Baaghi TV

Tag: actress

  • میری بہن کینسر میں‌مبتلا ہو گئی ہے میں بہت پریشان ہوں میرا

    میری بہن کینسر میں‌مبتلا ہو گئی ہے میں بہت پریشان ہوں میرا

    فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ میں آج کل بہت پریشان ہوں میری فیملی مختلف مسائل کا شکار ہے. انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں ان کی والدہ ہسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی نظر آ رہی ہیں. انہوں نے اپنی پوسٹ کے زریعے لوگوں‌کو لکھ کر آگاہی دی کہ میری والدہ کافی عرصے سے صحت کے مختلف ایشو ز میں گھری ہوئی ہیں،ان کی حال ہی میں‌سرجری ہوئی ہے. دوسری طرف انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میری بہن کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ، میں اپنی فیملی کے ان مسائل کی وجہ سے بے حد پریشانی میں‌مبتلا ہوں.

    یہاں تک کہ میں نے اپنے کیرئیر کو بریک بھی لگا دی ہے اور میں ابھی کچھ عرصہ تک شوبز میں‌کام نہیں کروں گی . ”میری ساری توجہ اپنی فیملی کے ایشوز کو حل کرنے پر مرکوز ہے”. میرا نے کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ میری والدہ اور بہن کے لئے دعا کیجیے، میری فیملی میں‌میری جان ہے. میں‌اپنی فیملی کے بہت قریب ہوں انہوں نے میرا بہت ساتھ دیا ہے. یاد رہے کہ میرا کافی عرصے سے ڈرامے اور فلموں سے دور ضرور ہیں لیکن اس کے باوجود وہ شوبز کی دنیا میں‌ان رہتی ہیں.

    پاکستان اور ترکی کی کو پروڈکشن” صلاح الدین ایوبی” کا ٹیزر جاری کردیا گیا

    ماضی کی معروف ماڈل ماہم امجد کے والدکے قتل کیس کی اہم سماعت

    پاکستانی اداکار و ماڈل عامر شاہ "رن وے ماڈل یونیورس 2023″منتخب

  • ماضی کی معروف ماڈل ماہم امجد کے والدکے قتل کیس کی  اہم سماعت

    ماضی کی معروف ماڈل ماہم امجد کے والدکے قتل کیس کی اہم سماعت

    سندھ ہائی کورٹ میں اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے آفیسر امجد شاہ(ماضی کی معروف ماڈل ماہم امجد کے والد)کے قتل کیس کی سماعت آج کے دن ہوئی۔عدالت نے ملزم کو واپس لانے کی ہدایت دیکر سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔عدالتِ عالیہ میں یو اے ای فرار ہونے والے ملزم تقی حیدر کی واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت منسٹری آف فارن افیئرز کے حکام عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق ”یو اے ای حکام و دیگر کو ملزم کی واپسی کے لیے 11 اکتوبر کو ریمائنڈر بھیجا ہے”۔درخواست گزار ماہم امجد کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہر سماعت پر ایک ہی رپورٹ جمع کرا دی جاتی ہے۔عدالت نے وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کے حکام کو ملزم کو واپس لانےکی ہدایت کی۔وزارتِ خارجہ کے حکام نے بتایا کہ یو اے ای کے حکام کی جانب سے خط کا جواب موصول نہیں ہوا ہے۔عدالت نے وزارتِ داخلہ اور خارجہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی ملک واپسی کے لیے کوششیں کی جائیں۔عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ درخواست گزار ماہم امجد کے والد کو 2008ء میں ان کے دفتر کے ساتھی نے قتل کر دیا تھا جو بعد میں متحدہ عرب امارات فرار ہو گیا تھا۔

    میں اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں کیارا ایڈوانی

    جو بھی کہنا ہے مجھے کہیں میری فیملی کو کچھ نہ کہیں راج کندرا کی ..

    دلیپ تاہل کو دو ماہ کی قید ہو گئی

  • پاکستانی اداکار و ماڈل عامر شاہ "رن وے ماڈل یونیورس 2023″منتخب

    پاکستانی اداکار و ماڈل عامر شاہ "رن وے ماڈل یونیورس 2023″منتخب

    پاکستانی اداکار و ماڈل عامر شاہ "رن وے ماڈل یونیورس 2023″منتخب ہوگئے ہیں۔یہ مقابلہ ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوا جس کے 24 ممالک کے ماڈلز نے حصہ لیا جہاں عامر شاہ کو اس اعزاز کا حقدار ٹھہرایا گیا۔اس بارے میں عامر شاہ کا کہنا ہے کہ میرے لئے یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے بہت بڑے انٹرنیشنل فورم پر پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا جو میرے لئے ہمیشہ ناقابل فراموش رہے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ”میں فیشن / ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا ایک نام اور مقام بنانا چاہتا ہوں ”. انہوں نے کہا کہ رن وے ماڈل یونیورس 2023 کا مقابلہ جیتنا میرے کیرئیر کی ایک شاندار شروعات ہے .انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک فیشن ماڈلز ہیں ، جن کو نہ صرف میں سراہتا ہوں بلکہ ان کو فالو بھی کرتا ہوں میری کوشش ہے کہ میں بھی اپنے کام کو اتنا بہتر بنائوں کہ مجھے بھی فالو کرنے والے ہوں.

    میں اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں کیارا ایڈوانی

    جو بھی کہنا ہے مجھے کہیں میری فیملی کو کچھ نہ کہیں راج کندرا کی ..

    دلیپ تاہل کو دو ماہ کی قید ہو گئی

  • مادھوری کے گھرکون گھس آیا ؟

    مادھوری کے گھرکون گھس آیا ؟

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں‌وہ بتا رہی ہیں کہ انہوں‌نے اپنی زندگی میں بہت ہی دیوانے مداح بھی دیکھتے ہٰیں . انہوں نے بتایا کہ میرے گھر میں‌ایک بار ایک سوئچ بورڈ‌خراب ہو گیا اور اسے ٹھیک کروانے کے لئے میں‌نے الیکٹریشن کو کال کروائی کیا دیکھتی ہوں کہ پانچ الیکٹریشن میرے گھر آ گئے ہیں ،آ کر پوچھا کونسا سوئچ بورڈ ہے ان کو بتایا کہ فلاں‌ہے. ایک نے دیکھا ، ایک نے تار نکالی ، ایک نے لگائی ایک نے چیک کیا کہ ٹھیک ہو گیا نا نہیں ، چاروں کام کرکے واپس چلے گئے ان میں سے ایک ان کے ساتھ نہ گیا.

    میں نے اس سے کہا کہ بھائی آپ کے ساتھی چلے گئے ہیں اور سوئچ بورڈ‌بھی ٹھیک ہو گیا ہے تو اس نے کہا کہ کس نے کہا کہ وہ میرے ساتھی ہیں ، میں تو ان کے ساتھ اندر گھس آیا تھا ، میں آپ کا مداح ہوں آپ کو دیکھنا چاہتا تھا اس لئے میں انہی کے ساتھ آپ کے گھر میں‌ آگیا. مادھوری نے کہا کہ ”مجھے بہت ہنسی آئی اور پھر سوچا بھی کہ مداح کیا کیا حرکتیں کرتے ہیں اپنے پسندیدہ سٹارز کو ملنے کے لئے. ”

    میں اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں کیارا ایڈوانی

    جو بھی کہنا ہے مجھے کہیں میری فیملی کو کچھ نہ کہیں راج کندرا کی ..

    دلیپ تاہل کو دو ماہ کی قید ہو گئی

  • میں اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں کیارا ایڈوانی

    میں اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتے ہیں کیارا ایڈوانی

    بالی وڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ ایکٹر کی ایکٹنگ لائف لوگوں کے سامنے ہونی چاہیے ذاتی نہیں ، میں‌اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتی ہوں.
    انہوں نے آخر کار یہ بھی بتا دیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر سدھارتھ ملہوترہ کیوں اپنی ذاتی زندگی کے معاملات کو بالکل پرائیویٹ رکھتے ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ ہمیں‌لگتا ہے کہ نجی زندگی کو جتنا عام کریں گے اتنا ہی ہمارے درمیان غلط فہمیاں‌پیدا ہوں گی. انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ذاتی زندگی کے معاملات پر بہت زیادہ فوکس اور اسے کھلے عام رکھنے سے بطور اداکارہ میری توجہ بٹ سکتی ہے۔ میری پہلی ترجیح خود کو اداکارہ کے طور پر منوانا ہے۔ ہماری شادی سے قبل یہ اہم تھا کہ ہم اپنے تعلقات کو محفوظ رکھیں۔کیارا نے کہا کہ” میں اور سدھارتھ دونوں سیلف میڈ ہیں” اور سخت محنت اور جدوجہد سے اس مقام تک پہنچے ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ ہماری ذاتی زندگی کا ہمارے پروفیشنل کیریئر کی کامیابیوں پر سایہ پڑے۔انہوں نے کہاکہ سدھارتھ اور میں‌ایک خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں.

  • اشنا شاہ بنی فلسطینیوں کے حق میں‌ریلی کا حصہ

    اشنا شاہ بنی فلسطینیوں کے حق میں‌ریلی کا حصہ

    کراچی میں‌فلسطینیوں کے حق میں سول سوسائٹی نے ایک ریلی نکالی جس میں‌ اداکارہ اشنا شاہ بھی شریک ہوئیں. اس ریلی میں موجود شرکاء نے جہاں فلسطین کے حق میں‌پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے وہیں اشنا شاہ نے بھی فلسطین کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میں یہاں پر اس لیے ہوں کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ ہر پاکستانی کو اس ریلی کا حصہ بننا چاہیے، 1948 فلسطین پر ظلم ہورہا ہے، یہ جنگ نہیں بلکہ نسل کشی ہے، یہ غیر قانونی ہے.اسرائیل، ہسپتالوں پر بمباری کر رہا ہے اور دنیا صرف دیکھ رہی ہے، دنیا کے سپر پاور ممالک کے ہاتھوں پر معصوم فلسطینیوں کا خون ہے، مغربی میڈیا فلسطین پر غلط رپورٹنگ کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ”جب تک فلسطین کو انصاف نہیں ملتا وہ آزاد نہیں ہوجاتا ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ”ہم ان کے حق میں‌ریلیاں‌بھی نکالیں گے اور اپنی آواز دنیا کے ہر فورم پر بلند کریں گے. اشنا شاہ نے کہا کہ ہم سب کا فرض‌ہے کہ ہم اپنے مشکل میں پھنسے بہن بھائیوں کے حق میں آواز اٹھائیں اور دنیا پر پریشر ڈالیں کہ وہ مسئلہ فلسطین حل کروائے .

    آج فلسطین تو کل ہم بھی ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں زارا نور عباس

    میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

    اداکارائوں کو امیر مرد سے محبت ہوتی ہے سلیم معراج

  • سوشل میڈیا انفلوئینسر، ماڈل و اداکارہ والیہ نجیب کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    سوشل میڈیا انفلوئینسر، ماڈل و اداکارہ والیہ نجیب کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئینسر، ماڈل و اداکارہ والیہ نجیب کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، اس خوشخبری کو انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شئیر کیا . انہوں نے اپنے بیٹے کی تصویر بھی جاری کی . والیہ نے اپنے بیٹے کا نام زیدان فیضان ملک رکھا ہے۔ والیہ نجیب بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ‌میں‌لکھا کہ ” ہم والدین بن گئے” اور اب احساس ہورہا ہے کہ اولاد کی محبت کتنی خوبصورت ہوتی ہے۔انہوں نے اس نعمت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘الحمدللہ! میں اس نعمت اور ہر چیز کے لیے اپنے رب کی ہزاروں بار شکرگزار ہوں۔والیہ نجیب نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔

    ”جیسے ہی والیہ نے یہ خبر سوشل میڈیا اکاوئںٹس پر شئیر کی تو ان کو مبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ان کے مداحوں سمیت ساتھیوں نے بھی ان کو مبارکباد دی ”. واضح رہے کہ والیہ نجیب نے معروف اداکارہ فیروز خان کے ہمراہ شارٹ فلم ’روڈ ٹرپ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، والیہ نجیب اور ان کے شوہر فیضان سمیر سوشل میڈیا پر اپنی کامیڈی ویڈیوز کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔والیہ خود بھی ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں.

    آج فلسطین تو کل ہم بھی ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں زارا نور عباس

    میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

    اداکارائوں کو امیر مرد سے محبت ہوتی ہے سلیم معراج

  • آج فلسطین تو کل ہم بھی ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں زارا نور عباس

    آج فلسطین تو کل ہم بھی ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں زارا نور عباس

    معروف اداکارہ زارا نور عباس جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وہ اکثر سوشل ایشوز پر بھی بات کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں. اس بار وہ بولی ہیں فلسطین پر ظلم کرنے والوں‌کے خلاف ، انہوں نے دنیا کو لیا ہے آڑھے ہاتھوں اور کہا کہ آج اگر فلسطین ہے تو کل کو ہم بھی اس ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں کوئی اور بھی ظلم کا شکار ہو سکتا ہے. انہوں نے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کی مدد کریں ، اور اداکار بھی کھل کر فلسطین کے حق میں بیان دیں ان کی مدد کریں . اور یہ بھول جائیں کہ ان کو ہالی وڈ جانا ہے یا بالی وڈ جانا ہے.

    انہوں نے وڈیو پیغام میں‌کہا کہ ”اسرائیلی جارحیت پر دل کانپ پر رہ گیا ہے” فلسطین کے ہسپتالوں پر حملے کئے جا رہے ہیں جو کہ انسانیت کے خلاف ہے دنیا کیوں خاموش تماشائی کا سا کردار ادا کررہی ہے کیوں اسرائیل کو نکیل نہیں ڈالی جا رہی . میں حیران ہوں کہ عالمی طاقتیں اسرائیلی جارحیت پر خاموش ہیں. فلسطین سے جو وڈیوز اور تصاویر سامنے آ رہی ہیں ان کو دیکھ کر دل پھٹ رہا ہے خدارا فلسطین کے لوگوں‌کو بچائیں.

    آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

    پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

    جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی 

  • میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

    میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

    ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے حال ہی میں‌مومن ثاقب کے شو حد کردی میں‌شرکت کی ہے . اس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ اداکاری بہت آسان کام نہیں ہے. پروڈکشن بھی آسان کام نہیں ہے انہوں نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کراچی میں‌ایک ریسٹورانٹ شروع کیا ہے ، وہاں‌ہر قسم کا کھانا موجود ہے. انہوں نے میزبان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں ایک رواج بن گیا ہے کہ اگر کسی کو پتہ چلتا ہے کہ اس کے جاننے والا کوئی کام شروع کر رہا ہے ، تو وہ کیا کرتے ہیں وہاں دوستوں کو لیکر پہنچ جاتے ہیں

    اور اگر وہاں پر کوئی سروس لیتے ہیں‌یا کھانا کھاتے ہیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہمارا دوست ہم سے پیسے نہ لے. میزبان نے کہا کہ ”ایسا کرنے والوں کو میں‌صرف یہ کہنا چاہوں گی کچھ تو شرم کریں” فاطمہ آفندی نے کہاکہ میں‌کرداروں کو انتخاب نہایت سوچ سمجھ کر کرتی ہوں. انہوں نے یہ بھی کہاکہ بزنس کرنا بھی بہت آسان نہیں ہے اس پر آپ کا بہت سارا وقت اور پیسہ صرف ہوتا ہے.

    آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

    پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

    جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی 

  • آج کل کے لوگ کام کی بجائے فیشن پر زیادہ توجہ دیتے ہیں ثناء نواز

    آج کل کے لوگ کام کی بجائے فیشن پر زیادہ توجہ دیتے ہیں ثناء نواز

    لالی وڈ کی اداکارہ ثناء نواز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ آج کل کے فنکار بہت باصلاحیت ہیں لیکن ان میں‌سے بہت سارے ایسے ہیں جو صرف اپنے فیشن پر توجہ دیتے ہیں کام میں بہتری ان کی ترجیحات میں نہیں‌ہوتی. ایسا نہیں ہونا چاہیے . ثناء نواز نے مزید کہا کہ میں نے اپنے پورے کیرئیر میں بہت محنت کی ہے، اور ہمیشہ سوچ سمجھ کر کوئی بھی کام کیا ہے لیکن اس کے باوجود فیصلے غلط بھی ثابت ہوئے،

    لیکن مجھے کوئی پچھتاوا نہیں‌ہے اگر میرے فیصلے غلط ثابت ہوئے ”میں نے جو بھی فیصلہ کیا اپنے اور اپنے کیرئیر کی بہتری کے لئے کئے’
    ‘ لیکن وہ اگر درست ثابت نہیں‌بھی ہوئے تو کوئی بات نہیں‌. انہوں نے کہا کہ میں جب انڈسٹری میں آئی تھی تب بھی یہ کہا جاتا تھاکہ فلم انڈسٹری زوال پذیر ہو رہی ہے آج بھی ایسی باتیں ہوتی ہیں تو عجیب لگتا ہے. فلم انڈسٹری بالکل بھی زوال پذیر نہیں ہے بہت اچھا کام ہو رہا ہے لوگ فلمیں‌دیکھنےمیں‌ دلچپسی لے رہے ہیں. ثناء نے کہا کہ میں ہمیشہ اچھے کرداروں اور پراجیکٹس کی تلاش میں‌رہتی ہوں ، جب بھی کوئی آفر دل کو لگتی ہے اسکو فورا قبول کر لیتی ہوں .

    آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

    پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

    جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی