Baaghi TV

Tag: ہیلی کاپٹر

  • ہیلی کاپٹرحادثے پر اٹھائے گئے سوال،ایم آئی 17 کے سابق پائلٹ کا بھی اہم انکشاف

    ہیلی کاپٹرحادثے پر اٹھائے گئے سوال،ایم آئی 17 کے سابق پائلٹ کا بھی اہم انکشاف

    ہیلی کاپٹرحادثے پر اٹھائے گئے سوال،ایم آئی 17 کے سابق پائلٹ کا بھی اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور انکی اہلیہ سمیت 13 افراد کی گزشتہ روز تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں موت ہوئی ہے، کل جمعہ کو حادثے میں ہلاک سب افراد کی آخری رسومات دہلی میں ہوں گی ،ڈیڈ باڈیز دہلی پہنچیں گی تو بھارتی وزیراعظم مودی لاشوں کو وصول کریں گے، آخری رسومات کی تقریب میں مودی بھی شریک ہوں گے،ہیلی کاپٹر حادثہ کیسے ہوا؟ بھارت کی وی وی آئی پی شخصیت ،بھارت کی افواج کا سربراہ کا ہیلی کیسے حادثے کا شکار ہو گیا ‘اس حوالہ سے بھارت میں بھی چہ میگوئیاں جاری ہیں، واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا جا چکا ہے اور ہیلی کا بلیک باکس بھی تحقیقاتی ٹیم کو مل چکا ہے تا ہم تحقیقات کے بعد سب کچھ سامنے آئے گا البتہ کچھ خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے

    ہیلی حادثے کو لے کر چار سوالات اٹھائے جا رہے ہیں جنکے جواب کی تلاش ہے تا ہم ابھی تک حکومت کی جانب سے صرف تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے، کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی ہیلی کے حادثے کی وجہ سے ہو سکتی ہے، بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو چلائی جا رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر دھند سے نکلتا دکھائی دیتا ہے اور پھر دھند میں ہی داخل ہو جاتا ہے، موسم کی خرابی کی وجہ سے کئی فضائی حادثات ہو چکے ہیں، ایم آئی 17 کے سابق پائلٹ امیتابھ رنجن کا کہنا تھا کہ اکثر حادثات موسم کی خرابی کی وجہ سے ہوتے ہیں اور پہاڑی علاقوں میں ایسا ہوتا ہی ہے، جہاں حادثہ پیش آیا وہاں صبح کے وقت موسم صحیح نہیں تھا

    ہیلی حادثہ کی دوسری وجہ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی بھی ہو سکتی ہے، لیکن تکینیکی خرابی کے حوالہ سے سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر تکنیکی خرابی تھی تو اس کو اڑانے سے پہلے چیک کیوں نہیں کیا گیا؟ کیا جنرل بپن راوت کو جان بوجھ کر مارنے کی سازش کی گئی کہ اسے خراب ہیلی میں سفر کروا دیا گیا؟ ،ایم آئی 17 کو محفوظ ترین ہیلی تصور کیا جاتا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی بھی اس ہیلی میں سفر کرتے ہیں اور یہ دو انجن والا ہیلی ہے تا کہ اگر ایک خراب ہو تو دوسرے سے لینڈنگ کی جا سکے

    ہیلی حادثہ بارے تیسرا سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ ہیلی اپنے مقام سے دس کلو میٹر دور رہ گیا تھا کیا پائلٹ نے اونچائی کم کر دی تھی ؟ جس کی وجہ سے ہیلی حادثہ ہوا، تحقیقات میں اس بات کو دیکھا جائے کہ ہیلی کا جہاں حادثہ ہوا وہاں کتنی اونچائی پر پرواز پر تھا، اگر نچلی پرواز تھی تو پاور لائن سے ٹکر تونہیں لگ گئی، حادثے بارے چوتھا سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ واقعہ میں کہیں پائلٹ کی کوئی غلطی تو نہیں؟ انسانی غلطی بھی ہو سکتی ہے، ہو سکتا ہے پائلٹ کچھ بھول گیا ، تا ہم ان سوالوں کے جوابات تحقیقات کے بعد ہی ملیں گے،

    دوسری جانب ہیلی حادثہ کے ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے کو بتایا جب ہیلی گرا تو میں نے تین افراد کو دیکھا جن میں سے ایک زندہ تھا، زندہ فرد نے ہم سے پانی مانگا، وہ زخمی تھا، ہم نے پانی پلایا، بعد ازاں فوجی پہنچ گئے اور ہمیں وہاں سے ہٹا دیا گیا، بعد میں ہمیں پتہ چلا کہ جس شخص کو میں نے پانی پلایا وہ بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت تھے

    بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کا جسد خادی دہلی چھاونی میں لایا جائے گا اور جمعہ کو آخری رسومات ادا کی جائیں گی جسد خاکی ایک فوجی طیارے کے ذریعے دہلی پہنچایا جائے گا ، ہیلی کاپٹر کا فلائٹ ریکارڈ بلیک باکس تلاش کر لیا گیا ہے، بلیک باکس کے ملنے سے تحقیقات میں آسانی ہو گی، بلیک باکس کو ڈھونڈنے کے لئے تحقیقاتی ٹیم نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، ٹیم کو جائے حادثہ سے تقریبا 300 میٹر سے ایک کلومیٹر کے علاقے کے درمیان سرچ آپریشن کرتے ہوئے بلیک باکس ملا،ونگ کمانڈر آر بھاردواج کی قیادت میں بھارتی فضائیہ کے افسران کی 25 رکنی خصوصی ٹیم نے بلیک باکس برآمد کیا،

    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے ،بھارتی افواج کے سربراہ بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں، بہن راوت کی اہلیہ بھی ہلاک ہو گئی ہیں، جنرل بپن راوت پہلے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف تھے، حادثہ پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت تمام لیڈروں نے بھی اظہار افسوس کیا ہے ،بھارتی فضائیہ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے

    دوسری جانب چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے ہیلی حادثے اور ممکنہ موت پر بھارت کے اندر فوجی حلقوں میں جشن کا سماں ہے، وہ ہندوستانی فوج کے اندر ایک نفرت انگیز آدمی تھا جس نے آر ایس ایس اور مودی کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے یہ نئی ترقی حاصل کی تھی بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو رافیل طیاروں میں کرپشن کا سامنا رہا بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو پلوامہ اور دوکلم میں ہزیمت اور اندرونی خلفشار کا سامنا رہا ہے

    بھارتی افواج کے سربراہ بپن راوت اپنی بیوی اور افسران کے ہمراہ محفوظ ترین ہیلی میں سوار تھے جس کے دو انجن ہیں، ایک انجن میں خرابی آنے کے بعد دوسرے انجن کے ساتھ محفوظ لینڈنگ کروائی جا سکتی ہے ، وی وی آئی پی شخصیات کے لئے اس ہیلی کاپٹر کا استعمال ہوتا ہے،

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے جنہیں مودی سرکار نے بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا تھا جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت ہندوستانی فوج کے فور اسٹار جنرل تھے وہ بھارت کے علاقے اتراکھنڈ میں پیدا ہوئے، انڈین ملٹری اکیڈمی سے انہوں نے تعلیم حاصل کی، انکے والد بھی فوجی تھے، بھارتی حکومت نے فوج کے حوالہ سے قوانین میں ترمیم کر کے بپن روات کو عہدہ دیا تھا ،اس ضمن میں عمر کی حد بڑھا کر 62 سے 65 برس کی گئی تھی اور آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد انہیں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنایا گیا تھا ،بپن راوت کے والد بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے راوت نے 1978 میں فوج کی 11ویں گورکھا رائفلز کی 5ویں بٹالین میں کمیشن کے ساتھ اپنے فوجی کیریئر کا آغاز کیا تھا جنرل راوت مسلسل کامیابی کی سیڑھی چڑھتے رہے اور مختلف اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے، انہیں یکم ستمبر 2016 کو ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف بنایا گیا تھا

    انڈیا کر رہا ہے پاکستان کے خلاف نئی سازش، بپن روات جھوٹ بولنے سے باز نہ آئے

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

    ہیلی کاپٹر حادثہ، بلیک باکس برآمد، تحقیقات کا آغاز

  • بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کوواقعی فوج کےاندرسے ٹارگٹ کیاگیا:ثبوت ملنے لگے

    بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کوواقعی فوج کےاندرسے ٹارگٹ کیاگیا:ثبوت ملنے لگے

    نئی دلی: بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کوواقعی فوج کےاندرسے ٹارگٹ کیاگیا:ثبوت ملنے لگے،اطلاعات کے مطابق کل بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بین راوت ایک ہیلی کاپٹرحادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں اور ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور دیگر13 افراد بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں‌ ،

    ادھر پہلے تو بھارتی میڈیا اور دیگرنظررکھنے والوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بین راوت فوج میں‌ انتہائی متنازعہ جنرل تے اور ان کے رویے سے کئی اعلیٰ جنرل بہت زیادہ پریشان تھے اور فوج کے اندر ہلاک ہونے والے جنرل کے خلاف سخت نفرت پائی جاتی تھی اور یہ بھی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ بھارتی جرنیلوں نے ہی چیف آف ڈیفنس جنرل بین راوت کو مروا دیا ہے،

    سوشل میڈیا پر ہر گزرتے لمحہ کے ساتھ آوزیں بلند ہورہی ہیں کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں آج ایک پراسرار ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کی ہلاکت بھارتی فوج میں موجود اختلافات کا شاخسانہ ہوسکتا ہے ۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کے سابق ڈی جی ایم او ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل شنکر پرسادنے جو ایک دفاعی تجزیہ کار بھی ہیں، اپنے بلاگ میں بپن راوت کی ہلاکت پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاہے کہ آج بھارت کے ایک دو ر اندیش اور صاحب بصیرت فوجی کمانڈر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت نے بہت سے سوالات کو جنم دیاہے ۔

    انہوں نے کہاکہ بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹرMi-17V5ایک انتہائی قابل اعتماد ہیلی کاپٹر ہے جوطویل عرصے سے بھارت میں زیر استعمال ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس کی جدید ٹیکنالوجی اور بہترین حفاظتی ریکارڈ اسے انتہائی اہم شخصیات کے سفر کیلئے انتہائی موزوں بناتا ہے ۔ مزید برآں ایسے ہیلی کاپٹر کو چلانے کے لیے صرف انتہائی تجربہ کار پائلٹ اور ٹیکنیشنز کی خدمات حاصل کی جاتی ہیںاور اس ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابیوںکا خدشہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔

    انہوں نے موسمی صورتحال کو حادثے کا باعث بننے کے خدشہ کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے ہنر مند پائلٹ ہر طرح کے موسمی حالات میں کام کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں اورMi-17V5 جدید ایویونکس سے لیس ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی وی وی آئی پی موومنٹ کی اجازت موسم کی صورتحال ، آپریشنل کلیئرنس، ایئر ڈیفنس کلیئرنس، سیکیورٹی کلیئرنس اور فلائٹ انفارمیشن کلیئرنس کے بعد ہی دی جاتی ہے ۔ ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل شنکر پرسادنے سوال اٹھایا تو کیا یہ پائلٹ کی غلطی تھی، تکنیکی خرابی یا کوئی اور ؟

    انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ جنرل راوت کی طرف سے متعارف کرائی گئی اصلاحات فوج نے بہت سے مسلح فورسز میں بہت سے حلقوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور ممکن ہے کہ ہم سب نے جس تباہی کا مشاہدہ کیا ہے اس میں انسانی ہاتھ ہو اوربھارت فوج میں موجود ناراض کالی بھیڑوں کاکیادھرا ہو ؟ایک ٹوئٹر ہینڈلر عادل راجہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھا گیا خط شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ناپسندیدہ تقرری کے بعد بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے اندر جنگ چھڑ گئی تھی۔

    راج ناتھ سنگھ کے خط کے مطابق وادی گلوان میں چینی فوج کی طرف سے بھارتی فوجیوں کے ساتھ توہین آمیز سلوک آرمی چیف جنرل منوج نروانے اور فوج کے کمانڈر XIVکور لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ کی طرف سے صورتحال کا غلط اندازہ لگانے کا نتیجہ تھا۔ راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف ہندوستانی افسروں اور فوجیوں کو نقصان اٹھانا پڑا بلکہ بھارت کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔

     

    خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنرل بپن راوت نے اس معاملے میں اور ماضی میں بھی ان کی کارکردگی کی وجہ سے دونوں افسروں کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کی تھی۔بھارتی فوج کے سابق ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈشنکر پرساد نے بھی جنرل بپن راوت کے ایک حالیہ بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی فضائیہ ایک معاون فورس ہے نہ کہ خودجنگ لڑنے والی فورس ۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے کھلے عام انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاتھا کہ فضائیہ خود طاقت کا ایک سرچشمہ ہے۔اس عوامی تصادم نے تھیٹر کمانڈز کے تصور پر تینوں مسلح افواج کے درمیان گہرے اختلافات کو بے نقاب کیا۔

    بھارتی فضائیہ اور بحریہ کو ہمیشہ یہ خوف رہتا ہے کہ انہیں ماتحت فورس تک محدودکردیاجائے گا اور اس نظام کے ذریعے انہیںفوج کی کمان کے تحت لایا جائے گا۔انہوں نے مزید لکھاکہ اس ماڈل کے سب سے بڑے حامی جنرل بپن راوت تھے جنہیں دیگر مسلح افواج کی مخالفت کے باوجود ہندوستان کا پہلا چیف آف ڈیفنس سٹاف بنایا گیا تھا۔ صرف 2 ہفتے قبل راوت نے فضائیہ اور بحریہ کو تھیٹر کمانڈز کے تحت آنے کیلئے حتمی ڈیڈ لائن دی تھی۔

  • ہیلی کاپٹر حادثہ، بلیک باکس برآمد، تحقیقات کا آغاز

    ہیلی کاپٹر حادثہ، بلیک باکس برآمد، تحقیقات کا آغاز

    ہیلی کاپٹر حادثہ، بلیک باکس برآمد، تحقیقات کا آغاز
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں ہیلی کاپٹر کریش پر بریفنگ دی ہے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جنرل بپن راوت سمیت تمام لاشیں نئی دہلی لائی جائیں گیہیلی کاپٹر کے حادثے کی سہ فریقی تحقیقات کا حکم دیا ہے، تحقیقاتی ٹیم کی قیادت ایئر مارشل مانویندر سنگھ کریں گے،انکوائری ٹیم نے گزشتہ روز خود ہی ویلنگٹن پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا ہیلی کاپٹر حادثے کی تینوں سروسز کو تحقیقات کا حکم دیا ہے جنرل بپن راوت کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی، لوک سبھا میں افسوس کے لئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی

    بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کا جسد خادی دہلی چھاونی میں لایا جائے گا اور جمعہ کو آخری رسومات ادا کی جائیں گی جسد خاکی ایک فوجی طیارے کے ذریعے دہلی پہنچایا جائے گا ، ہیلی کاپٹر کا فلائٹ ریکارڈ بلیک باکس تلاش کر لیا گیا ہے، بلیک باکس کے ملنے سے تحقیقات میں آسانی ہو گی، بلیک باکس کو ڈھونڈنے کے لئے تحقیقاتی ٹیم نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، ٹیم کو جائے حادثہ سے تقریبا 300 میٹر سے ایک کلومیٹر کے علاقے کے درمیان سرچ آپریشن کرتے ہوئے بلیک باکس ملا،ونگ کمانڈر آر بھاردواج کی قیادت میں بھارتی فضائیہ کے افسران کی 25 رکنی خصوصی ٹیم نے بلیک باکس برآمد کیا،

