Baaghi TV

Tag: یوکرینی افواج

  • یوکرین کو بڑا جھٹکا، امریکی صدر سے ملاقات کے روز 200 فوجی ہلاک

    یوکرین کو بڑا جھٹکا، امریکی صدر سے ملاقات کے روز 200 فوجی ہلاک

    یوکرین کے 200 فوجی ہلاک ہوگئے واقعہ اُس روز پیش آیا جب یوکرینی صدر وولوڈیمیر زیلنسکی کی امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات تھی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حملہ روس کی جانب سے کیا گیا، یوکرین پہلے ہی فوجیوں کی کمی اور وسائل کی قلت جیسے مسائل کا سامنا کر رہا ہے، اس صورتحال میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی نے یوکرین کے لیے مزید مشکلات پیدا کردی ہیں۔یہ واقعہ اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ زیلنسکی کا امریکہ کا دورہ کس قدر اہم تھا، کیونکہ وہ نہ صرف اپنے ملک کے لیے مالی اور فوجی امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے بلکہ یوکرین کی بقا کے لیے ضروری سفارتی حمایت بھی مضبوط کرنا چاہتے تھے۔تاہم ٹرمپ کے ساتھ ان کی ملاقات میں کشیدگی نے ان کوششوں کو پیچیدہ بنا دیا، اور وہ اپنی بنیادی سفارتی کامیابی یعنی "معاشی شراکت داری” کے معاہدے پر دستخط کیے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔

    اس دوران میدانِ جنگ میں یوکرینی افواج کو شدید نقصان اٹھانا پڑا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سفارتی ناکامی کے ساتھ ساتھ جنگی محاذ پر بھی یوکرین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت اس وقت ہوئی جب روسی فوج نے 11 بکتر بند جنگی گاڑیاں، 12 موٹر گاڑیاں اور 7 توپیں تباہ کر دیں۔ یہ نقصان یوکرین کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب صدر وولوڈیمیر زیلنسکی امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے واشنگٹن میں تھے۔ میدانِ جنگ میں ہونے والی اس تباہی نے یوکرین کے دفاعی چیلنجز کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جبکہ سفارتی محاذ پر بھی مشکلات برقرار ہیں۔

    کراچی میں کسٹم چھاپہ، تین کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیا برآمد

    پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان

    مائیکروسافٹ نےسکائپ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا

    دارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملہ، حملہ آور کی تصویر جاری،انعام کا اعلان

  • روس کا یوکرینی افواج کو مغربی ممالک کے مہیاکردہ اسلحہ کے ڈپو پرمیزائل حملہ

    روس کا یوکرینی افواج کو مغربی ممالک کے مہیاکردہ اسلحہ کے ڈپو پرمیزائل حملہ

    روس نے اوڈیسا کے نزدیک یوکرینی افواج کو مغربی ممالک کے مہیاکردہ اسلحہ کے ڈپو پرمیزائل حملہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اوڈیسا کے نزدیک یوکرینی افواج کو امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے مہیا کردہ ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ایک ڈپو پرفوج کے میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔

    برطانیہ کا یوکرین کو بحری جہاز شکن میزائل فراہم کرنے پرغور

    وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی مسلح افواج نے آج اوڈیسا کے قریب فوجی ہوائی اڈے پر ایک لاجسٹک ٹرمینل پرہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے اورطویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل داغے ہیں اس جگہ امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے مہیّا کردہ غیرملکی ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ جمع کیا گیا تھا۔

    وزارت نے مزید بتایا کہ روسی فوج نے میزائلوں کے ذریعے یوکرین میں مجموعی طور پر22 فوجی مقامات کو نشانہ بنایاہے ان میں الیچیوفکا اور کرماٹورسک کے قریب اسلحہ اور گولہ بارود کے تین ڈپو بھی شامل تھے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز روسی جنگی طیاروں نے 79 فوجی مقامات پربمباری کی ہے ان میں ہتھیاروں اورایندھن کے 16ڈپوؤں کو بھی ہدف بنایا گیا ہے۔

    یوکرینی فضائیہ کا کارگو طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ ہلاک دو افراد زخمی

    واضح رہے کہ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے یوکرین کے لیے فوجی امداد کے نئے پیکج میں 155 ملی میٹرکی ہواِٹزر 72 ہاؤٹزر توپیں شامل ہیں جب کہ توپ کے 144,000 گولے،155 ملی میٹرہواِٹزرتوپوں کو کھینچنے کے لیے72 ٹیکٹیکل گاڑیاں یوکرین کو بھیجے جائیں گی اس کے علاوہ 121 "گھوسٹ” ٹیکٹیکل ڈرون بغیرانسان فضائی نظام اور فیلڈ آلات اور فاضل پرزہ جات تک بھی کیف کو دیئے جا رہے ہیں یوکرین نے نئی ہاؤٹزر بندوقیں 5 آرٹلری بٹالین (72 بندوقیں اور 144,000 راؤنڈز)بھی حاصل کیے ہیں امریکی صدر کی جانب سے اعلان کردہ امداد 24 گھنٹوں میں میدان جنگ تک پہنچنا شروع ہو جائے گی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ یوکرین کے لیے امریکی امداد میں 150 ہووٹزر، بکتر بند گاڑیاں اور ریڈار شامل ہیں۔

    امریکی حکام کے مطابق ”سپرٹ آف دی فینکس” ڈرون یوکرینیوں کی درخواست پر امریکی افواج نے تیار کیے ہیں یہ ڈرون صرف چند ہفتوں میں تیار کیے گئے تھے یہ خودکش ڈرون ہیں جو اپنے اہداف پر پھٹتے ہیں۔یہ سوئچ بلیڈ ڈرون کی طرح ایک ہتھیار ہے-

    امریکی حکام نے تصدیق کی تھی کہ یہ ہتھیار یوکرینیوں کے حوالے کیے جا رہے ہیں اور وہ انہیں ٹھکانے لگا رہے ہیں۔

    قبل ازیں جمعرات کوامریکی صدرجو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی نئی فوجی امداد دینے کااعلان کیا تھا جبکہ روس کے اپنے پڑوسی ملک پر حملے کے خاتمے کے فوری طور پرکوئی آثار نظرنہیں آتے ہیں۔

    فرانس کے صدارتی انتخاب کے دوسرےمرحلے کی ووٹنگ آج ہوگی،میکرون اور اپوزیشن امیدوار کے درمیان سخت…