Baaghi TV

Tag: actress

  • اروشی کا فون مل گیا لیکن واپس کرنے والے نے ایک شرط رکھ دی

    اروشی کا فون مل گیا لیکن واپس کرنے والے نے ایک شرط رکھ دی

    بالی وڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کا ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران گُم ہونے والا سونے کا آئی فون مداح کو مل گیا لیکن مداح کی جانب سے اسے واپس کرنے کے لیے شرط رکھی گئی ہے۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اس شخص کی جانب سے بھیجی جانے والی ایک ای میل کا سکرین شارٹ لگاتے ہوئے اس پر تھمبز اپ کا ایموجی بنایا ہے .لیکن انہوں نے اس کے علاوہ کچھ نہیں لکھا، لیکن انہوں نے جو ایموجی بنایا ہے اس سے تو لگ رہا ہے کہ وہ کینسر میں‌مبتلا شخص کی مدد کرنے کو تیار ہیں.

    اروشی نے 15 اکتوبر کو ایک ایک سوشل میڈیا پوسٹ لگائی تھی جس میں‌انہوں نے لکھا تھا کہ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں میرا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا ہے کسی کو ملے تو پلیز مجھ سے رابطہ ضرور کرے. اب جبکہ کسی شخص نے اداکارہ کو ای میل کرکے کہا ہے کہ مجھے آپ کا فون مل گیا ہے آپ کو مل جائیگا لیکن میرے بھائی کا علاج کروائیں دیکھنا یہ ہے کہ اس دعوے میں کتنی سچائی ہے کہ فون واقعی کسی کو مل گیا ہے اور آیا کہ اداکارہ ان کی مدد کرنے کو عملی طور پر تیار ہوتی بھی ہیں یا نہیں.

    آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

    پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

    جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی 

  • فیصل قریشی نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    فیصل قریشی نے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    حال ہی میں فیصل قریشی نے فیشن آئی کون فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی . ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے آج تک بالی وڈ میں کام کیوں نہیں کیا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کےلئے پاکستان کو گالی دینی پڑتی ہے . اپنے ملک کو برا بھلا کہنا پڑتاہے. انہوں نے کہا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا ، میں‌پاکستان سے بہت محبت کرتا ہوں اور اس کا اظہار میں کرتا بھی رہتا ہوں اور جو غلط ہے اسکو غلط کہتا ہوں اور ڈنکے کی چوٹ پر ایسا کرتا ہوں‌، میری ایسی باتوں کی وجہ سے میرے بھارتی مداح مجھ سے نالاں بھی رہتے ہیں.

    فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ”شاہ رخ خان کو پاکستان سے بہت محبت ملی ان کی پر فلم کو پسند کیا گیا لیکن انہوں نے کیا کیا ”؟ انہوں نے پاکستان مخالف فلموں میں کام کیا اور شہرت کمائی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاو ل بھٹو زرداری کے ساتھ بھارت میں‌کیا گیا ؟ ایسی مثالیں آپ کو پاکستان میں‌کبھی نہیں ملے گی بلکہ جو بھی یہاں بھارتی فنکار آیا اسے بہت عزت دی گئی . میں کبھی بھی اپنے ملک کو برا بھلا کہہ کر بالی وڈ میں کام کرنے کو ترجیح نہیں دوں گا.

    آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

    پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

    جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی 

  • آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی خان

    آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی خان

    سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی مشی خان نے اپنے حالیہ وڈیو پیغام میں‌کہا ہے کہ آئی پی پی اے ایوارڈز کوئی بہت زیادہ اہم نہیں تھے کہ جن کے لئے ہمارے سٹارز منع نہیں کر سکتے تھے ،ہمارے سٹارز کو چاہیے تھاکہ وہ ان ایوارڈز کے لئےمنع کر دیتے ، فلسطین میں‌ہونے والے ظلم کی وجہ سے پوری دنیا میں‌تقریبات کینسل ہو رہی ہیں ، تو کیا ہمارے سٹارز ایوارڈز کو منسوخ نہیں کر سکتے . انہوں نے کہا کہ میں نے سٹارز پر تنقید کی ہے تو بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے مجھے کہا کہ میں نے میک اپ کر رکھا ہے ، بھئی اگر میں‌نے میک اپ کر رکھا ہے تو کیا ہوا؟ کم از کم بھنگڑے تو نہیں ڈال رہی نا باقیوں کی طرح .

    فلسطین کے لوگوں کے دکھ درد ان کی تکلیف میں‌شامل ہوں ان کے لئے آواز تو اٹھا رہی ہوں نا ،”گھٹیا قسم کے لوگ ہیں وہ جو میک اپ کو پوائنٹ بنا رہے ہیں، ”میک اپ نہ کروں تو کیا مٹی مل کر آجائوں آپ سب کے سامنے، میں مٹی مل کے بھی سامنے آجائوں تو بھی یہ لوگ کوئی نہ کوئی نقص نکال دیں گے . میں نے آپ کو نہیں‌بلکہ خدا کو منہ دکھانا ہے. جو غلط ہو رہا ہے میں اس کے خلاف آواز اٹھائوں گی . یہ وقت فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی دکھانے کا ہے.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • ماہرہ خان کا رضیہ اختتام پذیر

    ماہرہ خان کا رضیہ اختتام پذیر

    ڈرامہ سیریل رضیہ جسے محسن علی نے تحریر اور ڈائریکٹ کیا ہے اس میں‌ماہرہ خان نے ایک کہانی گو کا کردار ادا کیا. ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں محب مرزا اور مومل شیخ و دیگر قابل زکر ہیں. رضیہ ایک شارٹ ڈرامہ تھا جو کہ حال ہی میں اختتام پذیر ہو گیاہے. ڈرامے کی کہانی معاشرتی رویوں کی درست انداز میں‌عکاسی ہے. رضیہ کی شارٹ‌ کہانی ہمیں یہ بتاتی ہے کہ لڑکی کو کبھی بھی زحمت نہ سمجھیں یہ رحمت ہے . اس کہانی میں‌دکھایا گیا ہے کہ والد بیٹی کی پیدائش پر خوش نہیں ہوتا اور بیٹے کی پیدائش پر خوش ہوتا ہے ، یہاں تک کہ پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد بیوی کو اگلی بار بیٹا نہ پیدا کرنے کی صورت میں‌طلاق کی دھمکی دے دیتا ہے. لڑکا پیدا ہو جاتا ہے تو وہ بیٹے کی خواہشیں پوری کرتا ہے بیٹی کو اگنور کرتا ہے .

    ”بیٹٰی مایوسیوں کے سائے میں‌بڑی ہوتی ہے” لیکن والد کو پرواہ نہیں ہوتی . ہوتا یہ ہے کہ لڑکا بڑا ہو کر ایسی حرکتیں کرتا ہے کہ باپ کی سوسائٹی میں‌ناک کٹ جاتی ہے، جبکہ لڑکی باپ کی عزت کی رکھوالی بنتی ہے لیکن اسکی خوشیوں کو بیٹے کی خوشیوں‌پر قربان کر دیا جاتا ہے. ڈرامے کی بہت ہی خوبصورت انداز میں‌عکاسی کی گئی ہے. شائقین نے ڈرامے کو بہت پسند کیا ہے. ماہرہ خان نے کہانی گو کا کردار شاید اس سے پہلے کبھی نہیں کیا .

    آرنلڈ شوازنیگر کے باڈی گارڈ نے شلپا شیٹی کو دھکا کیوں دیا ؟

    اسرائیل کی بربریت پر پاکستانی شوبز سلیبرٹیز سراپا احتجاج

    صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں؟ کمال راشد خان کا سوال

  • آرنلڈ شوازنیگر  کے باڈی گارڈ نے شلپا شیٹی کو دھکا کیوں دیا ؟

    آرنلڈ شوازنیگر کے باڈی گارڈ نے شلپا شیٹی کو دھکا کیوں دیا ؟

    بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ایک حیران کن انکشاف کیا ہے انہوں نے بتایا ہے کہ وہ ایک بار بیرون ملک تھیں کسی ایونٹ میں‌شرکت کے لئے گئی ہوئی تھیں‌، وہ ایک ہوٹل میں بیٹھی ہوئی تھیں اور ان کا شوہر بھی ان کے ساتھ تھا ، انہوں نے کیا دیکھا کہ ہالی وڈ‌اداکار آرنلڈ شوازنیگر بھی وہاں موجود ہیں، شلپا نے مزید بتایا کہ آرنلڈ شوازنیگر میرے پسندیدہ فنکار ہیں ، میں‌نے ان کو دیکھا تو رہ نہ سکی ، میں ان کی طرف بھاگی میں ہیل پہنی ہوئی تھی وہ ہیل اتار دی اور ننگے پائوں ان کی طرف گئی . میں نے ان کے ساتھ تصویر لینا چاہی.

    لیکن ان کے باڈی گارڈ‌نےمجھےدھکا دیدیا، یہ سب میرے شوہر دور بیٹھے دیکھ رہے تھے ، انکو بہت غصہ آیا انہوں نے باڈی گارڈ‌کو بتایا کہ یہ انڈٰین اداکارہ ہیں‌لیکن انہوں نے تب بھی تصویر نہ لینے دی. اداکارہ کہتی ہیں کہ ”اس چیز سے میرا بہت دل ٹوٹا اس کے بعد فیصلہ کر لیا کہ اب کسی مداح کو تصویر لینے سے منع نہیں کروں گی”. انہوں نے کہا کہ ہم اگلے دن جس تقریب میں‌گئے اسی میں‌آرنلڈ شوازنیگر بھی موجود تھے ان کو سب بتایا کہ کل کیا ہوا انہوں نے معذرت کرتے ہوئے میرے ساتھ تصویر بنائی .

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • شادی کا رشتہ میرے لئے پیچیدہ ہو چکا صبا حمید

    شادی کا رشتہ میرے لئے پیچیدہ ہو چکا صبا حمید

    سینئر اداکارہ صبا حمید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ شادی دو انسانوں کے درمیان ایک ایسا رشتہ ہے جس کو چلانا اور چلانے کے لئے کوشش کرنا دونوں اطراف کی برابر کی ذمہ داری ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ یہ رشتہ میرے لئے تو پیچیدہ ہو چکا ، میرا شادی کرنے کا تجربہ کوئی بہت زیادہ اچھا نہیں رہا. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ شوبز کی شادیاں ہی ناکام ہوتی ہیں، شعبہ کوئی بھی ہو ، شادی ویسے ہی ایک مشکل کام ہے . ہم اس رشتے کی ناکامی کا زمہ دار کسی ایک شخص کو قرار نہیں دے سکتے.

    انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں روایتی تصورات اب نہیں رہے، ”آج کل کے دور میں شادی کرنے والے دونوں شریک حیات پڑھے لکھے ہوتے ہیں”، اس رشتے کو بخوبی کیسے نبھانا اس پر تحقیق کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تو سب سے یہ کہوں‌ گی کہ شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کریں اور یہ سوچ کر کریں کہ اس رشتے کو چلانے کےلئے اپنا بیسٹ دینا ہے. باقی اگر رشتہ نہیں بھی چلتا تو مایوس نہیں‌ہونا چاہیے. یاد رہے کہ صبا حمید کی اذدواجی زندگی کے معاملات بہت خوشگوار نہیں رہے ہیں شاید اسی لئے انہوں نے حالیہ انٹرویو میں اس رشتے کو پیچیدہ قرار دیدیا ہے.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • 100 کروڑ کے کلب میں‌شامل ہوں یہ اعزاز مجھ نہیں چھینا جا سکتا رچا چڈھا

    100 کروڑ کے کلب میں‌شامل ہوں یہ اعزاز مجھ نہیں چھینا جا سکتا رچا چڈھا

    فلم ’گینگز آف واسع پور‘ کی نغمہ، ’فُقرے‘ کی بھولی پنجابن، ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلیٰ‘ کی رسیلا دیوی، ’میڈم چیف منسٹر‘ کی تارہ، ’سیکشن 175: مرضی یا زبردستی‘ کی ہِیرل گاندھی جیسی فلموں میں اہم کردار کرکے شائقین کی توجہ سمیٹنے والی رچا چڈھا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ میں‌ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوں اور کوئی مجھ سے یہ اعزاز چھین نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک خوش نصیب اداکارہ ہوں ، کہ مجھے بالی وڈ میں آتے ہی ایسے کردار ملے کہ جنکو کر کے میری پہچان بنی .ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک جتنے بھی کردار کئے ہیں ان میں‌سے کوئی بھی کردار میرے دل کے زیادہ قریب نہیں ہے۔ میں جی لگا کر سب کردار نبھاتی رہی اور آپ اگر ان تمام کرداروں کو دیکھیں تو آپ لگے گا کہ یہ سب مختلف اقدار کے حامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میری فلم ’فُقرے تھری‘ نے دنیا بھر میں ایک سو سات کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔”مجھے خود پر بہت زیادہ فخر ہے کہ میں نے زیرو سے شروع کیا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی”. آج جو کچھ بھی ہوں جس مقام ہوں اس کے لئے بہت خوش ہوں اور اوپر والے کے بعد اپنے مداحوں کی شکر گزار ہوں .

  • سجل علی کا نیا شوٹ ، اداکارہ پر سوشل مٰیڈیا صارفین کی شدید تنقید

    سجل علی کا نیا شوٹ ، اداکارہ پر سوشل مٰیڈیا صارفین کی شدید تنقید

    اداکارہ سجل علی جو نہ صرف باصلاحیت اداکارہ ہیں بلکہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں. انہوں‌نے حال ہی میں ایک برینڈ شوٹ کروایا ہے.اس نئے شوٹ میں‌سجل علی نے کالے رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے. سجل علی کی اس بولڈ ساڑھی میں‌تصاویر کو نہ صرف سراہا جا رہا ہے بلکہ ان پر جم کر تنقید بھی کی جا رہی ہے. سجل علی کی اس نئے شوٹ میں‌ساڑھی میں‌تصاویر پر زیادہ تر صارفین کو بے باک انداز بالکل بھی پسند نہیں آیا۔ایک شخص نے لکھا کہ جب ڈرامے نہیں ملتے تو یہ لوگ ایسے کپڑے پہننا شروع کر دیتے ہیں۔ایک اور شخص نے سجل کو بکنی پہننے کا مشورہ دیا جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ان کا بس نہیں چلتا ورنہ کپڑے ہی اتار دیں ۔

    سجل علی کو یوں بے حد تنقید کا سامنا ہے سوشل میڈیا پر. تاہم ”اداکارہ نے اس تنقید کر کسی قسم کا تاحال رد عمل نہیں دیا”. یاد رہے کہ سجل علی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جنہوں‌نے بالی وڈ‌کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں‌بھی کام کیا ہے. ان کی اداکاری کو انٹرنیشنل لیول پر بھی سراہا جاتا ہے.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    اسرائیل کی فلسطین پر دہشتگردی کے خلاف دُنیا بھر کے فنکار اپنی آواز بلند کررہے ہیں اور فوری طور پر غزہ میں جنگ بند کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔ماہرہ خان کے علاوہ پاکستان کی نامور سلیبرٹیز فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر آواز بلند کررہے ہیں. دنانیر مبین نے بھی فلسطینیوں کے حق میں‌آواز اٹھائی ہے . انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر اسرائیلی وزیراعظم کا ایک ٹویٹ شئیر کیا ہے جس میں‌انہوں نے لکھا ہے کہ یہ جنگ تاریکی اور روشنی کے بچوں کے درمیان ہے. یہ ٹویٹ پڑھ کر مجھے بہت دکھ ہوا. میں‌اس ٹویٹ کو کبھی نہیں بھولوں گی اور دنیا کو بھی نہیں بھولنے دوں گی .

    دنیا کو چاہیے کہ اس ظلم کے خلاف متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں.” اسرائیلی فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں اور کچھ ملک اس پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں”. دنانیر مبین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ دل ہل گیا ہے فلسطینیوں کے ساتھ ہوتا یہ ظلم دیکھ کر. یاد رہے کہ اسرائیل کو فلسطین کے خلاف جنگ میں امریکا، برطانیہ اور بھارت کی بھرپور حمایت حاصل ہے، امریکا کی جانب سے اسرائیل کے لیے بھیجے جنگی طیارے بردار بحری جہاز نزدیکی ساحل تک پہنچ گیا ہے جب کہ ایک اور بحری بیڑہ بھی جلد روانہ کیا جائے گا۔

    غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

  • پورے کپڑے پہننے والی یمنہ ایوارڈ جیت گئی خلیل الرحمان قمر

    پورے کپڑے پہننے والی یمنہ ایوارڈ جیت گئی خلیل الرحمان قمر

    خلیل الرحمان قمر جو ہر کسی پر تنقید کرنا اپنا فرض‌سمجھتے ہیں لیکن ان پر اگر کوئی تنقید کرے تو وہ برداشت نہیں کرتے. انہوں نے حال ہی میں‌ہونے والے لکس سٹائل ایوارڈز پر جم کر کر دی ہے تنقید. لکس سٹائل ایوارڈز میں‌صبا قمر نے نہایت ہی بولڈ لباس زیب تن کر رکھا تھا . ان کے لباس کو لیکر سوشل میڈیا پر کافی تنقید بھی ہوئی . اسی طرح سے دیگر آرٹسٹوں اور ماڈلز نے بولڈ ملبوسات زیب تن کئے. خلیل الرحمان قمر نے لکس سٹائل ایوارڈ ز میں آنے والی فنکارائوں کے ملبوسات پر تنقید کی ہے.

    انہوں نے کہا ہے کہ ننگے کپڑے پہن کر آنے والیاں‌رہ گئیں اور پورے کپڑے پہن کر آنے والی یمنہ زیدی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ‌اپنے نام کر گئی . انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہےکہ میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج بھی کام کو ترجیح دی جاتی ہے اور جو جسم کی نمائش کرتی ہیں ان پر کام کرنے والیوں کو فوقیت دی جاتی ہے. یوں‌خ”لیل الرحمان قمر نے اپنے فنکارائوں پر خوب کی ہے تنقید”. یاد رہے کہ اس بار بہترین اداکارہ کا لکس سٹائل ایوارڈ یمنہ زیدی کو ملا ہے جبکہ بہترین ایکٹر کا ایوارڈ فیروز خان کو ملا. فیروز خان کو ایوارڈ‌دئیے جانے پر سوشل مٰیڈیا پر خاصی تنقید کی گئی.

    غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

    جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

    مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل