Baaghi TV

Tag: گورنر سندھ

  • گورنر سندھ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

    گورنر سندھ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور اُن کے بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ انکشاف کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ عوامی افطار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ اس رمضان المبارک میں مجھے اور میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں گئیں، مجھے کہا گیا کہ اس بار رمضان میں لوگوں کو مت بلائیں مگر میں نے منع کردیا اور کہا کہ مجھے اپنوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ گورنرہاﺅس میں رمضان المبارک کی تیسری افطارڈنر میں بھی ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے افواج پاکستان کے لئے نعرے اور ان کے لئے دعائیں کراﺅں گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس رمضان المبارک کا اہتمام اتحاد رمضان بنا رہے ہیں، افواج کو جب ضرورت پڑی نوجوان ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، آرمی چیف، افواج اور سرحدیں کمزور ہوئیں تو ہمارا حال عراق، لبنان، فلسطین جیسا ہوگا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ساڑھے نو لاکھ راشن تقسیم ، عمرے کے ٹکٹس ، سولر پینل، آئی ٹی کے کورسز کرارہے ہیں، میں یہ سب کام اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کررہاہوں۔ گورنرسندھ نے کہا کہ آرمی چیف اور حکومت چاہتے ہیں معیشت مضبوط ہو ۔

    افطار ڈنر میں لکی ڈرا میں رحیم یار خان کے پیرن دتہ کا 120گز کا پلاٹ نکلا۔ اس موقع پر خوش نصیب پیر سید نے کہا کہ پلاٹ نکلنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔افطارڈنر میں شریک ہونے والے دو خصوصی شہریوں معذور الٰہی بخش اور محمد اسلم کو گورنر سندھ نے عمرے کے ٹکٹس بھی دیئے۔

    پرویز الہیٰ پر پنجاب میں 32 مقدمات درج، پولیس رپورٹ

    اسپین میں چیئرمین پی ٹی اے کی اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات

    کراچی، چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا چار ساتھیوں سمیت گرفتار

    شریف اور پرویز الہی فیملی کےسابق وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

    سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ، قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی میں 3 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ

  • کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات ، گورنر سندھ نےچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا

    کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات ، گورنر سندھ نےچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا

    کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان گورنر سندھ کے مطابق کامران ٹیسوری نے خط میں لکھا کہ شہر میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہیں حال ہی میں ایک ہی دن میں چار شہریوں کی ہلاکت سنگین مسئلہ ہے، سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے کہ صبح 7 سے رات 11 بجے تک بھاری ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں، عدالتی فیصلے کے باوجود اس پر عملدرآمد کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں،امید ہے کہ سندھ ہائیکورٹ اس ضمن میں اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

    واضح رہے کہ کراچی میں دن دیہاڑے ڈمپروں کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں کو ٹکر مارنے کے مختلف حادثات میں رواں سال اب تک 108 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ حادثات کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے گاڑیوں کو جلائے جانے کے متعدد واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    کراچی میں حالات کسی وقت بھی ایٹم بم کی طرح پھٹ سکتے ہیں،فاروق ستار

    جس کے بعد کراچی میں ہیوی ٹریفک کے صبح 6 سے رات 10 بجے تک شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، جس کے تحت ہیوی ٹریفک کے صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک آمدورفت پر پابندی ہو گی، رات 10 سے صبح 6 بجے تک ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

    ٹرمپ کا غزہ پر حملےکامنصوبہ: 390 یہودی ربیوں نے اسرائیل کیخلاف مذمتی اشتہار دے دیا

  • سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد

    سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد

    گورنر سندھ نے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ نے اعتراض کے بعد ترمیمی بل سندھ اسمبلی واپس بھیج دیا،کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کی ہدایات کے تحت وائس چانسلر ایک ماہر تعلیم ہونا لازمی ہے۔ایچ ای سی کی ہدایات پر دیگر صوبے بھی عمل پیرا ہیں،پی ایچ ڈی کے حامل افراد علمی قیادت، تحقیق اور انتظامی معاملات پر گہری سمجھ رکھتے ہیں۔بیورو کریٹس کی تقرری تعلیمی معیار اور تحقیق کے ضمن میں پورا نہیں اترتی ،بیورو کریٹس طلبہ ، فیکلٹیز کی علمی ضروریات پوری طرح سمجھ نہیں سکتے،اٹھائے گئے اعتراضات پر نظر ثانی کی جائے۔

