Baaghi TV

Tag: گورنر پنجاب

  • حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے،گورنر پنجاب

    حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے صدر چیمبر حافظ محمد یونس کی قیادت میں ملاقات کی، وفد میں چیمبر کے سینئر نائب صدراحمد علی جبار، نائب صدر منصور احمد اور دیگر اراکین شامل تھے.وفد نے گورنر پنجاب کو بہاولپور چیمبر اور علاقے کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا.

    ملاقات کے دوران بہاولپورانڈسٹریل اسٹیٹ کی جلد تکمیل، سمال انڈسٹریز اسٹیٹ میں علیحدہ الیکٹرک فیڈر کا قیام اور لیبر کالونی کا قیام سمیت دیگر مسائل کے بارے میں گفتگو کی .اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ تاجر برادری کو در پیش مسائل کے حل کے لیے موجودہ حکومت بھر پور کوششیں کر رہی ہے.

    گورنر پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ جنوبی پنجاب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے. ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے. بہاولپور میں انڈسٹریل اسٹیٹ کی ڈویلپمنٹ سے علاقے میں صنعتی ترقی ہو گی.

    بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ صنعتیں چلتی ہیں تو معیشت کا پہیہ چلتا ہے جس سے کئی خاندانوں کو روزگار ملتا ہے. بہاولپور اندسٹریل اسٹیٹ کو تیزی سے آگے کی طرف لے کر جائیں گے. ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے لے لیے صنعتی ترقی بہت اہم ہے.

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام بہاولپور کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے. مسلم لیگ ن نے سابق دور حکومت میں جنوبی پنجاب کی ترقی پہ خصوصی توجہ دی.

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابقہ دور حکومت میں بہاولپور انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ویٹرنری یونیورسٹی ، سدرن بائی پاس کی تعمیر، رنگ روڈ، جھانگی والا روڈ اور حاصل پور روڈ کو بھی دو رویہ بنانے میں کردار ادا کیا.

  • تمام شعبوں میں جلد استحکام آنا شروع ہو جائے گا،گورنر پنجاب

    تمام شعبوں میں جلد استحکام آنا شروع ہو جائے گا،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ 4 سال پہلے جب حکومت مسلم لیگ ن سے لی گئی تھی، آج بہت سارے مسائل کے ساتھ واپس ملی ہے۔ ہمارے سابق دور میں معیشت سمیت ترقی کے تمام اعشاریے بہتر تھے، معیشت بہتر تھی اور مہنگائی کی شرح کم تھی، تمام شعبوں میں جلد استحکام انا شروع ہو جائے گا۔

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے ظہیر اقبال چنڑ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد کے شرکاء نے گورنر پنجاب کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ 4 سال پہلے جب حکومت پی ایم ایل سے لی گئی تھی آج بہت سارے مسائل کے ساتھ واپس ملی ہے.

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے سابق دور ملک میں سارے شعبوں میں مسلسل ترقی ہو رہی تھی.معیشت سمیت ترقی کے تمام اعشاریے بہتر تھے اور مہنگائی کی شرح کم تھی۔ انشاء اللہ تمام شعبوں میں جلد بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔ اعلی سیاسی اقدار کو پروان چڑھائیں گے۔ اعلی تعلیم پہ فوکس ہمیشہ سے حکومت کی ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ہائر ایجوکیشن کے فنڈَز میں اضافہ کیا، اکیڈیمیہ اور انڈسٹری کے درمیان روابط مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے جامعات کے وائس چانسلرز کو ہدایات دے دی ہیں۔

  • عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل،اعتراضات ختم

    عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل،اعتراضات ختم

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیئے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ،وکیل گورنر پنجاب نے کہا کہ درخواست پر 2 قسم کے اعتراضات لگائے گئے ہیں ایک اعتراض یہ ہے کہ برطرفی کی واٹس ایپ کاپی لگائی گئی،نوٹیفکیشن ہمیں نہیں دیا گیا تھا اس لیے وہ ساتھ نہیں لگا سکے، ایک اعتراض یہ کہ دائرہ اختیار نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ کو ڈی نوٹیفائی تو وفاق نے کیا ہے،صدر کا اختیار اور کہاں ان پر بائنڈنگ ہے یہ تو پہلے سے طے ہے،یہ پارلیمانی نظام حکومت ہے، صدارتی نظام حکومت نہیں،گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی گئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس اطہر من اللہ نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کے خلاف رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا اور رٹ پٹیشن منگل کو سماعت کے لئے مقرر کر دی۔

    سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ دینے اور قبول کرنے والے کو دیکھنا چاہیے تھا کہ آئینی ہے یا نہیں،ایڈووکیٹ جنرل کی رپورٹ کہہ رہی ہے استعفیٰ ٹوکری کی ردی کے برابر ہے،ایک ماہ سے عدالتی کارروائی اور پھر وزیراعلیٰ دفتر پر قبضہ کیا گیا عدالت کو اپنا وقت بچانا چاہیے،عید سے پہلے وزیر اعلیٰ سے زبردستی اختیارات لیے گئے ،عدالتی حکم پر آئینی وزیر اعلیٰ کے دفتر پر قبضہ ہوا،عدالت سے بھی یہی استدعا ہے کہ عدالتی حکم کالعدم قرار دے،

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    عمر سرفراز چیمہ دوبارہ گورنر پنجاب ہوں گے،پی ٹی آئی نے امید لگا لی

  • لانگ مارچ میں فوج کے خاندان بھی ہوں گے یہ سنگین بات ہے اداروں کو نوٹس لینا چاہئے،حمزہ شہباز

    لانگ مارچ میں فوج کے خاندان بھی ہوں گے یہ سنگین بات ہے اداروں کو نوٹس لینا چاہئے،حمزہ شہباز

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں خواتین ایم پی ایز پرحملہ کروایا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ابھی تک میری کابینہ نہیں بنی لاکھ رکاوٹیں ڈالیں گے مجھے پنجاب کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے،آئین شکنی کی ایسی مثال قائم کی گئی جو کبھی دیکھی نہ سنی، وزیر اعظم کی سمری پر صدر نے صرف دستخط کرنے ہے،ڈیڑھ ماہ ہوگیا لیکن ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا گندم جان بوجھ کر بیرون ملک بھجوادی گئی،گندم کےلیے خواتین کو لائنوں میں لگادیا گیا،لاکھ خاردار تاریں بچھائیں میں پھر اپنا کام جاری رکھوں گا،عمران خان سے کہتاہوں میں صوبے کی عوام کی خدمت کرتا رہوں گا،

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا عمران خان اداروں پر حملے کرتے رہے عمران خان اداروں کو تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں عمران خان4سال عوام سے کھلواڑ کرتا رہاعمران خان کے دور میں روپے کی قیمت 40فیصد گری عمران خان نے ملک کی ہنستی بستی معیشت کو تباہ کیا،پنجاب کو چار سال میں مہنگائی کے دلدل میں پھنسا دیا،عمرا ن خان سیاست کی آڑ میں افراتفری پھیلا رہےہیں عمران خان نے آئی ایم ایف کی وہ شرائط مانی جس کا عوام کو نقصان پہنچا،عوام کے لیے 10کلو آٹے کا ریٹ 650کے بجائے 490 روپے کررہےہیں عمران خان فوج کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں،اداروں کوفوج کے خاندان کی لانگ مارچ میں شرکت کی بات کا نوٹس لینا چاہیے،نواز شریف اور شہباز شریف نے یہی سکھایا عوام کی خدمت کرو،آٹے پر عوام کو 200ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں سستا آٹا پنجاب کے 36اضلاع میں آج سے دستیاب ہوگا

