Baaghi TV

Tag: یوم تکبیر

  • بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا،عطا تارڑ

    بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا،عطا تارڑ

    وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا اور پوری قوم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہے کہ پاکستان ایک بار پھر سرخرو ہوا۔

    آذربائیجان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعطا تارڑ نے کہا کہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اس وقت جشن کا سماں ہے، یومِ جمہوریہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کا یومِ تکبیر بھی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہےپاکستان کی فتح کو یہاں خوشی کے طور پر منایا جا رہا ہے اور لوگوں کے دلوں میں پاکستان کے لیے خاص جذبہ موجود ہےترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دور میں پاکستان کے بیرونی تعلقات میں واضح بہتری آئی ہے اور دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہےآذربائیجان میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور مقامی عوام نے یومِ تکبیر کو جس انداز سے منایا ہے، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی دفاعی کامیابیاں نہ صرف ملک میں بلکہ بیرونِ ملک بھی باعثِ فخر سمجھی جاتی ہیں-

    عطا تارڑ نے ایک بار پھر دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، پاکستان کے دشمنوں کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیےکہ ہم نہ صرف امن چاہتے ہیں بلکہ اپنی خودمختاری کےتحفظ کیلئے ہر حد تک جانےکا حوصلہ بھی رکھتے ہیں، شکست خوردہ بھارت اس وقت طرح طرح کے بیانات دے کر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے مضبوط دفاعی حکمتِ عملی اور قو می یکجہتی سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

  • پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا میں سر اٹھا کر چلنے کے لیے ہے،حافظ نعیم

    پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا میں سر اٹھا کر چلنے کے لیے ہے،حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا میں سر اٹھا کر چلنے کے لیے ہے، ڈاکٹر عبد القدیر نے اپنے ساتھیوں سے مل کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، پوری قوم نے معیشت کو کمپرومائز کرکے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا-

    یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے تھے، پاکستان کی حکومت فیصلہ کرنے میں مشکل میں تھی، قاضی حسین احمد نے ایٹمی دھماکے کرنے کیلئے ملک بھر میں تحریک چلائی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا میں سر اٹھا کر چلنے کے لیے ہے، ڈاکٹر عبد القدیر نے اپنے ساتھیوں سے مل کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، پوری قوم نے معیشت کو کمپرومائز کرکے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، کشمیر کے بغیر آلو پیاز کی تجارت کی بات تو ہم شہباز شریف کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

    مودی کے ایک مرتبہ پھر اشتعال انگیز بیان،پاکستان کا شدید ردعمل

    حافظ نعیم نے کہا کہ فوج کے ساتھ سیاسی اختلاف ہوئے مگر قوم نے ایک ہوکر تمہیں جواب دیا، تمہیں اپنے جہازوں پر فخر تھا وہ ہم نے گرا دیئے، مودی کو اپنی فکر کرنی چاہیے، مودی ہمارے طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے، 68 کروڑ بھارتیوں کو بیت الخلا ء کی کمی ہے، عالمی طاقتیں ہم سے خوف کھاکر بھارت کو سپو ر ٹ کرتے ہیں ، عالمی طاقتیں اسی لیے ہمیں کمزور کرنا چاہتی تھیں، پور ی دنیا اب سوچ رہی ہے کہ بھارت پر انحصار کیا جائے گا یا نہیں۔

    بھارت نے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کی منظوری دیدی

    حافظ نعیم نے کہا کہ اسرائیل بھارت کا ساتھی ہے اور انڈیا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، پہلگام واقعہ پر اسرائیل کے وفود انڈیا کے ساتھ تھے، امریکا بھارتی فلیگ فالس آپریشن کی حمایت کر رہا تھا، پاکستان نے بھارت کو شکست دی تو مودی نے امریکا سے رابطے کیے پھر امریکا نے جنگ بندی کی، پوری قوم ایٹمی پروگرام اور افواج پاکستان پر فخر محسوس کرتی ہے، پوری پاکستان میں اتحاد اور یکجہتی قائم رہنی چاہیے۔

    یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ڈاکٹر اظہر کی سپریم کورٹ میں رہائی پاکستان کی فتح ہے، پاکستان ہمارا نظریہ عقیدہ ہے اس کے خلاف بات نہیں کرنی ہے، حکومت مسائل کو حل کرکے ملک میں یکجہتی قائم رکھے، نوجوان ملک سے مایوس نہ ہوں، ابھی ہم نے تکمیل پاکستان کا ایجنڈا پورے کرنے کے لیے کشمیر کو آزاد کروانا ہے، کشمیر پر بات ہوگی ورنہ انڈیا سے بات نہیں ہوگی۔

  • عطااللہ تارڑ کا یومِ تکبیر کے موقع پر  جذباتی پیغام

    عطااللہ تارڑ کا یومِ تکبیر کے موقع پر جذباتی پیغام

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے یومِ تکبیر کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔

    اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں اپنے دادا، سابق صدر رفیق تارڑ کی میاں نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ نایاب تصاویر بھی شیئر کیں –

    عطا تارڑ نے اپنے دادا، سابق صدرِ پاکستان محمد رفیق تارڑ کی یاد تازہ کرتے ہوئے لکھا دادا جی مرحوم و مغفور کی آنکھیں نم تھیں اور زبان پر نعرہ تکبیر تھادادا جی کہنے لگے کہ ہماری نسل نے پاکستان بنتے دیکھا، یہ اللہ تعالٰی کی عظیم نعمت ہے آج نواز شریف نے پاکستان بچا لیا، ہمارے دفاع کو ہمیشہ کے لیے ناقابلِ تسخیر بنا دیا،پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ۔

    https://x.com/TararAttaullah/status/1927452895638647233

    انہوں نے لکھا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر نواز شریف تک جنہوں نے اس کو منطقی انجام تک پہنچایا، قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے سائنسدانوں، انجینئرز اور افواج پاکستان کے افسران جو شریک رہے، وہ ہمارے محسن ہیں۔

    پاکستان کا فتح راکٹ سسٹم : بنیان مرصوص میں دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کرنے کا واضح پیغام

    پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 برس مکمل ہوگئے، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا ، خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا اور دفاع کا حق منوایا یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور پاکستان نے ایٹمی تجربات کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنادیا۔

    بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔

    مسئلہ کشمیرجنوبی ایشیاکے عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،رضوان سعید شیخ

    مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل تیار اور پُر عزم ہیں ، یوم تکبیر 1998 کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا، پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا۔پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت قومی امانت ہے، جو عوامی امنگوں کی عکاس ہے، مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل تیار اور پُر عزم ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکبیر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل ہوگئے ، پاکستان اس مرتبہ یوم تکبیر ایک اہم اور تاریخی موقع پر منا رہا ہے پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے 6 تا 10 مئی کے معرکہ حق میں فتح یاب ہوا، بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہو کر نکلے ہیں، فتح مبین سے سرشار قوم کیلئے یوم تکبیر کی مسرتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    ماہرین فلکیات نے نیا بونا سیارہ دریافت کر لیا

    انہوں نے کہا کہ مئی 1998 میں بھارت نے 5 ایٹمی دھماکے کرکے ہماری سلامتی، دفاع اور خود مختاری کو چیلنج کیا تھا، نوازشریف نے 6 دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، اس وقت نوازشریف نے قوم کی امنگوں، مفادات کی ترجمانی کی، نوازشریف اقتصادی پابندیوں، دباؤ ،دھمکیوں اور لالچ کو خاطر میں نہ لائے

  • یومِ تکبیر پر مسلح افواج اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد

    یومِ تکبیر پر مسلح افواج اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد

    یومِ تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مکمل تیار اور پُرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ تکبیر 1998ء کے اُس تاریخی لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کامیابی سے جوہری تجربات کے بعد دنیا کی ساتویں اور مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت کے طور پر ابھرا۔ اس اقدام نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور پاکستان نے اپنے دفاع کے ناقابلِ تسخیر ہونے کا پیغام دیا۔

    آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت ایک "قومی امانت” ہے جو قوم کی اجتماعی امنگوں کی عکاس ہے۔ اس کارنامے کے پیچھے دور اندیش قیادت، قابل سائنسدانوں اور محنتی انجینئرز کا کردار قابلِ فخر ہے جنہوں نے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

    ادارے کے مطابق یومِ تکبیر نہ صرف پاکستان کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کی تجدید ہے بلکہ یہ دن مؤثر اور قابلِ اعتبار "کم از کم ڈیٹرنس” کے نظریے کی توثیق بھی کرتا ہے۔ پاکستان کی جوہری صلاحیت خالصتاً دفاعی نوعیت کی ہے اور خطے میں امن اور تزویراتی استحکام کی ضامن ہے۔

    بیان کے آخر میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس دن ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم مادرِ وطن کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد، چوکس اور پُرعزم رہیں گے۔ مسلح افواج ان تمام قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں جن کی بدولت پاکستان نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔ ہم استحکام اور خود انحصاری کے اس سفر کو مزید تقویت دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    نواز شریف کی زیر نگرانی بنیان المرصوص ہوا، پی ٹی آئی ڈرامہ کہتی رہی،عظمیٰ بخاری

    ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ یونیورسٹی سے تمام معاہدے منسوخ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد اور کراچی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دو شہید، ایک زخمی

    ادب کا روشن چراغ، آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا)

    کراچی کے نالوں میں کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی، دفعہ 144 نافذ

    بھارت میں بس پر حملہ،فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک

  • پنجاب: یوم تکبیر پر اسکول کھلے رکھنے کا اعلان

    پنجاب: یوم تکبیر پر اسکول کھلے رکھنے کا اعلان

    پنجاب حکومت نے کل بروز بدھ یوم تکبیر پر اسکول کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے اسکولوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، 29 مئی سے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا، پنجاب کے اسکول کھلے رکھنے کا محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیزکو مراسلہ بھیج دیا ہے، مارننگ اسمبلی میں اسپیشل پروگرامز، پاک افواج کوخراج تحسین پیش کیا جائے گا تمام مقابلے تمام سرکاری اسکولز میں ضلعی سطح پر ہوں گے، ضلعی سطح پر مقابلے جیتنے والوں کو 50 ہزار انعام دیا جائے گا۔

    پی آئی اے نجکاری، درخواستوں کی تاریخ میں 2 ہفتے کی توسیع

    عدلیہ کو اس منصب پر بٹھایا اس لیے ہے کہ انصاف کریں، علی امین گنڈاپور

    پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

  • 28 مئی یومِ تکبیر 2025، حکومتِ پاکستان کا عام تعطیل کا اعلان

    28 مئی یومِ تکبیر 2025، حکومتِ پاکستان کا عام تعطیل کا اعلان

    کابینہ ڈویژن نے یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی 2025 (بدھ) کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، صوبائی دفاتر اور بلدیاتی کونسلز بند رہیں گی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور دیگر مالیاتی ادارے بھی تعطیل کے باعث بند ہوں گے۔یومِ تکبیر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے اعتراف کا دن ہے، جو ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے۔

    یہ وہ دن ہے جب 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے چاغی پہاڑوں میں ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو اپنی دفاعی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔پاکستان نے ان دھماکوں کے ذریعے بھارت کے پانچ ایٹمی تجربات کا جواب دیا اور دنیا کی ساتویں جبکہ مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت کے طور پر ابھرا۔

    یومِ تکبیر کی مناسبت سے:ملک بھر میں سیمینارز، خصوصی تقریبات، ریلیاں اور تقاریر منعقد ہوں گی۔ان تقریبات میں ایٹمی پروگرام میں خدمات انجام دینے والے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔اس سے قبل وفاقی اور سندھ حکومت کی جانب سے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے جا چکے ہیں۔اسٹاک مارکیٹ سمیت تمام مالیاتی سرگرمیاں 28 مئی کو معطل رہیں گی۔

    پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز کی قیمت میں اچانک غیر معمولی اضافہ

    سانحہ خضدار: بلوچستان اسمبلی میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور

    نوشکی آئل ٹینکر حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی

  • سندھ حکومت کا 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان

    سندھ حکومت کا 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان

    حکومتِ سندھ نے 28 مئی 2025 کو یومِ تکبیر کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

    اس سلسلے میں جاری کیے گئے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ کے روز صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی ادارے، دفاتر، بینک اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ یومِ تکبیر ہر سال 28 مئی کو اس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب پاکستان نے 1998 میں ایٹمی دھماکے کر کے خود کو ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے نقشے پر منوایا۔ یہ دن ملک کی سلامتی اور دفاعی خودمختاری کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    دوسری جانب اس موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بدھ، 28 مئی کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ یوں مالیاتی ادارے، بروکریج ہاؤسز اور دیگر متعلقہ دفاتر بھی اس روز بند ہوں گے۔

    یاد رہے کہ ہر سال یومِ تکبیر کے موقع پر قومی سطح پر مختلف تقریبات، دعائیہ اجتماعات اور قومی سلامتی سے متعلق تقاریر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے تعطیل کا اعلان عوام کو اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے اور قومی جذبے کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے۔

    ہیٹ ویو الرٹ,ملک بھر میں شدید گرمی کا امکان

    برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

    امریکا کی بھارتی ٹریول ایجنٹس پر ویزا پابندیاں

    اسلام آباد پر بھارتی قبضے کی جھوٹی خبروں نے بھارتی عوام کو پریشان کر دیا

    افواج پاکستان نے دشمن کو ناقابل فراموش سبق سکھایا، قوم ساتھ کھڑی ہے،شہباز شریف

  • 28 مئی یوم تکبیر سرکاری چھٹی قرار

    28 مئی یوم تکبیر سرکاری چھٹی قرار

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن، 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دے دیا۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن، 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دیا ہے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے، آج کے دن پوری قوم نے اس ملک کی سالمیت کے لیے یہ فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ یومِ تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کے اس ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کے لیے ایک جھنڈے، سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے، یوم تکبیر بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ ایسے اندرونی دشمنوں، جو ملک میں انتشار کی سیاست سے اس ملک کو خطرے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، ان کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، 28 مئی یوم تکبیر اس وقت کے وزیرِاعظم میاں نواز شریف اور پاک فوج کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے اقدام کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے-

    امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول …

    انہوں نے کہا کہ اس دن ہم ذوالفقار علی بھٹو کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام شروع کرنے اور اسے جاری و ساری رکھنے میں اہم کردار ادا کرنے والے سائنسدانوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم اس دن یہ عہد کرتی ہے کہ 28 مئی کو جس طرح اس ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، ویسے ہی ہم شبانہ روز محنت سے اس ملک کی اقتصادی سلامتی کو یقینی بنائیں گے ، آئیں، آج کے روز ہم یہ عہد کریں کہ نا صرف بیرونی دشمنوں، بلکہ پاکستان میں موجود 9 مئی جیسے واقعات سے انتشار کے خواہشمند عناصر کی شرپسندی کو اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم کے ساتھ ساتھ دن رات محنت سے ناکام بنائیں گے۔

    سیکیورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن،5 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی،کیپٹن اور 1 جوان شہید

  • قصورکا بریانی جلسہ لال حویلی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا،شیخ رشید

    قصورکا بریانی جلسہ لال حویلی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا،شیخ رشید

    راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ووٹ مانگنے والے پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں لیکن ووٹ دینے والے ابھی بھی نہیں بدلے۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کوئی شوگر فیکٹری نہیں ہوتی عوام کےدلوں میں ہوتی ہےآج جون لیگ فصل بورہی ہےکل اُسےکاٹے گی قصورکا بریانی جلسہ لال حویلی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا یوم تکبیرکےایٹمی دھماکوں پرراجہ ظفر الحق گوہرایوب اور خود شیخ رشیدکوکریڈیٹ دیتاہوں باقی ساری کابینہ نواز شریف سمیت دھماکوں کی مخالف تھی-


    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری سیاسی اورانسانی خقوق کی پامالی پر بین الاقوامی حلقوں ادروں میں تشویش ،بہت سے اقوام متحدہ کے ذیلی اور اعلی ادارے جیلوں اور حالات کا جاہزہ لینے کےلے اعلی سطح پر دورہ کر سکتے ہے-

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے اُن کے کے نام ای سی ایل میں ڈالے جارہے ہیں، اور جن کی جائیدائیں اور اولاد پاکستان سے باہر ہے ان سزا یافتہ مفرور مجرموں کو سفارتی پاسپورٹ جاری کئے جارہے ہیں، ایسے لوگ جب اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو تو پرائیوٹ جہازوں کے ذریعے بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں، ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے چاہئے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ قصور کا بریانی جلسہ لال حویلی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، آج ن لیگ جو فصل بو رہی ہے کل اُسے کاٹنا پڑے گا، 13جماعتی ٹولاعوام میں نفرت کا نشان بن چکا ہے، ان جماعتوں کے لیڈر نیلامی میں اورعوام پریشانی میں ہیں، کوئی پی ڈی ایم کے چوروں کے ساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا، سیاسی جماعت کوئی شوگر فیکٹری نہیں ہوتی عوام کے دلوں میں ہوتی ہے، ووٹ مانگنے والے پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں، ووٹ دینے والے ابھی نہیں بدلے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اداروں سےدرخواست ہےکہ9مئی کی غیرجانبدارتحقیقات کرائی جائیں جو بھی ملوث ہےاُسےسخت سزادی جائےلیکن کس کےکہنےپرپولیس خواب خرگوش سوئی رہی یہ سب سےاہم ترین سوالیہ نشان ہےاس کی بھی تحقیقات ہو کوئی بھی محب وطن پاکستانی اپنی فوج کے خلاف نہیں ہوسکتا-

  • پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل،مسلح افواج کا سائنسدانوں اور انجینئیرز کو خراج تحسین

    پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل،مسلح افواج کا سائنسدانوں اور انجینئیرز کو خراج تحسین

    پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہوگئے-

    باغی ٹی وی: یوم تکبیر کی سِلور جوبلی پرمُسلح افواج کی جانب سے ملک کو جوہری طاقت بنانے والوں کوشاندار خراج عقیدت کیا جارہا ہے۔

    جہانگیر ترین نے پارٹی کا نام فائنل کر لیا


    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج پوری قوم یوم تکبیر کی سلور جوبلی منارہی ہے کم سے کم قابل اعتماد ڈیٹرنس کے کامیابی سے شاندار حُصول کا دن منایا جارہا ہے اس کامیابی سے ہمارے خطے کی طاقت کی ڈائنامکس نے نئی شکل اختیار کی ہے-


    آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھرپور چیلجنز کے باوجود اس کامیابی میں کارفرما شاندار دماغوں کو مسلح افواج خراج عقیدت پیش کرتی ہیں ہم ناممکن کو حقیقت بنانے والے سائنسدانوں اور انجینئیرز کو سلام پیش کرتے ہیں،جنہوں نے ناممکن کو حقیقت میں بدل دیا، یہ وطن ہمیشہ قائم رہے گا، پاکستان زندہ باد-

    افغان طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپ، 3 افراد ہلاک

    دوسری جانب ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ یوم تکبیر کے تاریخی دن، پاکستان کی جانب سے کیے گئے ایٹمی تجربات کی سلور جوبلی کے موقع پر پاک فضائیہ پوری پاکستانی قوم کے عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔


    ترجمان کہا کہ 28 مئی 1998 کے دِن پاکستان نے بھارت کے اشتعال انگیز ایٹمی تجربات کے جواب میں ایٹمی دھماکے کرکے اپنی ایٹمی صلاحیت کا ثبوت دیا پاک فضائیہ نے اس دوران اپنے سی-130 طیاروں کے ذریعے جوہری اور حساس آلات کو ٹیسٹ سائٹ تک پہنچایا۔

    پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ٹیسٹ سے قبل اور اس کے دوران فضائی سیکیورٹی فراہم کی اس دوران پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے ہائی الرٹ پر رہے جبکہ ہمارے شاہین پائلٹس دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت سے نمٹنے اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ تن تیار تھے۔

    سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا


    ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ اس تاریخی دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ، پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ اسی لگن اور عزم کے ساتھ ملک کی فضائی سرحدوں کا دفاع جاری رکھے گا۔

    پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دشمنوں کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ افواج اور عوام کو ٹکرا دے، قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہےاس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نےکسی سپرپاورکی دھمکیوں کی پروا نہیں کی اور نہ ہی اربوں ڈالر کی پیش کش انہیں آہنی عزم و ارادے سے ہٹاسکی ہمیں پاکستان کو اب معاشی قوت بنانا ہے، معاشی کمزوری دور کرنا آج کا ایٹمی پروگرام ہے۔

    خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گروپ بندی شروع