Baaghi TV

Tag: actress

  • یو ٹیوب پر موجود کبریٰ خان کے خلاف مواد ہٹا دیا گیا

    یو ٹیوب پر موجود کبریٰ خان کے خلاف مواد ہٹا دیا گیا

    ریٹائرڈ فوجی افسر عادل فاروق راجہ جو کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ فیض حمید پر گھٹیا قسم کے الزامات لگا چکے ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی 4 صفِ اوّل کی اداکاراوں پر نازیبا الزامات لگائے تھے جس پر کبریٰ خان اور مہوش حیات نے یوٹیوبر کے خلاف عدالت عدالت سے رجوع کیا تھا۔اسی سلسلے میں‌گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کبریٰ خان نے جن ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاونٹس کی نشاندہی کی تھی وہاں سے مواد ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ایف اے آئی سائبر کرائم سرکل نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔عدالت نے ایف آئی اے کے جواب پر درخواست گزار کے وکیل سے جواب الجواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    ”دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکاراوں کیخلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی، ”یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک اور ویڈیو میں وضاحت کی تھی اور پہلے والے موقف سے مکر گئے تھے، اس دوران درخواست گزار سمیت دیگر اداکاراوں کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔اداکاراوں کے خلاف ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن یوٹیوبر کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    حنا آغا نے اپنا نام انسٹاگرام سے تبدیل کرکےحنا الطاف کر لیا

    میں‌لوگوں میں زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں کرتی صائمہ نور

    مجھے شوبز میں‌آنے کی اجازت نہیں تھی شان شاہد کی بہن زرقا کا انٹرویو

  • جدید ٹیکنالوجی آنے کے باوجود کام کا طریقہ کار وہی پرانا ہی ہے سید نور

    جدید ٹیکنالوجی آنے کے باوجود کام کا طریقہ کار وہی پرانا ہی ہے سید نور

    لالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر سید نور کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی آنے کے بعد بھی کام کے طریقہ کار میں کسی قسم کا فرق نہیں آیا . انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ عرصہ صحافت بھی کی اس کے بعد میں‌لکھنے لکھانے کی طرف آ گیا. لیکن جب ڈائریکشن میں‌آیا تو کیرئیر کی ڈگر ہی بدل گئی . میری زندگی کا ہر دور بہت خوبصورت رہا ہے. ہر دور کی اپنی یادیں ہیں. سید نور نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ صائمہ پرفارمنس کی ملکہ ہیں وہ بہت بہترین اداکاری کرتی ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ میں‌نے بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا لیکن صائمہ کے ساتھ کا م کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا. ”صائمہ جتنی اچھی اداکارہ ہیں اس سے کہیں اچھی بیوی اور ماں ہیں . وہ بہت ہی ذمہ دار ہیں”. انہوں نے کہاکہ مجھ میں‌اور صائمہ میں‌اختلاف کم ہی باتوں پر ہوتا ہے لیکن اگر کبھی ہماری بحث ہو جائے تو میں ہمیشہ ان سے سوری کرکے بات کو ختم کرنے میں‌پہل کرتا ہوں ، میں صائمہ کی ناراضگی سے بہت ڈرتا ہوں. میں صائمہ سے بے حد محبت کرتا ہوں اسلئے کوشش کرتا ہوں کہ اسکو میری کوئی بات بری نہ لگے. انہوں نے کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی ہم سب کے باعث فخر ہے.

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • جنسی تعلق بنانے سے انکار پر فلم سے نکال دیا گیا ایشا گپتا

    جنسی تعلق بنانے سے انکار پر فلم سے نکال دیا گیا ایشا گپتا

    بالی وڈ‌ کی متعدد اداکارائیں اس بات کا انکشاف کر چکی ہیں کہ ان کو کام کے حصول میں دشواریوں کا سامنا رہتا ہے. ان سے کہا جاتا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ دوستی کریں گی تو ہی آپ کو کام ملے گا. یوں بہت ساری لڑکیوں کو کمپرومائز کرنا پڑتاہے. حا ل ہی میں ایسی ہی صورتحال پر بات کی ہے بالی وڈ‌اداکارہ ایشا گپتا نے ، انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جنسی تعلق بنانے سے انکار پر ایک فلم سے نکال دیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ایشا گپتا نے کہا ہے کہ ایک فلم کے معاون پروڈیوسر نے جنسی تعلق بنانے کی پیش کش کی،

    ان دنوں میں ان کے ساتھ ایک فلم میں کام کر رہی تھی، اس فلم کا آدھے سے زیادہ کام ختم ہوچکا تھا لیکن میں نے جنسی تعلق بنانے سے انکار کردیا تو مجھے فلم سے نکال دیا۔انہوں نے کہا کہ ”میں‌نے کام کے حصول کے لئے کمپرومائز نہیں کیا ،” میں مانتی ہوں کہ اس وجہ سے مجھے کام کم ملا ہے لیکن میرا ضمیر ضرور مطمئن ہے کہ میں نے کمپرومائز کر کے کام حاصل نہیں کیا. انہوں نے کہاکہ میں نے نہ پہلے کمپرومائز کیا ہے نہ ہی آئندہ کروں گی.

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن مجید کے 22پارے لکھ لئے

    رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن مجید کے 22پارے لکھ لئے

    یہ سب جانتے ہیں اب کہ رابی پیرزادہ نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد فن خطاطی اور مصوری کے ساتھ ساتھ مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔وہ دین کی جانب مکمل طور پر راغب ہو چکی ہیں.یہی نہیں بلکہ رابی پیرزادہ نے تین سال قبل ہاتھ سے قرآن مجید لکھنے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اب تک وہ 22پارے لکھ چکی ہیں ۔رابی پیرزادہ کے اپنے ہاتھ سے قرآن مجید کے 22پارے لکھنے کے عمل کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جا رہاہے اور کہا جا رہاہے رابی پیرزادہ نے جو کہا وہ وہی کررہی ہیں ورنہ تو ہوتا یہ ہے کہ آج اگر کسی اداکارہ نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کافیصلہ کیا ہے تو کل کو وہ پھرسے شوبز میں‌واپس آجاتی ہے ۔

    تاہم ہاتھ سے قرآن مجید کے 22 سپارے لکھنے کےحوالے سے رابی کہتی ہیں کہ خدا کی ذات کی توفیق سے 22پارے مکمل کر چکی ہوں اور ان شا اللہ جلد ہی باقی8پارے مکمل کر لوں گی جس کے بعد اسے لوگوں کے سامنے پیش کروں گی ۔مجھے بہت خوشی ہے کہ خدا کی پاک ذات مجھ سے اس قسم کے کام لے رہی ہے جو میری نجات کا زریعہ بنیں گے . رابی پیرزادہ مزید کہتی ہیں ”جب سے میں‌نے نماز قرآن کے ساتھ اپنا رشتہ جوڑا ہے تب سے مجھے لگتا ہے کہ میری زندگی سکون میں آ گئی ہے.”

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • ہما قریشی رائٹر بن گئیں

    ہما قریشی رائٹر بن گئیں

    بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی جن کے کریڈٹ پر گینگس آف واسع پور، بدلہ پور اور مونیکا او مائے ڈارلنگ جیسے پراجیکٹس ہیں وہ اب رائٹر بن گئی ہیں. جی ہاں ہما قریشی اب رائٹر کے طور پر سامنے آئی ہیں.ہما قریشی کا سپر ہیرو کے کردار پر مبنی پہلا ناول زبیا۔ این ایکسیڈنٹل سپر ہیرو دسمبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا. ہما اس ناول کو لیکر کافی پرجوش ہیں. ان کا کہنا ہے کہ میں‌نے دل سے لکھا ہے اور پڑھنے والے یقینا اس سے محظوظ ہوں گے. ہماقریشی کہتی ہیں‌کہ ہر انسان کی زندگی کی ایک کہانی ہوتی ہے ، اور ایسی کہانیاں جن سے دوسرے کچھ سیکھ سکیں ان کو سامنے لانا بہت ضروری ہوتا ہے ،

    ہما قریشی کا یہ بھی ماننا ہے کہ ”خود کی خوبیوں اور خامیوں کو تسلیم کرکے آگے چلنا ہی انسان کو مضبوط بناتا ہے.” ہمارے اندر یہ حوصلہ اور جرائت پیدا ہوجائے تو ہم بہت کچھ ایسا کر سکتے ہیں جو ہمیں‌صحیح ڈائریکشن میں‌لیکر جاتا ہے. ہما قریشی یہ بھی کہتی ہیں‌کہ میں‌نے اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میں‌چاہتی ہوں کہ میں‌نے جو سیکھا ہے اب اس پر عمل بھی کرتی رہوں تاکہ خود کو ایک بہتر انسان بنا سکوں اور دوسرے شاید میرے کسی عمل سے متاثر ہو کر خود کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں.

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • جویریا عباسی نے دنیا سے عزت کروانے کاطریقہ بتا دیا

    جویریا عباسی نے دنیا سے عزت کروانے کاطریقہ بتا دیا

    سینئر اداکارہ جویریا عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ دنیا میں‌عزت کروانے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ طریقہ یہ ہےکہ آپ دوسروں‌کو عزت دیں. آپ دوسروں‌کو عزت دیں‌گے ان کو سپیس دیں گے تو دنیا بھی آپ کی عزت کریگی ، آپ کواچھے لفظوں میں‌یاد رکھے گی. انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میرے مزاج میں‌بہت ٹھہرائو آیا ہے. میں‌پہلے بہت غصہ کیا کرتی تھی اور بات بات پر لڑ پڑتی تھی ، لیکن میں‌نے وقت کے ساتھ ساتھ اپنی اس عادت کو کنٹرول کیا. اور میں نے زندگی میں‌ایک اور چیز پچھلے چند برسوں میں‌سیکھی ہے کہ

    جو بھی فیصلہ کریں وہ سوچ سمجھ کر کریں. کل کو پچھتانے سے بہتر ہے کہ ہم کوئی بھی فیصلہ سوچ سمجھ کر کر لیں. ”انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم کسی کے ساتھ اچھا نہ کریں اور ہمارے ساتھ اچھا ہو” دنیا مکافات عمل ہے یہ چیز اگر ہم لوگ سمجھ جائیں تو ہم کسی کےساتھ برا کرنے کا سوچیں گے بھی نہیں. انہوں نے کہا کہ ہمیں‌چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کو بھی تحمل سے بات اور فیصلے کرنے کی عادت ڈالیں.یاد رہے کہ جویریا عباسی شمعون عباسی کی سابقہ اہلیہ ہیں اور جب سے ان کی شمعون عباسی کے ساتھ طلاق ہوئی ہے انہوں نے دوسری شادی نہیں‌کی.

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    نامور اداکارہ ریشم جو کہ سماجی کاموں‌میں‌بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں وہ اکثر نیاز بانٹتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں بالکل بھی مغرور نہیں‌ہوں ، میں‌بہت عاجز ہوں اور زمین سے جڑے رہنا ہی مجھے بہت پسند ہے. میں سمجھتی ہوں کہ جب انسان نے مٹی میں ہی چلے جانا ہے تو پھر اکڑ کس بات کی ؟انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ میں‌اپنے اردگرد کے لوگوں کا بہت خیال رکھتی ہوں، مجھے لگتا ہے مجھے اگر خود سے محبت ہے تو پھر مجھے اپنے اردگر کے لوگوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے .

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشبو بہت اچھی لگتی ہے اور میرے پاس بڑی تعداد میں پرفیومز ہیں ۔ ریشم نے کہا کہ میں ہر سال صرف پیسوں کی زکوة نہیں کرتی بلکہ اپنے کپڑوں کی بھی زکوة کرتی ہوں ، اپنے بہترین کپڑے بھی مستحق خواتین میں تقسیم کر دیتی ہوں ۔ریشم نے کہا کہ انسان کے پاس جو کچھ بھی ہے وہ سب اللہ کا دیا ہوا ایک امتحان ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اردگرد کے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے ان کی مدد کریں . ”کسی دکھی دل کی دعا لینا بے شک ایک بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے.”

    ماہم شاہد فلم رب دی سوں میں کاسٹ

    ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    میوزک کمپنی ای ایم آئی نے میوزک سے وابستہ شخصیات میں رائلٹی چیک تقسیم کئے

  • ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کو کوئی فائدہ نہیں سونیا حسین

    معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ایوارڈز کی تقریبات میں‌جانے کا کوئی فائدہ نہٰیں ہوتا . انہوں نے کہا کہ ایوارڈز شوز میں‌عموما وہ جاتے ہیں جن کو یا تو ایوارڈ ملنا ہوتا ہے یا پھر جن کو سجنے سنورنے کا بہت زیادہ شوق ہوتا ہے. سونیا حسین نے کہا کہ شاید لکس کی انتظامیہ بہت سارے فنکاروں کو پہلے ہی بتا دیتی ہو گی کہ ان کو ایوارڈ ملنے جا رہا ہے اور وہ کسی کو نہ بتائیں. مجھے اس بار ایک فلم کے لئے نامزد کیا گیا تھا لیکن میں‌نہیں گئی. سونیا حسین کیوں نہیں گئیں اسکی انہوں نے وضاحت نہیں کی.

    ”سونیا حسین نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آتی کہ لوگ کیوں فنکاروں‌کے پہننے اوڑھنے پر تنقید کرتے ہیں. ”جس کی جو مرضی ہوتی ہے وہ وہی پہن لیتا ہے کسی کو کیا مسئلہ ہے. اور لکس سٹائل ایوارڈز کی تقریب ہو یا فیشن اور ایوارڈز کی دیگر تقریبات ، اس میں جس کا جو دل کرتا ہے وہ ہی پہنتا ہے. کسی کو کوئی حق نہیں‌ہے کہ وہ کسی پر بھی تنقید کرے. دنیا ان باتوں سے نکل کر بہت آگے جا چکی ہے ، اور ہم انہی باتوں میں پھنسے ہوئے ہیں کہ کسی نے کیا پہنا ہے اور کیا نہیں پہنا.

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

  • شعیب اختر کا تعریف کرنا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے شیما گل

    شعیب اختر کا تعریف کرنا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے شیما گل

    معروف اداکارہ یشما گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ کرکٹر شعیب اختر کی جانب سے میری آنکھوں کی تعریف میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے. میری آنکھیں خوبصورت ہیں مجھے یہ تو پتہ تھا لیکن جب شعیب اختر نے کہا کہ یشما کی آنکھیں مجھ سے ملتی ہیں تو میری خوشی کی انتہا نہ تھی . میں‌ان کی بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری آنکھوں کی تعریف کی . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب میں‌نے مختلف قسم کے کردار کرنے شروع کر دئیے ہیں. پہلے مجھے نیگیٹیو کردار زیادہ ملتے تھے تو میں‌وہی کرتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہو گا.

    بلکہ اب میں‌کوشش کروں گی کہ میں‌مختلف کردار کروں اور ایسے کردار کروں‌جو لوگوں کو یاد رہ جائیں. انہوں نے کہا کہ” اب میرے دو تین دڑامے ایسے آئیں گے جن میں میرا کردار پازیٹیو ہو گا اور شائقین کو ایک نئی یشما گل دیکھنے کو ملے گی ”. انہوں نے کہا کہ میں بہت پرجوش ہوں اپنے پازیٹیو کرداروں کو لیکر. انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیگیٹیو کرداروں میں اگر میں‌نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے تو پازیٹیو کرداروں میں بھی خود کی صلاحیتوں کو منوائوں گی. یشما گل نے کہا کہ میں‌ہر کسی سے سیکھتی ہوں چاہے وہ مجھ سے جونئیر ہو یا سینئر .

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

  • لکس سٹائل ایوارڈ میں صبا قمر کو بولڈ ڈریسنگ کرنامہنگی پڑ گئی

    لکس سٹائل ایوارڈ میں صبا قمر کو بولڈ ڈریسنگ کرنامہنگی پڑ گئی

    ہر دلعزیز اداکارہ صبا قمر جنہوں نے لکس سٹائل ایوارڈز میں‌اپنے حسن کے جلوے بکھیرے، اداکارہ نے ریڈ کارپٹ پر تصاویر اور وڈیوز بنوائیں ، صبا وائٹ ڈریس میں نہایت ہی دلکش لگ رہی تھیں لیکن جب ان کی تصاویر سوشل میڈیا پرآئیں تو ان پر شدید تنقید کی گئی، تنقید ان کی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے ہوئی . صبا قمر نے ان ایوارڈز میں‌اداکارہ ریما کو ٹربیوبیوٹ پیش کیا ، ریما خان نے صبا قمر کی جم کر تعریف کی اور کہا کہ جس طرح آسمان میں‌ستاروں کے درمیان قمر ایک ہے اسی طرح سے فنکاروں میں صبا قمر ایک ہی ہے. صبا قمر اور ریما نے ایک ہی سٹیج پر ایک ساتھ رقص کیا. صبا قمر کے رقص کو تو بہت پذیرائی ملی،

    لیکن ان کو ان کی ریڈ کارپٹ پر بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ صبا قمر کو سوچنا چاہیے کہ وہ کس ملک میں رہتی ہیں اور وہ کیا پہن کر آرٹسٹوں کی نمائندگی کررہی ہیں.تاہم صبا قمر نے سوشل میڈیا پر ہونے والی اس تنقید پر کسی قسم کا رد عمل نہیں دیا. یاد رہے کہ ”یہ پہلا موقع نہیں ہے اس سے پہلے بھی کئی ایوارڈز کی تقریبات میں پاکستانی ہیروئنز کو ان کی ڈرسینگ کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا.”

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا