Baaghi TV

Tag: یونان

  • یونان کشتی حادثہ؛ مزید انسانی اسمگلر گرفتار

    یونان کشتی حادثہ؛ مزید انسانی اسمگلر گرفتار

    یونان کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے ملک بھر میں انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، اور اب تک درجنوں انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ایف آئی کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان میں میاں امجد اور احسان اللہ شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے، اور ان کی نشاندہی متاثرین کے لواحقین نے کی تھی۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ انسانی اسمگلروں نے مختلف شہریوں کو بیرون ملک یورپ کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، اور لیبیا سے یورپ بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث تھے، جب کہ گرفتار ہونے والے ملزمان انٹرنیشنل اسمگلنگ کے گروہ سے بھی رابطے میں تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
    عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
    نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب
    عالمگیر خان ترین کے موت کی خبر نے کر کٹ حلقوں کو بھی سوگوار کر دیا
    تمیم اقبال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
    بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کی 55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم
    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی زیر نگرانی ٹیمیں مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کر رہی ہیں، اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے لواحقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروے کار لایا جارہا ہے۔

  • یونان:پناہ گزینوں کیخلاف  پالیسیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

    یونان:پناہ گزینوں کیخلاف پالیسیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

    یونان کے نئے وزیر برائے مہاجرین نے ہجرت اور ملک میں غیر قانونی داخلے کی کوششوں کے حوالے سے ایک ”سخت لیکن منصفانہ“ پالیسی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینٹرل رائٹ نیو ڈیموکریسی پارٹی نے اتوار کو ہونے والے انتخابات میں بائیں بازو کے مخالفین کو ہرا دیا،اب دائیں بازو کی اس جماعت نے یونان اور ترکی کی سرحد کے ساتھ دیوار کی توسیع کرنےاور مشرقی بحیرہ روم میں سخت گشت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے تاکہ تارکین وطن کی یورپی یونین میں داخل ہونے والی کشتیوں کو روکا جا سکے۔

    امریکا کا یوکرین کو نصف ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاردینے کا اعلان

    یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس کی نئی حکومت کے حلف اٹھانے کے چند گھنٹے بعد نومنتخب وزیر دیمتریس کیریڈیس نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم انسان دوست ہیں لیکن نادان نہیں ہیں،کیریڈیس نے کہا کہ ان کی حکومت کو امید ہے کہ اگلے چھ مہینوں میں یورپی یونین کے وسیع ہجرت کے معاہدے کی منظوری کو حتمی شکل دی جائےگی جب یورپی یونین کا ساتھی رکن اسپین یورپی یونین کی گردشی صدارت سنبھالے گا۔

    حجاج رات مزدلفہ میں گزار کر واپس منیٰ کی جانب روانہ

    دوسری جانب انسانی حقوق کے گروپس نے تارکین وطن کو زبردستی واپس بھیجے جانے کی متعدد رپورٹوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جسے پش بیکس بھی کہا جاتا ہےاس دعوے کی حکومت نےتردید کی ہے لیکن مکمل طور پر آزاد انکوائری کی جانچ پڑتال سے مشروط ہونے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

  • کشتی مانیٹر کرنے کیلئے جہاز بھیجنے کی پیشکش کو قبول نہیں کیا گیا تھا

    کشتی مانیٹر کرنے کیلئے جہاز بھیجنے کی پیشکش کو قبول نہیں کیا گیا تھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یونان میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ کے بعد نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں

    یورپی یونین کے سرحدی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ یونان نے تارکین وطن کی کشتی کو مانیٹر کرنے کے لئے ہوائی جہاز بھیجنے کی پیشکش کو قبول نہیں کیا تھا، جس کی وجہ سے کشتی کے ڈوبنے کے بعد جانی نقصان زیادہ ہوا،کشتی حادثے میں پاکستانیوں سمیت پانچ سو سے زائد افراد ڈوب گئے،صرف 12 پاکستانیوں کو زندہ بچا لیا گیا تھا، کشتی ڈوبنے کے واقعہ پر یورپی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان کے طیارے نے جو کہ ری فیول کے لیے واپس آرہا تھا نے ڈوبنے سے قبل تارکین وطن کی کشتی کی بین الاقوامی پانیوں میں موجودگی کی نشاندہی کی تھی اوریونانی کوسٹ گارڈ کو کشتی کی نگرانی کے لیے طیارہ دوبارہ بھیجنے کی پیشکش کی تھی تا ہم یونانی حکام کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا

    یونان پرکشتی حادثہ کے بعد کڑی تنقید کی جا رہی ہے کہ یونان نے کشتی کے مسافروں کی مدد نہیں کی،یونان نے فوری کارروائی نہ کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشتی میں سوار افراد نے کوسٹ گارڈ کو کہا تھا کہ انہیں اکیلے چھوڑ دیا جائے تا کہ وہ اٹلی پہنچ سکیں

     

    بیٹے کو یونان بھجوانے کے لئے 25 لاکھ روپے دیئے تھے
    دوسری جانب پاکستان میں انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں تو وہیں کشتی میں ڈوبنے والوں کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں، اور اپنے پیاروں کی لاشوں کے پاکستان آمد کے منتظر ہیں، حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ انکے پیاروں کی لاشیں واپس لائی جائیں تا کہ تدفین کا عمل مکمل ہو سکے اور جو لاشیں ابھی تک نہیں ملیں انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی جائے، یونان کشتی حادثے میں ڈوبنے والے ایک شہری جس کا تعلق ڈسکہ سے ہے کے والد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے نے غیر قانونی سفر نہیں کیا تھا،ایجنٹ کے مطابق سفر قانونی تھا،بیٹے کو یونان بھجوانے کے لئے 25 لاکھ روپے دیئے تھے، یہ رقم غیر قانونی سفر کے لئے نہیں دی تھی،ڈسکہ کا بد قسمت زین جو کشتی حادثے میں ڈوب چکا ہے کے والد کا کہنا تھا کہ کشتی ڈوب چکی تھی ہم نے خبروں میں سن لیا تھا اسکے بعد بھی ایجنٹ نے ہمیں کہا کہ زین پہنچ چکا ہے،ایجنٹ نے مٹھائی کے طور پر پانچ ہزار روپے بھی لئے، بعد میں ہمیں پتہ چلا کہ ڈوبنے والی کشتی میں ہی زین سوار تھا اور وہ بھی ڈوب گیا،

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

    انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا ساتوں اجلاس ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوا

    شہری ڈوب چکے، کئی کی لاشیں ملیں تو کئی ابھی تک لاپتہ ہیں،

    کشتی واقعے کے ذمہ داران کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت

     یونان کشتی حادثے میں بچ جانے والے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ،

    کشتی میں سوار پاکستانیوں کی تعداد 350 تھی،12 پاکستانی بچے، رانا ثناءاللّٰہ
    دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے یونان میں کشتی ڈوبنے کے اندوہناک واقعہ سے متعلق آگاہ کیا، وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ کشتی کی کیپسٹی 400 افراد کے قریب تھی مگر اس میں سات سو افراد سوار تھے،کشتی میں سوار پاکستانیوں کی تعداد 350 تھی ،104 لوگ زندہ بچے ہیں جن میں پاکستانی کی تعداد صرف 12 ہے، پاکستان میں 281 فیملیز نے بتایا ہے کہ ان کے بچے اس حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں،فیملی سے رابطے سے متعلق ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں،نمونے لیے جا رہے ہیں تاکہ شناخت ہو سکے،193 ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لیے ہیں،وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ایک کمیٹی قائم کی ہے جس کا اج بھی اجلاس ہوا ہے،99 فیصد لوگ پاکستان سے لیگل ویزاز پر گئے ہیں،آگے سے جا کر وہ غیر قانونی روٹ اختیار کرتے ہیں،صرف انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا بلکہ قانون میں جو سقم ہے وہ بھی دور کیے جائیں گے،

  • کشتی حادثہ،104 لوگ زندہ بچے  جن میں پاکستانیوں کی تعداد صرف 12 ہے،وزیر داخلہ

    کشتی حادثہ،104 لوگ زندہ بچے جن میں پاکستانیوں کی تعداد صرف 12 ہے،وزیر داخلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یونان کشتی حادثہ کے بعد پاکستان میں سمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ،ایف آئی اے متحرک ہو چکی ہے، کے پی زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث اہم ملزم گرفتارکر لیا،انسانی سمگلر دران خان کو پشاور کے علاقے حیات آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم بھاری رقوم کے عوض پاکستانیوں کو غیر قانونی طریقوں سے بارڈر پار کرواتا تھا

    دوسری جانب ایف آئی اے نے جو انسانی سمگلر گرفتار کئے ان سے دوران تحقیقات اہم انکشافات سامنے آ رہے ہیں، ایف آئی اے نے پنڈی کے علاقے کلر سیداں سے دو سمگلر گرفتار کئے جنہوں نے دوران تحقیقات بتایا کہ شہری عمران اعظم کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کراس سے 14 لاکھ روپے لئے، عمران اعظم کو غیر قانونی طور پر لیبیا بھجوایا تھا بعد ازاں لیبیا میں گرفتاری کا بہانہ بنا کر خاندان سے 10 لاکھ روپے مزید حاصل کر لئے تھے، 10 لاکھ وصول کرنے کے کچھ دن بعد عمران اعظم کی لاش پاکستان آئی تھی

    قانون میں جو سقم ہے وہ بھی دور کیے جائیں گے،وزیر داخلہ

    دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے یونان میں کشتی ڈوبنے کے اندوہناک واقعہ سے متعلق آگاہ کیا، وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ کشتی کی کیپسٹی 400 افراد کے قریب تھی مگر اس میں سات سو افراد سوار تھے،کشتی میں سوار پاکستانیوں کی تعداد 350 تھی ،104 لوگ زندہ بچے ہیں جن میں پاکستانی کی تعداد صرف 12 ہے، پاکستان میں 281 فیملیز نے بتایا ہے کہ ان کے بچے اس حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں،فیملی سے رابطے سے متعلق ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں،نمونے لیے جا رہے ہیں تاکہ شناخت ہو سکے،193 ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لیے ہیں،وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ایک کمیٹی قائم کی ہے جس کا اج بھی اجلاس ہوا ہے،99 فیصد لوگ پاکستان سے لیگل ویزاز پر گئے ہیں،آگے سے جا کر وہ غیر قانونی روٹ اختیار کرتے ہیں،صرف انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا بلکہ قانون میں جو سقم ہے وہ بھی دور کیے جائیں گے،

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

    انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا ساتوں اجلاس ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوا

    شہری ڈوب چکے، کئی کی لاشیں ملیں تو کئی ابھی تک لاپتہ ہیں،

    کشتی واقعے کے ذمہ داران کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت

     یونان کشتی حادثے میں بچ جانے والے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ،

  • کشتی حادثہ،تحقیقات عدالتی کمیشن کے ذریعے کرانے کے لئے مراسلہ

    کشتی حادثہ،تحقیقات عدالتی کمیشن کے ذریعے کرانے کے لئے مراسلہ

    یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات عدالتی کمیشن کے ذریعے کرانے کے لئے صدر مملکت اور وزیراعظم کو مراسلہ بھجوا دیا گیا

    یہ مراسلہ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےسربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یونان کشتی حادثہ کے حقائق منظر عام پر لانے کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔ عدالتی کمیشن سپریم کورٹ کےتین ججز پر مشتمل ہونا ضروری ہے۔آئین کے آرٹیکل 19اے کےتحت معلومات تک رسائی ہرشہری کابنیادی حق ہے۔ کشتی ڈوبنے کاحادثہ کیوں پیش آیا،وجوہات کیا بنیں،ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ذمہ داروں کے تعین کے لئے کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔

    کشتی میں صرف دال کھانے میں ملتی، پانی ختم ہونے پر سمندری پانی پیتے رہے،
    دوسری جانب یونان کشتی حادثے میں بچ جانے والے مسافروں نے بات چیت کے دوران انکشاف کیا کہ کشتی نے تین پچکولے کھائے اور ڈوب گئی، جس وقت کشتی ڈوبی،وہ آدھی رات کا وقت تھا، کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی مسافر جس کا تعلق کشمیر سے ہے نے بتایا کہ وہ تین ماہ پہلے کراچی سے روانہ ہوئے تھے، کشتی میں صرف دال کھانے میں ملتی، پانی ختم ہونے پر سمندری پانی پیتے رہے، یونان کا راستہ بھولنے کے بعد کشتی 5 دن تک سمندر میں بھٹکتی رہی جس کے بعد انجن خراب ہوا، کشتی کراچی سے مصراورمصر سے لیبیا پہنچی جہاں ہمیں 3 ماہ کھانا پینا دیے بغیر رکھا گیا اس کے بعد کشتی 8 تاریخ کو نکلی اور14 تاریخ کو یونان کے قریب رات 2 بجے ڈوب گئی،

    جب کشتی ڈوبنے لگی تو چھلانگ لگا دی ایک پلاسٹک کی بوتل کے سہارے سمندر میں تیرتا رہا
    حبیب الرحمان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے ایجنٹ طلعت اورمنڈی بہاؤالدین کے ایجنٹ ساجد وڑائچ کو 22 لاکھ روپے دیئے تھے، گوجرانوالہ کے محمد حمزہ نامی مسافر کا کہنا تھا کہ 400 مسافروں کی گنجائش والی کشتی میں 750 مسافروں کو زبردستی سوار کروایا گیا کشتی الٹنے کے بعد میں کشتی کے اوپر ہی لیٹا رہا جب کشتی ڈوبنے لگی تو چھلانگ لگا دی ایک پلاسٹک کی بوتل کے سہارے سمندر میں تیرتا رہا دو مصری مسافروں کے پاس ٹیوب تھی جسکا سہارا لیا اور ایک کشتی نے ریسکیو کرلیا،

     یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج

    کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

    انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا ساتوں اجلاس ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوا

    شہری ڈوب چکے، کئی کی لاشیں ملیں تو کئی ابھی تک لاپتہ ہیں،

    کشتی واقعے کے ذمہ داران کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت

  • انسانی سمگلروں کی کاروائیاں بروقت کیوں نہ روکی گئیں؟وزیرِ اعظم برہم

    انسانی سمگلروں کی کاروائیاں بروقت کیوں نہ روکی گئیں؟وزیرِ اعظم برہم

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشتی واقعے کے ذمہ داران کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت جاری کر دیں

    وزیرِ اعظم نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلروں کی کاروائیاں بروقت کیوں نہ روکی گئیں؟ وزیرِ اعظم نے استفسار کیا کہ متاثرہ لوگوں کا جن ضلعوں سے تعلق ہے وہاں کی انتظامیہ نے ملوث اسمگلروں اور ایجنٹوں کی کاروائیوں کا بروقت نوٹس کیونکر نہ لیا؟ وزیرِ اعظم نے تحقیقاتی کمیٹی کو کاروائی مکمل کرکے واقعے کی جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی، وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کو تحقیقات کی مکمل نگرانی کرنے اور ذمہ داران کو سزا دلوانے کے حوالے سے ضروری قانون سازی کیلئے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت یونان کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی، ڈی جی ایف آئی اے، چیف سیکٹری آزاد جموں و کشمیر و متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیرِ اعظم کو کشتی الٹنے کے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ یونانی کوسٹ گارڈ نے 12 جون کو کشتی کی نشاندہی کی جس میں ایک اندازے کے مطابق 700 کے قریب لوگ سوار تھے.کشتی میں سوار لوگوں میں سے 102 لوگوں کو زندہ ریسکیو کیا جا چکا ہے جن میں سے 15 کا تعلق پاکستان سے ہے. کشتی الٹنے کے بعد اس وقت مجموعی طور پر 15 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اس واقعے کا مرکزی ملزم بھی شامل ہے. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ انسانی اسمگلنگ میں مختلف ممالک میں موجود ایک منظم نیٹ ورک ملوث ہے.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کو جلد مکمل کرنے اور ایف آئی اے کو اس کے روک تھام کے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی. وزیرِ اعظم نے کمشنر گجرانوالہ کو بھی ضلع گجرانوالہ میں ایسے ایجنٹس کی نشاندہی کرکے انہیں جلد قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کر دی،

     یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج

    کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

    انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا ساتوں اجلاس ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوا

    شہری ڈوب چکے، کئی کی لاشیں ملیں تو کئی ابھی تک لاپتہ ہیں،

  • یونان کشتی حادثہ،9 مبینہ انسانی سمگلر گرفتار

    یونان کشتی حادثہ،9 مبینہ انسانی سمگلر گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یونان کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کے ڈوبنے اور اموات کے بعد پاکستانی قوم تاحال غم میں ہے، پاکستانی شہری ڈوب چکے، کئی کی لاشیں ملیں تو کئی ابھی تک لاپتہ ہیں، لیکن انکے بچنے کی سب امیدیں دم توڑ چکی ہیں، خاندان والے پیاروں کے لئے دعائیں کر رہے ہیں تو ساتھ ہی لاشوں کی پاکستان واپسی کا بھی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں،

    یونان کشتی حادثے کے بعد انسانی سمگلروں کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی کریک ڈاؤن کیا گیا ہے، یونان میں گرفتار کشتی حادثے کے 9 مبینہ ملزمان پر انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ 9 انسانی اسمگلرز پر الزام عائد کرتے ہوئے ان کا ریمانڈ بھی دے دیا گیا ہے ملزمان کو گزشتہ ہفتے کلاماتا کی بندرگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا ان کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں اور مصر کے رہائشی ہیں، ملزمان پر قتل کے الزامات بھی ہیں، جرم ثابت ہونے پر انہیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے، مجسٹریٹ کے سامنے ملزمان نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے

    کشتی حادثے کے بعد سمگلروں کے خلاف کاروائی جاری
    دوسری جانب پاکستان میں بھی یونان کشتی حادثے کے بعد سمگلروں کے خلاف کاروائی جاری ہے، پاکستان میں نہ صرف گرفتاریاں کی گئیں بلکہ مقدمے بھی درج کئے گئے،23 مقدمات ایف آئی اے تھانہ گوجرانوالہ اور 8 گجرات میں درج کیے گئے ہیں ،پولیس نے گوجرانوالہ،لاہور اور گجرات میں 24 مقدمات درج کرتے ہوئے 15 انسانی اسمگلروں کی شناخت کرلی ہے جب کہ گوجرانوالہ ریجن سے 7 اور آزاد کشمیر سے 11 ملزمان گرفتار کیا جا چکا ہے

    گجرات کا ایک جیولر بھی اس گروپ کے ساتھ کام کرتا ہے
    ایف آئی اے نے انسانی سمگلروں کوگرفتار کیا تو انہوں نے دوران تحقیقات اہم انکشافات کئے، ایک ایجنٹ کے مطابق لیبیا میں مقیم پاکستانی اپنے تین بھائیوں کے ساتھ مل کر نیٹ ورک چلا رہا تھا،اس کام کے لئے ایک بھائی پاکستان میں بیرون ملک جانے کے خواہشمند تلاش کرتا ہے اور ان سے پیسے لیتا ہے، دو بھائی لیبیا سے آگے لوگوں کو بھیجنے میں معاونت کرتے ہیں ،پنجاب کے شہر گجرات کا ایک جیولر بھی اس گروپ کے ساتھ کام کرتا ہے،انسانی سمگلروں کے اس گروپ کے ایجنٹ گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، کوٹلی اوردیگر شہروں میں موجود ہیں یونان کشتی حادثے میں متاثرہ تمام افراد بھی اسی گروہ کے ذریعے یورپ جارہے تھے ، گروہ دو برسوں میں تین ہزار سے زائد افراد کو پاکستان سے یورپ تک لے جا چکا ہے

    ایف آئی اے نے لواحقین کے ڈی این اے سیمپل لینا شروع کر دیے
    دوسری جانب واقعہ کے بعد پیاروں کی شناخت کے لئے ایف آئی اے نے لواحقین کے ڈی این اے سیمپل لینا شروع کر دیے ہیں، ایف آئی اے نے 98 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لئے ایف آئی اے گجرات سرکل میں 52 متاثرین کے لواحقین کی جانب سے سیمپل جمع کروائے ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل میں 46 متاثرہ خاندانوں کی جانب سے ڈی این اے سیمپلز دئیے

    نعمان نامی نوجوان نے دوران سفر کشتی سے گھر والوں کو ویڈیو پیغام بھیجا تھا
    پنجاب کے شہر گجرات کے اور چار نوجوان کشتی حادثے میں لاپتہ ہیں، اروپ موڑ کا رہائشی ناصر علی ، کھیالی کا نعمان ، منڈیالہ کا سانول اورسنسرہ کا ابوبکر بھی کشتی میں سوار تھے،نعمان نامی نوجوان نے دوران سفر کشتی سے گھر والوں کو ویڈیو پیغام بھیجا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ کشتی میں سوار ہے اور اٹلی پہنچ کر دوبارہ رابطہ کرے گا، کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والے افراد میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے تین دوست بھی شامل ہیں، جن کا عاطف نامی دوست اپنے دوستوں کی معلومات حاصل کرنے کیلئے مختلف ٹریول ایجنسیوں کے چکر کاٹ رہا ہےعاطف کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثہ میں 3 دوست کھو دئیے ہیں ان کیساتھ گزرا ہوا ہر پل یاد کرکے دن رات روتا ہوں ، یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں شیخوپورہ کے تین مزید نوجوانوں کے بارے میں پتہ چلا ہے جن کے لواحقین نے انسانی سمگلروں کو 25سے 30لاکھ روپے فی کس اد اکیے تھے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کشتی حادثے پر کہا ہے کہ یونان کشتی حادثہ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کا خون حکمرانوں کے ہاتھوں پر ہے حالات سے مایوس ڈگری ہولڈرز ملک سے بھاگ رہے ہیں حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں حکومت کے پاس معیشت کا علاج نہیں یہ ملک اور قوم پر بوجھ ہیں،

     یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج

    کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

    انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا ساتوں اجلاس ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوا

    کشتی میں موجود لوگ گڑگڑا کر فریاد کرتے رہے
    یونان کشتی حادثے سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ کشتی میں موجود لوگ گڑگڑا کر فریاد کرتے رہے یونانی کوسٹ گارڈز نے مدد نہ کی، سمندری ماہرین کا کہنا ہے کہ یونانی حکام نے امدادی سرگرمیاں فوری شروع نہیں کیں جس کی وجہ سے اندوہناک حادثہ پیش آیا بروقت ریسکیو آپریشن سے بہت سی جانیں بچ سکتی تھیں خواتین اور بچوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا گیا ان کو سامان رکھنے والی جگہ جہاں روشنی اور ہوا کا مناسب انتظام نہیں ہوتا، وہاں بند رکھا گیا تھا۔

  • ڈی جی خان: یونان تارکین وطن کی کشتی سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا

    ڈی جی خان: یونان تارکین وطن کی کشتی سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )یونان تارکین وطن کی کشتی سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا
    ڈیرہ غازی خان میں یونان کے ساحل پر تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا سیکٹری پنجاب ایمرجنسی سروس کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجینئر احمد کمال کی زیر قیادت یونان کے ساحل پر تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا اس سلسلے میں ریسکیو 1122 سینٹرل اسٹیشن پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شہدا کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعائے مغفرت کی گئی یونان کشتی حادثہ میں 298 پاکستانی تارکین وطن شہید ہوئے ہیں جبکہ ٹوٹل اموات600 بتائی جارہی ہے یہ یونسن حادثہ یونان کے ساحل سے 50 کلو میٹر دور سمندر میں پیش آیا اس حادثے سے سب سے زیادہ اموات پاکستانی تارکین وطن کی ہوئی ہیں

  • سیالکوٹ: یونان، کشتی حادثہ کا شکار ہونے والے کاشف بٹ کے والد سے ڈپٹی کمشنرکی ملاقات

    سیالکوٹ: یونان، کشتی حادثہ کا شکار ہونے والے کاشف بٹ کے والد سے ڈپٹی کمشنرکی ملاقات

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض) یونان، کشتی حادثہ کا شکار ہونے والے کاشف بٹ کے والد سے ڈپٹی کمشنرکی ملاقات
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے یونان میں کشتی الٹنے کے حادثہ کا شکار ہونے والے کاشف بٹ سکنہ چندھڑ کے والد سے گھر جاکر ملاقات کی ، حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ خاندان سے واقعہ پر دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا-

  • یونان کشتی حادثہ،ملک بھر میں آج یوم سوگ

    یونان کشتی حادثہ،ملک بھر میں آج یوم سوگ

    یونان میں کشتی حادثہ میں پاکستانی شہریوں کی اموات کا معاملہ ،وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے

    وزیراعظم کی جانب سے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی کام کا آغاز کر دیا ،ڈی جی نیشنل پولیس بیورو احسان صادق کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تمام حقائق جمع کرے گی ،کمیٹی انسانی سمگلنگ کی تحقیق اور زمہ داران کا تعین بھی کرے گی ،ایف آئی اے کی جانب سے بھی اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سیل میں 4 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، ایف آئی اے کی کمیٹی حادثے میں ملوث عناصر کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرے گی

    یونان کشتی حادثہ،78 میتیوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کا فیصلہ
    یونان کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کی ہلاکت کا معاملہ ،حکومت پاکستان نے 78 میتیوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے،حکومت پاکستان نے ڈی این اے کے لیے کوآرڈینشن سیل بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت صحت،وزارت اورسیز پاکستانی اورایف آئی اے کے نمائندہ شامل ہونگے یہ سیل بدقسمت کشتی کے مسافروں کے رشتہ داروں کے ڈی این اے سیمپل اکٹھے کرے گا اسلام آباد اور آزادکشمیر سمیت جہاں ضروری ہوا کیمپ آفس قائم کیے جائیں گے ڈی این اے کے نمونہ جات کے لیے جگہوں کا تعین کرکے لواحقین کو اطلاع دی جائے گی یونان میں پاکستانی سفارتخانہ کی مشاورت سے ڈی این اے ٹیسٹ لیے جائیں گے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے پنجاب فرانزک لیب سے کوآرڈینیشن کی جائے گی

    ایف آئی اے کی جانب سے مختلف شہروں میں کاروائیاں بھی شروع کر دی گئیں آزاد کشمیر سے 8 مشکوک انسانی سمگلر گرفتار کر لیے گئے، ایف آئی اے نے شیخوپورہ سے بھی کشتی ایجنٹ طلحہ شاہزیب گرفتار کر لیا ،ایجنٹ کی جانب سے 35 لاکھ لیکر فیملی کو یونان بذریعہ کشتی بھیجا گیا تھا

    ایف آئی اے حکام کی جانب سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ایجنٹ شہریوں کو یورپ بھجوانے کیلئے پیسے وصول کرتا تھا ایجنٹ متاثرہ فیملز سے پیسے لے کر لیبیا مرکزی ایجنٹوں کو بھیجتا تھا گرفتار ایجنٹ اٹلی پہنچنے کے فی کس 23 لاکھ وصول کرتا تھا ایف آئی اے اینٹی ٹریفکنگ سرکل گجرات نے متاثرہ فیملی کی نشاندہی پر ایجنٹ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ایجنٹ سے مرکزی اسمگلرز کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں کچھ ایجنٹس کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے جنہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے اس حوالے سے ہم لیبیا، اٹلی اور گریس کے حکام سے رابطے میں ہیں گریس اوراسپین میں اس وقت ایف آئی اے نمائندے موجود ہیں

    ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ کی بڑی کارروائی ،کشتی حادثہ میں ملوث انسانی ایجنٹ گرفتارکر لیا گیا، ایجنٹ عظمت علی نے متاثرہ شہری کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے۔ایجنٹ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ایجنٹ نے یورپ بھجوانے کے لئے 17 لاکھ روپے سے وصول کئے۔

    کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف
    سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے ، سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے حکومت کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے، میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں۔ اللہ تعالٰی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اُن کے پیاروں کو صبرِ جمیل دے۔ آمین

    وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثہ میں سینکڑوں پاکستانیوں کی قیمتی جانوں کا نقصان ایک دلخراش سانحہ ہے، مگر یہ پہلا حادثہ نہیں بلکہ حادثات کا تسلسل ہے، سرکاری سطح پر سوگ منایا جائیگا،انسانی سمگلروں کی گرفتاریاں بھی ہوں گی تاہم پھر بھول جائیں گے،

    نوجوان مایوس ہو کرجلاوطن ہونے کا انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبورہوچکے ہیں ، خالد مسعود سندھو
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے یونان میں کشتی کے ڈوبنے سے انسانی ہلاکتوں کے واقع پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اموات کی ذمہ دار ہماری ناکام معاشی پالیسیاں ہیں۔ ملک کے نوجوان مایوس ہو کرجلاوطن ہونے کا انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبورہوچکے ہیں۔ پاکستان کے حالات سب کے سامنے واضح ہیں- ملک میں جاری سیاسی و معاشی عدم استحکام نوجوانوں پربری طرح اثر اندازہورہا ہےلاکھوں نوجوان مہنگائی،بے روزگاری اورغیر یقینی معاشی و سیاسی صورت حال میں اپنے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہیں، یہی وجہ ہے کہ جان کی پروا کئے بغیر غیر قانونی طریقے سے بھی یورپ و دیگر ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں- ہمارے نوجوان اچھی زندگی گزارنے اور روشن مستقبل کے خواب لیے غیر قانونی طریقے سے خطرناک راستے سے یورپ کا سفر شروع کرتے ہیں۔یہ مایوسی اور بدقسمتی ہی ہے کہ ہمارے نوجوان پاکستان چھوڑ کر دوسرے ممالک جانا چاہتے ہیں- اگر حکومت نے ان کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے تو آنے والے وقت میں اللہ نہ کرے پاکستان کو مزید بڑے سانحہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، حکومت کو چاہیے کہ ہیومن ٹریفکنگ پہ باقاعدہ قانون سازی کرے اگر قانون موجود ہے تو اس پر عملدرآمد کروایا جائے تاکہ مزید نوجوان اپنی جانوں کا نقصان نہ کریں

    برطانوی آخبار نے یونان حادثے کے حوالے افسوس ناک انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو زبردستی جہاز کے نچلے حصے میں لایا گیا خواتین اور بچوں کو کشتی کے سب سے نیچے والے حصے میں لا کر بند کر دیا گیا تھا۔ دیگر ممالک کے لوگوں کو کشتی کے اوپر والے حصے پر جانے کی اجازت دی گئی تھی یونانی کوسٹ گارڈ اپنے منفی کردار پر پردہ ڈال رہا ہے۔ پاکستانی شہریوں اور بلخصوص بچوں اور خواتین کو صاف پانی تک نہیں دیا گیا کشتی کی حالت بھی نہایت خراب تھی اور ڈوبنے سے پہلی ہی کئی افراد ہلاک ہو چکے تھے

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی
    میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں پاکستان، افغانستا، مصر، شام اور فلسطین کے شہری سوار تھے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے بعد 500 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں اس واقعے کے بعد انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہیں ،یونان کے نگران وزیر اعظم لونیس سارماس نے کشتی ڈوبنے کے حوالے سے حقائق اور تکنیکی پہلوؤں کو جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا جائے گا