Baaghi TV

Tag: گیس

  • اوگرا کا مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    اوگرا کا مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد :اوگرا کا مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان،اطلاعات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔

    اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے 27 پیسے فی کلو گرام کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 231 روپے 85 پیسے ہو گئی،

    نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 180 روپے 28 پیسے سستا ہوگیا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2735 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے،اپریل میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2916 روپے 11 پیسے کا تھا۔

    ادھر وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 دن کے لئے پیڑولیم منصوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگلے 15 روز کے لئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 149 روپے 86 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 125.56 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے پر برقرار رہے گی۔ قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی تھی۔

     

    وفاقی حکومت کا عید پر عوام کو تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔

    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    وفاقی حکومت کا عید پر عوام کو تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

    وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری مسترد کر دی۔

    وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے ، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے  اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

    قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

  • بجلی بحران کا ذمہ دار کون،لوڈشیڈنگ کب تک ختم ہو سکتی ہے؟ خرم دستگیر نے بتا دیا

    بجلی بحران کا ذمہ دار کون،لوڈشیڈنگ کب تک ختم ہو سکتی ہے؟ خرم دستگیر نے بتا دیا

    بجلی بحران کا ذمہ دار کون،لوڈشیڈنگ کب تک ختم ہو سکتی ہے؟ خرم دستگیر نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز مدینہ منورہ واقعے پر ہم سب کا دل دکھا ہوا ہے سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا یہ لوگ حرم پاک جائینگے تو ان کے ساتھ کیا ہوگا،اس نفرت کی دیوار کو پاکستان تک محدود رکھا جائے تو بہتر ہوگا سعودی اتھارٹیز نے ایکشن لیا اب ایسا نہیں ہوگا

    وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بجلی کا بحران ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہے، دیہی علاقوں میں زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو ہی ہےجس کی وجہ ایندھن نہ ہونا ہے،پانچ ہزار 739میگاواٹ بجلی کی پیداوارنہیں ہو رہی ہے ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی نہیں بنا پارہے، ٹیکنیکل فالٹ اور سالانہ مین ٹنینس کے باعث 2ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں نہیں، کچھ پلانٹس مرمت کے لیے بند ہیں جس کی وجہ 2ہزارسے زائد میگاواٹ بجلی نہیں بن رہی، بجلی پیدا کرنے والے بجلی گھروں میں ملازمین کی عید کی چھٹیاں کینسل کردی ہیں،یکم مئی سے ایل این جی اور 2 مئی سے فرنس آئل اور گیس ملے گی ،فرنس آئل اور گیس کے ملنے کے بعد اگلے 10دن میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی پورٹ قاسم کاپلانٹ پرسوں سے کام شروع کردے گا،

    وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے کارخانے چلانے کیلئے ایندھن کسی کریانہ سٹور سے نہیں ملتا جو فوری خرید لیا جائے۔ایندھن خریداری میں تاخیر کی براہ راست ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے۔ایندھن خریداری کیلئے کام شروع کر دیا،امید ہے اگلے 10 دن میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوگی ہائیڈل جنریشن مئی میں پانی کی وجہ سے بہتر ہوگی، مسئلہ بجلی کی پیدوار کا نہیں بلکہ بجلی بنانے والے کارخانے چلانے کیلئے ایندھن کی کمی کا بحران ہے،جسکی زمہ دار عمران خان حکومت ہے۔مسلم لیگ ن نے جب حکومت چھوڑی تو ملک میں اضافی بجلی بن رہی تھی زیرو لوڈشیڈنگ تھی۔ ہم نے ڈیٹا کی فراہمی کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں ،وزیر اعظم کو بریفنگ کے بعد ملک میں 3 ہزار میگاواٹ اضافی ڈیمانڈ سامنے آگئی ہے،ہم 23 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنا چاہے ہیں،کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدہ حتمی شکل کوپہنچ چکا ہے،مالی معاملات فوری طور پر حل نہیں ہوں گے سرکیولر ڈیٹ دو ہزار 460 ارب روپے کا گردشی قرضہ ہے موسم سرمامیں گیس کا چیلنج آئے گا، نمٹنے کی تیاری شروع کر دی

    قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

    مشکل حالات، قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اپوزیشن کی حکومت کو پیشکش

    گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے

    کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے ایم کیو ایم والے کتنے شریف ہیں،سعید غنی

    عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیے،شہباز شریف

    دوسری جانب سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ امپورٹڈ حکومت کی غلط فیصلہ سازی کے باعث ہوئی،ن لیگ کے ایل این جی معاہدے ڈفالٹ کر گئے،سارا دارومدار فرنس آئل پر ڈال کے اس کا ا سٹاک بھی ختم کر دیاگیا،صحیح حکمت عملی اپنائی جاتی تو لوڈشیڈنگ نہ ہوتی،عید کی چھٹیوں کے باعث انڈسٹری کا لوڈ ختم ہو جاتا ہے،امپورٹڈ حکومت چھٹیوں کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ ختم ہونے کی امید لگائے بیٹھی ہے،ہمارے دور میں ایسی لوڈشیڈنگ کبھی ایسی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی،

    دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافہ، بجلی کی طلب بڑھ گئی ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ملک میں بجلی کا شارٹفال 7300 میگاواٹ ہو چکا ہے ،کئی شہرون میں دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، کراچی ،لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور،ملتان، بدین اور سوات سمیت کئی شہروں میں بجلی غائب ہونے کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی غائب ہورہی ہے، شہرکے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 8 سی15 گھنٹوں تک پہنچ گیا، لاہور میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز متعلقہ حکام کو یکم مئی تک بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی ہدایت کی ہے۔

  • وفاقی حکومت نےسندھ کے 85 دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کیلئےفنڈ جاری کردیئے

    وفاقی حکومت نےسندھ کے 85 دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کیلئےفنڈ جاری کردیئے

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سندھ کے 85 دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کے لیےمنظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی معاشی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت نے وڈیو لنک کے ذریعے کی-

    مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینیٹر چوہدری تنویرخان کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

    اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے گیس فیلڈ کے پانچ کلومیٹر اطراف کے علاقوں کو گیس فراہمی کی سمری کی منظوری دیتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن کے لیے 74 کروڑ 75 لاکھ روپے کی رقم کی منظوری دی گئی جس کو وہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو جاری کرے گا-

    اس حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں ایک کیس کی سماعت بھی ہوئی جس میں گیس فیلڈ کے پانچ کلومیٹر اطراف میں گیس فراہمی کے معاملے کا جائزہ لیا گیا تھا اور سیکریٹری پیٹرولیم اور سیکریٹری فنانس کو ہدایت کی تھی کہ وہ عدالت کے روبرو 14 مارچ کو پیش ہو کو اس پر اپنی رپورٹ پیش کرے۔

    ریاست مدینہ کا نام لیکر اس قدر جھوٹ عمران خان ہی بول سکتا ہے۔ سلیم صافی

    وزارت توانائی کے مطابق منظور کیے گئے فنڈز کے ذریعے سانگھڑ، خیرپور، جامشورو، بدین، دادو، قمبر اور شہداد کوٹ کے علاقوں کو گیس فراہم کی جائے گی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے توہین عدالت کے کسی بھی نوٹس سے بچنے کے لیے ہنگامی طور پر اس گرانٹ کی منطوری دی ہے۔

    85 دیہاتوں کو گیس فراہمی کے منصوبے پر 90 کروڑ 92 لاکھ روپے لاگت آئے گی جس میں سے سوئی سدرن گیس کمپنی 20 کروڑ 38 لاکھ روپے فراہم کرے گا جبکہ دیگر رقم وفاقی حکومت کی جانب سے دی جائے گی۔

    مہنگائی نےعوام کا جینا مشکل کردیا ہے:حکومت مہنگائی کم کرنےکی کوشش کرے :چئیرمین…

  • گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ

    گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ

    گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ ہو گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی۔ گیس کی اوسط قیمت 670 روپے 37 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررہوگئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 2 سو 27 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے ایک پیسے کا اضافہ

    اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کا نظر ثانی فیصلہ جاری کر دیا سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں 2 سو 69 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا تھا۔

    قبل ازیں اوگرا نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 318 روپے یکم مارچ سے مزید مہنگا کردیا ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 233 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے نئی قیمتوں کے بعد گھریلو سلنڈر 318 روپے 76 پیسے مہنگا ہوگیا قیمت میں اضافے کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2758 روپے 69 پیسے ہوگئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بینک اکاونٹس منجمد کردیئے تھے سوئی سدرن گیس کمپنی کے اکاؤنٹس 23 ارب کے سیلز ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے پر منجمد کیے گئے تھے۔

    بجلی کی قیمت میں فی یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم حکومت ادا کرے گی،حماد اظہر

    اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے سیلز ٹیکس کی مد میں 312 ملین روپے وصول کیے جا چکے ہیں 23 ارب روپے کی واجب الادا رقم کی اپلیٹ کمشنر بھی تصدیق کرچکے ہیں۔

    اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ایس ایس جی سی کے منجمد اکاؤنٹس سے واجب الادا رقم ریکور کی جائے گی لارج ٹیکس پیئرآفس کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن 48 کے تحت یہ اختیار حاصل ہے۔

  • پرویز خٹک کی مجھ سے گفتگو…حماد اظہر بھی بول پڑے

    پرویز خٹک کی مجھ سے گفتگو…حماد اظہر بھی بول پڑے

    پرویز خٹک کی مجھ سے گفتگو…حماد اظہر بھی بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ 1960کے بعد معیشت مفلوج ہوچکی تھی،

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ نہیں ہوسکا،مارکیٹ کی بنیاد پرایکس چینج ریٹ رائج ہے،ایکس چینج ریٹ کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر کم استعمال کیے جا رہے ہیں،ایف بی آر کسٹم کی پالیسی کا تعین کرتا ہے،حکومت نے 3سال میں بنیادی اصلاحات کی ہیں، کسٹمز پالیسی کو ایف بی آر اور ٹیکس پالیسی سے الگ کیا گیا ،ملک میں صنعتوں اور برآمدات کوفروغ ملا،برآمدات کومزید اوپرلے کرجائیں گے،ہم نے کم عرصے میں فیٹف نکات پرعملدرآمد کیا،فیٹف کے 27 میں سے 26 نکات پرعملدرآمد کیا،ایکس چینج ریٹ کے ہیر پھیر نے معیشت کونقصان پہنچایا،آئی پی پیزکے ساتھ دوبارہ مذاکرات کیے گئےجس سے بہتری آئی،ہم نے بجلی کی پیداوارکے بجائے ترسیل پرتوجہ دی ، ماضی میں کسٹمز پالیسیوں کو ٹیکس ریونیو کیلئے استعمال کیا جاتا تھا،سندھ سے نکلنے والی گیس سندھ میں ہی استعمال ہوتی ہے ،سندھ حکومت سندھ کارڈ کھیل رہی ہے

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے بطور عوامی نمائندہ اپنے حلقے کے گیس کا معاملہ اٹھایا،گیس کنکشن کے معاملے پر پرویز خٹک کو بریفنگ دی جس کے بعد وہ مطمئن ہوئے،پرویز خٹک کی مجھ سے گفتگو نہیں ہوئی تھی، نہ انہوں نے میرا نام لیا، یوریا کی کمی کا مسئلہ طلب میں اضافے کی وجہ سے پید ا ہوا گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانےکا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہوگا،

    آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

    عدالت کی جانب سے سابق جج رانا شمیم کو حلف نامہ جمع کرانے کے حکم میں اہم پیشرفت

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

  • ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان:اضافہ زیادہ کمی برائے نام

    ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان:اضافہ زیادہ کمی برائے نام

    اسلام آباد:ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان:اضافہ زیادہ کمی برائے نام ،اطلاعات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 69 روپے 63 پیسے کمی کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جنوی کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2ہزار 320 روپے مقررکی گئی ہے جبکہ دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت دو ہزار 390 روپے تھی۔

