Baaghi TV

Tag: ہیکرز

  • پاکستان میں سائبر حملوں کے خدشے، نئی ایڈوائزری جاری

    پاکستان میں سائبر حملوں کے خدشے، نئی ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد: پاکستان میں سائبر حملوں کے خدشے ، نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی،یڈوائزری ویب برازر ایکسٹینشنز ہیک کے حوالے سے جاری کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائرزی میں کہا ہے کہ وی پی این اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنے والے صارفین خبرداررہیں،صارفین کی ذاتی معلومات چرانے کیلئے ہیکرزنئے سائبر حملے کر سکتے ہیں اور ایڈوا ئز ری ویب برازر ایکسٹینشنز ہیک کے حوالے سے جاری کی گئی ہے۔

    ضمنی بلدیاتی انتخابات: بلوچستان کے 25 اضلاع میں پولنگ جاری

    واضح رہے کہ معروف بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے خبردار کیا تھا کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کے باعث پاکستان کو ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو بھی شدید خطرات لا حق ہیں، اسلام آباد میں ہونے والے سائبر انٹیلی جنس سمٹ میں کیسپرسکی کی جانب سے دنیا بھر خصوصاً پاکستان میں سائبر حملوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اضافے کے حوالے سے جائزہ پیش کیا گیا تھا۔

    پاکستان کو اپنے موجودہ وسا ئل پر توجہ دینی چاہئے، نائب صدر عالمی بینک

  • ہیکرز نے بھارتی حکومت کی ای میل آئی ڈیز فروخت کے لیے پیش کردیں

    ہیکرز نے بھارتی حکومت کی ای میل آئی ڈیز فروخت کے لیے پیش کردیں

    نئی دہلی: ہیکرز نے بھارتی حکومت کے بہت سے ای میلز اکاؤنٹس کو ہیک کرکے اُن کا مواد نکال لیا ہے اور اب وہ ای میل آئی ڈیز اور مواد کو فروخت کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق سائبر کرمنلز بھارت کے سرکاری ملازمین کی مبینہ ای میلز کے یورز نیم اور پاس ورڈ فروخت کرنے میں مصروف ہیں اگر رسائی مل جائے تو لوگ ان ای میل اکاؤنٹس کے ذریعے مالیاتی فراڈ کرسکتے ہیں اس کے نتیجے میں حکومت کے لیے غیر معمولی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں، ایک ہیکر کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ای میل آئی ڈیز کے لیے لوگ ہزاروں روپے دے سکتے ہیں کیونکہ وہ اِن اکاؤنٹس کے ذریعے بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کسی بھی حکومت کی ای میل آئی ڈیز کو اگر ہیکرز نشانے پر لے لیں اور نقب لگاکر مواد چُرالیں تو بہت سے معاملات پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔ یہ سب کچھ کاروباری نقطہ نگاہ سے بھی خطرناک ہے اور قومی سلامتی کے پہلو سے بھی۔

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر ہیکرز کا حملہ

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر ہیکرز کا حملہ

    جنیوا: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکاؤنٹس پر گزشتہ شب ہیکرز نے حملہ کر کے یو ٹیوب چینل کے نام کے ساتھ بینرز اور مواد بھی تبدیل کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ہیکرز نے انفارمیشن ونگ کی جانب سے استعمال کیا جانے والا آفیشل ای میل آئی ڈی ہیک کر لیا ہیکرز نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے یوٹیوب چینل کو بھی ہیک کر لیا ہیک ہونے کے بعد یو ٹیوب چینل کے نام کے ساتھ بینرز اور کانٹینٹ بھی تبدیل کر دیا گیا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے یو ٹیوب چینل اورانفارمیشن ونگ کے ای میل کو امریکی وقت کے مطابق جمعہ کے روز شام 4 بجے ہیک کیا گیااقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے ای میل اکانٹ اور یو ٹیوب چینل کی واپسی تک تمام ای میلز اور ویڈیوز کو نظر انداز کرنے کی درخواست کردی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست:پی سی بی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق …

    واٹس ایپ کا وائس نوٹ ٹرانسکرپشن پر کام شروع

    وزیراعظم کی امیر قطر اور عمان کے سلطان کو ٹیلیفون پر عیدالااضحیٰ کی مبارکباد

  • اسرائیل کی تیار کردہ ٹیک مصنوعات پر بڑا سائبر حملہ

    اسرائیل کی تیار کردہ ٹیک مصنوعات پر بڑا سائبر حملہ

    تل ابیب:ایران پر اسرائیل کی تیار کردہ ٹیک مصنوعات پر بڑے سائبر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی :بلوم برگ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے وابستہ ہیکرز نے ایک چھوٹی مغربی پنسلوانیا واٹر اتھارٹی سمیت کئی امریکی اداروں کو نشانہ بنایا ہے جو ایک مخصوص انڈسٹریل کنٹرول ڈیوائس استعمال کرتے ہیں جو کہ اسرائیلی ساختہ ہے۔

    اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ، ایف بی آئی، ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی، سائبرسیکیوریٹی اور انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی جسے CISA کے نام سے جانا جاتا ہے نے جمعے کو دیر گئے ایسوسی ایٹڈ پریس کو ای میل کی گئی ایک ایڈوائزری میں کہا کہ متاثرہ ادارےکئی ریستوں پر محیط ہیں تاہم، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنی تنظیموں کو ہیک کیا گیا اور نہ ہی ان کی وضاحت کی۔

    بنگلہ دیش نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی اتحاد قائم کرلیا

    میونسپل واٹر اتھارٹی آف علیکوپا کے چیئرمین میتھیو موٹس نے 25 نومبر کو دریافت کیا کہ سسٹم ہیک ہوا ہے انہوں نے جمعرات کو کہا کہ وفاقی حکام نے انہیں بتایا تھا کہ اسی گروپ نے چار دیگر سہولیات اور ایکویریم کو بھی ہیک کیا ہے۔

    سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں، تاہم، انہیں توقع تھی کہ ریاست کے حمایت یافتہ ایرانی ہیکرز اور فلسطین کے حامی ”ہیکٹیوسٹ“ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں پر سائبر حملے تیز کریں گے اور واقعی ایسا ہوا ہے۔

    بحیرہ احمر میں امریکی جنگی اورتجارتی بحری جہازوں پر حملے

    ہیکرز نے ڈیوائس پر ایک ڈیجیٹل کالنگ کارڈ چھوڑا جس میں کہا گیا کہ تمام اسرائیلی سازوسامان ”ہدف“ ہیں، ملٹی ایجنسی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ ہیکرز نے نیٹ ورکس میں گہرائی تک گھسنے کی کوشش کی تھی یا نہیں۔ انہوں نے جو رسائی حاصل کی اس نے ”عمل اور آلات پر سائبر کے زیادہ گہرے اثرات“ کو فعال کیا۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز، جو خود کو ”سائبر ایوینجرز“ کہتے ہیں، ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کور سے وابستہ ہیں، جسے امریکہ نے 2019 میں ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کیا تھا۔ اس گروپ نے کم از کم 22 نومبر کے بعد سے Unitronics آلات کو نشانہ بنایا ہے Unitronics ڈیوائسز ڈیفالٹ پاس ورڈ کے ساتھ بھیجی جاتی ہیں، ماہرین اس کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں کیونکہ یہ انہیں ہیکنگ کیلئے زیادہ خطرناک بناتا ہے۔

    ریاستی انتخابات:بی جے پی تین مرکزی ریاستوں جبکہ کانگریس ایک ریاست میں کامیاب

  • 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا ڈیٹا ہیک ہوگیا

    20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا ڈیٹا ہیک ہوگیا

    20 لاکھ سے زائد پاکستانی شہریوں کا سافٹ ویئر پر استعمال ہونے والا ڈیٹا ہیک ہوگیا اور سافٹ ویئر پر استعمال ہونے والا 20 لاکھ سے زائد پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا ہیک ہوچکا ہے جبکہ ہیکرز نے ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والا سافٹ ویئر ہیک کرلیا، 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت کےلیے دستیاب ہے۔

    ہیکرز نے انٹرنیٹ پر ڈیٹا برائے فروخت کا اشتہار بھی دے دیا۔ جیو نیوز نے ہیکرز کی اپ لوڈ کی گئی تصاویر حاصل کرلیں، اشتہار کے ہمراہ کئی پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا سیمپل کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ ہیکرز کا کہنا ہے کہ ہم نے 250 سے زائد ریسٹورنٹس کا کسٹمر ڈیٹا بیس ہیک کرلیا ہے، شہریوں کے کریڈٹ کارڈ نمبرز اور موبائل نمبرز کا ڈیٹا بھی سیمپل میں موجود ہے۔

    کس شہری نے کس ریسٹورنٹ میں کتنی بار اور کتنی ادائیگی کی اس کا سارا ڈیٹا بھی انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ انٹرنیٹ پر برائے فروخت 22 لاکھ شہریوں کے ڈیٹا کی قیمت 2 بٹ کوائن مانگی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بٹ کوائن کی قیمت 27 ہزار ڈالر ہے، پاکستانی روپوں میں دو بٹ کوائن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
    ذرائع کے مطابق ہیکرز کے اشتہار میں چھوٹے بڑے درجنوں ریسٹورنٹس کے نام بھی موجود ہیں۔ مخصوص سافٹ ویئر پاکستان میں سیکڑوں ریسٹورنٹس استعمال کرتے ہیں۔ ادھر سائبر کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ معاملے سے متعلق تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

  • سرکاری عہدیداروں کی فون کالز اورحساس معلومات ہیک کرنے کی کوشش

    سرکاری عہدیداروں کی فون کالز اورحساس معلومات ہیک کرنے کی کوشش

    وزیر اعظم آفس نے بڑے سرکاری عہدیداروں کی فون کالز اور حساس معلومات ہیک کرنے کی کوشش کا باقاعدہ انکشاف کر دیا

    سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت کے سینیئر سرکاری عہدیداران کے موبائل فون ہیک کرنے اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش کا پتا چلا ہے۔ نگران حکومت نے تمام سرکاری افسران کو چوکنا رہنے اور اِیسے کسی بھی میسیج کا جواب نہ دینے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

    جاری اعلامیہ کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے حکومت کے سینیئر سرکاری عہدیداران کے موبائل فون ہیک کرنے اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش بے نقاب کی ہے، ملوث عناصر نے سینیئر سرکاری عہدیداران کے نام پر سرکاری افسران و بیوروکریسی سے حساس معلومات کے حصول کی مزموم کوشش کی،اس کے لئے واٹس ایپ پر موبائل ہیکنگ لنک بھیج کر معلومات کے حصول کی بھی کوشش کی،

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    30 بور پستول کا نام کیمرہ نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ، وقار ڈان کا گرفتاری کے بعد انکشافات

    حکومت نے تمام سرکاری افسران کو چوکنا رہنے اور ایسے کسی بھی میسیج کا جواب نہ دینے کی ہدایت کر دی، افسران کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ ایسا موبائل پیغام موصول ہونے پر فوری طور پر کابینہ ڈویژن کو اطلاع دی جائے.پاکستان کے سیکیورٹی ادارے اس معاملے میں پوری طرح الرٹ ہیں.

    آپ کے ہاتھ ہمارے نوجوانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں

    دنیا کے تیسرے بڑے ہیکر کا انٹرویو ہیکر پاکستانی نہیں ہے، سنئے اہم انکشافات

    پیسے نہیں مانگ رہا، جمعہ کو مزید آڈیو جاری کروں گا۔ ہیکر کا پیغام

    آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

  • ہیکرز ہیلپ لائن سے ملتے نمبروں سے کال کرکے لوٹنے لگے

    ہیکرز ہیلپ لائن سے ملتے نمبروں سے کال کرکے لوٹنے لگے

    قصور
    یو بی ایل بینک لمیٹڈ کے صارف کے ساتھ فراڈ،ہیکرز نے کال کرکے کوڈ منگوایا اور 60 ہزار نکلوا لئے،بینک کی ہیلپ لائن سے ملتے جلتے نمبرز سے کالز کرکے شہریوں کو ورغلا کر پن کوڈ حاصل کیا جاتا ہے،شہریوں سے محتاط رہنے کی درخواست

    تفصیلات کے مطابق ہیکرز نے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے
    ہیکرز بینک کی ہیلپ لائن سے ملتے جلتے نمبرز سے کال کرکے شہریوں کو ورغلا کر ان کے اکاؤنٹس سے پیسے نکال رہے رہیں
    گزشتہ دن قصور کے قصبے مصطفی آباد للیانی کے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے صارف کو بینک کی ہیلپ سے ملتے نمبر
    +211 118 285 88
    سے کال آئی کہ آپ کا اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہے لہذہ اپنا پن کوڈ بتائیں صارف نے کہا کہ آپ بینک سے بات نہیں کر رہے لہذہ میں آپکو نہیں بتاؤنگا جس پہ ہیکر نے کہا کہ آپ بینک کا ہیلپ نمبر اے ٹی ایم پہ دیکھیں ہم اسی نمبر سے بات کر رہے ہیں
    شہری نے بینک ہیلپ لائن سے ملتے نمبر کو بینک کا نمبر سمجھ کر اپنا پن کوڈ اور سم پہ آنے والا میسج ان کو بتا دیا جس کے فوری بعد شہری کے اکاؤنٹ سے مبلغ 60000 روپیہ نکال لئے گئے

    واضع رہے کہ جاز کیش،یو بی ایل اومنی و دیگر بینک کی ہیلپ لائنز سے ملتے جلتے نمبروں سے ہیکر کال کرتے ہیں ان کالز نمبرز سے پہلے اصل ہیلپ لائن نمبرز سے ایک آدھ بلخصوص + اضافی ہوتا ہے لہذہ شہری احتیاط سے کام لیں اور کسی کو بھی اپنی معلومات فراہم نا کریں

  • ہیکرز نے تاوان  ادا نہ کرنے پرمریضہ کی برہنہ تصاویر شئیر کر دیں

    ہیکرز نے تاوان ادا نہ کرنے پرمریضہ کی برہنہ تصاویر شئیر کر دیں

    روسی ہیکرز نے تاوان ادا نہ کرنے پر امریکی مریضہ کی برہنہ تصاویر شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق روسی ہیکرز نے 4 مارچ کو امریکی ریاست پینسلوینیا کے اسپتال لی ویلی ہیلتھ نیٹ ورک کے ڈیٹا پر سائبر حملہ کیا جس کے بعد 6 مارچ کو اسپتال انتظامیہ نے سائبر حملے کے حوالے سے سکیورٹی اداروں کو آگاہی دی تاہم ہیکرز اسپتال کا ڈیٹا چرانے میں کامیاب رہے۔

    اقوام متحدہ میں عرب ممالک کا قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعات پر …

    ہیکرز نے اسپتال انتظامیہ کو ای میل کی گئی جس میں انہوں نے لکھا کہ لمبے عرصے سے ہم آپ کے نیٹ ورک میں موجود تھے اور آپ کا تمام ڈیٹا ہمارے پاس آگیا ہے، جس میں مریضوں کی تفصیلات، ان کے پاسپورٹس کی مندرجات، سوال نامے، نجی معلومات اور برہنہ تصاویر شامل ہیں۔

    امریکی حکام کے مطابق ڈارک ویب پر ڈیٹا جاری نہ کرنے کے بدلے میں ہیکرز کی جانب سے 15 لاکھ امریکی ڈالرز تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    بھارتی فوج نے اپنے ہی گاؤں پر گولہ گرادیا ،3 دیہاتی ہلاک اور متعدد زخمی

    اسپتال کی جانب سے تاوان کی رقم دینے سے انکار کے بعد ہیکرز نے کینسر کی مریضہ کی تفصیلات پر مبنی سات دستاویزات اور ریڈی ایشن اونکولوجی ٹریٹمنٹ لیتے ہوئے تین برہنہ تصاویر کے اسکرین شاٹس سمیت دیگر ڈیٹا ڈارک ویب پر اپلوڈ کر دیا۔

    ہیکرز نے کہا کہ ہمارے بلاگ کو دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے، کیس کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے گی، اور آپ کے کاروبار کو کافی نقصان پہنچے گی-

    امریکی محکمہ صحت اور انسانی خدمات نے جنوری میں کہا تھا کہ بلیک کیٹ نے 1.5 ملین ڈالر تک تاوان کا مطالبہ کیا ہےایلنٹاؤن، پنسلوانیا میں مقیم کمپنی نے کہا کہ مریض کا ڈیٹا شائع کرنا ‘قابل نفرت’ تھا۔

    کمپنی نے کہا، ‘یہ غیر ذمہ دارانہ مجرمانہ فعل کینسر کا علاج کروانے والے مریضوں کا فائدہ اٹھاتا ہے، اور LVHN اس نفرت انگیز رویے کی مذمت کرتا ہے-

    ہیلتھ کیئر کمپنی کے سی ای او برائن نیسٹر نے کہا کہ وہ ابھی تک اس واقعے میں ملوث معلومات کی شناخت کر رہے ہیں ہم ان لوگوں کو نوٹس فراہم کریں گے جن کی معلومات اس میں شامل تھیں۔

  • ہیکرز کا ایف بی آئی کے نیویارک آفس میں سائبر اٹیک

    ہیکرز کا ایف بی آئی کے نیویارک آفس میں سائبر اٹیک

    ہیکرز نے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے نیویارک آفس میں ایک پراسرار سائبر اٹیک کر دیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اور چین کے ساتھ مغربی تناؤ کے درمیان ہیکرز نے ایف بی آئی کے سب سے بڑے دفتر کے کمپیوٹرز کو نشانہ بنا ڈالا ہے حکام نے اطلاع دی کہ دفتر سائبر اٹیک پر قابو پانے کےلیے کام کررہا ہےحملے سے گزشتہ دنوں کمپیوٹر نیٹ ورک کا ایک حصہ متاثر ہوا ہے۔

    انٹرنیٹ کے بارے ایلون مسک کی ماضی میں کی گئی پیشگوئی درست ثابت

    سی این این کے مطابق کے مطابق ایف بی آئی حکام کاخیال ہےکہ یہ واقعہ بچوں کےجنسی استحصال کی تصاویراورنیٹ ورکس کی تحقیقات میں استعمال ہونے والے کمپیوٹر سسٹم سے متعلق ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس واقعہ سے آگاہ ہے اور اضافی معلومات حاصل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے ایف بی آئی نے اپنے بیان میں زور دیا کہ یہ واقعہ ایک الگ تھلگ واقعہ ہے سائبر اٹیک کی تفصیلات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    بھارت نے جنوری میں ریکارڈ مقدار میں روس سے سستا پیٹرول درآمد کیا

    واضح رہے دفتر نے خود 2021 کے نومبر میں ایک ہیکنگ کا واقعہ بھی دیکھا تھا جس میں ایک پارٹی نے ایف بی آئی کے ذریعے استعمال ہونے والے ای میل ایڈریس کو امریکہ میں سرکاری اور مقامی قانون نافذ کرنے والے حکام سے بات چیت کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔

    ہزاروں تنظیموں کو جعلی ای میلز بھیجی گئی تھیں اور ان ای میلز کے ذریعے بھیجے گئے مبینہ خط میں بتایا گیا تھا کہ کوئی خطرہ ہے۔ اس وقت ایف بی آئی نے مشتبہ شخص کا اعلان کیے بغیر اس واقعے کو سافٹ ویئر کی کمزوری سے منسوب کیا تھا۔

    رجیم چینج سے متعلق امریکا پر الزامات میں کوئی حقیقت نہیں،امریکا

  • برطانوی صحافی اور سیاسی شخصیات ایرانی اور روسی ہیکرز کے نشانے پر

    برطانوی صحافی اور سیاسی شخصیات ایرانی اور روسی ہیکرز کے نشانے پر

    برطانیہ کے نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی اور روسی ہیکرز حساس ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے برطانوی صحافیوں اور سیاسی شخصیات کے کمپیوٹر ڈیٹا پر سائبر حملے کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی: برطانوی خبر رساں ادارے’ بی بی سی‘ کے مطابق برطانوی انٹیلی جنس اینڈ سکیورٹی سروس سے منسلک نیشنل سینٹر فار سائبر سکیورٹی نے ایک بیان میں کچھ افراد اور اداروں کو نشانہ بنانے والی ہیکنگ کی کوششوں میں اضافے پر روشنی ڈالی۔

    دہشتگردوں کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں برطانوی فوج کا اہلکار گرفتار

    این سی ایس سی نے کہا کہ ہیکرز عام طور پر ایران اور روس کے بارے میں تحقیق اور کام کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہیں،اس نے ہیکنگ گروپوں کو اپنے اہداف کے تعاقب میں "بے رحم” قرار دیا۔

    این سی ایس سی جو کہ یو کے کی سائبر اور انٹیلیجنس ایجنسی GCHQ کا حصہ ہےاورسائبر سیکیورٹی کے مشورے دیتا ہےنے وضاحت کی کہ حملے عوام کو نہیں بلکہ مخصوص افراد اور گروہوں کو نشانہ بنا رہے تھے، جن میں سیاستدان، اہلکار، صحافی، کارکن اور تھنک ٹینکس شامل ہیں۔

    سینٹر کے سربراہ پال چیچسٹر نے کہا کہ یہ مہمات جو روس اور ایران میں مقیم لوگوں کی طرف سے چلائی جاتی ہیں، آن لائن ڈیٹا چوری کرنے اور ممکنہ طور پر حساس نظاموں سے نمٹنے کے لیے اپنے اہداف کو نشانہ بناتی ہیں۔

    صومالیہ: امریکی فورسز کے آپریشن میں سینیئر داعش کمانڈر 10 ساتھیوں سمیت ہلاک

    بیان میں خاص طور پر دو گروہوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔ روس میں واقع "SEABORGIUM” اور ایران میں واقع "TE453” (TA453) سائبر گروپ سرگرم ہیں مگر دونوں دونوں کی مہمات الگ الگ ہیں، دونوں گروہ ایک جیسی تکنیک استعمال کرتے ہیں اور ایک جیسے مقاصد رکھتے ہیں۔

    اپنے بیان میں مرکز نے اشارہ کیا کہ سائبر حملے عام لوگوں کو نشانہ نہیں بناتے ہیں بلکہ مخصوص شعبوں، خاص طور پر تعلیم، دفاع، سرکاری تنظیموں، غیر سرکاری تنظیموں، تھنک ٹینکس، سیاست دانوں، صحافیوں اور سماجی کارکنوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

    ہیکرز اعتماد پیدا کرنے کے لیے اکثر حقیقی رابطوں کا استعمال کرتے ہیں، اور نقصان دہ کوڈ پر مشتمل ایونٹس یا زوم میٹنگز میں جعلی دعوت نامے بھیجتے ہیں۔ اگر اس پر کلک کیا جاتا ہے، تو ان اکاؤنٹس سے ہیکر کو حساس معلومات تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔

    پاکستان کی معیشت تباہی کے قریب پہنچ چکی ہے،امریکی اخبار