    کثیرالقومی میری ٹائم امن مشق25 اختتام پذیر،آرمی چیف کی خصوصی شرکت

  • آرمی چیف سرحدوں کے ساتھ معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں، گورنر سندھ

    آرمی چیف سرحدوں کے ساتھ معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں، گورنر سندھ

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سرحدوں کے ساتھ معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری بیان میں انکا کہنا تھا کہ مایوسی کے بادل چھٹنا شروع ہوگئے ہیں، آرمی چیف سرحدوں کے ساتھ معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی دور میں پی آئی اے بیرون ملک سفرنہیں کرسکتی تھی، وزیراعظم شہباز شریف کی محنت کے باعث مختلف روٹس کھل گئے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں آج ٹریلر نے 3 افراد کو کچل دیا جب کہ 2 ماہ میں 23 لوگ حادثات کا شکار ہوچکے ہیں، پہلےبھی آئی جی سندھ سے بات کی تھی، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک کو خط لکھ رہا ہوں۔کراچی میں جو ہیوی ٹریفک چلائے گا اس کا لائسنس بھی کراچی کا ہونا چاہیے، کراچی میں دوسرے صوبے سے آکر ڈرائیورز ہیوی ٹریفک چلاتے ہیں۔گورنر سندھ مزید کہتے ہیں کہ دوسرے صوبے کے ڈرائیورز کو کراچی کے ٹریفک کی الف ب نہیں پتا، یہ ہائی ویز کے ڈرائیور ہیں جب کہ بعض نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہیں۔

    مسئلہ اختیارات اور فنڈز کا نہیں، محض نیتوں کا رہا ہے، میئر کراچی

    مسئلہ اختیارات اور فنڈز کا نہیں، محض نیتوں کا رہا ہے، میئر کراچی

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑے کھلاڑی انجریز کا شکار

  • قطر کے قومی دن کی تقریبات، کراچی فوارہ چوک پر جشن

    قطر کے قومی دن کی تقریبات، کراچی فوارہ چوک پر جشن

    قطر کے قومی دن کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر فوارہ چوک پر پاک قطر پرچم لہرا دیے گئے۔ اس موقع پر قطر کے قونصل جنرل اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قطر کے عوام کو قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے دو طرفہ تعلقات نئی جہت میں داخل ہوچکے ہیں۔انہوں نے قطر کے سرمایہ کاروں کو سندھ کے پرکشش ماحول اور منافع بخش شعبوں سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ قطر کی سرمایہ کاری سے خطے میں غربت اور مہنگائی کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے، اور یہ تعلقات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں۔تقریب میں فائر ورک کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا جس نے شرکاء کو محظوظ کیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے پاک قطر دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے، اور اس موقع پر قومی یکجہتی کا جوش و جذبہ دیکھا گیا۔قطر کے قونصل جنرل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر کی پاکستان سے دوستی ہمیشہ مستحکم رہی ہے اور وہ خطے میں پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے قطر کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قطر پاکستان کے دوست ممالک میں اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روایتی طور پر فوارہ چوک پر ہونے والی تقریبات میں ہمیشہ وی وی آئی پیز کی موجودگی کے باعث ٹریفک رک جاتا تھا، لیکن آج وی وی آئی پیز کی موجودگی کے باوجود ٹریفک بلا تعطل جاری رہا، جس کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا تھا۔

    شاہین آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں دستیاب ہوںگے

    خیبر پختونخوا، مختلف کاروائیوں کے دوران 11 خوارج ہلاک

    اسرائیل کا المواصی کیمپ پر حملہ، 50 فلسطینی شہید

    نان فائلرز پرحکومت کی جانب پابندیوں کا امکان

  • گورنر سندھ سے امریکی سفیر  کی ملاقات

    گورنر سندھ سے امریکی سفیر کی ملاقات

    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : دوران ملاقات گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا،امریکی سفیر نے گورنر ہاؤس میں پودا لگا کر شجر کاری کی مہم میں حصہ لیا اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

    امریکی سفیر کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ آئی ٹی کے جدید کورسز کی مفت تعلیم دی جا رہی ہےڈونلڈ بلوم نے کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی خدمت کے منصوبے قابل تقلید ہیں۔

    دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں گزشتہ روز ایم کیوایم کے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی مولانا صاحب نے مصالحت کا کردار ادا کیا میں پاکستان کی بات کرتا ہوں پاراچنار میں دو گروپ آپس میں لڑرہے ہیں پارا چنار میں صورتحال کشیدہ ہےملک دشمن حالات خراب کرناچاہتاہےمفتی منیب الرحمان اور مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کروں گاپاراچنار کے ایم این سے بھی گفتگوکی ہے شعیہ سنی بھائی بھائی ہیں پارا چنار میں امن کے قیام کی ہرکوشش کروں گا، ایک فرد کا قتل پورے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچارہاہے۔

  • گورنر سندھ سے اٹلی کی سفیراور وزارت دفاع کے مشیرکی ملاقات

    گورنر سندھ سے اٹلی کی سفیراور وزارت دفاع کے مشیرکی ملاقات

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن اور وزارت دفاع کے سینئر مشیر فرانسسکو میریو ٹیلونے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔

    باغٰی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر اٹلی کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل ڈینیلو گوئیر ڈانیلا اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن اگیسٹو پالمیری بھی موجود تھے۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ، وفود کے تبادلوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاک اٹلی دو طرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، اٹلی کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ صوبہ میں بھی سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔اٹلی کی وزارت دفاع کے سینئر مشیر نے کہا کہ اٹلی کے سرمایہ کار صوبہ کے مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اٹلی کی سفیر اور وزارت دفاع کے سینئر مشیر نے وفد کے ہمراہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے تاریخی کمرہ کا دورہ بھی کیا،اٹلی کی سفیر نے کہا کہ گورنر انیشیٹیوز کے تحت جاری راشن ڈرائیو اور آئی ٹی کورسز قابل تحسین اقدامات ہیں۔اٹلی کی سفیر اور اٹلی وزارت دفاع کے سینئر مشیر نے گورنر ہائوس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا،دونوں ممالک کے قومی ترانوں پر دونوں ممالک کے پرچموں کی الگ الگ پرچم کشائی بھی کی گئی، اٹلی کی سفیر نے گورنر ہائوس میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کئے ، قبل ازیں اٹلی کی سفیراور اٹالین وزارت دفاع کے سینئر مشیر کو گورنر ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

  • جمہوریت کے قیام ،تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے،گورنر سندھ

    جمہوریت کے قیام ،تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے،گورنر سندھ

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صحافت کے شعبے کی اہمیت اور اس کے ملک کی جمہوری ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے قیام اور تسلسل میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے۔

    چیئرمین امپلیمینٹیشن ٹریبونل نیوز پیپرز ایمپلائز (آئی ٹی این ای) شاہد محمود کھوکھر کی سربراہی میں آئے ہوئے 9 رکنی وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وہ صحافتی اداروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔وفد میں مختلف اخبارات کی یونین کے عہدیداران اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔ ملاقات کے دوران صحافتی برادری کے مسائل اور ان کی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ "صحافت سے وابستہ ہر فرد کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ چیئرمین آئی ٹی این ای نے گورنر سندھ سے اخبارات کے ملازمین کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کم سے کم اجرت پر عمل درآمد کرنے کے ضمن میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اخباری مالکان سے کم سے کم اجرت کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جلد بات کریں گے تاکہ صحافیوں اور اخبار کے دیگر ملازمین کو ان کے حقوق مل سکیں۔آئی ٹی این ای کے چیئرمین شاہد محمود کھوکھر نے گورنر سندھ کو امپلیمینٹیشن ٹریبونل نیوز پیپرز ایمپلائز کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ ٹریبونل کا قیام 1975ء میں عمل میں لایا گیا تھا اور اس کا مقصد اخبار کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چیئرمین کا چارج سنبھالنے کے بعد، ٹریبونل نے 250 سے زائد زیر التواء امپلیمینٹیشن پٹیشنز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے اخبار کے ملازمین کو واجب الادا 60 کروڑ روپے کی فراہمی ممکن بنائی۔شاہد محمود کھوکھر نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر سرپرستی جاری انیشیٹیوز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبے انتہائی شاندار ہیں اور ان کی مثال پورے پاکستان میں نہیں ملتی۔ اس موقع پر کراچی یونین آف جرنلسٹ (ورکرز) کے صدر شکیل یامین کانگا، جنرل سیکریٹری سید صابر علی ، سینئر نائب صدر کامران زہری ، سیکرٹری جنرل ایپنک دارا ظفر، سینئر نائب صدر ایپنک رانا یوسف، سعید محی الدین پاشا، سلیم اللہ صدیقی اور جہانگیر حسین بھی موجود تھے۔

    ارشد پپو قتل کیس، عزیر بلوچ کی بریت کی درخواست دائر

    کراچی سے کاریں چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان گرفتار

  • گورنرسندھ مٹھائی لے کر پاکستان اسٹاک ایکس چینج پہنچ گئے

    گورنرسندھ مٹھائی لے کر پاکستان اسٹاک ایکس چینج پہنچ گئے

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے تاریخ ساز ریکارڈ قائم کرنے پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم منیر، وزیر خزانہ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی تاریخ سا ز بلندی نے ثابت کردیا ہے کہ قومی معیشت انتہائی مستحکم ہوچکی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل گورنر سندھ جب پاکستان اسٹاک ایکس چینج پہنچے تو چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرخ ایچ سبزواری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنرسندھ نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرخ ایچ سبزواری کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے انہیں اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔گورنر سندھ نے ریکارڈ ساز کامیابی پر مٹھائی بھی تقسیم کی۔ گورنر سندھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے متعلقہ حکام نے بریفنگ بھی دی۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کا پیمانہ ہوتی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے موجودہ مثبت اشارے قومی معیشت کے استحکام کا واضح اظہار ہے۔ثابت ہوگیا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی سے قومی معیشت مستحکم ہوچکی ہے۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ جن پاکستانیوں کا پیسہ باہر ہے انہیں چاہئے کہ وہ پاکستان میں کسی بھی شعبہ میں سرمایہ کاری کریں وہ یہاں بزنس کریں کیونکہ جب تک ہم اپنا پیسہ یہاں نہیں لائیں گے تو ملک ترقی کیسے کرسکتاہے ۔ آج پاکستان اسٹا ک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اس کی مزید کامیابی کے لئے یہاں پر ملین اکائونٹس کھلنے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کے استحکام کے لئے وزیراعظم ، عسکری قیادت ، وزارت خزانہ شب و روز محنت کررہے ہیں ، آرمی چیف سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ معیشت کی حفاظت بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دوست ممالک سے کہوں گا کہ وہ بھی اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس میں آ ج 50ہزار بچے آئی ٹی کے جدید کورسز کی تعلیم حاصل کررہے ہیں ان بچوں کو بتائیں کہ وہ کس طرح اسٹاک ایکس چینج سے کماسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیشت کی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔

    ملک میں حالات خراب ہوں تو گورنر راج لگایا جاسکتا، آغا سراج درانی

    جاپان سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے گرانٹ فراہم کرے گا

    فردوس شمیم نقوی سمیت دیگر رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ

    موہن جودڑو ایکسپریس کو پرانے روٹ پر بحال کردیا گیا

  • گورنرسندھ  5 روزہ غیر ملکی دورے پرروانہ

    گورنرسندھ 5 روزہ غیر ملکی دورے پرروانہ

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری 5 روزہ دورے پر بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔

    میڈیارپورٹ کے مطابق کامران خان ٹیسوری برطانیہ اور یورپی ممالک کا دورہ کریں گے، اس دوران برطانیہ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورہ برطانیہ میں گورنر آئی ٹی انیشییٹو سے متعلق اہم پیش رفت کا بھی امکان ہے۔قبل ازیں معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی نے گورنر ہاؤس کراچی میں آئی ٹی سینٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر کی باتیں سنیں جو انقلابی نوعیت کی تھیں، میں نے یہ کام خود دیکھنے کی خواہش کی اور آج یہاں آیا ہوں۔دوسری طرف گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے ملاقات کی جس میں صوبوں کی ترقی میں وفاق کے کردار، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ بین الصوبائی ہم آہنگی کے لیے وفود کے تبادلے روشن مستقبل کی دلیل ہیں، صوبے کی ترقی میں وفاق کا کردار قابل تحسین ہے۔ وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبے عوامی مشکلات میں اہم ثابت ہوں گے، معاشی حب کراچی میں وفاق کی بھرپور دلچسپی خوش آئند ہے۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاق کا بھرپو ر تعاون جاری ہے، گورنر اینیشیٹو کے تحت جاری منصوبے قابل تقلید ہیں۔

    مراد علی شاہ کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ

    وی پی این کے متعلق اسلامی کونسل کا فتویٰ نہیں آیا،راشد سومرو

    مالی تنگدستی،نارتھ کراچی میں 2 بچوں کے باپ کی خود کشی

    سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2024 کا امتحان 8 دسمبر کو دوبارہ ہوگا