Baaghi TV

Tag: actress

  • موجود دور میں مجھ سے کام لینے والا کوئی نہیں میرا

    موجود دور میں مجھ سے کام لینے والا کوئی نہیں میرا

    معروف اداکارہ میرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ موجودہ دور میں کوئی بھی ایسا ڈائریکٹر اور رائٹر نہیں ہے جو مجھ سے کام لے سکے. سید نور اور جرار رضوی جیسے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا اور ان سے بہت کچھ سیکھا. میں آج بھی ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں اور خوشی سے ان کے ساتھ کام کروں گی .انہوں نے کہا کہ سید نور اور جرار رضوی جیسے منجھے ہوئے ڈائریکٹرز نے فلم انڈسٹری کی بہت خدمت کی ہے ، میڈم سنگیتا نے بھی بہترین فلمیں بنائیں. موجود دور میں جتنا بھی اچھا کام ہو رہا ہے لیکن کوئی ایسا نہیں ہے جو میرے اندر چھپی صلاحتیوں کو باہر نکال سکے.

    میرا نے کہا کہ ”جب میں کوئی پراجیکٹ سائن کرتی ہوں تو جی جان ایک کر دیتی ہوں”، ہمارے دور میں بہت ہی پروفیشنل انداز میں کام ہو رہا تھا. آج بھی ہو رہا ہے لیکن مجھے سید نور کے دور کے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرکے زیادہ مزا آتا ہے. یاد رہے کہ فلمسٹار میرا کسی نہ کسی کنٹرورسی کو جنم دینے میں مہلارت رکھتی ہیں ان کے حوالے سے حال ہی میں کہا گیا ہے کہ وہ بہت اچھی طرح جانتی ہیں کہ خبروں میں کیسے رہنا ہے.

    راکھی عمرہ کرکے بھی نہیں بدلی عادل درانی

    بجلی کے بلوں پر فنکار سراپا احتجاج

    میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق

  • حمائمہ ملک بشری اقبال کے ساتھ کھڑی ہو گئیں

    حمائمہ ملک بشری اقبال کے ساتھ کھڑی ہو گئیں

    ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی اہلیہ بشری اقبال نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے پہلی بار کھل کر انٹرویو میں بات کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ نے ان کی وڈیوز وائرل کیں جس کے بعد وہ مایوس ہو گئے ، عورتیں یہ کیوں نہیں سوچتیں کہ عزت صرف عورتوں کی نہیں ہوتی بلکہ مردوں کی بھی عزت ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ عورت کارڈ کھیلنا آسان ہے لیکن یہ بھی سوچیں کہ مرد بھی ایک انسان ہے. بشری اقبال کے اس بیان کو سیکنڈ کیا ہے حمائمہ ملک نے. انہوں نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے کہا ہے کہ بشری اقبال نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ مرد بھی ایک انسان ہوتا ہے.

    ”حمائمہ ملک نے دانیا شاہ کا نام لئے بغیر انہیں اللہ سے معافی مانگنے کا مشورہ دیا. ”یاد رہے کہ بشری اقبال نے یہ بھی کہا ہے کہ دنیا میں‌بہت سارے ایسے مرد ہیں جن کی ذاتی وڈیوز وائرل ہونے کے بعد انہوں نے دنیا سے منہ موڑ لیا ، لیکن ایسے بھی لوگ دیکھے ہیں میں نے جن کی وڈیوز وائرل ہوئیں لیکن ان کو کوئی فرق ہی نہیں پڑا.

    راکھی عمرہ کرکے بھی نہیں بدلی عادل درانی

    بجلی کے بلوں پر فنکار سراپا احتجاج

    میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق

  • احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل موہ لئے

    احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل موہ لئے

    سکس سگما کی پروڈکشن میں تیار ہونے والا ڈرامہ احسان فراموش ان دنوں آن ائیر ہے ڈرامے کی بائیس اقساط آن ائیر ہو چکی ہیں ، ڈرامے کی کاسٹ میں مومنہ اقبال . مشعال خان ، ہمایوں اشرف اور سلمان سعید اہم کردار ادا کررہے ہیں. مومنہ اقبال نے اس ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو پیسوں سے بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے اور کسی کی خوشی سے وہ خوش نہیں ہوتی. مومنہ کو اس کی مالکن پالتی ہیں کیونکہ ان کا والد جو کہ مالکن کا ملازم ہوتا ہے وہ انتقال کر جاتا ہے. وہ اسکو اپنی بیٹی بنا کر رکھتی ہیں. لیکن مومنہ اقبال کبھی کسی کا اچھا نہیں‌چاہتیں. وہ جس گھر میں بیاہ کر جاتی ہیں وہاں جا کر فساد کرتی ہیں اور اپنی جیٹھانی کو نیچا دکھانے کےلئے اسکو تنگ کرتی ہیں.

    اور الٹا خود اپنے جیٹھ اور شوہر کی ہمدردیاں سمیٹتی ہیں . ”مومنہ کی اداکاری کو بے حد سراہا جا رہا ہے. ”اداکارہ کی ڈائیلاگ ڈلیوری اور چہرے کے تاثرات بہت پسند کئے جارہے ہیں . اگلی اقساط میں دکھایا جانے والا ہے مومنہ اپنی بہن کے شوہر سے متاثر ہوجاتی ہیں اب آگے کیا کرتی ہیں یہ تو آنے والی اقساط میں ہی پتہ چلے گا. مومنہ اس سے پہلے بھی کئی ڈراموں میں‌کام کر چکی ہیں لیکن احسان فراموش میں ان کی اداکاری کو بہت پذیرائی مل رہی ہے.

    راکھی عمرہ کرکے بھی نہیں بدلی عادل درانی

    بجلی کے بلوں پر فنکار سراپا احتجاج

    میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق

  • مداحوں کی جانب سے شادی کی آفرز ملتی رہتی ہیں زباب رانا

    مداحوں کی جانب سے شادی کی آفرز ملتی رہتی ہیں زباب رانا

    ٹی وی کی معروف اداکارہ زباب رانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ مجھے اپنے مداحوں کی جانب سے شادی کی آفرز آتی رہتی ہیں اور جہاں بھی جاتی ہوں یہ سوال ضرور ہوتاہے کہ میں شادی کب کررہی ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے پھول بہت پسند ہیں اور ایک بار میں ایک جگہ شوٹنگ کررہی تھی وہاں میری گاڑی پر کسی مداح نے پھولوں کا گدلستہ رکھ دیا اس گلدستے میں‌تین سو پھول تھے جو کہ بہت خوبصورت تھے اور ساتھ میں‌ایک نوٹ لکھ کر رکھا کہ آپ جیسی ہیں ویسی ہی رہیے گا ، بالکل نہ بدلیے گا، میں‌اس مداح سے بہت متاثر ہوئی کیونکہ پھول میری کمزوری ہیں اور میں پھول دینے والے مداح کے ساتھ ملنا چاہتی تھی.

    انہوں نے کہاکہ ”میری خوش قسمتی ہے کہ میرے مداح مجھے بہت پسند کرتے ہیں”، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ چاہتےہیں کہ میں ان کو ہمیشہ نظر آتی رہوں. میں آج جو بھی ہوں ان کے پیار اور محبت کی وجہ سے ہوں. میرے مداحوں کی جو میرے لئے دیوانگی ہے اس کے میرے پاس بہت سارے قصے موجود ہیں میں دراصل انجوائے کرتی ہوں اور خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے چاہنے والے موجود ہیں.

    راکھی عمرہ کرکے بھی نہیں بدلی عادل درانی

    بجلی کے بلوں پر فنکار سراپا احتجاج

    میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق

  • پی ٹی وی میں‌کام کرکے جو سیکھا وہ بعد کے کیرئیر میں بہت کام آیا ماریہ واسطی

    پی ٹی وی میں‌کام کرکے جو سیکھا وہ بعد کے کیرئیر میں بہت کام آیا ماریہ واسطی

    اداکارہ ماریہ واسطی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے اس پر کھل کر بات کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نام اور مقام پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتا بلکہ بہت محنت کرکے حاصل کرنا پڑتا ہے۔ یاور حیات فرخ بشیر جیسے لوگ ملے،انہوں نے آگے بڑھنے میں بہت مدد کی۔ ہمارے دور میں سینئیر جونئیرز کی بہت زیادہ رہنمائی کیا کرتے تھے۔ سکھایا کرتے تھے ، غلطیوں پر ڈانٹ پڑتی تھی لیکن اس ڈانٹ میں بھی پیار اور اپنا پن ہوتا تھا۔ ہمارے دور میں کام کے سخت قاعدے ہوتے تھے،وقت پر سیٹ پر جانا، اپنے ڈائیلاگز یاد کرنے، ریہرسلز میں شرکت کو یقینی بنانا۔

    مجھے یاد ہے کہ ہمارے سینئرز بھی کام کے تمام قاعدے اور قوانین کی پاسداری کرتے تھے . سخت ڈسپلن ہوتا تھا۔جو کچھ ہم نے پی ٹی وی کے دور میں کام کرکے سیکھا وہ بعد میں بہت کام آیا . انہوں نے کہا کہ میں‌نے ہمیشہ معیار کا خیال رکھا ہے کبھی بھی کام اس لئے نہیں کیا کہ بس نظر آنا ہے میری ترجیح اچھے کردار رہے ہیں اور رہیں گے. یاد رہے کہ ماریہ واسطی نے پی ٹی وی لاہور سنٹر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شوبز کی دنیا میں چھا گئیں۔

  • میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق

    میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق

    ڈرامہ سیریل کابلی پلائو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ سبینا پاشا نے اپنے انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جب میں نے پہلا آڈیشن دیا تھا تو اس وقت وہ بہت برا ہوا تھا، جس جس نے بھی وہ آڈیشن دیکھا پسند نہ کیا، لیکن پھر بھی میری صلاحیتوں پر اعتبار کیا گیا اور مجھے سمجھایا گیا کہ اداکاری کیسے کرنی ہے اور کام کیسے کرنا ہے. سبینا پاشا نے کہا کہ اداکاری کا جنون مجھے جب چڑھا تو گھر والوں کو اس بارے میں‌آگاہی ہوئی ، انہوں نے بہت برا منایا اور کہا کہ میں شوبزمیں‌نہیں جا سکتی .

    ”میری بڑی بہن نے میری اداکاری کے جنون کو بھانپ لیا” اور اس نے میرا ساتھ دیا، اس نے گھر والوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن گھر والے نہ مانے ، اور یہاں تک کہ میرے والدین سے میری بڑی بہن نے مار کھائی ، اور مجھے کہا کہ میں‌کراچی چلی جائوں اور اپنے شوق کی تکمیل کروں، میں سمجھتی ہوں کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ اپنی بڑی بہن کی وجہ سے ہوں. وہ مجھے سپورٹ‌نہ کرتی تو گھر والے تو شاید کبھی مجھے شوبز میں‌آنے ہی نہ دیتے. لیکن جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے. میں‌خوش ہوں کہ میں آج اداکاری کررہی ہوں.

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

  • نبیل ظفر نے لڑکی کا کردار کیا تو کیا ہوا ؟  اداکار نے بتا دیا

    نبیل ظفر نے لڑکی کا کردار کیا تو کیا ہوا ؟ اداکار نے بتا دیا

    اداکار نبیل ظفر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ایک ڈرامے میں لڑکی بننے کے واقعہ کو یاد کیا ہے ، اور بتایا ہے کہ جب میں‌لڑکی بنا تو سچ میں میرے پیچھے کچھ مرد لگ گئے. تفصیلات کے مطابق نبیل ظفر نے بتایا کہ
    ہم نے ایک فوٹو شوٹ کیا تھا جس میں سردار دلاور محمود اسلم کا کردار مقبول تھا جس وہ شادیاں کرتا ہے اس میں میرا لڑکی کا کردار تھا۔انہوں نے بتایا کہ میک آپ آرٹسٹ مسرت آپا نے وگ لگا کر میرا میک اپ کیا تھا ،جب میں فوٹو گرافر کے ساتھ گاڑی میں نکلا تو موٹرسائیکلیں آس پاس سے گزر ہی تھیں پھر اندازہ ہوا کہ میں تو لڑکی بنا ہوا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ”لڑکی کا کردار نبھانے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور شائقین کا ریسپانس بھی بہت اچھا ملا تھا”، انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ہر کام بہتر سے بہترین کرنے کی کوشش کی ہے، میں نے کبھی بھی یہ نہیں دیکھا کہ مجھے سکرین پر نظر آنا ہے میں ہمیشہ یہ دیکھتا ہوں کہ کردار جو ملا ہے اس میں کام کرنے کا کتنا مارجن ہے. انہوں نے کہاکہ میں‌جتنے بھی ڈرامے بناتاہوں ان میں مزاح اور سوسائٹی کو ملنے والے اچھے پیغام کو یقینی بناتا ہوں.

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

  • بھارتی ڈائریکٹرز کبھی بھی پاکستانی ڈرامے کو مات نہیں دے سکے صبا حمید

    بھارتی ڈائریکٹرز کبھی بھی پاکستانی ڈرامے کو مات نہیں دے سکے صبا حمید

    سینئر اداکارہ صبا حمید نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ کل بھی اچھا تھا آج بھی اچھا ہے اورہمیشہ ہی اچھا رہے گا. پاکستانی ڈراموں کو دیکھ کر بھارتیوں نے بھی اچھا ڈرامہ بنانے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا نہ کر سکے، ان کے ڈراموں میں آج بھی مصنوعی پن نظر آتا ہے وہ لوگ کہانی پر کام نہیں کرتے اور معاشرتی حقیقتوں کو نہیں دکھاتے. جبکہ ہمارے ڈرامے میں‌حقیقت کا رنگ نمایاں ہوتا ہے. ہمارے ڈرامہ میکرز کا کام کرنے کا انداز بہت اچھا ہے. جن کو بھارتی چاہ کر بھی کاپی نہیں کر سکے نہ ہی کر سکتے ہیں. صبا حمید نے مزید کہا کہ ہمارے ڈرامے بہت اچھے بن رہے ہیں لیکن اس کے باوجود میں‌یہ کہنا چاہوں گی.

