Baaghi TV

Tag: یونان

  • یونان کے تمام ہوائی اڈوں پر تکنیکی خرابی، فضائی آپریشن مکمل طور پر معطل

    یونان کے تمام ہوائی اڈوں پر تکنیکی خرابی، فضائی آپریشن مکمل طور پر معطل

    یونان کے تمام ہوائی اڈوں پر اچانک پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے باعث فضائی آپریشن مکمل طور پر معطل کر دیا گیا –

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث ایتھنز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر سے اندرون و بیرون ملک جانے والی سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں، یونانی ایئر ٹریفک کنٹرول کے ریڈیو کمیونیکیشن سسٹم میں خرابی سامنے آئی، جس کے بعد طیاروں کی آمد و رفت کو حفاظتی بنیادوں پر روک دیا گیا۔

    یونانی حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ماہرین ریڈیو سسٹم کی خرابی دور کرنے میں مصروف ہیں اور صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہےفضائی کمپنیوں نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی پروازوں کا اسٹیٹس ضرور چیک کریں، جبکہ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔

    ایئرپورٹس پر موجود مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کئی مسافر طویل انتظار کے بعد بھی روانگی سے قاصر ہیں جبکہ متعدد غیر ملکی سیاح بھی پھنس گئے ہیں۔

    اسٹارلنک کا وینزویلا کیلئے بڑا اعلان

    وینزویلا میں امریکی کارروائی سے 40 افراد ہلاک، رہائشی عمارت ، دفاعی تنصیبات تباہ

    بھارتی ایوی ایشن کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل عالمی سطح پر بے نقاب

  • یونان، یورپی یونین اور ہنگری کے سفیروں نے صدر  کو اسنادِ پیش کیں

    یونان، یورپی یونین اور ہنگری کے سفیروں نے صدر کو اسنادِ پیش کیں

    ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں یونان، یورپی یونین اور ہنگری کے نامزد سفیروں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت نے یونان کی سفیر مسز ایلینی پوریکی، یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبالیس اور ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان ورگا سے اسناد وصول کیں۔صدر آصف زرداری نے نئے سفیروں کو تقرری پر مبارکباد دی اور پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ نئے سفراء دوطرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی مفاد کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بحریہ ٹاؤن کراچی کا این او سی منسوخ کر دیا

    ایف بی آر کا صلاحیت بڑھانے کیلئے 1600 آڈیٹرز بھرتی کرنے کا اعلان

    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس: ملزم کی ضمانت مسترد، جیل بھیج دیا گیا

    چھ مسلم ممالک پر اسرائیلی حملے، قطرڈپلومیسی تو وڑ گئی، اربوں ڈالر تحائف کام نہ آئے

  • یونانی امیگریشن وزیر کا غیرقانونی تارکین وطن کیلئے سخت انتباہ جاری

    یونانی امیگریشن وزیر کا غیرقانونی تارکین وطن کیلئے سخت انتباہ جاری

    یونان کے امیگریشن کے وزیر تھانوس پلیورس نے شمالی افریقہ میں اپنے ملک کی طرف ہجرت کرنے والے نوجوانوں کے لیے سخت انتباہ دیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو یونا ن میں یا تو جیل یا جلاوطنی کا سامنا کرنا پڑے گا۔”

    یونانی میڈیا کے مطابق ایک واضح انٹرویو میں، حال ہی میں تعینات ہونے والے پلیورس نے اس بات پر زور دیا کہ یونان حقیقی پناہ گزینوں کا خیرمقدم کرتا ہے لیکن معاشی مہاجرین کو مزید برداشت نہیں کرے گا، خاص طور پر مصر، پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے محفوظ ممالک سے آنے والے 18-30 سال کی عمر کے نوجوانوں کو۔ "ہم ہوٹل نہیں ہیں،” انہوں نے نرم پالیسیوں کے خاتمے کا اشارہ دیتے ہوئے اعلان کیا۔

    یونان، جو کہ یورپ کے ہجرت کے بحران میں ایک صف اول کی ریاست ہے، آمد کے اضافے سے دوچار ہے، خاص طور پر کریٹ پر، جہاں اس سال لیبیا سے 10,000 تارکین وطن پہنچے ہیں، جن میں صرف جولائی کے اوائل میں 4,000 شامل ہیں۔ یہ تارکین وطن، جن میں زیادہ تر نوجوان مرد ہیں، عارضی کیمپوں یعنی کنکریٹ کے فرش، کم سے کم راشن اور کشیدہ حالات والے گوداموں میں رکھے گئے ہیں۔ پلیوریس نے لیبیا پر بڑے پیمانے پر غیر قانونی کراسنگ کی سہولت فراہم کرنے کا الزام لگایا اور اس آمد کو روکنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    راولپنڈی میں گیس لیکج کے دھماکے سے 5 افراد زخمی، گھر کی دیوار بھی گری

    ایک نیا یونانی قانون، جسے یورپی یونین کی حمایت حاصل ہے، پناہ کی درخواستوں کو کم از کم تین ماہ کے لیے معطل کر دیتا ہے، جو غیر قانونی طور پر آنے والوں کو دو اختیارات پیش کرتا ہے: یونان کے خرچے پر پانچ سال تک قید یا ملک بدری۔ "یہ کوئی حملہ نہیں ہے، سرزمین پر جیل نما کیمپ تیار کیے گئے ہیں۔ پالیسی میں تبدیلی کو یونان کے وزیر اعظم نے بھی سپورٹ کیا ہے-

    کریٹ کے کیمپوں میں، حالات سنگین ہیں زیادہ بھیڑ، غیر صحت بخش، اور غیر مستحکم، مسلح محافظ نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ یورپ کے لیے آسان راستے کی توقع رکھنے والے تارکین وطن کو مایوسی اور تلخ حقائق کا سامنا کرنا پڑتا ہےاس قانون کی منظوری کے بعد سے لیبیا سے کشتیوں کی آمد روک دی گئی ہے-

    بہاولپور میں چلڈرن ہسپتال کے قیام فیصلہ

  • یونان میں  6.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ  جاری

    یونان میں 6.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا الرٹ جاری

    یونان میں جنوبی جزیرے کریٹ میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے متعدد جزائر میں آج صبح 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس نے مقامی افراد میں خوف و ہراس پیدا کر دیا، زلزلے کا مرکز کریٹ کے ساحلی علاقے ایلونڈا سے تقریباً 36 میل دور تھا، جس کے بعد سونامی کے آنے کے خدشات نے مزید اضطر اب پیدا کر دیا،زلزلے کے باعث ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم، یونان کی فائر بریگیڈ کے مطابق کریٹ کے تمام دستے ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،یورپی مغربی بحیرہ روم سیسمولو جیکل سینٹر نے اس زلزلے کے بعد یونان، ترکی، اٹلی، فرانس اور پرتگال کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

    مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ ،معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

    رافیل طیاروں کی تباہی کا دکھ، ائیر فرانس کا پاکستانی حدود کے استعمال سےمسلسل گریز

  • یونان: غیر قانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار

    یونان: غیر قانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار

    یونان میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔

    باغی ٹی وی :یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق ترکیہ سے روانہ ہونے والی ایک ربڑ بوٹ یونانی جزیرے کاستیلوریزو پہنچنے کی کوشش کے دوران ڈوب گئی کشتی میں 40 افراد سوار تھے جن میں 13 معصوم بچے بھی شامل تھے، ربڑ کی کشتی کی گنجائش صرف 8 سے 10 افراد کی تھی، لیکن انسانی اسمگلر نے زیادہ منافع کے لالچ میں 40 افراد کو سوار کرا دیا نہ کسی کو لائف جیکٹ دی گئی اور نہ ہی کشتی میں زندگی بچانے کا کوئی سامان موجود تھا۔

    یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثے کے بعد فوری ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں 38 تارکین وطن اور ایک انسانی اسمگلر کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ ایک شخص کی لاش سمندر سے نکال لی گئی، ڈوبنے والے شخص کی قومیت، جنس یا عمر کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

    حج پروازیں 28 مئی سے شروع ہوں گی،وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور

    واضح رہے کہ یونانی جزیرہ کاستیلوریزو ترکیہ کی سرزمین سے صرف 3 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہےیونانی حکام نے ایک بار پھر انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی اور محفوظ امیگریشن پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    قصور: فارم ہاؤس پر چھاپہ، ڈانس پارٹی میں30 مرد 25 لڑکیاں گرفتار

  • یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک

    یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک

    یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی جس میں 2 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی حادثہ لیسبوس جزیرے کے قریب پیش آیا، جہاں 31 افراد سوار تھے ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سمندر سے 23 افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم مزید افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، حکام کے مطابق، ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، کشتی کو حادثہ کیسے پیش آیا، اس کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

    یہ حادثہ ایک بار پھر یورپ میں غیر قانونی مہاجرت کے بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر کرتا ہے، جہاں مہاجرین بہتر زندگی کی تلاش میں خطرناک سمندری سفر اختیار کرتے ہیں اس سے قبل بھی یونان میں تارکین وطن کی کشتیوں کے درجنوں حادثات سامنے آچکے ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    ماہرین فلکیات نے ایک دور دراز کہکشاں دریافت کر لی

    باغبانپورہ قبرستان سے لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم انکشافات

    سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • یونان کشتی حادثہ،وزیراعظم، وزیر داخلہ،خارجہ کو نوٹس جاری

    یونان کشتی حادثہ،وزیراعظم، وزیر داخلہ،خارجہ کو نوٹس جاری

    سکھر،یونان میں حالیہ کشتی حادثے میں پاکستانی شہریوں کی جانوں کے ضیاع کے حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

    درخواست گزار کی جانب سے دائر کردہ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومتی لاپرواہی کے سبب بے روزگار پاکستانی شہری غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے پر مجبور ہوئے، جس کے نتیجے میں 75 پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، اور اس حادثے کے ذمہ دار حکومتی افسران کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ روہڑی تھانے میں حکومتی ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔اس معاملے پر ایڈیشنل سیشن جج ٹو سکھر نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایس ایس پی سکھر کو 15 جنوری 2025 کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا۔

    یونان کشتی حادثہ میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش میں کشتی کے حادثے کا شکار ہوئے۔ اس حادثے میں 75 پاکستانی شہریوں کی جانیں گئیں، جس کے بعد پورے ملک میں سوگ کی لہر دوڑ گئی اور عوامی سطح پر حکومت کی ذمہ داریوں کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے۔

    ایڈیشنل سیشن جج نے اس سنگین معاملے کی سماعت کرتے ہوئے وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے تاکہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا سکیں اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔ذرائع کے مطابق، اس فیصلے سے حکومتی سطح پر اس حادثے کی تحقیقات کی رفتار میں تیزی آ سکتی ہے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کی کوششیں مزید شدت اختیار کر سکتی ہیں۔

    تیونس میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک

    یونان کشتی حادثہ،انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 10 گرفتار

    یونان کشتی حادثہ،مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں

    ایف آئی اے اور یونان کشتی حادثہ، وزیراعظم کی برہمی ، انصاف کب ہوگا؟

  • یونان کشتی حادثہ،مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں

    یونان کشتی حادثہ،مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں

    یونان میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق، اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی لاشیں ملنے کی تعداد 9 ہو چکی ہے۔ ان لاشوں کی شناخت اور دیگر تفصیلات سے متعلق نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔تین لاشوں کی شناخت نارووال کے رہائشی شبیر، زین علی اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔ایک لاش کی شناخت سیالکوٹ کے رہائشی اویس علی کے نام سے ہوئی ہے۔یہ لاشیں یونان کے جزیرے گیواڈوس سے ایتھنز کے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق، پاکستانی سفارت خانہ ان لاشوں کو پاکستان بھجوانے کے انتظامات کر رہا ہے۔ ان لاشوں کو پاکستان لانے میں مزید ایک ہفتے کا وقت لگنے کا امکان ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق، اس کشتی حادثے میں اب بھی 40 پاکستانیوں کی لاشیں لاپتہ ہیں، جن کا سراغ ابھی تک نہیں مل سکا۔ حکام کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ مزید لاشوں کو بازیاب کیا جائے گا۔

    یہ المناک حادثہ 13 اور 14 دسمبر کی درمیانی شب پیش آیا تھا، جب ایک کشتی جو لیبیا کے علاقے تبروک سے یونان جا رہی تھی، حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے میں 44 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا تھا، جن میں سے بعض زخمی ہیں اور کچھ محفوظ ہیں۔یہ حادثہ ایک بار پھر غیر قانونی طور پر سمندری راستوں سے یورپ جانے والے پاکستانیوں کی مشکلات اور خطرات کو اجاگر کرتا ہے۔ حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طریقوں سے ہجرت کرنے سے گریز کریں اور محفوظ راستوں کو اپنائیں۔

    پاکستانی حکام نے اس حادثے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ ایف آئی اے اور وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ تمام متاثرہ افراد کی مکمل مدد فراہم کریں گے اور جلد از جلد ان کی لاشیں پاکستان منتقل کرنے کے انتظامات کریں گے۔

    ایف آئی اے اور یونان کشتی حادثہ، وزیراعظم کی برہمی ، انصاف کب ہوگا؟

    یونان کشتی حادثہ: ایف آئی اے کے 31 افسران اور اہلکاروں کےملوث ہونے کا انکشاف

    یونان کشتی حادثہ، مزید 15 انسانی اسمگلروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

  • یونان بھجوانے کا جھانسا دے کر مدرسے کے 3 طلبہ کو اغوا کرنے کی کوشش

    یونان بھجوانے کا جھانسا دے کر مدرسے کے 3 طلبہ کو اغوا کرنے کی کوشش

    لاہور،بادامی باغ پولیس نے یونان بھجوانے کا جھانسا دے کر تین مدرسے کے طلبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بچوں کو بازیاب کروا لیا۔ اس کارروائی کے دوران ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش میں تھا۔

    تین بچے جن کا تعلق ایک نجی مدرسے سے تھا، جنہوں نے حال ہی میں دینی تعلیم کا آغاز کیا تھا، کو ملزم عثمان نے ورغلا کر کراچی جانے والی بس میں بٹھا دیا۔ ملزم نے بچوں کو بتایا کہ وہ انہیں یونان بھجوانے کا بندوبست کر رہا ہے، لیکن حقیقت میں وہ انہیں اغوا کرنے کی نیت سے لے جا رہا تھا۔پولیس کے مطابق، ملزم نے بچوں سے ان کے موبائل فون لے کر ان کی سم بھی توڑ دی تاکہ وہ اپنے والدین سے رابطہ نہ کر سکیں اور اغوا کی واردات مکمل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ تاہم، ملزم کا یہ منصوبہ پولیس کے فوری ایکشن کے باعث ناکام ہوگیا۔پولیس حکام نے کہا کہ بچوں کے والدین کی شکایت پر فوراً ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ بادامی باغ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا اور مدرسے کے چوکیدار عثمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔پولیس نے مزید تحقیقات کے دوران ملزم کی نشاندہی پر بچوں کو بازیاب کر کے بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔ بچوں کی بازیابی کے بعد ان کے والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس نوعیت کے واقعات سے آگاہ رہیں گے۔

    گرفتار ملزم عثمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ اس کے ساتھ اس کارروائی میں کون کون ملوث تھا۔ پولیس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے میں فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔ترجمان پولیس نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اس طرح کے معاملات میں فوراً پولیس کو اطلاع دیں تاکہ کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمی کو بروقت روکا جا سکے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں بچوں کی حفاظت اور ان کے گھر والوں کے ساتھ جلد رابطے کو یقینی بنایا گیا۔

    جعلسازی سے شناختی کارڈ حاصل کرنے والی 3 بنگالی خواتین گرفتار

    لیپ ٹاپ کی جگہ خالی کارٹن امریکا بھیجنے پر حکام سے جواب طلب

  • انسانی سمگلنگ،وزیراعظم کی سخت کاروائی کی ہدایت،رپورٹ طلب

    انسانی سمگلنگ،وزیراعظم کی سخت کاروائی کی ہدایت،رپورٹ طلب

    وزیر اعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی الٹنے کے حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی،

    اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، سید محسن رضا نقوی، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس میں انسانی سمگلنگ اور اسکی روک تھام کے حوالے سے لئے گئے اقدامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی.وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 174 کیسز کو عدالت میں پیش کیا جا چکا، جن میں سے 4 کو سزا ہوئی. وزیرِ اعظم نے اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی میں سست روی پر اظہار برہمی کیا، وزیر اعظم نے اس حوالے سے عوامی آگاہی کے لئے چلائی گئی مہم کی تفصیلات طلب کر لیں.وزیر اعظم نے ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کو پچھلے ایک سال میں ہونے والے ایسے تمام واقعات جن میں پاکستانی شامل تھے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی.وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ اور معصوم پاکستانیوں کو بیرون ملک جانے کے غیر قانونی طریقوں کا جھانسہ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کر دی ہے،وزیرِ اعظم نے گزشتہ ایک سال میں دنیا بھر میں ایسے تمام واقعات جن میں پاکستانی ملوث پائے گئے کی رپورٹ طلب کر لی. وزیرِ اعظم نے 2023 کے کشتی الٹنے کے حادثے کے بعد ایسے عناصر کے خلاف کاروائی میں سست روی پر اظہار برہمی کیا،وزیرِ اعظم نے انسانی اسمگلنگ اور معصوم لوگوں کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک پہنچانے کا جھانسہ دینے والوں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے سست روی میں ملوث افسران کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 2023 میں یونان کے اسی علاقے میں ایک دردناک واقع ہوا جس میں 262 پاکستانی جان سے گئے.انسانی سمگلنگ پاکستان کے لئے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتی ھے اور اسکو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے.سست روی سے لئے گئے اقدامات کی بدولت اس قسم کے واقعات کا دوبارہ رونما ہونا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے.

    عراق میں 44 پاکستانی ایجنٹس انسانی سمگلنگ کے جرم میں قید

    انسانی سمگلنگ مجرموں کے خلاف کاروائی،اداروں کو بااختیار بنایا، وزیر داخلہ

    انسانی سمگلنگ میں ملوث مجرم کو سزا