قصور
سوئی گیس کا پریشر نا ہونے کے باعث شہری گیس کیلئے کمپریسر کا استعمال کرنے لگے جس سے حادثات کا خدشہ ہے،گورنمنٹ گیس کا پریشر پورا کرے تاکہ کمپریسر لگانے کی ضرورت نا پڑے
تفصیلات کے مطابق قصور میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہے جسے پورا کرنے کیلئے شہری فریج کمپریسر کا استعمال کر رہے ہیں جس کے باعث کمپریسر نا استعمال کرنے والوں کو گیس کا پریشر مذید کم مل رہا ہے حالانکہ کہ سوئی نادرن گیس کی طرف سے کمپریسر لگانے پر پابندی ہے اور کنکشن کاٹ کر قانونی کاروائی کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے تاہم صادفین کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ گیس کا پریشر پورا کرے تاکہ ہمیں کمپریسر لگانے کی ضرورت ہی نا پڑے گورنمنٹ انڈسٹری کو گیس دے رہی ہے اور صارفین کو کم پریشر کے باعث کمپریسر لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے
Tag: baaghi
-

گیس پریشر انتہائی کم،لوگ کمپریسر لگانے لگے
-

شوہر نے بیوی کو نائیکہ کے ہاتھ بیچا ،بیوی انصاف کی متلاشی
قصور
قصور کی رہائشی سونیا بی بی نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب اور ڈی پی او قصور عمران کشور سے انصاف لینے کے لیے نوٹس کا مطالبہ کر دیا
تفصیلات کے مطابق قصور میں ایک اور حوا کی بیٹی بنی اپنوں کے ظلم کا شکار نا زمین پھٹی نہ آسمان
اپنے ہی شوہر نے روپے لے کر کوٹھی خانے ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں فروخت کر ڈالا جہاں پر نہ جانے کتنے لوگ اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے اور اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے بستی شدرہ قصور کی رہائشی سونیا بی بی کا شوہر اللہ دتہ مسیع جس نے اپنے ہی رشتہ داروں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی سونیا بی بی اور چار سالہ بیٹی شیرل کو اغوا کروایا
معصوم بچی کے سامنے ہی ماں زیادتی کا نشانہ بنتی رہی سونیا بی بی نے تقریبا ڈیڑھ سے دو ماہ پہلے کی درخواست تھانہ بی ڈویژن میں دے رکھی ہے پر پولس نے کوئی کارروائی نہ کی ہے سونیا بی بی لوگوں کی ہوس کا نشانہ بنتی رہی پر شوہر نے ظلم کی انتہا کردی ثبوت کے طور پر سونیا کے پاس لاہور ٹھوکر نیاز بیگ والی نائیکہ کی تمام واٹس ایپ وائس میسج ریکارڈنگ موجود ہونے کے باوجود بھی پولیس ملزمان کو گرفتار نا کرسکی بلکہ ملزمان سے روپے لے کر ان کی پشت پناہی کرنے لگے انصاف لینے کے لیے سونیا بی بی نے عدالت سے رجوع کرلیا اور پٹیشن دائر کردی آخر کب تک ہوا کی بیٹیاں ظلم برداشت کرتی رہے گی اور درندوں کی ہوس کا نشانہ بنتی رہے گی سونیا بی بی نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب ڈی پی او قصور عمران کشور اور تمام افسران بالا سے نوٹس اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے -

جرائم کا خاتمہ کرکے ہی دم لینگے
قصور
چونیاں علاقے سے جرائم کا قلع قمع کرنا اولین ترجیح ہے۔منشیات فروشوں اور چور وں،ڈاکوؤں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیں گے۔معاشرے کے ایسے ناسوروں کا ٹھکانہ جیل ہے۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں
ان خیالات کا اظہارایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں عمران سعید نے چونیاں کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان اپنی جان داؤپر لگاکرشہریوں کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی سخت سردی میں سرانجام دے رہے ہیں۔بعض اہلکار مسلسل بیس بیس گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔نفری کی کمی کے باوجود بہتر نتائج دینے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔پولیس کے جوان عوام کے خیر خواہ ہیں لوگوں کو بھی قومی مفاد اور اپنی جانوں کے تحفظ کیلئے پولیس کیساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے شہریوں کیساتھ بالکل بھی نرمی نہیں برتی جائے گی اور ان کو جیل کی ہوا کھانی پڑسکتی ہے۔گھروں پر رہ ہی کرونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ انتہائی مجبوری کی حالت میں ہی گھروں سے نکلیں۔ سماجی فاصلہ بڑھا کر ہی کرونا وائرس کا خاتمہ کر کے انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے -

شدید دھند تا حد نگاہ صفر ، موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا
موٹروے M-2 ٹھوکر نیاز بیگ سے لیکر پنڈی بھٹیاں انٹرچینج تک شدید دھند کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیایا گیا ہے، لاہور سمیت پنجاب کی سڑکیں بھی دھند میں گم،،موٹر وے بھی کئی مقامات پر بند کر دی گئی ، ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں ، جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا آرہا ہے ، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی،پاکپتن اور نارووال سمیت پنجاب کے میدانی علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں
عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں, بالخصوص لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ۔
گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور درمیانی فاصلہ رکھیں۔
سفر شروع کرنے سے پہلے (MOTORWAY Humsafar)
اسمارٹ فون ایپلیکیشن ، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، -

وادی کالاش پر امن علاقہ کیوں ہے؟ خاتون سیاح نے بتا دیا
وادی کالاش پر امن لوگوں کی سرزمین ہے جہاں کالاش برادری زندگی گزار رہے ہیں، مقامی تھانے میں کوئ کرائم ریکارڈ نہیں دیکھی ، یہان خواتین کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،
وادی کالاش کے مذہبی تہوار چوموس میں شرکت کرنے والی راولپنڈی کی خاتون سیاح نے وادی کالاش کو دنیا کا پر امن ترین علاقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وادی کالاش آنے کے بعد لوگوں سے مل جل گئیں اور ثقافت کو دیکھنے کے بعد اس قابل ہوگئیں ہیں کہ وادی کالاش کے کلچر اور روایات کے بارے میں سوشل میڈیا پر موجود من گھڑت کہانیوں کو مسترد کر سکیں
جب سے میں سوشل میڈیا استعمال کر رہی ہوں تب سے مجھے وادی کالاش آنے کی خواہش تھی کیونکہ وادی کالاش کے بارے میں عجیب و غریب خبریں سننے اور پڑھنے کو ملتی تھیں یہی وجہ ہے کہ آج میں وادی کالاش میں کالاش تقافت کی ملبوسات زیب تن کی ہے اور مقامی خواتین کے ساتھ مل کر ڈانس کر رہی ہوں اور اس تہوار کو خوب انجوائے کر رہی ہوں
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وادی کالاش آنے والے میرے بہنوں ،بیٹیوں اور ماؤں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ وادی کالاش خواتین کے لیے پر سکون سیاحتی مقام ہے یہاں کے لوگ عورتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ آپ بغیر خوف و ہراس کے وادی کالاش کی سیر کر سکتی ہیں اور زندگی کے یادگار لمحات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ایک منفرد کلچر اور طرزِ زندگی سے واقف ہو سکتی ہیں
وادی کالاش کے لوگ امن و امان کی وجہ سے بھی دنیا میں اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں ہمیں مقامی تھانے میں جانے کا موقع ملا جہاں ہمیں کرائم ریکارڈ نظر نہیں آیا ،یہ ہی امن کی سب سے بڑی علامت ہے یہاں کے لوگ بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے سیاحوں کے لئے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی کالاش میں کوئی خاص اقدامات نظر نہیں آئے یہاں سیاحوں کے لئے روڈ نہ ہونے کے برابر ہے سڑک کی ناگفتہ وجوہات کی وجہ سے سیاحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔وادی کالاش ایک سیاحتی مقام ہے یہاں ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں اور حکومت کو ٹیکس ادا کرتے ہیں اور مقامی لوگوں کی سیاحت کے ساتھ وابستگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں سیاحوں کی وجہ سے بےروزگاری میں کمی آ رہی ہے بد قسمتی سے حکومت کی طرف سے سیاحوں کے لئے کوئ خاص اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں۔


-

تحصیل ہیڈکوارٹر خوشاب میں سستے دستر خوان کا افتتاح کر دیا گیا
انجمن بہبودِ مریضاں خوشاب کے زیر اہتمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب میں مریضوں اور اُن کے لواحقین کی سہولت کیلئے سستے دستر خوان کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں قومی اسمبلی کی رُکن محترمہ جویریہ آہیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب کے ایم ایس سمیت میڈیکل و نرسنگ سٹاف کے علاوہ مریضوں کے لواحقین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
محترمہ جویریہ آہیر نے دستر خوان کا حسب ضابطہ افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور اُن کے لواحقین کو سہولیات مہیا کرنے کیلئے انجمن بہبودِ مریضاں کا کردار لائق تحسین ہے۔ اُنھوں نے انجمن بہبودِ مریضاں کی معاونت کرنے والی مخیر شخصیات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ یہ سلسلہ ضلع خوشاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں تک پھیلا دیا جائے گا۔









-

ڈولفن اسکواڈ نے کاروائی کرتے ہوئے خواتین سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، خواتین سے بیگ چھیننے والا ملزم گرفتارملزم احمد نے غازی آباد اور ہربنس پورہ میں متعدد وارداتیں کیں،
ملزم کو مختلف وارداتوں کی ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شناخت کیا گیا، ملزم ریکارڈ یافتہ ہے، دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا
گرفتار ملزم قانونی کارروائی کے لئے ہربنس پورہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ، ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت کی جانب سے ملزم کی گرفتاری پر ٹیم کو شاباش دی
-

کراچی، ویک اینڈ وارداتیوں کے گروہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا
کراچی ڈیفنس اور کلفٹن میں ویک اینڈ وارداتیوں کے گروہ کے 4 ملزمان گرفتار، ملزمان کا گروہ کراچی کے پوش ایریاز میں وائٹ کرولا میں وارداتیں کرتا رہا،کراچی ساؤتھ پولیس کے آپریشن اور انویسٹی گیشن افسران کی مشترکہ ٹیم نے ٹیکنیکل طریقے سے گرفتاریاں کیں،ملزمان کے منظم گروہ نے دو ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران کلفٹن ڈیفنس کے 15 بنگلوں میں وارداتیں کیں۔ملزمان نے 6 سے 8 نومبر کے جمعہ سے اتوار تک پوش علاقے کے 9 گھروں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔
ملزمان 21 اور 22 نومبر کی ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران کلفٹن کے 6 بنگلوں کو لوٹنے میں ملوث رہے۔
وارداتوں کیلئے کراچی میں قیام کے دوران ملزمان نے فیملی کیلئے گھر کرایہ پر حاصل کیا۔ کرائے پر لیے گھر کے آدھے حصے میں فیملی اور باقی حصے میں ڈکیت رہائش اختیار کرتے تھے۔ گروہ کا آرگنائزر کراچی میں واٹر ٹینکر چلاتا رہا، پشاور کراچی کیلئے بس بھی ڈرائیو کی۔گرفتار ملزمان ناصر شاہ عرف حاجی، آصف خان، سردار اور راج ولی کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری،ملزمان لوٹ مار کا کچھ حصہ دکھاوے کے لیے ساتھ رکھی گئی فیملی کو بھی دیتے تھے۔
-

انٹیلیجنس اطلاعات پر پولیس کی کاروائی ، خطرناک ملزمان گرفتار کر لیے
تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس کی دو مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرمنل اور منشیات فروش گرفتار، تھانہ اجمیر نگری پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی کی۔
گرفتار ملزم شاکر ولد امیر حسین سے تیس بور پستول بمعہ لوڈ میگزین اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ، گرفتار ملزم ڈسٹرکٹ سینٹرل اور دیگر تھانہ جات کی حدود میں اسٹریٹ کرائم اور رابری کی وارداتوں میں ملوث رہا۔
برآ مد شدہ اسلحہ فورنزک ٹیسٹ کے بھجوا دیا گیا.گرفتار ملزم پیشہ ور مجرم ہے۔گرفتار ملزم نے دوران انٹیروگیشن اپنے دیگر ساتھیوں کے متعلق انکشاف کیا۔جبکہ اجمیر پولیس کی دوسری کارروائی میں منشیات فروش عبدالرشید ولد عبداللطیف گرفتار کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم کے قبضے سے ایک کلو چرس برآمددونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج ،مزید تفتیش جاری ہے
-

وزیر اعلی سندھ لاڑکا نہ پہنچ گئے ،انتظامی امور کا جائزہ، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا ایم پی اے شرجیل انعام میمن کے ہمراہ دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری و فاتحہ خوانی کی وزیر اعلی سندھ نے شرجیل انعام میمن اور صوباٸی کابینہ کے ھمراہ جلسہ گاہ اور انتظامی امور اور سیکورٹی کا معاٸنہ کیا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کی برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ اعجاز احمد لغاری صاحب چیف منسٹر سندھ سید مراد علی شاہ صاحب کو ورسی کے حوالے سے بریفنگ دی رہیں ہیں.
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران11040 نمونوں کی جانچ کی گئی ؛گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید812 نئے کیسز سامنے آئے ،
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے7 مریض انتقال کرگئے
، کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد3469ہوگئی ہے ، اب تک2299897 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ، اب تک210241کیسز سامنے آ چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید682مریض صحت ہو چکے ہیں؛وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اب تک187035مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ، اس وقت19737 مریض زیر علاج ہیں ، 18966 گھروں میں ،16آئسولیشن سینٹرز میں اور755مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، 660مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی
71 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ،812 نئے کیسز میں سے662 کا تعلق کراچی سے ہے،ضلع جنوبی 250، ضلع شرقی 157، ضلع وسطی 94، کورنگی 75، ملیر 49 اور ضلع غربی میں سے 37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جامشورو 24، حیدرآباد 22،میرپور خاص اور دادو12۔12،خیرپور اور ٹھٹھہ 11۔11،سانگھڑ10، گھوٹکی 6،شکارپور،لاڑکانہ اور نوشہرفیروز4۔4،عمرکوٹ، سجاول اور ٹنڈو الہیار 3۔3، سکھر، مٹیاری اور شہید بے نظیر آباد2۔2، بدین میں سے 1 نئے کیسز سامنے آئے،