    کہ ہمارے سکرپٹس پر کام ہونے والا ہے ، ”ہمیں اپنے سکرپٹس کو مزید بہتر کرنا ہو گا” ، ہماری بعض کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جو حقیقت کے قریب نہیں ہوتیں‌، اور ڈرامہ اب پیار محبت عشق سے نکلنا چاہیے، دوسری طرف چند ایک جو روٹین سے ہٹ کر ڈرامے بن رہے ہیں وہ کمال ہیں جنکے لئے میں ڈرامہ میکرز اور اداکاروں دونوں کو داد دوں گی . یاد رہے کہ صبا حمید نے پاکستان ٹی وی کے سنہرے دور میں‌کام کیا ہے اور ان کا کام آج بھی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے.

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

  • میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی

    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی

    اداکارہ غنا علی جنہوں نے شادی کے بعد کچھ عرصہ کے لئے اداکاری سے بریک لے لیا تھا ، ایک بار پھر انہوں نے شوبز انڈسٹری کا رخ کر لیا ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں کبھی بھی اقربا پروری کا شکار نہیں ہوئی ، اور کبھی یہ بھی نہیں ہوا کہ میرے حصے کا رول کسی پرچی کو دے دیا گیاہو. انہوں نے کہاکہ انڈسٹری میں اقربا پروری سال ہا سال سے چل رہی ہے اور چلتی رہے گی ، بھئی کونسا ماں باپ چاہے گا کہ ان کے بچے آگے نہ بڑھیں، ہر ماں باپ اپنے بچے کو آگے بڑھنے کےلئے نہ صرف مدد کرتا ہے بلکہ وسائل بھی مہیا کرتا ہے.

    انہوں نے زور دیکر کہا کہ ”یہ تو کام دینے والوں کو سوچنا چاہیے کہ ہم جس کو کام دے رہے ہیں اس کے ٹیلنٹ کی وجہ سے دے رہے ہیں یا صرف یہ دیکھ رہے ہیں کہ ان بچے کے والدین کتنا بڑا نام ہیں” یا انہوں نے ماضی میں کتنا اچھا کام کیا. غنا علی نے کہا کہ ہم سب اپنا اپنا کام کررہےہیں کسی کی قسمت زیادہ تیز ہوتی ہے وہ جلدی کامیاب ہوجاتا ہے کوئی کامیابی حاصل کرنے کےلئے لمبا سفر طے کرتا ہے.

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

     

  • میں گنگو بائی کا اسی فیصد کردار کر چکی ہوں ریشم کا دعوی

    میں گنگو بائی کا اسی فیصد کردار کر چکی ہوں ریشم کا دعوی

    اداکارہ ریشم نے حال ہی میں ٹی وی شو پبلک ڈیمانڈ میں شرکت کی اس پروگرام کے ہوسٹ محسن عباس حیدر نے ان سے پوچھا کہ انہوں‌ نے فواد خان کی ماں کا کردار کرنے کےلئے کیسے حامی بھر لی ؟ تو ریشم نے کہا کہ بلال لاشاری نے مجھے قائل کر لیا تھا کہ یہ کردار آپ کو کرنا چاہیے اور ویسے بھی میں فواد خان کی ماں نہیں بنی ، جس بچے کی ماں بنایا گیا وہ بڑا ہو کر فواد خان بنتا ہے. انہوں نے کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے حوالے سے میرے پاس چوائس ہوتی تو یقینا میں دارو نتنی کا کردار کرنا چاہتی ، میں سمجھتی ہوں کہ مجھ میں‌کردار کرنے کی اہلیت ہے. ریشم نے کہا کہ میرا ڈرامہ امر بیل کو انڈیا میں کاپی کیا گیا اور سری دیوی نے میرا کردار لمحے میں‌ادا کیا.

    ”انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ عالیہ بھٹ نے جو فلم گنگو بائی کی ہے یہ بھی میرے ایک کردار سے متاثر ہے” اور میں گنگو بائی کا اسی فیصد کردار کر چکی ہوں. میں‌سمجھتی ہوں کہ عالیہ بھٹ نے بھی اچھے سے کردار نبھایا ہے ریشم نے کہا کہ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرے کئے ہوئے کردار انڈیا کی ہیروئنز بھی بعد میں‌کرتی ہیں،

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے