Baaghi TV

Tag: یو اے ای

  • عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار،متحدہ عرب امارات میں چاول کی برآمد پرپابندی

    عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار،متحدہ عرب امارات میں چاول کی برآمد پرپابندی

    عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار کرگئی۔

    باغی ٹی وی : بھارت کی حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد چاول کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے گزشتہ ہفتے بھارتی حکومت نے سفید غیر باسمتی اور ٹوٹا چاول کی برآمدات روکنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ متحدہ عرب امارات نے بھی چاول کی برآمدات 4 ماہ تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہےچاول کی برآمدات پر پابندی سے عالمی سطح پر چاول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

    مصر کا ڈبلیو ایس ایف سے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی عمر …

    متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ”وام“ کے مطابق اس پابندی کی زد میں بھارتی چاول بھی آئیں گے متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ پابندی چاولوں کی تمام اقسام بشمول براؤن چاول، مکمل یا جزوی پسے ہوئے چاول، اور ٹوٹا چاول پر عائد کی گئی ہے چاول کی برآمد اور دوبارہ برآمد کی خواہش مند کمپنیوں کو ملک سے باہر برآمد کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی لیے وزارتِ معاشیات کو درخواست دینی ہوگی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ان کے …

    بھارتی حکام کے مطابق چاول کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ ملک میں بڑھتی قیمتوں کو قابو کرنے کے لیے کیا گیا ہے دوسری جانب پابندیوں کے بعد امریکا میں چاول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جہاں دکانوں، اسٹورز اور مارکیٹوں پر چاول ملنا بند ہوگئے امریکی عوام نے بوکھلاہٹ میں ایک ہی ساتھ کئی ٹن چاول خرید لیے اور ٹرالیاں چاول کے تھیلوں سے بھر لیں اور چاول کے شیلفس خالی کر دیئے گئے۔

    بھارت دنیا بھر میں چاول کی برآمدات میں 40 فیصد حصہ ڈالتا ہے جہاں جمعہ 28 جولائی ک تیل کے بغیر چاول چوکر کی برآمدات بھی 30 نومبر تک کے لیے محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دبئی : نومنتخب صدر پی وائی او، یو اے ای فاروق بانیاں کے اعزاز میں …

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ان کے بھائی  کی وفات پر تعزیت

    وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت

    وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کے مختصر دورہ پر ہے ،وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان سے صدارتی محل میں ملاقات کی ہے،ملاقات میں وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی وفات پر تعزیت کی،وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ،وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل دےواضح رہے کہ وزیراعظم جمعہ کی دوپہر خاص طور پر یو اے ای کے صدر سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لئے ابو ظبی پہنچے تھے،

  • اماراتی صدر کے بھائی شیخ سعید بن زید النہیان انتقال کر گئے

    اماراتی صدر کے بھائی شیخ سعید بن زید النہیان انتقال کر گئے

    متحدہ عرب امارات: ابوظبی کے حکمران خاندان کے شیخ سعید بن زید النہیان 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق شیخ سعید بن زید النہیان کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے، وہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھائی تھے شیخ سعید کو جون 2010 میں ابوظبی کے حکمران کا نمائندہ مقرر کیا گیا تھا،ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے سابق رکن شیخ سعید میری ٹائم پورٹ اتھارٹی (ابوظبی) کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز تھے۔

    نائیجرین صدر کو صدارتی محل میں محافظوں نے یرغمال بنا لیا

    ان کے انتقال سے پانچ دن پہلے 22 جولائی کو صدارتی عدالت نے اعلان کیا تھا کہ شیخ سعید کافی بیمار ہیں ایجنسی ‘وام’ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے: "ابوظہبی کے حکمران کے نمائندے شیخ سعید بن زید النہیان کی طبیعت خراب ہے۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں شیخ سعید بن زید النہیان کے انتقال پر ابوظبی کی صدارتی عدالت نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، اس دوران پرچم سرنگوں رہے گا۔

    مسافر طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا،پائلٹ کا لائسنس معطل

  • تائیوان کے مسئلے پرکشیدگی کے بعد امریکا اور چین کے درمیان تعلقات بحال ہونا شروع

    تائیوان کے مسئلے پرکشیدگی کے بعد امریکا اور چین کے درمیان تعلقات بحال ہونا شروع

    بیجنگ: تائیوان کے مسئلے پر ہونے والی کشیدگی اور تناؤ کے بعد امریکا اور چین کے درمیان تعلقات بحال ہونا شروع ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نمائندۂ خصوصی جان کیری چین پہنچ گئے جہاں وہ اپنے ہم منصب شی زنہوا سے ملاقات کریں اور موسمیاتی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کریں گےیہ مذاکرات گزشتہ برس اس وقت تعطل شکارہوگئے تھے جب امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے چین کی ناراضی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے تائیوان کا دورہ کیا تھا جو اس جزیرے کو اپنا علاقہ سمجھتا ہے تاہم جان کیری جو اس وقت امریکی صدر کے مشیر برائے آب وہوا اور سابق وزیر خارجہ بھی ہیں نے کشیدگی، تناؤ اور بے پناہ مسائل کے باوجود چین کو موسمیاتی تبدیلی پر مذاکرات کے لیے آمادہ کرلیا۔

    کیری کی بیجنگ آمد پر ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے کہا کہ پیر کے روز سے، "چین اور امریکہ کے درمیان موسمیاتی مسائل پر گہرائی سے خیالات کا تبادلہ ہوگا امریکا اور چین کے موسمیاتی مذاکرات کا دوبارہ آغاز عالمی سطح پر ریکارڈ کے گرم ترین ہفتے کے دوران ہوگا جو سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    ایرانی شخص کی خلیج فارس میں وہیل شارک پرسواری کرنے کی ویڈیو وائرل

    ان کا بیجنگ کا دورہ صدر جو بائیڈن کے آب و ہوا کے سفیر کے طور پر ان کا تیسرا دورہ ہے اور یہ امریکی حکام کے دو دیگر اعلیٰ سطحی دوروں کے بعد آیا ہےبائیڈن انتظامیہ نے دوسری جگہوں پر کشیدگی کے باوجود بیجنگ کے ساتھ ممکنہ تعاون کے لیے آب و ہوا کی نشاندہی کی ہے۔

    ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق، امریکہ اور چین کے درمیان موسمیاتی بات چیت کا دوبارہ آغاز عالمی سطح پر ریکارڈ کے گرم ترین ہفتے کے دوران ہوگا،امریکی اور یورپی ایجنسیوں کے مطابق، جون پہلے ہی اب تک کا سب سے گرم ریکارڈ تھا۔

    امریکی محکمۂ خارجہ نے نومبر میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جان کیری کا مقصد COP28 کو فروغ دینا اور اس حوالے سے چین سے مذاکرات کرنا ہے۔

    ملک کی قسمت کےلیے یکسو ہوجائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا،وزیراعظم

    یاد رہے کہ تقریباً 200 ممالک متحدہ عرب امارات میں COP28 کے لیے اکٹھے ہوں گے تاکہ گلوبل وارمنگ اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے طریقے تلاش کریںموسمیاتی تبدیلیوں کو چلانے والے گرین ہاؤس گیسوں کے سرکردہ پروڈیوسر کے طور پر چین نے 2030 تک کاربن کے اخراج کو عروج پر پہنچانے اور 2060 تک مکمل کاربن غیر جانبداری حاصل کرنے کا عہد کیا ہے۔

    صدر شی جن پنگ نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک 2026 سے کوئلے کا استعمال کم کر دے گا لیکن اپریل میں، چین نے کوئلے کی توانائی میں ایک بڑے اضافے کی منظوری دے دی – ایک اقدام گرینپیس نے کہا کہ اخراج میں کمی کے وعدے پر توانائی کی فراہمی کو ترجیح دی گئی ہے – اس خدشات کو بڑھاتے ہوئے کہ بیجنگ اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کرے گا۔

    پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد احمد آباد جانے والے جہاز کے کرایوں میں …

    آب و ہوا پر مرکوز تھنک ٹینک E3G کے ایک سینئر پالیسی مشیر، بائیفورڈ سانگ نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس وقت بیجنگ میں توانائی کے منصوبہ سازوں کے ہاتھ میں بہت سے عوامل موجود ہیں، ان میں یوکرین پر روس کے حملے سے ہونے والا معاشی نتیجہ شامل ہے، جس کی وجہ سے گیس کی عالمی منڈی میں بڑی رکاوٹیں آئی ہیں، اور حالیہ برسوں میں شدید خشک سالی کی وجہ سے چین میں پن بجلی کی صلاحیت میں کمی آئی ہے۔

    پچھلے موسم گرما میں، جنوب مغربی چین میں لاکھوں لوگوں کو گرمی کی لہروں سے نبرد آزما ہونے کے بعد بجلی کی سپلائی میں کمی کا سامنا کرنا پڑا جس نے فیکٹریوں کو کام روکنے پر مجبور کیا، جس سے توانائی کی حفاظت پر گھریلو خدشات بڑھ گئے میرے خیال میں چین کے لیے اس مرحلے پر کوئلے کی پالیسی پر ایک قدم آگے بڑھانا سیاسی طور پر چیلنج ہو گا۔

    وفاقی شرعی عدالت کا ٹرانس جینڈر ایکٹ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ …

    اپنے دورے کے دوران، کیری سے توقع ہے کہ وہ بین الاقوامی موسمیاتی مالیاتی کوششوں کو بھی سامنے لائیں گے،کیری کے اس سفر کو واشنگٹن میں قریب سے دیکھا جائے گا جب ریپبلکن قانون سازوں نے اسے ایک سیاسی مخالف کے ساتھ آب و ہوا کے بارے میں بات کرنے کے لیے دنیا بھر میں کاربن پھیلانے والا نجی جیٹ اڑانے کی خصوصیت دی۔

    واضح رہے کہ جان کیری چین کا دورہ کرنے والے تیسرے بڑے امریکی نمائندے ہیں اس سے قبل وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر خزانہ جینٹ ییلن بھی دورہ کرچکے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں۔

  • سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار

    سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب نےاسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈ پازٹ کردیئے ہیں، دوست ممالک کی جانب سے مالی مدد پر بےحد مشکور ہوں،وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے بھی سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں،مستقبل میں معاشی معاملات مزید بہتری کی جانب جائیں گے، پاکستانی معیشت پہلے سے بہتر ہے، اس میں مزید استحکام آئے گا۔

    پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے ایک فنانسنگ منصوبہ پیش کیا تھا جس میں عالمی قرض دہندہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ حکومت بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کے بجائے 8 ارب ڈالر کا بندوبست کرے گی آئی ایم ایف نے پاکستان سے بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کی یقین دہانی مانگی تھی تاہم، پاکستان نے آئی ایم ایف کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے 8 بلین ڈالر کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کےدرمیان ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ طے پاگیا ہے ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے بھیجے گئے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا منصوبہ مان لیا ہے،پاکستان کو آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، چین، سعودیہ اور یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کرنی ہے-

    ذرائع نے بتایا تھا کہ چین پاکستان کو 3.5 بلین ڈالر فراہم کرے گا جس میں سے اسلام آباد دو بلین ڈالر ڈپازٹ میں رکھے گا، جب کہ بیجنگ کے کمرشل بینک ملک کو 1.5 بلین ڈالر فراہم کریں گے علاوہ ازیں پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کرنی تھی،اس کے علاوہ یو اے ای سے ایک ارب ڈالر ، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکی فنانسنگ اور عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکی فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔

    برطانوی حکومت کی اپنے شہریوں کیلئے پاکستان میں سفرکےبارے میں نئی ہدایات جاری

  • سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    ریاض: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے-

    باغی ٹی وی: سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں بڑی تعداد میں نمازیوں نے نماز عید ادا کی لاکھوں افراد نے رب کے حضور امن وسلامتی اورعالم اسلام کی یکجہتی و خوشحالی کی دعائیں مانگیں۔

    اسی طرح برطانیہ، کینیڈا، امریکہ اور یورپ میں بعض کمیونٹیز میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے ،نماز عید کے بعد مسلمانوں کی جانب سے سنت ابراہیمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،جبکہ بعض جمعرات کو عیدالاضحیٰ منائیں گی۔

    سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز،منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی …

    سعودی ولی عہد نے حج خدمات کے جائزہ لینے کے لیے منیٰ پہنچ گئے

    سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں مسلمان جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کر کے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کی سنت کو تازہ کر رہے ہیں حجاج کے قافلے وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنے اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ پہنچ گئے جاج کرام رمی میں شیطان کو کنکریاں مار رہے ہیں جس کے بعد سنت ابراہیمی ادا کریں گے آج کے آخری رکن کی ادائی کے لیے واپس خانہ کعبہ آ کر طواف کریں گے-

    عازمین حج وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات روانہ

    پاکستان بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے کراچی کے علاقے صدر اور اطراف میں رہائش پذیر بوہری افراد نے نمازِ عید طاہری مسجد میں ادا کی نماز کے بعد بوہری برادری نے سنتِ ابراہیمی ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔دوسری جانب پاکستان میں عید الاضحیٰ کل بروز جمعرات کو منائی جائے گی –

  • کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ کا افتتاح

    کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ کا افتتاح

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ کا افتتاح کردیا

    وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور متحدہ عرب امارات کے سفیر اور قونصل جنرل بھی تقریب میں شریک تھے،تقریب میں ابوظہبی پورٹس گروپ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے درمیان معاہدہ پر دستخط کئے گئے ،کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ ابو ظہبی پورٹس گروپ آپریٹ اور ڈیولپ کرے گا ،گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ٹرمینل سے پاکستان ،متحدہ عرب امارات دوطرفہ تعلقات مزید تقویت حاصل کریں گے ۔معاہدے سے کراچی گیٹ وے ٹرمینل کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی ۔ پاکستانی معیشت مستحکم کرنے میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری اہم ہے،

    وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے کہا کہ کسی ملازم کو بیروزگار نہیں ہونے دیا گیا ۔ ابو ظہبی پورٹس گروپ اسے منظم، آپریٹ اور ڈیویلپ کرے گا۔ٹرمینل سے کراچی پورٹ کی رائلٹی میں 12.5فیصد تک اضافہ متوقع ہے، چیف ایگزیکٹیو آفیسرجمعہ شمسی نے کہا کہ یہ ٹرمینل علاقائی ہی نہیں ریجنل اورگلوبل بزنس کے لئے بھی اہم ثابت ہوگا ۔پاک یو اے ای باہمی تجارت 2022ء میں 9.3 ارب ڈالرز تھی.اس ٹرمینل سے اس میں مزید اضافہ ہوگا ۔اس وقت مشرق وسطیٰ میں یو اے ای پاکستان کا سب سے بڑا شراکت دار ہے،سی ای او ابو ظہبی گروپ نے کہا کہ ریلو ے اور ڈیجیٹل نیٹ ورک پر سرمایہ کاری کریں گے ۔سی ای ا و جمعہ شمسی اور چیئر مین کے پی ٹی سید سیدین رضا نے دستخط کئے

    پاکستان اورعرب امارات کے درمیان معاہدہ طے پایا ہجس کے تحت کراچی پورٹ کے ٹرمینل کا انتظام متحدہ عرب امارات کو دیا جائے گا معاہدے کے مطابق ابوظبی پورٹس کراچی پورٹ پر 1.8 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا،سرمایہ کاری بلک کارگو کے شعبے میں بھی کی جائے گی

    اسرائیلی صدر کے دورہ کے دوران حوثی باغیوں کا یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملہ

    حوثی باغیوں کے حملے، امریکا کا جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے یو اے ای بھجوانے کا اعلان

    ہیلی کاپٹر حادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

    حوثیوں کے سعودی عرب،یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملے،یو اے ای نے میزائل تباہ کر دیئے

  • کراچی بندرگاہ عرب امارات کو دینے کے حتمی معاہدہ کیلیے کمیٹی تشکیل

    کراچی بندرگاہ عرب امارات کو دینے کے حتمی معاہدہ کیلیے کمیٹی تشکیل

    کراچی بندرگاہ متحدہ عرب امارات کو ٹھیکہ پر دینے کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکراتی کمیٹی بنا دی گئی ہے

    پاکستان نے اپنے دوست ملک عرب امارات کو کراچی کی بندرگاہ حوالے کرنے کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کا اجلاس ہوا۔ کابینہ کمیٹی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کے درمیان تجارتی معاہدے پر بات چیت کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،مذاکراتی کمیٹی کو کراچی پورٹ ٹرمینلز کے حوالے کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی ایک نامزد ایجنسی کے ساتھ حکومت سے حکومت کے انتظامات کے تحت آپریشن، دیکھ بھال، سرمایہ کاری اور ترقیاتی معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کی بھی اجازت دی گئی ہے،

    فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے قائم کی گئی مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی وزیر برائے سمندری امور فیصل سبزواری کریں گے۔ کمیٹی کے ارکان میں خزانہ اور خارجہ امور کے ایڈیشنل سیکرٹریز، وزیراعظم کے معاون خصوصی جہانزیب خان، کراچی پورٹ ٹرمینل (کے پی ٹی) کے چیئرمین اور کے پی ٹی کے جنرل منیجرز شامل ہیں۔

    پاکستان ابوظہبی پورٹس گروپ کے ذیلی ادارے ابوظہبی پورٹس (ADP) کو ٹرمینلز کے حوالے کرنے کے لیے ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہے، متحدہ عرب امارات کی حکومت نے گزشتہ سال کراچی پورٹ ٹرمینلز کے حصول میں دلچسپی ظاہر کی تھی جو پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینلز (PICT) کے انتظامی کنٹرول میں تھے۔

    بہت سے روٹس پر عملہ کی عدم دستیابی کے باعث فلائٹس نہیں چلا سکتے
  • انٹرپول پاکستان کی یو اے ای میں کامیاب کارروائی، تین مطلوب ملزمان گرفتار

    انٹرپول پاکستان کی یو اے ای میں کامیاب کارروائی، تین مطلوب ملزمان گرفتار

    انٹرپول پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں کامیابی سے کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: یہ آپریشن ایف آئی اے کے نیشنل سینٹرل بیورو نے کیا، جسے انٹرپول پاکستان بھی کہا جاتا ہے متعلقہ پولیس کی درخواست کے بعد، این سی بی کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیے گئے ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا ہے جس کے بعد انہیں فیصل آباد لے جایا جائے گاگرفتارافراد میں محمد ذیشان، محمدعثمان اورمحمد ثقلین شامل ہیں یہ تمام افراد اغوا اور جنسی زیادتی کےالزام میں فیصل آباد پولیس کو مطلوب ہیں۔

    بہو سے شادی کیلئے دادا نے 6 سالہ پوتے کو قتل کر دیا

    واجح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب میں ایف آئی اے کے این سی بی نے ایک مجرم کو پکڑا تھا ملزم ابرار احمد سیالکوٹ پولیس کو زیادتی کے ایک مقدمے میں مطلوب تھا این سی بی دیگر انٹرپول ممبر ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور مجرمانہ تحقیقات میں بین الاقوامی تعاون کی سہولت فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔

    گوجرخان :بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا

  • ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے یو اے ای میں میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی

    ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے یو اے ای میں میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایشیا کپ کے میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی۔

    باغی ٹی وی : ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کے مطابق ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل کے طور پر دبئی کو ترجیحی وینیو قرار دیا تھا تاہم اب بھارت کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی دبئی میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

    ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    بنگلہ دیشی بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر کوئی اعتراض نہیں لیکن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گرمی زیادہ ہونےکی وجہ سے کرکٹرز کی انجریزکا مسئلہ ہے پی سی بی کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور ہمیں پاکستان جانے پر کوئی اعتراض نہیں۔ ایشیاکپ اگر ایک وینیو پر ہوتا ہےتومناسب ہوگا تاہم اس بات کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کو کرنا ہے۔

    پاکستان نے بھارت کےساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

    دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ایشیاکپ کے حوالے سے اندرونی اجلاس آئندہ ایک دو روز میں ہونے کا امکان ہے، جس میں سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ بھی شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور سری لنکن بورڈ نے بذریعہ ای میل پی سی بی کو گرین سگنل دیا تھا تاہم کوئی براہ راست رابطہ نہیں کیا گیا۔

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئیں