Baaghi TV

Tag: actress

  • راکھی ساونت کو جیل سے آئی کال عادل درانی کی

    راکھی ساونت کو جیل سے آئی کال عادل درانی کی

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ مجھے جیل سے عادل کی کال آئی ہے اور اس نے مجھے کہا ہے کہ میں اسکو معاف کردوں ، لیکن میں نے اسکو کہا ہے کہ تم جیل سے باہر آکر مجھے طلاق دو ، لیکن اس نے کہا ہے کہ معاف کر دو آئندہ ایسا کچھ نہیں ہوگا اور میں تمیں طلاق نہیں‌ دوں گا. راکھی ساونت نے عادل کی کال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں‌ عادل کو معاف نہیں‌کرنا چاہتی ، اگر اس بار معاف کر دیا تو میری جان کو شدید خطرہ ہو گا. انہوں نے کہا کہ بات معافی سے حل نہیں ہوتی چاہے عادل عدالت کو ہی کیوں نہ لکھ کر دے دے کہ میں اس کے ساتھ

    رہوں گا اس کو پریشان نہیں کروں گا میں اسکی بات نہیں مانوں گی کیونکہ اب عادل پر مجھے بھروسہ نہیں رہا. انہوں نے کہا کہ ایک بار دل ٹوٹ گیا ہے بار بار تو میں اپنا دل خود نہیں توڑ سکتی. عادل کو شاید اب پتہ نہیں ہے کہ میں اب صرف اپنی جان ہوں مجھے اب خود سے بہت پیار ہے عادل اب اپنی زندگی جیے میں اپنی زندگی جیوں .راکھی نے کہا کہ کسی بھی لڑکی کو کسی مرد پہ اندھا اعتبار نہیں کرنا چاہیے.

  • یمنہ زیدی نے اپنے مداح کو انسٹاگرام چھوڑنے کا کیوں کہا ؟‌

    یمنہ زیدی نے اپنے مداح کو انسٹاگرام چھوڑنے کا کیوں کہا ؟‌

    یمنہ زیدی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اس وقت وہ اداکارہ ہیں جو حقیقت کے قریب اداکاری کرنے کی وجہ سے اپنے سے جونئیرز اور سینرز کی پسندیدہ ہیں. یمنہ زیدی جب بھی کوئی کردار کرتی ہیں اس میں کچھ الگ اور منفرد ہی ہوتا ہے. ان کی بہترین اداکاری کے مداح تو ثانیہ سعید جیسے سینئر فنکار بھی ہیں. اداکارہ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے مداحوں کو جواب بھی دیتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں‌اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ، ان کے ایک مداح نے اس تصویر کو لائک کرتے ہوئے لکھا کہ یمنہ زیدی پلیز میرے لئے دعا کیجیے

    کیونکہ میرا پیپر ہے. یمنہ زیدی نے اپنے اس مداح کو جواب دیا اور کہا کہ آپ پلیز انسٹاگرام کو چھوڑ دیں اور پڑھائی پر توجہ دیں . یمنہ زیدی کے اس مشورے کو بہت زیادہ سراہا گیا اور سوشل میڈیا پر تبصرے ہوئے کہ یمنہ زیدی اپنے مداحوں کو مفید مشورے دیتی ہیں ان کی باتوں کا نہ صرف جواب دیتی ہیں بلکہ ان کی عزت بھی کرتی ہیں.واضح رہے کہ یمنہ زیدی نے ابھی تک فلموں میں‌کام نہیں کیا لیکن اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد فلموں میں بھی نظر آئیں گی.

  • شہناز گل نے نیا گھر خرید لیا

    شہناز گل نے نیا گھر خرید لیا

    بگ باس 13 سے شہرت پانے والی شہناز گل نے ابھی صرف ایک فلم کی ہے ، اور فلم کا نام ہے کسی کا بھائی کسی کی جان ، ان کی شہرت سلمان خان کی وجہ سے اونچی اڑان بھر رہی ہے. اس وقت وہ ایک بڑا شو کررہی ہیں جس میں وہ مختلف بالی وڈ‌ سلیبرٹیز کے انٹرویوز کرتی دکھائی دیتی ہیں . ان کے کریڈٹ پر محض ایک فلم ہے لیکن وہ اس وقت بالی وڈ کی سب سے زیادہ مصروف اداکارہ ہیں. اور ان کے پاس پیسے کی ریل پیل ہے. شہناز گل کی شہرت اورکمائی کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے اپنے لئے نیا گھر خرید لیا ہے. شہناز گل نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا

    ہے کہ یہ سب آپ کی محبت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ، میں چاہتی ہوں کہ مجھے ہمیشہ یونہی پیار محبت دیتے رہیں. شہناز گل اپنے اکثر انٹرویوز میں یہ کہہ چکی ہیں کہ میں فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں ایسی واداکارہ تھی جس کو سب سے کم پیسے دئیے گئے کم پیسے لینے کے باوجود میں سب سے مہنگی ہو کر نکلیں. واضح رہے کہ شہناز گل کو پنجاب کی کترینہ کہا جاتا ہے اور وہ سلمان خان کی فیورٹ ہیں اور بالی وڈ میں جو سلمان خان کا فیورٹ ہوتا ہے وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے.

  • سعیدہ امتیاز کا ملک چھوڑنے کا اعلان

    سعیدہ امتیاز کا ملک چھوڑنے کا اعلان

    اداکارہ اور ماڈل سعیدہ امتیاز نے ملک چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ملک چھوڑ رہی ہوں لیکن اس بار ملک میں سلمان خان کے لئے چھوڑوں گی ان کے ملک میں جا کر ان کے ساتھ کام کروں گی . سلمان خان کے ساتھ کام کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے جب تک یہ خواہش پوری نہیں ہو گی میں چین سے نہیں بیٹھوں گی. سعیدہ امتیاز نے یہ بھی کہا کہ میں بہت محنت کے ساتھ کام کرتی ہوں، میں چونکہ خود پروفیشنل ہوں لہذا میں چاہتی ہوں کہ مجھے پروفیشنل لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آئے. سعیدہ

    امیتاز نے یہ بھی کہا کہ موت کی خبر میرے لئے بہت بڑا جھٹکا تھی ، میں اس خبر کے بعد بہت زیاد ڈپریشن میں رہی ہوں گھر سے نکلنا بند کر دیا تھا، مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ شاید سچ میں میرے ساتھ کوئی ایسا ہی حادثہ ہو گیا ہے جو لوگ میرے گھر پرآرہے تھے ، مجھے گلے لگا رہے تھے . میں اس دن صبح کو نہیں بھول سکتی کہ جب میری موت کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی اور لوگوں نے طرح طرح کی باتیں گھڑیں .

  • نادیہ خان منی بیک گارنٹی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

    نادیہ خان منی بیک گارنٹی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

    منی بیک گارنٹی کو جہاں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے وہیں اس پر تنقید کی بھی جا رہی ہے. منی بیک گارنٹی پر حال ہی میں معروف فلمی نقاد راشد خواجہ نے جم کر تنقید کی ، اور کہاکہ فلم بیکار ہے اس کے ڈائیلاگز بھی اچھے نہیں ہیں ، اس پر اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے خوب دیا ہے جواب انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ یہ فلم دو بار دیکھی ہے اور پھر سے دیکھنے کے لئے جا رہی ہوں. آپ کو کسی کی بھی باتوں میں نہیں آنا چاہیے بلکہ پہلے خود فلم دیکھنی چاہیے اس کے بعد فیصلہ کرنا چاہیے کہ کیسی ہے. نادیہ خان نے فلمی شائقین کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے سینما گھر جائیں تو جا کر فلم دیکھیں اس کے بعد فیصلہ کریں کہ فلم میں خامیاں ہیں یا نہیں. نادیہ خان کے علاوہ نادیہ حسین نے بھی اپنے

    پیغام میں لوگوں سے کہا ہے کہ خدا کے لئے کسی کی باتوں پر یقین نہ کریں بلکہ خود جا کر فلم دیکھیں مجھے بھی کہا گیا تھا کہ فلم نہیں اچھی لیکن میں نے فلم دیکھی اور مجھے تو فلم بہت اچھی لگی. یاد رہے کہ منی بیک گارنٹی عید الفطر پر ریلیز کی گئی ، فواد خان اور وسیم اکرم کی موجودگی کے باجود لوگ سینما گھر سے باہر خوش ہو کر نہیں نکلے.

  • دادل کی لاہور میں سپیشل سکریننگ

    ابو علیحہ کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم دادل کی گزشتہ رات لاہور میں سپشیل سکریننگ کروائی گئی جس میں شوبز انڈسٹری سے جڑے نامور ستارں نے شرکت کی ، جرار رجوی ، حسن عسکری ، یاسر حسین اور احمد شہزاد بھی فلم دیکھنے کےلئے آئے. فلم دیکھنے کے لئے چند ایک لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا. محدو آڈینز کے ساتھ بیٹھ کر سونیا حسین اور محسن عباس حیدر نے فلم دیکھی ، فلم کو عید الفطر پر ریلیز کیا گیا لیکن اس نے خاطر خواہ بزنس نہیں کیا، تاہم سونیا حسین ، محسن عباس حیدر اور عدنان شاہ ٹیپو کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے. اس فلم

    میں سونیا حسین کا جو کریکٹر ہے وہ انڈیا کی فلم میری کوم جس میں پریانکا چوپڑا تھیں سے ملایا جا تا ہے . لیکن سونیا حسین کہتی ہیں کہ ایسا بالکل نہیں ہے. فلم میں گالیاں ڈائیلاگز کے طور پر سنائی گئی ہیں جس مجموعی طور پر شائقین کو اعتراض ہے. سونیا حسین نے اپنے کردار کے ساتھ بہت زیادہ انصاف کیا ہے حیا بلوچ کے کردار میں‌انہوں نے حقیقت کے رنگ بھر دئیے ہیں دوسری مائرہ خان بھی کافی عرصے کے بعد کسی فلم میں دکھائی دی ہیں انہوں‌نے بھی ایک اچھا کردار نبھایا ہے.

  • جیا خان خودکشی کیس میں والدہ ہی قصور وار ٹھہرا دی گئیں

    جیا خان خودکشی کیس میں والدہ ہی قصور وار ٹھہرا دی گئیں

    اداکارہ جیا خان جن کا سینئر اداکار آدیتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کے ساتھ افئیر تھا ، سورج کی بےوفائی کی وجہ سے جیا خان نے موت کو گلے لگا لیا، کچھ میڈیا رپورٹس یہ بھی بتاتی ہیں کہ اداکارہ حاملہ تھیں جس وقت انہوں نے خود کشی کی ، اور سورج اس حمل سے بخوبی واقف تھے. جب جیا خان نے خود کشی کی تو جیا کی والدہ رابعہ نے بارہا کہا کہ سورج میری بیٹی کی خود کشی کا ذمہ دار ہے وہ میری بیٹی کو نہ صرف مارتا تھا بلکہ گالیاں بھی دیتا تھا. اس نے جب میری بیٹی کو دھوکہ دیا تو وہ یہ برداشت نہ کر سکی اور اس نے موت کو گلے لگا لیا. رابعہ خان کیس عدالت تک لیکر گئیں

    اور کافی سال کے بعد کیس کا فیصلہ سورج پنچولی کے حق میں آگیا ہے اور جیا خان کی والدہ رابعہ خان کو ہی قصور وار ٹھہرا دیا گیا ہے. سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اداکارہ کی ماں نے حقائق چھپائے اور اپنے ہی بیانات سے مکرتی رہیں جس کی وجہ سے کیس کمزور ہو گیا اور سورج پنچولی کے حق میں چلا گیا. جبکہ رابعہ خان کا کہنا ہےکہ اس کیس کو جان بوجھ کر کمزور کرنے کی سازش کی گئی وکیل نے خود کشی کی بجائے اسکو قتل کا رنگ دیا.

  • اگر گھرسے بھاگی نہ ہوتی تو آج اتنی مضبوط اور کامیاب نہ ہوتی شہناز گل

    اگر گھرسے بھاگی نہ ہوتی تو آج اتنی مضبوط اور کامیاب نہ ہوتی شہناز گل

    اداکارہ شہناز گل جو کہ خود کو پنجاب کی کترینہ کیف کہتی ہیں ، سلمان خان انہیں بہت پسند کرتے ہیں جس کی وجہ سے شہناز گل بالی وڈ کی آنکھ کا تارہ بن چکی ہیں، وہ اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں جس گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں اس میں لڑکیوں کی جلدی شادی کر دی جاتی ہے. اور لڑکیاں پابند ہوتی ہیں کہ جیسے ہی ان کا اچھا رشتہ آئے وہ اپنی پڑھائی کو بھی چھوڑنا پڑے تو چھوڑ کر ماں باپ کے فیصلے کے آگے سر جھکا دیں. انہوں نے کہاکہ میری بھی چھوٹی ہی عمر میں شادی کی باتیں گھر میں ہونے لگیں، تو مجھے بہت الجھن محسوس ہوئی ، کیونکہ میں تو اداکارہ بننا چاہتی تھی اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتی تھی اور میرے گھر میں رہ کر یہ سب ہو

    نہیں سکتا تھا اسلئے میں نے سوچا کہ کیوں نہ گھر چھوڑ کر چلی جائوں اور اپنے خواب پورے کروں . لہذا میں نے اپنا گھر چھوڑ دیا اور بھاگ گئی بھاگ کر چندی گڑھ چلی گئی میں آج اگر اپنے سفر پر نظر ڈالوں تو مھسوس کرتی ہوں کہ میں اتنی مضبوط اور کامیاب نہ ہوتی. میرے حساب سے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کےلئے انسان کو رسک لینے پڑتے ہیں اور جو رسک لیتےہٰیں ان کو دیر سویر سے کامیابی ضرور ملتی ہے.

  • ژالے سرھدی کس بات سے ہوتی ہیں پریشان ؟‌

    ژالے سرھدی کس بات سے ہوتی ہیں پریشان ؟‌

    ٹی وی اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ میری ایک بیٹی ہے اور میں اسکے ساتھ بہت خوش ہوں ، میرے تین حمل ضائع ہونے کی وجہ سے مجھے ہائپو تھائیراڈ ہوا ہے، اسکی وجہ سے میں مزید بچے تاحال پیدا نہیں کر سکی، اور مجھے اس چیز کا افسوس ہے کہ میں مزید بچے پیدا نہیں کر سکی . لیکن ظاہر ہے اس کا اظہار میں ساری دنیا کے ساتھ نہیں کر سکتی. ژالے سرحدی نے کہا کہ لیکن لوگ جینے نہیں‌دیتے وہ جان بوجھ کر ایسے سوالات کرتے ہیں کہ جس سے میرا دل دکھ جاتا ہے. جب کسی کو پتہ چلتا ہے کہ میری ایک بیٹی ہے تو مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ ایک ہی بیٹی کیوں، مزید بچے کیوں نہیں؟ اداکارہ ہو اس لئے تم مزید بچے پیدا نہیں کرنا چاہتی. حالانکہ یہ کسی کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے کہ میری ایک بیٹی ہے پانچ

    بچے ہیں . اور ویسے بھی یہ اخلاقی لحاظ سے بھی درست نہیں ہے کہ ہم کسی سے کہیں کہ تمہارے ہاں اولاد کیوں نہیں ہے اگر ہے تو صرف ایک ہی بچہ کیوں ہے. ہو سکتا ہے کوئی خاتون صحت کے مسائل سے گزز رہی ہو. لیکن ہمارے ہاں سوال کرنے والے بالکل بھی خیال نہیں کرتے جو کہ بہت ہی غلط ہے.

  • شوہر نے غصے میں طلاق دے دی تھی حنا دلپذیر

    شوہر نے غصے میں طلاق دے دی تھی حنا دلپذیر

    معروف اداکارہ حنا دلپذیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بیان کر دی ہے اپنی زندگی کی وہ داستان جس کو سن کر ہر کسی کا دل پسیج جائے. انہوں نے کہا کہ میری شادی 1992 میں ہوئی تھی ، اور میری پسند کی شادی تھی ، ہم دونوں بہت خوش تھے ، ہمارے درمیان کسی قسم کے اختلافات نہیں تھے ، لیکن ایک دن کسی بات پر میرے شوہر کو غصہ آیا اور انہوں نے مجھے طلاق دیدی. حنا دلپذیر نے کہا کہ میرا شوہر بہت اچھے دل کا انسان تھا وہ اچھے سے پیش آتا تھا اور کبھی مارتا پیٹتا یا گالیاں نہیں دیتا تھا. لیکن ایک دن پتہ نہیں اسکو کیا ہوا کہ اس نے مجھے غصے میں آکر طلاق

    دیدی. انہوں نے کہا کہ جب مجھے میرے شوہر نے طلاق دی اس وقت میرے بچے کی عمر چار سال تھی. میں بہت پریشان ہوئی لیکن قسمت کا فیصلہ سمجھ کر قبول کر لیا شاید ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ اتنا ہی ساتھ تھا. لیکن حنا نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ میرا سابق شوہر جہاں بھی ہو گا خیریت سے ہوگا اور ایک اچھی زندگی گزار رہا ہوگا. واضح رہے حنا دلپذیر نے کامیڈی میں اپنا ایک نام اور مقام بنایا ہے. ان کی بے ساختہ اداکاری ہی ان کی پہچان ہے.