Baaghi TV

Tag: ہلاکتیں

  • کراچی:نیگلیریا سے ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا

    کراچی:نیگلیریا سے ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا

    کراچی:نیگلیریا سے ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں دماغ خور جرثومے سے 28 سالہ نوجوان انتقال کرگیا، ڈیفنس فیز 4 کا رہائشی مزمل علی چند روز قبل سوئمنگ پول میں نہایا تھا۔ رواں برس شہر قائد میں نیگلیریا امیبا سے یہ پانچویں ہلاکت ہے۔

    جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کے مطابق چند روز قبل کراچی ڈیفنس فیز 4 کے رہائشی نوجوان کو تیز بخار اور غنودگی کی حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا، جس کی حالت کو دیکھتے ہوئے نیورولوجی وارڈ میں داخل کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کے نتیجے میں نوجوان میں نیگلیریا امیبا کی تشخیص ہوئی تھی، متاثرہ نوجوان کے گھر والوں کے مطابق چند روز قبل وہ نجی سوئمنگ پول میں نہایا تھا، جس کے بعد مزمل کو بخار ہوا، الٹی، شدید سر درد اور غنودگی کی سی کیفیت طاری ہوگئی۔

    اسپتال حکام کے مطابق نوجوان چند روز جناح اسپتال میں زیر علاج رہا اور انتقال کرگیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق نیگلیریا سے رواں برس کراچی میں ہونے والی یہ پانچویں ہلاکت ہے۔

    سندھ میں 2011ء میں نیگلیریا سے ایک، 2012ء میں 9، 2013ء میں 3، 2014ء میں 14، 2015ء میں 12، 2016ء میں 3، 2017ء میں 6، 2018ء میں 7، 2019ء میں 15، 2020ء میں 8، 2021ء میں 7 اور 2022ء میں اب تک 5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    سندھ میں نیگلیریا کا مرض منظر عام پر آنے کے بعد سے اب تک 90 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، جن میں سے 86 متوفین کا تعلق کراچی سے تھا۔

    طبی ماہرین کے مطابق نیگلیریا کو برین ایٹنگ امیبا یعنی دماغ خور جرثومہ بھی کہتے ہیں اور اس کا شکار ہونیوالے 98 فیصد افراد انتقال کرجاتے ہیں۔

    نیگلیریا فاؤلیری عام طور پر سوئمنگ پولز، ندیوں اور جھیلوں میں موجود ہوتا ہے اور انسانوں میں Primary Amebic Meningoencephalitis (PAM) نام کے ایک مہلک دماغی انفیکشن کا سبب بنتا ہے، سندھ میں ہونیوالی زیادہ تر اموات کی وجہ پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار کا شامل نہ ہونا ہے۔

    دماغی و اعصابی بیماریوں کے ماہر پروفیسر عبدالمالک کے مطابق اگر بغیر کلورین ملے پانی میں موجود جرثومہ انسان کی ناک کے ذریعے دماغ تک پہنچ جائے تو یہ تیزی سے دماغ کو کھانا شروع کردیتا ہے، اس کی علامات ایک ہفتے بعد ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں اور دو یا تین ہفتے میں متاثرہ شخص انتقال کرجاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ عموماً انسان کے انتقال کے بعد اس بیماری کی تشخیص ہوپاتی ہے یا اس وقت تشخیص ہوتی ہے جب انسان کے بچنے کے امکانات بالکل ختم ہوجاتے ہیں۔

    اس بیماری کی علامات میں سر درد، بخار، متلی، الٹی، گردن میں اکڑن، تبدیل شدہ ذہنی کیفیت، فریب نظر، کوما، الجھن، لوگوں اور اردگرد کے ماحول پر توجہ نہ دینا، توازن کا کھو جانا، دورے پڑنا اور بعض اوقات بھری ہوئی ناک شامل ہیں۔اس جرثومے سے متاثر 98 فیصد افراد انتقال کرجاتے ہیں۔

  • سوڈان: نسلی فسادات میں دو روز کے دوران 200 سے زائد  افراد ہلاک

    سوڈان: نسلی فسادات میں دو روز کے دوران 200 سے زائد افراد ہلاک

    خرطوم:سوڈان کے جنوبی ریاست بلیو نیل میں نسلی فسادات کے باعث دو روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد200 سے بڑھ گئی ہے ،اس حوالے سے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ریاست بلیو نیل میں جھڑپوں میں ابتدائی طور پر 150 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں تاہم اب تعداد بڑھ کر 200 تک پہنچ گئی ہے۔ایتھوپیا اور جنوبی سوڈان کی سرحد کے قریب واقع ریاست میں گزشتہ ہفتے ہوسا قبیلے کے افراد اور مخالف گروپ کے درماین زمین کے تنازع پر لڑائی شروع ہوئی تھی اور کشیدگی کے باعث سیکڑوں افراد نے نقل مکانی کی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریاست میں شدید فائرنگ ہو رہی ہے اور مکانات اور دکانیں نذر آتش کردی گئی ہیں۔صوبائی گورنر نے ایک روز قبل ہنگامی حالات کا نفاذ کردیا تھا جبکہ بدھ اور جمعرات کو لڑائی شدت اختیار کر گئی تھی۔مقامی اسمبلی کے سربراہ عبدالعزیز الامین کا کہنا تھا کہ دارالحکومت خرطوم سے 500 کلومیٹر جنوب میں واقع وادالماہی علاقے کے تین گاؤں میں 200 افراد مارے گئے ہیں۔امدادی اداروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی لاشوں کی تاحال تدفین نہیں ہوئی اور امدادی گروپس لاشوں کی تدفین میں مدد کریں۔

    قربانیوں کی بدولت دہشتگردوں کیخلاف بےمثال کامیابیاں ممکن ہوئیں:کورکمانڈر پشاور

    صوبائی حکومت سے جاری بیان کے مطابق گورنر احمد ال اومدا بادی نے پوری ریاست بلیو نیل میں 30 روز کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

    وادالماہی ہسپتال کے سربراہ عباس موسیٰ کا کہنا تھا کہ ہلاک افراد میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق بلیو نیل کے دارالحکومت دمازین میں سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا اور بدامنی نامنظور کے نعرے لگائے۔کئی مظاہرین نے گورنر احمد ال اومدا بادی کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ ان کی حفاظت میں ناکام ہوگئے ہیں۔

    جسٹس فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط، تین پرانے ناموں کی شمولیت پر اعتراض

    اقوام متحدہ کے مطابق بلیو نیل میں جولائی سے اکتوبر کے اوائل تک 149 افراد مارے گئے اور 65 ہزار بے گھر ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق ہوسا قبیلے کے افراد ملک بھر میں مشتعل ہیں اور ان کا حکام پر الزام ہے کہ ان کے ساتھ قبائلی قوانین کے ذریعے امتیازی سلوک کیا جاتا ہے اور بلیو نیل میں اراضی سے روکا جاتا ہے کیونکہ وہ یہاں آنے والا سب سے آخری گروپ ہے۔

  • نوری آباد ایم نائن موٹروے پر مسافر بس میں آگ لگ گئی،جانبحق افراد کی تعداد 16سے تجاوزکرگئی

    نوری آباد ایم نائن موٹروے پر مسافر بس میں آگ لگ گئی،جانبحق افراد کی تعداد 16سے تجاوزکرگئی

    حیدر آباد: جامشورو کے قریب ایم نائن موٹر وے پر کراچی سے واپس گھروں کو جانے والے سیلاب متاثرین کی کوچ میں اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں اب تک 16 مسافروں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جانے والی سیلاب متاثرین کی مسافر کوچ کے پچھلے حصے میں کوٹری کے قریب ہائی وے پر اچانک آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں گاڑی پچاس فیصد سے زائد جل کر راکھ ہوگئی جبکہ ابھی بھی آگ پر قابو نہیں پایا گیا، آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر مسافر کوچ میں بھگدڑ مچ گئی، جس پر مسافروں نے چلتی کوچ کا دروازہ کھول کو چھلانگیں لگائیں۔
    ڈرائیور نے کوچ کو روک کر مسافروں کو باہر نکالا، مسافر کوچ میں خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ایس ایچ او نوری آباد ہاشم بروہی نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا ابھی کچھ پتا نہیں چل رہا ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

    بس میں سوار تمام مسافر مغیری برادری سے تعلق رکھتے تھے جو اپنے آبائی گاؤں واپس جارہے تھے۔

    دوسری طرف صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے نوری آباد کے قریب کوچ کو آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    صوبائی وزیر نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو معاملہ کی تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح پر کمیٹی تشکیل دی جائے اور تین روز میں ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ کس کی غفلت کی وجہ سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں ؟ کیا بس میں حفاظتی اقدامات مکمل تھے ؟ ایمرجنسی درازوں کے ذریعے مسافروں کو کیوں نہیں نکالا گیا۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حادثہ میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اکثر ٹرانسپوٹرز حفاظتی اقدامات میں غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں تو اُن کے ساتھ بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ جامشورو اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    موٹروے پولیس کے سیکٹر کمانڈر برائے جامشورو فرحان احمد نے بتایا کہ بس میں سوار تمام مسافر سیلاب متاثرین تھے، جو کراچی کے ریلیف کیمپ واپس کے این شاہ جارہے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے، جاں بحق مسافروں کی لاشیں تاحال کوچ کے اندر موجود ہیں۔ مسافر کوچ کے ایمرجنسی ایگزیکٹ کام کرنے کی وجہ سے کم جانیں ضائع ہوئیں، کوچ کے اے سی سسٹم میں آگ بھڑکنے سے بس مکمل جل چکی اور اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

  • بلوچستان میں پھر موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری، حادثات میں مزید 6 اموات

    بلوچستان میں پھر موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری، حادثات میں مزید 6 اموات

    کوئٹہ:بلوچستان میں پھر موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری، حادثات میں مزید 6 اموات ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، طوفانی بارش نے ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ میں تباہی مچادی، اوتھل میں لُنڈا ندی میں قومی شاہراہ کا متبادل راستہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا، کوئٹہ سے کراچی جانے والا زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا، بارشوں اور سیلاب سے مزید 6 افرد کی جانیں چلی گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 182 ہوگئی۔

    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ، بارکھان، دکی، زیارت، سنجاوی اور چمن میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ میں طوفانی بارش کے باعث کئی علاقے زیرآب آگئے، آرگس گاؤں، سلطان آباد، جان آباد، شین خڑ کے علاقوں میں سیلابی پانی نے تباہی مچادی۔

    متاثرین کا شکوہ ہے کہ سیلاب نے پورے پورے گاؤں تباہ کردیئے، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا گیا، حکومت متاثرین کی فوری مدد کرے۔اوتھل میں لنڈا ندی میں قومی شاہراہ کا متبادل راستہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا، سیلابی ریلے کے باعث قومی شاہراہ بند اور ٹریفک معطل ہوگئی۔

    کمشنر قلات داؤد خلجی کا کہنا ہے کہ لنڈا ندی پل سیلابی ریلے میں بہہ چکا ہے، عوام کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

    دوسری طرف پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 6 مزید افراد کی جانیں چلی گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 182 ہوگئی، 18 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) حکام کا کہنا ہے حالیہ بارشوں کے بعد مثاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

  • چین کے سیاحتی مرکز میں کورونا وباء کا حملہ، ہزاروں سیاح مشکل سے دوچار

    چین کے سیاحتی مرکز میں کورونا وباء کا حملہ، ہزاروں سیاح مشکل سے دوچار

    بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کے وار دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت سے سیاح مشکل سے دوچار ہوئے ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق چین کے سیاحتی مقام سانیا جنوبی جزیرے ہینان میں 10 لاکھ سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔ جہاں ایک ہی دن میں 483 کورونا کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ جس کے فوری بعد حکومت حرکت میں آئی اور شہر سے باہر جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اس کے علاوہ ٹرین کی ٹکٹوں کی فروخت بھی بند ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ صحت نے بتایا کہ سیاح اگر جانا چاہئیں تو انہیں سخت پابندیوں پر عمل کرنا ہوگا۔ جس میں ایک ہفتہ کے دوران 5 پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھا نا ہوگی۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے مقامی ہوٹل مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفری پابندیوں میں نرمی تک سیاحوں کو 50 فیصد رعایت کی پیشکش کریں۔

    ادھرچین میں نئے’ہینیپا’وائرس سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق جانوروں سے پھیلنے والے نئے’ہینیپا’وائرس سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    اب تک شان ڈانگ اورہینان صوبے سے متاثرہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کے حلق سے نمونے حاصل کئے گئے۔

     

     

     

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ وائرس کے اثرات ایک ہفتے میں سامنے آتے ہیں اور اس کی علامات میں تیزبخار، تھکاوٹ، کھانسی، بھوک میں کمی اور پلیٹلیٹس کا گرنا شامل ہیں۔

    اب تک نئے’ہینیپا’وائرس کی کوئی دوا یا ویکسین سامنے نہیں آئی اور اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط ہے۔چین کی طبی ماہروانگ لنفا نے بتایا ہے کہ نئے’ہینیپا’وائرس کے مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے اور فی الحال گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔

  • کوٹری میں زوردار دھماکہ، 1 شخص جاں بحق

    کوٹری میں زوردار دھماکہ، 1 شخص جاں بحق

    جامشورو:سندھ کے ضلع جامشورو کےتعلقہ کوٹری میں زوردار دھماکےمیں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری میں زوردار دھماکہ ہوگیا ہے جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے جبکہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق بھی ہوگیا ہے۔

    دھماکے کی جگہ پولیس، رینجرز پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

    کوٹری پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ڈپٹی کمشنر جامشورو کی آفیس کے سامنے ہوا ہے۔
    انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کہا کہ دھماکہ کس نوعیت کا ہے اور کتنا مواد استعمال ہوا ہے اس کا تعین کیا جارہا ہے۔

    اپ ڈیٹ جاری ہے

  • کراچی: ماڑی پور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق،2 افراد زخمی

    کراچی: ماڑی پور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق،2 افراد زخمی

    کراچی میں ماڑی پور کے علاقے مچھرکالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو راہگیر شدید زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ماڑی پور مچھرکالونی میں فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آنیوالا بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دو شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    حکام کے مطابق بچے کی شناخت 8 سالہ نبی عالم کے نام کی گئی۔ پولیس کی جانب سے فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کےلیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ادھر کراچی میں شدید بارشوں کی وجہ سے بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بارشوں کے حوالے سے اگلے تین دن انتہائی اہم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت بارشوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈمنسٹریٹرز نے انتظامات سے متعلق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو تفصیلی بریفنگ دی۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگلے تین دنوں کے لیے بارشوں کی پیشنگوئی کے مدنظر تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈمنسٹریٹر ز اپنے اپنے اضلاع میں کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔

  • بہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کرہلاک کردیا:آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق

    بہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کرہلاک کردیا:آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق

    منڈی بہاؤالدین میں سگے بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کر ہلاک کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سگے بھائیوں نے بد چلنی کے شبہ میں بہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کر ہلاک کیا، 35 سالہ خاتون مصباح کو سوتے میں پنکھے کی تار کا کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا۔

    پوليس نے بتایا کہ قتل کی واردات کے بعد ملزمان جاٸے وقوعہ سے فرار ہوگئے، پوليس تھانہ صدر نے 2 ملزم خاور اور نعمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم نعمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

    ادھرسوراب میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سوراب کے نواحی علاقہ آڑچنو میں پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت محمد اکرم اور زبیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بدین کے نوائی شہر کڈھن میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق گاؤن جانجھو دل سے تھا۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے عبدالحمید عرف بابو دل اور 28 سالا خدا بخش ملاح جاں بحق ہوئے ہیں، دونوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • شام میں دس سالوں میں3لاکھ سے زائد شہری جاںبحق ہوگئے

    شام میں دس سالوں میں3لاکھ سے زائد شہری جاںبحق ہوگئے

    نیویارک:شام میں دس سالوں میں3لاکھ سے زائد شہری جاںبحق ہوگئے،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نےاپنی تازہ رپورٹ میں کہا کہ 1 مارچ 2011 سے31 مارچ 2021 کےدرمیان تقریباً 307,000 شہری مارے گئے،جو شام میں تنازعات سے متعلق شہریوں کی ہلاکتوں کا سب سے زیادہ تخمینہ ہے۔

    شام میں جنگوں اورباہمی لڑائی میں مارے جانے شہریوں کے اعدادوشمارجاری کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ اس کی رپورٹ میں شہری ہلاکتوں پر دستیاب اعداد و شمارجمع کرتے وقت تمام ٹیکنیکل پہلووں کی پاسداری کی گئی اور اندازہ لگایا گیا ہے کہ 10 سال کی مدت میں 306,887 شہری مارے گئے۔

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ کہتے ہیں کہ "اس رپورٹ میں تنازعات سے متعلقہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار محض جسمانی تریخی اعداد کا مجموعہ نہیں ہیں، بلکہ انفرادی انسانوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔”

    "ان 306,887 شہریوں میں سے ہر ایک کی ہلاکت کے ان خاندانوں اور برادری پر گہرے، دہرانے والے اثرات مرتب ہوئے جس سے وہ تعلق رکھتے تھے۔”اقوام متحدہ کے حقوق کے سربراہ نے کہا کہ رپورٹ کے تجزیے سے تنازع کی شدت اور پیمانے کا بھی واضح اندازہ ہو جائے گا، اور اس میں جنگجوؤں کی ہلاکتیں شامل نہیں ہیں۔

    اس رپورٹ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نےحتمی قرار دیا تھا اور اس میں 143,350 شہریوں کی ہلاکتوں کا حوالہ دیا گیا تھا جن کی تفصیلی معلومات کے ساتھ مختلف ذرائع نے انفرادی طور پر دستاویزات فراہم کی تھیں

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا ہے کہ ان میں کم از کم ان کا پورا نام، تاریخ اور موت کا مقام شامل ہے جس میں نقاط کو مربوط کرنے کے لیے شماریاتی تخمینہ لگانے کی تکنیک اور متعدد نظاموں کا تخمینہ استعمال کیا جاتا ہے جہاں معلومات حاصل کرنے کے حوالے سے کچھ اہم پہلوغائب تھے

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نئی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے، مزید 163,537 شہری ہلاکتوں کا تخمینہ لگایا گیا، جس سے مجموعی طور پر شہری ہلاکتوں کی تعداد 306,887 ہو گئی۔

    "ااقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ کہتے ہیں کہس میں وہ بہت سے، بہت سے شہری شامل نہیں ہیں جو صحت کی دیکھ بھال، خوراک، صاف پانی اور دیگر ضروری انسانی حقوق تک رسائی نہ ملنے کی وجہ سے مر گئے، جن کا جائزہ لیناابھی باقی ہے۔”رپورٹ میں کہا گیا کہ 306,887 کے تخمینے کا مطلب ہے کہ اوسطاً، ہر روز، پچھلے 10 سالوں میں، 83 شہری تنازعات کی وجہ سے پرتشدد موت کا شکار ہوئے۔رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ "گذشتہ 10 سالوں میں 1.5 فیصد شہری کل آبادی کا ان تنازعات میں مارے گئے

  • کولمبیا کی جیل میں خطرناک قیدیوں کے درمیان خونی جھگڑا:50 ہلاک

    کولمبیا کی جیل میں خطرناک قیدیوں کے درمیان خونی جھگڑا:50 ہلاک

    بوگوتا: براعظم جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں 50 قیدی ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے جنوب مغربی شہر تلووآ کی ایک خطرناک جیل میں ہنگامہ، تشدد اورجھگڑے کےدوران 50 قیدی ہلاک ہوگئے۔

    قیدیوں نےایک دوسرے پر ڈنڈوں، راڈوں اور چاقوؤں کا آزادانہ استعمال کیا۔ کئی قیدیوں نے موقع کا فائدہ اُٹھاتےہوئے فرار ہونے کی بھی کوشش کی۔مڈبھیڑمیں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تاہم کسی قیدی کو فرار ہونے نہ دیا گیا۔ حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے پیرا ملٹری فوج بھی بلوائی گئی تھی۔

    امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرسان انتونیو میں ایک ٹریک سے ملنے والی 40 لاشوں کا معمہ حل ہونے کی بجائے بگڑتا ہوا نظرآرہا ہے ، بعض حکام کہتے ہیں کہ یہ دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے جبکہ بعض کوخدشہ ہے کہ ان کو زہریلی گیس سے ہلاک کیا گیا ہے ، تاہم اب سیکورٹی حکام نے ان کی اموات کے حتمی تعین کے حوالےسے میڈیکل بورڈ کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ،

    یاد رہے کہ امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں ایک ٹرک سے کم از کم 40 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ غیرقانونی پناہ گزین تھے جن کو ٹیکساس کے جنوب میں اسمگل کیا جا رہا تھا۔

    حکام نے دیگر 15 افراد کو ٹرک سے مقامی ہسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔ سان انتونیو کے مقامی نیوز چینل ووائے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرنے والوں کے تارکین وطن ہونے کے حوالے سے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ نیوز چینل کے مطابق ٹرک جنوب مغربی علاقے میں ریل کی پٹڑی کے قریب سے ملا ہے۔

    سان انتونیو کی پولیس نے تبصرے کی درخواست کے باوجود رپورٹ کے حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ نیوز چینل کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹرالر کے اردگرد پولیس ہلکار بڑی تعداد میں موجود ہیں جبکہ ایمبولینس بھی وہاں کھڑی ہیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق میکسیکو کی سرحد سے امریکہ میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش میں گزشتہ دہائیوں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ واقعہ ان میں سے سب سے زیادہ ہلاکت خیز ہے۔

    سان انتونیو کے علاقے میں سنہ 2017 میں دس غیرقانونی تارکین وطن ایک ٹرک میں ہلاک ہوئے تھے جبکہ سنہ 2003 میں پیش آنے والے ایک واقعے میں 19 غیرقانونی پناہ گزین حبس کے باعث ٹرک میں ہلاک ہوئے تھے۔