    قبل ازیں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاکستان کے عسکری حکام نے بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے تامل ناڈو میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے

    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے ،بھارتی افواج کے سربراہ بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں، بہن راوت کی اہلیہ بھی ہلاک ہو گئی ہیں، جنرل بپن راوت پہلے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف تھے، حادثہ پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت تمام لیڈروں نے بھی اظہار افسوس کیا ہے ،بھارتی فضائیہ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے دوسری جانب وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سی ڈی ایس بپن راوت کی رہائش گاہ دہلی میں پہنچ گئے ہیں، بھارتی آرمی چیف بھی بپن راوت کے گھر پہنچ چکے ہیں،

    بپن راوت کو زخمی ہسپتال میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا انکو آئی سی یو میں رکھا گیا، بھارتی فوج کے ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کی کوشش کی تا ہم انکی موت ہو گئی ،ہندوستانی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ (ر) نے بھی بھارتی چیف آف ڈیفنس بپن راوت کی موت کی تصدیق کی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے موت کی تصدیق کی، انکی ٹویٹ پر صارفین نے تبصرے بھی کئے ہیں

    ہیلی کاپٹرحادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں،ہلاک افراد کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے کی جائے گی، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے ،بپن راوت کی بیوی بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھیں ، ہیلی کاپٹر جہاں تباہ ہوا امدادی ٹیمیں پہنچ گئی تھیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا تھا بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت کا عملہ اور گھر کے کچھ افراد بھی سوار تھے، رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں بھارتی چیف آف ڈیفنس بپن راوت ، انکی اہلیہ، دفاعی معاون، سیکورٹی کمانڈوز اور بھارتی فضائیہ کے پائلٹ سمیت 14 افراد سوار تھے

    مقامی لوگوں نے 80 فیصد جھلسنے والی چار لاشیں مقامی اسپتال منتقل کیں بعد ازاں دیگر لاشین منتقل کی گئیں ،13 افراد کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے تا ہم انکی شناخت ابھی تک سامنے نہیں لائی گئی، بھارتی ریاست تامل ناڈو میں حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ مگر ابھی اس کے اعلان سے گریز کیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا بھی حکومت کے سرکاری بیان کا انتظار کررہا ہے۔اب تک 14 سوار میں سے 11 کی ہلاکت کا اعلان کیا جاچکا ہے، مگر ان کے نام نہیں بتائے جارہے۔حادثے کی جو ویڈیو سامنے آئی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کو آگ لگی ہوئی ہے، حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ،اطلاعات کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس بپن راوت ایک لیکچر سیریز میں حصہ لینے کے لئے جا رہے تھے کہ انکا ہیلی ایم آئی 17 حادثے کا شکار ہو گیا،مقامی فوجی افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

    بھارتی چیف آف ڈیفنس بپن راوت کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے پر بھارتی وزیراعظم مودی نے ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا، اجلاس میں بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھارتی وزیراعظم کو ہیلی حادثہ بارے بریفنگ دی، بھارتی وزیر دفاع اعلیٰ حکام کے ہمراہ جائے وقوعہ کا بھی دورہ کریں گے جہاں ہیلی تباہ ہوا ہے ،بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس نا خوشگوار واقعے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع جلد ہی سی ڈی ایس کے ہیلی کاپٹر حادثے پر پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں گے۔

    دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع بتا رہے ہیں کہ اس بات کے ناقابل تردید ثبوت ہیں کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو تامل باغیوں نے نشانہ بنایا ہے، یہ بات صحیح بھی ہوئی تو بھارتی فوج اسکو کبھی تسلیم نہیں کرے گی ،حادثہ کے حوالہ سے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ پارلیمنٹ میں بیان دیں گے، ذرائع کے مطابق بالاکوٹ حملے کی ناکامی کے بعد بھارتی حکومت بپن راوت سے خوش نہیں تھی جس میں پاکستان کی جانب سے 2 بھارتی جیٹ طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا تھا۔

    دوسری جانب چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے ہیلی حادثے اور ممکنہ موت پر بھارت کے اندر فوجی حلقوں میں جشن کا سماں ہے، وہ ہندوستانی فوج کے اندر ایک نفرت انگیز آدمی تھا جس نے آر ایس ایس اور مودی کے لیے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے یہ نئی ترقی حاصل کی تھی بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو رافیل طیاروں میں کرپشن کا سامنا رہا بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو پلوامہ اور دوکلم میں ہزیمت اور اندرونی خلفشار کا سامنا رہا ہے

    بھارتی افواج کے سربراہ بپن راوت اپنی بیوی اور افسران کے ہمراہ محفوظ ترین ہیلی میں سوار تھے جس کے دو انجن ہیں، ایک انجن میں خرابی آنے کے بعد دوسرے انجن کے ساتھ محفوظ لینڈنگ کروائی جا سکتی ہے ، وی وی آئی پی شخصیات کے لئے اس ہیلی کاپٹر کا استعمال ہوتا ہے،

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے جنہیں مودی سرکار نے بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا تھا جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت ہندوستانی فوج کے فور اسٹار جنرل تھے وہ بھارت کے علاقے اتراکھنڈ میں پیدا ہوئے، انڈین ملٹری اکیڈمی سے انہوں نے تعلیم حاصل کی، انکے والد بھی فوجی تھے، بھارتی حکومت نے فوج کے حوالہ سے قوانین میں ترمیم کر کے بپن روات کو عہدہ دیا تھا ،اس ضمن میں عمر کی حد بڑھا کر 62 سے 65 برس کی گئی تھی اور آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد انہیں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بنایا گیا تھا ،بپن راوت کے والد بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے راوت نے 1978 میں فوج کی 11ویں گورکھا رائفلز کی 5ویں بٹالین میں کمیشن کے ساتھ اپنے فوجی کیریئر کا آغاز کیا تھا جنرل راوت مسلسل کامیابی کی سیڑھی چڑھتے رہے اور مختلف اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے، انہیں یکم ستمبر 2016 کو ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف بنایا گیا تھا

    انڈیا کر رہا ہے پاکستان کے خلاف نئی سازش، بپن روات جھوٹ بولنے سے باز نہ آئے

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

  • پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گرکر تباہ

    پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گرکر تباہ

    پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گرکر تباہ ہو گیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں دونوں پائلٹ شہید ہو گئے ہیں میجرعرفان اور میجر راجہ ذیشان شہید ہوئے ہیں،سرچ اینڈ ریسکیو کیلئے فوج کے جوان اور ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں، جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے ،حادثہ کیسے پیش آیا اس کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سیاچن میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے،چیئرمین سینیٹ نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹ میجر راجہ ذیشان اور میجر عرفان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا،چیئرمین سینیٹ نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹوں کے لئے بلندی درجات کی دعا کی، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے اہل خانہ کو اللہ صبر جمیل عطا کرے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی سیاچن میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ اس حادثہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے پائلٹوں کے درجات بلند کرے۔ آمین

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعہ پردکھ اور افسوس کااظہارکیا،وزیر داخلہ نے حادثے میں شہید میجرعرفان برچا اورشہید میجر راجہ ذیشان جہانزیب کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی شہید میجرعرفان برچا اورشہید میجر راجہ ذیشان جہانزیب کی قربانی قبول فرمائے۔ ہماری تمام دُعائیں اور ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں

    قبل ازیں رواں برس 22 ستمبر کو پاک فضائیہ کا ایک چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا ترجمان پاک فوج کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ بھی شہید ہوگیا

    اس سے قبل رواں برس ماہ اگست میں پاک فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوا، پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا،دونوں پائلٹ محفوظ ہیں طیارہ حادثے سے زمین پر کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

    یوم پاکستان پریڈ،کوہ پیما سدپارہ کو خراج تحسین،پاک فضائیہ، بحریہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

    اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام