Baaghi TV

Tag: ہسپتال

  • اوکاڑہ، بیوی کو منانے میں ناکامی شوہر نے خود کو آگ لگا لی۔حالت تشویشناک

    اوکاڑہ، بیوی کو منانے میں ناکامی شوہر نے خود کو آگ لگا لی۔حالت تشویشناک

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی کا سامنا کرنے پر خاوند نے تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ نول پلاٹ کے رہائشی صدی احمد کی بیوی کئی دنوں سے ناراض ہوکر میکے رہ رہی تھی۔ صدی احمد نے منانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ دلبرداشتہ ہوکر خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔ ریسکیو 1122 نے تشویشناک حالت کی بنا پر ڈی ایچ کیو اوکاڑہ ریفر کردیا ہے۔ مضروب چار بچوں کا باپ ہے۔

  • رشتے کے تنازع پر نوجوان کو زخمی کردیا گیا

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) تھانہ راوی کے علاقے مدو کا ٹھٹھہ میں رشتے کے تنازع پر عمر فاروق نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سلیم نامی نوجوان پر دھاوا بول دیا۔ سلیم پر آہنی راڈز اور ٹوکے سے وار کیے گئے۔ سلیم کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

  • چیف ایگزیکٹیو ہییلتھ لودھراں کو اوکاڑہ میں بطور سی او ہیلتھ مقرر کردیا گیا

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ لودھراں ڈاکٹر اعجاز حسین کا تبادلہ بطور سی او ہیلتھ اوکاڑہ کردیا گیا ہے۔ اس بابت نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اوکاڑہ میں ان سے قبل سی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دورہ دیپالپور کے دوران ناقص کاکردگی کیوجہ سے اوایس ڈی لگا دیا تھا تاہم سی او ہیلتھ اوکاڑہ کا اضافی چارج ڈی ایچ او ڈاکٹر سجاد گیلانی کے پاس تھا۔ اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹر صغیراحمد کو میڈیکل سپریٹنڈنٹ تعینات کردیا گیا ہے اور ان کے پیشرو ایم ایس ڈاکٹر رائے نیازاحمد کو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹرانسفر کردیا تھا۔

  • ہسپتالوں میں مریض اچھوت

    ہسپتالوں میں مریض اچھوت

    قصور
    ضلع بھر کے بی ایچ یو آر ایچ سی پر مریضوں کیساتھ اچھوتوں جیسا رویہ لاک ڈاؤن کی بدولت بے روزگار لوگ مذید پریشان
    تفصیلات کے مطابق قصور میں ضلع بھر کے تمام بیسک ہیلتھ یونٹس اور رورل ہیلتھ سنٹرز میں مریضوں کیساتھ اچھوتوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے چونکہ یہ تمام سنٹرز دیہاتوں اور قصبوں میں ہوتے ہیں اور زیادہ تر آبادیوں سے باہر قائم ہیں اس لئے ان کے عملے کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں جانے والے مریض سے صرف مرض پوچھی جاتی ہے وہ بھی ایک چھوتے سے سوراخ میں دور سے ہی اور مرض بتانے پر دو چار گولیاں دے کر فارغ کر دیا جاتا ہے مریض کا کوئی بلڈ بریشر،نبض کی رفتار و درجہ حرارت چیک نہیں کیا جاتا دوائی بھی صرف ڈسپنسر ہی دے رہے ہیں باقی میڈیکل آفیسرز مریض کے سامنے آنے کے بھی روادار نہیں مریضوں کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ کرونا کے بچاؤ کی حفاظتی کٹس ہمارے پاس موجود نہیں ہیں لہذہ ہم مریض کو ہاتھ نہیں لگا سکتے
    اس ساری صورتحال پر لوگ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے سوال کر رہے ہیں کی کیا کمیشن کا کام صرف ڈسپنسروں ڈی ایچ ایم ایس و حکماء کو اتائی قرار دے کر پکڑنا ہی رہ گیا ہے ان میڈیکل آفیسرز جو کہ لاکھوں روپیہ ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کب پوچھے گا
    لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • واش روم سے ہسپتال منتقل

    قصور
    جواں سالہ لڑکا اچانک واش میں گر گیا حالت سیریس
    تفضیلات کے مطابق قصور راءوخان والا کے نزدیکی گاؤں اوراڑہ نو کے رہائشی مرزا ریاست بیگ کا 18 سالہ لڑکا سیف بیگ آج صبح سویرے اٹھا اور واش روم گیا مگر واش روم جاتے ہی گر پڑا جس کی بدولت اس کے دماغ سے کافی خون بہنے لگا اور وہ بے ہوش ہو گیا اور حالت بے ہوشی میں ہاتھ پاؤں مارنے لگا جس پر گھر والوں نے ریسکیو 1122 قصور کو فون کرکے اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کیا جہاں اس کے سر کا سی ٹی سکین کیا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے دماغ کے سپیشل ڈاکٹر کے آنے تک کوئی بھی بات بتانے سے گریز کیا ہے