Baaghi TV

Tag: baaghi

  • ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    قصور
    الہ آباد گیلانی ہاؤس میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا سیکنڑوں افراد نے اس میڈیکل کیمپ سے استعفادہ حاصل کیا فری میڈیکل کیمپ میں بہترین نظم و ضبط دیکھنے کو آیا اہلیان علاقہ نے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا
    تفصیلات کے مطابق گیلانی ہاؤس بھاگیوال ٹبہ میں معروف قانون دان سردار اعجاز حسین ڈوگر ایڈووکیٹ، سردار محمد حسین ڈوگر ایڈووکیٹ، سردار سجاد ڈوگر اور سید ابرار حسین گیلانی کے اشتراک سے ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل شعبہ جات کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنی خدمات سر انجام دیں دن بھر مرد ،خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ، ٹیسٹ اور فری ادو یات فراہم کیں مہنگائی کے اس دور میں اس قسم کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر تحصیل بھر سے سیاسی و سماجی،مذہبی اور اہلیان علاقہ کی طرف سے پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اہلیان علاقہ نے مخیر حضرات سے اپیل بھی کی کہ وہ فری میڈیکل کیمپ میں اپنا حصہ ضرور ڈالا کریں تاکہ اس سے مستحق افراد کا علاج معالجہ اور فری ادویات مہیا ہو سکیں اور سلسلہ جاری و ساری رہ سکے

  • صدر بار منتخب ہونے پر مبارکباد

    صدر بار منتخب ہونے پر مبارکباد

    قصور
    مرکزی پریس کلب الہ آباد کے لیگل ایڈوائزر معروف قانون دان محمد ضیاء الحق ایڈووکیٹ کو صدر چونیاں بار منتخب ہونے پر مبارکباد تفصیلات کے مطابق مرکزی پریس کلب الہ آباد کے عہدیداران فیاض احمد دھون، مہر محمد اسماعیل جاوید، ملک محمد اکرم اور چوہدری محبوب احمد وغیرہ نے گزشتہ روز نو منتخب صدر بار ایسوسی ایشن چونیاں محمد ضیاء الحق ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اور الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ وکلاء برادری کے حقوق اور غریب سائلین کو انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کریں گے محمد ضیاء الحق ایڈووکیٹ نے اس موقع پر تمام صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا اور ملاقات کے لئے آنے والے وفود کی بہترین تواضع کی گئی محمد ضیاء الحق ایڈووکیٹ نے میڈیا وفد کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ بار اور میڈیا لازم اور ملزوم ہیں میڈیا نے عدلیہ کی آزادی کے لئے وکلاء کی تحریک کی کامیابی کے لئے کلیدی کردار ادا کیا

  • معمر بزرگ آگ لگنے سے جانبحق

    معمر بزرگ آگ لگنے سے جانبحق

    قصور
    تھانہ صدر کی حدود کھارا میں معمر بزرگ کو سردی سے بچانے کے لئے گھر والوں نے چارپائی کے نیچے آگ جلائی جو کہ بزرگ کو لگ گئی جس سے بزرگ کی موت واقع ہو گئی
    تفصیلات کے مطابق قصور تھانہ صدر کی حدود کھارا اڈہ بھلو والا میں انتہائی ضعیف و معمر بزرگ جمعہ خان میئو کو اس کے گھر والوں نے سردی کی شدت سے بچانے کیلئے اس کی چارپائی کے نیچے آگ جلائی جو کہ بزرگ کے کپڑوں کو لگ گئی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی
    وقوعہ آج صبح کو اس وقت پیش آیا جب جمعہ خان اپنی بیٹھک میں لیٹا ہوا تھا اور اس نے اپنے لواحقین کو سردی سے بچنے کے لئے اپنی چارپائی کے نیچے آگ جلانے کو کہا
    لواحقین آگ جلا کر کام کاج میں مصروف ہو گئے تھے اس سے قبل بھی اس طرح آگ چارپائی کے نیچے جلانا روز کا معول تھا
    تاہم کام کاج میں مصروف ہونے کے باعث وہ بزرگ کو دیکھنے نا آئے کیونکہ بیٹھک گھر سے تھوڑے فاصلے پر ہے
    بزرگ کا جنازہ بعد نماز عصر ادا کیا جائے گا

  • مسلم لیگ ن کے اعزاز میں اعشائیہ

    مسلم لیگ ن کے اعزاز میں اعشائیہ

    قصور
    کھڈیاں خاص میں مسلم لیگ ن کے عہدے داران میں عشائیہ دیا گیا
    تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص قصور میں یسین گارڈن کے چیف ایگزیکٹو سابقہ کونسلر کھڈیاں خاص نے ملک محمد احمد خاں ایم پی اے اور نائب صدر پنجاب پاکستان مسلم لیگ ن کو بہترین عشائیہ دیا اس موقع پر کھڈیاں خاص کے سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی جس میں سیٹھ بنیامین۔ میاں عبدالرحیم خالد ۔عبدالرحمن شاہ کاظمی ۔ محمود احمد قیصر۔ رانا ریاض جوئیہ صدر غلہ منڈی کھڈیاں۔رانا ارشاد علی خاں مسلم لیگ صدر سٹی کھڈیاں۔ ملک اسد نزیر بلوچ۔ میاں جہانزیب بھولا۔ محمد سلیم بھٹی۔ چوہدری عمران طور عرف کالو بوس۔ اور دیگر شحضیات نے کی

  • قصور پولیس میں تقرر و تبادلے

    قصور پولیس میں تقرر و تبادلے

    قصور پولیس میں تقرر و تبادلے کئے گئے
    تبادلے ڈی پی او قصور عمران کشور نے کئے

    تفصیلات کے مطابق قصور میں پولیس کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ڈی پی او قصور عمران کشور نے دو ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے جن میں انسپکٹر عامر سلیم ڈسٹرکٹ پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں قصور تعینات،انسپکٹر ملک محمد شمشیر ڈسٹرکٹ پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ الہ آباد تعینات، انسپکٹر محمد سکندر تھانہ کھڈیاں سے انچارج سکیورٹی ڈی پی او آفس تعینات،سب انسپکٹر ظہیر عالم شاہ کو تھانہ الہ آباد سے معطل کر کے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں

  • ٹریفک پولیس  اہلکاروں کی موجودگی میں ون وے کی خلاف ورزی

    ٹریفک پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ون وے کی خلاف ورزی

    قصور
    ڈرائیور ہوٹل چوک میں ٹریفک پولیس اہلکاران کی موجودگی میں ون وے کی خلاف ورزی جاری،ون وے کی خلاف ورزی سے آئے روز حادثات پیش آنے لگے
    تفصیلات کے مطابق قصور کے پر رونق چوک ڈرائیور ہوٹل میں دن رات ون وے کی خلاف ورزی ہونا معمول کی بات ہے جبکہ ٹریفک اہلکاران بھی تعینات ہیں جو کہ ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں جس سے لوگ بے ڈھرک ہو کر ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہیں
    اس خلاف ورزی کی بدولت ٹریف اکثر جام رہتی ہے اور دن بدن حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے حالانکہ ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے ہی انتظامیہ کی جانب سے چوک کا یوٹرن کٹ بند کیا تھا مگر پھر بھی اس پر عمل درآمد نہیں کروایا جا رہا

  • ایک اورپولیس آفسر نے کرونا کو شکست دے دی.

    ایک اورپولیس آفسر نے کرونا کو شکست دے دی.

    (حمزہ رحمن) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کرونا کو شکست دے دی
    کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے صحت یابی کے فوری بعد فرائض کی انجام دہی کا آغاز کردیا.

    صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں پر پولیس فورس اور عوام کا شکر گزار ہوں۔ کرونا کیخلاف جنگ احتیاطی تدابیر’موثر علاج اور ہمت و حوصلے سے ہی جیتی جاسکتی ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کا کہنا تھا کہ کرونا کیخلاف نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی مثالی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

    کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے معاشرے کا ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔جنوبی پنجاب پولیس فورس نے اپنے کمانڈر کی صحت یابی پر مسرت اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا.

  • پیپلز پارٹی کی حکومت کے آگے نئی رکاوٹ، ایک اور سیاسی کارڈ یا نئی تحریک کا اعلان؟

    پیپلز پارٹی کی حکومت کے آگے نئی رکاوٹ، ایک اور سیاسی کارڈ یا نئی تحریک کا اعلان؟

    اسٹیل مل پر سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا ٹریڈ یونین رہنماؤں سے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسٹیل مل کو فوری طور پر سندھ حکومت کے حوالے کرنے کے لیے سندھ اسمبلی میں قرارداد لانے کا اعلان کیا گیا۔ یہ فیصلہ ٹریڈ یونین رہنماؤں کی سفارش پر کیا گیا ہے.
    اجلاس میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ ،سعید غنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، سیکریٹری محکمہ محنت رشيد سولنگی، ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور لغاری، مزدور رہنما کرامت علی، حبیب جنیدی اور اسٹیل مل ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی جس میں سندھ حکومت نے اسٹیل مل معاملے پر وفاق کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، مسودہ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب تیار کر رہے ہیں۔
    اس مو قع پر سید ناصر حسین شاہ کا کہان تھا کہ سندھ حکومت محنت کشوں کے حقوق کا ہرحال میں تحفظ کرے گی.
    اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ اسٹیل مل کے محنت کشوں سے سفارشات لے کر ان پر عمل کیا جائے۔انکا کہنا تھا کہ محنت کش پر امن احتجاج کریں، ان کا حق ہے، لیکن ایسی کوئی چیز نہ کریں جس سے ان کی تحریک کو نقصان پہنچے کچھ سال قبل پی آئی اے کی تحریک میں میں لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں تھیں. صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم خط لکھیں اور وفاقی حکومت فوراً اسٹیل مل کا کنٹرول سندھ حکومت کے حوالے کر دے۔ یہ طویل جدوجہد ہے جو ہم سب نے مل کر کرنی ہے.
    اس موقع پر مزدور رہنما کرامت علی کا کہنا تھا کہ مستقل بنیادوں پر تحریک چلانی پڑے گی، وفاق اتنی آسانی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔سٹیل مل پر پبلک کو موبلائیز کرنے کی ضرورت ہے، احتجاج کرنے والے مزدوروں کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، یہ ہمارے قوانین کی خلاف ورزی ہے اسے روکا جائے۔ ٹریڈ یونین رہنماکا کہنا تھا کہ یہاں پر بیٹھے تمام ٹریڈ یونین ساتھی متفق ہیں کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر اس معاملے کو روکیں گے.

  • وزیر ریلوے نے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا اعلان کردیا.

    وزیر ریلوے نے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا اعلان کردیا.

    پشاور (حمزہ رحمن) اعظم سواتی کی پشاور کینٹ دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50سال سے خسارے میں چلنے والے ریلوے کو قابل منافع بنائیں گے، ریلوے کی اراضی نہیں بیچیں گے، قبضہ مافیا ریلوے افسران اور پولیس کے ذریعے قبضہ کرتے آرہے ہیں،اب ریلوے میں قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے.
    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے میں اوور ٹائم کے لیے افسران کو رشوت دی جاتی ہے، ملازمین 70 کروڑ اوور ٹائم لے رہے ہیں، ریلوے میں اب کسی کو اوور ٹائم نہیں لینے دوں گا۔6 ماہ میں ریلوے خسارہ ختم کریں گے، ریلوے یونین سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔اب چور اور چوکیدار کا گٹھ جوڑ نہیں ہوسکتا۔

    بلند وبالا دعوے کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ادارے کے ملازمین کو کچی جھونپڑیوں سے نکال کر ہائی رائز بلڈنگز میں منتقل کریں گے، اس موقع پر انہوں نے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

  • امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا گیا.

    امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا گیا.

    اسلام آباد (حمزہ رحمن) اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی نے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی بد امنی اور جرائم کی جانب کمیٹی کی توجہ مبز ول کراوئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی حفاظت کرنا ہے جبکہ یہاں پولیس نے ایک نہتے طلب علم کو جان سے مار ڈالا اور اسکے والدین انصاف انتظار میں ہیں۔ کمیٹی کے چیئرمین نے اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا۔
    سینیٹر میاں عتیق شیخ نے بھی کہا کہ اسامہ ستی قتل کیس کے حقائق چھپانے کی کوشش نہ کی جائے اور اس کی غیر جانبدارنہ انکوائری کرائی جائے۔ قائمہ کمیٹی نے بعض عوامی ارداشتوں کا بھی جائزہ لیا اور اُس پر بھی مناسب کاروائی کی ہدایات دیں۔
    اسلام آباد قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر ز جاوید عباسی، میاں عتیق شیخ کے علاوہ وزارت داخلہ، وزارت پیٹرولیم و ایف آئی اے اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
    کمیٹی کا ان کیمرہ اگلا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا۔ جس میں سیکرٹری پیٹرولیم، اوگرا، ایف آئی اے، سیکرٹری قانون و دیگر منسلک اداروں کو بریفنگ کیلئے بلایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات کو وزیراعظم پاکستان کو مدعوو کر کے ان کے سامنے رکھا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری پیٹرولیم اور ایف آئی اے کو سراہا جنہوں نے انتھک محنت سے اس میگا کرپشن کو بے نقاب کیا۔