اوکاڑہ(علی حسین ) لاہور ملتان روڈ پر مسافروں سے بھری بس ٹائر بلاسٹ ہونیکی وجہ سے الٹ گئی۔ بیس افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ زخمیوں کو مقامی ضلعی ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ مسافر بس لاہور سے بہاولنگر جا رہی تھی ۔
Tag: ہسپتال
-

اوکاڑہ: تھانہ چوچک کی حدود میں بچوں کی لڑائی میں چچی کو فائر مارکر زخمی کردیا۔
اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواحی علاقے چوچک میں بچوں کی لڑائی پر چچی کو فائر لگ گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چوچک کی حدود میں بچوں کی لڑائی کے دوران عباس نامی شخص نے اپنی چچی نسرین بی بی کو مداخلت کرنیکی بنا پر طیش میں آکر فائر ماردیا۔ جس سے نسرین بی بی شدید زخمی ہوگئی۔ مضروبہ کو ڈی ایچ کیو اوکاڑہ ریفر کردیا گیا ہے. ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے میڈیکل کی بنیاد پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
-

2 لاکھ لوگوں کیلئے صرف ایک
قصور
چونیاں کے علاقے الہ آباد میں قائم رورل ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان ڈیوٹی پر تعینات خاتون ڈاکٹر کا دور دراز سے آنے والے مریضوں سے ناروا سلوک اہل علاقہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق الہ آباد دو قصبے کی آبادی لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے مگر الہ آباد میں صحت کے مسائل علاج معالجہ ایمر جنسی نا ہونے کے برابر ظے جبکہ کروڑوں روپے کے فنڈ ہسپتال پر خرچ کرنے کے باوجود ہسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی اور ڈیوٹی پر موجود خاتون ڈاکٹر کا دور دراز سے آئے غریب غرباء مریضوں سے ناروا سلوک بڑھتا جا رہا ہے متاثرہ مریضوں کے لواحقین محمد علی ، علی رضا ، محمد طالب ، عمران علی و دیگر نے بتایا کہ جب بھی ہسپتال اپنا مریض لے کر گے طبی معائنہ بھی نہ ہوسکا مجبور ی پر ائیویٹ مہنگے ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے جبکہ ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر کی جانب سے بجائے تعاون کے گالی گلوچ سننی پڑتی ہے ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل ہے کہ الہ آباد ہسپتال کی انتظامیہ کے بارے فوری نوٹس لیا جائے اور آنے والے مریضوں کو ریلیف پہنچایا جائے تاکہ ہ میں مہنگے ترین ہسپتالوں میں نہ جانا پڑے -

اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر حادثہ چار افراد زخمی
اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر 20 جیڈی کے قریب آٹو رکشہ اور کار کے تصادم میں رکشہ میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122 عملہ نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر ضلعی ہسپتال ریفر کردیا ہے۔
-

صدر گوگیرہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ: شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی ۔ سالی شدید زخمی
اوکاڑہ( علی حسین ) صدر گوگیرہ میں خاوند نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی، جبکہ سالی شدید زخمی ہوئی۔ ملزم اللہ دتہ نے اپنی بیوی حمیدہ بی بی کا سوتے ہوئے تیزدھار چھری سے گلا کاٹ دیا۔ بعد میں اپنی سالی کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ اس کے بعد ملزم اللہ دتہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ قتل کی وجہ گھریلو رنجش اور ناچاکی بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کردیا ہے۔
-
اوکاڑہ: صدرگوگیرہ میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر تین افراد قتل
اوکاڑہ(علی حسین) دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے چچا بھتیجا موقع پر جاں بحق جبکہ جوابی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ دونوں گروپوں میں عرصہ دراز سے دشمنی چلی آ رہی ہے۔قتل ہونے والوں میں اعظم اور اس کا بھتیجا ندیم اور جوابی فائرنگ میں جاں بحق ہونیوالا شخص فخر حیات شامل ہیں۔ملزمان اکبر اور ان کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔گوگیرہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی حدود جکو والا کھوہ کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے کھیتوں میں کام کرنے والے چچا بھتیجا قتل ہو گئے۔ جبکہ زخمی ہونیوالوں میں فخر حیات ولد اکبر علی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ زخمی کو ہسپتال ریفر کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اعظم اور اس کا بھتیجا ندیم کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ اچانک ان کے مخالفین اکبر وغیرہ نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجہ میں اعظم اور اس کا بھتیجا ندیم قتل ہو گئے ملزمان فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے پولیس کے مطابق اس سے قبل بھی مقتولین پارٹی کی فائرنگ سے اعظم گروپ کے افراد قتل ہو چکے ہیں ڈی پی او عمر سعید ملک نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گوگیرہ پولیس کو ہدایت کی فرار ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے پولیس نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کرتے ہوئے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.
-

اوکاڑہ:موضع اکبر میں زہریلا دہی کھانے سے تین بچوں سمیت دس افراد کی حالت غیر
اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواحی قصبے موضع اکبر میں زہریلا دہی کھانے سے تین بچوں سمیت 10 افراد جن میں عورتیں بھی شامل ہیں کی حالت غیر ہوگئی ہے، جن کو علاج کے لیے ہسپتال میں ریفر کردیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں دودھ اور دہی میں ملاوٹ کا دھندہ عروج پر ہے۔ عوام الناس نے حکام اور محکمہ فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملاوٹ کرنیوالے اور عوام کی جانوں سے کھیلنے والے پیشہ ور عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی کو بہتر بنایا جائے۔
-

صدرگوگیرہ: ماڑی پتن کے قریب دریائے راوی سے لاش برآمد، تاحال شناخت نہیں ہو سکی
اوکاڑہ(علی حسین) ماڑی پتن پل کے قریب دریائے راوی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے. لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔ عمر 35 سال کے قریب ہے۔ ریسکیو ٹیم نے لاش نکال کر گوگیرہ پولیس کے حوالے کردی ہے۔
-

سرکار اور ہسپتال ناکام
قصور
سراۓ مغل کے علاقہ بہڑوال کلاں میں واقع گورنمنٹ ہسپتال کو 24 گھنٹے تو کردیا گیا پر عملہ نہ ھونے کی وجہ سے عوام زلیل ھونے لگی ہسپتال سے LHV کا غائب رہنا معمول بن چکا ھے علاقہ مکینوں کا کہنا ھے کہ LHV عالیہ اقبال جو کہ ہسپتال میں آنے والی خواتین سے بدتمیزی سے پیش آتی ھے جبکہ اگر کوئی ڈلیوری کیس آجاۓ تو ادویات کی مد میں ہزاروں روپیہ مانگتی ھے اگر سائل نہ دے تو اسے ہسپتال سے دھکے مار کے باہر نکال دیتی ھے دوران ڈیوٹی ہسپتال میں بائیو میٹرک حاضری لگا کر فوراً ہسپتال سے واپس چلی جاتی ھے اور جب چھٹی کا ٹائم ھوتا ھے تو دوبارہ حاضر ھو کر بائیو میٹرک انگوٹھا لگا چلی جاتی ھے ہسپتال سرکاری ھونے کے باوجود ادویات کے نام پر رشوت لینا متعلقہ اداروں پر سوالیہ نشان ھے جبکہ متعلقہ انچارج ہسپتال ڈاکٹر کامران سے شکایت کی تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا اہل علاقہ کا کہنا ھے ہسپتال کے عملہ نے ڈیوٹی کو مذاق سمجھ رکھا کچھ ماہ پہلے چوکیدار نے ہسپتال کا دروازہ نا کھولا تھا جس کی وجہ سے ایک غریب گھر کی عورت نے ہسپتال کے پارک میں بچے کو جنم دیا تھا جس پر ڈاکٹر کامران نے کوئی بھی ایکشن نہ لیا
لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکار اور سرکاری ہسپتال ناکام ہو چکے ہیں -
اوکاڑہ جنرل بس سٹینڈ پر فائرنگ۔ ایک شخص جاں بحق
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ جنرل بس سٹینڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو کو نازک حالت کی بنا پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ ریفر کردیا گیا ہے۔ اوکاڑہ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعیدملک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنیکا کا حکم جاری کردیا ہے۔
