کے ساتھ مشروط کیا گیا ،شرط رکھی گئی کہ جلسے میں ملکی اداروں کیخلاف بات نہیں کی جائے گی،سرکاری املاک کے نقصانات کی ذمہ دار جلسہ انتظامیہ ہوگی جلسہ پرامن ہوگا، کسی پارٹی پرچم کو نذر آتش نہیں کیا جائے گا انتظامیہ جلسے کے بعد اسٹیڈیم گراونڈ کی بحالی کی پابند ہوگی جلسے میں ملکی اداروں کیخلاف بات نہیں کی جائے گی،سرکاری املاک کے نقصانات کی ذمہ دار جلسہ انتظامیہ ہوگی

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    آرٹیکل تریسٹھ اے اہم ایشو،رات تاخیر تک اس مقدمہ کو سننے کے لیے تیار ہیں،چیف جسٹس

  • گوجرانوالہ میں سفاک شخص کی 9 سالہ ذہنی معذور بچی  سے زیادتی

    گوجرانوالہ میں سفاک شخص کی 9 سالہ ذہنی معذور بچی سے زیادتی

    گوجرانوالہ میں سفاک شخص نے 9 سالہ ذہنی معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدرگوجرانوالہ کے علاقہ جنڈیالہ باغوالہ میں پیش آیا پولیس کا کہنا ہے کہ ذہنی معذوربچی کوعثمان نامی ملزم نے ہوس کا نشانہ بنایا اورفرارہوگیا۔

    رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

    ایس پی سول لائنز اسدالرحمان کے مطابق پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اورٹیم بنائی گئی آئی ٹی ٹیم کی مدد سے ملزم کا پتا چلایا گیا اور چند گھنٹوں بعد ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔

    ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے بچی کامیڈیکل اورملزم کاڈی این اے کروارہے ہیں، درندہ صفت شخص کوسخت سزا دینے کی کوشش کی جائے گی۔

    ڈجکوٹ:کم سن بچوں سے زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے

    قبل ازیں ڈجکوٹ کے اسکول میں‌ اول کلاس کے طالب علم 5 سالہ سلیمان کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا تھا ڈجکوٹ پولیس کا کہنا تھا کہ اوباش ملزم ریشماں نے بیٹھک میں لے جا کر کم سن سلیمان کو درندگی کا نشانہ بنایا ، یہ واقعہ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ عباس ٹاون میں پیش آیا ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا پولیس نے 7 گھنٹے بعد مقدمہ درج کیا-

    راولپنڈی میں 13 سالہ لڑکی کا دردناک قتل،لاش کے ٹکڑے کر کے سڑک پر پھینک دیئے

    قبل ازیں میانوالی میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کی نرس کے ساتھ رات بھر ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی اور اس کے بعد زخمی حالت میں نرس کو برہنہ کرکے عبید نور روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئےتھے ریسکیو نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی ہسپتال پہنچ گئی تھی-

    قبل ازیں ایک اورواقعہ میں سرائے مغل میں 13 سالہ غیر مسلم بچی سے اسلحہ کے زور پر زبردستی مبینہ زیادتی کا واققہ پیش آیا تھا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا تھا-

    نانا کو نواسی پر ترس نہ آیا،ٹوکہ سے کاٹنے کی کوشش،تشدد،سفاکیت کی انتہا،ویڈیو وائرل

  • سگے باپ کو قتل کرنے والے دو بیٹے ماں سمیت گرفتار

    سگے باپ کو قتل کرنے والے دو بیٹے ماں سمیت گرفتار

    گوجرانوالہ: پولیس نے باپ کے قتل کے الزام میں دو بدبخت بیٹوں سمیت ماں کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ تتلے عالی کے علاقے میں بیٹوں نے اپنی ماں کی مدد سے سگے باپ کو قتل کردیا، تاہم تتلے عالی پولیس نے دونوں بدبخت بیٹوں اور مقتول کی بیوی کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں کبٰری بی بی، ابوبکر اور جمال شامل ہیں۔

    لاہور: نوکری کے بہانے لڑکی سے اجتماعی زیادتی:وزیراعلیٰ سخت غُصّے میں آگئے

    ایس پی صدر گوجرانوالہ عبدالوہاب کے مطابق تھانہ تتلے عالی پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ درج کیا اور جب مقتول کے اہل خانہ کو تفتیش مین شامل کیا تو انہوں نے اعتراف جرم کرلیا، اور اپنے بیان میں بتایا کہ ملزمان اور مقتول کے درمیان گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، جس پر سب نے مل کر باپ کو قتل کا منصوبہ بنایا، اور بیٹوں نے ماں کے ساتھ مل کر باپ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا –

    جائیداد کا لالچ: بوڑھی ماں کو زنجیروں سے باندھ کر رکھنے والا بد بخت بیٹا گرفتار

    پولیس نے سفاک ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے-

    قبل ازیں گوجرنوالہ کے تھانہ گکھڑ منڈی میں بوڑھی ماں کو جائیداد کی لالچ میں زنجیروں سے باندھ کر قید رکھنے والے بدبخت بیٹے کو گرفتار کرکے معمر خاتون کو بازیاب کرایا تھا ملزم اعجاز اپنی والدہ کا گھر زبردستی اپنے نام کروانا چاہتا تھا، اور والدہ کے انکار پر بدبخت بیٹے نے ماں کو گھر میں زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا، مقامی پولیس نے ایکسپریس نیوز کی نشاندہی پر کارروائی کرکے بدبخت بیٹے کو گرفتار کر لیا تھا-

    بھائی کو قتل کر کے خود ہی مدعی بننے والا پولیس سے نہ بچ سکا

  • جائیداد کا لالچ: بوڑھی ماں کو زنجیروں سے باندھ کر رکھنے والا بد بخت بیٹا گرفتار

    جائیداد کا لالچ: بوڑھی ماں کو زنجیروں سے باندھ کر رکھنے والا بد بخت بیٹا گرفتار

    گوجرانوالہ: پولیس نے جائیداد کی لالچ میں بوڑھی ماں کو زنجیروں سے باندھ کر رکھنے والے بد بخت بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گوجرنوالہ کے تھانہ گکھڑ منڈی میں بوڑھی ماں کو جائیداد کی لالچ میں زنجیروں سے باندھ کر قید رکھنے والے بدبخت بیٹے کو گرفتار کرکے معمر خاتون کو بازیاب کرالیا۔

    بھائی کو قتل کر کے خود ہی مدعی بننے والا پولیس سے نہ بچ سکا

    سی پی او گوجرانوالہ حماد عابد کے مطابق ملزم اعجاز اپنی والدہ کا گھر زبردستی اپنے نام کروانا چاہتا تھا، اور والدہ کے انکار پر بدبخت بیٹے نے ماں کو گھر میں زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا، مقامی پولیس نے ایکسپریس نیوز کی نشاندہی پر کارروائی کرکے بدبخت بیٹے کو گرفتار کر لیا، اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں تحفظ والدین آرڈیننس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، قانون شکن عناصر کو راہ راست پر لانے کے لئے ہر قانونی راستہ اپنائیں گے۔

    لاہور:16 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے والے 3 اوباش نوجوان گرفتار

    قبل ازیں بھائی کو قتل کر کے خود ہی مدعی بننے والا پولیس سے نہ بچ سکامقتول ظہور احمد کا بھائی مدعی مقدمہ وقار احمد قاتل نکلا ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار ملزم کو تھانہ خانمائی منتقل کردیا گیا چارسدہ کے تھانہ خانمائی کی حدود عمرگلے میں حال ہی میں فائرنگ کے اندھے قتل کا واقعہ پیش آیا جس میں مدعی وقار احمد نے ابتدائی رپورٹ کے دوران کہا تھا کہ ان کے بھائی مقتول ظہور ولد خالد خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے –

    سوات ، نارووال میں تشدد اور قتل کے لرزہ خیز واقعات

    مدعی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا اندھے قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انویسٹیگیشن چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرڈھیری صابرگل خان،ایس ایچ او خانمائی طارق سعید خان سی آئی او خانمائی اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم نے سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے شک کی بناء پر مقتول کے بھائی وقار احمد کو شامل تفتیش کیا ۔ دوران تفتیش مقتول کے بھائی مدعی مقدمہ نے اقرار جرم کرتے ہوئے حقائق اگل دیئے ان کا کہنا تھا کہ مقتول بھائی ظہوراحمد کو گھریلو اختلافات پر قتل کیا ہے۔پولیس نے ملزم کو تھانہ خانمائی منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی-

