Baaghi TV

Tag: یوم یکجہتی کشمیر

  • کشمیر دنیا کا ایک خطرناک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے،مشعال ملک

    کشمیر دنیا کا ایک خطرناک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے،مشعال ملک

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے-

    مشعال ملک نے کہا کہ آج یومِ یکجہتیٔ کشمیر ہے اور کشمیر صرف ایک سیاسی تنازع نہیں بلکہ دنیا کا ایک خطرناک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے کشمیر کے حریت رہنما محمد یاسین ملک اس وقت ڈیتھ سیل میں قید ہیں مودی سرکار انہیں پھانسی پر چڑھانے کی کوشش کر رہی ہے یہ معاملہ کسی ایک خاندان تک محدود نہیں بلکہ پوری کشمیری قوم کو خاموش کرانے کی کوشش ہے، جہاں امن اور آزادی کی آواز کو جرم بنا دیا گیا ہے۔

    مشعال ملک نے سوال اٹھایا کہ کیا ظلم کے سائے میں امن ممکن ہے؟ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھنا پوری کشمیری قوم کو سزا دینے کے مترادف ہے مودی سرکار کشمیری قیادت کو پھانسی دے کر آواز دبانا چاہتی ہے،امن اور آزادی کا مطالبہ کرنا کشمیریوں کے لیے جرم بن چکا ہے دنیا خاموش ہے اور کشمیر میں دہشت گردی کھلے عام ہو رہی ہے ہر آنسو پر پابندی اور ہر دھڑکن پر خوف مسلط ہے یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ کیسا انصاف ہے۔

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن رد الفتنہ ون کامیابی سے مکمل کیا

    پاکستان نے سلامتی کونسل سے بی ایل اے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

    ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے،صدر مملکت و وزیراعظم کے خصوصی پیغامات

  • کشمیر کا سب سے بڑا پرچم لہرایا گیا،ہزاروں افراد کی شرکت

    کشمیر کا سب سے بڑا پرچم لہرایا گیا،ہزاروں افراد کی شرکت

    قصور
    گزشتہ دن 5 فروری کے موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی،سب سے بڑا کشمیری پرچم لہرا کر اظہار یکجہتی کیا گیا،ہزاروں لوگوں کی شرکت

    تفصیلات کے مطابق قصور سٹی میں گزشتہ دن 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سب سے بڑا کشمیری پرچم لہرا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی
    چوک کمال چشتی تا چوک اسٹیل باغ تک ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں لوگوں کی شرکت ساتھ تمام سیاسی،مذہبی،وکلا،صحافی و تاجران تنظیموں کے نمائندوں نے خطاب کیا
    ریلی میں شامل افراد نے کشمیری پرچم لہرا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا
    ریلی پاکستان مرکزی مسلم قصور کے صدر رانا اشفاق پسروری،محمد بشیر وڑائچ،ظفر اقبال کی قیادت میں نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک تھے جنہوں نے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے نعرے بازی کی

  • لاہور لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، وزیر اعلی مریم نواز کی شرکت

    لاہور لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، وزیر اعلی مریم نواز کی شرکت

    ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور لبرٹی چوک میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزادی روشن کی – وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہدائے کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا -یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی بھی اختیار کی گئی – وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی کے لئے اللّہ تعالیٰ سے دعا کی – وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف اور دیگر شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کی سلامتی اور آزادی کے لئے بھی اللّہ تعالیٰ سے دعا کی –

    لبرٹی چوک میں کشمیریوں کی جد و جہدِ آزادی کو اجاگر کرنے کے لیے دیوارِ شہداء ، علامتی جیل اور بھارتی مظالم کی عکاسی کرتی تصویری نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا -.لبرٹی چوک راؤنڈ اباوٹ پر شہدائے تحریک حریت کشمیر کے دیوار گیر بل بورڈز بھی نصب کئے گئے -کشمیری رہ نماؤں اور شہداء کی تصاویر کو سلاخیں لگا کر علامتی جیل بنائی گئی -لبرٹی چوک کے اطراف میں بھارتی مظالم اور بربریت کے مناظر پر مبنی پینا فلیکس آویزاں کیے گئے -یوم یک جہتی کشمیر پر آئی ایس پی آر کا تیار نغمہ بھی پیش کیا گیا –

    کسٹم نے 97 کروڑ روپے کی ٹیکس و ڈیوٹی چوری پکڑ لی، مقدمہ درج

    اپوزیشن الائنس کی اہم بیٹھک،اسٹیرنگ کمیٹی کے مجوزہ نام سامنے آگئے

    زمیندار کے بیٹے نے محنت کش کی بیٹی کی عزت لوٹ لی

    زمیندار کے بیٹے نے محنت کش کی بیٹی کی عزت لوٹ لی

    شرجیل میمن اور خالد مقبول کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

  • یومِ یکجہتی کشمیر آج بھرپور انداز سے منایا جا رہا ہے

    یومِ یکجہتی کشمیر آج بھرپور انداز سے منایا جا رہا ہے

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر آج بھرپور انداز سے منایا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : ملک بھر سمیت عالمی سطح پر کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف پروگرام اور تقاریب منعقد ہوں گی، جس میں مقررین جدوجہد آزادی کشمیر کی داستان، اس راہ میں پیش آنے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت اور قابض فوج کے ہاتھوں کشمیریوں پر مظالم کی داستان بتائیں گے۔

    آج آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا، جس سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف خطاب کریں گے۔

    ڈاکٹر عطش درانی .انتخاب: ریحانہ صبغتہ اللّٰہ

    5 فروری ہر سال پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے،5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ایک دن ہی نہیں بلکہ ایک عہد ہے جو پاکستان کے عوام نے کشمیریوں کے ساتھ کر رکھا ہے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں تمام تر انسانیت سوز مظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہے۔

    30 سالہ ماڈل کیمرے کے سامنے اچانک برہنہ

    پاکستان ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت دنیا کے ہر فورم پر جاری رکھے گا پاکستان کے عوام اور پاک فوج مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔

    کیپیٹل فسادات سے متعلق تحقیقات کرنے والے 5 ہزار ملازمین مشکل میں

    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں پاکستان کی حکومت کی طرف سے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کی مستقل حمایت کی تجدید کی ہے۔

    وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہر سال ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ مناتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کی مستقل حمایت کی تجدید کی جاسکے۔ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے، ہر سال، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایک قرارداد منظور کرتی ہے جس میں لوگوں کو اپنی تقدیر خود طے کرنے کے قانونی حق پر زور دیا جاتا ہے افسوس کہ کشمیری عوام گزشتہ 78 سال گزرنے کے باوجود اس ناقابل تنسیخ حق کو استعمال نہیں کر سکے۔

    غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط، مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) دنیا کے سب سے بڑے قابض فوجی علاقوں میں سے ایک ہے کشمیری خوف اور دہشت کے ماحول میں جی رہے ہیں سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو طویل حراست میں رکھا جا رہا ہے اور ان کی جائیدادیں ضبط کی جا رہی ہیں کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کی نمائندگی کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی لگا دی گئی ہے ان جابرانہ اقدامات کا مقصد اختلاف رائے کو کچلنا ہے۔

    بھارت، مقبوضہ کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو مستحکم کرنے کے لیے غیر قانونی اقدامات کر رہا ہے۔ 5 اگست, 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد، بھارت کی کوششوں کا مقصد بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادی اور سیاسی ماحول کو تبدیل کرنا ہے تاکہ کشمیری اپنی ہی سرزمین میں ایک بے اختیار کمیونٹی میں تبدیل ہو جائیں-

    مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیشرفت اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ دیرینہ تنازعات کو مزید طول نہیں دیا جانا چاہیےمقامی لوگوں کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتاجنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے مفاد میں عالمی برادری کو بھارت پر زور دینا چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کو آزادانہ طور پر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت دے۔

    میں اس بات کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون رہے گا پاکستان کشمیری عوام کے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول تک ان کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ میں اس موقع پر بہادر کشمیری عوام کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں، جو اپنے بنیادی حقوق اور آزادیوں کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد میں لاتعداد قربانیاں دے رہے ہیں۔

    یوم یکجہتی کشمیر پر وفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔

    ریلی کا آغاز دفتر خارجہ سے ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ریلی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچی، جہاں شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم تھام رکھے تھے اور پانچ سو میٹر طویل قومی و کشمیری پرچم بھی اٹھا رکھا گیا تھا ، ریلی ڈی چوک پہنچنے پر سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔

    وفاقی وزرا، مذہبی و سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے ڈپٹی کنوینئر فاروق رحمانی اور چئیرمین کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے اقوام متحدہ سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

    وفاقی وزیر توانائی مصدق ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر جنت نظیر وادی ہے، جسے بھارت نے ظلم و بربریت سے جہنم بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کی وجہ سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہو گیا ہے انہوں نے کشمیری عوام کے انسانی حقوق کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پوری قوم یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منا رہی ہے، اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی سفارتی و سیاسی حمایت جاری رکھی اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور عالمی سطح پر ان کے حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔

  • 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    سندھ حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کو مؤصول صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں بدھ (5 فروری) کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے جس دن دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔پاکستان میں یہ دن کشمیریوں کے حق میں اظہارِ یکجہتی کے طور پر اہمیت رکھتا ہے۔یاد رہے کہ ہ اس روز ہر سال ملک بھر میں بھی عام تعطیل ہوتی ہے، مرکزی حکومت کی جانب سے ابھی تک چھٹی کا الگ سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تاہم سالانہ چھٹیوں کے نوٹیفکیشن میں 5 فروری کی تعطیل کا ذکر ہے۔

    کراچی کی بزرگ خاتون نے امریکا سے آئی خاتون کو بہو قراردیدیا

    سعودیہ پلٹ شخص اغوا، پولیس نے ہنی ٹریپ قرار دے دیا

    کراچی کی ترقی کا سفر تیر کے نشان کے تحت شروع ہوا ہے،مرتضیٰ وہابچیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

  • جموں وکشمیرکا تنازعہ اقوام متحدہ کےایجنڈے پرسب سے پرانا اور حل طلب مسئلہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    جموں وکشمیرکا تنازعہ اقوام متحدہ کےایجنڈے پرسب سے پرانا اور حل طلب مسئلہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ جموں وکشمیرکا تنازعہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا اور حل طلب مسئلہ ہے-

    باغی ٹی وی: یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کے دن پاکستانی عوام کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں اپنی غیرمتزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں جو اقوام متحدہ کے منظور شدہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں جابر بھارتی غاصبانہ آلہ کاروں سے بے خوف ہیں۔

    سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے


    انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ ہندوستانی جوئے سے آزادی کے اپنےخواب کو پورا کرنےکےلیےانتھک جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے اپنی قربانیوں سے آزادی کی مشعل کو جلا رکھا ہے۔ میرا یقین ہے کہ ان کے خواب جلد ہی روشن ہوں گے۔


    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 75 سال سےبھارت نےجموں وکشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ہزاروں کشمیری شہید ہوچکے ہیں، بھارت کے5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کے حالات بدترین رخ اختیار کرچکے ہیں، بھارت کے ان غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کوپاکستان اورکشمیریوں نے مسترد کیا ہے۔

    بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم سیٹھی

    چیئرمین پیپلزپارٹی و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ قوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جو گزشتہ 75 سالوں سے بھارتی جبر برداشت کررہے ہیں۔

    مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرے، بھارت کا مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وستم بڑھتا جارہا ہے، بھارت نے پورے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہےبھارت نے ہمیشہ کشمیرکے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی، بھارتی ظلم وستم کے باوجود کشمیری اپنے موقف سے نہیں ہٹے، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیرکی آزادی تک پاکستان غیرمشروط حمایت جاری رکھےگا۔

    وزیراعظم کا بڑے پروٹوکول قافلوں اور نمائش کی آڑ میں قومی پرچم کی توہین پر نوٹس

  • واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

    واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

    واشنگٹن :واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،اطلاعات کے مطابق واشنگٹن میں قائم ’ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس‘ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے وسیع پیمانے پر حمایت کو سراہاہے۔

    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے جمع ہونے والے شرکاءنے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرائی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاکہ وہ اس دیرینہ تنازعے کے حل میں مدد دینے کا اپنا وعدہ پورا کرے۔شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ” سب کی آزادی: کشمیر کی آزادی“، ”ہم انسانی حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں“ ،”جاگوجاگو اقوام متحدہ جاگو“ ،”بھارتی فوج کوکشمیر سے نکال دو“اور ”بھارت: کشمیر کو آزاد کرو“جیسے نعرے درج تھے۔

    اس احتجاج کا اہتمام ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم اورکونسل فار سوشل جسٹس نے کیا تھا۔ ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن کشمیر میں اس کے اقدامات اس کے برعکس ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے اپنے انسانی حقوق کے ریکارڈ کو درست کرنے کے بجائے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والی اپنی دہشت گردی کو قانونی شکل دے دی ہے۔انہوں نے کہاکہ کہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموںو کشمیر میں نافذ کیے گئے کالے قوانین سے ایک ایسی صورتحال بن گئی ہے جس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لئے بھارتی فورسز کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔

    ڈاکٹر فائی نے کہا کہ یہ قوانین بھارتی فوج کو مکمل استثنیٰ کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے کا اختیار دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گھناونے جرائم کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر بڑھتے ہوئے شعور کے باوجود بھارت کشمیر میں بے گناہ شہریوں کو قتل اور تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور انسانی حقوق کے نگران ادارے بھارت کو اس طرح کشمیر کے لوگوں کو قتل، تشدد اور معذور بنانے کا سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    انہوں نے کہاکہ آزاد دنیا کے رہنما کی حیثیت سے امریکہ پر یہ فرض ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں قائدانہ کردار ادا کرے۔کونسل فار سوشل جسٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر زاہد بخاری نے کہا کہ ان کی تنظیم نے ہمیشہ بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہارکرنے کے لیے یہاں موجود ہیں جو دنیاکی سب سے بڑی کھلی جیل میں زندگی گزار رہے ہیں۔

    ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے پروفیسر امتیاز خان نے کہا کہ بھارتی فوج نے ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہریوں کا قتل عام کیا جو بھارتی قبضے کے خلاف پرامن مظاہرے کررہے تھے۔ ہزاروں کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی گئی، 10ہزر سے زائد لاپتہ افراد اور اجتماعی قبروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ مظالم 5 اگست 2019 کے بعد کئی گنا بڑھ گئے جب دفعہ 370اور A 35کو منسوخ کیاگیا جن کے تحت کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔ پروفیسر خان نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کوخوفزدہ کرنے کے لیے ان پرمظالم ڈھا رہی ہے تاکہ وہ حق خودارادیت کے بارے میں بات بھی نہ کریں۔

  • کشمیر بنے گا پاکستان لیکن شمشیر کے ساتھ، حافظ سعد رضوی

    کشمیر بنے گا پاکستان لیکن شمشیر کے ساتھ، حافظ سعد رضوی

    کشمیر بنے گا پاکستان لیکن شمشیر کے ساتھ، حافظ سعد رضوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

    تحریک لبیک کے زیر اہتمام بھی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرکشمیر مارچ کا انعقاد کیا گیا،،ریلی میں تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے خصوصی طور پر شرکت کی،حافظ سعد رضوی مارچ میں پہنچے تو انکا بھر پور استقبال کیا گیا، مارچ کے شرکاء نے بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جب کہ کشمیریوں کے حق میں نعرے بھی لگا رہے تھے.، حافظ سعد رضوی بھی سٹیج پر پہنچے تو انہوں نے نعروں کا جواب دیا،

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، تحریک لبیک کے رضا کاروں نے حافظ سعد رضوی کی گاڑی کو گھیر رکھا ہے ، حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ کشمیر ضرور آزاد ہو گا مگر بزور شمشیر،کشمیر بنے گا پاکستان ، ایک ہی طریقہ ہے، سیاسی سفارتی سارے ہو چکے ہیں سات دہائیاں گزر چکی ،کشمیری آزادی کے منتظر ہیں،

    قبل ازیں وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی آزادی اور بقاکی جنگ میں پیش پیش ہے ہندوستان عالمی امن کا دشمن نمبرون قرار پایا ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی سفاکیت کا پردہ چاک کرنے میں اہم کردارکیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہر محاذ پرمظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے پاکستانی عوام کوبھارتی سفاکیت سے ہرلمحہ با خبر رکھا ہے۔حکومت محصور کشمیری عوام کے حق میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کی عالمی سطح پرتوجہ مبذول کروارہی ہے۔اک دن ضرور بہادر کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔حکومت پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کاز کو موثر انداز میں اجاگر کیا۔خطے میں پائیدار امن اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہندوستانی جارحیت کا نتیجہ میں ڈیڑھ ارب انسانوں کی جا نوں کیلئے خطرات پیدا ہو چکے ہیں۔جموں و کشمیر پر غاصبا نہ قبضہ مودی سرکارکا دنیا کے امن کو سبوتاژ کرنے کی خوفناک سازش ہے۔پاکستانی قوم جموں وکشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مظلوم کشمیر یوں پر کیمیکلز او رکلیسٹ بموں کا استعمال بھارتی شکست او رسفاکیت کی علامت ہیں۔

    قبل ازیں چیئرمین مرکزی علما ء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کیلئے عالم اسلام اپنا کردار ادا کرے پوری قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو سلام پیش کرتی ہے کشمیری عوام کو بھارتی جبر کے آگے سیسہ پلائی دیوار بننے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

    کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

    تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ

    سینیٹ اجلاس،ہندو خاتون رکن نے کی صدارت ،کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

    بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات،بھارت کی معاونت تھی،ترجمان دفتر خارجہ

    جی سی ویمن یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب

    یوم یکجہتی کشمیر، آرمی چیف کا کشمیریوں کے لئے پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر پر مولانا فضل الرحمان سی پیک کا افتتاح کرنے نکل پڑے

    شہدا کو سلام،آزادی زیادہ دور نہیں،آصف زرداری، بلاول ،شہباز شریف

    یوم یکجہتی کشمیر،الحمرا میں نمائش،ڈی سی آفس نے بھی نکالی ریلی

    https://twitter.com/MIS_Rizvi/status/1489918175097634821

  • یاد گار شہدا کی افتتاحی تقریب.صدر مملکت کا خطاب،آرمی چیف بھی تھے مہمان خاص

    یاد گار شہدا کی افتتاحی تقریب.صدر مملکت کا خطاب،آرمی چیف بھی تھے مہمان خاص

    یاد گار شہدا کی افتتاحی تقریب.صدر مملکت کا خطاب،آرمی چیف بھی تھے مہمان خاص

    مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق تقریب ہوئی

    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر یاد گار شہدا کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدرممکت ڈاکٹر عارف علوی تھے جبکہ تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باوجوہ،صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی،پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چییرمین شہریار خان آفریدی،اپوزیشن رہنماء اورآزاد کشمیر کے سابق وزراء اعظم سردار عتیق احمد خان،سردار یعقوب خان،پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر سمیت وفاقی وزرا اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی

    یادگار کشمیر میں شہداء کے نام کنندہ ہیں اور شہداء کی قربانیوں جو احسن انداز میں اجاگر کیا گیا ہے،یادگار شہداء تحریک آزادی کشمیر میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعمیر کی گئی ہے،یادگار سے ملحقہ گیلری میں مقبوضہ کشمیر کے حالات کی عکاسی کی گئی ہے۔اس موقع پر تقریب میں کشمیری لوک گیت بھی پیش کئے گئے

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آج کا دن بتارہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے ،مسلمانوں نے بھارت کے ساتھ ر ہنے کی کوشش کی ،2قومی نظریہ آیا اور کہا گیا کہ دونوں قومیں ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں ،بھارت ہر روز اس نظریے کو سچ ثابت کررہا ہے ،بھارت نے خواتین کے ساتھ جبری زیادتیوں کو ہتھیار بنایا بھارت کی سوچ انتہا پسندانہ ہے ،باحجاب واتین کو تعلیمی اداروں سے نکالا جا رہا ہے،جدوجہد کا اصول ہے ہم ہرواقعہ یاد رکھیں گے ،بھارت خود کوسیکولرکہتا ہے درحقیقت وہ انتہا پسند سوچ رکھتا ہے ،

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں پیلٹ گنزاستعمال کیے جارہے ہیں ،مفادات کی دنیا ہے ،صرف کشمیر کا معاملہ نہیں فلسطین کا بھی ہے ،انسانی حقوق کی بات تو ہو ہی نہیں رہی ،مفادات کی جنگ جاری ہے پاک افواج نے بھارت کوجواب دیا اگر ہاتھ اٹھاوَ گے تو ہاتھ اٹھائیں گے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد کی جنگ جاری ہے بھارتی حکومت عوام کو گمراہ کررہی ہے ،بھارت میں ہندوتوا سوچ ہے ،نفرت کو مزید بڑھایا جارہاہے دنیا کی فکریں معاشی ہیں ،کشمیر میں بھارتی مظالم پر نہیں پاکستان کہیں مداخلت نہیں کررہا ،ہمارے اپنے فوجی جوان شہید ہورہے ہیں ،عالمی طاقتیں دہرے معیار سے کام لے رہی ہیں کشمیر میں مظالم پر عالمی طاقتیں خاموش رہتی ہیں،

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

    کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

    تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ

    سینیٹ اجلاس،ہندو خاتون رکن نے کی صدارت ،کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

    بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات،بھارت کی معاونت تھی،ترجمان دفتر خارجہ

    جی سی ویمن یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب

    یوم یکجہتی کشمیر، آرمی چیف کا کشمیریوں کے لئے پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر پر مولانا فضل الرحمان سی پیک کا افتتاح کرنے نکل پڑے

    شہدا کو سلام،آزادی زیادہ دور نہیں،آصف زرداری، بلاول ،شہباز شریف

    یوم یکجہتی کشمیر،الحمرا میں نمائش،ڈی سی آفس نے بھی نکالی ریلی

  • یوم یکجہتی کشمیر،الحمرا میں نمائش،ڈی سی آفس نے بھی نکالی ریلی

    یوم یکجہتی کشمیر،الحمرا میں نمائش،ڈی سی آفس نے بھی نکالی ریلی

    یوم یکجہتی کشمیر،الحمرا میں نمائش،ڈی سی آفس نے بھی نکالی ریلی

    ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی واک کا اہتمام کیا گیا. ڈی سی آفس لاہور سے ریلی نکالی گئی. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ریلی کی قیادت کی.ریلی میں سی ای ایم سی ایل، اے ڈی سی آر لاہور تو قیر چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم ، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید ، اے سی سٹی فیضان احمد، اے سی شالیمار تہنیت بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر عمران مقبول، پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحید اور دیگر نے شرکت کی،ریلی میں شریک شرکاء نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے.

    لاہور آرٹ کونسل نے یوم یکجہتی کشمیر پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا،آرٹ کونسل کے تحت ہفتہ کو الحمرا آرٹ سنٹر مال روڈ پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک نمائش اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا اور الحمرا سے مال روڈ تک ریلی کی قیادت کی۔ الحمرا کے افسران، ملازمین اور دیگر شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی۔

    اس نمائش میں ملک بھر کے فنکاروں کی 100 کے قریب پینٹنگز رکھی گئی تھیں۔ نمائش میں رکھی گئی تصاویر میں فنکاروں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور قربانیوں کو اجاگر کیا۔ چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی نے فنکاروں کا کام دیکھا اور ان کی تعریف کی۔

    اس موقع پر چیئرپرسن منیزہ ہاشمی نے کہا کہ الحمرا کشمیریوں کی اس وقت تک حمایت کرے گا جب تک وہ آزادی حاصل نہیں کر لیتے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ تمام پاکستانی مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں تنازعہ کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ زلفی نے کہا کہ لاہور آرٹس کونسل بہادر کشمیری سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مسلسل مختلف پروگرام ترتیب دیتی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کے مطابق آزادی کسی بھی فرد یا قوم کا بنیادی حق ہے اور کوئی بھی سفاک ملک آزادی کی اس لذت کو چھین نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کو بھارتی مسلح افواج کے خلاف ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

    صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ کشمیر اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک ہورہا ہے۔ دنیا بھر میں بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں ہوچکا ہے۔ کشمیر اسوقت دنیا کی سب سے بڑی جیل کا منظر پیش کررہا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام آزاد ہوں گے۔ کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لئے بھارتی عزائم خاک میں مل جائیں گے۔

    وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی آزادی اور بقاکی جنگ میں پیش پیش ہے ہندوستان عالمی امن کا دشمن نمبرون قرار پایا ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی سفاکیت کا پردہ چاک کرنے میں اہم کردارکیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہر محاذ پرمظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے پاکستانی عوام کوبھارتی سفاکیت سے ہرلمحہ با خبر رکھا ہے۔حکومت محصور کشمیری عوام کے حق میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کی عالمی سطح پرتوجہ مبذول کروارہی ہے۔اک دن ضرور بہادر کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔حکومت پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کاز کو موثر انداز میں اجاگر کیا۔خطے میں پائیدار امن اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہندوستانی جارحیت کا نتیجہ میں ڈیڑھ ارب انسانوں کی جا نوں کیلئے خطرات پیدا ہو چکے ہیں۔جموں و کشمیر پر غاصبا نہ قبضہ مودی سرکارکا دنیا کے امن کو سبوتاژ کرنے کی خوفناک سازش ہے۔پاکستانی قوم جموں وکشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مظلوم کشمیر یوں پر کیمیکلز او رکلیسٹ بموں کا استعمال بھارتی شکست او رسفاکیت کی علامت ہیں۔

    صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا کہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک جدوجہدِ آزادی کی حمایت جاری رہے گی۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ کو جسم سے جدا کرنا ناممکن ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے میں حقیقی سفیر ہیں۔ عنقریب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ عالمی برادری کشمیر پر بھارت کے ناجائز تسلط کا نوٹس لے۔

    سر براہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گذشتہ کئی دہائیوں سے آزادی،حق خو ارادیت اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،کشمیری عوام نے بھارتی غاصبانہ تسلط سے آزادی کے لئے اپنے لہو سے نئی تاریخ رقم کی،لاہور پولیس پوری قوم کے ہمراہ کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہے،لاہور پولیس کشمیری عوام کی دلیرانہ جدجہد کو سلام پیش کرتی ہے، لاہور پولیس کشمیری بہن بھائیوں کو تحریک آزادی کے کسی مرحلہ میں تنہا نہیں چھوڑے گی،پولیس افسران یوم یکجہتی کشمیر پر سکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف انتظامات یقینی بنائیں،سکیورٹی ہائی الرٹ ہے،ایس پیز،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز سمیت دو ہزار سے زائد نفری تعینات ہے،

    صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے یوم کشمیر پر پیغام میں کہا کہ کشمیر میں انسانیت کی بد ترین خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ بھارت جان لے کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت کسی طور دبایا نہیں جا سکتا۔آج کے دن دنیا بھر میں انسانیت سے پیار کرنیوالے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں 5 اگست 2019 کو مودی حکومت نے کشمیرکی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کی مذموم کوششیں شروع کیں۔ کشمیری عوام ہر طرح کی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کونسل کی قرارداد کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے صحیح معنوں میں کشمیری عوام کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھایا ہے مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیاں اور کشمیر میں بڑھتے ظلم کی وجہ سے خطے میں امن کو شدید خطرہ ہے۔ وہ دن دور نہیں جب بھارت کے اندر سے ہی ایسا انقلاب اٹھے گا کہ نظام کو تہس نہس کرکے رکھ دیگا۔ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بہت جلد کشمیر میں بھی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکا کہنا تھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کے بغیر کشمیر نہ مکمل ہے. وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر انکا مقدمہ لڑرہے ہیں. انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنےگا پاکستان. نریندر مودی کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کررہاہے. وقت آچکا ہےاقوام متحدہ بھارتی افواج کو دہشت گرد قرار دے.22کروڑ پاکستانی کشمیریوں کی آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے.کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری پاکستان کی شہ رگ کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں.

    پاکستان موٹروے پولیس کی جانب سے یوم کشمیر بڑے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے اس سلسلے میں موٹروے پولیس کے آئی جی انعام غنی ایڈیشنل آئی جی شاہد جاوید کی ہدایات پر یوم کشمیر کی مناسبت سے سندھ بھر میں پروگرام منعقد کیئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں موٹروے پولیس کے تمام دفاتر میں افسران و ملازمان نے ساتھ مل کر کشمیری بھائیوں کے لئے قران خوانی اور خصوصی دعائیں کیں۔

    اس کے علاوہ موٹروے پولیس کی جانب سے تمام ٹال پلازہ اور سرکاری گاڑیوں پر یکجہتی کے طور پر پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اور بینرز آویزاں کیے گئے۔ اسی طرح یوم کشمیر کی مناسبت سے مختلف مقامات پر ریلیاں بھی نکالی گئیں جس میں سول سوسائٹی و موٹروے پولیس کے افسران شامل تھے اس موقع پر سب لوگوں نے انسانی ہاتھوں سے زنجیر بنا کر کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اور اس امر کو دہرایا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ہندوستان کی جانب سے کشمیری بھائیوں پر ڈھائے جانے والی جارحیت و ظلم ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارتی حکومت کی من مانی اور کشمیری مسلمان کے خلاف بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، آزادی کشمیریوں کا حق ہے، بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی جارحیت اور بربریت کا فوری نوٹس لے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک اپنی منزل تک پہنچ چکی ہے۔بھارت کشمیریوں کی جانوں کا دشمن بن چکا ہیپاکستانی عوام کشمیر کی آزادی کو تکمیل پاکستان کا یقینی مرحلہ تصور کرتی ہے پاکستانی عوام اور افواج پاکستان نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی پشت پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار آئینی ترمیم کے ذریعے جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتی اورلاکھوں کشمیریوں کی شہادت کسی طور پر رائیگاں نہیں جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا

    ۔ریلی میں مناظر حسین گیلانی،اطہر بخاری، نواز ڈولہ، شیخ عمر، ملک اکرم، زیبا احسان، صائمہ گل،اومنا تاج، سید ارشد بخاری،میاں کامران سیف، نصیر آرائیں،عارف جاوید کھوکھر رانا حنیف،جلیل سعید، امتیاز خان، چوہدری سجاد،محمد عتیق سمیت عہدیداران و کارکنان نے بھر پور شرکت کی سینٹر کامل علی آغا نے کہاکہ پاکستانیوں کے دل آج بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،پاکستان مسلم لیگ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت کرتی رہے گی،انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے بھارت مقبوضہ جموں و کمشی کی عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھ کر نہ صرف اقوام متحدہ کی منظوری قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے بلکہ بھارتی غاصب فوج نہتے اور بے گناہ کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے مودی سرکار آئینی ترمیم کے ذریعے جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتی اورلاکھوں کشمیریوں کی شہادت کسی طور پر رائیگاں نہیں جائے گی۔انسانی حقوق کی پامالی پر مہذب دنیا کی خاموشی باعث تشویش ہے

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

    کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

    تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ

    سینیٹ اجلاس،ہندو خاتون رکن نے کی صدارت ،کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

    بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات،بھارت کی معاونت تھی،ترجمان دفتر خارجہ

    جی سی ویمن یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب

    یوم یکجہتی کشمیر، آرمی چیف کا کشمیریوں کے لئے پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر پر مولانا فضل الرحمان سی پیک کا افتتاح کرنے نکل پڑے

    شہدا کو سلام،آزادی زیادہ دور نہیں،آصف زرداری، بلاول ،شہباز شریف