Baaghi TV

Tag: گھناؤنا کام

  • پستول کی خریدو فروخت پر تلخ کلامی ،دوست کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    پستول کی خریدو فروخت پر تلخ کلامی ،دوست کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    پستول کی خریدو فروخت پر تلخ کلامی ،دوست کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    چارسدہ میں سٹی پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 20 سالہ نوجوان عباس کے قاتل کو گرفتار کر لیا

    قاتل دوست نکلا،پستول کی خرید وفروخت پر تلخ کلامی پر نوجوان عباس کو ملزم عامر نے قتل کیا، 5جولائی کو مدعی طارق جان نے اپنے نوجوان بیٹے عباس کی قتل کی رپورٹ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی،مدعی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا،
    ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے سبزی فروش نوجوان عباس کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی ریاض خان سی آئی اوسٹی منیر خان اور دیگر پولیس افسران پر ٹیم تشکیل دے کرملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔

    ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی ریاض خان ،سی آئی او سٹی منیر خان نے پولیس ٹیم کی ہمراہ جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے مقتول عباس کے قتل میں ملوث ملزم عامر ولد فرمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ مقتول اور ملزم کے مابین پستول کی خریدو فروخت پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد ملزم عامر نے نوجوان عباس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوچکے تھے۔ ملزم کی نشان دہی پر آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔ملزم عامر کو تھانہ سٹی منتقل کردیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے ضلع بھر میں پولیس آفیسرز کی جانب سے شہداء کے مزاروں پر حاضری اور شہداء کے لواحقین کیساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی ہدایت پر اے ایس پی شبقدر بلال احمد نے شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال خان کی مزار پر حاضری دی اور ان کو سلامی پیش کی ۔اے ایس پی بلال احمد اور ایس ایچ او بٹگرام افتخار خان نے ان کی رہائش گاہ جاکر فاتحہ خوانی کی اور ان کی لواحقین کو تحائف دئیے۔ ڈی ایس پی شبقدر بلال احمد کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی علامہ اقبال نے شہریوں کی تحفظ کی خاطر لازوال قربانی دی ہے اور انکی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

    واضح رہے کہ چارسدہ میں شہادت کا مرتبہ حاصل کرنے والوں میں 94 پولیس افسران نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے جس میں کنسٹبل سے لے کر ڈی ایس پی رینک تک کے افسران شامل ہیں۔یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا کہنا ہے کہ شہدائے پولیس نے ہمارے بہتر مستقبل کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی اور بہادری سے جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی، ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے جن کو ہمیشہ یار رکھا جائے گا۔یوم شہدائے پولیس منانے کا مقصد اپنی محسنوں کو یاد کرنا ہے۔جو قومیں اپنے ہیروز کو یاد رکھتی کامیابیاں انکی قدم چھومتی ہے۔ شہداء ہمارے رول ماڈل ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت ہی ملک میں امن قائم ہوا ہے۔آئیں مل کر یوم شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کریں انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، وہ ہمارا فخر ہیں اور ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

    8 ماہ سے لاپتہ شہری کے بازیاب نہ ہونے پرعدالت کا سی سی پی او پر برہمی کا اظہار

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور کیپٹن صفدر کے درمیان کال پر تلخ کلامی

  • پانچ سالہ بچے سے زیادتی،پھر قتل کر کے لاش بیڈ کے نیچے چھپا دی گئی

    پانچ سالہ بچے سے زیادتی،پھر قتل کر کے لاش بیڈ کے نیچے چھپا دی گئی

    پانچ سالہ بچے سے زیادتی،پھر قتل کر کے لاش بیڈ کے نیچے چھپا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر پاکپتن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    پاکپتن کے گاؤں 29 ایس پی میں پانچ سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا اور لاش گھر میں بیڈ روم کے نیچے چھپا دی گئی، لواحقین نے بچے کی تلاش کے بعد پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروا دی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور بچے کی تلاش شروع کر دی، پولیس نے دوران تحقیقات شک کی بنیاد پر ایک ملزم ذیشان کو گرفتار کیا تو معلوم ہوا کہ اصل ملزم ہی یہی ہے

    ملزم نے دوران تحقیقات اعتراف کیا کہ اس نےبچے کے ساتھ زیادتی کی ہے اور پھر اسے قتل کر دیا ،بچے کی لاش گھر میں بیڈ کے نیچے چھپا دی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچے کی لاش برآمد کر لی اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی،پولیس کے مطابق ملزم بچے کا قریبی رشتے دار ہے ،ملزم کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے بچے کو خاندانی رنجش کی بنا کر قتل کیا،

    پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ زیادتی کے کسیز میں ملوث ملزمان کو کڑی سزائیں دی جائیں اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے،پولیس بھی کیسز میں تحقیقات صحیح کرے تا کہ کسی بے گناہ کو سزا نہ ملے،

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

  • گینگ نے دعا زہرہ کی نجی،نازیبا تصاویر لیک کر دیں

    گینگ نے دعا زہرہ کی نجی،نازیبا تصاویر لیک کر دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرہ کی پرائیویٹ تصاویر لیک کر دی گئیں

    دعا زہرہ کو گینگ کی جانب سے بلیک میل کیے جانے کا امکان ہے، اس بات کا خدشہ اقرار الحسن نے کیا ہے، اینکر زنیرہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر دعا اور ظہیر کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے پرائیویٹ تصاویر بھی اپلوڈ کیں، اس ویڈیو کے بعد اینکر اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ دعا اور ظہیر کی نازیبا پرائیویٹ تصاویر لیک کرنا گینگ کی ایک چال ہے،

    اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ بہت دکھ کی بات ہے کہ تصاویر پرسنل وائرل کی گئی ہیں،ہم گینگ کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، جبران ناصر سنجیدہ اقدامات کریں گے، کسی بچی کی عزت اچھالنا شروع کر دیں،پہلے بچی کو سہانے خواب دے کر اسکی عزت کے ساتھ کھیلیں پھر اسے بیچنے کی کوشش کریں اور پھر نازیبا تصاویر جو بچی نے اپنے طور پر بنائیں اسکو وائرل کر دیں، یہ گینگ کی بہت بڑی چال ہے،پاکستان کو یکجا ہو کر اس پر بات کرنی چاہئے، کوئی بھی نجی تصویر، ویڈیو سامنے نہیں آنی چاہئے

    اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کو اس پر نوٹس لینا چاہئے جس نے یہ تصاویر شیئر کی ہیں اسکو قانونکے کٹہرے میں لانا چاہئے، اس گینگ کی طرف سے نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، نئی چال چلی جا رہی ہے

    دوسری جان سوشل میڈیا پر ظہیر احمد کے والدین کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ دعا زہرہ کے والدین سے معافی مانگ رہے ہیں کہ بچوں کے دور ہوجائے سے کیسا محسوس ہوتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ظہیر احمد کو واپس لاہور بلایا جائے اور یہ کہ شادی کے معاملے میں صرف ان کے بیٹے کا قصور نہیں تھا بلکہ دعا زہرہ بھی شریک مجرم تھیں

    دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

     دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

  • آپکا بیٹا زیادتی کیس میں پکڑا گیا،پیسے بھجوا دو، شہریوں کو کالیں کرنیوالا گروہ گرفتار

    آپکا بیٹا زیادتی کیس میں پکڑا گیا،پیسے بھجوا دو، شہریوں کو کالیں کرنیوالا گروہ گرفتار

    آپکا بیٹا زیادتی کیس میں پکڑا گیا،پیسے بھجوا دو، شہریوں کو کالیں کرنیوالا گروہ گرفتار

    فراڈ اور چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا،

    ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گرفتارملزمان اختر اور انور بوگس سموں سے شہریوں کو کالز کر کے اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے،ملزمان کہتے ہم فلاں تھانے سے بول رہے ہیں آپ کا بیٹا ،بھانجا ،بھتیجا زناء کے کیس میں پکڑا گیا ہے ملزمان کہتے لڑکی بھی مر گئی ہے، اپنے عزیز کی جان بچانا چاہتے ہو تو فلاں نمبرز پر رقم بھیج دو،ملزمان سے 30سے زائد جعلی سمیں برآمد کر لی گئی ہیں،ملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،

    دوسری جانب ملت پارک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت 03 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں، ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق منشیات فروش ملزمان شاہزیب عرف زیبی۔الیاس منا اور مشتاق شاکو گرفتار کر لئے گئے ہیں، ملزم مشتاق عرف شاکو ریکارڈ یافتہ متعدد مقدمات درج تھے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 02 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے،