    شادی سے انکارپر 24 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

  • گوجرانوالہ:چچا پر بھتیجے کے بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

    گوجرانوالہ:چچا پر بھتیجے کے بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

    گوجوانوالہ: چچا پر بہیمانہ تشدد کرنے والے بھتیجے کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گوجرانولہ کے علاقہ سٹی کامونکی میں شہری پر تشدد کرتے ہوئے بھتیجے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ڈنڈا اٹھائے سڑک پر ادھ مری حالت میں پڑے شخص پر بہیمانہ تشدد کررہا ہے، جب کہ اس کی ٹانگوں کو رسیوں سے باندھ کر پاؤں کے تلووں پر بھی ڈنڈے برسائے جارہے ہیں۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق واقعہ 20 جنوری کو علاقہ تھانہ سٹی کامونکی گوجرانوالہ میں پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی کامونکی میں فوری مقدمہ درج کر لیا گیا تھا، سی پی او گوجرانولہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوتے چچا پر بیہمانہ تشدد کرنے والے بھتیجے کو فوری گرفتار کر لیا تھا۔

    سی پی گوجرانولہ کیپٹن (ر) سید حماد عابد کے مطابق ملزمان نے جائیداد کے تنازعہ پر فیاض بھٹی نامی شخص پر سرعام بیہمانہ تشدد کیا تھا، متاثرہ شخص کی نشاندہی پر گوجرانولہ پولیس نے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان میں احمد، مقصود،وقاص اور ذیشان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

  • گوجرانوالہ :سیاسی و سماجی شخصیت کا ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

    گوجرانوالہ :سیاسی و سماجی شخصیت کا ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے گوجرانوالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری شبیر جمیل نے ملاقات کی، پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان سے ہی ہماری شناخت ہے الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، سب کو مل کر ملکی مفاد کیلئے کام کرنا ہوگا ملک کو موجودہ معاشی و سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ یاد رکھیں تاریخ کسی کو معاف نہیں کرے گی-

    بلوچستان میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، لیویز اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ،ہائی الرٹ جاری

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے تمام سیاسی قائدین اپنے ذاتی مفادات بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی و بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں-

    چودھری بشیر جمیل نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کے منشور کو لے کر چلنا ہی کامیابی کا راستہ ہے بعد ازاں چودھری بشیر جمیل نے چودھری پرویزالٰہی کو گوجرانوالہ کے دورے کی دعوت بھی دی-

    اے آر وائی نیٹ ورک کا ملازمین کی تنخواہیں 80 فیصد تک بڑھانے کا اعلان،وزیراعظم کا بیان بھی سامنے آگیا

    علامہ احسان الٰہی ظہیر کے نواسے ڈاکٹر سبیل اکرام اور حافظ سجاد بھی ملاقات میں موجود تھے –

    جماعت اسلامی کو زرداری مافیا نے دھوکہ دیا ،علی زیدی،پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی…

  • سعودی عرب سے آئی خاتون 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتا

    سعودی عرب سے آئی خاتون 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتا

    گوجرانوالہ: سعودی عرب سے آئی خاتون سائرہ اپنی 2 بیٹیوں اور 2 بیٹوں سمیت لاپتا ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :پولیس کے مطابق تین ہفتے قبل چار بچوں کے ہمراہ سعودی عرب سے آئی پنجاب کے شہر سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے فاروق ٹاؤن کی رہائشی خاتون اپنے 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر غائب ہوگئی سائرہ نامی خاتون اور اس کے بچے گھر سے کار پر شاپنگ کے لیے گئے تھے-

    22 سالہ مغوی طالبہ بازیاب، کس نے کیا تھا اغوا؟ گھر والے دیکھ کر دنگ رہ گئے

    پولیس کے مطابق ان کے گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے، جس میں واضح طور پر خاتون اپنی فیملی کے ہمراہ گھر سے نکل رہی ہے، تاہم راستے میں پراسرار طور پر تمام افراد لاپتہ ہوگئے، جو ممکنہ طور پر اغوا ہوئے ہیں، اغوا ہونے والوں میں والدہ سائرہ،14 سالہ ابراہیم، 13 سالہ وردہ، 9 سالہ نرمین اور 6 سالہ محمد ارحم شامل ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق بچوں کے والد کا بیان ہے کہ خاتون نے بچوں کے ساتھ گزشتہ روز واپس سعودیہ جانا تھا، لیکن ایک دم سے سب لاپتہ ہوگئے۔ بچوں کے والد کی مدعیت میں ایک مشکوک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    چھ ڈاکوؤں کی مبینہ اجتماعی زیادتی:تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اوورسیز فیملی کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی اوگوجرانوالہ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خاتون اوراس کے چار بچوں کو فوری بازیاب کرایا جائے-

    قبل ازیں سمن آباد کالج سے 22 سالہ طالبہ نمرہ کے مبینہ اغواء کا معاملہ ،لاہور پولیس نے مغویہ نمرہ کوکامونکی سے بازیاب کروا یا ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے نمرہ کوکامونکی سے بازیاب کروایا گیا۔ مغویہ کو اپنے ماموں زاد کزن محسن کے قبضہ سے بازیاب کروایا گیا۔ ملزم محسن کو گرفتار کر کے حوالات بند کیا گیا ہے،اور مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے،لڑکی کی بازیابی کیلئے آپریشنز و انوسٹی گیشن ونگ نے مشترکہ کارروائی کی۔

    پتوکی سکول ٹیچر پر بااثر اوباش نوجوانوں کا تشدد،پولیس خاموش تماشائی کاروائی سے گریز

    پولیس کے مطابق سمن آباد گرلز کالج سے امتحانات دینے کے لیے آئی 22 سالہ طالبہ مبینہ طور پر اغوا کرلی گئی تھی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ملت پارک میں بھائی فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ لڑکی کا فون نمبر بند ہے جسے کسی نامعلوم نے اغوا کرلیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سمن آباد گرلز کالج کی طالبہ کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی تھی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی تھی کہ طالبہ کی جلد بازیابی یقینی بنائی جائے، ملزمو ں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے-

    امریکا میں گھرسے100سے زائدخطرناک سانپوں میں گھری لاش برآمد

  • معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے دو سگے بھائی قتل

    معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے دو سگے بھائی قتل

    گوجرانوالہ: راہوالی میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے دو سگے بھائی قتل ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے راہوالی میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے دو سگے بھائی قتل کردیئے گئے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت شہزاد اور حنیف کے نام سے ہوئی ہے جن کا جواد خان سے جھگڑا ہوا تھا۔

    پولیس کے مطابق مقتول شہزاد کا گزشتہ روز جواد خان کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، شہزاد اپنے بھائی حنیف کے ساتھ گھر جا رہا تھا، کہ راستے میں دھاک لگائے ملزم جواد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دونوں بھائیوں پر فائرنگ کر دی، شہزاد اور حنیف گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    سیکیورٹی گارڈ اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، 4 سالہ بچی جاں بحق

    پولیس کے مطابق مقتول حنیف کی بیوہ کی درخواست پر تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم جواد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جب کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    اس قبل شاہ لطیف کے علاقے نیشنل ہائی وے منزل پٹرول پمپ پاکستان میڈیکل اسٹور کے قریب فائرنگ سے 4 سالہ بچی زخمی ہوگئی تھی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو حراست میں لے لیا مقتولہ کی شناخت 4 سالہ حرمین دختر ممتاز کے نام سے ہوئی تھی-

    پاکستان میڈیکل اسٹور اینڈ مارٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکو مارٹ سے لوٹ مار کر کے فرار ہورہے تھے کہ سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ زخمی ڈاکوئوں اور سیکیورٹی گارڈ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں راہ گیر بچی سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوئی تھی۔

    آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    پولیس نے زخمی حالت میں پکڑے جانے والے ڈاکو پیار علی سے اسلحہ ، لوٹی گئی رقم 50 ہزار روپے اور دیگر سامان برآمد کر لیا ، ڈاکو کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    مجھ سے دوستی کرو گی ؟خاتون کو دوستی کی آفر کرنیوالا ملزم گرفتار