Baaghi TV

Tag: actress

  • جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    معروف اداکارہ جگن کاظم جنہوں نے ماڈلنگ بھی کی ، میزبانی بھی کی ، آئٹم سانگ بھی کیا، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بچپن میں امیتابھ بچن کی فلمیں بہت شوق سے دیکھا کرتی تھی ، انکی اداکاری ان کی فلمیں ان کی شخصیت میرے ر پر سوار رہتی تھی۔ مجھے کوئی بھی پوچھا کرتا تھا بچپن میں کہ تم بڑی ہو کر کیا بنو گی تو میں ان سے کہا کرتی تھی کہ میں بڑی ہو کر اداکارہ بنوں گی۔ جب کوئی پوچھتا تھا کہ تم کسی جیسی اداکارہ بنو گی تو میں کہا کرتی تھی کہ میں امتیابھ بچن بنوں گی.

    انہوں نے اسی انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ” ڈراموں میں تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے حقیقی زندگی میں بھی ہم اسکو نارمل سمجھنے لگے ہیں،” ہاں اگر تشدد سے ہٹ کر پایر محبت والی کہانی دکھائی جائے تو اس پر نامناسب باتیں کی جاتی ہیں۔ میں نے اپنے شوہر کو بوسہ دیتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی جس کے بعد مجھے سوشل میڈیا پر اتنی زیادہ گالیاں پڑیں کہ کیا بتاﺅں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیز ہمارے رویوں میں تشدد کا پتہ دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کی نسل کو تو ماں باپ سے چپیڑیں پڑی ہی نہیں ہم نے کھائی ہیں ماں باپ کی چپیڑیںاور اسی طرح بڑے ہوئے ہیں۔

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

  • ماہرہ خان ڈرامہ سیریل ہمسفر کے 12کامیاب سال گزرنے پر خوش

    ماہرہ خان ڈرامہ سیریل ہمسفر کے 12کامیاب سال گزرنے پر خوش

    ڈرامہ سیریل ہمسفر ایک ایسا ڈرامہ ہے جس نے بہت سارے فنکاروں کی زندگی بدل کر رکھ دی، ڈرامے میں مرکزی کردار ماہرہ خان اور فواد خان نے ادا کئے تھے جبکہ سرمد کھوسٹ نے اسے ڈائریکٹ کیا تھا، عتیقہ اوڈھو نے فواد خان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھااور نوین وقار نے ایک ایسی لڑکی کا کردار کیا تھا جو فواد خان کی دوست ہے اور اسکو پسند کرتی ہے۔ اس ڈرامے نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی دھوم مچا دی تھی۔ اسی ڈرامے کی وجہ سے ماہرہ خان اور فواد خان کو بالی وڈ میں کام کرنے کا موقع میسر آیا اور یہ دونوں دیکھتے ہی دیکھتے بالی وڈ کے افق پر بھی چھا گئے ۔

    ”سرمد سلطان کھوسٹ کے ڈائریکشن کے کیرئیر کو بھی بُوم ملا۔ ”اس ڈرامے کے او ایس ٹی کو کون بھول سکتا ہے، وہ ہمسفر تھا مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی اس کو گانے والی قراة العین بلوچ کے سنگنگ کیرئیر کی بھی ڈگر بدل گئی تھی۔ ڈرامہ 2011میں آن ائیر گیا تھا ، اور آج اسکی ریلیز کو باراں سال ہو چکے ہیں اس موقع پر ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر کے 12کامیاب سال مکمل ہو چکے ہیں اور میں آپ سب کی شکر گزار ہوں، انہوں نے شکریہ ایک ٹویٹ کے زریعے ادا کیا۔

  • سجاد علی کے گھر گئی تو ہماری شادی کی افواہیں پھیل گئیں فضا علی

    سجاد علی کے گھر گئی تو ہماری شادی کی افواہیں پھیل گئیں فضا علی

    ملٹی ٹیلینٹڈ فضا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری والدہ کینسر کے مرض میں‌مبتلا تھیں اور ان کے علاج کے لئے مجھے ڈھیر سارے پیسے چاہیے تھے. میں نے کام کیا ہوا تھا اور میرے پیسے پھنسے ہوئے تھے ، میں نے ہر کسی کی منت کی یہاں تک کہ پیسے دینے والوں‌کے سامنے رو بھی پڑی لیکن کسی نےمجھے میرے پیسے نہیں دئیے انہوں نے کہا کہ مجھے مجبور ہو کر آخر میں اپنا فلیٹ فروخت کرنا پڑا اور ماں کا علاج کروایا. انہوں نے کہا کہ اگر مجھے میرے پیسے ہی دے دئیے جاتے تو فلیٹ فروخت نہ کرنا پڑتا، جن جن لوگوں نے مجھے پیسے دینے تھے وہ آج تک نہیں مل سکے.

    انہوں نے کہا کہ ملکو کے ساتھ اتنے گانے گائے انہوں نے بھی مجھے معاوضہ نہ دیا اسی طرح سے بہت سارے گلوکاروں کے ساتھ بھی گایا سولو بھی گایا لیکن مجھے پیسے نہ دئیے گئے، یوں میں‌مایوس ہو گئی اور پچھلے ایک سال سے میں نے گانا ہی نہیں گایا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوتا ہے جب لوگ جھوٹے افسانے بناتے ہیں ، میں ”گلوکار سجاد علی اور ان کی فیملی کو ملنے کےلئے ان کے گھر گئی تو افواہیں یہ پھیلا دی گئیں کہ میری اور سجاد علی کی شادی ہو گئی ہے اور ان کی بیوی نے مجھے قبول کر لیا ہے.” انہوں نے کہا کہ شرم آنی چاہیے ایسے لوگوں‌کو جو دوسروں‌کی عزت کو مٹی میں ملاتے ہیں.

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

  • شگفتہ اعجاز کا اپنی صحت کے حوالے سے ایک  اہم وی لاگ

    شگفتہ اعجاز کا اپنی صحت کے حوالے سے ایک اہم وی لاگ

    معروف اور سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں‌سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں‌ وہ اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہی دے رہی ہیں. اس وڈیو میں‌وہ بتا رہی ہیں کہ میری بیٹی کی صحت کو لیکر کافی فکر مند رہتی ہیں ، میری والدہ چونکہ کینسر کے مرض سے سے لڑتے لڑتے اس دنیا سے چلی گئیں تھیں تو میری بیٹی کو لگتا ہے کہ مجھے اپنی صحت پر بہت زیادہ توجہ دینی چاہیے. انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کے حساب سے اب تک مجھے 4 سے 5 بار” پیپ سمیر یسٹ” کروا لینا چاہیے تھا۔شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میں نے اپنا ٹیسٹ کروا لیا ہے جس کی رپورٹ میں فائبرائیڈز ظاہر ہوئے ہیں.

    لہٰذا اب میں ایم آر آئی کروائوں گی۔شگفتہ اعجاز نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی میری ایم آر آئی’ کی رپورٹ آئے گی تو میں اپنے اگلے وی لاگ میں مداحوں کو لازمی آگاہ کروں گی۔شگفتہ اعجاز نے جیسے ہی یہ وڈیو شئیر کی تو ان کے مداحوں نے ان کے لئے صحت کی دعائیں کرنا شروع کردیں اور ان کے کمنٹس باکس میں‌دعائیہ کلمات لکھنا شروع کر دئیے.

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

  • مومنہ اقبال کے چیکس کبھی رکتے ہیں تو وہ کیا کرتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    مومنہ اقبال کے چیکس کبھی رکتے ہیں تو وہ کیا کرتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    ٹی وی کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں پڑھائی میں بہت اچھی تھی، میرا میتھس بہت اچھا تھا. میں ہمیشہ ہر کلاس میں اچھے نمبر لیا کرتی تھی . انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے چیکس کبھی نہیں رکے میں نے جو بھی کام کیا مجھے اسکا چیک فورا مل گیا. اگر کبھی رکے چیک تو میں‌نکلوا لیتی ہوں وہ مجھے نکلوانا آتا ہے. جب میزبان نے کہا کہ ایسا کیا طریقہ ہے کہ آپ پیسے نکلوا لیتی ہیں ہمیں بھی بتا دیں تاکہ اگر کوئی ہمارا چیک روکے تو ہم بھی وہی طریقہ آزما کر اپنا چیک کلئیر کروا لیں اس پر مومنہ اقبال ہنس پڑیں.

    انہوں نے کہا کہ کچھ خاص نہیں ہے، ”جب مجھے یاد آئے کہ فلاں کام کا چیک ابھی تک نہیں ملا تو میں‌صرف متعلقہ کمپنی یا بندے کو کال کرتی ہوں اور کہتی ہوں کہ مجھے میرا چیک نہیں ملا ابھی تک پلیز میرا چیک بھجوا دیں تو وہ فورا میرا چیک بھیج دیتے ہی”ں ایسا کبھی ہوا نہیں کہ کوئی حیلے بہانے کرے یا مجھے تنگ کرے. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کام پرسکون انداز سے کیا ہے. پیسوں کے لین دین کا مسئلہ ابھی تک تو نہیں‌کھڑا ہوا.

    تماشا گھر سے نکلنے کے بعد علی سکند کا اہم وڈیو پیغام

    نتاشا علی ہوئیں گھر سے بے گھر

    فضا علی کی بیٹی کی شوبز میں‌اینٹری

  • نتاشا علی ہوئیں گھر سے بے گھر

    نتاشا علی ہوئیں گھر سے بے گھر

    اے آر وائی پر چلنے والا رئیلٹی شو تماشا گھر جو کہ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے اس میں‌دو بڑے اور اہم کنٹسیٹنس حال ہی میں‌بے گھر ہو گئے ہیں علی سکندر اور اداکارہ نتاشا علی . نتاشا علی نے اپنی گیم بہت ہی اچھے انداز سے کھیلی ، انہوں نے گھر میں کبھی بہت زیادہ صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا تو کبھی وہ اپنا ٹیمبپر لوز کر جاتیں. نتاشا علی جیسے ہی گھر سے بے گھر ہوئیں تو علی سکندر کے بھائی آغا علی نے ان کو سوشل میڈیا پر کہا کہ ” آپ گھر میں کونٹینٹ کی کوئین تھیں، آپ نے بہترین انداز سے گیم کھیلی اور سب سے زیادہ اچھی بات یہ ہے کہ آپ جیسی ہیں ویسی ہی رہیں آپ رئیل رہیں فیک نہیں بنیں ،

    بہت زبردست نتاشا آپ پہلے ہی جیت چکی ہو، گھر سے نکلنا معنی نہیں رکھتا”. یوں ”علی سکندر نے خوبصورت الفاظ میں نتاشا علی کی حوصلہ افزائی کی.” یاد رہے کہ اس بار تماشا گھر میں جتنے بھی کنٹیسٹنس ہیں وہ سب ہی بہت مضبوط ہیں کوئی فی الحال یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا کہ کون ہو گا شو کا ونر. تماشا گھر انڈین رئیلٹی شو بگ باس کی کاپی ہے اور عدنان صدیقی گھر والوں کے لئے بادشاہ ہیں.

    ویلکم کے تیسرے حصے میں نانا پاٹیکر کیوں نہیں ؟ اداکار نے بتا دیا

    عمارہ حکمت نے لکس ایوارڈز میں مولا جٹ کو کیوں نہیں بھیجا؟‌

    ڈرامہ سیریل جنت سے آگے تنقید کی زد میں‌کیوں‌؟‌

  • کنزہ ہاشمی گولڈن ویزہ ملنے پر خوش

    کنزہ ہاشمی گولڈن ویزہ ملنے پر خوش

    بہت سارے پاکستانی فنکاروں کے بعد کنزہ ہاشمی بھی اس فہرست میں‌شامل ہو گئی ہیں جن کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا ملا ہے. اداکارہ نے اس خوشخبری کو اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے شئیر کیا. انہوں نے ایک تصویر بھی شئیر کی جس میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے حکام کے ہمراہ کھڑی ہیں اور ان سے گولڈن ویزا لے رہی ہیں۔انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا حاصل کر کے بے حد فخر محسوس ہورہا ہے جس کو میں ہمیشہ اپنا دوسرا گھر کہتی آئی ہوں۔

    ”کنزا ہاشمی سے قبل اسی برس عمران اشرف کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈ ویزہ ملا ہے” .یاد رہے کہ کنزا ہاشمی کا شمار ایسی اداکارائوں میں‌ہوتا ہے جنہوں شہرت کی بلندیوں کو بہت محنت کے بعد چھوا ہے. وہ کبھی بھی مقابلے میں نہیں آتیں بس اپنے کام پر توجہ مرکوز کئے رکھتی ہیں. کنزا ہاشمی اس وقت ڈراموں کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ اور کمرشلز بھی کررہی ہیں. وہ ایک بڑی فین فالونگ بھی رکھتی ہیںا ور سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں‌کی تصاویر بھی شیر کرتی رہتی ہیں.

    ویلکم کے تیسرے حصے میں نانا پاٹیکر کیوں نہیں ؟ اداکار نے بتا دیا

    عمارہ حکمت نے لکس ایوارڈز میں مولا جٹ کو کیوں نہیں بھیجا؟‌

    ڈرامہ سیریل جنت سے آگے تنقید کی زد میں‌کیوں‌؟‌

  • مجھ سے شادی کرنا سعود کی خواہش تھی جویریا

    مجھ سے شادی کرنا سعود کی خواہش تھی جویریا

    ٹی وی اداکارہ جویریا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ سعود کے ساتھ میری شادی ان کی خواہش تھی ، انہوں نے مجھے کہیں دیکھا اور اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ہاتھ رشتہ بھیج دیا. مجھے ان سے شادی سے پہلے محبت نہیں تھی ، محبت تو شادی کے بعد ہوئی ، میں نے سعود کو بہت ہی لونگ اور کیرنگ پایا، شادی کے بعدمیں‌ہر وقت سعود کے ساتھ ہی چپکی رہتی تھی وہ جہاں جاتے تھے میں‌ان کے ساتھ جاتی تھی ، سعود نے مجھے شادی کے بعد کئی بار کہا کہ بھئی کبھی تو مجھے اکیلا چھوڑ‌دو لیکن میں‌ان کے ساتھ ساتھ رہتی تھی. انہوں نے کہا کہ میاں بیوی میں شادی کے خصوصی طور پر بچوں کے بعد زیادہ محبت بڑھ جاتی ہے اور ہمارے بھی ایسا ہی ہوا.

    ”میری بیٹی جنت کی پیدائش کے بعد سعود نے میرا پہلے سے بھی زیادہ خیال رکھا ”اور یوں ہمارے درمیان اعتماد اور محبت کا رشتہ مزید گہرا ہوا. انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کا رشتہ ہوتا ہی ایسا ہے کہ اس میں محبت آہستہ آہستہ بڑھتی ہے. یاد رہے کہ جویریا سے جب سعود نے شادی کی وہ ایک اسٹیبلش اداکارہ تھیں تاہم سعود فلموں کے ایک بڑے اداکار مانے جاتے تھے.

    ویلکم کے تیسرے حصے میں نانا پاٹیکر کیوں نہیں ؟ اداکار نے بتا دیا

    عمارہ حکمت نے لکس ایوارڈز میں مولا جٹ کو کیوں نہیں بھیجا؟‌

    ڈرامہ سیریل جنت سے آگے تنقید کی زد میں‌کیوں‌؟‌

  • بہت لڑائی جھگڑا کرتی تھی اقراء عزیز

    بہت لڑائی جھگڑا کرتی تھی اقراء عزیز

    معروف اداکارہ اقراء عزیز نے حال ہی میں عمران اشرف کے شو میں شرکت کی اس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ میری سہیلیوں میں ، میں لڑاکا مشہور تھی میں بہت لڑائیاں کرتی تھی ، لیکن ہاتھا پائی کبھی بھی نہیں کی. انہوں نے کہا کہ لیکن میں‌زبان کے وار کبھی بھی خالی نہیں جانے دیتی. انہوں نے کہا کہ میں نھے سوچ رکھا تھا کہ انڈسٹری میں شادی نہیں کرنی لیکن جب یاسر حسین کے ساتھ ملاقات ہوئی تو میرے خیالات تبدیل ہو گئے اور میں نے انڈسٹری میں ہی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا. انہوں نے کہا کہ یاسر نے چونکہ تھیٹر بھی کر رکھا ہے تو ان کو اداکاری کی بہت زیادہ سمجھ بوجھ ہے لہذامیں ان سے اداکاری کے حوالے سے بھی ٹپس لیتی رہتی ہوں.

    انہوں نے کہا کہ یاسر حسین بہت زیادہ حاضر دماغ ہیں لہذا اس چیزکا مجھے بہت فائدہ ہوتا ہے . انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا میری زندگی سب سے زیادہ حسین حصہ ہے. جب سے یہ میری زندگی میں آیا ہے میرا برداشت کا لیول بڑھ گیا ہے ، اب میں کسی کی بھی بات کو آرام سے سن لیتی ہوں. انہوں نے کہا کہ رانجھا رانجھا کردی” میرے دل کے قریب ڈرامہ ہے اس میں‌اپنی اداکاری سے لطف اندوز ہوئی تھی. ”

    مشی خان برس پڑیں ڈرامہ لکھنے اور بنانے والوں پر

    غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

  • پہلی شادی میں‌طلاق ہوئی تو 5 سال صدمے میں‌ رہی منشا پاشا

    پہلی شادی میں‌طلاق ہوئی تو 5 سال صدمے میں‌ رہی منشا پاشا

    معروف اداکارہ منشا پاشا جنہوں نے دوسری شادی معروف وکیل اور سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ کی ہے . انہوں نے پہلی بار کسی ٹی وی انٹرویو میں کھل کر باتیں کی ہیں اپنی پہلی شادی اور طلاق کے حوالے سے. انہوں نے کہا کہ میری پہلی شادی کا ٹوٹنا میرے لئے کسی صدمے سے کم نہیں تھا. اس صدمے سے نکلنے کےلئے مجھے پانچ سال کا عرصہ لگا. انہوں نے کہا کہ طلاق کا فیصلہ انتہائی مشکل فیصلہ ہوتا ہے، اور سوسائٹی میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح دیکھ کر شادی کرنے سے ہی گریزاں نظر آتے ہیں ، ان کا ماننا ہے کہ اگر شادی کے بعد طلاق ہی ہونی ہے تو پھر شادی کیوں کی جائے،

    انہوں نے مزید کہا کہ ”شادی کے بعد انسان پوری کوشش کرتا ہے کہ وہ اپنے رشتے کو بچا لے لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر اسکا مطلب یہ نہیں‌ہے کہ آپ اپنی زندگی کو آگے بڑھنے سے روکیں”. جب اچھا جیون ساتھی ملے شادی کر لینی چاہیے. یاد رہے کہ منشاپاشا نے اپنے دیرینہ ساتھی جبران ناصر کے ساتھ شادی کی اور وہ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی ہیں. منشاایک جانی مانی اداکارہ ہیں انہوں نے ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے.

    مشی خان برس پڑیں ڈرامہ لکھنے اور بنانے والوں پر

    غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی