Baaghi TV

Tag: baaghi

  • ڈی پی سی تقریب حلف برداری،ملک کی نامور شخصیات کی شرکت

    ڈی پی سی تقریب حلف برداری،ملک کی نامور شخصیات کی شرکت

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی تقریب حلف برداری آج دن گیاراں بجے ڈی پی سی قصور بائی پاس پر منعقد ہو گی،ملک بھر کی نامور شخصیات شرکت کرینگی

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی تقریب حلف برداری آج دن گیاراں بجے ڈی پی سی قصور بائی پاس پر منعقد ہو گی جس میں سپریم کونسل ،کونسل ممبران و عہدیدران سے حلف لیا جائے گا
    تقریب حلف برداری کی قیادت بانی پریس کلب سردار شریف سوہڈل،ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ ظفر اقبال چوہدری،سیکٹریٹری جنرل سید تنویر حسین شاہ ،فنانس سیکریٹری سید عابد حسین شاہ و چاروں تحصیلوں کے نائب صدور کرینگے
    تقریب میں ملک بھی کی نامور شخصیات شرکت کرینگے جبکہ خصوصی شرکت سئینر اینکر پرسن و سی او باغی ٹی وی مبشر لقمان،معروف سیاستدان بختاور محمود قصوری،صوبائی وزیر کرنل ہاشم ڈوگر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور ،چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور ضیاء اللہ شاہ بخاری کی ہو گی
    تقریب میں مہمانوں کا اظہار خیال بھی ہو گا تاکہ سینئرز کا پیغام نو منتخب عہدیداران تک پہنچ پائے

  • جعلی نتیجہ،کرپشن کی انتہاہ،ڈی ایچ کیو بنا لوگوں کیلئے عذاب

    جعلی نتیجہ،کرپشن کی انتہاہ،ڈی ایچ کیو بنا لوگوں کیلئے عذاب

    قصور
    ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں عہدوں کا ناجائز استعمال کرکے کرپش کا راج

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں کرپشن کا راج قائم ہو چکا ہے
    سرکاری عہدے کا ناجائز استعمال کرکے من پسند بندے لاکر کرپشن کروائی جا رہی ہے
    ہسپتال میں جمیل کلرک اور رفیق اکاؤنٹنٹ کہ جس کی سیٹ ڈی ایچ کیو میں موجود ہی نہیں ہے ان کے ذریعہ سے ڈاکٹر لئیق ایم ایس منتھلییاں لے کر کرپشن کروا رہا ہے نیز دیگر ہسپتال میں تعینات عملہ نے کرپشن کی انتہا کر دی ہے اور لڑائی جھگڑے کا کا میڈیکل لینے آنے والے سائلین کو خود ساختہ میڈیکل دلوانے کے لیے ہزاروں بٹورے جا رہے ہیں
    ہسپتال کے عملہ میں اقبال نامی اہلکار خود ساختہ طور پر پانچ سے دس ہزار کے عیوض ہسپتال کے سرکاری کواٹروں میں لیجا کر جعلی رزلٹ کے لیے پین کلر و جسم لوکل کرنے والے انجکشن لگاکر ہڈی فیکچر کرتا ہے
    اور جھوٹا بناوٹی میڈیکل کروا دیتا ھے اس کے علاوہ اوریجنل رزلٹ لینے والے سائلین کو بھی مختلف حیلوں بہانوں سے بلیک میل کرتے ہیں اور پیسے بٹورے جاتے ہیں
    جمیل کلرک اور رفیق اکاؤنٹنٹ نے پورے ہسپتال میں اپنا ایک گروپ تشکیل دے رکھا ھے جس میں ہسپتال کا عملہ اور پرائیویٹ لوگ بھی شامل ھیں جو لوگوں کو اس کے پاس لے کر آتے ھیں
    سائلین کی بار بار شکایات پر بھی اس کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی
    جبکہ اس شخص کے جعلی رزلٹ دلوانے کی وجہ سے ہزاروں گھرانے مقدمہ بازی میں برباد ھوچکے ھیں
    شہریوں کی وزیر صحت سی او ہیلتھ ضلعی انتظامیہ سے گزارش ھے کے اس کرپت سماج دشمن شخص کے خلاف کارروائی کی جائے

  • محکمہ جنگلات کی جانب سے صحافتی ایوارڈ

    محکمہ جنگلات کی جانب سے صحافتی ایوارڈ

    قصور
    سید عامر حسین تقوی اور کامران اشرف کو محکمہ جنگلات کی جانب سے صحافتی ایوارڈ سے نواز گیا

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے نامور صحافی سید عامر حسین تقوی اور کامران اشرف کو جنگلات اور جنگلی حیات کے حوالہ سے میڈیا رپورٹنگ پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

    وزیر جنگلات سبطین خان نے میڈیا نمائندگان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شجرکاری مہمات کی میڈیا کوریج میں تعاون پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محکمہ جنگلات کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے
    کانفرنس میں ضلع قصور کے صحافی سید عامر حسین تقوی اور کامران اشرف سمیت ماحولیاتی تحفظ کے لئے کام کرنے والے صحافیوں نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ صحافی دوستوں کی موجودگی اور تعاون ہمارے لئے باعث حوصلہ ہے
    سبطین خان نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے گرین پاکستان و پنجاب ویثرن کو پروموٹ اور مکمل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے تاہم میڈیا نمائندوں کی راہنمائی اور تعاون اس ویثرن کو تقویت دینے کا باعث بن رہی ہے اس موقع پر انہوں نے محکمہ جنگلات کی تین سالہ کارکردگی پر بریفنگ بھی دی اور صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے جبکہ کامران اشرف اور سید عامر حسین تقوی کو بہترین صحافتی خدمات جنگل اور جنگلی حیات کے تحفظ پر ایوارڈ دیا گیا سبطین خان نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ شجرکاری کی سرگرمیوں اور محکمہ جنگلات کی کارکردگی کو ذرائع ابلاغ میں مثبت انداز میں ہائی لائٹ کرنے کیلئے میڈیا اپنا تعاون جاری رکھے گا

  • ہزاروں مریضوں کیلئے ایک بی پی آپریٹر

    ہزاروں مریضوں کیلئے ایک بی پی آپریٹر

    قصور
    32 لاکھ آبادی والے ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں ایک بی پی آپریٹر مشین جو کہ سارا دن مختلف وارڈوں میں گھومتی ہے،بلڈ پریشر چیک کروانے والے شدید پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی ایمرجنسی میں ایک ہی بی پی آپریٹر موجود ہے جو کہ سارا سار دن ایمرجنسی کی مختلف وارڈوں میں گھومتا ہے اور بلڈ پریشر چیک کروانے والے مریض نرسوں و پیرا میڈیکل سٹاف کے کہنے پر اسے مختلف وارڈوں میں ڈھونڈتے پھرتے ہیں
    گزشتہ دن شہری ظہیر احمد علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال گیا تو ڈاکٹر نے اسے بلڈ پریشر چیک کروانے کا کہا جس پر ظہیر بلڈ پریشر چیک کروانے کیلئے ڈاکٹر کے کمرے کے باہر بیٹھی بلڈ پریشر چیک کرنے والی نرس کے پاس گیا تو اس نے بتایا کہ بی پی آپریٹر ایک ہی ہے جو کہ اوپر وارڈ میں گیا ہوا ہے
    ظہیر اوپر والی وارڈ میں گیا تو جواب ملا کہ بی پی آپریٹر میل وارڈ میں ہے ،میل وارڈ میں جانے پر جواب ملا کہ بی پی آپریٹر فارغ نہیں
    مذید تحقیق کرنے پر پتہ چلاا کہ پوری ایمرجنسی وارڈ میں ایک ہی کلوکومیٹر ہے جس کی سٹرپس زیادہ تر ختم ہی رہتی ہیں اور شوگر کے مریضوں کو باہر سے شوگر چیک کروانی پڑتی ہے
    حیرت کی بات ہے کہ ضلع قصور کی آبادی تقریبا 32 لاکھ ہے اور زیادہ تر باقی تین تحصیلوں سے بھی لوگ یہیں آتے ہیں مگر پھر بھی ایک ہی بی پی آپریٹر ہے اور دیگر سہولیات کا بھی فقدان ہے
    شہریوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولیات کے فقدان پر شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعلی پنجاب و وزیر صحت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • نقد رقم و مال مسروقہ اصل مالکان تک واپس

    نقد رقم و مال مسروقہ اصل مالکان تک واپس

    قصور
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے لوگوں کی لوٹی ہوئی رقم 9 لاکھ و مال مسروقہ برآمد ہونے پر اصل مالکان تک پہنچا دیا ،شہریوں کا اظہار تشکر

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور ،ڈی ایس پی صدر ذوالفقار علی ورک اور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد صفدر پرویز نے گرفتار ہونے والے ملزمان سے برآمد ہونے والی نقد رقم 9 لاکھ روپیہ اور مال مسروقہ 3 عدد موٹر سائیکل،8 عدد قیمتی اینڈرائڈ موبائل، و دیگر مال مسروقہ مالیت تقریباً 9 لاکھ تھانہ مصطفیٰ آباد میں اصل مالکان تک واپس پہنچا دیا
    جس پر شہریوں نے ڈی پی او قصور و قصور پولیس کے اس قدم کو خوب سراہا اور داد پیش کی

  • موجودہ حکومت میں غریب کے ساتھ بے جان بھی نشان عبرت

    موجودہ حکومت میں غریب کے ساتھ بے جان بھی نشان عبرت

    قصور
    موجودہ گورنمنٹ سے جہاں غریب کی ہڈیاں ٹوٹی اور دو وقت کے کھانے سے محرومی ہوئی ہے وہیں سڑکیں بھی شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،سرکار دعوے کرنے کیساتھ کام سے اجتناب بھی کرتی ہے،اربوں روپیہ کی لاگت سے بننے والا قصور بائی پاس عدم توجہی کے باعث ناکارہ

    تفصیلات کے مطابق موجودہ دور حکومت میں جہاں چلتے پھرتے زندہ انسان دو وقت کی روٹی سے محروم ہوئے ہیں وہیں ضلع قصور کی سڑکیں بھی اپنی زبوں حالی کی تصویر بنی ہوئی ہیں قصور کی سب سے اہم سڑک باٸی پاس مکمل خستہ حال ہو چکا ہے جس کی وجہ موجودہ گورنمنٹ میں ایک بار بھی مرمت نا کرنا ہے اس بائی پاس پر قصور روڈ پر واقع روہی نالہ کا پل شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اپنی زبوں حالی کی تصویر بنا ہوا ہے اس روڈ پر آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں جس سے کتنے ہی لوگ موت کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ اس روڈ پر کڑورں روپیہ کی لاگت سے لائٹیں لگ تو گئی لیکن چل نہ سکی ہیں جس کے باعث ابتک سینکڑوں وارداتیں ہو چکی ہیں
    شہریوں نے سرکار سے فریاد کی ہے کہ خدارا اب تو کچھ کیجئے تاکہ آپ کا فوٹو شوٹ کچھ تو حقیقت پر مبنی ہو

  • ڈی پی سی کا محمودہ خلیل کے انتقال پر اظہار غم

    ڈی پی سی کا محمودہ خلیل کے انتقال پر اظہار غم

    قصور
    جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمن کی اہلیہ محمودہ خلیل الرحمن کے انتقال ہر ڈسٹرکٹ پرس کلب قصور کی طرف سے اظہار غم اور دعائے مغفرت

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور نے جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمان کی اہلیہ محمودہ خلیل الرحمٰن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے تعزیتی اعلامیہ میں بانی پریس کلب سردار شریف سوہڈل،ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ ظفر اقبال چوہدی،سیکریٹری جنرل تنویر حسین شاہ،سیکریٹری فنانس سید عابد حسین بخاری ڈی پی سی ممبران و کونسل ممبران نے مرحومہ کے انتقال پر ان کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

  • غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،ایس ڈی او فون سننے سے عاجز

    غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،ایس ڈی او فون سننے سے عاجز

    قصور
    سب ڈویژن راجہ جنگ میں اندھیر نگری،سب ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں بجلی دیکھنے کو لوگ ترس گئے،سارا سارا دن بجلی غائب،ایس ڈی او و عملہ فون سننے سے بھی عاجز

    تفصیلات کے مطابق واپڈا قصور کی سب ڈویژن راجہ جنگ میں اندھیر نگری قائم ہو چکی ہے سب ڈویژن راجہ جنگ کے بیشتر علاقوں میں عرصہ دراز سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سارا سارا دن بجلی نہیں آتی بجلی کی بندش بابت جب لوگ ایس ڈی او و دیگر عملہ کا فون ملاتے ہیں تو سرکار کے کار خاص اہلکاران فون اٹھاتے ہی نہیں اور اگر غلطی سے اٹھا ہی لیں تو سوائے ٹرخانے کے کچھ بھی نہیں کرتے اور اگر زیادہ اصرار کیا جائے تو نمبر بلیک لسٹ کر دیتے ہیں
    کل بروز جمعرات بھی سب ڈویژن کے بیشتر دیہات میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی بند رہی جس کے باعث لوگ شدید پریشان رہے اور پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
    لوگوں نے نااہل ایس ڈی او و عملہ سب ڈویژن راجہ جنگ کے خلاف ایس ای لیسکو قصور و ڈپٹی کمشنر قصور سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • میونسپل والوں کی بدمعاشی،ریڑھی والوں کی زندگیاں اجیرن

    میونسپل والوں کی بدمعاشی،ریڑھی والوں کی زندگیاں اجیرن

    قصور
    میونسپل کارپوریشن شہر کی صفائی ستھرائی کوڑا کرکٹ میں ناکامی میں عوام کی توجہ ہٹانے کا نیا ہربہ، غریب فروٹ ریڑھی بانوں کا استحصال کرنے میں پوری طرح کامیاب پورئے عملے کی لوٹ مار نے غریبوں کے بچوں کی روزی روٹی چھین لی

    تفصیلات کے مقامی انتظامیہ کیطرف سے ریلوئے پھاٹک کے گردونواح میں غریب فروٹ ریڑھی بانوں کو فراہم کی جگہ گئی کے باوجود میونسپل کارپوریشن شہر میں صفائی ستھرائی اور جگہ جگہ کوڑا کرکٹ اٹھانے میں بری طرح ناکامی پر عوام کی تنقید کا غصہ یومیہ مزدور فروٹ ریڑھی بانوں پر نکالنے میں کامیاب ریڑھی پر لگے فروٹ کی بندر بانٹھ کرکے لے گئے مزید گالی گلوچ گلوگیر ہوتے ہوئے سایہ دار چھتریاں ترازو کنڈے اٹھاکر لے گئے چس پر غریب متاثرین مزدوروں نے آئے دن کی اس زیادتی کے ازالہ کے لیے ڈپٹی کمشنر سمیت حکام بالا سے درخواستیں گزاری ہیں کہ ہمشہ کیلئے ہمیں اس ظلم سے نجات دلوائی جائے

  • ایس ایچ کی اپنی عدالت،چور پاگل قرار دے کر چھوڑ دیا

    ایس ایچ کی اپنی عدالت،چور پاگل قرار دے کر چھوڑ دیا

    قصور
    تھانہ مصطفیٰ آباد کے ایس ایچ کی اپنی ہی عدالت، موٹرسائیکل چور کو پاگل قرار دے کر چھوڑ دیا جبکہ ضلع بھر میں موٹرسائیکل چور گینگ متحرک،ملنے والی موٹر سائیکل کے پارٹس غائب

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں رہائشی نیو لاڑی ادہ محمد عرفان کی موٹر سائیکل قصور نیو بس ٹرمینل لاڑی اڈا کے قریب سے چور چرا کر بھاگ گیا تاہم مالک موٹرسائیکل نے اس چور کا پیچھا کیا تو چور کو تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود میں یکڑ لیا وقوعہ کی اطلاع ہونے پر چور کو تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے حراست میں لے لیا اور موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لی اور موٹرسائیکل مالک کو کہا کہ اگر آپ اسکے خلاف درخواست دیں گے تو آپکو موٹرسائیکل کی سپرد داری بذریعہ عدالت کروانی پڑے گی اگر درخواست نہ دیں گے تو آپکو موٹرسائیکل فوری مل جائے گی
    ہم آپ کو تھانہ سے ہی موٹرسائیکل سپرد داری پر دے دیں گے اور آپ کا اس میں کوئی خرچہ نہیں آئے گا

    موٹرسائیکل مالک نے چور جسکی شناخت محمد صغیر ولد معراجدین سکنہ نندکا تکیہ سے ہوئی تھی ،کے خلاف تھانے مصطفیٰ آباد میں درخواست دے دی
    کئی روز گزرنے کے باوجود تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے نا ہی تو موٹرسائیکل چور کے خلاف مقدمہ درج کیا اور نا ہی موٹرسائیکل مالک کو موٹرسائیکل دی جس پر مجبوراً موٹر سائیکل مالک اپنی مزدوری چھوڑ کر روزانہ تھانے کے چکر لگاتا رہا اور آخر کار تھانہ مصطفیٰ آباد یولیس کی منت سماجت کر کے موٹر سائیکل حاصل کر لی
    تاہم ملنے والی موٹر سائیکل کے پارٹس وغیرہ غائب کر لئے گئے ہیں اور جب چور کے بارے پوچھا کہ اسکے خلاف مقدمہ درج کر دیا ؟ تو تھانہ مصطفیٰ آباد کے ایس ایچ او نے عجیب منطق پیش کر دی کہ موٹرسائیکل چور تو پاگل تھا اس کو ہم نے چھوڑ دیا ہے جس پر درخواست گزار نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ مجھے اتنے دن ذلیل کیوں کیا اگر چور کو چھوڑ ہی دینا تھا

    دوسری جانب ضلع بھر میں موٹرسائیکل چور گینگ سرگرم ہے جس کے باعث شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں معمول بن چکا ہے لوگ اپنی قیمتی موٹرسائیکلوں سے محروم ہو رہے ہیں مگر افسوس تھانہ مصطفیٰ آباد کے ایس ایچ او نے ایک پکڑے گئے چور کو اپنی طرف سے پاگل قرار دے کر چھوڑ دیا جس کی وجہ بھاری معاوضہ رشوت ہی ہو سکتا ہے
    متاثرہ شہری نے تھانہ مصطفیٰ آباد کے ایس ایچ او کی نااہلی اور غیرذمہ داری کے خلاف ڈی پی او قصور اور آر پی او شیخوپورہ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے