Baaghi TV

Tag: ہندوستان

  • نئی افغان حکومت سے ہندوستان کے تعلقات بہتر ہونے لگے:ہندوستان نے بھی تحفہ بھیج دیا

    نئی افغان حکومت سے ہندوستان کے تعلقات بہتر ہونے لگے:ہندوستان نے بھی تحفہ بھیج دیا

    نئی دہلی:نئی افغان حکومت سے ہندوستان کے تعلقات بہتر ہونے لگے:ہندوستان نے بھی تحفہ بھیج دیا ا،طلاعات کے مطابق ہندوستان نے افغانستان میں چیلنجنگ انسانی صورتحال کے پیش نظرطبی سامان کی ایک کھیپ ہفتے کو کابل کام ایئر طیارے سے بھیجی ہے۔

    طبی سامان کی کھیپ کام ایئر کے خصوصی طیارے کے ذریعے بھیجی گئی ہے، جس سے جمعہ کو 10 ہندوستان اور 94 افغان نئی دہلی آئے تھی ۔

    ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ ادویات کابل میں عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیوایچ او) کے نمائندوں کو سونپی جائے گی اور اس شہر کے اندرا گاندھی چلڈرن اسپتال میں تقسیم کی جائیں گی۔

     

    ہندوستانی حکومت کی مدد سے جمعہ کو 10 ہندوستانیوں اور افغان اقلیتی برادری کے اراکین سمیت 94 افغان باشندوں کو کام ایئر کے خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی لایا گیا ۔

    اقلیتی برادری کے ارکان اپنے ساتھ گورو گرنتھ صاحب کے دو نسخے اور کچھ قدیم ہندو نسخے لے کر آئے تھے۔

    ’آپریشن دیوی شکتی‘ کے تحت اب تک کل 669 افراد کو افغانستان سے نکالا گیا ہے۔ ان میں 448 ہندوستانیوں اور افغان ہندو/سکھ اقلیتی برادی کے اراکین سمیت 206 افغانسانی شامل ہیں.

    دوسری جانب دہلی میں افغانستان کے نمائندے فریدماموندزئی نے ایک ٹویٹ کرکے جانکاری دی کہ ہندوستان سے طبی امداد کی پہلی کھیپ آج صبح کابل پہنچی۔ 1.6 میٹرک ٹن جان بچانے والی دوائیں اس مشکل وقت میں بہت سے خاندانوں کی مدد کریں گی۔ "انھوں نے اس کے لئے ہندوستان کے لوگوں کا شکریہ اداکیا۔

    ادھر افغآنستان اور ہندوستان کے درمیان باہمی تجارت اور انسانی بنیادوں پر خوراک کی فراہمی بھی پاکستان کے راستے جلد شروع ہونے کا امکان ہے ، جس کے حوالے سے پاکستان نے افغان حکومت کواپنے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کروائی ہے

  • بڑی آفر،ہے کوئی بڑے دل والا تو ہوجائے تیار:ایسا شوہر چاہیے جو گھر داماد بننے کیلئے تیار ہو: سارہ علی خان

    بڑی آفر،ہے کوئی بڑے دل والا تو ہوجائے تیار:ایسا شوہر چاہیے جو گھر داماد بننے کیلئے تیار ہو: سارہ علی خان

    مبمئی :بڑی آفر،ہے کوئی بڑے دل والا تو ہوجائے تیار:ایسا شوہر چاہیے جو گھر داماد بننے کیلئے تیار ہو:اطلاعات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ وہ اس شخص سے شادی کریں گی جو”گھرجوائی”یعنی گھرداماد بننے کےلیے ہوگا تیار،سارہ علی خان نے یہ پیشکش سب کے لیے کردی ہے،

    سارہ علی خان کہتی ہیں کہ ان کی ماں روزمرہ زندگی میں ان کی ‘تیسری آنکھ’ ہیں اس لیے ان کے ہونے والے شوہر کو رخصت ہو کر ان کے گھر آنا ہو گا۔

    سارہ علی خان بالی وڈ اسٹار سیف علی خان کی بیٹی ہیں، سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شادی 1991 میں ہوئی لیکن 2004 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد سارہ کو ان کی ماں نے اکیلے ہی پالا۔

    بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سارہ علی خان نے کہا کہ اکیلی ماں کے ساتھ رہنا زندگی کو ضرورت سے زیادہ مشکل بنا دیتا ہے اور جلد ہی حقیقی دنیا آپ کے سامنے آجاتی ہے۔

    سارہ نے دوران انٹرویو مذاق میں کہا کہ ان کے ہونے والے شوہر کو شادی کے بعد ان کے ہی گھر میں شفٹ ہونا پڑے گا۔’میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو میری ماں کے ساتھ رہ سکتا ہے‘۔‘

    سارہ علی خان نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گی، وہ روزمرہ کی زندگی میں ان کی تیسری آنکھ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی مدد سے اپنی چوڑیاں اپنے لباس سے میچ کیے بغیر انٹرویو میں بھی نہیں آ سکتی۔

  • ہندوستان میں پہلے بھی مسلمانوں کو ہندوؤں کی انتہاء پسندی کا سامنا رہا ہے, لبّیک یا رسول ﷺ سربراہ

    ہندوستان میں پہلے بھی مسلمانوں کو ہندوؤں کی انتہاء پسندی کا سامنا رہا ہے, لبّیک یا رسول ﷺ سربراہ

    لاہور: تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری قدس سرہ العزیز کے 809ویں عرس کے موقع پر ”خواجہ غریب نواز سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت حضرت پیر سید شاہ زیب شاہ صاحب نے کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلا لی نے کہا: سرزمین ہند کے دامن میں حضرت خواجہ غریب نواز کا مزار سرزمین ہند کے اسلامی تشخص کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارت میں روحانی درگاہوں پر انتہاء پسندوں کے حملے بہت بڑی دہشتگردی ہیں۔ہندوستان میں پہلے بھی مسلمانوں کو ہندوؤں کی انتہاء پسندی کا سامنا رہا ہے۔ ہندو بنیا یاد رکھے مسلمان اپنے دینی شعائر نہیں چھوڑ سکتے۔ حضرت خواجہ غریب نواز اجمیری اسلامی برصغیر کے ایوان کی دائمی چمک کا نام ہے۔ آپ نے اسلام کی روشن تعلیمات سے کفر و شرک کے اندھیرے دور کیے۔ آپ نے باطل کے مقابلے میں جو حق کا پرچم بلند کیا اس سے ہمیشہ کے لیے حق پرستوں کو حوصلہ ملتا رہے گا۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ برصغیر کے ضمیر کو منور کرنے والی عظیم شخصیت ہیں۔ آپ نے پرتھوی راج کو شکست دے کر دو قومی نظریے کو اجاگر کیا۔ آپ نے برصغیر کے مسلمانوں کو وہ سوز بخشا جو منفرد اسلامی سلطنت کے قیام کا سبب بنا۔ آپ نے اپنے حسن اخلاق سے غیر مسلموں کو مسخر کیا۔ آپ نے اسلامی اقدار اور اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے باطل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ آپ نے تصوف کی حقیقی روح کو بیدار کر کے مجاہد، غازی اور صوفی تیار کیے۔ ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے مزید کہا: تصوف ایک حقیقت ہے جو علیحدہ دین نہیں بلکہ قرآن و سنت ہی کی خوشبو ہے۔ تصوف کے نام پر خرافات اور مخصوص کلچرل پروگرام تصوف کے ساتھ ایک مذاق ہے۔ شعبدہ بازی اور توہم پرستی کا تصوف سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔ مزارات اولیائے کرام رحمہم اللہ تعالیٰ رحمت خداوندی کے گہوارے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: بھارت میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی مسلمانوں کو مذہبی آزادی پر بہت بڑا حملہ ہے۔ حضرت مجدد الف ثانی کے زمانے میں حالات آج سے زیادہ گھمبیر تھے۔ مگر آپ نے کہا: ہندوؤں کی شدید مخالفت کی وجہ سے گائے کی قربانی صرف جائز نہیں بلکہ واجب ہو گئی ہے۔ کانفرنس میں مولانا محمد فاروق چشتی، علامہ محمد الیاس جلالی، علامہ محمد علی نواز عطاری، مولانا محمد شعیب قادری اور علامہ محمدا شرف جلالی و دیگر نے شرکت کی۔

  • ملتان :پی ڈی ایم کی جانب سے استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں،شاہ محمود قریشی

    ملتان :پی ڈی ایم کی جانب سے استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں،شاہ محمود قریشی

    ملتان :پی ڈی ایم کی جانب سے استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ موزوں وقت 2023 ہوگا۔ ہندوستان میں کسانوں کی تحریک زور پکڑ چکی ہے۔ ہندوستان کے تمام صوبوں میں کسان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ہندوستان کے کسان بی جے پی کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا اور کسانوں نے احتجاج کیا۔ دہلی کی سرکار کسانوں کے ساتھ مذاکرات میں کامیاب دکھائی نہیں دیتی.شاہ محمود قریشی