Baaghi TV

Tag: یونیورسٹی

  • وزیر اعظم نے فاٹا یونیورسٹی میںنوجوان طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے

    وزیر اعظم نے فاٹا یونیورسٹی میںنوجوان طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے

    فاٹا یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں شہباز شریف نے نوجوان طلبہ میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیئے۔ اس تقریب میں گورنر و نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شریک ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں شروع ہونے والے اس منصوبے کا پہلا زون مکمل ہوا جس پر 4.5 ارب روپے کی لاگت آئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا بہادر لوگوں کی دھرتی ہے، یہاں کے لوگوں نے اپنے خون سے پاکستان کا دفاع کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اس صوبے کے لو گوں نے بے شمار قربانیاں دیں،

    ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے جا رہے ہیں، لیپ ٹاپس کی تقسیم میرٹ پر کی جا رہی ہے، البتہ کورونا وائرس کے دوران لاکھوں بچے لیپ ٹاپس سے مستفید ہوئے جس کی مدد سے ان کا تعلیمی سلسلہ جاری رہا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کی آئی ایم ایف کا پروگرام خوشی سے نہیں مجبوری سے قبول کرنا پڑا ،بھکاری پن کے خاتمے کے لئے ملک کو اپنے پیروں پہ کھڑا ہونا ہو گا جس کے لئے ہم سب کو محنت کرنی پڑیگی،انہوں نے اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد اور سعودی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دے کر دو ارب ڈالر پاکستان کو دے دیں،جس کے لئے آرمی چیف اور وزیر خزانہ اسحآق ڈار کا شکر گزار ہوں،شہباز شریف نے کہا کہ ہم باہر جاتے ہیں تو لوگوں کے چہرے کہتے ہیں کہ پیسے مانگنے آگئے، لہٰذا ہم نے فیصلہ کرنا ہے ہاتھ سیدھا ہی رکھنا ہے یا کبھی الٹابھی کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ نے پاکستان کو دہشتگردی سے بچانے کیلیے جو تاریخی کردار ادا کیا اس صوبے کے لوگوں نے اپنے لہو سے جو قربانیاں دی ہیں اس کے بغیر پاکستان میں دیشتگردی کی لعنت ختم نہیں کی جا سکتی تھی ،لیپ ٹاپ سکیم کا جو آج اجراء کیا گیا ہے یہ 1لاکھ لیپ ٹاپ ہیں جو پورے پاکستان میں بغیر کسی سفارش کے صرف میرٹ کی بنیاد پہ تقسیم کیے جارہے ہیں اور یہی نوازشریف کی پالیسی ہے یہی میری پالیسی ہے اور یہی اس حکومت کی پالیسی ہے.میرا اگر بس چلتا تو پاکستان کے ہر بچے اور بچی کے ہاتھ لیپ ٹاپ دیتا جس سے پاکستان میں کلاشنکوف کا کلچر ختم ہوتا بے روزگاری کا خاتمہ ہوتا لیکن اس سال ہمیں بہت سے معاشی چیلنجز کا سامنا تھا.مجھ سمیت تمام اشرافیہ کو جن کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے ہم سب کو اپنے اندر جھانکنا ہوگا اوراگر اس قوم کا مستقبل سنوارنا ہے تو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا 90 کی دہائی یاد کیجیے جب پاکستان کا روپیہ ہندوستان کی کرنسی سے زیادہ قیمت رکھتا تھا

    آج پشاور میں لیپ ٹاپ کی تقریب میں ایک طالب علم نے وزیراعظم شہباز شریف کا طلبہ کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس لیپ ٹاپ کی بدولت محنت کر کے کل کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھیں گے وزیراعظم شہباز شریف نے طالب علم کو اپنی کرسی پر بٹھایا اور اس کی حوصلہ افزائی کی،

  • ناجائز تعلقات کا راز افشاں ہونے کا ڈر،نوجوان نے کیا گھناؤنا کام

    ناجائز تعلقات کا راز افشاں ہونے کا ڈر،نوجوان نے کیا گھناؤنا کام

    ناجائز تعلقات کا راز افشاں ہونے کا ڈر، 39 سالہ خاتون کو ملزم نے قتل کر دیا

    واقعہ لاہور میں پیش آیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقتولہ شازیہ نجی یونیورسٹی میں صفائی کا کام کرتی تھی اور گرفتار ملزم نعمان کے مقتولہ کے ساتھ تعلقات تھے دو ماہ قبل ملزم کی شادی کسی اور جگہ ہوگئی لیکن ملزم اور مقتولہ کا آپس میں رابطہ رہا ،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شازیہ بی بی سے تعلقات کا راز ظاہر ہونے کے ڈر سے قتل کا منصوبہ بنایا،

    پولیس حکام کے مطابق ملزم نعمان موٹر سائیکل پر شازیہ کو نجی یونیورسٹی سے ساتھ لے کر آیا جہاں ملزم نے گلے پر قینچی کے پے در پے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا .ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ہیئر پولیس ٹیم کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

  • مردان عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلبہ بھاری فیس دینے پر مجبور

    مردان عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلبہ بھاری فیس دینے پر مجبور

    عبدالولی خان یونیورسٹی مردان انتظامیہ کی جانب سے کالجز داخلہ فیسوں میں بےتحاشا اضافے کے خلاف تخت بھائی ملاکنڈ روڈ اسلامی جمعیت طلباء کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ طلبہ نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے اور عبدالولی خان یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی،۔طلبہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو داخلہ فیسوں میں اضافہ واپس لینا چاہئے،
    احتجاجی مظاہرے کی قیادت اسلامی جمعیت طلبہ مردان ڈویژن کے ناظم محمد انیس، مردان جنوبی کے ناظم زوار حسین، گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی کے ناظم اسامہ صادق اور دیگر کررہے تھے ۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خبردار کیا کہ اگر یونیورسٹی انتظامیہ نے فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو طلبہ تنظیم احتجاجی تحریک چلانے کے ساتھ اعلیٰ عدالتوں کا دروازہ کٹکھٹا ئیں گے ۔ انہوں نے کہا داخلہ فیسوں میں اضافہ غریب طلبہ اور طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کروانے کے مترادف ہے۔ لہذا غریب عوام کو تعلیم جیسی روشنی سے محروم نہ کیا جائے،

  • خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

    خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

    پشاور ہائیکورٹ میں وائس چانسلرعبدالولی خان یونیورسٹی کیخلاف توہین عدالت کیس میں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیاپشاور ہائیکورٹ میں وائس چانسلرعبدالولی خان یونیورسٹی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس سید عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی نے کی، عدالت نے یونیورسٹی کے وی سی،رجسٹرار،ڈائریکٹر ایڈمینسٹریشن کو نوٹس جاری کردئے، درخواست گزار وکیل نے کہا کہ دو سال سے ایم اے آئی آر کی امپرومنٹ درخواست پر فیصلہ نہیں ہورہا، عدالت نے ایک ماہ میں درخواست پر فیصلے کا حکم دیا تھا، دو ماہ گزرنے کے باوجود اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا،

  • یونیورسٹی کی زمین پر بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر،سماعت ملتوی

    یونیورسٹی کی زمین پر بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر،سماعت ملتوی

    قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    یونیورسٹی پروفیسرز کی سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ سنگل بنچ کا تفصیلی فیصلہ آجائے پھر کیس سنیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی چھٹیوں کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے کہا کہ سنگل بنچ کا مختصر فیصلہ آیا، تفصیلی فیصلہ ابھی آنا باقی ہے، ہم کیسے فیصلہ کریں کہ کن وجوہات کی بنا پر سنگل بنچ کا فیصلہ درست نہیں؟ تفصیلی فیصلے میں وجوہات کا ذکر آجائے پھر یہ کیس سن لیں گے، وکیل کاشف ملک نے کہا کہ عدالتی حکم امتناع ختم ہونے کے بعد منصوبے پر دوبارہ کام شروع ہو چکا ہے، عدالت نے یونیورسٹی پروفیسرز کے وکیل کاشف ملک سے استفسار کیا کہ آپ کیسے متاثرہ فریق ہیں؟

    وکیل نے کہا کہ ہم فیکلٹی ممبرز ہیں مفاد عامہ میں یہ معاملہ عدالت کے سامنے لائے ہیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ یونیورسٹی کے اندر کیا کچھ بن رہا ہے؟ کیا سڑک کوئی بلڈنگ توڑ کر بنا رہے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ انہوں نے دیوار توڑ کر کام شروع کیا سینڈیکیٹ ممبرز کی اجازت بھی نہیں تھی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی تو متاثرہ فریق ہو سکتی ہے پروفیسرز کیسے متاثرہ فریق ہیں؟ وکیل نے کہا کہ یونیورسٹی نے بھی پٹیشن فائل کی تھی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ معاملہ ابھی ہمارے سامنے نہیں، ہو سکتا ہے یونیورسٹی سنگل بنچ کے فیصلے سے مطمئن ہو، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا انجینئرنگ بلاک میں سے کوئی سڑک گزر رہی ہے؟ وجوہات آجانے دیں پھر کیس سنیں گے، عدالت نے کیس کی سماعت چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی

    وزیراعظم شہباز شریف نے بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس منصوبے سے وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کا رش ختم ہوگا 5 اعشایہ 4 کلومیٹر طویل منصوبے کو 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے، بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا ٹھیکہ شفاف بولی کے ذریعے دیا گیا اور کمپنی کو منصوبے کی کوالٹی انتہائی معیاری رکھنے کا کہا گیا ہے منصوبہ تیار کرنے والی کمپنی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرے ایسے منصوبے 3 ماہ کے بجائے ڈیڑھ ماہ میں بھی مکمل ہو جایا کرتے ہیں

    دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • پنجاب حکومت کا لاہور میں خاتم النبینؐ یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا لاہور میں خاتم النبینؐ یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا لاہور میں خاتم النبینؐ یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے لاہور میں خاتم النبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ یونیورسٹی محکمہ اوقاف کے زیرانتظام میاں میر میں واقع قرآن انسٹی ٹیوٹ میں قائم کی جائے گی۔ صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی نے خاتم النبینؐ یونیورسٹی بل کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں وزیر قانون خرم شہزاد وِرک، سیکرٹری قانون اختر جاوید، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن احمد رضا سرور نے بھی شرکت کی۔

    چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے ہدایت کی کہ محکمہ قانون بل کے مسودے کے حوالے سے مزید سفارشات تیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے چیئرمین عمران خان کے ریاست مدینہ کے ویژن اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ہدایت کے مطابق عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ لاہور میں خاتم النبینؐ یونیورسٹی کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔کابینہ کمیٹی نے پنجاب میں قرآنی نسخوں کی اشاعت میں اغلاط کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بھی غور کیا۔ اس موقع پر تجویز دی گئی کہ پرنٹنگ میں غلطیوں کے حوالے سے قرآن بورڈ کو مزید بااختیار بنایا جائے اور ضروری ہو تو قانون میں ترمیم بھی کی جائے۔

    کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ مسودہ قانون کے مطابق صوبے کا چانسلر کسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی نامزدگی کے لئے صوبائی کابینہ کی ایڈوائس کا پابند ہوگا۔ وائس چانسلر اپنی مدت تعیناتی کے دوران چانسلر کا اطمینان یقینی بنائے گا۔ ترمیم کے تحت صوبائی کابینہ معقول وجوہات کی بنا پر کسی وائس چانسلر کو ہٹانے کے لئے چانسلر کو ایڈوائس بھی کر سکے گی۔

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

    لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

  • کراچی یونیورسٹی کانباتاتی باغ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

    کراچی یونیورسٹی کانباتاتی باغ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

    جامعہ کراچی میں گزشتہ 15 برس قبل سائنسی بنیادوں پر قائم کیا گیا پاکستان کا پہلا نباتاتی باغ ”بوٹینیکل گارڈن“حکام کی عدم توجہی اورفنڈز کی شدید قلت کے سبب اپنی سائنسی افادیت کھورہا ہے۔جامعہ کراچی کے مرکزی داخلی دروازے سے شروع ہوکر کیمپس گیٹ سے کئی ایکڑرقبے پر محیط اس بوٹینیکل گارڈن ’سائنسی پارک‘ کے داخلی اورسامنے کے حصے آرائش کے ساتھ دیکھ بھال کی کوششیں تو جاری رہتی ہیں تاہم گارڈن کاعقبی حصہ بنجر زمین یامستقبل کے کسی جنگل کی ابتدائی شکل پیش کررہاہے۔

    واضح رہے کہ یہ بوٹنیکل گارڈن کئی ملین روپے کی مالیت سے قائم کیا گیا۔ اسی طرح پلانٹ کنزرویشن ایریا میں اے وی پلانٹ خراب ہونے کے سبب برباد ہوگیا ہے یہاں محفوظ کیے گئے پودے اب مفقود ہیں جبکہ مذکورہ ایریا اوراس کااے سی پلانٹ کھنڈرات کامنظرپیش کررہا ہے۔

    کچھ عرصے قبل جب ان سے فون پر رابطہ کرکے نباتاتی باغ کی موجودہ صورتحال اوراس کے مختلف سیکشن کے بتدریج ختم ہونے کے متعلق سوال کیا گیا تھا تو ڈاکٹر روحی کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے اسی سال 23 مئی کوجوائنگ دی یہاں فنڈنگ کامسئلہ رہا ہے‘۔ اس حوالے سے انتظامیہ کوایک تفصیلی خط بھی دیا ہے جس میں مسائل کی جانب نشاندہی کی گئی ہے۔

    ڈاکٹرروحی نے دعوی کیا تھا کہ انھوں نے آنے کے بعد نرسری ایریا کودوبارہ فعال کیا ہے جواس سے قبل بند پڑی تھی جبکہ ہم مزید میڈیسن پلانٹ لگوارہے ہیں“۔

    واضح رہے کہ بوٹنیکل گارڈن کے ایک مخصوص حصے میں ”پلانٹ کنزرویشن ایریا“ قائم کیاگیاتھا جس میں پاکستان کے دوردراز علاقوں سے ایسے پودے لاکریہاں محفوظ کیے گئے تھے جوایک مخصوص درجہ حرارت کے بغیرنشونما نہیں پاسکتے اوراس کے لیے پلانٹ کنزرویشن ایریا میں باقاعدہ طورپر اے سی پلانٹ لگائے اورمتعلقہ پودوں کومخصوص درجہ حرارت پررکھاجاتا تھا۔

    سابقہ وائس چانسلرزکے دورمیں اے سی پلانٹ کی ”مرمت“ نہ ہونے کے سبب یہ پلانٹ خراب ہوگیا۔ جس کی وجہ سے اے سی اور جنریٹرز ناکارہ ہوگئے اور کنزرویشن ایریا کوسایا فراہم کرنے والا نٹ بھی تارتارہوکراپنی جگہ چھوڑگیا جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے لائے گئے پودے بھی ختم ہوگئے اب وہاں ناکارہ اے سی پلانٹ اورکنزرویشن ایریا کا ٹوٹا پھوٹا آئرن اسٹریکچراس بات کی گواہی دیتا ہے کہ کبھی وہاں کنزرویشن ایریا موجود تھا۔

    اس کنزرویشن ایریاسے آگے بڑھیں توگارڈن یکایک کسی اجاڑیا جنگل کانقشہ پیش کرنے لگتا ہے اورمزید آگے جاکریہ معلوم ہوتا ہے کہ مزید آئرن اسٹریکچراورنیٹ کی چھت کے ساتھ قائم کیے گئے حصے بھی بربادی کاشکارہیں وہاں ماضی میں رکھے گئے پودے موجودنہیں گھاس کی جگہ اب جھاڑیوں نے لے لی ہے۔

    یادرہے کہ جامعہ کراچی کے بوٹنیکل گارڈن کاپروجیکٹ ایچ ای سی کی جانب سے سن 2005میں منظورہواتھا اوراس کا باقاعدہ قیام سن 2007میں عمل میں آیاجب ستمبر2007کواس وقت کے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان نے اس کاافتتاح کیا۔یہ پروجیکٹ معروف نباتاتی محقق اورجامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد قیصر کا اقدام تھا جواس وقت پاکستان کے معروف بوٹنیکل جرنل کے مدیربھی ہیں۔

    واضح رہے کہ جامعہ کراچی کانباتاتی باغ ایچ ای سی کی جانب سے ملنے والے تقریباً 3 کروڑروپے کے فنڈزسے قائم کیا گیا تھا جس میں ”سلائن ایریا“ میں نشونما پانے والے پودوں کے ساتھ ساتھ ”الپائن پلانٹس،میڈیسن پلانٹ اورہیلوفائیٹ“ بھی محفوظ کیے گئے تھے جبکہ پھل داردرختوں کیلیے ایک علیحدہ حصہ مختص کیا گیا تھا۔ جس میں آم سمیت دیگرپھل داردرخت موجود تھے جس ختم ہوگئے۔ بتایاجارہاہے کہ آم کے پودوں کی ایک بارپھرکاشت کی گئی ہے۔

    ادھر وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ عمومی طور پر سائنسی و تحقیقی منصوبوں کے لیے ہمارے لوگ ایچ ای سی گرانٹ تو لے آتے ہیں جس سے ایک بار منصوبہ شروع ہوجاتا ہے تاہم اسے جاری رکھنے اور مسلسل تحقیق کے لیے علیحدہ گرانٹ کا بھی ہیڈ ہونا چاہیے جسے پی ون میں شامل ہی نہیں کیا جاتا پھر ان منصوبوں کا بوجھ جامعات پر آجاتا ہے جیسا اس منصوبے میں ہوا ہے جبکہ موجودہ مالی صورتحال اور گرانٹ میں توسیع نہ ہونے سے ایسے منصوبے چلانا بھی کسی چیلنج سے کم نہیں ہے

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • امریکا: یونیورسٹی میں فائرنگ، فٹبال ٹیم کے3 کھلاڑی ہلاک،2 طلبہ زخمی

    امریکا: یونیورسٹی میں فائرنگ، فٹبال ٹیم کے3 کھلاڑی ہلاک،2 طلبہ زخمی

    امریکا کی ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ میں یونیورسٹی کی فٹبال ٹیم کے3 کھلاڑی ہلاک اور 2 طلبہ زخمی ہوگئے،جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنےوالے مشتبہ طالب علم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، فائرنگ یونیورسٹی طلبہ کی بس پر کی گئی، طلبہ کی بس فیلڈ ٹرپ سے واپس یونیورسٹی پہنچی تھی فائرنگ کرنے وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

    تائیوان پہلی سرخ لکیر ہے جو امریکا چین تعلقات میں عبور نہیں ہونی چاہیے،چینی صدر

    یونیورسٹی آف ورجینیا کے پولیس چیف ٹموتھی لونگو نے کہا کہ حکام نے کرسٹوفر ڈارنل جونز جونیئر کے خلاف قتل سنگین جرم میں ہینڈ گن استعمال کرنے کے تین الزامات کے ساتھ وارنٹ گرفتاری حاصل کیے ہیں-

    ایک نیوز کانفرنس کے دوران ہسپتال میں داخل دو زخمی متاثرین کی شناخت نہیں بتائی گئی یو وی اے کے صدر جم ریان نے کہا کہ ایک کی حالت بہتر ہے اور دوسرے کی حالت نازک ہے۔
    https://twitter.com/UVAPolice/status/1592028905804009472?s=20&t=Fi0oXQS2f4VfdDvOaBbkgw
    محکمہ نے بتایا کہ 22 سالہ جونز کو ورجینیا کے رچمنڈ میں ہینریکو کاؤنٹی پولیس نے صبح 11 بجے سے پہلے،یونی کے کیمپس سے تقریباً 75 میل جنوب مشرق سے حراست میں لے لیا تھاوہ اسکول کی فٹ بال ٹیم کا سابق رکن تھا۔ وہ ورجینیا کیولیئرز کی آفیشل ویب سائٹ پر شیئر کیے گئے 2018 کے روسٹر میں درج تھا، لیکن اگلے کسی بھی سیزن میں وہ روسٹر پر ظاہر نہیں ہوا۔

    سفاک باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا،واردات سی آئی ڈی ڈرامے سے سیکھ کر انجام دی

    یو وی اے کے صدر جم ریان نے پیر کی صبح ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ فائرنگ کا واقعہ ایک اسکول بس پر پیش آیا جو فیلڈ ٹرپ سے واپس آنے والے طلباء سے بھری ہوئی تھی۔ حکام نے بتایا کہ طلبہ کا ٹرپ واشنگٹن ڈی سی میں ایک ڈرامہ دیکھنے گیاتھا-

  • نشتر ہسپتال ملتان کی چھت پرلاوارث انسانی لاشیں،وائس چانسلربھی میدان میں‌ آگئے

    نشتر ہسپتال ملتان کی چھت پرلاوارث انسانی لاشیں،وائس چانسلربھی میدان میں‌ آگئے

    ملتان:نشتر ہسپتال ملتان کی چھت پر لاوارث انسانی لاشوں کو پھینکے جانے کا معاملہ ، قائم مقام وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ، شعبہ اناٹومی کی سربراہ کا موقف بھی سامنے آ گیا ، لاوارث لاشوں کو پیوٹریفیکیشن کے عمل سے گزارنے کیلئے چھت پر رکھنا ضروری ہوتا ہے،

    نشتر ہسپتال کے شعبہ اناٹومی کی چھت پر لاوارث انسانی لاشوں کو پھینکے جانے کی نشاندہی گزشتہ روز مشیر وزیراعلی پنجاب طارق زمان گجر نے دورے کے دوران کی تھی جس پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیا تھا اس حوالے سے قائم مقام وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے جس میں پروفیسر ڈاکٹر عباس نقوی ، ڈاکٹر غلام مصطفی اور ڈاکٹر طارق پیرزادہ شامل ہیں ،

     

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق کمیٹی کھلے آسمان کے نیچے چھت پر رکھی گئی لاوارث لاشوں کے حوالے سے تحقیقات کریگی ، تاہم ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق لاوارث لاشوں کی تدفین کیلئے سی پی او ملتان کو مراسلہ بھجوا چکے ہیں ، سی پی او کو چند ماہ قبل بھجوائے گئے مراسلہ میں ایس ایچ او ملتان کینٹ کو لاوارث لاشوں کی ایس او پیز کے مطابق تدفین یقینی بنانے کا کہا گیا ہے ،

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    اس حوالے سے شعبہ اناٹومی کی سربراہ ڈاکٹر مریم اشرف نے بھی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو تحریری طور پر معاملے پر جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے پوسٹ مارٹم کیلئے لائی گئی لاوارث لاشوں کو فریزر میں رکھنا ناممکن ہوتا ہے ، لاشوں کی حالت اس قدر خراب ہوتی ہے کہ انہیں ٹیچنگ کے مقاصد کے لئے بھی استعمال نہیں کیا جا سکتا ، طبی اصطلاح میں پیوٹریفیکیشن کا عمل مکمل کرنے کیلئے لاشوں کو چھت پر رکھا جاتا ہے ، عمل مکمل ہونے کے بعد لاش کی ہڈیوں کو طلبا اور طالبات کو سمجھانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ، ہڈیوں نکالنے کے بعد لاشوں کی ایس او پیز کے مطابق تدفین کی جاتی ہے ،

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    جبکہ ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ لاشوں کو چھت پر جالی سے بند کمروں میں رکھا جاتا ہے ، لاوارث لاشوں سے ٹیچنگ مقاصد کیلئے ہڈیوں کا حصول بھی قانون کے مطابق کیا جاتا ہے ، لاوارث لاشوں کی متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ذریعے تدفین کروائی جاتی ہے۔