پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایشین چیمپئنز ٹرافی میں ہاکی ٹیم کی شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے 3 اگست سے بھارت کے شہر چنائی میں شروع ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کی شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔
این او سی متعلقہ وزارتوں اور دیگر متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی ایشین میں پاکستان کے علاوہ میزبان بھارت، جنوبی کوریا، جاپان، چین اور ملائیشیا کی دیگر ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان اپنی مہم کا آغاز 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف میچ سے کرے گا جس کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔
Tag: ہاکی

پی ایس بی کی جانب سے ہاکی ٹیم کو ایشئین چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کی اجازت مل گئی

ہاکی ٹیم کے سابق کوچ سیگفرڈ ایکمن کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے چیک موصول
باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کے واجبات ادا کر دئیے گئے ہے،، ہیڈ کوچ کے واجبات سے متعلق پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات طے پا گئے تھے،باغی ٹی وی کے مطابق پی ایس بی سیگفریڈ ایکمین کے معاوضے کا چیک پی ایچ ایف کے حوالے کر دیا ہے،۔ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو نے کوچ کی تنخواہ کی ادائیگی کا چیک سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے حوالے کیا، ممبر سلیکشن کمیٹی پی ایچ ایف اولمپئن شکیل عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سیگفریڈ ایکمین 1 سال کے واجبات ادا نہ کیے جانے کی وجہ سے مستعفی ہو گئے تھے، انہوں نے گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا سیگفریڈ ایکمین کے کوچنگ کے لیے عمان سے معاملات طے پا رہے ہیں۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کو معاہدے کے تحت 2026 تک سیگفریڈ ایکمین ہاکی فیڈریشن کو اپنے خدمات پیش کرنے تھے لیکن پی ایس بی اور پی ایچ ایف کے درمیان تنازع کی وجہ سے واجبات وقت پر ادا نہ ہو سکے،
سابق ہاکی لیجینڈز پر لگائے گئے الزامات اولمپیئن ناصر علی کے گلے پڑگئے
اولمپیئن اصلاح الدین نے لیگل نوٹس کا جواب نہ دینے پر ناصر علی پر ہتک عزت کا دعوی دائر کردیااصلاح الدین نے ناصر علی کو اسمگلنگ کا الزام لگانے پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا،
لیگل نوٹس کے مطابق ناصر علی کو الزامات کے ثبوت دینے کیلئے 14 دن کی مہلت دی گئی تھی مہلت گزر گئی اولمپیئن ناصر علی نے نہ ہی ثبوت فراہم کئے اور نہ ہی معافی مانگی اولمپیئن اصلاح الدین نے کہا ناصر علی کے خلاف اب قانونی کارروائی کی جائیگی ، ناصر علی نے بے بنیاد الزام لگا کر میری شہرت کو نقصان پہنچایا ہے، اصلاح الدین نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات ناصر علی کو عدالت میں ثابت کرنا ہونگے، اصلاح الدین اولمپیئن اختر رسول اور اولمپیئن شہناز شیخ نے بھی ناصر علی کو الزمات لگانے پر لیگل نوٹس بھیجا تھا،
ہاکی ورلڈ کپ 2023 بھارت میں جاری
نیودہلی: ہاکی ورلڈ کپ 2023 بھارت کے شہروں بھبنیشور اور رورکیلا میں جاری ہے، ہاکی کے میگا ایونٹ میں کل بروز اتوارمزید دو میچ کھیلے جائیں گے،پہلا میچ یورپین ہیوی ویٹس سپین اور ویلز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا،
فروری میں نیشنل یوتھ سمٹ لاہور میں کروانے کا اعلان
واضع رہے کہ قومی ٹیم ہاکی ورلڈ میں کوالیفائی نہ کرنے کے باعث ایونٹ شرکت نہیں کررہی ہے، قومی ٹیم کو سب سے زیادہ چار ولڈ کپ جیتنے کا اعزازحاصل ہے.
ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ: جاپان نے پاکستان کو ہرادیا
یوچیفسٹروم:ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ: جاپان نے پاکستان کو ہرادیا،اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر پوچیفسٹروم میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی۔
جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ:چوتھے دن بھی مقابلے جاری رہے
ذرائع کے مطابق ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں پانچویں و آٹھویں پوزیشن کے لیے پاکستان اور جاپان کے مابین میچ کھیلا جائے جس میں جاپان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔
ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے:آئن مورگن
اس سے قبل پاکستان اور فرانس کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا تھا، گرین شرٹس کی جانب سے راناعبدل، افراز اور احمد ارباز نے گول اسکور کیے تھے جبکہ آئرلینڈ نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔
T20 ورلڈکپ کے آغاز میں 3 دن باقی: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہ…
آئرلینڈ کی جانب سے ایمپی کونر، واکر بینجمن اور شین نے ایک، ایک گول کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول عبدالحنان شاہد نے اسکور کیا۔قبل ازیں گرین شرٹس کو میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 2-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلیے آفیشلز کا اعلان
آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلیے آفیشلز کا اعلان
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پہلا آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ جو کہ 19 نومبر تا 26 نومبر ملتان ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا مزکورہ ایونٹ کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا گیا.
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن قمر ضیاء ,اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر رائے عثمان اکبر کھرل, کامران صابر ہونگے. آرگنائزنگ سیکریٹری لفںٹننٹ کرنل ر محمد آصف ناز کھوکھر, پی ایچ ایف کو آرڈینیٹر میجر ر جاوید ارشد خان منج, چیف کو آرڈینیٹر کامران شریف چوہدری, کو آرڈینیٹر امان اللہ ملک, کو آرڈینیٹر عبدالسعید , میڈیا کو آرڈینیٹر محمد وقاص شیخ ,جبکہ ٹورنامنٹ آفیسرز شفقت ملک, جاوید صادق, نصیر مغل, رفیق خان, چوہدری منور حسین, رانا ندیم, آصف محمود, عمیر اکرم, آفتاب جمیل,مرزا محمد مجاہد, ملک محمد یونس, محمد شفیق, محمد علی, طاہر شیرازی, ثاقب نیاز اور مزمل حسین ہونگے. ایمپائر منیجر محمد جمیل بٹ, اسسٹنٹ ایمپائر منیجر زوالفقار حسین, ایمپائرز پینل میں حافظ عاطف لطیف, یاسر خورشید, وقاص احمد بٹ, امیر حمزہ, اسد ,محمد سلیم, محمد بلال, زاہد حمید, فیصل صیام ,زاہد علی, مظہر وسیم, مبشر علی اور عرفان طاہر شامل ہیں.

پاکستان نےپھرسےقومی کھیل ہاکی میں مقام حاصل کرنا شروع کردیا:حکومت مزید کردارادا کرے:خالد سجاد کھوکھر
لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑیوں کومیرٹ کی بنیاد پر موقع دیا گیا، نوجوان کھلاڑیوں نےسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں اپنی صلاحیتوں کےبھرپور جوہر دکھائے اور ایونٹ میں گیارہ سال بعد وکٹری سٹیڈ پر جگہ بنائی، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نامساعد مالی حالات کے باوجود اینگرو کارپوریشن کے تعاون سے انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ میں پاکستان کی شرکت کو یقینی بنایا اور ٹیم کانسی کا تمغہ لے کر وطن واپس لوٹی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ ایف آئی ایچ نیشن کپ میں شرکت کے لئے حکومت پاکستان ہاکی ٹیم کو فنڈز فراہم کرے، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ حکومت نے ہمیشہ پاکستان ہاکی کا ساتھ دیا جس پر انکے مشکور ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے جس بہترین انداز میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پرفارم کیا ہے اس سے مستقبل کے ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں.قومی ہاکی ٹیم نے ایشیئن چیمپیئن جاپان کو شکست دیکر وکٹری اسٹینڈ پر آکر قوم کے دل جیت لئے ہیں. ہم سب کو چائیے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں. قومی کھیل ہاکی کودیگر کھیلوں کی طرح حکومتی اور پرائیوٹ اداروں کی سپورٹ کی ضرورت ہے. سب کو قومی کھیل کی ترقی و ترویج کیلئے آگے بڑھنا چائیے. تاکہ قومی کھیل کو کھویا ہوا مقام واپس مل سکے.
صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ پی ایچ ایف نے نامساعد مالی حالات کے باوجود پاکستان ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کے لئے بھجوایا جس کے لئے حکومت سندھ اور اینگرو کارپوریشن کے بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اینگرو کارپوریشن کا مشکور ہوں کہ انہوں نے قومی ہاکی ٹیم کو اس کڑے وقت میں سپانسر کرکے قومی ساکھ کو قائم رکھا۔ نوجوان کھلاڑیوں نے ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور پاکستان کے لئے کانسی کا تمغی حاصل کیا جوکہ پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔
صدر پی ایچ ایف نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی ایف آئی ایچ نیشن کپ میں شرکت لازمی ہے جس میں فتح کی صورت میں اولمپکس کوالیفائی کرنے کے چانسز موجود ہین جبکہ پرولیگ میں بھی شرکت کا موقع ملے گا جس سے پاکستان کی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ حکومت پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو فنڈز فراہم کریں تاکہ پاکستان ایف آئی ایچ نیشن کپ میں شرکت کرسکے جس میں جیتنے کی صورت میں اولمپکس اور پرو لیگ میں شرکت یقینی ہے۔
صدرپی ایچ ایف نے مزید کہا کہ پاکستان اگر اس انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا تو پاکستان پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا اور پابندی لگنے کا خدشہ ہے۔ حکومت پاکستان سے التماس ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کو یقینی بنائے
عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد
شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار
جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

کرکٹ کےبعد ہاکی کےمیدان سے بھی خوشی کی خبر:پاکستان نےجاپان کوہرادیا
ایبوہ:کرکٹ کےبعد ہاکی کےمیدان سے بھی پاکستانیوں کےلیےخوشی کی خبر:پاکستان نےجاپان کوہراکرتیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ، اطلاعات کے مطابق آج سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے ایشین چیمپین جاپان کو 3-5 گول سے شکست دیکر 11 سال بعد ایونٹ میں وکٹری سٹینڈ پر جگہ بنا لی۔
تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ میں تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا. مذکورہ میچ میں پاکستان نے جاپان کو ایک سنسنی خیز مقابلہ میں تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا. پاکستان کی جانب سے 11ویں منٹ میں حنان شاہد نے فیلڈ گول, 18ویں منٹ میں افراز احمد نے پینلٹی کارنر کے زریعے, 27ویں اور 31ویں منٹ میں رومان نے دو فیلڈگول, 53ویں منٹ میں رانا عبدوحید نے فیلڈ گول سکور کیا. جبکہ جاپان کی جانب سے 10ویں منٹ میں کینٹارو نے, 31ویں اور 50ویں منٹ میں یوما نے دو گول سکور کئے.
ایونٹ میں 11 سال بعد پاکستان تیسری پوزیشن حاصل کرکے برونز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگیا. اس سے قبل پاکستان نے ایونٹ کا فائینل آسٹریلیا کے مدمقابل 2011 میں کھیلا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم میں 9 باصلاحیت اور نوجوان کھلاڑیوں نے اس ایونٹ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آگاز کیا اور ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔
مذکورہ ایونٹ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی جن میں میزبان ٹیم ملائشیا، پاکستان، جاپان ، کوریا، ساوتھ افریقہ اور مصر شامل ہیں۔
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائینل کل میز بان ٹیم ملائشیا اور کوریا کے مابین کھیلا جائیگا

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت 4 حکام ٹریفک حادثے میں جاں بحق
کوئٹہ:قلات میں مسافر کوچ اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق قلات میں غوث آباد جان ہوٹل کے قریب قومی شاہراہ پر مسافرکوچ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، واقعے کےبعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے ، جن کی شناخت مجاہد اسلام ،میر علی کرد ،امتیاز شاہ اور عبدالرحیم درانی کے نام سے ہوئی ہے۔ٹریفک حادثے میں مرنے والے چاروں افراد کا تعلق بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن سے تھا ، مرحومین وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہاکی کے ٹرائلز لینے کے بعد خضدار سے کوئٹہ وآپس آرہے تھے ۔
ادھرکراچی کے علاقے کلفٹن میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی سیلاب متاثرہ بچی کے معاملے میں پولیس نے لاپتا ہونے سے پہلے بچی کو آخری بار دیکھنے والے قریبی مال کے چوکیدار کا بیان ریکارڈ کرلیا۔
چوکیدار نے اپنے بیان میں بتایا کہ بچی کو گاڑی سواروں سے بات کرتے دیکھا،گاڑی سوار 2 افراد نے پوچھا راشن کہاں سے ملتا ہے، میں نے گاڑی سواروں کو ایک اسٹور کا بتایا تو انہوں نے دوسرے اسٹور سے راشن لینے کا کہا۔چوکیدار نے کہا کہ اس دوران بچی خود جاکر گاڑی میں بیٹھ گئی جب کہ پولیس کا کہنا ہے ہوسکتا ہے بچی کو راشن کا جھانسہ دے کر گاڑی میں بٹھایا گیا ہو۔
دوسری جانب پولیس حکام کا بتانا ہے کہ شکار پور کی بچی سے زیادتی کے معاملے پر حراست میں لیے گئے 5 افراد کے ڈی این اے کے نمونے لیب بھجوادیے گئے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کےایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ،بڑے فیصلے
لاہور:ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور میں منعقد ھوا. صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر نے اجلاس کی صدارت کی. اس موقع پر پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ میں سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین، ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید محمد ظاہر شاہ، نائب صدور پی ایچ ایف محمد سعید خان، میجر جنرل طارق حلیم سوری، امجد پرویز ستی سمیت صوبائی سیکرٹریز پی ایچ ایف لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر (پنجاب)، ہدائت اللہ (کے پی کے)، اکبر علی قائم خانی (سندھ)، سید امین مروت (بلوچستان)، ڈیپارٹمنٹل نمائندہ رانا نزاکت علی (پاکستان ایئر فورس) اور نامزد ٹیکنو کریٹ ممبران اولمپین حنیف خان ، اولمپین ناصر علی، پی ایچ ایف لیگل ونگ کے سربراہ بیرسٹر میاں علی اشفاق و سپیشل آڈیٹر سید محمد راشد شاہ نے شرکت کی.

اجلاس میں سابقہ اجلاس کی توثیق سمیت قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے منصوبہ جات ، انٹرنیشنل ایونٹس میں قومی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس رپورٹس، اخراجات اور آئیندہ ایونٹس میں قومی ٹیموں کی شرکت جیسے معاملات کو زیر بحث لایا گیا. نیز موجودہ و سابق انکوائریز، ڈسپلن کے معاملات اور سابق کوچز مینجرز کی کارکردگی، ٹیموں کی سابقہ پرفارمنس سے متعلقہ امور زیربحث لائے گئے.جبکہ مختلف کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہیں. لیگل ایڈ ونگ کی سربراہی بیرسٹر میاں علی اشفاق کریں گے.
سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ ممبران کو مالی و انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی اور ماضی میں بڑے ایونٹ میں رسائی نہ ہونے کی وجوہات اور سابقہ ٹیم منیجمنٹ کی پرفارمنس پر بھی تفصیلی بات ہوئی.اس حوالے سے متعلقہ کمیٹی پندرہ دن کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائے گی. سابقہ ادوار کے فنانشنل و دیگر امور پر لیگل ونگ قانونی کاروائی کرے گا. پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹیو ممبران نے پی ایچ ایف صدر برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا.










