Baaghi TV

Tag: ہوٹل

  • سلمان خان کی ایک شاندار پرتعیش ہوٹل بنانے کی تیاری

    سلمان خان کی ایک شاندار پرتعیش ہوٹل بنانے کی تیاری

    سلمان خان اپنی فیملی کے ہمراہ ممبئی میں ایک شاندار پرتعیش ہوٹل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی: شوبز ویب سائٹ "پنک ولا” کےمطابق سلمان خان فیملی نے اس مقصد کیلئے باندرا کی کارٹر روڈ پر ایک پلاٹ خرید لیا ہے جہاں سے سمندر نظر آتا ہے،19 منزلہ ہوٹل کی عمارت کا تعمیراتی منصوبہ بھی متعلقہ حکام (بی ایم سی) نے منظور کرلیا ہےہوٹل بنانے کا منصوبہ ایک سال قبل حکام کو بتایا گیا تھا۔

    سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا

    اس میں ایک بار سٹارلیٹ سی ایچ ایس کی رہائشی عمارت تھی، جس میں خانز نے اپارٹمنٹس خریدے تھے اور ابتدائی طور پر ایک رہائشی عمارت دوبارہ تعمر کرنے کا ارادہ تھا تاہم اب خاندان نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے اور 19 منزلہ پرتعیش ہوٹل تعمیر کیا جائے گا۔

    سلمان کی والدہ سلمیٰ خان اس جائیداد کی مالک ہیں اس عمارت کی اونچائی 70 میٹر ہوگی جبکہ یہ سینٹرلی ایئرکنڈیشن ہوگی عمارت میں تین منزلہ تہہ خانہ بھی ہوگا، پہلی اور دوسری منزل پر کیفے اور ریسٹورنٹ ہوگا۔

    نواز شریف کے نام پرلندن میں نامعلوم افراد نے ایک اور گاڑی رجسٹر کرالی

    تیسری منزل پر جمنازیم اور سوئمنگ پول تعمیر کیا جائے گا، چوتھی منزل کو سروس فلور کے طور پر استعمال کیا جائے گا بظاہر پانچویں اور چھٹی منزل کنونشن سینٹر کیلئے مختص کی گئی ہے جبکہ 7 سے 19 تک کی منزلیں ہوٹل کے استعمال کیلئے ہوں گی تاہم سلمان خان کی ٹیم کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

    دریں اثنا، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابھی تک پلاٹ پر تعمیرات کا کوئی نشان نہیں ہے۔ فی الحال وہاں ایک عمارت کھڑی ہے جس میں مبینہ طور پر ہوٹل کی تعمیر کی جائے گی-

    بھارت: پاکستانی ہندوؤں کے 50 گھر مسمار

  • لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری

    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری

    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری

    ایک مشتعل گاہک نے اپنا لیپ ٹاپ ہوٹل سے گم ہونے پر شنگھائی کے ایک ہوٹل پراپنی گاڑی چڑھا دی۔ کار کو ہوٹل سے ٹکرانے سے قبل گاہک اور ہوٹل کے ملازمین کے درمیان بحث و تکرار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گاہک ہوٹل سے اپنے لیپ ٹاپ کے گم ہونے پر ملامین سے بحث کر رہا تھا۔ بعد میں اس نے اپنی کاری ہوٹل کے داخلی دروازے پر ٹکرا دی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
    https://twitter.com/Byron_Wan/status/1613011190682365952
    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو کلپس میں ایک سفید کار کو دکھایا گیا ہے جس کا ڈرائیور لابی میں داخل ہونے سے پہلے شنگھائی کے "سنٹرل ہوٹل” کے داخلی دروازے کو توڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ویڈیوز میں کئی صارفین کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ "پاگل ہوگیا ہے!”۔اس کے بعد ڈرائیور اپنے سامنے سب کچھ تباہ کر دیتا ہے۔ ہوٹل سے باہر نکلنے والے ایک اور مقام پر گاڑی رکی۔

    وہاں موجود لوگوں میں سے کچھ نے چیخ کر کہا کہ "کیا آپ کو احساس ہے کہ آپ نے ابھی کیا کیا؟” جبکہ دیگر لوگ ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس نے وضاحت کی کہ ڈرائیور کی عمر 28 سال ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہوٹل میں قیام کے دوران اس کا لیپ ٹاپ کمپیوٹر کھو جانے کے بعد اس نے ہوٹل کے عملے سے بحث کی۔ ہوٹل کے عملے نے تصدیق کی کہ کمپیوٹر چوری ہوا اور پھر ہوٹل کے باہر سے مل گیا۔ پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ویبو پر کہا گیا ہےکہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

  • نیو ایئر پارٹی میں جانیوالی لڑکی نے زیادہ پی شراب، ہوٹل ملازم نے کیا گھناؤنا کام

    نیو ایئر پارٹی میں جانیوالی لڑکی نے زیادہ پی شراب، ہوٹل ملازم نے کیا گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے سال کا جشن منانے جانے والی لڑکی ہوٹل ملازم کی جانب سے زیادتی کا شکار ہو گئی

    واقعہ بھارت کا ہے، بھارت کے علاقے غازی آباد میں ایک ہوٹل ملازم نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی اپنے دوستوں کے ساتھ نیو ایئر پارٹی میں آئی تھی، لڑکی کے دوست ایک دوسرے کمرے میں تھے، لڑکی رات کو ہوٹل کے کمرے میں سونے آئی تو ملازم نے وہاں لڑکی کے ساتھ زبردستی کی، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ہوٹل ملازم کو گرفتار کر لیا ہے، ہوٹل ملازم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے

    پولیس کے مطابق 29 سالہ لڑکی یکم جنوری کو اپنے پانچ دوستوں کے ساتھ نئے سال کی پارٹی کے لئے لنک روڈ تھانہ کی حدود میں موجود ایک ہوٹل میں گئی، ہوٹل میں انہوں نے تین کمرے بک کروا رکھے تھے، کمرہ نمبر 113 میں لڑکی پارٹی کے دوران واپس آ کر سو گئی، جبکہ اسکے باقی دوست کمرہ نمبر 112 میں پارٹی کرتے رہے،پولیس کے مطابق لڑکی نے بیان دیا کہ اس نے بہت زیادہ شراب پی لی تھی جس کی وجہ سے وہ کمرے میں جا کر سو گئی اس دوران ہوٹل کا ملازم کمرے میں آیا جس نے سفید شرٹ پہنی ہوئی تھی، میں نیند میں تھی جب ہوش آیا تو دیکھا میرے کپڑے اترے ہوئے ہیں اور سفید شرٹ پہنے ہوٹل کا ملازم میرے ساتھ گندہ کام کر رہا ہے، جب میری آنکھ کھلی تو وہ فرار ہو گیا

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    پولیس کے مطابق لڑکی کے بیان کے بعد ہوٹل کے کمرے کا جائزہ لیا گیا تو وہاں بستر پر خون کے نشانے ملے، میڈیکل رپورٹ میں بھی زیادتی ثابت ہو گئی ہے، ہوٹل ملازم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کی گئی ہے،ملزم کی شناخت سبودھ کے نام سے ہوئی ہے،

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

  • جوڑوں کی غیر اخلاقی، فحش ویڈیو بنانے والا ہوٹل منیجر گرفتار

    جوڑوں کی غیر اخلاقی، فحش ویڈیو بنانے والا ہوٹل منیجر گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہوٹل میں جوڑوں کی غیر اخلاقی، فحش ویڈیو بنانے والا ہوٹل منیجر گرفتار کر لیا گیا ہے

    واقعہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں پیش آیا، جہاں ایک ہوٹل منیجر نے ہوٹل میں ٹھہرنے والے افراد کی خفیہ ویڈیو بنا لیں اور بعد ازاں انہیں بلیک میل کیا،ہوٹل میں ٹھہرنے والوں سے پیسے مانگے، جس کے بعدپولیس کو شکایت کی گئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی

    پولیس ملزم کی جانب سے کی گئی کالوں کو ٹریس کرتے ہوئے ملزم تک پہنچ گئی، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ تھری سٹار میں منیجر تھا، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ہوٹل کے کمروں میں خفیہ کیمرے لگا لیتا تھا اور ہوٹل میں قیام کرنے والوں کی ویڈیو بنا لیتا تھا اور بعد ازاں انہیں بلیک میل کرتا تھا، ملزم نے سفیان اور اسکی منگیتر کی بھی ویڈیو بنا لی اور اس برہنہ ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی،ملزم کئی جوڑوں کو بلیک میل کر کے پیسے بھی وصول کر چکا ہے، ملزم کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کو جب پولیس نے چیک کیا تو ملزم کے فون اور لیپ ٹاپ سے کئی جوڑوں کی برہنہ ویڈیو نکلیں جن کے ذریعے ملزم انکو بلیک میل کیا کرتا تھا

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے کافی جوڑوں کو بلیک میل کیا ہے اور پیسے لئے، اگر کوئی متاثرہ شخص درخواست دائر کرنا چاہتا ہے تو کر دے، ملزم کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا اور مزید تحقیقات بھی کی جائیں گی

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

  • سوئزرلینڈ میں زیرو اسٹار ہوٹل تیار۔

    سوئزرلینڈ میں زیرو اسٹار ہوٹل تیار۔

    سوئزرلینڈ میں زیرو اسٹار ہوٹل تیار۔

    باغی ٹی وی: سوئزرلینڈ میں ایک ہوٹل تیار لیکن یہ ہوٹل باقی تمام ہوٹلز سے بہت منفرد ہے۔سوئزرلینڈ کے ڈیزائن فنکاروں نے ایک ایسے ہوٹل کو تعمیر کیا ہے۔ جو کہ باقی تمام ہوٹلز سے بہت منفرد اور الگ نظر آتا ہے۔کیونکہ یہ ہوٹل چھت اور چار دیواری کے بغیر ہے۔اور باقی ہوٹلز کی طرح اس میں کسی قسم کی کوئی سہولت بھی نہیں ہے۔ اس ہوٹل اسلئیے زیرو اسٹار ہوٹل کا نام دیا گیا ہے۔کیونکہ اس میں کوئی بھی اشیا ضرورت کا سامان دستیاب نہیں ہے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس ہوٹل کے 2 عدد مالک بھی ہیں۔جن کے نام پیٹرک اور فرینک رِکلن ہیں۔اگر ان کے اس ہوٹل میں کوئی آ جاۓ تو یہ اس کو کھلی فضا میں ہی سونے کا مشورہ دیتے ہیں۔کیونکہ اس ہوٹل میں چھت نہیں ہے اسلئیے یہاں پر جب کوئی آتا ہے تو اس کو کھلی فضا میں سونا پڑتا ہے

    ان کے مطابق کھلی فضا میں سونے سے کچھ فائدے بھی ہوتے ہیں۔جیسے کہ باہر کی کھلی فضا میں چارپائی بستر پر سونے سے وہ عالمی مسائل کا ادراک کرسکتے ہیں۔ ساتھ یہ بھی کہ عالمی وبا، جنگوں، معاشی مسائل اور دیگر امور پر دوسرے سے بات چیت بھی کرسکتے ہیں۔

    مزید برآں یہ کہ ہوٹل کا منظر کچھ ایسا ہے۔ کہ 2 عدد ڈبل بیڈ اور ڈبل بیڈ کے ساتھ سائیڈ ٹیبل پر لیمپ وغیرہ بھی رکھے ہیں۔ نیز سامان سارا وہ ہی ہے باقی ہوٹلز والا لیکن فرق یہ ہے کہ نا تو سر پر چھت ہے اور نا ہی اطراف میں کوئی دیواریں وغیرہ ہیں۔نیز یہ کہ اس بستر کے قریب ہی پیٹرول پمپ واقع ہے۔ اور ساتھ میں ایک دیہات بھی ہے۔

    ان دونوں مالکوں نے یہ ہوٹل بہت سوچنے کے بعد بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہوٹل بنانے کا مقصد یہ ہے کہ یہاں پر آنے والے لوگ عالمی مسائل کی جانب راغب ہو۔اور ان کو حل کرنے کی طرف توجہ دیں۔ اس ہوٹل کا ہرگز یہ مقصد نہیں ہیں۔ دوسرے ہوٹلز کی طرح لوگوں کو سلانے کا اس ہوٹل میں لوگ سونے نہیں بلکے عالمی مسائل کو حل کرنے کے بارے میں سوچیں۔جن میں کلائمٹ چینج اور غربت بھی شامل ہیں۔

    اس ہوٹل میں باقاعدہ رات یکم جولائی سے 18 ستمبر تک گزاری جا سکتی ہے۔اس زیرو اسٹار ہوٹل کا کرایہ 337 ڈالر ہے۔نیز یہ کہ ایک سہولت بھی فراہم کی گئی ہے کہ ایک بیرا صبح کا ناشتہ اور مشروبات وغیرہ فراہم کرتا ہے۔ مزید یہ کہ فنکاروں کے مطابق ملک میں اور بھی موجودہ فضا مقامات پر مزید ایسے ہوٹل کھولے جائیں گے ۔جن میں لوگ سونے سے زیادہ عالمی مسائل کا حل تلاش کریں گے۔

  • دبئی جانے والوں سیاحوں  کی تعداد میں اضافہ ۔

    دبئی جانے والوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ۔

    دبئی جانے والوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ۔

    باغی ٹی وی : دبئی محکمہ معیشت و سیاحت کا کہنا ہے کہ کہ مجودہ سال کے شروع کے مہینوں میں دبئی آنے والوں میں سعودی سیاحوں کی تعداد پہلے کی نسبت کم ہے ۔لیکن اس سال سب سے زیادہ سیاح سلطنت عمان سے پہنچے_

    مزید تفصیلات سے اگاہ کیا جاتا ہے کہ دبئی آنے والے سعودی سیاحوں 4 نمبر پر ہیں جبکہ پاکستانی 9 نمبر پر آتے ہیں ۔ان کی تعداد تقریباً ایک لاکھ 32 ہزار ہے۔

    محکمہ سیاحت نے اس حوالے سے یہ بھی بتایا کہ مجودہ سال کے شروع سے اپریل تک دبئی کے ہوٹلوں میں سیاحوں نے 12.65 ملین راتیں گزاریں ہیں ۔ جس کا تناسب 4.4 رات کا بنتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 2022 کے ماہ اپریل کے آخر تک ہوٹل کے کمرے کا اوسط کرایہ 59.6 فیصد بڑھا ہے۔اور یہ کہ ہوٹل کا کرایہ 640 درہم تک پہنچ گیا۔ اس کی وجہ سے فی کمرہ آمدنی میں اوسط اضافہ 93.6 فیصد ہوا ہے۔ 252 درہم سے بڑھ کر 488 درہم تک کرایہ بڑھایا گیا ہے۔

    دبئی میں بہت سے ہوٹل ہیں جن کی تعداد 769 معلوم ہوتی ہے ۔اور اس کے علاوہ بہت سے ہوٹل اپارٹمنٹس بھی موجود ہیں ۔

    مجودہ سال میں سب سے زیادہ دبئی آنے والوں سیاحوں کی تعداد سلطنت عمان سے آئے۔ جن کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار ہے ۔ اس کے بعد انڈیا سے سیاحوں نے بڑی تعداد سے دبئی پہنچے۔ جو کہ دوسرے نمبر پر آتےہیں ۔ جن کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار معلوم ہوتی ہے ۔پھر انگلینڈ تیسرے نمبر پر آتا ہے جس کے سیاحوں کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار پر آتی ہے ۔اس کے بعد سعودی عرب 4 نمبر پر آتا ہے جسکے سیاحوں کی کل تعداد 3 لاکھ 52 ہزار ہے ۔

    اس کے بعد نمبر 5 پر روس جس کے سیاحوں کی تعداد 2 لاکھ35 ہزار ہے۔ اس کے بعد 6 نمبر فرانس کا ہے جو کہ ایک لاکھ 74 ہزار پر مشتمل ہے ۔اور اس کے بعد 7 نمبر پر امریکہ ایک لاکھ 74 ہزار جس کے سیاحوں کی تعداد ہے ۔اس کے بعد8 نمبر پر جرمنی جس کے سیاحوں کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار ہے اوراس کے ساتھ ساتھ پاکستان تعداد کے لحاظ سے 9 نمبر پر آتا ہے جس کےسیاحوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار ہے ۔اور ایران 10 نمبر پر آتا ہے ۔جو دبئی جانے والوں میں تعداد کے لحاظ سے ایک لاکھ 20 ہزار سے 10 نمبر پر آتا ہے ۔

  • چین میں ریسٹورنٹ کا پاکستانی مالک

    چین میں ریسٹورنٹ کا پاکستانی مالک

    نان ننگ(شِنہوا) کئی ماہ تک فوڈ ایپلیکشن کے کاروباری حلقے میں صف اول پر رہنا ریسٹورنٹ کے مالک محمد مبین اشرف کے لئے تفریح کے ساتھ خوشی کا باعث بھی تھا۔ انہوں نے چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے میں اپنے کاروباری تجربہ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والے مبین نے گوانگ شی کے صدر مقام نان ننگ میں اپنے دوستوں کے ساتھ اتفاقاً "برکہ ” کے نام کے پاکستانی طرز کا ریسٹورنٹ قائم کیا۔ اسے کھلے نصف برس ہوچکا ہے اور یہ اب بھی گاہگوں سے بھرا رہتا ہے۔

    مبین نے بتایا کہ وہ پہلی بار نان ننگ آئے تو انہیں آبائی شہر کے پکوان نہیں ملے، اور انہیں اس کا ذائقہ بہت یاد آتا تھا۔ "نان ننگ میں پاکستانی طرز کے ریسٹورنٹ بہت ہی کم ہیں۔ میرے دوست نے مجھے پاکستان طرز کا ریسٹورنٹ کھولنے کی ترغیب دی، جس سے نہ صرف میں خود کھاسکوں بلکہ چینی باشندوں کو بھی پاکستانی پکوانوں کے ذائقے سے روشناس کراسکوں”۔

    چینی قونصل جنرل کی حمزہ شہباز اور پرویز الہی سے الگ الگ ملاقات

    مبین شریک بانیوں میں سے ایک ہیں، اور وہ اپنے ایک پاکستانی اور ایک چینی دوست کے ساتھ ریسٹورنٹ چلارہے ہیں۔ لیو نے کہا کہ چینی دوست ریسٹورنٹ کھولنے اور اس کے آپریشن میں بہت معاونت کرتے اور اس سے فعال طور پر نمٹنے ہیں۔ مقامی افراد مقامی اقدار سے بخوبی واقف ہوتے ہیں، اس لئے رابطے بہت کارگر اور موثر ہوتے ہیں۔

    پکوان کا معیار بہتر بنانے اور مقامی ذائقے شامل کرنے کے لئے تینوں دوستوں نے پاکستانی باورچیوں کو بلانے کا فیصلہ کیا، تاکہ مہمانوں کے آرڈر کردہ تمام پکوان تیار ہوسکیں۔ پکوانوں کے زیادہ تر اجزاء پاکستان سے ہیں، جن میں چاول، کری پاؤڈر اور مصالحہ شامل ہیں۔
    برکہ اب پکوان ایپ کے قریبی کاروباری حلقے میں اول نمبر پر ہے جس سے مبین بہت خوش ہیں۔ ” ہمارا کھانا معیاری ہے یہی سبب ہے کہ ہم ہمیشہ اول درجے پر رہے اور میں اسے برقرار رکھنے کے لئے پرامید ہوں۔

     

    نان ننگ "بیلٹ اینڈ روڈ” کے اصل رابطوں میں ایک اہم گزرگاہ شہر کا درجہ رکھتا ہے، یہ مغرب میں نئی زمینی سمندر راہداری کے لئے ایک اہم رابطہ شہر ہے۔ یہاں سرحد پار تجارت تیزی سے فروغ پارہی ہے جس سے پاکستان سے خام مال خریدنا آسان ہوچکا ہے۔
    نوول کرونا وائرس وبا کے پھوٹنے کے باوجود مبین نے اپنا کاروبار بند نہیں کیا۔ ” میں نے چین کی معیشت کی لچک دیکھی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہا ۔

    مبین نے کہا کہ ریسٹورنٹ میں پاکستانی چائے بہت مقبول ہے۔ چینی نوجوان خاص طور پر چائے کے شوقین ہیں۔ "چین میں چائے کا کاروبار ہرجگہ تیزی سے فروغ پارہا ہے”۔بہت سے لوگ ریسٹورنٹ میں پاکستانی چائے کا ذائقہ چکھتے اور تعریفوں کے پل باندھتے ہیں۔
    پکوان کی ترسیل کا آن لائن آرڈر لوگوں کے لئے ایک اہم طریقہ بن چکا ہے۔

    مبین کے خیال میں ترسیل کے مختلف ذرائع کے سبب ریسٹورنٹ اور صارفین دونوں کے لئے آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں اور کھپت کے اس طریقہ کار سے ان کے ریسٹورنٹ نے فائدہ اٹھایا ہے۔ "میتوان یا ایلی می، پاکستان میں فوڈ پانڈا کی طرح، جیسے ترسیل کے ذرائع نے ریسٹورنٹ کو بہت کام دیا ہے”۔

    چینی جنگی طیارے ہمارے جنگی طیاروں کوہراساں کرتےہیں:کینیڈا

    اس کے علاوہ،مبین نے کہا کہ کئی لوگ ان کی ٹک ٹاک ویڈیو سے متوجہ ہوتے ہیں۔

    ریسٹورنٹ میں پاکستانی اور چینی عملہ کام کررہا ہے، اور وہ اکثر تفریح کے لئے بھی باہر جاتے ہیں ۔ایک دوسرے کے ساتھ گزرے لمحات کا ریکارڈ رکھنے کے لئے تینوں مالکان نے ٹک ٹاک پر ریسٹورنٹ کے نام سے ایک اکاؤنٹ بنانے کا فیصلہ کیا۔

    مبین نے بتایا کہ حیرت انگیز بات یہ تھی کہ بہت سے نیٹ صارفین کو ریسٹورنٹ کا پتہ چلا ۔ ٹک ٹاک کے شکر گزار ہیں کہ اس کی بدولت ریسٹورنٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، اور بہت سے نئے گاہگ آئے۔

    چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستان کا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ری فنانس

    مبین نے کہا کہ اردو میں برکہ کے معنی بہت اچھا کے ہیں اور ہم اللہ سے کہتے ہیں کہ وہ ہمیں بہت سی برکہ دے تاکہ ریسٹورنٹ کا کاروبار اچھا رہے عملہ اور گاہک دونوں کو بہت سی خوشی ملے۔

  • پی سی ہوٹل کراچی کی چھت گرگئی،2افراد جانبحق:تین زخمی

    پی سی ہوٹل کراچی کی چھت گرگئی،2افراد جانبحق:تین زخمی

    کراچی :پی سی ہوٹل کراچی کی چھت گرگئی،لوگ ملبے تلے آگئے،اطلاعات کےمطابق کراچی کے پی سی ہوٹل کی چھت گرنےسے ایک شخص جانبحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں جن کو فوری طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    ایک بڑے ہوٹل پی سی کی عمارت کی چھت گرگئی ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس چھت کے ملبے تلے اور بھی لوگ دبے ہوئے ہیں، جن کو نکالا جارہا ہے

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پی سی ہوٹل کی چھت کے گرنے کے بعد ہرطرف آہ وبکا کی آوازیں بھی سُنی گئی ہیں ، دوسری طرف ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ رہی ہیں تاہم جو تازہ ترین نقصان کی تفصیلات دی گئی ہیں اس کے مطابق ایک شخص جانبحق جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں

    پی آئی ڈی سی کے قریب مشہور نجی ہوٹل میں ایک جگہ سے چھت کا ٹکڑا گر گیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں، سندھ رینجرز کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں،ترجمان کا کہنا تھا کہ ملبے سے زخمیوں کو نکالا جا رہا ہے۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رینجرز کے جوان ریسکیو اداروں کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ایدھی ذرائع کے مطابق اس واقعے کے باعث 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

     

     

    ادھر مقامی لوگوں‌ کا کہنا ہے کہ ملبے کو ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملبہ ہٹا لیا جائے گا ، ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے اس حادثے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات وقفے وقفے کے ساتھ شیئر کی جائیں گی

  • سانحہ مری،سارا کام واٹس ایپ گروپوں میں چلے گا تو نتائج یہی ہونگے،عدالت

    سانحہ مری،سارا کام واٹس ایپ گروپوں میں چلے گا تو نتائج یہی ہونگے،عدالت

    سانحہ مری،سارا کام واٹس ایپ گروپوں میں چلے گا تو نتائج یہی ہونگے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سانحہ مری کیس کی سماعت ہوئی

    ایکس سی این ہائے ویز پنجاب ، سی ای او ضلع کونسل ، ریسکیو، ٹی ایم اے نمائندگان پیش ہوئے عدالت نے استفسار کیا کہ ایکس سی این گریسر کو کیسے آپریٹر پر پروموٹ کیا گیا ؟ ایکس سی این ہائی ویز نے کہا کہ رولز کے مطابق 25 سال بعد گریسر کو آپریٹر پر پروموٹ کیا جاتا ہے ،عدالت نے استفسار کیا کہ سروس رولز کب کے ہیں پیش کریں ؟ ایکس سی این نے کہا کہ رولز 2020 کے ہیں ڈرافٹ کی شکل میں ہیں منظور نہیں ہوئے ۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ مطلب ڈرافٹ منظور ہونے سے قبل ہی آپ نے پروموشن شروع کر دی،آپ اپنی مرضی سے اداروں کو چلاتے ہیں عدالت نیشنل ہائی وے والوں کو بھی بلائے گی کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، سارا کام واٹس ایپ گروپوں میں چلے گا تو نتائج یہی ہونگے جس کے پاس سنو بلور چلانے کا تجربہ نہیں اسکو کیسے اتنی بڑی مشین پر چڑھا دیا خاکروب، گریسر اور مالیوں کو خود ساختہ آپریٹر ظاہر کرکے کیسے مشینوں پر چڑھا دیا گیا؟

    سی ای او ضلع کونسل سے عدالت نے سوال کیا کہ مری میں کتنی غیر قانونی عمارات ہیں ؟ سی ای او ضلع کونسل نے کہا کہ 2019میں تعمیرات پر پابندی ہٹی تو تعمیرات پر کوئی پابندی نہیں،جس پر عدالت نے کہا کہ پابندی ہٹانے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ مری کو راجہ بازار بنا دیا،عدالت سانحہ مری کیس اینٹی کرپشن کو بھی بھیجے گی ،مری میں سیوریج کا کیا نظام ہے ؟ سی ای او ضلع کونسل نے کہا کہ مری میں سیوریج سپٹک ٹینکس میں جاتا ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا پورا مری سپٹک ٹینکس پر چلتا ہے کوئی باقاعدہ سیوریج کا نظام نہیں، روسٹر کا مسئلہ نہ ہو تو پٹیشن کو ایک سال تک چلاؤں سارا مری ٹھیک ہو جائے گا، محکمہ موسمیات کی ایک الرٹ سے کہانی شروع ہوئی، پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام ادارے سوئے رہے،میڈیا رپورٹس کے بعد جاگے تو قیمتی جانیں جا چکی تھیں،کسی کے خلاف آرڈر ہوا یا نہیں کوئی ایک انفرادی طور پر بتا دیں عدالت نے چیف ٹریفک آفیسر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا

    عدالت نے برہمی کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک نئی رپورٹ لے آئے ہیں ،عدالت نے ایم او پی سے استفسار کیا کہ ہوٹل کا کیا بنا؟ہوٹل کےحوالے سے آپ چپ کیوں ہو گئے؟ ایم او پی نے کہا کہ میری طبیعت خراب ہے قانون کے مطابق کاروائی کریں گے ، عدالت نے استفسار کیا کہ ہوٹل کا سن کر تمام انتظامیہ خاموش کیوں ہو جاتی ہے؟ڈی سی اور اے سی نے رپورٹ بھیجی غیر قانونی ہے اسکو گرایا جائے تو کیوں نہیں گرایا گیا ؟عدالت نے وکیل درخواست گزار سےمعاونت مانگ لی سانحہ مری کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ،عدالت نے وکیل درخواست گزار سے5نکات پر معاونت مانگ لی

    یاد رہے کہ 9 جنوری کو مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں افراد سڑکوں پر پھنس گئے، شدید سردی اور دم گھٹنے سے ایک خاندان کے 8 افراد سمیت 23 سیاح جاں بحق ہو گئے تھے۔

    سانحہ مری،برفانی طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں کہاں تھیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

    مری واقعہ،ن لیگ کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

    مری سانحہ،مذہبی جماعتیں ریسکیو ،رفاہی کام میں متحرک، ووٹ لینے والی جماعتیں غائب

    مری سانحہ،سیاحوں کے لیے داخلہ تاحال بند

    مری میں اموات زیادہ ہوئیں جوقوم سے چھپائی جارہی ہیں،حمزہ شہباز

    وفاقی حکومت کا بس چلے توسانحہ مری کی ذمہ داری سندھ پر ڈال دے

    سانحہ مری،ثابت کریں کہ کسی خاتون نے کمرے کیلئے زیور گروی رکھا،ہوٹل ایسوسی ایشن

    مری سانحہ،انکوائری کی ضرورت نہیں،ذمہ دار پھانسی کے حق دار ہیں،عدالت

    سات اے سی مری تبدیل ہوئے، کیا کوئی سیاسی طاقتور ہے ادھر؟ عدالت

  • اٹلانٹس رائل،کیا یہ دبئی کا سب سے پرتعیش ہوٹل ہے؟

    اٹلانٹس رائل،کیا یہ دبئی کا سب سے پرتعیش ہوٹل ہے؟

    متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی کئی شعبوں میں ترقی کر رہا ہے۔ شہر میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے جدید ڈیزائن اور طرز پر ترقیاتی کام جاری رہتا ہے جس میں منفرد عمارتیں اور ہوٹلز شامل ہوتے ہیں۔

    دبئی کے پام جمیرہ کی چوٹی پر، اٹلانٹس رائل کے نام سے ایک نئی عمارت تعمیر کی گئی 1.4 بلین ڈالر کے ہوٹل اور رہائش گاہ کو بنائے ہوئے 14 سال ہو چکے ہیں 43 منزلہ، 87,097-مربع میٹر (937,500-مربع فٹ) پر مشتمل کی عمارت ہوٹل جینگا گیم اور ملینیم فالکن کے درمیان تعمیراتی امتزاج کی طرح دکھائی دیتی ہے اس کے مستقبل کے منحنی خطوط اور آسمانوں کو چھوتے باغات 795 گیسٹ رومز اور 231 اپارٹمنٹس سے خلیج فارس کے خوبصورت نظارے دکھائی دیتے ہیں-

    سعودی عرب: اسلامی مالیاتی نظام مضبوط ہونے لگا:اثاثے 3 ٹریلین ریال ہوگئے

    لگژری ہوٹل میں 92 سوئمنگ پول ہیں بیرونی کرسٹل فانوس جو سن شیڈز میں تبدیل ہوتے ہیں، Heston Blumenthal اور José Andrés سمیت باورچیوں کے 17 ریستوراں اور بارز ہیں اس کا نقشتہ بالکل کسی شاہی محل کی طرح دکھائی دیتا ہے لیکن اس طرح کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔

    دبئی کے دوسرے اٹلانٹس کی طرح جس کا بہاماس سے کوئی تعلق نہیں ہے رائل نے مہمان نوازی کے ڈویلپر Kerzner انٹرنیشنل لمیٹڈ، جو One&Only Resorts برانڈ کا مالک ہے، اور سرمایہ کاری فرم Istithmar World کے درمیان ایک مشترکہ منصوبے کے طور پر شروع کیا تھا۔ 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے دوران فنڈنگ ​​کم ہونے کے بعد، برسوں تک اس کا کام رکا رہا-

    انوسٹمنٹ کارپوریشن آف دبئی (ICD)، امارات کا خودمختار دولت فنڈ آیا۔ 2016 میں تعمیرات سنبھالنے کے بعد سے، یہ اٹلانٹس رائل کو خاندانوں پر کم اور پارٹی گوئنگ سنگلز پر زیادہ توجہ دے کر دبئی کے سیاحتی منظر کو فروغ دینے کی مجموعی حکمت عملی میں ایک لنچ پن سمجھا جاتا ہے۔ خاص طور پر 25-44 سال کی عمر کے گروپ میں، ایمریٹس ایئرلائنز نے حالیہ برسوں میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے طور پر ان کا سراغ لگایا ہے، خاص طور پر کووڈ-19 کے آنے کے بعد۔

    ناسا نے مریخ پر سورج گرہن کی ویڈیو جاری کردی

    کوویڈ 19 پابندیوں اور اٹینڈنٹ سپلائی چین کے بحران نے پہلے سے ہی مہنگی تعمیر کو دوچار کیا اور اس میں تاخیر کی۔ اب، 2022 کی تیسری سہ ماہی میں ریزرویشن لینا شروع کرنے کے منصوبوں کے ساتھ، رائل دبئی کے مکس میں کیا اضافہ کر سکتا ہے-

    اس کا 90 میٹر چھت والا پول اسکائی لائن سے 22 منزلوں پر منڈلاتا ہے۔ یہ پہلے سے ہی ایک روبوٹ کے سر کی شکل والے فائبر گلاس DJ بوتھ کے ساتھ تیار ہے، جس میں موسیقی کے لیے سرخ ایل ای ڈی "رگ” ہے، اور اس کے 14 کیبنوں میں سے ہر ایک میں ایک پرائیویٹ ایکریلک پلنج پول ہے۔ ایک دو سطحی "وی وی آئی پی ” کیبن میں ایک خاص ایکریلک کے نیچے والا پول ہے جو ساخت کے کنارے پر تیرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

    زمینی سطح سے، فن تعمیر کی تعریف کرنا آسان ہےجس میں اس کی لمبائی کم جبکہ چورائی زیادہ ہے نیویارک میں مقیم کوہن پیڈرسن فاکس ایسوسی ایٹس نے اسے ڈیزائن کیا ہے جس نے مین ہٹن کے ہڈسن یارڈز کے لیے ماسٹر پلان ڈیزائن کیا تھا اس کا مقصد ایک فلک بوس عمارت کی طرح نظر آنا ہے جسے ساتھ ساتھ بٹس اور ٹکڑوں میں ڈی کنسٹریکٹ کیا گیا ہے-

    کوورنا قوانین کی خلاف ورزی: دبئی سول ایوی ایشن کا پی آئی اے پر بھاری جرمانہ عائد

    اٹلانٹس رائل کے عزائم دبئی کے آئینہ دار ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اگلے 20 سالوں میں دبئی کی سیاحت کو دنیا کا سب سے زیادہ دیکھنے والا شہر بنانے کی امید میں دوگنا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    CoVID-19 وبائی مرض نے ان میں سے کچھ عزائم کو روک دیا۔ 2021 میں، دبئی نے 27 ملین زائرین کی توقع کی لیکن صرف 7.28 ملین دیکھے، حالانکہ اس کی سرحدیں سارا سال کھلی رہتی تھیں، یہاں تک کہ اکتوبر میں شروع ہونے والی ایکسپو 2020 کی مدد سے، یہ شہر گزشتہ سال سیاحت کی سطح کو 2019 کے مقابلے میں بحال کرنے میں ناکام رہا، بہت زیادہ ان سے کم، جیسا کہ امید تھی. چوتھی سہ ماہی کے دوران، دبئی نے 3.4 ملین سیاحوں کا خیرمقدم کیا جو 2019 میں اسی عرصے کے دوران شہر کی میزبانی کا 74% تھا۔

    ایک وضاحت چینی دوروں میں کمی ہے جو کہ 2019 میں شہر کے 16.7 ملین سیاحوں کے دوروں میں سے 989,000 کی نمائندگی کرتی ہے جو زائرین کے لیے پانچویں سب سے بڑی منبع مارکیٹ ہے۔ ایک تازہ جھری زیادہ خرچ کرنے والے روسی سیاحوں میں کمی ہے، جن کی قوت خرید یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے عائد پابندیوں کی وجہ سے ختم ہو گئی ہے۔ (متحدہ عرب امارات کچھ امیر ترین روسیوں کے لیے ایک نمایاں پناہ گاہ کے طور پر کام کر رہا ہے)۔

    جی سی ایس ای جماعتوں میں موسمیاتی تبدیلی کا مکمل کورس پڑھایا جائے گا

    اٹلانٹس رائل کے لیے چاندی کی تہہ یہ ہے کہ وہ 1.4 بلین ڈالر کے منصوبے کے اخراجات کی وصولی میں مدد کے لیے رہائش گاہیں بیچ کر کچھ پیچھے رہ جانے والی سیاحت کو پورا کر سکتا ہے۔ ٹاور میں اپارٹمنٹس، جو 2 ملین ڈالر سے لے کر 49 ملین ڈالر تک درج ہیں اور دبئی کا سب سے مہنگا یونٹ بھی شامل ہے، سبھی فروخت ہو چکے ہیں۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کاروں اور بلاک چین کاروباریوں کی ہنگامہ خیزی سے دلچسپی کی اطلاع دیتے ہیں جو ایک ایسے شہر میں دکان قائم کرنا چاہتے ہیں جو تیزی سے کرپٹو فرینڈلی ہوتا جا رہا ہے۔

    صنعت کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ رائل جیسے اضافے صرف وہی ہیں جو دبئی کو اپنے اعلیٰ سیاحتی اہداف تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ عالمی مہمان نوازی کے اعداد و شمار اور بصیرت فرم STR کے لیے مشرق وسطیٰ پر توجہ مرکوز کرنے والے Kostas Nikolaidis بتاتے ہیں، "سیاحت کی صنعت دبئی میں تیل اور گیس سے کہیں زیادہ بڑی ہے۔” "اس طرح کے مشہور ہوٹل نہ صرف منزل کی شبیہہ کو تقویت دیتے ہیں بلکہ اکثر نئی مانگ کو بھی متحرک کر سکتے ہیں۔”

    پاکستان کواہم شراکت دار پارٹنر کے طورپردیکھتے ہیں،نئی حکومت کے ساتھ مل کرکام جاری…