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا پنجاب حکومت نے فی کلو آٹے کی قیمت میں 16روپے کمی کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آج انٹرنیشنل مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 500 ڈالر پر ٹن ہے،سستی اور اپنی گندم کسانوں کو پورے پیسے دے کر پری کیور کر لی ہے اللہ جب تک چاہے گا میں اس عہدے پر بیٹھا رہوں گا ایک طرف آئی ایم ایف کو کہا کہ پیٹرول مہنگا کرینگے پھر سبسڈی دی، ہم 5.8 پر ترقی کی شرح چھوڑ کرگئے تھے آج وہ صفر ہوگئی ،انٹرنیشنل مارکیٹ میں گندم اس وقت 4 ہزار روپے فی من ریٹ ہے ،کسانوں سے 2200 روپے فی من ریٹ پر گندم ایک سال کے لیے ا سٹاک کرلی ،ایوان صدر میں بیٹھا شخص ملک کا دشمن ہے،آئی جی پولیس کوکہا ہےپچھلے دور کی کرپشن جانتا ہوں آئی جی سے کہا بس ایماندار آفیسر تعینات کریں،علیم خان سمیت تمام اتحادیوں سے کہا پہلے عوام کا سوچتا ہوں ہم کینسر سمیت ادوایات سرکاری اسپتالوں میں فری دیں گے،کسی صورت غریب آدمی کے کپڑے چھیننے کی اجازت نہیں دوں گا،ہم نے 36 پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی ہے، سیاسی میدان میں آئے، الیکشن بھی ہونے ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا پرویز الہٰی مگر مچھ کے آنسو نہ روئیں،اسپیکر نےتاریخ دہرانے کی کوشش کی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں پرویز الہٰی کے اشارے ہیں،لوڈ شیڈنگ کم کرنے سے متعلق مزید کام کریں گے، انتقام پر یقین نہیں رکھتا، ایک خاتون کے کہنے پر صوبہ چلتا تھا،عمران نیازی سے بہترین انتقام ہے کہ صوبے کی عوام کو خوش حال کریں میں نےکہا تھا کہ عمران نیازی کی انا کی بنا پر مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اختیار نہیں دیا گیا آج پھر کہتا ہوں کہ اپوزیشن کے اچھے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،یہ معیشت کو وینٹی لیٹر پر لے آئے،ایک کروڑ نوکریاں کون کھا گیا، پچاس لاکھ گھر کہاں ہیں،عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایک ماہ سے اوپر ہوگیا حلف نہ لینے کا تماشا لگایاگیا، ایک شخص نے گورنر ہائوس میں ڈیرے لگائے اور عدالت کی حکم عدولی کی گئی جو تاریخی ہے، وزیر اعظم کا استحقاق ہے وہ صدر کو گورنر کا نام بھجوائے جس پر صدر نے احکامات جاری کرنے ہیں،ڈیڑھ ماہ ہوگیا ہے گورنر نہیں ہے،پرویز الہی نے بطور کسٹوڈین بن کر ہماری خواتین پر غنڈوں سے حملہ کروایا ، سپیکر قائمقام گورنر بنتا ہے لیکن ہٹ دھرمی ہے کابینہ کا حلف نہیں لیاجارہا،سیاسی جماعتوں عدلیہ و عوام کو بتانا چاہتاہوں پہلے اداروں پر حملہ کرکے بدنام کرتے ہو پھر سازش کا نام دیتے ہو، عمران خان افراتفری چاہتا ہے چار سال موقع دیا خود کشی کرلوں گا آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لوں گا،

    سپریم کورٹ کا فیصلہ ، پی ٹی آئی کو پنجاب میں ایک بار پھر بڑا دھچکا لگنے کا امکان

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    آرٹیکل تریسٹھ اے اہم ایشو،رات تاخیر تک اس مقدمہ کو سننے کے لیے تیار ہیں،چیف جسٹس

  • عمر سرفراز چیمہ دوبارہ گورنر پنجاب ہوں گے،پی ٹی آئی نے امید لگا لی

    عمر سرفراز چیمہ دوبارہ گورنر پنجاب ہوں گے،پی ٹی آئی نے امید لگا لی

    عمر سرفراز چیمہ دوبارہ گورنر پنجاب ہوں گے،پی ٹی آئی نے امید لگا لی

    تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوئی رکن پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے حکم کیخلاف ووٹ دیں تو اسے گنا نہیں جائے گا،

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس173ووٹ ہیں،حمزہ شہبازشریف کے پاس اس وقت 172ووٹ ہیں حمزہ شہبازشریف کو از خود استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا آپ کے تمام انتظامی فیصلے غلط ہیں،گورنر پنجاب ان کو عدم اعتماد کے ووٹ کیلئے کہہ سکتے ہیں عمر چیمہ کو ایک جوائنٹ سیکریٹری کے احکامات پر برطرف کیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ہے پنجاب حکومت کے بغیر کام نہیں کر سکتا،اس وقت پورے ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے،صدر مملک کسی بھی وقت وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں،معاشی بحران کے خاتمے کیلئے سیاسی بحران کا خاتمہ ضروری ہے جن ٹانگوں پر حکومت کھڑی ہے ان پر کھڑے رہنا ہی بہت مشکل ہے حمزہ شہباز اور شہباز شریف نے جس جس کو چورن کھلایا انہیں بدہضمی ہو گئی، کابینہ میں شامل وزراء کی آنکھوں سے اس وقت آنسو نکل رہے ہیں، امید ہے عمر سرفراز چیمہ دوبارہ گورنر پنجاب ہوں گے

    قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز آئینی طور پر وزیر اعلی نہیں رہے ۔افسوس کہ حمزہ شہباز کی وزارت اعلی عامر لیاقت کی تیسری شادی سے زیادہ عرصہ نہیں چل سکی۔ حمزہ شہباز کا وزارت اعلی کے ساتھ چپکے رہنے کا اعلان غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ متعدد دفعہ کہہ چکا ہوں کہ علیم،ترین اورمنحرف ارکان میں سے کوئی منسٹر اور سپیکر نہیں بن سکتا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے نے علیم وترین گروپ کی ناجائز اُمیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے بعد پنجاب اسمبلی 16 اپریل کی صورتحال پر واپس آ گئی ہے۔عثمان بزدار اس وقت آئینی نگران وزیر اعلی ہیں ۔منحرف ارکان کے ووٹ شمار نہ ہونے سے کسی اُمیدوار کے پاس ۱۸۶ ارکان نہیں ہیں اب رن آف الیکشن ہوگا جس میں چوہدری پرویز الہی وزیر اعلی منتخب ہو جائیں گے

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

  • ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ،نیا ڈی جی آئی بی مقرر،کابینہ کے مزید اہم فیصلے

    ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ،نیا ڈی جی آئی بی مقرر،کابینہ کے مزید اہم فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو دورہ سعودی عرب کے حوالے سے آگاہ کیا،عوام کو ریلیف دینا حکومت کی پہلی ترجیح ہے،عید کے دن یواے ای کی معاشی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا، لوڈ شیڈنگ، ٹرانسمیشن کے حوالے سے کابینہ کوبریف کیا گیا،کابینہ نے ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کرنے کی منظوری دی ہے،فواد اسد اللہ خان کو ڈی جی آئی بی مقرر کرنے کی منظوری دی، تمام اتحادی جماعتوں سے پنجاب کی صورت حال پر مشاورت کی،کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین کا چیئرمین واپڈا کے عہدہ سے استعفیٰ منظور کرلیا ہے ممبر فنانس واپڈا کو چیئرمین واپڈا کی تعیناتی کا پراسیس مکمل ہونے تک چیئرمین واپڈا کے عہدہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ارکان اپنے قائد نوازشریف سے لندن ملنے جارہے ہیں، سیاسی جماعتوں میں مشاورت کا سلسلہ غیر معمولی چیز نہیں ہے آپ کے پاس دھیلے کی کارکردگی بھی ہوتی تو جھوٹا خط نہ لہراتے،عمران خان کی طرف سے پنجاب کے ندر دوبارہ آئین شکنی کی سازش کی جا رہی ہے عمران خان کی آئینی شکنی میں غنڈہ گردی بھی شامل ہے

    اعظم نذیر تاڑڑ کا کہنا تھا کہ کابینہ نے گورنر کو ہٹانے کی سمری کو وزیراعظم نے منظور کیا،اکوئی آئینی عہدیدار آئینی حدود سے تجاوز نہ کرے،وفاقی کابینہ نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کے فیصلے کی توثیق کی،گورنر پنجاب اور صدر نے اپنے اختیارات کاناجائز استعمال کیا، آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے

    وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف وسیع البنیاد جمہوری حکومت کی قیادت کررہے ہیں،وزیراعظم نے یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ صفر کرنے کا اعلان کیا،یکم مئی سے آج تک ملک میں لوڈ شیڈنگ صفر ہے،پورے ملک میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہے،وزارت سنبھالی تو7ہزار میگاواٹ کے پلانٹ بند تھے،100 ارب اضافی دی جائے تو موسم گرما میں لوڈشیڈنگ محدود کر سکتے ہیں،آئین کے تحت صدر وزیراعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں،

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر اٹارنی جنرل  کا ردعمل

    گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر اٹارنی جنرل کا ردعمل

    سابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو ہٹائے جانے کے معاملے پر سپریم کورٹ سے اپیل کر دی

    تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پنجاب میں سنگین آئینی بحران پیدا کردیا ،عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ پنجاب میں آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی کا نوٹس لیں،امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں فساد کو ہوا دے رہی ہیں،پہلے گھوسٹ انتخاب کے ذریعے ایک مجرم کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا،تمام دستوری تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر کے منصب کی توہین کی گورنر پنجاب کو نہایت شرمناک طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی،عدالتِ عظمیٰ صورتحال کی نزاکت کے پیشِ نظر معاملے کو از خود دیکھے،پنجاب میں ضمیرفروشوں کا معاملہ بھی بلاتاخیر انجام تک پہنچایا جائے،

    قبل ازیں ورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر اٹارنی جنرل کا ردعمل آ گیا ،اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ آئینی عہدے عزت و احترام کے ہوتے ہیں ۔ آئینی عہدوں پر زبردستی بیٹھنا غیر اخلاقی ہے آئین اور قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا ،دل کو بھی یہی کہنا چاہیے کہ آپ اعتبار کھو بیٹھے ہیں تو عہدہ چھوڑ دیں

    قبل ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کا معاملہ،گورنر ہاؤس کا مین گیٹ بیریر لگا کر بند کر دیا گیا گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کے بعد سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر سرفراز چیمہ گورنر نہیں رہے تو اب سیکیورٹی نہیں دی جا رہی، اور انہیں گورنر ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، اسی لیے گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ گورنر ہاؤس کا مین گیٹ بیریر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ،انکا کہنا ہے کہ آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا، عمران خان کا سپاہی ہوں، ڈٹ کر مقابلہ کروں گا

    آٹے اور چینی کی قیمتیں کم گھی پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

    اس سے قبل گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی تھی۔

    صدر عارف علوی نے کہا کہ گورنر پنجاب کو صدر پاکستان کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جا سکتا،آرٹیکل 101 کی شق 3 کے مطابق گورنر صدر کی رضا مندی تک عہدے پر قائم رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ گورنر پر بدانتظامی کا کوئی الزام ہے اور نہ کسی عدالت سے سزا ہوئی، اور نہ ہی انہوں نے آئین کیخلاف کوئی کام کیا، انہیں ہٹایا نہیں جا سکتا۔صدر کا فرض ہے کہ آرٹیکل 41 کے مطابق پاکستان کے اتحاد کی نمائندگی کرے۔

    دشمن ممالک کو خوش کرنے کیلئےعمران نیازی ایک خطرناک ایجنڈے پر گامزن ہیں،شرجیل میمن

    صدر نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب اسمبلی میں پیش آنے واقعات سے متعلق رپورٹ ارسال کی تھی، مجھے یقین ہے کہ گورنر کو ہٹانا غیر منصفانہ اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ہوگا۔

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے صدر عارف علوی کو پیغام میں کہا تھا کہ صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس کے پابند ہیں، اس سے ہٹنا آئین شکنی ہوگی ن لیگ والے تنقید کررہے ہیں لیکن ان کو آئین کا پتہ نہیں، صدر آئین کے مطابق ہی گورنر کو ہٹا سکتے ہیں۔

    اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ صدر اور گورنر کے اختیارات کیا ہیں ن لیگ کو وارننگ دی ہے کہ گورنرہاوس میں لوگ جمع نہ کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ایک ٹویٹ کے ذریعے لوگوں کو گورنرہاؤس بلا سکتا ہوں، وزیرداخلہ سے نفری مانگی ہے جواب ابھی تک نہیں ملا، ن لیگ کو کھلی مذاکرات کا چیلنج دیا ہے مگر پھر بھی نہیں آئیں گےوزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ آئین کے مطابق گورنر کو دیتا ہے ، وزیراعظم کو نہیں۔

    گورنر پنجاب کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری

  • وزیراعلیٰ بننے کیلئے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں،گورنر پنجاب

    وزیراعلیٰ بننے کیلئے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں-

    باغی ٹی وی : گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ آئینی اور قانونی بحران کا شکار پنجاب کو طاقت کے زور پر یرغمال بنا لیا گیا ہے بڑی سیاسی جماعتوں کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے، وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں، ایسے تو پھر اواب علوی اگلے وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے سیاسی جدوجہد کے دوران ہمیشہ نیوٹرل امپائر کا مطالبہ کیا، حقیقی معنوں میں نیوٹرل امپائر دونوں ٹیموں کے لیے یکساں اصول رکھتا ہے مجھے ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو میں حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالوا دوں۔

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کیا معزول اور مفلوج گورنر کی آرمی چیف سے مداخلت کی دہائی آئین سے کھلی بغاوت نہیں؟ کیا پاگل پن کی حدوں کو چھوتے ان مسخروں کو اس خط کا کوئی دو ٹوک جواب ملے گا؟۔

    مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول جاری

    واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی خط لکھ کر مداخلت کی درخواست کی تھی خط میں گورنر پنجاب نے آرمی چیف سے پنجاب کی موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی خط میں کہا گیا کہ آرمی چیف پنجاب میں آئینی فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے کردار ادا کریں خط میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے بھی کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی-

    پنجاب کا سیاسی و آئینی بحران۔ گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

  • گورنر پنجاب کے پاس عثمان بزدار کوبحال کرنے کا اختیار نہیں ،رانا ثناللہ

    گورنر پنجاب کے پاس عثمان بزدار کوبحال کرنے کا اختیار نہیں ،رانا ثناللہ

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے پاس عثمان بزدار کوبحال کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی :وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے پاس عثمان بزدار کوبحال کرنے کا اختیار نہیں ہے صدر اور گورنر آئینی ذمہ داری پوری نہیں کرتے تو پھر عدالت ہی کسٹوڈین ہے ۔صدر مملکت نے بھی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی عدالت نے صدر کو پھر کہا کہ حلف کے لیے نمائندہ مقرر کریں۔

    گورنر ہاؤس پر پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے،گورنر کا صدر مملکت سے رابطہ

    ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ہر معاملے میں قانون اور آئین کو پیش نظر رکھا ہے نومنتخب وزیراعلیٰ کا حلف عدالتی حکم کے مطابق لیا جارہا ہے گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لیے وزیراعظم نے سمری دے رکھی ہے گورنر پنجاب آئینی طورپر وزیراعلیٰ کو بحال نہیں کرسکتے ۔

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ عدالتوں کا فیصلہ جو ہوتا ہے ، ماننا پڑتا ہے اور ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔

    راجہ بشارت نے کہا کہ سوال کے جواب میں کہا اگر حمزہ نے حلف لیا تو وزیر اعلی نہیں ماننے گئے، گورنر نے عثمان بزدار کا استعفی مسترد کردیا ہے جس کے بعد کابینہ بحال ہوگئی ہے اس حوالے سے کابینہ کا اجلاس وزیر اعلی عثمان بزادار نے بلایا ہے، اس میں جو فیصلے ہوگئے اس پر بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

    پرویزالٰہی کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو خط لکھ دیا ہے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

    گورنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130کے سب سیکشن آٹھ کے تقاضے پورے نہیں کرتا، عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں ہے عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کے نام دیا جو آئینی طور پر غلط ہے۔

    پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی نےلاہورہائیکورٹ فیصلے کےخلاف اپیل دائر کردی

  • گورنر پنجاب نے غیرآئینی اقدام معطل کردیا ہے،شہباز گل،گورنر پنجاب نے مناسب قدم اٹھایا ہے، فیاض الحسن چوہان

    گورنر پنجاب نے غیرآئینی اقدام معطل کردیا ہے،شہباز گل،گورنر پنجاب نے مناسب قدم اٹھایا ہے، فیاض الحسن چوہان

    پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے مناسب قدم اٹھایا ہے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے غیرآئینی اقدام معطل کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمارے اراکین کے استعفیٰ منظور ہی نہیں ہو رہے آئین کے مطابق وزیراعلیٰ نے استعفیٰ ہاتھ سے لکھ کر گورنر کو دینا ہوتاہے، کہا گیا کہ پی ٹی آئی اراکین نے لکھ کر استعفے نہیں دیئے گورنر پنجاب نے جو بھی کیا، مناسب قدم اٹھایا ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے غیرآئینی اقدام معطل کردیا ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ ہاتھ سے لکھا ہوگا اور گورنر کے نام ہوگا اور عثمان بزدار کا استعفیٰ نہ ہی ہاتھ سے لکھا تھا اور نہ ہی گورنر کے نام تھا گورنر چیمہ نے اس پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے باضابطہ قانونی رائے لی اور اس کی روشنی میں غیر آئینی اقدام معطل کردیا۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اقبال کا شاہین قرار دے دیتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری صاحب ہمیں آپ پر فخر ہے آپ اقبال کے شاہین ہیں، خوب لڑے ہیں، انشاللہ خوب لڑیں گے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق عثمان بزدار وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال ہو چکے ہیں آئین کے مطابق عثمان بزدار وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال ہو چکے ہیں، جو لوگ کورٹ آرڈر پر حلف کی کوشش کررہے ہیں معاملے کی فوٹیجز سب کے پاس ہیں۔

    گورنر پنجاب کیجانب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرنا غیر قانونی ہے، سلمان اکرم راجہ،صورتحال کشیدہ…

    یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کورٹس کو موقف دیا ،25 لوٹوں نے پارٹی کے خلاف ووٹ دئیے وہ نااہل ہو گئے اور جب وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہورہا تھا تب مار پیٹ کےلیے پرویز الہٰی باہر چلے گئے تھے وزیراعلیٰ کا الیکشن ہوا ہی نہیں تھا اگر ووٹ ڈالنا تھا تو آئیز والے دروازے سے آتے، عدالتی فیصلے سے دکھ ہوتا ہے اگر یک طرفہ فیصلے کرتے رہے تو کام کیسے چلے گا۔

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو خط لکھ دیا ہے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

    پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی نےلاہورہائیکورٹ فیصلے کےخلاف اپیل دائر کردی

    گورنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130کے سب سیکشن آٹھ کے تقاضے پورے نہیں کرتا، عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں ہے عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کے نام دیا جو آئینی طور پر غلط ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ عثمان بزدار بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب بحال ہو گئے ہیں پی ٹی آئی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہو گئی ہے-

    یاد رہے کہ عثمان بزدار نے 28 مارچ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے اس وقت کے گورنر چوہدری محمد سرور نے یکم اپریل کو منظور کر لیا تھا۔

    گورنر ہاؤس پر پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے،گورنر کا صدر مملکت سے رابطہ