    قبل ازیں شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کو منشیات فروشی اور سٹے بازی کرنے پر گرفتار کیا ملزم عثمان کے قبضہ سے 1440 گرام چرس برآمد کی گئی، ملزم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر منشیات فروخت کرتا تھا، پولیس نے موٹر سائیکل کو بھی تحویل میں لے لیا ملزمان طارق, عبدالعزیز, حمزہ, اشرف, آصف, ارشد کو تاش پر جواء کھیلتے موقع سے گرفتار کیا ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 25 ہزار سے زائد نقد رقم اور دیگر سامان برآمد کیا گیا، ملزمان مفرور اشتہاریوں کو پناہ بھی دیتے تھے

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

  • رانا ثناء اللہ کیس سمیت منشیات کے ہائی پروفائل کیسز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب

    رانا ثناء اللہ کیس سمیت منشیات کے ہائی پروفائل کیسز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب

    رانا ثناء اللہ کیس سمیت منشیات کے ہائی پروفائل کیسز سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر اعجاز چودھری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا-

    سینیٹرز دوست محمد خان، رانا مقبول احمد، انور لعل دین، رانا محمود الحسن، عطاء الرحمٰن، سردار محمد شفیق ترین، فلک ناز اور جام مہتاب کے علاوہ وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول شاہ زین بگٹی، سیکریٹری وزارت نارکوٹکس کنٹرول حمیرا احمد، ڈی جی اے این ایف اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے-

    سینیٹر رانا مقبول احمد کی جانب سے پیش کئے گئے “ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز ( ترمیمی) بل 2021 “ اور عدالتوں میں منشیات کے ہائی پروفائل زیرالتوی کیسز کے حوالے سے کمیٹی میں تفصیلی بحث ہوئی-سیکریٹری وزارت نارکوٹکس کنٹرول نے کمیٹی کو بتایا کہ کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں بل کو اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا گیا-انہوں نے بتایا کہ ترمیمی بل پر کونسل نے کوئی بڑا اعتراض نہیں اٹھایا لیکن جرمانے کی رقم کا تعین کرنے کے حوالے سے ان کی مشاورت جاری ہے-اس حوالے سے کونسل کی رپورٹ آئی گی تو کمیٹی میں پیش کر دی جائے گی-انہوں نے سینیٹر رانا ثناءاللّہ سے بل کو واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص/آفسر اختیارات کا غلط استعمال کرتا ہے تو ادارے کے قوانین کی روشنی میں اس سے نمٹا جاتا ہے یہاں تک کہ نوکری سے بھی فارغ کردیا جاتا ہے اس لئے اس بل کو واپس لیا جائے- جس پر سینیٹر رانا مقبول احمد نے کہا کہ یہ بل رانا ثناءاللّہ کے ساتھ آنے والے واقعے کے بعد لایا گیا ہے- اگر آپ یقین دہانی کرائیں کہ رانا ثناءاللّہ کے کیس کی ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مزید انکوائری کرائیں گے اور اگر وہ بے قصور ثابت ہوتے ہیں تو ان کو انصاف فراہم کیا جائے گا تو وہ یہ بل واپس لینے کیلئے تیار ہیں-انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّہ کے کیس سے متعلق ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید انکوائری کا حکم دیا ہے لیکن ابھی تک مزید انکوائری کیوں نہیں کرائی گئی؟

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے اور معاملے کو سلجھانے کی ضرورت ہے،کیس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔سیکریٹری حمیرا احمد نے کہا کہ بل کا جائزہ لینے اور رانا ثناء اللّہ کے کیس کا مطالعہ کرنے کیلئے تھوڑا وقت دیا جائے جس پر چیئرمین کمیٹی نے سیکریٹری حمیرا احمد کو کہا کہ 30 دن کے اندر بل پر مشاورت ختم کر کے کمیٹی کو آگاہ کریں- چیئرمین کمیٹی نے 30 دن میں رانا ثناءاللّہ اور عدالتوں میں منشیات کے ہائی پروفائل کیسز سے متعلق تفصیلی رپورٹ کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی –

    ٹرائل کورٹس میں زیر سماعت مقدمات کے اعداد و شمار کے حوالے سے سیکریٹری حمیرا احمد نے کمیٹی کو کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت سی این ایس کورٹ میں 2314، ہائی کورٹ میں 792 اور سپریم کورٹ میں 641 کیسز زیر التوا ہیں اور کل کیسز کی تعداد 3747 ہے۔

    سیکریٹری حمیرا احمد نے اسلام آباد میں واقع تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ کالجوں/یونیورسٹیوں میں منشیات کی روک تھام کے لیے وزارت نارکوٹکس کنٹرول کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کو انگیج کر کے آگاہی کے مہم چلا رہے ہیں۔ ڈی جی اے این ایف غلام شبیر خود تعلیمی اداروں کا دورہ کرتے ہیں اور مشیات کی لعنت سے بچنے کیلئے اس موضوع پر لیکچرزدیتے ہیں۔ حمیرا احمد نے مزید بتایا کہ ہم عوامی خدمت کے پیغامات کے لیے کارپوریٹ ادارے کو بھی انگیج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث بچوں کے لیے قانون سازی کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں-

    چلغوزے سستے،پڑھا لکھا ایس ایچ او،تمباکو کی قیمت ،مردم شماری کیلئے فنڈ ،کابینہ کے فیصلے

    تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

     تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں

    تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

    جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

    ٹرائل کورٹس میں زیرالتواء منشیات کیسز کی تفصیلات آئندہ اجلاس میں طلب

    چیئرمین کمیٹی نے نشے کی لعنت کے تدارک کے لیے سرویلنس کے نظام کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔ ڈی جی اے این ایف نے کہا کہ ہم تعلیمی اداروں کے اندر آپریشن نہیں کر رہے بلکہ کیمپس کے باہر آپریشن کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے انٹری -ایگزٹ پوائنٹ پر بڑی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے ڈی جی اے این ایف سے کہا کہ وہ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر گزشتہ تین ماہ میں اے این ایف کی جانب سے کی جانے والی تمام کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ کمیٹی میں پیش کریں۔ کمیٹی ممبران نے ریہیبیلیٹشن سنٹرز کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی 2 مہینے میں اراکین کمیٹی کے وزٹ کا بندوبست کرایا جائے-انہوں نے کہا کہ ریہیبیلیٹیشن سنٹرز کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیں

  • شہر قائد، ایک ہفتے میں نالوں سے 11 لاشیں برآمد

    شہر قائد، ایک ہفتے میں نالوں سے 11 لاشیں برآمد

    شہر قائد، ایک ہفتے میں نالوں سے 11 لاشیں برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تو وہیں نالوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتے کے دوران نالوں سے 11 لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، نالوں سے لاشیں برآمد ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، 21 جولائی حب ندی رئیس گوٹھ سے 01 خاتون۔ اور 01 بچے سمیت 02 لاشیں ملیں، 22 جولائی کو شاہ فیصل کالونی 05 نمبر ندی سے 01 لاش 12 سالہ بچہ کی ملی ہے، 22 جولائی کو حب ساکھران ندی سے 35 سالہ مرد کی لاش ملی، 25 جولائی کو سہراب گوٹھ شفیق کالونی ندی سے 26 سالہ نوجوان کی لاش ملی 25 جولائی کو کلفٹن ضیاء الدین اسپتال کے قریب نالے 01 نوجوان کی لاش ملی 25 جولائی کو سرجانی 51 بی سے 06 سالہ بچے کی لاش ملی، 26 جولائی کو سخی حسن چورنگی قلندریہ پارک کے نالے سے 30 سالہ مرد کی لاش ملی، 26 جولائی کو ملیر سالار گوٹھ ندی سے 25 سالہ مرد کی لاش ملی، 28 جولائی کو حب ندی سے 01 مرد کی لاش ملی، 28 جولائی کو گلستان جوہر دوبئی ھاوس کے قریب نالے سے 01 مرد کی لاش ملی جس کی عمر تقریبا چالیس برس تھی،

    دوسری جانب ایس ایس پی ضلع سائوتھ سید اسد رضا شاہ کی جانب سے ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام ، اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف جاری کردہ احکامات کے تحت ڈسٹرکٹ سائوتھ پولیس کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،درخشاں پولیس نےخفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور متعدد موٹرسائیکلوں کی لفٹنگ میں ملوث ملزم گرفتارکر لیا، گرفتار ملزم کی شناخت شاہ سعود کے نام سے ہوئی جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے 3 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں، برآمد کی گئی موٹرسائیکلوں میں 1 موٹر سائیکل تھانہ درخشاں دوسری تھانہ جیکسن جبکہ تیسری موٹر سائیکل تھانہ گارڈن کی حدود سے چوری شدہ ہیں دوران تفتیش ملزم نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں اسی نوعیت کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیاملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے اے وی ایل سی کے حوالے کر دیا گیا ہے

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

  • بدکرداری کا الزام لگا کر اپنی بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک شوہر گرفتار

    بدکرداری کا الزام لگا کر اپنی بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک شوہر گرفتار

    ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر نے لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے حوالہ سے پریس کانفرنس کی ہے

    ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر کا کہنا تھا کہ جائیداد کے تنازع پر اپنی بیوی کو قتل کرنیوالا شوہرگرفتار کر لیا گیا، ملزم خالد انور بٹ نے اپنی بیوی راشدہ کو فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا،ملزم کی فائرنگ سے ایک 5سالہ راہگیر بچہ بھی شدید زخمی ہو گیا تھا،ملزم خالد انور بٹ نے اپنی بیوی کو پلاٹ کی فروخت کے تنازع پر قتل کیا،مقتولہ راشدہ نے ملزم سے دوسری شادی کی تھی،

    ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر کا کہنا تھا کہ بدکرداری پر اپنی بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک شوہر گرفتار کر لیا گیا، ملزم لیاقت علی نے اپنی بیوی فوزیہ بی بی کو سر میں راڈ مار کر قتل کیا اور نعش قریبی قبرستان میں دفن کر دی، ملزم نے مقتولہ کے کردار کو مشکوک بنا کر اس کے بھاگ جانے ڈرامہ رچا دیا تھا،ملزم نے مقتولہ سے پسند کی شادی کی تھی اور اس کے بطن سے 4 بچے ہیں،

    دریائے راوی سے ملنے والی نامعلوم نعش کا معمہ حل ہو گیا، پولیس ٹیم نے نادرا کی مدد سے مقتول محمد جاوید کو شناخت کر کے نعش ورثاء کے سپرد کر دی،مقتول کے اغواء کا مقدمہ اس کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ صدرسیالکوٹ میں درج ہوا تھا،ملزمان نے محمد جاوید کو دوران واردات پھندا ڈال کر قتل کر نے کے بعد نعش موترہ نہر سیالکوٹ میں بہا دی تھی،قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزمان محمد بلال اور سمن شہزادی کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

    بچوں کے معمولی جھگڑے پر شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالا ملزم گرفتارکر لیا گیا گرفتارملزم نعمان عرف چیتا نے معمولی جھگڑے پر شہری دانیال عرف دانش کو فائرنگ کا نشانہ بنایا،مقتول سروسز ہسپتال پہنچایا گیا جوبعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا،ملزم نعمان عرف چیتا کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،

    فراڈ اور چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا،گرفتارملزمان اختر اور انور بوگس سموں سے شہریوں کو کالز کر کے اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے،ملزمان کہتے ہم فلاں تھانے سے بول رہے ہیں آپ کا بیٹا ،بھانجا ،بھتیجا زناء کے کیس میں پکڑا گیا ہے ملزمان کہتے لڑکی بھی مر گئی ہے، اپنے عزیز کی جان بچانا چاہتے ہو تو فلاں نمبرز پر رقم بھیج دو،ملزمان سے 30سے زائد جعلی سمیں برآمد کر لی گئی ہیں،ملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    دوسری جانب ڈولفن سکواڈ کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوا 2ڈاکو گرفتارکر لئے گئے،ترجمان ڈولفن کے مطابق مصری شاہ ڈولفن ٹیم نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا ۔موٹر سائیکل سوار ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، ڈولفن نے تعاقب کے بعد ملزمان کو مغلپورہ کے قریب راؤنڈ اپ کرلیا۔ڈولفن کی پروفیشنل حکمت عملی سے دونوں ڈاکو پاؤں میں فائر لگنے سے معمولی زخمی ہوئے، ملزمان کے قبضہ سے پستول، چھینے گئے 4موبائلز، موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان نے زیر استعمال موٹر سائیکل آج شیخوپورہ سے چھینی گئی تھی۔ ملزمان پرڈکیتی ،راہزنی،دیگر سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات درج ہیں ملزمان شہباز،دلاور کو تھانہ مغلپورہ کے حوالے کردیا گیا۔

  • پشاور میں تین کمسن بچیوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    پشاور میں تین کمسن بچیوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    پشاور میں تین کمسن بچیوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتارکر لیا گیا

    ملزم کا تعلق سفید ڈھیری سے ہے ملزم نے تینوں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا اعتراف کیا،ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ میچ بچیوں کے ساتھ میچ کرگیا،مبینہ ملزم کی عمر 25 سے 30 سال تک ہے،ملزم نے تین ہفتوں میں تین کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں دو کو قتل کر دیا، زیادتی کے بڑھتے واقعات پر آئی جی خیبر پختونخواہ نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کی تھی، پولیس نے ملزم کا سراغ لگانے کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی، ملزم نے اپنے گناہ کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کو عدالت پیش کیا جائے گا جہاں اسکا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا

    آئی جی پولیس کے پی کا کہنا ہے کہ معصوم بچیوں کا درندہ قاتل پولیس کی گرفت میں آگیاہے،ہزار گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیجزدیکھی، جیو فینسنگ وغیرہ تمام چیزیں کیں، ملزم اپنے انجام کو پہنچے گا، ایسی وارداتیں بڑے چیلنجز ہیں پولیس اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دے رہی ہے،تمام ٹیم شاباش کی مستحق ہے، سی سی پی او پشاور کی قیادت میں، قتل کی تینوں وارداتوں میں مماثلت تھی،معصوم بچیوں کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا،

    پشاور کے تین تھانوں شرقی ، غربی اور تھانہ گلبرگ کی حدود میں تین ہفتوں کے دوران 10 سال سے کم عمرتین بچیوں کے ساتھ زیادتی کی گئی،خیبر پختونخوا میں بچوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بحث ہوئی تو اراکین نے بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے، جے یو آئی کی خاتون رکن اسمبلی نعیمہ کشور کا کہنا تھا کہ کمیٹیاں بنتی ہیں مگر اس کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں زیادتی کے کیسز میں ڈی این اے ٹیسٹ پنجاب میں کیا جاتا ہے

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    کے پی میں سال 2020ء کی نسبت سال2021ء میں کمسن بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خیبرپختو نخوا پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق 2021 میں صوبہ کے 28 اضلاع سے بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے کل 360 واقعات سامنے آئے جن میں سے 311 جنسی زیادتی کے واقعات کمسن لڑکوں جبکہ 49 کیسز لڑکیوں کیساتھ پیش آئے،

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

  • 14 سالہ جویریہ کو چھ ماہ بعد عدالتی حکم پر راجن پور سے کروایا گیا بازیاب

    14 سالہ جویریہ کو چھ ماہ بعد عدالتی حکم پر راجن پور سے کروایا گیا بازیاب

    سندھ ہائیکورٹ نے 14 سالہ جویریہ کی عمر کے تعین کے لیے ایم ایس سندھ سروسز کو میڈیکل بورڈ بنانے کے حکم دے دیا۔

    سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ میڈیکل بورڈ پندرہ دن میں جویریہ کی عمر کاتعین کرکے عدالت میں رپورٹ جمع کرائے پناہ شیلٹر ہوم کی لا آفیسرز پولیس کے ہمراہ میڈیکل بورڈ کے سامنے مغویہ 14 سالہ جویریہ کو پیش کرے۔ عدالت نے مغویہ کو دارالامان بھیجتے ہوئے سماعت 17 اگست 2022 تک ملتوی کردی

    عدالت کے کہنے کے باوجود بھی مغویہ جویریہ نے اپنے والدین سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس نے جویریہ کو چھ ماہ بعد راجن پور پنجاب سے بازیاب کرکے سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا تھا۔پولیس پنجاب کے علاقے راجن پور سے جویریہ کو برآمد کرکے کراچی لائی تھی جس کو آج سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے جویریہ کے مبینہ شوہر ملزم عبدالقدیر کو بھی گرفتار کیا تھا جو کہ ابھی عدالت سے ضمانت پر ہے، جویریہ اور عبدالقدیر کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کے روبرو بھی پیش کیا گیا تھا جوڈیشنل مجسٹریٹ نے مغویہ جویریہ کو دارالامان بھیج دیا تھا عدالت نے پولیس کو جویریہ کی عمر کے تعین کے لئے میڈیکل کرانے کا حکم دیا پولیس سرجن نے رپورٹ دی کہ مغویہ کی عمر 14 سال ہے۔

    والد جویریہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو محمد قدیر نے اغوا کیا، لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے مطابق اغوا کا مقدمہ شاہراہ نور جہاں تھانے میں درج ہوا، پولیس کے عدم تعاون پر سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی، عدالت کے نوٹس کے بعد سندھ پولیس حرکت میں آ ئی،اور جویریہ کو برآمد کیا۔ پٹیشن کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سلیم جیسر نے کی۔

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

     دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

  • جسم فروشی کے اڈے سے غیر ملکی لڑکیاں کروائی گئیں بازیاب

    جسم فروشی کے اڈے سے غیر ملکی لڑکیاں کروائی گئیں بازیاب

    جسم فروشی کے اڈے سے غیر ملکی لڑکیاں کروائی گئیں بازیاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں جسم فروشی کا چند روز قبل عدالت نے قانونی تحفظ دیا ہے تو دوسری جانب پولیس جسم فروشی کے اڈوں کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے

    بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں جسم فروشی کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا گیا پولیس نے نیپال سے تعلق رکھنے والی خاتون کو گرفتار کیا ہے جو اڈے کی نائیکہ تھی، پولیس کے مطابق خاتون ایک طویل عرصے سے قحبہ خانہ چلا رہی تھی، خاتون ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز میں بھی لڑکیاں ڈیمانڈ پر سپلائی کرتی تھی، اس نے اپنا واٹس ایپ نمبر اپنے گاہکوں کو دیا ہوا تھا، لڑکی کی تصویر بھیج کر ریٹ طے ہوتا اور پھر لڑکی گاہک کے حوالے کر دی جاتی،

    پولیس کے مطابق لڑکیوں کو نشہ بھی کروایا جاتا ہے، خاتون کے ساتھ 15 لڑکیاں بھی گرفتار ہوئی ہیں جو اسکے ساتھ کام میں ملوث ہیں اور انہی لڑکیوں سے خاتون گھناؤنا کام کرواتی تھی پولیس کے مطابق جسم فروشی کے اڈے سے دو مردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے، اڈے سے 14 موبائل فون ،نقدی بھی برآمد کی گئی ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف دفعہ تین ، چار،پانچ ، سات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے،

    پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ نیپالی خاتون خود بسنت کنج دہلی میں رہتی ہے اور طویل عرصے سے مکروہ دھندہ کر رہی ہے خاتون کا نیٹ ورک وسیع ہے وہ نہ صرف دیگر ریاستوں بلکہ قریبی ممالک میں بھی لڑکیاں سپلائی کرتی ہے، اسکا نیٹ ورک موجود ہے جو منشیات کے ساتھ ساتھ جسم فروشی کے لئے لڑکیاں بھی سپلائی کرتا ہے

    علاوہ ازیں ایک اور جگہ پردہلی پولیس نے چھاپہ مارا ہے جہاں سے غیر ملکی جوڑے سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے . گرفتار ملزمان کی شناخت ترکمانستانی جوڑے میردوب احمد عمر 48 سال، اسکی بیوی عزیزہ عمر 35 سال، ازبکستان کے رہائشی علی شیر عمر 48 سال، اریب سکنہ دہلی اور چندے سہانی عمر 30 سال کو گرفتار کیا گیا ہے،پولیس نے چھاپے کے دوران 10 ازبکستانی لڑکیوں کو بھی بازیاب کروایا ہے جن سے جسم فروشی کا گھناؤنا کام کروایا جا رہا تھا، ملزمان نوکری کے بہانے لڑکیوں کو بھارت لاتے اور بھارت میں لا کر جسم فروشی کرواتے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں، پولیس کو جب پتہ چلا کہ غیر ملکی لڑکیاں اس علاقے میں دستیاب ہین اور مکروہ دھندہ چل رہا ہے تو پولیس نے اپنے دو ایجنٹ بھیجے جو گاہک بن کر گئے، پولیس کی جانب سے پولیس اہلکار ہی ایجنٹ بن کر گئے تھے، بعد ازاں معلومات ملنے کے بعد ہی چھاپہ مارا گیا اور ملزمان کو گرفتار کیا گیا

    پولیس کے مطابق دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ کسی بھی غیر ملکی لڑکی کے پاس پاسپورٹ یا ویزا نہیں، اس اڈے کو ترکمانستانی جوڑا چلا رہا تھا، تین ساتھی بھی انکے ساتھ تھے جو بیرون ممالک سے لڑکیاں منگواتے اور پھر انکو جسم فروشی کے کام پر لگا دیتے،

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”