Baaghi TV

Tag: ہائی کورٹ

  • ڈیڑھ سوسالہ پرانا رواج ، وکلاء کو نہ چاہتے ہوئے بھی اپنانا پڑے گا

    لاہور:ڈیڑھ سوسالہ پرانا رواج ، وکلاء کو نہ چاہتے ہوئے بھی اپنانا پڑے گا ،اطلاعات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ میں آج سے گاؤن پہننا لازمی قرار دیا گیا، ڈیڑھ سو سالہ پرانے رواج کے مطابق وکلاء آج بھی گاؤن پہن کر عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں لیکن وکلاء کی اکثریت گاؤن پہننے کے تاریخی پس منظر اور اہمیت سے بے خبر ہے۔

    بہت بڑا سکینڈل :تبادلوں کےلیے دیئے گئے قواعد میں گھپلے

    لاہور ہائیکورٹ میں گاون پہننے کا رواج کوئی نیا نہیں، بلکہ ڈیڑھ سوسال قبل جب لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب کورٹ کے نام سے قیام عمل میں لایا گیا، اس وقت سے گاؤن پہنا جا رہا ہے، عدالتوں میں پیش ہونے والے پریشان حال سائلین سے اظہار یکجہتی کے لیے گاؤن کا رنگ سیاہ رکھا گیا۔

    کوڑے کے ڈھیرپرشاپرمیں دونومولود بچوں کی لاشیں‌، مجرم کون ؟ پولیس نے سرجوڑلیئے

    اس کے پچھلے حصے میں چھوٹی سی جیب بنائی گئی جس میں سائل اپنی بساط کے مطابق فیس ڈال دیتا، وکیل اس بات سے بے خبر ہوتا کہ سائل نے اسے کتنی فیس ادا کی ہے، یاد رہے کہ گاون لازمی پہننے کا حکم پہلی مرتبہ نہیں آیا بلکہ نومبر 2016 میں بھی ہائی کورٹ نے وکلاء کو گاون پہن کر عدالت آنے کی ہدایت کی تھی لیکن اس پر خاطرخواہ عمل نہ ہوسکا

    وزیراعظم کے جہاز میں دوران پرواز آگ لگ گئی،تیزگام کی کہانی دہرائی گئی

  • اعلیٰ عدلیہ کا ججزروسٹرپھرتبدیل،اہم تبدیلیاں

    لاہور: ججز روسٹر کے تبدیل ہونے سے بہت سے سوالات جنم ضرور لیتے ہوں گے ، مگریہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ یہ عدالت کی معمول کی کارروائی ہے، مگراکثرسائیلین کو ضرور شکایت ہوتی ہےکہ ان کے کیسز کو طوالت بھی اسی وجہ سے ملتی ہے ، ادھر ہائیکورٹ میں نیب سمیت دیگرمقدمات کی سماعت کیلئے ججزروسٹرتبدیل کردیا گیا، قائمقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ کی منظوری سے ترمیمی ججزروسٹرجاری ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ نے نیب کیسز کی سماعت کیلئے بنچ کی تشکیل نو کی تھی جس کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس چودھری مشتاق احمد نے4 نومبر سے نیب کیسز کی سماعت کرنا تھی۔ قائمقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو رکنی بنچ کو21 نومبرتک بحال رکھا ہے، ترمیمی روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر آئندہ ہفتے سے 12ڈویژن اور32 سنگل بنچ سماعت کریں گے۔

    لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے دی جانے والی معلومات اور اطلاعات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں موجودہ 2 رکنی بنچ21 نومبرتک سماعت کرے گا، 25 نومبر سے نیب کیسز کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیا جائیگا، نیا بنچ جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس انوارالحق پنوں پرمشتمل ہوگا۔

    ہائی کورٹ روسٹر کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اب چیف جسٹس سردارمحمد شمیم خان9 نومبر سے پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے، جسٹس محمد قاسم خان بھی9 نومبر سے پرنسپل سیٹ پرمقدمات سنیں گے، جسٹس شجاعت علی خان11 نومبر سے مقدمات سنیں گے، چیف جسٹس اور جسٹس چودھری مشتاق احمد کا ڈویژن بنچ11 نومبر سے کیسز سنے گا۔

    جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس اسجد جاوید گھورال11 نومبر سے انسداد دہشت گردی اور فوجداری کیسزسنیں گے، جسٹس عائشہ اےملک، جسٹس جواد حسن انٹراکورٹ اپیلیں سنیں گے، اسی طرح دیگر ججز بھی مختلف نوعیت کے کیسز سنیں گے۔جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہےکہ ضرورت کےمطابق اس میں مزید تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے

  • لاہورہائی کورٹ ججز روسٹرپھر تبدیل،بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ

    لاہورہائی کورٹ ججز روسٹرپھر تبدیل،بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ

    لاہور:تبدیلی ہر جگہ آنے لگی ،ہائی کورٹ کی طرف سے روسٹرز میں ترمیم بہت اہم قرار دی جارہی ہے، اطلاعات یہی ہیں‌کہ لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر میں پھر ترمیم کر دی گئی۔جبکہ یہ 13واں روسٹرہے جوسامنے آیا ہے

    بھٹوکی نگری میں عام تعطیل،پی ٹی آئی اورجے یوآئی کی صلح ہوگئی

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد تیرہواں ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق پرنسپل سیٹ پر تیرہ ڈویژن اور بتیس سنگل بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ جسٹس محمد قاسم خان سمیت چارججز صرف18 اکتوبر کو ملتان بنچ میں سماعت کریں گے، جسٹس سید شہبازعلی رضوی، جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگرسمیت دیگرشامل ہیں، چاروں ججزپنجاب بار کونسل کی جانب سے ملتان میں دی گئی دعوت میں بھی شریک ہوں گے۔

    مدینہ منورہ جاتے ہوئے 37 مسافر حادثے میں جانبحق ،

    جسٹس محمد قاسم خان سمیت چاروں ججز 21 اکتوبر سے پھر پرنسپل سیٹ پرسماعت کریں گے، جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ 21 اکتوبر سے نیب کیسز کی سماعت کا آغاز کرے گا، جسٹس جواد حسن 28 اکتوبر سے پرنسپل سیٹ پرمقدمات کی سماعت کا آغاز کریں گے۔

    بھٹوکی نگری میں عام تعطیل،پی ٹی آئی اورجے یوآئی کی صلح ہوگئی