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ صحت کارڈ کے بعد حکومت نے نئے سال کے تحفے کے طور پر ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6روپے تک فی کلو کمی کر دی ہے، ملک کی 72 فیصد آبادی جو پائپ گیس سے محروم ہے اس کو براہ راست فائدہ ہو گا ، آئندہ سال میں توانائی اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئے گی۔

    قبل ازیں ملک میں مہنگائی تھم نہ سکی اور17 ہزار روپے ماہانہ کمانے والے افراد کے لیے 21.92 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران22 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں اضافہ ہوا ۔

    وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے برائلر مرغی 4 روپے 25 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،انڈے 2 روپے 69 پیسے فی درجن ،دال مسور 2 روپے 27 پیسے فی کلو ،اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 8 روپے 77 پیسے مہنگا ہوا ۔

    اعدادوشمار کے مطابق اڑھائی کلو گھی کے ڈبے کی قیمت 1014 روپے 15 پیسے ہوگئی ہے ، دال چنا 1 روپے 29 پیسے فی کلو ،لہسن ایک روپے 82 پیسے فی کلو ،چینی 59 پیسے فی کلو مہنگی ،مٹن 4 روپے 53 پیسے فی کلواور بیف کی قیمت میں98 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ۔

    حالیہ ہفتے 7اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ،ٹماٹر 24 روپے 68 پیسے فی کلو ،آلو 3 روپے 57 پیسے فی کلو سستے ہوئے ،سرخ مرچ کے 200 گرام پیکٹ کی قیمت میں 20 روپے 51 پیسے کمی ہوئی، ایک ہفتے کے دوران پیاز 88 پیسے فی کلو سستے ہوئے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 39 روپے 15پیسے سستا ہوا۔

  • وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان میں گیس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس

    وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان میں گیس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس

    اسلام آباد :وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان میں گیس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان میں گیس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس کو ملکی ذخائر سے طلب، رسد، شارٹ فال اور ایل این جی کی درآمد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    اس اہم اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک میں گیس کی موجودہ طلب 4700 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جو سردیوں کے موسم میں بڑھ کر 6000 سے 6500 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ جاتی ہے۔ موجودہ ملکی سپلائی 3300 MMCFD ہے جو ہر سال کم ہو رہی ہے۔ نتیجے میں ہونے والی کمی کو ایل این جی درآمد کرکے پورا کرنا ہوگا۔ موجودہ انفراسٹرکچر کے ساتھ سردیوں میں تقریباً 1000 MMCFD کی کمی پیدا ہوتی ہے جس کے لیے متعدد آپشنز اپنائے جا رہے ہیں۔ مختصر مدت کے لیے، گھریلو ٹرمینلز کی موجودہ صلاحیت کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور ورچوئل پائپ لائن لائسنس کے اجراء کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ دو نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تنصیب کا کام جاری ہے اور تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گھریلو تلاش کے لائسنس کے اجراء کو تیز کیا جائے کیونکہ یہ قدرتی گیس کا سب سے سستا ذریعہ ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو نئے ایل این جی ٹرمینلز اور ورچوئل پائپ لائن منصوبوں کی تنصیب کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس سلسلے میں وزارت بحری امور، وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہم آہنگی پیدا کریں اور سرمایہ کاروں سمیت دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ لیں۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم نے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ طے شدہ ٹائم لائنز میں مزید تاخیر کیے بغیر اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر شوکت فیاض ترین، حماد اظہر، اسد عمر، علی حیدر زیدی، ایس اے پی ایم محمود مولوی اور متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

  • میرےعزیزہم وطنو:ہرسال لاکھوں کنکشن بڑھ رہے ہیں‌:   سردی میں لوڈشیڈنگ کےمسائل دنیا بھرمیں ہیں:حماد اظہر

    میرےعزیزہم وطنو:ہرسال لاکھوں کنکشن بڑھ رہے ہیں‌: سردی میں لوڈشیڈنگ کےمسائل دنیا بھرمیں ہیں:حماد اظہر

    اسلام آباد:میرے عزیزہم وطنو:ہرسال لاکھوں کنکشن بڑھ رہے ہیں‌:سردی میں لوڈشیڈنگ کے مسائل دنیا بھر میں ہیں :اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، گیس کی سپلائی اتنی ہی ہے جتنی زمین سے نکل رہی ہے۔

    وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کی گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے، سردیوں میں دیگر سیکٹرز کو گیس روک کر گھریلو صارفین کو دی جاتی ہے، 10 سے 11 کارگو آئیں گے، سسٹم میں گیس کی سپلائی بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

    دوسری جانب ایم ڈی ایس ایس جی سی سے ملاقات کے بعد ایم این اے آفتاب صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل سے کراچی کے ضلع جنوبی کے معاملات بہتر ہوجائیں گے، ڈیفنس لیاری اور سائٹ کے لئے الگ سے لائن ڈالی جا رہی ہے، ایم ڈی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ انڈسٹری کے اسٹے آرڈر کے خلاف سوئی سدرن عدالت کا راستہ اپنائے گا۔

    آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ سوئی گیس حکام نے بتایا کہ 7 لاکھ غیر قانونی کنیکشنز ہیں، جس سے بلنگ کا نقصان ہو رہا ہے، اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو آئندہ سالوں میں سلینڈرز کے استعمال کی طرف جانا پڑسکتا ہے، کل سے پریشر میں بہتری آئے گی۔

    یاد رہےکہ گیس لوڈشیڈنگ دنیا کے ان ممالک میں ہورہی ہے جہاں کبھی یہ تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا ، یورپ ، مغرب اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں جہاں گیس کے ذخائر کی فراوانی ہے وہاں بھی ڈیمانڈ اتنی بڑھ گئی ہےکہ حکومتوں کو لوڈ شیڈنگ کرنا پڑرہی ہے

  • حماد اظہر سے شکوہ :ایم این اے آفتاب صدیقی دل برداشتہ ہوکرمستعفی ہوگئے

    حماد اظہر سے شکوہ :ایم این اے آفتاب صدیقی دل برداشتہ ہوکرمستعفی ہوگئے

    کراچی:حماد اظہر کو شکایتی خط:ایم این اے آفتاب صدیقی دل برداشتہ ہوکرمستعفی ہوگئے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو شکایتی خط لکھنے کے ایک روز بعد پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ایم این اے آفتاب صدیقی نے پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

     

     

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں گیس بحران پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے حماد اظہر کے رویے کو انتہائی شرمناک قرار دے دیا تھا۔

     

     

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ میرے حلقے این اے 247 کراچی میں گیس کی سپلائی بالکل نہیں ہے، اکتوبر سے گیس کا ایشو چل رہا ہے، آپ کو بارہا میسیج بھی کیے لیکن آپ نے کوئی جواب نہیں دیا، آپ کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔

     

     

    شکاتی خط لکھنے کے بعد حکومتی پالیسیوں سے ناراض رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اہم زمہ داری سے سبکدوش ہوگئے اور انہوں نے وزارت بحری امور کے پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

     

     

    آفتاب صدیقی نے چیف وہپ عامر ڈوگر کو استعفیٰ ارسال کیا اور لکھا کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کام جاری نہیں رکھ سکتا، درخواست ہے کہ استعفیٰ کو فوری طور پر منظور کیا جائے۔خیال رہے کہ آفتاب صدیقی کو 13 دسمبر 2019 کو پارلیمانی سیکرٹری میری ٹائم افئیر مقرر کیا گیا تھا۔

  • بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرگیس کی قلت اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری

    بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرگیس کی قلت اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری

    اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرگیس کی قلت اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری ،اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرگیس کی قلت اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال پر یہ سلسلہ دوسرے ہفتے میں داخل ہوگیا ہے ،

    پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے اور گیس بحران کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دسمبرکے شروع میں دی تھی جس کا آغاز10 دسمبر کوکیا گیا

     

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت پر کراچی، لاہور، پشاور سمیت مختلف شہروں اور ہر گاؤں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ کا کہنا ہے کہ اب 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش کے جلسے میں اگلا احتجاجی پروگرام دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت کم ہوئی لیکن پی ٹی آئی حکومت نے اس کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا۔ خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور سیلز ٹیکس بڑھا دیا ہے۔ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 27 روپے 29 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر حکومت 33 روپے 38 پیسے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