ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوٹیوب نے اپنے صارفین کو ڈبل اسپیڈ میں ویڈیو دیکھنے کی سہولت فراہم کر دی۔ اب یوٹیوب صارفین چار گنا زیادہ رفتار سے یوٹیوب ویڈیو دیکھ سکیں گے۔یوٹیوب کا مقصد اس کے صارفین سست رفتار ویڈیو کو تیزی کے ساتھ دیکھ سکیں۔اب نئے فیچر کے بعد صارفین ویڈیو کو اور بھی زیادہ رفتار یعنی چار گنا رفتار سے دیکھ سکیں گے۔ صارفین فیچر کو فائن ٹیون کرتے ہوئے ویڈیو کو 3.15 گنا رفتار سے بھی دیکھ سکیں گے۔پلیٹ فارم پر دیگر نئے فیچرز میں ایک آپشن بھی شامل ہو گا جس کے استعمال سے ویڈیو کو آسانی کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے گا۔ “جمپ آ ہیڈ” نامی بٹن دبا کر صارفین ویڈیو کو تیزی سے آگے بڑھا سکیں گے۔
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ یو ٹیوب کے اشتہارات کی آمدنی حرام ہے
عوامی لیکچر کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشتہارات کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی کو حرام قرار دیا ،ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ بعض اشتہارات کی نوعیت اسلامی اصولوں سے متصادم ہو سکتی ہے، اس لئے یو ٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن حرام ہے ،یوٹیوب سے کمائی حرام ہے، ایڈ پر لڑکیاں آ جائیں گی، میوزک آ جائے گی،اللہ مجھے روز لاکھوں دیتا ہے تو میں کیوں یوٹیوب سے لوں؟ ایڈ کیسے بین کریں گے، لڑکیاں تو بین نہیں کر سکتے، ہرانسان سمجھتا ہے میں اسلام سیکھوں، یوٹیوب سے کما سکتا ہوں ،لیکن نہیں کما رہا، میری کوئی بھی ویڈیو کاپی کر سکتا ہے، میری ویڈیو کے تھمب نل پر لڑکیوں کی تصاویر لگائی جاتی ہیں، میں ہٹ کروں تو اسکا پیسہ میرے پاس آ جائے گا، لیکن ایسا نہیں کرتا، میری ویڈیوز سے لوگ لاکھوں کما کر رہے ہیں،میں کہتا ہوں تم لوگ پیسہ کماؤ مجھے ثواب کمانے دو،
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ کوئی یہ پاکستانی مولویوں کو بتا دے کہ یوٹیوب کی کمائی ذاکر نائک نے حرام قرار دے دی ہے اور خاص طور پر پاکستانی مولوی تو وہی کام کرتے ہیں جو ان کے لیے اس میں اسانی نکلے اس کو حلال قرار دیتے ہیں جس میں یہ خود کچھ نہ کر سکے اس کو وہ حرام کرا دیتے ہیں
کوئی یہ پاکستانی مولویوں کو بتا دے کہ یوٹیوب کی کمائی ذاکر نائک نے حرام قرار دے دی ہے اور خاص طور پر پاکستانی مولوی تو وہی کام کرتے ہیں جو ان کے لیے اس میں اسانی نکلے اس کو حلال قرار دیتے ہیں جس میں یہ خود کچھ نہ کر سکے اس کو وہ حرام کرا دیتے ہیں pic.twitter.com/NaVyQOr3dN
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی عمر عادل کے خلاف میدان میں آ گئی
عظمیٰ بخاری نے عمر عادل کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر عادل نے اپنے وی لاگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر خواتین اینکرز کی کردار کشی کی ہے, عمر عادل گندے انڈے کے نام سے ایک یوٹیوب چینل کے کو ہوسٹ بھی ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور خواتین اینکرز کے حوالے سے گفتگو کرنے پر عمر عادل کے خلاف کارروائی کی جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ گندے انڈے کے نام سے YouTube چینل پر co-host "عمرعادل” کے خلاف میں نے آج ایف آئی اے کو درخواست دی ہے، یاد رہے اس نے اپنے مختلف ویلاگز میں وزیراعلی پنجاب سمیت دیگر خاتون اینکرز کی کردار کشی کی ہے، اور پنجاب میں "مریم نواز” کے ہوتے کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی وہ کسی بھی خاتون کی کردار کشی کرسکے-
گندے انڈے کے نام سے YouTube چینل پر co-host "عمرعادل" کے خلاف میں نے آج FIA کو درخواست دی ہے، یاد رہے اس نے اپنے مختلف ویلاگز میں وزیراعلی پنجاب سمیت دیگر خاتون اینکرز کی کردار کشی کی ہے، اور پنجاب میں "مریم نواز" کے ہوتے کسی کو اجازت نہیں دی جائے گئ کے وہ کسی بھی خاتون کی… pic.twitter.com/A12Pr0buSJ
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) July 27, 2024
کلوکار چاہت فتح علی خان کو یوٹیوب نے خوشخبری سنا دی، یوٹیوب نے چاہت فتح علی خان کا ڈیلیٹ کیا گیا گانا بدوبدی بحال کر دیا ہے
گلوکار چاہت فتح علی خان نے اس ضمن میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اطلا ع دی اور ایک ویڈیو شیئر کی جس کا ٹائٹل چاہت فتح علی خان نے "اسپیشل تھینکس اناؤنسمنٹ” رکھا، اس ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کہتے ہیں کہ میں اللہ اور اسکے بعد اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اچھی خبر سناتا ہوں کہ یوٹیوب نے میرا گانا بدوبدی بحال کر دیا ہے،میں نے یہ گانا میٹھی عید کی چاند رات پر ریلیز کیا تھا جسے تین ہفتوں بعد ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا، میرے گانے پر 28 لاکھ سے زائد ویوز آئے تھے، کچھ جلنے والے اور والیوں نے میرا گانا یوٹیوب سے ڈیلیٹ کروا دیا تھا مگر اب یہ گانا بحال ہو چکا ہے، میں نے اپنے گانے کی بحالی کے لیے یوٹیوب سے درخواست کی تھی
واضح رہے کہ مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے مشہور گانے ’بدو بدی‘ کو یوٹیوب سے کاپی رائیٹ کی وجہ سے حذف کر دیا گیا تھا،گانے نے 28 ملین ویوز حاصل کر لئے تھے تا ہم کاپی رائیٹ کی وجہ سے گانا ڈیلیٹ کر دیا گی تھا چاہت فتح علی خان نے اپنے متعدد گانوں کے بعد ’بدو بدی‘ گزشتہ ماہ ریلیز کیا تھا جسے یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا پر کروڑوں صارفین نے سنا اور دیکھا تھا،
ویڈیو شئیرنگ ایپ یوٹیوب نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ ویڈیو اسٹریمنک پلیٹ فارم یوٹیوب آئندہ ہفتوں میں تمام چینلز کیلئے ’تھمب نیل ٹیسٹ اینڈ کمپیئر‘ فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جو صارفین کو بڑی مدد فراہم کرے گا یوٹیوب پر مذکورہ فیچر اس طرح کام کرے گا کہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد تخلیق کار کے سامنے تین تھمب نیل اپ لوڈ کرنے کا آپشن آجائے گا، جس پر تین مختلف تھمبل نیل اپ لوڈ کر سکیں گے۔
جس سے یوٹیوب تخلیق کار کو بتائے گا کہ کس تھمب نیل نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔علاوہ ازیں یہ مکمل ڈیٹا بھی فراہم کرے گا مناسب ڈیٹا اکٹھا ہونے کے بعد آپ کے تھمب نیلز سے حتمی ٹیسٹ کے نتائج حاصل کرنے میں دو ہفتے کا وقت لگے گا۔
آزمائشی مرحلے کے دوران یوٹیوب مختلف دیکھنے والوں کو مختلف تھمب نیل دِکھائے گا بعد ازاں مناسب مقدار میں ڈیٹا اکٹھا ہونے کے بعد (جس کے لیے اندازاً دو ہفتوں کا وقت درکار ہوگا) یوٹیوب اس بات کا تجزیہ کرے گا کہ کس تھمب نیل کا سب سے زیادہ واچ ٹائم شیئر ہوا، جس کے بعد تھمب نیل کے لیے تین میں سے کسی ایک مضبوط تھمب نیل کا تنیجہ قرار دیا جائے گا۔
چاہت فتح علی خان کے گانے بدوبدی کی اداکار وجدان راؤنے الزام عائد کیا گیا ہے کہ یوٹیوب سے گانا بدوبدی ابرارالحق نے ڈیلیٹ کروایا ہے.
بدوبدی گانے نے یوٹیوب پر دو ماہ میں 28 ملین ویوز لئے تھے، وجدان راؤ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس گانے سے 70 ملین ڈالرز سے زیادہ کا بزنس ہوا ہے، "میں نے اور چاہت فتح علی خان نے گانے میں برابر کی محنت کی تھی مگر مجھے محنت کا صلہ نہیں دیا گیا، مجھے کوئی معاوضہ نہیں ملا، معاوضے کے نام پر صرف 4 ہزار تھما دیے گئے”۔وجدان راؤ کا کہنا تھا کہ گانے کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کروانے میں معروف گلوکار ابرارالحق کا ہاتھ ہے، دیگر نامور گلوکار بھی اس گانے کے مشہور ہونے پر حیران ہیں
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں الیکشن ہوں ، پی ایس ایل ہو ، عید ہو ، چودہ اگست آنے والی ہو ، کوئی شادی کا فنکشن ہو ، کرکٹ ورلڈ کپ ہو رہا ہو ۔ غرض دنیا میں کوئی بھی بڑا ایونٹ ہو رہا ہو ۔ اگر ایک شخص ان اہم ایونٹس میں اپنے فن کا مظاہر ہ نہ کرے تو مزہ نہیں آتا ۔ مجھے نہیں پتہ یہ کامیڈین ہیں یا سنگر ہیں یا اداکار ہیں ۔ پر جو بھی ہیں ہیں بڑے فنکار کیونکہ جب صرف وہ اپنے مخصوص انداز میں یہ ہی کہتے ہیں ۔۔اسلام وعلیکم ۔۔ تو لوگوں کے چہروں پر ہنسی کے غبارے پھوٹ پڑتے ہیں ۔ جی میں بات کر رہا ہوں چاہت فتح علی خان کی ۔
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میری نظر میں تو یہ ایسا لیجنڈ فنکار ہے جس نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو اپنا ایسا گرویدہ بنا لیا ہے ۔ کہ اس کے کروڑوں فالورز ہیں ۔ مزے کی بات ہے کہ ان کے بنائے گانوں پر میمز کا طوفان بنتا ہے اور جو لوگ ان کے ہی انداز میں دوبارہ ۔۔ری ڈو۔۔ کرکے ویڈیوز بناتے ہیں ۔ ان میں بڑے بڑے سیلبرٹیز ہیں ۔ اب حالیہ ان کا ۔بدو بدی ۔ تواتنا مشہور ہوچکا ہے کہ نیپالی ، پاکستانی ، انڈینز ،امریکی ، برطانوی ٹاک ٹاکرسمیت مشہور شخصیات ز تک نے ویڈیوز بنائی ہیں ۔ بلکہ بھارتی سپر اسٹار دلجیت دوسانج تک نے چاہت کے گائے گانے پر ویڈیو بنا کر انسٹا پر ڈالی ہوئی تھی ۔ یعنی اب بڑے بڑے سپر اسٹارز چاہت کو فالو کر رہے ہیں ۔مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ یوٹیوب نے اس گانے کو ڈیلیٹ کر دیا ہے حالانکہ صرف اس ایک گانے کی بات کروں تو ایک ماہ پہلے یہ اپلوڈ کیا گیا ۔ اور اب تک اسکو دو کروڑ ستر لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ۔ حالانکہ اوریجنل گانے کو ۔۔اَکھ لڑی بدو بدی۔۔ کو یوٹیوب پر بارہ سال پہلے اپلوڈ کیا گیا تھا ۔ اور اتنا طویل عرصہ گزر جانے کے بعد سے اب تک صرف اکیانوے لاکھ لوگوں نے دیکھا ہے ۔ جو اگر یوٹیوب پر گانوں کے حوالے سے دیکھا جائےتو بہت ہی کم نمبر ہے ۔ ویسے انیس سو تہتر میں جب بنارسی ٹھگ کے لیے موسیقار بخشی وزیر نے ۔ ۔اکھ لڑی بدوبدی ۔۔ کے لیے دھن اور تخلیق کیا ہوگا۔ تو انہیں خود بھی اندازہ نہیں ہوگا کہ پچاس سال بعد کوئی ایک ایسا گلوکار بھی آئے گا جو سُر اور لَے کے بغیر اس گیت کو گا کر نور جہاں کے گائے ہوئے اس گیت سے زیادہ مقبولیت اور شہرت حاصل کر جائے گا اور اب اگر آج ملکہ ترنم نور جہاں زندہ ہوتیں تو وہ چاہت فتح علی خان کی اس کاوش کو سن کر انجوائے کرتیں یا کرب سے دوچار ہوتیں۔ یہ اہم سوال ہے ۔پر میں اتنا جانتا ہوں کہ حس مزاح میڈیا کی بھی اعلی تھی ۔
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں سوال یہ جنم لیتا ہے کہ آخر چاہت فتح علی خان کی اس قدر مقبولیت اور شہرت کی وجہ کیا ہے؟ تو میں آپکو بتاتا ہوں کہ اب ہم کو ہنسانے والے نہیں رہے ۔ تھیڑ ز بند ہوچکے ہیں ۔ تھیڑ والے کامیڈینز کو ٹی وی چینلز پر ہاتھ پاوں باندھ کر ہم نے بیٹھا دیا ہے ۔ اور لوگوں کو ان میں کوئی خاص انٹرسٹ نہیں رہا ہے ۔ مجھے نہیں یاد پڑتا آخری بار کسی کامیڈین کی کون سی کہی بات مشہور ہوئی تھی یا زبان زد عام ہوئی تھی ۔ تو یہ ایک بہت بڑا خلا تھا ۔ اس میں کوئی شک نہیں جو پاکستان کے مشکل حالات چل رہے ہیں لوگ انٹرٹینمنٹ چاہتے ہیں۔ ایسے میں اس خلا ء کو چاہت فتح علی خان نے بخوبی فل کیا ہے ۔ صورتحال یہ ہے کہ چاہت کی کہیں بھی انٹری ہو لوگوں کچھے کچھے چلے آتے ہیں ۔ وجہ صرف ایک ہے کہ وہ لوگوں کی چہروں پر ہنسی لاتا ہے ۔ میں یہ مانتا ہوں کہ ان کی آواز بے ڈھنگی اور عجیب و غریب ہے ۔ پر لوگوں کو ان کی آواز سن کر خوشی ہوتی ہے ۔ لوگوں کا یہ اعتراض بھی ٹھیک ہے کہ وہ گانوں کی بھونڈی اور آنکھوں کو تکلیف دیتی عکس بندی کرتے ہیں پر لوگوں کو یہ اسٹائل پسند ہے ۔ تو ہم کو ن ہوتے ہیں اعتراض کرنے والے ۔ کیونکہ مت بھولیں اس وقت ہم سوشل میڈیا کے دور میں جی رہ رہے ہیں جہاں ۔۔پاری (پارٹی) ہو رہی ہے۔۔ کی چند سیکنڈز کی ویڈیو نے کسی کو راتوں رات ایسا سٹار بنایا ہے کہ اس پر کمرشلز اور ڈراموں کی برسات ہو گئی یا پھر کراچی کی اس لڑکی کو دیکھ لیں جس کا ۔۔میرا دل یہ پکارے آ جا۔۔پر رقص اس قدر وائرل ہوا کہ موصوفہ ہر مارننگ شو کی جان بن گئیں۔ یہی نہیں کسی کم سن کے لیے تو ۔۔پیچھے تو دیکھو۔۔ کہنا ہی اس کے آگے بڑھنے کا ذریعہ بن گیا۔اور صرف یہ ہمارے یہاں ہی نہیں دنیا بھر میں ایسے لوگ اور چیزیں ٹرینڈ کرتی ہیں۔۔مثال کے طور پر انڈیا میں۔۔ دھنچک پوجا ۔۔نے بھی کچھ الٹی سیدھی گلوکاری اور شاعری کر کے دھوم مچائی تھی تو یہاں چاہت فتح علی خان نے ایسا کیا ہے تو کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یاد رکھیں لوگوں کے ذہن میں اور ہٹ وہ ہی رہتے ہیں جو کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں اور لوگوں کے مزاج کے مطابق کرتے ہیں ورنہ ایسی بھی دسیوں مثالیں جن کی بس ایک ہی چیز وائرل ہوئی اس کے بعد ان کا اتہ پتہ نہیں ۔ جیسے۔۔ ون پاونڈفش۔۔ فیم شاہد نذیر کہاں ہیں کیا کررہے ہیں کسی کو کچھ نہیں پتہ ۔ ۔پھر لاہور دا پاوا۔۔ اختر لاوا۔۔ بھی ایک ہی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹھس ہوگئے اب کسی کو کچھ نہیں پتہ کہ آجکل وہ کہاں جنریٹر اسٹار کررہے ہیں۔ ۔ آئی ٹو آئی ۔۔ والے طاہر شاہ نے بھی شاید ایک ہی گانے کے بعد بال کٹوا لیے تھے وہ بھی دوبارہ کبھی نظر نہیں آئے ۔تو اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سوشل میڈیا پر ان رہنا اور ہٹ ہونا ایک پوری سائنس ہے ۔ یہ سائنس صرف یہ ہے کہ آپکی کہی بات ،لکھی کہانی اور کیے کام سے لوگ متاثر ہوں اور یہ بہت مشکل کام ہے آسان کام نہیں ہے ۔ آپ دیکھیں بڑے اسٹارز کو میں نے دیکھا ہے وہ یہ شکوہ کرتے دیکھائی دیے ہیں کہ جتنی پذائری عوام نے چاہت فتح علی کے کام کو دی ہے اتنی لوگوں نے ان کے اچھے کام کو نہیں دی ۔ حال ہی میں ہمارے سپر ڈوپر اسٹار علی ظفر نے یہ شکوہ کیا ۔ کہ ان کا اور عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا سرائیکی گیت ۔۔بالو بتیاں۔۔اپ لوڈ ہونے کے ایک ماہ بعد بھی چاہت فتح علی خان کے ۔۔بدو بدی۔۔کو کیوں پیچھے نہ چھوڑ پایا۔ پھر علی ظفرخود اعتراف کر رہے ہیں کہ وہ اس وہم یا غرور میں مبتلا تھے کہ ان کا کوئی مقابل نہیں۔ خیر میں تو یہ حیران ہوں کہ چاہت فتح علی اتنے مشہور ہوچکے ہیں کہ اس گانے میں ماڈلنگ کرنے والی وجدان راؤ تک اب چاہت فتح علی خان کے خلاف ہوچکی ہیں۔ وجدان راؤ نے کان پکڑ لیے ہیں کہ اب کبھی چاہت فتح علی خان کے ساتھ جو کام کیا بلکہ وہ یہاں تک کہتی ہیں کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔پھر ساتھ ہی وہ چاہت فتح علی خان پر یہ الزام بھی لگا رہی ہیں کہ انہوں نے گیت سے نصف آمدنی دینے کا وعدہ کیا لیکن پھر مکر گئے۔ ممکن ہے اسی وجہ سے انہوں نے چاہت فتح علی خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کیا ہو۔ ویسے ہم چاہت کی اب کی کامیابی کا دور دیکھ رہے ہیں مگر یہ نظر میں تو ان کی یہ مسلسل محنت ہے ۔آ پ دیکھیں چاہت فتح علی خان لاہور ڈویژن سے پاکستان کے ڈومسٹیک کرکٹ سیزن میں حصہ لے چکے ہیں۔ کرک انفو کے مطابق کاشف راناعرف چاہت فتح علی خان نے صرف دو فرسٹ کلاس میچز میں شرکت کرتے ہوئے سولہ رنز بھی بنائے ہوئے ہیں ۔ پھر چاہت فتح کا دعویٰ کرتے ہیں کہ سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید ان کی ہی دریافت ہیں۔د وہزار بیس میں برطانیہ جا کر یہی کاشف رانا، چاہت فتح علی خان بنے۔ یہ وہ دور تھا جب کورونا وبا چاروں طرف پھیلی ہوئی تھی۔ ایسے میں انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے انٹری دی۔ ابتدا میں خود کو نصرت فتح علی خان کا پرستار بلکہ جانشین تک قرار دیا، اسی مناسبت سے نام بھی رکھا اور نصرت فتح علی خان کے ہی کلام کے ساتھ چھیڑ خانی شروع کی۔شروع میں چاہت فتح علی خان کے عجیب و غریب بے ڈھنگے انداز گلوکاری کو طنز و مزاح کے طور پر لیا گیا۔ کچھ نے ان کا مذاق بھی اڑایا لیکن چاہت نے نصرت فتح علی خان کے کلام کی جان نہ چھوڑی اور پھر گذشتہ برس ہی اچانک چاہت فتح علی خان کو غیر معمولی شہرت ملی۔یہ شہرت سوشل میڈیا سے ہوتی ہوئی مین سٹریم میڈیا تک جا پہنچی۔ چاہت فتح علی خان نے نصرت فتح علی یا پھر پرانے گانوں کی جان بخشتے ہوئے اب اپنے خود کے تیار گانے پیش کرنا شروع کر دیے۔ جیسے پی ایس ایل کا ترانہ ہو یا پھر عالمی کپ کا۔ چاہت فتح علی کو کسی نے یہ راز بتا دیا کہ اگر انہیں خبروں میں رہنا ہے تو جس کام پر لگے ہوئے ہیں، اس کی رفتار اور تیز کر دیں جبھی ان کا ہر ہفتے کوئی نہ کوئی ۔۔آئٹم۔۔ یا ۔۔بیان۔۔سوشل میڈیا کی زینت بنتا رہا۔یہاں تک کہ وہ ایوارڈ زتقریبات میں بھی بے سُروں کی مالا جپتے رہے اور مہوش خان سے چھیڑ خانی کی ویڈیوز مشہور کرواتے رہے ۔اور صورتحال یہ بنی کے لوگوں نے پتہ نہیں وہ ایوارڈ شو دیکھا یا نہیں ۔پر چاہت کی مہوش کے ساتھ جگل بندی ہر کسی نے ضرور دیکھی ۔ بہرحال گلوکاری کے بعد اب چاہت اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے والے ہیں اور بہت جلد ان کی پہلی فلم ۔۔سبق۔۔ بھی آنے والی ہے تو دل تھام کر ہی بیٹھیں، نجانے آگے چاہت فتح علی خان اور کیا کیا سرپرائز دیں؟
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ آخر میں بس اتنا کہوں گا کہ ویسے بدو بدی پر اکلوتے چاہت فتح علی خان نے ہی ۔۔ ری ڈو ۔۔ نہیں کیا ۔آنجہانی انڈین گلوکار سدھو موسا والا اور بھومیا بھی اس گیت کو ری مکس کر چکے ہیں۔ اسی طرح دو سال پہلے پاکستانی گلوکار صائمہ نے بھی اس نغمے کو ری مکس کیا جس کی ویڈیو میں فلم سٹار میرا اور سلیم شیخ نظر آئے۔ حالیہ دنوں میں چاہت فتح علی خان کی غیر معمولی مقبولیت اور ویورشپ کو دیکھ کر کئی اور گلوکاروں نے اس گانے پر قسمت آزمائی۔ یہاں تک کہ ابرار الحق بھی خود کو باز نہ رکھ سکے۔ میری تو یوٹیوب سمیت جس نے بھی چاہت کے گانے کو اسٹرائیک بھیج کر وہاں سے ہٹوایا ہے ریکوسٹ ہے کہ ایسا نہ کریں ۔ لاکھوں دلوں کی دھڑکن اس وقت چاہت ہے ۔ لوگوں کو قبول کرنا ، سراہنا اور قدر کرناسیکھیں ۔ کیونکہ دنیا میں سب سے مشکل کام کسی کو خوشی دینا ہے اور ہنسنا ہے اور یہ کام چاہت فتح علی خان بخوبی ادا کررہے ہیں ۔
مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے مشہور گانے ’بدو بدی‘ کو یوٹیوب سے کاپی رائیٹ کی وجہ سے حذف کر دیا گیا ہے،گانے نے 28 ملین ویوز حاصل کر لئے تھے تا ہم کاپی رائیٹ کی وجہ سے گانا ڈیلیٹ کر دیا گیا، چاہت فتح علی خان نے اپنے متعدد گانوں کے بعد ’بدو بدی‘ گزشتہ ماہ ریلیز کیا تھا جسے یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا پر کروڑوں صارفین نے سنا اور دیکھا تھا،
چاہت فتح علی خان کا یہ گانا پرانے مقبول ترین گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کا ری میک تھا،مشہور پنجابی گانا ’اکھ لڑی بدو بدی‘ ملکہ ترنم نور جہاں کی ملکیت ہے جسے چاہت فتح علی خان نے بغیر اجازت کے گایا اور یوٹیوب پر اپلوڈ کیا تھا، یوٹیوب کی جانب سے چاہت فتح علی خان کے گانے بدو بدی کو غیر قانونی طور پر گانے اور اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کرنے کے نتیجے میں حذف کیا گیا ہے۔
گوگل کی مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔
باغی ٹی وی : گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان ہوئے بغیر یوٹیوب اوپن کرنے پر ہوم پیج بالکل خالی نظر آئے گا، اس سے پہلے اگرصارفین اکاؤ نٹ پر لاگ ان ہوئے بغیر بھی یوٹیوب اوپن کرتے تھے تو وہاں متعدد ویڈیوز نظر آتی ہیں جو صارف کی لوکل ہسٹری کی بنیاد پر تجویز کی جاتی تھیں۔
اب اگر صارف ویب براؤزر پر لاگ آؤٹ ہو جائیں، یا کسی ایسے براؤزر پر یوٹیوب اوپن کریں جس پر گوگل اکاؤنٹ لاگ ان نہیں یا انکوگینٹو موڈ استعمال کر یں گے تو ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ اوپن کرنے پر خالی پیج نظر آئے گا،اس خالی پیج پر ایک میسج لکھا ہوگا جس میں صارف کو کہا جائے گا ویڈیوز دیکھنے کے لیے سرچ کریں۔
یہ واضح نہیں کہ یوٹیوب نے یہ تبدیلی کب کی، کیونکہ کمپنی کی جانب سے اس کا اعلان نہیں کیا گیا تھا البتہ اس طرح کی تبدیلی کا عندیہ اگست 2023 میں سامنے آیا تھا جس کے تحت صارفین کو یوٹیوب ہوم پیج کو بلینک یا خالی رکھنے کا موقع فراہم کیا جانا تھا، بتایا گیا تھا کہ ہوم پیج کو بلینک کرنے کے لیے آپ کو اپنی یوٹیوب واچ ہسٹری کو کلیئر کرنا ہوگا۔
یوٹیوب نے آج ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، میوزک ویڈیوز، شارٹس، کریئیٹرز، اور ابھرتے ہوئے کریئیٹرز کی رینکنگ لسٹ جاری کردی ہے۔ یہ لسٹ سال 2023 میں آن لائن اور آف لائن رونما ہونے والے نہایت خاص لمحات کی عکاسی کرتی ہے۔
یوزرز اور کریئیٹرز کے لیے یوٹیوب شارٹس کی آمد ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی جس سے اُن کی ایکٹو کانٹینٹ کی خواہش سامنے آتی ہے۔ یوٹیوب صارفین معلومات اور تفریحی کانٹینٹ کے متلاشی رہتے ہیں جس کی رفتار تیز ہونے کے ساتھ اُس میں درست تفصیلات بھی شامل ہوں۔ اس تناسب میں یوزرز کے لیے ایک ایسا فارمیٹ مثالی رہا جو صرف چند سیکنڈز میں اُن کی خواہش کو پورا کرسکے۔ یوٹیوب نے اپنے اعلان میں یہ بتایا کہ یوٹیوب شارٹس کو روزانہ اوسطاَ 70 بلین سے زیادہ بار دیکھا جاتا ہے۔ پچھلے سال شارٹس پر روزانہ کی بنیاد پر اپلوڈ ہونے والے چینلز کی تعداد میں 80 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا اور یوٹیوب شارٹس کو اب 2 بلین سے زائد لاگڈ-اِن یوزرز ہر ماہ دیکھ رہے ہیں۔
طویل دورانیے کے کانٹینٹ نے بھی پاکستانی صارفین میں اپنا مقام حاصل کیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ صارفین کے استعمال کے طرز عمل میں بدلتے رجحانات کے باوجود دونوں فارمیٹس پاکستان میں ویڈیو فارم کانٹینٹ کی بالادستی قائم رکھے ہوئے ہیں۔ اس کی مثال ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز ہیں جو ہر سال الگ موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں، ان کا کانٹینٹ جاذب نظر اور متاثرکن یعنی مختصرَ بااثر ثابت ہوتا ہے۔ مزید برآں، ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست ویوز کے علاوہ متعداد دیگر عوامل پر مبنی ہوتی ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ ایک ویڈیو کتنی ٹرینڈنگ ہے۔ یوٹیوب کلچر اور ٹرینڈز کی ٹیم اینگیجمنٹ کو بھی بدرجہ خاص رکھتی ہے اور ویڈیو پر شیئرز اور لائکس جیسے سگنلز کو بھی جانجتی ہے۔
پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لیے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر، فرحان قریشی نے کہا کہ ” اس سال کی ٹاپ ٹرینڈنگ لسٹیں پاکستان میں ثقافتی ارتقاء کی عکاسی کرتی ہیں، بالخصوص شارٹس ویورشپ میں نمایاں اضافے اور میوزک، ڈراموں اور وی لاگز جیسے مخصوص کانٹینٹ کی اقسام پرستاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ، کانٹینٹ کریئٹرز نئے صنفوں اور سامعین کو دریافت کرنے کے لیے ملٹی فارمیٹ کے طریقہ کار کا استعمال کر رہے ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کی ملٹی فارمیٹ کانٹینٹ کی توسیع جاری رہے گی جس کے نتیجے میں کانٹینٹ کی پہلے سے کہیں زیادہ مختلف اور دلچسپ رینج سامنے آئیں گی”۔
میوزک بھی یوٹیوب پر مقبول کانٹینٹ کی ایک قسم ہے۔2023 میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب پریمیم کو پاکستان میں لانچ کیا گیا، جو کہ ایڈ-فری کانٹینٹ، آف لائن اور بیک گراؤنڈ پلے کے ساتھ دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ایک پیڈ ممبر شپ ہے جو میوزک کا ایک شاندار تجربہ فراہم کرتی ہے۔
اس سال یوٹیوب نے پانچ فہرستیں جاری کی ہیں: